Category: سائنس اور ٹیکنالوجی

سائنس اور ٹیکنالوجی

سائنس اور ٹیکنالوجی سے متعلق تازہ ترین خبریں اور معلومات

SCIENCE AND TECHNOLOGY NEWS IN URDU

  • مختلف احساسات کا اظہار، فیس بک جلد نئے ایموٹیکان متعارف کروارہا ہے

    مختلف احساسات کا اظہار، فیس بک جلد نئے ایموٹیکان متعارف کروارہا ہے

    نیو یارک : فیس بک مختلف احساسات کے اظہار کے لئے جلد نئے ایموٹیکان متعارف کروارہا ہے.

    فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نےاپنے پیچ پرجاری ویڈیو میں بتایا کہ مختلف احساسات کے اظہار کیلئے کئی قسم کے نئے ’ایموٹیکان‘ متعارف کروائے جارہے ہیں جو جلد ہی دستیاب کیے جائیں گے۔

    صارفین کو خوشی، پیار، صدمہ، اداسی، غصہ اور ہنسی جیسے جذبات کا اظہار کرنے میں مدد ملے گی۔

    نئے ایموٹیکان کی بدولت صارفین کا فیس بک سٹیٹس انھیں بتائے گا کہ ان کی پوسٹ کے رد عمل میں انھیں لائیکس، پیار یا غصے جیسے جذبات ملیں گے۔

  • ناسا نے بھی کراچی کو روشنیوں کا شہر مان لیا

    ناسا نے بھی کراچی کو روشنیوں کا شہر مان لیا

    کراچی: امریکی خلائی ادارے نے ناسا نے بھی کراچی کوروشنیوں کا شہر مان لیا۔

     شہری تولوڈشیڈنگ سے تنگ ہیں لیکن ناسا نے کراچی کو روشنیوں کاشہر مان لیا، یعنی جب لوڈشیڈنگ نہیں ہوتی تو کراچی اتنا روشن ہوتا ہے کہ واقعی روشنیوں کا شہر ہوجاتا ہے۔

    امریکی خلائی ادارے ناسا نےتئیس ستمبرکوخلائی اسٹیشن سے ایک تصویرلی جس میں بھارت پاکستان اورافغانستان کے مختلف شہرروشن نظرآرہےہیں ان میں سے سب سے روشن کراچی ہے۔

    تصویر میں پاکستان اور بھارت کی سرحد سیکورٹی لائٹس کی وجہ سے روشن لکیرکی شکل میں واضح ہے۔

    رپورٹ میں کراچی سے کوہ ہمالیہ کا فاصلہ ایک ہزارایک سو ساٹھ کلو میٹر بتایا گیا تصویرسےثابت ہوگیا کہ روشنیوں کا شہرکراچی سب سے زیادہ روشن ہے۔

  • ایپل کمپنی نے مستقبل میں اسمارٹ انگوٹھی متعارف کروانے کی ٹھان لی

    ایپل کمپنی نے مستقبل میں اسمارٹ انگوٹھی متعارف کروانے کی ٹھان لی

    لندن: ایپل نےاسمارٹ واچ کے بعد اسمارٹ انگوٹھی کا پیٹنٹ بھی اپنے نام کرلیا ہے، اس جادوئی انگوٹھی سے ٹی وی اور کمپیوٹر کنٹرول کرنے کے علاوہ دیگر بہت سے کام آسان ہوجائیں گے۔

    جادوئی انگوٹھی کا ذکر آ پ نے کہانیوں میں سناہوگا یاپھرکارٹونزفلم میں دیکھا ہوگا لیکن اب ایپل نےحقیقت میں اس جادوئی انگوٹھی کو متعارف کرانےکی ٹھان لی ہے۔

    اب گھرکا ٹی وی ہویاآپ کاآئی فون کنٹرول ہوگااس میجک رنگ سے،اس میجک رنگ میں موشن سینسرکی حیران کردینےوالی خصوصیت موجود ہے جو ہاتھوں اورانگلیوں کی حرکت کونوٹ کریگا۔

    انگوٹھی میں ایک ایسافنکشن ہےجولکھتےوقت مددکریگا،اسمارٹ انگوٹھی گھرمیں موجود الیکٹرونک چیزوں جیسےکمپیوٹر ماؤس،ٹی وی ریمورٹ اور دیگر آلات کےمتبادل کے طورپربھی کام کریگی۔

    میجک رنگ میں وائس کمانڈ کیلئےمائیک جبکہ ایپلی کیشن کوآپریٹ کرنےکیلئےآپشنزموجودہونگے، ایپل نے اسے کمپیوٹنگ نما آلہ قراردیاہےجسے مائیکروکنٹرولر کے طور پراستعمال کرنا آسان ہوگا۔

  • فزکس میں جاپان اورکینیڈا کے سائنسدانوں کو ملا مشترکہ نوبیل انعام

    فزکس میں جاپان اورکینیڈا کے سائنسدانوں کو ملا مشترکہ نوبیل انعام

    جاپان کی یونیورسٹی آف ٹوکیوسے تعلق رکھنے والے تاکاکی کاجیتا اورکینیڈا کی کوئینزیونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے آرتھر بی میک ڈونلڈ کوفزکس میں مشترکہ نوبیل انعام دیا گیا ہے۔

    دونوں ممتازسائنسدانوں کو یہ انعام neutrinosکے نام سے پہجانے جانے والے sabomatic ذرات کی دریافت پردیا گیا۔

    Neutrinos دنیا میں دوسرے سب سے زیادہ پائے جانے والے  subatomicذرات ہیں۔

    ان کی موجودگی کا پیشن گوئی 1930 میں کی گئی تھی لیکن کئی دہائیوں تک یہ ذرات آسٹرو فزکس کا معمہ بنے رہے۔

    یہ حیرت انگیز ذرات اپنے اندر کسی بھی قسم کا برقی چارج نہیں رکھتے اور یہ تصور کیا جاتا تھا کہ ان میں کسی قسم کا اٹامک وزن نہیں ہے۔

    دونوں سائنسدانوں نے سال 1998 اور 1999 میں علاحدہ علاحدہ تحقیق کی جس میں انہوں نے ثابت کیا کہ یہ حیرت انگیز ذرات نہ صرف اٹامک ماس رکھتے ہیں بلکہ سورج سے زمین کے راستے میں ڈرامائی انداز میں اپنی ہیت بھی تبدیل کرلیتے ہیں۔

  • انگلینڈ میں پلاسٹک کے شاپنگ بیگ اب مفت نہیں ملیں گے

    انگلینڈ میں پلاسٹک کے شاپنگ بیگ اب مفت نہیں ملیں گے

    لندن: ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے انگلینڈ میں شاپنگ بیگس کی قیمت متعین کردی گئی ہے لیکن چھوٹے دکاندار اس سے مبرا رہیں گے۔

    ایک مرتبہ استعمال ہونے والے شاپنگ بیگ کی قیمت 5 پنس رکھی گئی ہے اوراسکا مقصد کچرے کی مقدارمیں کمی اورجنگلی حیات کا تحفظ ہے۔

    برطانوی حکومت پرامید ہے کہ ان اقدامات سے شاپنگ بیگ کے استعمال سے 80 فیصد کمی آئے گی جہاں گزشتہ سال 61 ہزار ٹن شاپنگ بیگ استعمال کئے گئے۔

    ذرائع کے مطابق پانچ پنس کی رقم میں سے 4 پنس فلاحی کاموں میں صرف ہوں گے جبکہ 1 پنس ملکی خزانے میں شامل کئے جائیں گے۔

    امید کی جارہی ہے کہ اس منصوبے سے 730 ملین پاؤنڈ کی رقم فلاحی کاموں کے لئے اکھٹی کی جاسکے گی جبکہ کچرے کی صفائی پر صرف ہونے والے 60 ملین پاؤنڈ بچائے جاسکیں گے۔

    واضح رہے کہ اس فیصلے کا اطلاق 250 سے زائد مستقل ملازمین رکھنے والی سپر مارکیٹس پر ہوگا اور چھوٹے دوکاندار اس سے مبرا ہوں گے۔

  • فیس بک پر آٹو پلے کے فیچر سے جان چھڑائیں

    فیس بک پر آٹو پلے کے فیچر سے جان چھڑائیں

    فیس بُک نے ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے جس میں آپ کے پیج پر اپ لوڈ ویڈیو خود بخود چلنا شروع ہو جاتی ہیں،اگر آپ اس مشکل سے چھٹکارا چاہتے ہیں تو ہم آپ کو حل بتاتے ہیں۔

    فیس بُک اپنے رشتہ داروں دوستوں، رشتہ داروں اور عزیزوں سے رابطے کا سب سے منفرد اور بہترین ذریعہ ہے، سماجی رابطے کی اس ویب سائٹ پر ہم نہ صرف پیغامات بھیج سکتے ہیں بلکہ لوگوں کی تفریح کیلئے مختلف ویڈیوز بھی اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔

    پہلے پہل یہ فیس بُک صارف پر ہی منحصر تھا کہ وہ یہ ویڈیو دیکھا چاہتا ہے یا نہیں، لیکن گزشتہ دنوں فیس بُک نے ایک ایسا نیا فیچر متعارف کروایا ہے جس میں اپ لوڈ کی ہوئی ویڈیو خود بخود چل پڑتی ہے۔

    آٹو پلے کا فیچر صارفین کی بینڈ وڈتھ  کا بھی نقصان کرتا ہے اور سست انٹرنیٹ پر صارفین کو مزید پریشانی کا  سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس فیچر کی وجہ سے موبائل صارفین کے بل بھی زیادہ آسکتے ہیں۔

    فیس بک کے اس فیچر کو غیر فعال کرنا کچھ زیادہ مشکل نہیں،ویب پر فیس بک استعمال  کرنے والے  سب سے پہلے سیٹنگ میں جائیں، ویڈیو سیٹنگ  پیج پر جا کر آف کر دیں۔

    موبائل صارفین  آٹو پلے فیچر کو  صرف وائی فائی پر بھی استعمال کر سکتے ہیں، اسے ڈس ایبل کرنے کے لیے سب سے پہلے فیس بک کی ایپلی کیشن کھولیں۔

    اس نئی تبدیلی سے بعض اوقات کوفت بھی ہوتی ہے لیکن گھبرائیں نہیں کیونکہ ہمارے پاس اس کا بھی حل موجود ہے۔ آپ ہماری ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اس مشکل سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔

    سیٹنگ کے  آئیکون پر ٹیپ کریں، ایپ سیٹنگ میں سکرول کرتے ہوئے سب سے نیچے آ جائیں، اس کے بعد ویڈیو آٹو پلے  ٹیپ کر کے آف پر ٹیپ کردیں۔

  • فیس بک ایک ہفتے میں دوسری بار دنیا بھرمیں بند ہوگئی

    فیس بک ایک ہفتے میں دوسری بار دنیا بھرمیں بند ہوگئی

    کراچی: سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک تکنیکی خرابی کا شکارہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق  چند لمحے قبل فیس بک کے صارفین نے جب مذکورہ ویب سائٹ تک رسائی کی کوشش کی تو انہوں ایک پیغام لکھا نظر آیا کہ ویب سائٹ میں کسی قسم کی خرابی درپیش ہے اورفیس بک انتظامیہ اس کے لئے معذرت خواہ ہے۔

    فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 20 منٹ میں اس تکنیکی مسئلے پرقابوپالیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ فیس بک ایک ہفتے میں دوسری بار دنیا بھرمیں بند ہوگئی ہے، فیس بک کے متحرک صارفین کی تعداد اس وقت 1.19 ملین ماہانہ ہے جبکہ سماجی رابطے کی اس ویب سائٹ کے موبائل صارفین کی تعداد 874 ملین ہے۔

    فیس بک انتظامیہ نے فوری ردعمل دیتے ہوئے مسئلے پر قابو پالیا ہے تاہم ابھی بھی بعض صارفین کوفیس بک استعمال کرنے اور اپنے مطلوبہ پیجزتک رسائی حاصل کرنے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

    ویب سائٹ کو درپیش تکنیکی فالت کی تاحال وضاحت نہیں کی گئی ہے۔

  • ایک ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی گاڑی نمائش کیلئے پیش

    ایک ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی گاڑی نمائش کیلئے پیش

    لندن : ایک ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی گاڑی بلڈ ہاؤنڈ تیارکرلی گئی .

    تفصیلات کے مطابق ایک ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی کار بلڈ ہاؤنڈ کارکو لندن میں نمائش کے لئے پیش کردیا گیا ہے۔

    برطانوی ٹیم کا دعویٰ ہے کہ یہ کار سولہ سو دس کلومیٹر یا ایک ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلائی جاسکتی ہے۔

    اس کار میں تیز رفتاری کے ریکارڈ توڑنے کے لئے جنگی طیارے یورو فائٹر ٹائیفون کا انجن لگایا گیا ہے۔

    بلڈہاؤنڈ کار انیس سو ستانوے میں تیز رفتار گاڑی تھرسٹ ایس ایس نامی گاڑی کا ریکارڈ توڑنے کی کوشش کرے گی۔

    تھرسٹ ایس ایس سی کی رفتار بارہ سو اٹھائیس کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی تھی۔ بلڈ ہاؤنڈ کو آئندہ سال پندرہ اکتوبرمیں جنوبی افریقہ میں کیپ ٹاؤن کے ہاکس کین پان ٹریک پر چلایا جائے گا۔

    ماہرین کا کہناہے کہ گاڑی کی ریسرچ، ڈیزائن اور تیاری میں آٹھ سال کا عرصہ لگا ہے۔

  • فیس بک دنیا بھرمیں بند ہوگئی

    فیس بک دنیا بھرمیں بند ہوگئی

    کراچی: سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک تکنیکی خرابی کا شکارہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق آج بروزجمعرات پاکستانی وقت کے مطابق 9:30 بجے شب اچانک کسی پیشگی اطلاع کے بند ہوگئی۔

    فیس بک کے صارفین نے جب مذکورہ ویب سائٹ تک رسائی کی کوشش کی توانہوں ایک پیغام لکھا نظر آیا کہ ویب سائٹ میں کسی قسم کی خرابی درپیش ہے اورفیس بک انتظامیہ اس کے لئے معذرت خواہ ہے۔

    فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 20 منٹ میں اس تکنیکی مسئلے پرقابوپالیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ فیس بک کے متحرک صارفین کی تعداد اس وقت 1.19 ملین ماہانہ ہے جبکہ سماجی رابطے کی اس ویب سائٹ کے موبائل صارفین کی تعداد 874 ملین ہے۔

    فیس بک انتظامیہ نے فوری ردعمل دیتےے ہوئے مسئلے پر قابو پالیا ہے تاہم ابھی بھی بعض صارفین کوفیس بک استعمال کرنے اور اپنے مطلوبہ پیجزتک رسائی حاصل کرنے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

    ویب سائٹ کو درپیش تکنیکی فالت کی تاحال وضاحت نہیں کی گئی ہے۔

  • چین میں نقلی آئی فون 6 ایس چھا گیا

    چین میں نقلی آئی فون 6 ایس چھا گیا

    بیجنگ:‌ایپل کے آئی فون کی چین میں آفیشل لانچ سے قبل ہی دھوم مچ گئی، آئی فون سکس ایس کی نقل مارکیٹ پر چھاگئی۔

    عالمی شہرت یافتہ ایپل کے آئی فون 6s کو چینی مارکیٹ میں چھبیس ستمبر کو متعارف کرایا جائے گا لیکن چینیوں نے آئی فون سکس ایس کی ہو بہو نقل بناکرخریداروں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

    چینیوں نے آئی فون کی اس قدر بہترین نقل بنائی ہے کہ کوئی ماہر ہی اسے پہچان سکتا ہے جبکہ اس کی قیمت اصل سے دس گُنا سے بھی زیادہ کم ہے۔

    ایپل کے آئی فون کی قیمت نوسوپچپن ڈالر جبکہ چینی آئی فون صرف اکانوے ڈالر میں دستیاب ہے.