Category: سائنس اور ٹیکنالوجی

سائنس اور ٹیکنالوجی

سائنس اور ٹیکنالوجی سے متعلق تازہ ترین خبریں اور معلومات

SCIENCE AND TECHNOLOGY NEWS IN URDU

  • دنیا بھرمیں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد 3 ارب سے تجاوزکرگئی

    دنیا بھرمیں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد 3 ارب سے تجاوزکرگئی

    ورلڈ بینک کی جانب سے تازہ ترین رپورٹس کے مطابق دنیا بھرمیں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد تین ارب بیس کروڑسے تجاوزکرگئی۔

    دنیا بھر میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران تین گنا اضافہ ہوا ہے اور انٹر نیٹ یوزر کی تعداد تین ارب بیس کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔

    ورلڈ بینک کی جانب سےدوہزارسولہ کی جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ترقی پزیر ممالک میں عوام کو بجلی اور صاف پانی میسر ہو نا ہو لیکن ان کے پاس موبائل فون موجود ہیں۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق ترقی پریز ممالک کی سترفیصد آبادی موبائل فون رکھنے پر فخر محسوس کرتی ہے۔

  • فیس بک کا بلیک بیری صارفین کے لئے موبائل ایپ ختم کرنے کا فیصلہ

    فیس بک کا بلیک بیری صارفین کے لئے موبائل ایپ ختم کرنے کا فیصلہ

    فیس بک نے بلیک بیری کے لئےموبائل ایپلیکیشن بندکرنے کافیصلہ کرلیا، بلیک بیری نے فیصلےکومایوس کن قرار دے دیا۔

    سماجی رابطے کی معروف کمپنی فیس بک کےبلیک بیری کے لئے موبائل ایپلیکیشن بندکرنےکےفیصلہ کےبعدبلیک بیری صارفین کوفیس بک ایپلیکیشن کےبجائےویب سائٹ کےذریعےاستعمال کرناہوگی۔

    فیس بک نےیہ نہیں بتایاکہ فیصلے کااطلاق کب سے ہوگا تاہم بلیک بیری صارفین عنقریب فیس بک ایپ سے محروم ہونے والے ہیں۔

    بلیک بیری کاکہناہے کہ ان کی کوشش ہے کہ صارفین اس فیصلے سے متاثر نہ ہوں لہذا وہ اس کا متبادل حل تلاش کررہےہیں۔

  • ایپل نے نیا آپریٹنگ سسٹم متعارف کرادیا

    ایپل نے نیا آپریٹنگ سسٹم متعارف کرادیا

    کیلیفورنیا: امریکی کمپنی ایپل نے اپنے آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم کی اپ ڈیٹس کو تمام آئی فون، آئی پیڈ، اپیل میک واچ کے لئے متعارف کرادیا ہے۔

    امریکی شہرکپرٹینو میں ایپل کمپنی کے ہیڈ آفس میں ایک رنگارنگ تقریب میں ایپل نے اپنا آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم کی اپ ڈیٹس کو تمام آئی فون ،آئی پیڈ ،اپیل میک واچ کیلئے متعارف کرادیا ہے۔

    آئی او ایس 9.3 آپریٹنگ سسٹم کو آئی فون ایس ای اور9.7 انچ کے آئی پیڈ پرو کے ساتھ صارفین کے لیے پیش کیا گیا۔

    آئی او ایس 9.3 میں ہیلتھ، والٹ، کارپلے، نوٹس اورسیٹنگز کے کئی کارآمد نئے فیچرز کو شامل کیا گیا ہے۔

  • انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل بھی ورلڈ ٹی20کے بخار میں مبتلا

    انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل بھی ورلڈ ٹی20کے بخار میں مبتلا

    کراچی: پاکستان بنگلہ دیش کے خلاف اپنا پہلا گروپ میچ کل کھیلے گا لیکن میچ کے لیے گوگل نے اپنا ڈوڈل ابھی سے بدل دیا۔

    کرکٹ فیور صرف شائقین کو ہی نہیں چڑھا ، گوگل بھی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بخار میں مبتلا ہو گیا ۔

    گوگل لوگو جسے ڈوڈل کہا جاتا ہے، ہراہم موقع کی مناسبت سے بدلتا ہے، اس بار گوگل پر میگا ایونٹ کا رنگ چھا گیا۔

    پاکستان بنگلہ دیش کے خلاف اپنا پہلا گروپ میچ کل کھیلے گا لیکن میچ کے لیے گوگل نے اپنا ڈوڈل ابھی سے بدل دیا ہے ۔

    واضح رہے کہ اس قبل بھی گوگل نے استاد نصرت فتح علی خان کی سالگرہ کے موقع پراپنا ڈوڈل استاد نصرت فتح علی خان کے نام سے منسوب کیا تھا۔

  • کیا ہوگا جب زمین گردش کرنا چھوڑدے گی؟

    کیا ہوگا جب زمین گردش کرنا چھوڑدے گی؟

    کیا آپ نے کبھی یہ سوچا ہے کہ اگرہماری زمین گردش کرنا چھوڑ دے تو کیا ہوگا ؟ اس کو جواب سامنے آگیا ہے ، اگر زمین گردش کرنا چھوڑ دے تو اس کےانتہائی خطرناک نتائج مرتب ہونگے۔

    زمین اپنے محورکےگرد ایک ہزارمیل فی گھنٹہ سے زائد کی رفتارسے گھوم رہی ہے، تاہم اس وقت کیا ہوگا جب وہ اچانک رک جائے۔

    ایک رپورٹ کے مطابق اگر زمین کی گردش اچانک سے روک جائے تو ہروہ چیز جو کسی چیز سے بندھی ہوئی نہیں ہے اچانک مشرق کی جانب ایک ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑنے لگے گی۔اس کے اثرات فضاءپراتنے برے مرتب ہوں گے اورہوائیں اتنی طاقتورہوجائیں گی جیسے زوردارایٹم بم کا دھماکہ ہوا ہو۔

    زمین کی گردش رک جانے سے سمندروں میں بہت بڑی سونامی کی لہریں پیدا ہوسکتی ہیں جوایک منٹ کے اندر 17میل کے رقبے کو غرق کرسکیں گی۔

    اس کے علاوہ زمین کا ایک دن چوبیس گھنٹوں کی بجائے موجودہ 365 دنوں کے برابر لمبا ہوجائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک سال میں سورج چھ ماہ تک آگ برساتا رہے گا جبکہ چھ ماہ کی طویل راتوں کے باعث ہڈیاں جما دینے والی سردی کا سامنا ہوگا۔

    جب زمین کی حرکت تھم جائے گی تو اس کے نتیجے میں سورج بھی مغرب سے طلوع اورمشرق میں غروب ہوگا اور ایسا سال میں ایک دفعہ ہی ہوسکے گا۔زمین کے گھومنے سے مرکز گریز طاقت پیدا ہوتی ہے جو زمین کی موجودہ شکل کو برقرار رکھنے کا کام کرتی ہے، تاہم جب زمین کی گردش روک جائے گی تو سمندر دونوں قطبوں کی جانب منتقل ہوجائیں گے جہاں کشش ثقل طاقتور ہوگی۔اس کے نتیجے میں دو طاقتور سمندر ایک بہت بڑا براعظم زمین کے درمیان ابھر آئے گا۔

    مقناطیسی فیلڈ کی طاقت بتدریج کم ہونے لگے گی جس کے نتیجے میں زمین جان لیوا شعاعوں کی زد میں آجائے گی جس کے نتیجے میں زمین پر زندگی کی بقاءکا امکان لگ بھگ نہ ہونے کے برابر ہوگااور سب کچھ تہس نہس ہوکے رہ جائے گا۔

  • فیس بک نے چہرےتبدیل کرنے والی ایپ خرید لی

    فیس بک نے چہرےتبدیل کرنے والی ایپ خرید لی

    فیس بک نے چہروں کوتبدیل کرنے والی ایپ خرید لی، نیا فیچرفیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے ایک ویڈیو کے ذریعےپیش کیا۔

    سماجی رابطےکی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک نےتصویروں میں ردوبدل کرنے والی ایپلیکیشن خرید لی ہے۔

    ایپلیکیشن حقیقی وقت میں صارفین کےچہرے کو اسکرین پرتبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    ایپلیکیشن کےذریعےآپ اپنے چہرے کوکارٹون کی طرح بنا سکتے ہیں اورمیک اپ بھی کرسکتے ہیں۔ ایپ کےذریعےصرف تصاویرہی نہیں براہ راست ویڈیومیں بھی ردوبدل بھی ممکن ہے۔

  • ای میل کے بانی رے ٹام لنسن انتقال کرگئے

    ای میل کے بانی رے ٹام لنسن انتقال کرگئے

    آن لائن خط لکھنے کی سہولت متعارف کرانے والے ای میل کے موجد ریمنڈ ٹام لنسن انتقال کرگئے۔

    ریمنڈ ٹام لنسن نے انیس سواکہترمیں ای میل معتارف کرائی تھی، ٹام لنسن کاانتقال حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث ہوا ان کی عمر چوہتر س تھی۔

    رے ٹام لنسن نے ایم آئی ٹی سے گریجویشن کیا اور پھر 1971 میں بوسٹن کی ایک ٹیکنالوجی فرم سے وابستہ ہوگئے ۔ رے ٹام لنسن کا شمار 1971 میں امریکا میں شروع کئے جانے والے ایک دفاعی پروجیکٹ آرپانیٹ کے بانیوں میں ہوتا تھا ۔

    اس پروجیکٹ کا بنیادی مقصد ایٹمی جنگ چھڑجانے کی صورت میں کمپیوٹر نیٹ ورک کے درمیان ایک با اعتبار مواصلاتی نظام قائم کرنا تھا۔

    اس پروجیکٹ کے دوران رے ٹام لنسن کو یقین ہوگیا کہ ایک کمپیوٹر سے دوسرے کمپیوٹر تک پیغام پہنچایا جاسکتا ہے ۔ جس کے بعد ٹام لنسن ایک ایسا نظام وضع کرنے میں کامیاب ہوئے جس کے ذریعے پیغام با آسانی دوسرے شخص تک پہنچ سکے۔ اسے ای میل ، یعنی الیکٹرانک میل کا نام دیا گیا ۔ یہ پروجیکٹ بعد میں انٹرنیٹ اور ورلڈ وائیڈ ویب کی ابتدائی شکل ثابت ہوا ۔

    ٹام لنسن کی خدمات کے اعتراف میں دوہزار بارہ میں انہیں انٹرنیٹ ہال آف فیم میں شامل کیا گیا تھا۔

  • زیکا وائرس کے خلاف موڈیفائڈ مچھرمیدان میں لانے کا فیصلہ

    زیکا وائرس کے خلاف موڈیفائڈ مچھرمیدان میں لانے کا فیصلہ

    لندن: برطانوی سائنسدانوں نے زیکا وائرس کے مچھرکی افزائش کو روکنے کے لیے موڈیفائڈ مچھر فضا میں چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    برطانوی آکسی ٹیک لیب میں ہونے والے تحقیق کے مطابق زیکا وائرس کی افزائش نسل کوروکنے کے لیے موڈیفائیڈ مچھروں کو فضا میں چھوڑا جائے گا جس سے ایڈیز ایجپٹی کی نسل کو مزید بڑھنے سے نوے فیصد تک روکا جاسکے گا۔

    سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ دنیا بھرمیں زیکا اورڈینگی وائرس میں مبتلا کرنے والے ایڈیز ایجپٹی مچھروں کی تعداد بارہ ہزار سے زائد ہے۔

    زیکا وائرس کوخطرناک حد تک بڑھنے سے روکنے کے لیے عالمی ادارہ صحت پہلے ہی ہنگامی ٹیموں کا اعلان کرچکا ہے اور اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ براعظم جنوبی امریکا میں تیس سے چالیس لاکھ افراد متاثرہوسکتے ہیں۔

  • اسمارٹ فون کا دورختم، اینڈرائڈ روبو فون اب زندگی کا حصہ بنے گا

    اسمارٹ فون کا دورختم، اینڈرائڈ روبو فون اب زندگی کا حصہ بنے گا

    ماہرین نے کرلیا ہے اسمارٹ فون سے زیادہ اسمارٹ روبو فون تیارجو جلد ہی اسمارٹ فونز کی دنیا میں تہلکا مچائے گا۔

    روبو ہان نامی یہ اینڈرائڈ فون روبو ڈانس بھی کرے گا، کال بھی ملائے گا اورتصویریں بھی لے گا۔

    جی ہاں یہ روبوٹ نہیں بلکہ ہے روبو فون جو اسمارٹ فون سے زیادہ اسمارٹ ہے۔

    روبوہان میں سم لگائی جاسکتی ہے اوریہ آپ کےکہنےپرفون بھی ملاسکتاہے۔ روبوہان فون کی گھنٹی بجتے ہی اپنے ہاتھ کھڑے کرکے اشارہ کرتا ہے۔

    جدید ٹیکنالوجی سے لیس روبوہان چلتا ہے، ڈانس کرتا ہے اوراپنے سر میں نصب کیمرے سے تصاویربھی کھینچتا ہے۔

  • مستقبل میں کمپیوٹر اسکرین اور کی بورڈ کی ضرورت نہیں رہے گی

    مستقبل میں کمپیوٹر اسکرین اور کی بورڈ کی ضرورت نہیں رہے گی

    فرانسسکو : مستقبل کے کمپیوٹر ہولو لینز کے مناظر دکھائے گئے، مستقبل میں کمپیوٹر کی اسکرین ،اور کی بورڈ کی ضرورت نہیں رہے گی۔

    مائیکروسافٹ کےموجدایلکس کپمین نےفرانسسکو میں مستقبل کی کمپیوٹر سکرین کی ایک جھلک پیش کی۔مائیکروسافٹ کےموجدنےکمپیوٹرسکرین کےبغیرہولولینزٹیکنالوجی کےذریعےدلکش اورجادوئی مناظردکھائے۔

    موشن ٹریکنگ کےخالق ایلکس کپمین کاہولو لینزٹیکنالوجی کےبارےمیں کہناہےکہ ہولولینز کی ترقی کےبعد موبائل،کمپیوٹرکی سکرین اورکی بورڈجیسی چیزیں ماضی کاقصہ بن جائیں گی۔

    ناسامیں اس ٹیکنالوجی کااستعمال گزشتہ کئی برسوں سےکیاجارہاہے۔مائیکروسافٹ فی الحال یہ ٹیکنالوجی تین ہزارڈالرزکےعوض صرف ڈیویلپرزکوفروخت کر رہی ہے۔کمپنی نےابھی یہ نہیں بتایاکہ اسےعام لوگوں کےلیےکب اورکس قیمت پرفروخت کیاجائےگا۔