Category: سائنس اور ٹیکنالوجی

سائنس اور ٹیکنالوجی

سائنس اور ٹیکنالوجی سے متعلق تازہ ترین خبریں اور معلومات

SCIENCE AND TECHNOLOGY NEWS IN URDU

  • چینی سائنسدانوں کا انسانوں کی کلوننگ کی صلاحیت حاصل کرنے کا دعویٰ

    چینی سائنسدانوں کا انسانوں کی کلوننگ کی صلاحیت حاصل کرنے کا دعویٰ

    تیانجن: چین میں واقع دنیا کی سب سے بڑٰ کلوننگ فیکٹری کے سائنسدانوں نے تکنیکی میدان میں اس قدرکامیابی حاصل کرلی ہے کہ اب وہ انسان کا کلون بنانے کے لئے تیارہیں تاہم عوامی ردعمل سے خوفزدہ ہیں۔

    چینی کمپنی کا ارادہ ہے کہ 2020 تک وہ دس لاکھ کلوننگ شدہ گائے تیار کرے گی، کمپنی پالتو جانوروں کی کلوننگ پر بھی کام کررہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ تربیت یافتہ پولیس کے کتے بھی کلون کرے گی جو کہ کھوج لگانے میں ماہر ہوں گے۔

    چینی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ژو ژیاؤشن کا کہناہے کہ جانوروں کی کلوننگ تو محض ابتدا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ ہم انسانوں کی بھی کلوننگ کرسکتے ہیں تاہم اس میں اخلاقی رکاوٹیں ہیں۔

    ژیاؤشن کایہ بھی کہنا تھا کہ ان کی کمپنی کے پاس تمام ترٹیکنالوجی موجود ہے تاہم ابھی ہم انسانوں کی کلوننگ پر کام نہیں کررہے۔

    مستقبل میں ممکن ہے کہ ہم اس پرکام کریں اوربچوں کی پیدائش میں انقلابی تبدیلیاں پیدا ہوں جن میں ماں یا باپ کی جانب سے پسندیدہ جینیتاتی خصوصیات حاصل کرنا شامل ہیں۔

  • بلیک بیری کمپنی کا پاکستان میں اپنا آپریشن بند کرنے کا اعلان

    بلیک بیری کمپنی کا پاکستان میں اپنا آپریشن بند کرنے کا اعلان

    اسلام آباد: اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی بلیک بیری نے 30 نومبر کے بعد سے پاکستان میں اپنا آپریشن بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    بلیک بیری کی آفیشل ویب سائٹ پر شائع ہونے والے بیان کے مطابق کمپنی پاکستان مارکیٹ سے بے دخل ہورہی ہےکیونکہ پاکستان میں ہماری موجودگی ہمارے صارفین کی رازداری کے تحفظ سے ہماری وابستگی پر اعتراض پیدا کرسکتی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے ملک میں ہمارے صارفین کے کمیونیکشین ڈیٹا تک مکمل رسائی کے مطالبے نے ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں چھوڑا اس لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہم مکمل طور پر یہاں سے چلے جائیں۔

    سی او او کے مطابق جولائی میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ملک کے موبائل فون آپریٹرز کو مطلع کیا کہ بلیک بیری کے بی ای ایس سرورز کو سیکیورٹی خدشات کی بنا پر دسمبر سے ملک میں آپریٹ نہیں کرنے دیا جائے گا۔

  • واٹس ایپ کا خفیہ فیچر

    واٹس ایپ کا خفیہ فیچر

    واٹس ایپ نے ایک ایسا خفیہ فیچر متعارف کرایا ہے،جو آپ کے بہترین دوست کا نام افشاں کردیتا ہے.

    دنیا بھر کی مقبو ل ترین ایپلیکشن واٹس ایپ نے ایک ایسا خفیہ فیچر متعارف کرادیا ہے جو آپ کے دوستوں اور کانٹیکٹس کی درجہ بندی کرتا ہے، اس کے استعمال کیلئے واٹس ایپ کی سیٹنگز پر جاکر اکاﺅنٹ کو کلک کریں.

    وہاں اسٹوریج یوزایج کے آپشن پر جائیں،تو آپ کے سامنے دوستوں کی ایک فہرست آجائے گی۔جس سے آپ کو پتہ چل جائے گا کہ آپ کو واٹس ایپ پر سب سے زیادہ پیغامات ارسال کرنے والا آپ کا بہترین دوست کونسا ہے۔

    واٹس ایپ جو دنیا بھر میں مقبول اور اس میں روزانہ 64 ارب پیغامات ارسال کیے جاتے ہیں.

  • روبوٹ نے انسانی احکامات ماننے سے انکارکردیا

    روبوٹ نے انسانی احکامات ماننے سے انکارکردیا

    موجودہ دورکی انسانی ترقی میں روبوٹ کی ایجاد انتہائی اہم ہے لیکن مستقبل کے روبوٹ انسان کے احکامات ماننے سے انکار کردیں گے۔

    روبوٹ کی ایجاد کا بنیادی مقصد انسان کے لئے ایک ایسا معاون تیارکرنا تھا جو کہ بغیرتھکے انسانی احکامات کی بلا چون و چرا پابندی کرے۔

    تاہم اب روبوٹ بنانے والے ان مشینوں کو انسانی احکامات پر نہ کہنا سکھا رہے ہیں۔

    امریکہ میں واقع ٹفٹس یونیورسٹی کے محققین نے اپنے پروگرام کردہ روبوٹس کوسکھایا ہے کہ انسانی احکامات اگر ان کی سلامتی کے منافی ہوں یا غیرمتعلقہ شخص کی جانب سے دئیے جارہے ہوں تو نا صرف یہ کہ روبوٹ ان احکامات کی پاسداری سے منع کردے بلکہ احکامات جاری کرنے والے شخص کو وجہ بھی بتائے جس کی بناپروہ احکامات کی پیروی نہیں کررہا۔

    اس پروگرام کی ٹیسٹنگ کی ویڈیو Quartz نامی غیر ملکی خبر رساں ادارے نے اپنے فیس بک پیج پر شئیر کی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح ایک روبوٹ احکامات پر نہ کہہ رہا ہے۔

    This robot is learning how to say "no" to humansResearchers are teaching this robot how to reject our orders. The results are ominously cute. Posted by Quartz on Tuesday, November 24, 2015

    اس قسم کے واقعات سائنس فکشن فلموں میں تو بے شمار بار دیکھنے کو ملیں ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ جب روبوٹ انسان کو نا کہنا سیکھے گا تو مستقبل میں کیا کیا نہیں کرے گا۔

  • ڈائیلائیسس کے مریضوں کے لیے  ڈائیلائسس بیلٹ ایجاد

    ڈائیلائیسس کے مریضوں کے لیے ڈائیلائسس بیلٹ ایجاد

    سائنسدانوں نے گردے کی تکلیف میں مبتلا مریضوں کے لیے حل ڈھونڈ نکالا.

    ڈائلیسس سے پریشان مریضوں کو اب مزید تکلیف اٹھانے کی ضرورت نہیں کیونکہ سائنسدانوں نے ویک نامی بیلٹ ایجاد کرلی ہے، جو مصنوعی گردے کے طور پر کام کرے گی.

    یہ بیلٹ مریض کا خون مسلسل صاف کرتی رہتی ہے اور کسی حد تک مریض کی زندگی آسان کر سکتی ہے، اس اسمارٹ بیلٹ کا وزن صرف ساڑھے چار کلو ہے جو استعمال کے بعد کم ہو کر ڈھائی کلو رہ جاتا ہے.

    ابتدائی تجربے سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ اس بیلٹ نے سات میں سے پانچ مریضوں کے لیے بہترین کارکردگی دکھائی ہے.

  • گوگل کا واٹس ایپ کے مقابلے میں نیا فچر متعارف

    گوگل کا واٹس ایپ کے مقابلے میں نیا فچر متعارف

    کراچی: انٹرنیٹ دنیا کی معروف کمپنی گوگل نے واٹس ایپ کے مقابلے میں نیا فیچر متعارف کرادیا ہے۔

    گوگل کی جانب سے واٹس ایپ اور اسکائپ کے مقابلےمیں کالنگ اپلیکیشن ہینگ آوٹ کو بہتر بنانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ گوگل نے اپنی اس اپلیکیشن کے ویب کالنگ کے تجربے کو ری ڈیزائن کر کے متعارف کرایا ہے۔

    اب اس کا انٹر فیس آسان بناتے ہوئے مجموعی طور پر اس کے معیار کو بہتر کیا گیا ہے ویڈیو چیٹ اب نہ صرف پہلے کے مقابلے میں بہتر ہوگئی ہے بلکہ یہ زیادہ تیز بھی کام کرنے لگی ہے ۔

    اس وقت ہینگ آوٹ کے کچھ صارفین کو ہی یہ اپ ڈیٹ میسر ہے مگر مستقبل میں اسے دنیا بھر میں تو سیع دی جائے گی ۔

  • دوستوں کے ساتھ سیر و تفریح کیلئے گوگل کی نئی ایپ لانچ

    دوستوں کے ساتھ سیر و تفریح کیلئے گوگل کی نئی ایپ لانچ

    گوگل نے قریبی دوستوں کے ساتھ آؤٹنگ کے لئے ہوز ڈاؤن ایپ لانچ کردی ہےجو سیر و تفریح کیلے دوستوں کو ایک جگہ جمع کردے گی۔

    دوستوں کا ملنا گپ شپ کرنا اب ہوگا مزید آسان۔۔ گوگل نے قریبی دوستوں کی تلاش کے لیے ’’ہوُزڈاؤن‘‘ ایپ متعارف کرادی۔


    اس ایپ کے ذریعے آپ پتہ لگا سکتے ہیں کہ دوست سیر و تفریح کےلیے فارغ ہیں یا نہیں، ہوز ڈاؤن ایپ کی خاص بات یہ ہے کہ آپ اپنی لوکیشن بھی بتاسکتے ہیں اور ساتھ ہی دوستوں کے راستوں پر بھی نظر رکھ سکتے ہیں۔

    اس میں گروپ چیٹ کی سہولت بھی موجود ہے جس میں آپ کے کئی دوست بیک وقت شامل ہوکر اپنی رائے دے سکتے ہیں۔

  • بلیک بیری نے اپنا پہلا اینڈرائڈ اسمارٹ فون لانچ کردیا

    بلیک بیری نے اپنا پہلا اینڈرائڈ اسمارٹ فون لانچ کردیا

    بلیک بیری نےاپنا پہلا اینڈرائڈ اسمارٹ فون لانچ کردیا، بلیک بیری انتظامیہ نے کہا ہے کہ دیگر اسمارٹ فونز کے مقابلے میں انکے فون کی سیکیورٹی بہتر ہے۔

    بلیک بیری نے اپنا پہلا اینڈروائڈ آپریٹنگ سسٹم کا حامل اسمارٹ فون متعارف کرا دیا، الٹرا تھن ٹیکنالوجی کے حامل اسمارٹ فون پرائیو سیون میں اسمارٹ سلائیڈ کے نیچے کی بورڈ بھی ہے.


    بلیک بیری کے مطابق مارکیٹ میں موجود دیگر اینڈرائڈ کے مقابلے میں پرائیو سیون فون کی سیکیورٹی بہتر ہے اور اسکا نام پرائیویسی سے متاثر ہو کر ہی رکھا گیا ہے۔

  • فیس بک ایک نئی نیوز ایپ متعارف کرانے جارہاہے

    فیس بک ایک نئی نیوز ایپ متعارف کرانے جارہاہے

    فنانشل ٹائمز نامی خبررساں ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ فیس بک انکارپوریشن ایک نیوز ایپ بنانے جارہاہے جس کا نام Notify Next week ہے۔

    خبررساں ادارے کے مطابق اس ایپ میں 12 سے زائد میڈیا پارٹنرز کا مواد شیئر کیا جائےگا جن میں ووگ، دی واشنگٹن پوسٹ اور سی بی ایس بھی شامل ہیں۔

    فیس بک نے ابتدائی طور پر 9 نیوز پبلشرز سے معاہدہ کیا ہے جن کا مواد فیس بک کی نیوز فیڈ میں براہ راست شیئر کیا جائے گا۔

    فنانشل ٹائمز کے مطابق فیس بک کی یہ نئی ایپ سوشل میڈیا کی دنیا میں ان کے حریف ٹویٹر کی مومنٹس نامی ایپ کی حریف ثابت ہوگی۔

    فی الحال فیس بک کے باضابطہ ذرائع سے اس خبر کی تصدیق نہیں کی جاسکی ہے تاہم اس بارے میں اطلاعات مصدقہ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔

    واضح رہے کہ فیس بک کے منافع میں گزشتہ دنوں 1.2 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

  • سویڈن میں گھروں کی چھتوں پر سولر پینل سسٹم متعارف

    سویڈن میں گھروں کی چھتوں پر سولر پینل سسٹم متعارف

    اسٹاک ہوم: توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے سویڈن کے ایک شہر میں گھروں کی چھتوں پر سولرپینل سسٹم لگانے کی جدیدٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی ہے.

    توانائی کا بحران اور اس پر قابو پانا صرف ترقی پذیر ملک نہیں بلکہ ترقی یافتہ ملکوں کیلئے بھی ایک اہم مسئلہ ہے، سویڈن کے ایک ٹاؤن مالمونے اس مسئلے پر قابو پانے کا بہترین حل تلاش کرلی ہے۔

    اسمارٹ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے رہائشی مکانات کی چھتوں پرسولر پینل لگایا گیا ہے ، اب گھروں کےاندرہی ایک ایسا چارجنگ اسٹیشن ہوگا، جہاں الیکٹرونک اورگیس سےاستعمال ہونیوالی چیزوں کوسولرسسٹم کےتحت چارج کیا جائیگا۔

    اس سسٹم کے تحت یہ بھی پتا لگایا جاسکتا ہے کہ گھرکے کس حصے میں کتنی توانائی استعمال ہورہی ہے۔