Category: سائنس اور ٹیکنالوجی

سائنس اور ٹیکنالوجی

سائنس اور ٹیکنالوجی سے متعلق تازہ ترین خبریں اور معلومات

SCIENCE AND TECHNOLOGY NEWS IN URDU

  • سیلاب روکنے میں مددگار لہریں بنانے والا نظام تیار

    سیلاب روکنے میں مددگار لہریں بنانے والا نظام تیار

    ایمسٹرڈیم: ہالینڈ نےسیلاب اورطوفان کے خطرات میں گھرے ہوئےعلاقوں کو آبی تباہی سے بچانےکیلئےمصنوعی لہریں بنانےوالانظام تیارکرلیا ہے۔

    ماہرین نے سیلاب کی روک تھام اور آبی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے ایسی مصنوعی لہروں کانظام تیار کیا ہے جو دس میٹر
    بلند فولادی دیوار کی مدد سے نوے لاکھ لیٹر پانی کے ذریعے پانچ میٹر تک اونچی لہریں پید ا کرسکتا ہے ۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مصنوعی نظام سے سمندر اور دریاؤں کی بپھری لہروں سے نشیبی علاقوں کو نقصان سے بچایا جاسکتا ہے۔

  • گوگل نے بھارت میں آن لائن آئی ٹی کورسزکرانے شروع کردئیے

    گوگل نے بھارت میں آن لائن آئی ٹی کورسزکرانے شروع کردئیے

    بنگلور: دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل اورآن لائن ایجوکیشن کمپنی اوڈیسٹی نے بھارت میں آئی ٹی کورسز کرانے شروع کردئیے ہیں۔

    گوگل اوراوڈیسٹی کواس سارے عمل میں بھارتی بزنس ٹائیکون ٹاٹا کے ساتھ اتحاد کیا ہے اوران کا فوکس انڈروائیڈ ایپ ڈیلوپمنٹ کورسزکرانے پرہے۔

    اس کورس کی ماہانہ فیس 148 ڈالر رکھی گئی ہے، کورس کا دورانیہ 6 سے 9 ماہ ہوگا جس میں گوگل کے امریکہ میں بیٹھے ماہرین طلبہ کو لیکچر دیں گے اور کورس کے اختتام پر طلبہ کو آدھی ٹیوشن فیس واپس کردی جائے گی۔

    گوگل کی اس کاوش کا مقصد بھارت کے 36 لاکھ ڈیویلپرزکو کارآمد بنانا ہے کہ وہ اینڈرائیڈ ڈایوائسز کے لئیے پروگرام تشکیل دے سکیں۔

    اس موقع پرگوگل انڈیا کے مینجنگ ڈائریکٹر راجن آندن کا کہنا ہے کہ ’’ بھارت میں لاکھوں سافٹ ویئرانجینئرز ہیں لیکن تاحال ہم عالمی سطح کی اینڈراوئڈ ایپ نہیں بناسکتے‘‘۔

    گوگل کی جانب سے ایک ہزار اسکالرشپس بھی دی جائیں گی جبکہ کورس کرنے والے تمام افراد کو آئندہ ماہ گوگل انڈیا کی جانب سےمنعقدہ جاب میلے میں بھی مدعو کیا جائے گا۔

  • ویڈیو چیٹنگ ویب سائٹ ’اسکائپ‘ تکنیکی خرابی کے سبب دنیا بھرمیں بند

    ویڈیو چیٹنگ ویب سائٹ ’اسکائپ‘ تکنیکی خرابی کے سبب دنیا بھرمیں بند

    کراچی: ویڈیو چیٹنگ کی معروف ایپلیکیشن اسکائپ تکینیکی خرابی کے سبب دنیا بھرمیں بند ہوگئی ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین نے دنیا بھرسے میسیجزکرنے شروع کردئیے ہیں جن میں وہ اسکائپ کی بندش کے بارے میں اطلاعات شیئر کررہے ہیں۔

    اسکائپ کی ویب سائٹ پر پیغام لکھا آرہا ہے کہ ’’ہم اوور لوڈ ہوگئے ہیں۔۔ برائے مہربانی کچھ دیر بعد رجوع کریں‘‘۔

    مذکورہ تکنیکی خرابی کے سبب متاثرہ صارفین نا تو اپنے اسٹیٹس تبدیل کرپارہے ہیں اور نا ہی کسی دوست سے اسکائپ کے ذریعے بات کرپا رہے ہیں۔

  • ویڈیو کالنگ اپلیکشن اسکائپ میں نئی اپ ڈیٹ متعارف

    ویڈیو کالنگ اپلیکشن اسکائپ میں نئی اپ ڈیٹ متعارف

    کراچی: ویڈیو کالنگ اپلیکشن اسکائپ نے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے نئی اپ ڈیٹ متعارف کرا دی۔

    اینڈرائیڈ اورآئی اوایس ڈیوائسز کےلیے اسکائپ کونئےری ڈیزائن کےساتھ پیش کیا گیا ہے،اس سے قبل مائیکروسافٹ نےسکائپ کے موبائل انٹرفیس میں تبدیلی کرتے ہوئےونڈوز فون کے عنصر کو آئی او ایس اور اینڈرائیڈ موبائلز میں لانے کی کوشش کی تھی، مگر نئے ڈیزائن میں اسے ختم کردیا گیا۔

    آئی او ایس ورژن اوراینڈرائیڈکے صارفین اب زیادہ تیزی سے کالز یا بات چیت کو ڈیلیٹ کرسکیں گےتاہم ونڈوزفون کے صارفین کے لیے سکائپ کی پرانی شکل کو برقرار رکھا گیا ہے۔

  • چہرے کے نقوش سے درد کی شدت ناپنے والا سافٹ ویئر تیار

    چہرے کے نقوش سے درد کی شدت ناپنے والا سافٹ ویئر تیار

    امریکی ماہرین نے چہرے کے نقوش سے درد کی شدت ناپنے والا سافٹ ویئر تیار کرلیا ۔

    بچوں سمیت بڑے بھی کبھی کبھی اپنے درد کی شدت کو ٹھیک سے بتا نہیں پاتے، اب یہ مشکل بھی آسان ہوگئی ۔

    امریکی ماہرین نے ایسا سوفٹ وئیر تیار کیا ہے جو چہرے کے تاثرات دیکھ کر درد کی شدت بتاتا ہے۔

    ماہرین نے فیشل ایکشن کوڈنگ سسٹم کو سافٹ ویئر کے ساتھ جوڑا ہے، جو درد کی شدت ناپنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

    ماہرین نے سوفٹ وئیرکو طبی دنیا میں اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

  • گوگل نے رمضان المبارک کی معلومات کے حوالے سے ویب سائٹ کا آغاز کردیا

    گوگل نے رمضان المبارک کی معلومات کے حوالے سے ویب سائٹ کا آغاز کردیا

    گوگل نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں روزانہ کی بنیاد پر عوام کی معلومات کے لئے ایک ویب سائٹ کو پیش کیا ہے۔

    اس ویب سائٹ کو ’مائی رمضان کمپینئن ‘ کے نام سے بنایا گیاہے۔
    (https://ramadan.withgoogle.com)
    اس ویب سائٹ میں سحر و افطار کے اوقات ، نماز کے اوقات ، ٹریفک  کی معلومات ، کھانوں کی ترکیب اور یوٹیوب پر موجود اسلامی ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے۔

    گوگل کی اس ویب سائٹ کے ذریعے تقریبا 20 کروڑ افراد اپنے خاندان کے دور دراز رہنے والے افراد سے رابطے میں رہیں گے۔

    میڈل ایسٹ اور شمالی افریقہ کے ایسوسیٹ منیجر زین کمال کا کہنا تھا کہ  رمضان المبارک میں گوگل کی جانب سے یہ ایک بہترین کوشش ہےایسے ہی جیسے میں اپنے اہحلخانہ کے ساتھ رمضان گزارتا تھا ۔

    گوگل کی اس سہولت کے ذریعے رمضان کے ماہ میں میں ہزاروں میل دور اپنے گھر والوں کے قریب رہ سکتا ہوں، میری بہن اس ٹیکنالوجی کے زریعے افطاری کی تصاویر مجھے بھیج سکتی ہے۔

    گوگل کی اس ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کو بہتر طریقے رمضان المبارک کی رحمتیں سمیٹنے کا موقع ملے گا۔

  • ماہرین نے پانی سے آپریٹ کرنےوالا کمپیوٹر تیار کرلیا

    ماہرین نے پانی سے آپریٹ کرنےوالا کمپیوٹر تیار کرلیا

    کراچی : ٹیکنالوجی کی جدت نے سب کو حیران کردیا ہے اب پانی سے آپریٹ کیا جانے والا کمپیوٹر تیار کرلیا گیا ہے، جو الیکٹرونزکی بجائے پانی سے کام کرے گا۔

    امریکی سائنسدانوں کے تیارکردہ اس کمپیوٹر کومقناطیسی پانی کے قطروں سےآپریٹ کیاجاسکےگاجب کہ اس کامقصد مادے کے استعمال کوکنٹرول کرنا اوربہتربنانا ہے۔

    ماہرین کےمطابق پانی کےقطروں کو مقناطیسی نینوذرات کی مدد سےکنٹرول کیاجاتا ہےجنہیں ایک آئرن بارکےجال کےگردحرکت دی جاتی ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہےکہ عام کمپیوٹرمیں یہی کام اس میں نصب گھڑی کرتی ہےجوسسٹم کی ہر حرکت کوبہترین اندازمیں کنٹرول کرتا ہےاوربائنری کوڈ میں اسے ڈی کوڈکرتا ہے۔

    اس نئےسسٹم کی میموری ایک بٹ تک ہےجب کہ موجودچپ کاسائزایک اسٹیمپ پوسٹ کےبرابرہے۔

  • مائیکرو سافٹ نے 84انچ کاٹچ اسکرین ٹیلی وژن متعارف کرادیا

    مائیکرو سافٹ نے 84انچ کاٹچ اسکرین ٹیلی وژن متعارف کرادیا

    مائیکرو سافٹ نے چوراسی انچ کاٹچ اسکرین ٹیلی وژن متعارف کرادیا۔

    مائیکرو سافٹ کے مطابق سرفیس ہب نامی اس ڈویوائس میں کمپیوٹر کی سہولت بھی موجود ہے جب کہ دو وائیڈ اینگل ایچ ڈی کیمروں کے زریعے پورے کمرے کی وڈیو کانفرنسنگ کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

     صارف ڈیجیٹل انک کو استعمال کرتے ہوئے اسکرین پر ایک قلم سے ڈرائنگ کرسکتے ہیں ،ڈیوائس میں وائرلیس پراجیکشن ،ایچ ڈی ایم ئی ،بلیو ٹوتھ اور دیگر ڈیوائسز کو کنکٹ کرنےکے لیے پورٹس بھی اس کا حصہ ہیں۔