Category: سائنس اور ٹیکنالوجی

سائنس اور ٹیکنالوجی

سائنس اور ٹیکنالوجی سے متعلق تازہ ترین خبریں اور معلومات

SCIENCE AND TECHNOLOGY NEWS IN URDU

  • بلیک بیری کا پاکستان میں اپنا آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ

    بلیک بیری کا پاکستان میں اپنا آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : بلیک بیری کمپنی نے پاکستان حکومت کی جانب سے صارفین کی معلومات تک رسائی کا مطالبہ واپس لینے کے بعد پاکستان میں اپنا آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس سے قبل بلیک بیری کمپنی کو بھارت، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور انڈونیشیا میں بھی اس قسم کے مسائل کا سامنا رہا ہے۔

    یاد رہے کہ بلیک بیری نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ وہ یکم دسمبر سے پاکستان میں اپنے آپریشنز بند کر رہی ہے، بعد ازاں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے اپنے فیصلے کو مؤخر کرنے کی درخواست کے بعد کمپنی نے مزید ایک ماہ تک پاکستان میں کام کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    پی ٹی اے نے جولائی میں بلیک بیری کمپنی سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اسے بلیک بیری انٹر پرائز سروسز تک رسائی دی جائے، جو ای میل اور ایس ایم ایس پیغامات کو خفیہ بناتی ہے تاکہ انہیں کوئی اور نہ پڑھ سکے تاہم بلیک بیری کا کہنا تھا کہ کہ وہ حکومت کو اس سروس تک رسائی فراہم نہیں کرے گی۔

  • سال 2015: پہیے سے سفرشروع کرنے والا انسان ستاروں سے آگے نکل گیا

    سال 2015: پہیے سے سفرشروع کرنے والا انسان ستاروں سے آگے نکل گیا

    انسانی ایجادات کی تاریخ اتنی ہی قدیم ہے جتنی کہ تاریخِ انسانی، کہا جاتا ہے کہ آگ اورپہیے کی ایجادات تاریخ میں سب سے اہم حیثیت کی حامل ہیں تاہم رواں سال کچھ ایسی ایجادات مورض وجود میں آئی ہیں جو کہ انسانی ارتقاء میں انتہائی اہم کرداراداکریں گی۔


     – ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں –


     زمین جیسی کسی اوردنیا کی تلاش سائنسدانوں کا مرغوب موضوع ہے اوربالاخر کئی سالوں کی محنتِ شاقہ کے بعد سائنسداں ایک ایسی دنیا تلاشنے میں کامیاب ہوہی گئے ہیں۔

    کیپلر 452 نامی کہکشاں میں واقع ہے اور اس کا نام Earth 2.0 رکھا گیا ہے۔

    اس سیارے اور ہماری زمین میں کئی مماثلتیں ہیں جن مدارکا قطر، سورج اور سال کا دورانیہ شامل ہیں جس کے سبب سائنسدان اس سیارے پر زندگی کے آثار کے بارے میں پرامید ہیں۔

    فی الحال اس سیارے تک پہنچنا سائنسدانوں کے لئے کسی عظیم مسئلے سےکم نہیں کیونکہ یہ سیارہ زمین سے 1400نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے جو کہ کھربوں میل بنتا ہے۔


     – مریخ پرپانی کی دریافت –


    امریکیخلائی ادارے ناسا نے مریخ کی سطح پر بہتے پانی کے ٹھوس شواہد ملنے کا اعلان کیا ہے۔

    ناسا کی جانب سے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران محقق لیوجنڈرا اوجھا نے اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ زمین کے بعد اب مریخ نظام شمسی کا واحد سیارہ ہے جس کی سطح پر پانی کے بہنے کے شواہد ملے ہیں۔

    اس تحقیق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نمک کی چند اقسام کی موجودگی کی وجہ سے مریخ پر پانی کے ابلنے کے درجہ حرارت میں اضافہ ہو سکتا ہے، جس سے یہ پانی سیال شکل میں موجود ہے۔

    سائنسدانوں کے بقول اس سیارے کا درجہ حرارت سیال برکلوریٹ ملے پانی کے لیے سرما اور بہار کے دنوں کے لیے ٹھیک ہے۔


     – ایچ آئی وی ویکسین –


    ایچ آئی وی اور ایڈز کے خلاف دہائیوں سے جاری جنگ بالاخرسال 2015 میں فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی جب سائنسداں ایک ایسی ویکسین ایجاد کرنے میں کامیاب ہوگئے جو کہ ایچ آئی وی ٹائپ 1 اور ایچ آئی وی ٹائپ 2 اور ایس آئی وی کے خلاف موثرہے۔

    اس ویکسین کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ویکسینیشن کے مروجہ طریقہ کار کے ذریعے جسم میں کمزور جراثیم داخل کرکے نظامِ مدافعت کو قوت، مدافعت نہیں سکھائی جاتی بلکہ یہ انسانی ڈی این اے میں کچھ ایسی تبدیلیاں پیدا کرتی ہے کہ جو اس مہلک اور جان لیوا بیماری کے خلاف لڑنے کی قوت پیدا کرتا ہے۔

    فی الحال یہ تحقیق اپنے ابتدائی مراحل میں ہے لیکن اس کے نتائج اس قدرحوصلہ افزا ہیں کہ امکان ظاہرکیا جارہا ہے کہ یہ موذی مرض ہارجائے گا اورانسانی عقل فاتح عالم قرارپائے گی۔


     – تیس سال بعد نئی انٹی بایوٹک دوا کی دریافت –


    گزشتہ کئی دہائیوں سے ماضی کے سائنسدانوں کی کاوشوں کی بدولت تیار کی جانے والی اینٹی بایوٹیک ادویات انسانی صحت کی ضامن رہی ہیں تاہم 50 اور 60 کی دہائی اور 1987 کے بعد اس سلسلے میں کوئی نئی دریافت نہ ہونا سائنسدانوں ک لیے تشویش کا باعث تھا لیکن اب ان کی پریشانی ختم ہوئی اور 3 عشروں بعد نئی اینٹی بایوٹیک دوا تیار کر لی گئی ہے جسے میڈیکل سائنس میں ایک اہم دریافت قراردیا جارہا ہے۔

    امریکا کی نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی بوسٹن کے سائنسدان کئی دہائیوں سے مختلف تجربات سے ایسے اینٹی بیکٹریا دوا بنانے کی کوششوں میں مصروف تھے جو نئی پیدا ہونے والی بیماریوں اور انفکیشن کے جراثیم کو قابو کرسکیں اور بالآخر ان کی کوشش رنگ لے آئی اور انہوں ’ٹیکسوبیکٹم‘ نامی اینٹی بایوٹیک دریافت کرلی جو بیکٹریل انفیکشن تپ دق، خون میں گندگی پیدا کرنے والے جراثیم اور سی ڈف کے خلاف انسانی جسم میں مزاحمت پیدا کرے گی


     – ہمارے 25 لاکھ سال پرانے اجداد –


    انسانیت کے گہوارے جنوبی افریقہ میں ایک نیا انکشاف ہوا ہے کہ انسان سے مطابقت رکھنے والی ایک قدم مخلوق بھی اپنے مردوں کو دفنانے کا فن جانتی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ سے کچھ فاصلے پرواقع قدیم انسانی آبادیوں کے آثارقدیمہ کے مرکز’اسٹرک فونٹین‘اور’سوارٹ کرانز‘ کی ایک غار سے ملنے والے ڈھانچوں نے انسانی ارتقاء کی تاریخ پر نئی بحث کا آغاز کردیا ہے۔

    اس نئی نوع کو سائنسدانوں نے ’ہومونالیدی‘ کا نام دیا گیا ہے اور یہ نام اسے ’رائزنگ اسٹار‘ نامی اس غارکا نام ہے جہاں سے یہ دریافت ہوئی ہے۔ افریقہ کی سیسوتھو زبان میں نالیدی ستارے کو کہا جاتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے فی الحال اس نوع کے زمین پر رہنے کے دور کا اندازہ لگانا دشوارہے لیکن انکی جسمانی ساخت اور اعضا کی ہیت سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ زمین پر لگ بھگ 25 لاکھ سال قبل چلتی پھرتی ہوگی اور اپنے روزمرہ کے امور انجام دیتی ہوگی۔

  • ٹویٹرپرنفرت آمیزمواد اوررویے کی روک تھام کے لئے نئے اصول وضع

    ٹویٹرپرنفرت آمیزمواد اوررویے کی روک تھام کے لئے نئے اصول وضع

    کیلی فورنیا: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرنے غیرمہذب رویے سے متعلق اپنی حدود کی وضاحت کردی ہے

    جس کے تحت کسی بھی ایسے اکاوٗنٹ کو جو کہ نفرت آمیز مواد پھیلا رہا ہواسے ڈیلیٹ کیا جاسکے گا اور نفرت
    آمیز موادپر بھی پابندی لگادی جائے گی۔

    ٹویٹر پر کافی عرصے سے تنقید کی جارہی تھی کہ اس نے داعش کی جانب سے ٹویٹرپرنفرت آمیزمواد شیئر کرنے
    اور جنگجو بھرتی کرنے کے خلاف موثر اقدامات نہیں کئے جس کے بعد مذکورہ کمپنی نے تبدیلیوں کا اعلان کیا
    ہے۔

    کمپنی کی ڈائریکٹر برائے سیکیورٹی اینڈ ٹرسٹ میگن کرسٹینا کا کہنا ہے کہ ’’ ہم مختلف عقائد اور نظریات کوہمیشہ
    فروغ دیتے رہے ہیں تاہم اس کے ساتھ ہی ہم غیر مہذب اور جارحانہ رویہ اختیارکرنے والے اکاؤنٹس کے خلاف بھی کاروائی کرتے رہیں گے‘‘۔

    واضح رہے کہ نئے اصول وضوابط میں دولت اسلامیہ یا کسی اور گروہ کا نام نہیں لیا گیا ہے۔

    نئے ضوابط کے مطابق کوئی بھی شخص یا گروہ کسی کو نسل، رنگ، ذات، برادری، جنس،مذہب، بیماری یا معذوری کی بنا پردھمکی نہیں دے سکے گا اور نہ ہی قابلِ نفرت مواد نشر کرے گا۔

    کہا جارہا ہے کہ نفرت آمیز مواد کے خلاف یہ نئی پالیسی زیادہ جامع اور مستند ہے اوراس سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پردہشت گردی کی روک تھام میں مدد ملے گی۔

  • سائنسدانوں نے زلزلہ پروف بیڈ تیار کرلیا

    سائنسدانوں نے زلزلہ پروف بیڈ تیار کرلیا

    لندن: برطانوی سائنسدانوں نے ایسا زلزلہ پروف بیڈ تیار کیا ہے جوزلزلہ آنے کی صورت میں ازخودبند ہو کر اس پرلیٹے انسان کومحفوظ رکھے گا۔

    زلزلہ پروف بیڈ کا بنیادی نظریہ دوہزار دس میں پیش کیا گیا تھا جسے برطانوی ماہرین نے عملی شکل دے دی ہے جو رات کے اوقات میں سوتے وقت آنے والے زلزلے کے دوران عمارت کے گر جانے کے باوجود اس پر لیٹے انسان کو محفوظ رکھے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زلزلے کے آتے ہی بیڈ اچانک ایک باکس میں تبدیل ہو کر اپنے اوپر لیٹے شخص کو محفوظ کرلے گا۔

    زلزلہ پروف بیڈ کا بنیادی نظریہ تو 2010 میں پیش کیا گیا لیکن اسے اب چینی ماہرین نے عملی شکل دے دی ہے جو رات کے اوقات میں سوتے وقت آنے والے زلزلے کے دوران عمارت کے گر جانے کے باوجود اس پر لیٹے انسان کو محفوظ رکھے گا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ زلزلے کے آتے ہی بیڈ اچانک ایک باکس میں تبدیل ہو جائے گا اور اپنے اوپر شخص کو اپنے اندر بند کرلے گا اور آپ اس بیڈ کی تیار کردہ محفوظ قبر میں بند ہوجائیں گے جہاں پڑی کئی پانی کی بوتلیں آپ کا استقبال کریں گی جبکہ اس میں گیس ماسک اور دیگر ابتدائی طبی سامان بھی فراہم کیا گیا ہے۔

  • پاؤں کی مدد سے چلنے والی واشنگ مشین تیار

    پاؤں کی مدد سے چلنے والی واشنگ مشین تیار

    ٹورنٹو: کینیڈا نے بجلی کے بغیر پاؤں کی مدد سے چلنے والی جدید واشنگ مشین تیار کرلی ہے۔

    کینیڈا کی ایک نجی کمپنی جدید واشنگ مشین تیار کی ہے ، جو بجلی کے بغیرپاؤں کی مدد سے دوکلوگرام تک کے کپڑوں کو با آسانی دھو سکتیں ہے ۔

    اس واشنگ مشین کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اسے سفر اور پکنک وغیرہ کی صورت میں کہیں بھی ساتھ لے جاکر کپڑوں کی دھلائی کی جا سکتی ہے۔

    واشنگ مشین کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اسے سفر اور پکنک وغیرہ کی صورت میں باآسانی استعمال کیا جاسکتا ہے اس کے علاوہ یہ واشنگ مشین چھوٹے خاندان اور اکیلے افراد کے لیے بھی بہت موزوں ہے ۔

  • موسم سرما میں سردی سے بچنے کیلئے گرما گرم بستر تیار

    موسم سرما میں سردی سے بچنے کیلئے گرما گرم بستر تیار

    سیئول: جنوبی کوریا نے موسم سرما میں سردی محفوظ رہنے کیلئے گرما گرم بستر تیارکرلیا ہے۔

    جنوبی کوریاکی نجی کمپنی نے موسم سرما کی مناسبت جدیدبستر تیار کیا ہے ،روم ان روم نامی یہ ٹینٹ سردی کے موسم میں بستر کو گرم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے جس کے بعد ہیٹر چلانے کی ضرورت پیش نہیں آتی۔

     

    پولی ایسٹر اور کاٹن کے کپڑے سے بنے اس ٹینٹ کو با آسانی بستر کے اوپر رکھا جاسکتا ہے اور اس میں لوگوں کی آسانی کے لئے موبائل فون اور لیپ ٹاپ کا اسٹینڈ بھی بنایا گیا ہے۔

    اس ٹینٹ کی قیمت مارکیٹ میں سو ڈالر سےایک سو چودہ ڈالر رکھی گئی ہے۔

  • اسپین ماہرین کی نئی ایجاد، نمک سےچارج ہونیوالی موبائل بیٹری تیار

    اسپین ماہرین کی نئی ایجاد، نمک سےچارج ہونیوالی موبائل بیٹری تیار

    اسپین کے سائنسدانوں نے سوڈیم نمک سے چارج ہونے والی موبائل بیٹری بنالی ہے۔

    اسپین کےماہرین نے سوڈیم سالٹ سے چارج ہونے والی موبائل بیٹری بنالی، اسپین کےماہرین نےاس بیٹری کوسوڈیم آئن سیل کانام دیاہے، بیٹری فرانس کےنیشنل سنٹرآف سائنٹفک ریسرچ میں تیارکی گئی ہے۔

    سوڈیم آئن سیل بیٹری ڈبل اےبیٹری سےملتاجلتامجموعہ ہےجو لیپ ٹاپ اورکمپیوٹر وغیرہ میں استعمال کیاجاتاہے، سوڈیم آئن سیل کی سب سےخاص بات سوڈیم ہےجولیتھیم سےہزارگنازیادہ کثرت میں میسرہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ سوڈیم آئن بیٹری کاپراجیکٹ ابھی تک لیبارٹی کے پیمانے پر ہی آزمایا گیا ہےتاہم جدید دورمیں یہ پراجیکٹ انرجی جمع کرنے کے لحاظ سے اہم ثابت ہوگا۔

  • اب آپ اپنے اسمارٹ فون کو بے فکری سے دھو سکیں گے

    اب آپ اپنے اسمارٹ فون کو بے فکری سے دھو سکیں گے

    ٹوکیو: اسمارٹ فون استعمال کرنےوالوں کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ان کے فون پر جراثیم ہیں تو اب ایسا فون آگیا ہے جو کہ پانی لگنے سے خراب نہیں ہوگا۔

    یہ منفرد اسمارٹ فون تیار کیاہے جاپانی کمپنی نے، اسے صابن اور پانی سے دھو کر صاف کیا جاسکتا ہے اور اس عمل سے فون کا ٹچ اسکرین یا کارکردگی بالکل متاثر نہیں ہوگی۔

    یہ منفرد اسمارٹ فون جاپان میں آج فروخت کیلئے پیش کردیا گیا ہے، جس کی قیمت 21،600 ین یعنی کہ 465امریکی ڈالرہے جوکہ پاکستانی کرنسی میں 49 ہزار روپے بنتے ہیں۔

    کمپنی نے دعویٰ کیاہے کہ ان کی ڈیولپمنٹ ٹیم نے ٹیسٹنگ کے دوران اس نئے اورانوکھے فون کو 700 بارمختلف طریقوں سے دھویا اور فون کو کسی بھی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔

    فی الحال کمپنی کو ایک مخصوص قسم کے صابن سے ہی دھویا جاسکے گا جو کہ ابھی صرف جاپان میں ہی دستیاب ہے۔

  • چور ڈاکو کا خوف دور کرلیں اُلو نما سیکیورٹی کیمرہ تیار ہوگیا ہے

    چور ڈاکو کا خوف دور کرلیں اُلو نما سیکیورٹی کیمرہ تیار ہوگیا ہے

    کراچی: ماہرین نے تیار کرلیا ہے اُلو نما ایسا منفرد سیکیورٹی کیمرہ جو موبائل فون کے ذریعے ہر نقل و حرکت سے آپ کو آگاہ رکھے گا۔

    چور ڈاکو کا خوف دورکرلیں کیونکہ اب الو نما سیکیورٹی کیمرہ تیار ہوگیا ہے، جو ہر حرکت پر کڑی نظررکھے گا، ماہرین نے تیار کرلیا ہے ایسا سیکورٹی کیمرہ جو آنکھیں جھپکاتا ہے اور نگرانی بھی کرتا ہے، یہ سیکیورٹی کیمرہ دوسرے کیمروں کی نسبت منفرد ہے جو سر پر ہاتھ لگانے سے ایکٹیو ہوجائے گا۔

    یہ کیمرہ موبائل فون کے ذریعے تمام نقل و حرکات سے آپ کو آگاہ رکھے گا، انٹر نیٹ نہ ہونے کی صورت میں تمام حرکات ریکارڈ کرکے بذریعہ ای میل مطلع کرے گا، آپ گھر پرموجود نہیں ہوں تو لائیو اسٹریمنگ سے بچوں پر بھی نظر رکھی جاسکتی ہے۔

    بیٹری لو ہوگی تو الونما کیمرہ نیند کے جھونکے کھانے لگے گا، یہ واٹر پروف اسمارٹ کیمرہ ایک سو دس ڈالر میں اگلے سال نومبر میں ٖفروخت کے لئے پیش کیا جائے گا۔

  • ایئرپورٹ پر مسافروں کی رہنمائی کرنے والا ’’روبوٹ‘‘ تیار

    ایئرپورٹ پر مسافروں کی رہنمائی کرنے والا ’’روبوٹ‘‘ تیار

    ماہرین نے مسافروں کی پریشانی حل کردی، ایسا روبوٹ تیار کرلیا ہے جو ایئر پورٹ پر مسافروں کوان کی مطلوبہ معلومات فراہم کرنے میں مدد کرےگا۔

    مسافروں کو اب ایئر پورٹ پر ادھر ادھر جانے کی ضرورت نہیں،ماہرین نے انسان دوست روبوٹ متعارف کروادیا ہے جو پریشان مسافروں کی مدد کرے گا۔

    اسپینسر نامی روبوٹ مسافروں کو فلائٹ کے گیٹ اور راستے بتاتا ہے اور انسانوں کےتاثرات کو بھی سمجھتا ہے،اس کی میموری میں ایئرپورٹ فلائٹس کی تمام معلومات، نقشے اور گیٹ کی مکمل تفصیلات موجود ہیں، جن کو یہ روبوٹ مختلف زبانوں میں بتانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    اس میں موجود سافٹ ویئر انسانی برتاؤ اور رویے دیکھتے ہوئے یہ اندازہ لگاسکتا ہے کہ وہ جلدی میں ہیں یا پریشان ہیں۔