Category: سائنس اور ٹیکنالوجی

سائنس اور ٹیکنالوجی

سائنس اور ٹیکنالوجی سے متعلق تازہ ترین خبریں اور معلومات

SCIENCE AND TECHNOLOGY NEWS IN URDU

  • چین نے انجینئرنگ کی دنیا میں انقلاب برپا کردیا

    چین نے انجینئرنگ کی دنیا میں انقلاب برپا کردیا

    بیجنگ: چین نے انجینئرنگ کی دنیا میں انقلاب برپا کردیا.

    چین میں بیجنگ وو جوائنٹ مشینری کمپنی نے ایک ایسی مشین تیار کرلی ہے، جس کا نام ایس ایل جے 900/32برج گیرڈر اریکشن میگا مشین ہے، یہ جدید مشین کسی بھی بڑے آر سی سی پل کے ڈاٹس ایک رات کے اندر ہی تیز رفتاری کیساتھ جوڑ سکتی ہے۔

    مشین کی کل لمبائی اکیاونوے عشاریہ آٹھ میٹر اور اس کا وزن پانچ سو اسیٹن ہے، انجینئرنگ کی یہ شاہکار تعمیراتی جگہوں پر ایک بڑی موبائل کرین جتنی جگہ گھیرتی ہے لیکن اس کو چلانے کی تربیت انتہائی مشکل ہے۔

    مشین میں پل کے ڈاٹ کو زمین سے اٹھانے کے بجائے اس میں ایک مخصوص سکیشن بنا ہوا ہے، جو اسے اپنے ساتھ لا کر اوپر سے ستونوں پر رکھ دیتی ہے، روایتی کرینز کی نسبت یہ جدید ترین اور اس کے کام کرنے کی رفتار کئی گنا زیادہ ہے۔

  • فیس بک کا کینڈی کرش کی درخواستوں کو ’کرش‘ کرنے کا فیصلہ

    فیس بک کا کینڈی کرش کی درخواستوں کو ’کرش‘ کرنے کا فیصلہ

    نئی دہلی: فیس بک کے سی ای او مارک زکر برگ نے کہا ہےکہ فیس بک صارفین عاجزکردینے والی کینڈی کرش درخواستوں سے جان چھڑا پائیں گے۔

    فیس بک کے تمام صارفین جانتے ہیں کہ کینڈی کرش اور اس جیسی دوسری گیمز کی ریکوئسٹ ان افراد کو کس قدرعاجزکردیتی ہیں اوران درخواستوں کا شمار دنیا کی سب سے زیادہ تنگ کرنے والی چیزوں میں ہوتاہے۔

    فی الحال صارفین فیس بک کی ترتیب میں جاکراس قسم کی درخواستوں کو بند کرسکتے ہیں تاہم اس کے سبب کئی اور چیزیں بند ہوجاتی ہیں۔

    فیس بک کے سربراہ مارک زکر برگ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں آئی ٹی کے اسٹوڈنٹس سے گفتگو کررہے تھے اوراسی گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ فیس بک صارفین جلد ہی کینڈی کرش کی درخواستوں کو بلاک کرسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ فیس بک اس سے قبل بھی ڈس لائیک بٹن کی ڈیمانڈ پر’’ری ایکشن اموجی‘‘ متعارف کرایا تھا جسے فی الحال جانچ کیا جارہا ہے۔

  • ایپل نے موبائل فون کی اسکرین کو محفوظ رکھنے کا ایئربیگ متعارف کروالیا

    ایپل نے موبائل فون کی اسکرین کو محفوظ رکھنے کا ایئربیگ متعارف کروالیا

    نیویارک : ایپل نے آئی فون استعمال کرنیوالے صارفین کی پریشانی کا حل تلاش کرلیا ہے، اب اسکرین ٹوٹنے اور چٹخنے کا خوف نہیں، آئی فون نے اسکرین پروٹیکشن کیلئے گاڑیوں کے ایئر بیگ کی طرح بمپر ایجاد کرلیا ہے.

    ایپل کمپنی نے موبائل فون کے اسکرین کو چٹخنے اور ٹوٹنے سے محفوظ رکھنے کے لیے گاڑیوں کے ایئربیگ کی طرح بمپر ایجاد کرلیا ہے، ایپل کی اس نئی ایجاد کو”ایکٹواسکرین پروٹیکشن فورالیکٹرانک ڈیوائس“ کا نام دیا گیا ہے.


    جس میں ڈسپلے کے نیچے چاروں کونوں میں یہ بمپر نصب ہوں گے اور فون جیسے ہی گرنے لگے گا وہ پھیل کر اسکرین کو ٹوٹنے سے بچائیں گے۔

    بمپرموٹرسائیکل کےجمپ یا شاک آبزبر کی طرح کام کرتے ہیں، جو کسی لچکدار پلاسٹک سے بنائےجائیں گے، یہ فون گرنے کی صورت میں ابھر کر پھول جائیں گے اوراسکرین کو ٹوٹنے سے محفوظ رکھیں گے۔

  • زلزلے میں لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے گوگل نے سروس شروع کردی

    زلزلے میں لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے گوگل نے سروس شروع کردی

    پاکستان میں شدید زلزلے کے باعث سیکڑوں افراد لاپتا ہوگئے، جہاں حکومتی ادارے اور لوگ اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کے کام میں مصروف ہیں وہی گوگل نے اپنے پیاروں سے ملانے کیلئے پرسن فائنڈر کے نام سے سروس شروع کردی ہے.

    پاکستان اور افغانستان میں شدید زلزلہ کے باعث سیکڑوں افراد لاپتہ ہوگئے، دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے جدید ٹیکنالوجی پرسن فائنڈر کے نام سے سروس شروع کردی ہے۔

    گوگل نے بیان جاری کیا ہے کہ کوئی بھی شخص کسی بھی جگہ سے لاپتا ہوا ہو اپنے بارے میں تمام معلومات گوگل پرسن فائنڈر میں فِل کرکے اپنے بارے میں گوگل کو اطلاع دے سکتا ہے، اس طرح تمام ڈیٹا دنیا میں ہر کسی کی رسائی میں ہوگا اور لاپتہ ہونیوالوں کو اپنے پیاروں سےملانے کا ذریعہ بنے گا۔

    گوگل نے یہ سروس اس سے پہلے دوہزار دس میں ہیٹی میں آنے والے زلزلے کے بعد بھی شروع کی تھی۔

  • فراعنہ مصر کے مقبروں میں چھپے راز جاننے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع

    فراعنہ مصر کے مقبروں میں چھپے راز جاننے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع

    قاہرہ: مصری اور غیر ملکی ماہرین پر مبنی ایک ٹیم نے مصر کے اہرامِ مصر میں چھپے رازوں کو جاننے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ایک مہم کا آغاز کردیا ہے۔

    قاہرہ کے نواح میں واقع فراعنہ مصر کے مقابر ہزاروں سال گزرنے کے باوجود اپنے منفرد اورمشکل فنِ تعمیر کے سبب آج بھی اسرار و تحیر کے پردوں میں چھپے ہیں۔

    مذکورہ ٹیم مصر، فرانس ، کینیڈا اور جاپان کے ماہرینِ آثارِ قدیمہ پرمشتمل ہے جو کہ غزہ اور دہشور میں واقع فراعنہ مصر کے اہراموں کو جدید ٹیکنالوجی سے اسکین کریں گے اور خفیہ کمروں کی تلاش کریں گے۔

    مصرکے وزیر برائے آثارِ قدیمہ کا کہناہے کہ یہ ٹیم ایسے آلات استعمال کرے گی جن سے اہراموں کونقصان نہیں پہنچے گا، انہوں نے مزید کہا کہ اس تحقیق کا مقصد یہ جاننا ہے کہ اہرام درحقیقت کس طرح تعمیر کئے گئے تھے۔

    اہرام مصر میں سب سے بڑا مقبرہ خوفو نامی فرعون کا ہے کو کہ اس بیٹے اسنرفو نے نے لگ بھگ 2500 سال قبل مسیح میں تعمیر کرایا تھا۔

    اسکین پیرامڈ نامی اس مشن کے دوران توتخ آمون نامی فرعون کے مقبرے کی بھی انفرا ریڈ ٹیکنالوجی کے ذریعے جانچ کی جائے گی اور اس کی مشہورزمانہ حسین و جمیل ملکہ نیفرتی تی کی حنوط شدہ لاش بھی تلاش کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

    کہا جاتا ہے کہ نیفرتی تی نامی حسن وجمال کی مالکن توتخ آمون کے مقبرے کے کسی خفیہ گوشے میں ہی دفن ہے تاہم ماہرین آج تک اس کی حنوط شدہ نعش تلاش نہیں کرسکے۔

    اہراموں کی اسکیننگ کا یہ پروجیکٹ 2016 کے آخر تک جاری رہے گا۔

  • دنیا کا پہلا اے آر اسمارٹ ہیڈ فون متعارف

    دنیا کا پہلا اے آر اسمارٹ ہیڈ فون متعارف

    دنیا کا پہلا اے آر اسمارٹ ہیڈ فون صارفین کے لیے متعارف کرادیا گیا ہے، ہیڈ فون میں اینڈرائڈ ایپ اسٹور سے لاکھوں ایپلیکشن اور گیمز ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔

    آپٹیکل انوینٹ نامی کمپنی کی جانب سے متعارف کردہ پہلے اے آر ہیڈ فون میں اینڈرائڈ ایپلیکیشن اور گیمز کے ساتھ ساتھ ویڈیوز اور گانے بھی سنے جاسکتےہیں ۔

    ایکس اسمارٹ ہیڈ فون سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس اور ای میلز بھی چیک کی جاسکتی ہیں، کیمرہ، سینسرز اور ہائی کوالٹی اسپیکرز جیسے فیچرز اورا ایکس اے آر اسمارٹ ہیڈفون کی صارفین میں مقبولیت کی وجہ ہے۔

     

  • اسکائپ اکاؤنٹ ہو یا نہیں، اب ویڈیو چیٹنگ ہوگئی آسان

    اسکائپ اکاؤنٹ ہو یا نہیں، اب ویڈیو چیٹنگ ہوگئی آسان

    اسکائپ نے ایسی سہولت متعارف کرادی جس کے ذریعے صرف ایک ہی اکاؤنٹ سے پچیس لوگوں سے بات کی جاسکتی ہے چاہے ان کا اسکائپ اکاونٹ ہویا نہ ہو۔

    کیا آپ کے پاس اسکائپ اکاؤنٹ ہے؟ نہیں۔۔ تو پریشان نہ ہوں، کیونکہ ماہرین نے اس کا بھی حل دھونڈ لیا ہے، اب جن دوستوں کے پاس اسکائپ اکاؤنٹ نہیں ان سے بھی بات کرنا آسان ہوگیا۔

    Once a person clicks on the link, a Skype for Web tab will open where they can click 'Join Conversation' and enter their name (pictured). This can be any name of their choosing and is simply to help others in the group identify them - it is not tied to, or used to create an account. They will then join the conversation as a guest

    کیونکہ اسکائپ نے ایسا فیچرمتعارف کرایا ہے جس سے صرف ایک اکاؤنٹ سے ویڈیو کال اور گروپ کال کی جاسکتی ہے۔

    ایک دوست اپنے اسکائپ اکاؤنٹ سے دوسرے دوست کے لیے لنک اسکائپ سے ہی بنائے گا، جسے تقریباً پچیس لوگوں سے شیئر کیا جاسکتا ہے اور ان سے گپ شپ کی جاسکتی ہے۔

  • ہواوے نے میٹ ایس کے ساتھ جی ایٹ بھی متعارف کروادیا

    ہواوے نے میٹ ایس کے ساتھ جی ایٹ بھی متعارف کروادیا

    لاہور: عالمگیر سطح پر ٹیلی کمیونیکیشن سلوشنز فراہم کرنے والی کمپنی ہواوے نے گزشتہ روز Mate S سمارٹ فون کی تعارفی تقریب میں ہواوے G8 بھی متعارف کروا دیا۔

    لاہور کے رائل پام ہوٹل میں منعقد تقریب میں ہواوے کمپنی نے Mate S سمارٹ فون کے ساتھ  ہواوے G8 بھی متعارف کروا دیا۔

    تقریب میں میڈیا کے مشہور و معروف شخصیات، فیشن انڈسٹری کے ستاروں نے شرکت کی ،تعارفی تقریب کے ریڈ کارپٹ پر انوشے اور فیضان الحق نے میزبانی کے فرائض انجام دیئے جنہوں نے فلم جوانی پھر نہیں آنی کے کردار عائشہ خان اور احمد علی بٹ سے ہواسے کے نئے سمارٹ فون کے بارے میں بات چیت کی ۔

    تقریب میں میزبانی کے فرائض دلکش اداکار علی سفینا اور ان کی اہلیہ حرا ترین نے انجام دیئے، جبکہ ہواوے پاکستان کے سی ای او ارگون مینگ  نے سال 2015  میں ہواوے کے کامیاب سفر سے متعلق پریزنٹیشن بھی پیش کی ۔

    تقریب میں میوزک اور ڈانس کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں معروف اداکار احمد علی بٹ پرفارم کیا بعد ازاں اس میں معروف اداکار ہمایوں سعید بھی شامل ہوئے۔

     

     

     

  • ٹوئٹرنے ٹوئیٹس کیساتھ ویڈیو اپ لوڈ کرنے کا فیچر متعارف کرادیا

    ٹوئٹرنے ٹوئیٹس کیساتھ ویڈیو اپ لوڈ کرنے کا فیچر متعارف کرادیا

    نیویارک :‌ٹوئٹر پراب ایڈ میڈیا پر کلک کرکے ٹوئٹس کیساتھ اپنی پسند کی ویڈیو بھی اپ لوڈ کرنا ممکن ہوگیا، ٹوئٹر پر پانچ سوبارہ ایم بی تک کی ویڈیو اپ لوڈ کی جاسکتی ہے.

    سماجی ویب سائیٹ ٹوئٹر نے زبردست فیچرمتعارف کروادی ہے، اب ٹوئٹس پرصارفین ویڈیواپ لوڈکرنے کی سہولت سےبھی لطف اندوز ہونگے۔ ٹوئٹر پر پانچ سوبارہ ایم بی تک ویڈیواپ لوڈ کی جا سکتی ہے۔

    اگر ویڈیو تیس سیکنڈ سے زیادہ کی ہوگی تو ٹریمنگ یوزرانٹرفیس میں اوپن ہوگی، ویڈیو اپ لوڈ ہونے سے پہلے اشتہارات بھی نظرآئیں گے۔

    ایڈمیڈیا پرکلک کرنےپرٹوئٹرپرتصاویرکیساتھ ویڈیوبھی اپ لوڈ کی جا سکتی ہے، ٹوئٹرنے اپنی روایت بدل ڈالی۔

  • جاپان نے کپڑے دھونے ،سکھانے، استری کرنے کی جدید مشین بنادی

    جاپان نے کپڑے دھونے ،سکھانے، استری کرنے کی جدید مشین بنادی

    ٹوکیو: جاپانی کمپنی نے کام آسان کردیا اور بنادی ایسی مشین جو کپڑے دھونے اور سُکھانے کے علاوہ استری بھی کرکے دے گی۔

    کپڑے دھونے، سُکھانے اور استری کرنے سے چھٹکارا پائیں، لانڈری فولنڈنگ مشین نے کردیا کام آسان جاپانی کمپنی نے تیار کی ہے ایسی مشین جو آپ کے کپڑوں کو دھونے کے علاوہ اسے سُکھانے اور استری کرنے کا کام بھی بہترین انداز میں کرتی ہے۔

    The laundry robot is reportedly able to tackle a range of washing items

    اب لاؤنڈری ہاؤس والے کپڑے دھونے سکھانے اور استری کرنے کیلئے استعمال کریں گے یہ جدید مشین،  یہ فولڈنگ مشین ایک چھوٹے سے رومال سے لے کر بڑی بڑی چادریں بھی منٹوں میں دھو کر سُکھادیتی ہے۔

    یہ جدید مشین دوہزار سترہ میں فروخت کیلئے مارکیٹ میں پیش کی جائے گی۔