Category: سائنس اور ٹیکنالوجی

سائنس اور ٹیکنالوجی

سائنس اور ٹیکنالوجی سے متعلق تازہ ترین خبریں اور معلومات

SCIENCE AND TECHNOLOGY NEWS IN URDU

  • امریکہ کا پہلا سیاحتی اسپیس شپ متعارف

    امریکہ کا پہلا سیاحتی اسپیس شپ متعارف

    کیلی فورنیا: امریکا میں سیاحوں کے لے خلا میں جانے والے خلائی جہازکومتعارف کرادیا ہے۔

    امریکی ریاست کیلیفورنیا کی نجی کمپنی نے اسپیس شپ تیارکی ہے جسے سائنس دان اسٹیفن ہاکنگ نے ورجین اسپیس شپ کا نام دیا ہے۔

    سائنس دانوں کے مطابق اس خلائی جہازمیں دو پائیلٹ اورچھ مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔ جو مسافروں کو خلا میں لے جائیں گے۔

    ماہرین کے مطابق اسپیس شپ مشترکہ انسانی کوششوں کا ایک بہترین نتیجہ ہے۔

  • آئی فونزکو 5 منٹ میں چارج کرنے والا چارجر تیار

    آئی فونزکو 5 منٹ میں چارج کرنے والا چارجر تیار

    بیجنگ: چینی ماہرین نے اسمارٹ فونز کو پانچ منٹ میں چارج کرنے والا جدید چارجر تیار کرلیا۔

    چینی ماہرین کے تیارکردہ اس چارجر کو ایز سون ایز پاسبیل کا نام دیا گیا ہے، جس کی خاص بات یہ ہے کہ وہ کسی بھی آئی فونز کی ڈیڈ بیٹری کو پانچ منٹ میں ری چارج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک اے ایس اے پی چارجر سے تین آئی فون کو پندرہ منٹ میں باآسانی چارج کیا جاسکتا ہے۔

  • مریخ پرجانے والے انسانوں کی شکل بدل جائے گی: تحقیق

    مریخ پرجانے والے انسانوں کی شکل بدل جائے گی: تحقیق

    کراچی: سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مریخ کے یکطرفہ مشن پر جانے والے افراد کی ہیت تبدیل ہوجائے گی اورممکنہ طورپروہ فلموں میں دکھائی دینے والی خلائی مخلوق جیسے دکھائی دینے لگیں گے۔

    محققین کے مطابق زمین کا ماحول اوراس کی فضا میں زندگی کو بقا دینے والے عناصردیگر سیاروں سے بہت مختلف ہیں اورہمارے خدوخال اسی ماحول کی وجہ سے موجودہ شکل میں برقراررہتے ہیں۔

    سائنس دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ دیگر سیاروں بالخصوص مریخ پرکشش ثقل اوردیگرعناصر زمین سے مختلف ہونے کی وجہ سے جب کوئی شخص وہاں قدم رکھے گا تو اس کی شکل عام انسان کی طرح نہیں رہے گی بلکہ اس میں نمایاں تبدیلیاں آجائیں گی۔

    download

    مریخ پرجانے والے جن لوگوں کے نام حتمی طور پرطے کرلیے گئےہیں ان میں مشہور امریکی سائنس دان جیسن سٹینفورڈ کی اہلیہ سونیا وین میٹربھی شامل ہیں۔ انہوں نے اس ناقابل واپسی مشن پرجانے کے لیےرضاکارانہ طور پرخود کو پیش کیا ہے۔

    جیسن کا کہنا ہے کہ مریخ کے ماحول کو دیکھتے ہوئے انہیں توقع ہے کہ ان کی اہلیہ میں نہ صرف ظاہری بلکہ اندرونی طورپربھی تبدیلیاں رونما ہوں گی جس کے نتیجے میں انہیں پہچاننا مشکل ہوجائے گا۔ جیسن کے مطابق مریخ پر ان کا چہرہ کچھ اس طرح ہوجائے گا کہ انہیں انسان کہنے کے بجائے کچھ اورہی نام دینا ہوگا۔

    اگرچہ فی الوقت مریخ کا سفرناقابل واپسی دکھائی دیتا ہے تاہم اگراس سیارے سے واپسی ممکن ہوئی تو لوگ انہیں پہچان نہیں پائیں گے بلکہ غالب امکان یہی ہے کہ اہل زمیں انہیں دیکھ کرڈرجائیں گے۔

    مریخ کے سفرپرتحقیق کرنے والےسائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس سیارے کی کشش ثقل وہاں جانے والے خلا بازوں کے جسم میں انتہائی بڑے پیمانے پرتبدیلیاں پیدا کردے گی، ممکنہ طورپران کی ناک اورکان بڑے ہوجائیں گے جبکہ ہاتھ اورپاؤں بھی ٹیڑھے ہوسکتے ہیں۔

    سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ کشش ثقل انسانی جسم کی ہڈیوں اور پٹھوں یعنی ہماری شکل کو ترتیب دیتی ہے جب کہ مریخ یا دوسرے سیاروں پر کمزور یا طاقتور کشش ثقل کے باعث وہاں جانے والی مخلوق کی جسامت بھی پہلے جیسی نہیں رہے گی۔

  • فرانس میں اب درخت بجلی پیدا کریں گے

    فرانس میں اب درخت بجلی پیدا کریں گے

    پیرس: فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں چھبیس فٹ اونچا ’ونڈ ٹری‘ نصب کیا جارہا ہے، جس سے بجلی پیدا ہوگی۔

    پیرس کے علاقے ’دی لاکون کورڈے‘ میں نصب کیےجانے والے پہلے آٹھ میٹراونچے ونڈ ٹری میں پتوں کے بجائے
    تریسٹھ چھوٹی پنکھڑیاں نصب ہیں جنہیں ایرولیوزکا نام دیا گیاہے۔

    درخت کےہرپتےکےاندر چھوٹے چھوٹے بلیڈزنصب ہیں جو ہوا کی سات کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارپربھی بجلی پیدا کرسکتےہیں۔

    درخت بنانے والی کمپنی کےبانی کوامید ہےکہ درخت تین اعشاریہ ایک کلوواٹ بجلی ہرسال بنائےگا۔

    ان کاکہناتھاکہ درخت کسی قسم کی آوازپیدانہیں کرتا جس سےصوتی آلودگی پیداہونےکاخدشہ نہیں۔

    درخت کی ریٹیل مارکیٹ میں قیمت تینتس ہزارچھ سوسترڈالریاپینتیس لاکھ پاکستانی روپے کے لگ بھگ ہے۔

  • کشش ثقل: کوئٹہ کےعمران بھی صدی کی سب سے بڑی تحقیق کا حصہ

    کشش ثقل: کوئٹہ کےعمران بھی صدی کی سب سے بڑی تحقیق کا حصہ

    کراچی: خلاء میں کشش ثقل کی لہروں کی موجودگی کی تصدیق کرنے والی ٹیم سے متعلق دنیا کے سامنے یہ بات بھی آئی کہ اس تاریخی دریافت میں ایک نہیں بلکہ 2 پاکستانیوں نے اپنا کردارادا کیا ہے۔

    میساچوسٹس یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) سے منسلک پاکستانی نژاد سائنسدان نرگس ماول والا کے ساتھ ساتھ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان ریسرچر عمران خان بھی اُن محققین میں شامل تھے، جنھوں نے ‘لیگو’ کو فزیکل ریویو لیٹر (پی آر ایل) جمع کرایا اور جس نے اس دریافت کو عملی جامہ پہنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

    مقامی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ’’میری کیوری ٹریننگ نیٹ ورک پروگرام ‘ گریویٹون’ کے لیے درخواستیں دینے والے سیکڑوں افراد میں سے میرا انتخاب اور بعد میں خلاء میں کشش ثقل کی لہروں کی دریافت کرنے والی یورپی ٹیم کا حصہ بننا ایک زبردست تجربہ تھا‘۔

    ان کا کہنا ہے ’’انہیں خوشی ہے کہ وہ کچھ ایسا کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جس سے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن ہوا ہے‘‘۔

    Mr Imran Khan a PHD scholar in Italy and a Graduate of FAST Peshawar is the 2nd Pakistani that worked with a team of... Posted by FAST NUCES on Saturday, February 13, 2016

    عمران نے انٹرمیڈیٹ میں 892 مارکس حاصل کیے اور پھر 2011 میں پشاور کی فاسٹ یونیورسٹی سے ٹیلی کمیونیکیشن انجینیئرنگ میں بی ایس کرنے کے لیے اسکالر شپ حاصل کی۔

    2015میں انھیں ترکش انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے آپٹیو الیکٹرانکس اینڈ فوٹونکس انجینیئرنگ میں ایم ایس کرنے کے لیے اسکالرشپ کی پیش کش کی گئی۔

    عمران آج کل اٹلی کے گران ساسو سائنس انسٹی ٹیوٹ (جی ایس ایس آئی) سے پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔

  • امریکہ میں پاکستانی نژاد خاتون سائنس داں کا اہم کارنامہ

    امریکہ میں پاکستانی نژاد خاتون سائنس داں کا اہم کارنامہ

    کراچی: خلا میں کشش ثقل کی لہروں کی نشاندہی کرنے کا کارنامہ انجام دینے والی ٹیم میں پاکستانی نژادخاتون نرگس ماولہ والا بھی شامل ہیں۔

    امریکی میڈیا کے مطابق پروفیسر نرگس ماولہ والا کا تعلق ایم آئی ٹی کے شعبہٴ فزکس سے ہے، وہ اُن تینوں اداروں کی مشترکہ ٹیم کا حصہ رہی ہیں جس نے کشش ثقل کی لہروں کی نشاندہی کےمنصوبے پر کام کیا۔

    کراچی میں پیدا ہو نے والی نرگس میسا چوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں پروفیسر ہیں، وہ ان سائنس دانوں کی ٹیم کا حصہ ہیں جنہوں نے ثابت کیاکہ ستاروں کے ٹکراو کے نتیجے میں کششِ ثقل کی لہریں پیدا ہوکرانتہائی دور تک توانائی کو منتقل کرتی ہیں۔

    ڈا کٹر نرگس ایک نوجوان طالبعلم کی حیثیت سے امریکہ میں منتقل ہو گئی تھیں، طبیعیات میں بی اے اور انیس سو نوے علم فلکیات میں گریجو یشن کر نے کے بعد انیس سو ستانوے میں ڈا کٹریٹ کی ڈگری حا صل کی ۔

    نرگس ماولہ والا کا کہنا تھا کہ اب سائنس دانوں میں کششِ ثقل کے بارے میں پایا جانے والا ابہام دورہوگیا۔نرگس نے مزید کہا کہ یہ سنگ میل عبورکرنے کے بعد اب کائنات کے مزید راز افشا کرنے کے قابل ہوجائیں گے، نرگس ماولہ والا دوہزاردو میں ایم آئی ٹی کے شعبہٴ فزکس سے منسلک ہوئیں تھیں۔

    کہاجارہا ہے کہ ڈاکٹر نرگس اور ان کی ٹیم کے نئے نظریے کے بعدکائنات میں مو جود کئی افکار و خیالات میں تبدیلی کا امکان ہے۔

  • سائنسدانوں نے خلا میں کششِ ثقل کی لہروں کا سراغ لگا لیا

    سائنسدانوں نے خلا میں کششِ ثقل کی لہروں کا سراغ لگا لیا

    نیویارک : سائنسسدانوں نے فزکس اورفلکیا ت کے میدان میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کرتے ہوئے خلامیں کشش ثقل کی لہروں کے اخراج کی نشاندہی کرلی ہے، واضح رہے کہ آئن اسٹائن کے عمومی اضافیت کے نظریے میں ان لہروں کی موجودگی کے بارے میں انکشاف کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق خلا میں کشش ثقل کی لہروں کی تلاش کے لیے جاری عالمی کوششوں سے منسلک سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے کشش ثقل کو مکمل طور پرسمجھنے کے سلسلے میں ایک چونکا دینے والی دریافت کی ہے۔

    ان کے مطابق انہوں نے زمین سے ایک ارب نوری سال سے زیادہ مسافت پرواقع دو بلیک ہولز کے تصادم کی وجہ سے اسپیس ٹائم میں تبدیلی کا مشاہدہ کیا۔

    سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کشش ثقل کی ان لہروں کی پہلی مرتبہ نشاندہی سے علم فلکیات میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔

    واضح رہے کہ ایک صدی قبل مشہورسائنسدان البرٹ آئن اسٹائن نے ان لہروں کی موجودگی کے بارے میں پیشن گوئی کی تھی، تاہم کئی دہائیوں تک جاری رہنے والی تلاش کے باوجود ایسی لہروں کی نشاندہی نہیں ہوسکی تھی۔

  • ایندھن کے بجائے ہائیڈروجن سے چلنے والا ڈرون تیار

    ایندھن کے بجائے ہائیڈروجن سے چلنے والا ڈرون تیار

    لندن: برطانوی انجینیئروں نے دنیا کا پہلا ڈرون بنایا ہے جو ایندھن کے بجائے ہائیڈروجن کے ذریعے اڑان بھرتا ہے اوردھویں کی بجائے صرف پانی کے بخارات خارج کرتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق پہلے تجربے میں ڈرون نے صرف دس منٹ پروازکی اورروایتی ڈرونز کے مقابلے میں اس کے ایندھن کا وزن ایک تہائی تھا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تجربے کے بعد کم وزن اورماحول دوست کمرشل ڈرون بنانے میں مدد ملے گی۔

    کمپنی کے مطابق ڈرون دو گھنٹے تک پرواز کرسکتاہے، جدید ٹیکنالوجی سے لیس ڈرون کو برفیلے علاقوں میں اڑانا ممکن ہوگا۔

  • آئی فون کا ’ایرر تریپن ‘ ایپل کے موبائل فون کو ناکارہ کرسکتا ہے

    آئی فون کا ’ایرر تریپن ‘ ایپل کے موبائل فون کو ناکارہ کرسکتا ہے

    نیو یارک : آئی فون کا استعمال کرنے والے ایک نئے مسئلہ کا شکا ر ہوسکتے ہیں، جس سے ان کا موبائل ہمیشہ کیلئے ناکارہ ہوسکتا ہے۔

    اس حوالے سے اگر موبائل یوزرآئی فون کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کرتے ہیں اور اسکرین پرایرر کا میسیج نمودار ہوجائے جس میں ایرر تریپن لکھا ہو تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کا موبائل فون ناقابل استعمال ہوچکا ہے۔

    یہ ایرر میسیج اس وقت سے نمودار ہو تا ہے جب سے ایپل نے اپنے نئے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 9 کی اپڈیٹس دی ہیں۔ ایپل کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ پیغام صارفین کو اس صورتحال سے محفوظ رکھنے کے لئے نمودار ہوتاہے ۔

    لیکن اب تک ہزاروں ایپل صارفین دعویٰ کر چکے ہیں کہ اس ایرر میسیج کے نتیجے میں ان کے آئی فونز بیکار ہوچکے ہیں اور ان میں جو بھی ڈیٹا محفوظ تھا وہ بھی ختم ہو چکا ہے اور اس کی ریکوری(واپسی) کی بھی کوئی امیدنہیں، کیونکہ فون مکمل طور پر ناقابل استعمال ہو چکے ہیں۔

    ایسا لگتا ہے کہ اس ایرر کے بعد اس سے چھٹکارا پانے کا کوئی دوسرا راستہ نہیں سوائے اس کے کہ ایک اور نیا موبائل خرید لیا جائے۔

  • آئی فون سیون میں ممکنہ طورپردوکیمرے ہوں گے

    آئی فون سیون میں ممکنہ طورپردوکیمرے ہوں گے

    ٹیکنالوجی کی دنیا کی نامور کمپنی ’ایپل‘ کے نئے آئی فون 7 کو سامنے آنے میں ابھی 8 ماہ باقی ہیں مگراس کے بارے میں افواہوں اور اطلاعات کی آمد سلسلہ جاری ہے۔

    ٹیکنالوجی ویب سائٹ میش ایبل کے مطابق آئی فون سیون پلس کے بیک پرڈوئل کیمرہ سسٹم ہوگا۔

    ذرائع کا کہن ہے کہ اگرچہ دو رئیر کیمرے بظاہرتو غیرضروری لگتے ہیں مگر ایپل کی جانب سے اس اضافی کیمرے کو تھری ڈی ویڈیو بنانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ سافٹ ویئرکی بہترٹرکس کا موقع بھی مل سکتا ہے۔

    یہ دونوں کیمرے امیجنگ الگورتھمز کے ساتھ ہوں گے ، اس ٹیکنالوجی کو ایپل نے گزشتہ سال ایک کمپنی خرید کر حاصل کیا تھا۔

    اس ٹیکنالوجی کے باعث کیمرہ لینس کی ضرورت نہیں رہتی جبکہ یہ کم روشنی میں بھی بہترین تصاویر لینے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق آئی فون سیون پلس میں آپٹیکل زوم کے فنکشن کو بھی بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ ابھی تک دو بیک کیمروں والا اسمارٹ فون ایپل کے حریف سام سنگ نے بھی متعارف نہیں کرایا ہے۔