Category: سائنس اور ٹیکنالوجی

سائنس اور ٹیکنالوجی

سائنس اور ٹیکنالوجی سے متعلق تازہ ترین خبریں اور معلومات

SCIENCE AND TECHNOLOGY NEWS IN URDU

  • سائنس دانوں نے زمین کی پیدائش کے ابتدائی دور کی چٹان دریافت کر لی

    سائنس دانوں نے زمین کی پیدائش کے ابتدائی دور کی چٹان دریافت کر لی

    سائنس دانوں نے زمین کی پیدائش کے ابتدائی دور کی قدیم ترین چٹان دریافت کر لی ہے، سائنس دانوں نے اس کی عمر 4.16 ارب سال قرار دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں زمین کی قدیم ترین چٹان دریافت ہوئی ہے، یہ شمال مشرقی صوبے کیوبیک میں ہڈسن بے کے مشرقی ساحل کے ساتھ، اِنیکجوئک کی میونسپلٹی اِن یوئٹ (Inuit) کے قریب واقع آتش فشانی چٹان کی ایک گرین اسٹون بیلٹ میں دریافت ہوئی ہے۔

    نئی جانچ سے پتا چلا ہے کہ یہ زمین کی قدیم ترین چٹانیں ہیں، سائنسی جانچ کے 2 مختلف طریقوں سے پتا چلا ہے کہ شمالی کیوبک میں نووواگیٹوک گرین اسٹون بیلٹ نامی علاقے میں موجود یہ چٹانیں 4.16 ارب سال پہلے کی ہیں، یہ چٹان زمین کی تخلیق کے فوری بعد والے عہد ’ہڈین ایون‘ کی نشانی مانی جا رہی ہے۔


    زمین سے قریب سے اچانک پراسرا ریڈیو سگنل موصول، ماہرین فلکیات حیران


    زمین کی تاریخ کے 4 بڑے ادوار میں ہڈین پہلا دور ہے، جو 4.6 ارب سال پہلے شروع ہوا تھا، سائنس دانوں کے مطابق دریافت چٹان زمین کی قدیم ترین پرت کا بچا ہوا حصہ ہے، زمین کی سابقہ قدیم ترین چٹان اکاسٹانائیس کمپلیکس کو 4.3 ارب سال پرانا مانا جاتا تھا، خیال رہے کہ چٹانوں کی عمر معلوم کرنے کے لیے ریڈیو میٹرک ڈیٹنگ کا طریقہ استعمال کیا جاتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق دریافت چٹان ابتدائی سمندری فرش کا بچا ہوا ٹکڑا ہو سکتی ہے، اور تحقیق سے ابتدائی زمین پر زندگی کے آغاز سے متعلق اشارے مل سکتے ہیں۔

  • زمین سے قریب سے اچانک پراسرا ریڈیو سگنل موصول، ماہرین فلکیات حیران

    زمین سے قریب سے اچانک پراسرا ریڈیو سگنل موصول، ماہرین فلکیات حیران

    آسٹریلوی ماہرین فلکیات نے پراسرار ریڈیو سگنل کا پتا لگایا ہے، جس کے بارے میں پتا چلا کہ وہ زمین کے قریب ہی سے آیا تھا، جس نے ماہرین فلکیات کو پریشانی میں ڈال دیا تھا۔

    سائنس سے متعلقہ ویب سائٹس کی رپورٹس کے مطابق گہری خلا سے ریڈیو سنگلز نکلتے رہتے ہیں جو کسی ٹیکنالوجی کی وجہ سے متعلق نہیں ہوتے، تاہم گزشتہ برس آسٹریلوی ماہرین نے 13 جون 2024 ایک طاقت ور ریڈیو برسٹ کا پتا لگایا، جس کے بارے میں کی جانے والی تحقیقات حیران کن نکلیں۔

    یہ سگنل اتنا طاقتور تھا کہ چند لمحوں کے لیے آسمان کی ہر چیز سے زیادہ روشن ہوا تھا، سائنس دان پہلے اسے کسی اجنبی خلائی مظہر کا نتیجہ سمجھ بیٹھے تھے لیکن پھر تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ سگنل زمین کے قریب سے آیا تھا۔

    معلوم ہوا کہ یہ سگنلز کسی مشینری سے آئے تھے، یہ نہ صرف ایک اجنبی مشینری سے آئے تھے بلکہ پتا چلا کہ اس کا منبع ناسا کا ایک مصنوعی سیارہ تھا، جس سے توانائی کا اخراج ہوا تھا، یہ مردہ سیٹلائٹ گزشتہ نصف صدی سال سے زیادہ عرصے سے زمین کے مدار میں آوارہ تیر رہا ہے۔


    خلا میں پہلی بار سیٹلائٹ ری فیولنگ مشن انجام، چین نے ایک بار پھر دنیا کو حیران کر دیا


    سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ سگنل کی سمت پرانی امریکی سیٹلائٹ ریلے 2 سے میچ کرتی تھی، ریلے 2 سیٹلائٹ 1964 میں خلا میں بھیجا گیا تھا اور یہ 1967 سے ناکارہ ہے۔ اس ریڈیو سگنل کا پتا آسٹریلوی ’اسکوائر کلومیٹر اری پاتھ فائنڈر (ASKAP)‘ نے لگایا تھا۔

    اس ریڈیو سگنل کو اس لیے قابل ذکر سمجھا جا رہا تھا کیوں کہ عام ریڈیو سگنلز کے مقابلے میں یہ 30 نینو سیکنڈ سے بھی کم وقت کے لیے چمکا تھا، جو کہ زیادہ تر FRBs سے بہت چھوٹا تھا، اور پھر بھی یہ اتنا طاقت ور تھا کہ آسمان سے دوسرے تمام سگنلز مٹ گئے تھے۔

    واضح رہے کہ خلائی ملبہ اب سائنس دانوں کے لیے بڑھتا ہوا چیلنج بنتا جا رہا ہے، خلائی دور کے آغاز سے اب تک 22 ہزار سے زائد سیٹلائٹس خلا میں بھیجے جا چکے ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں خلائی ملبے کے سگنلز اور کہکشانی سگنلز میں فرق کرنا مشکل ہو جائے گا۔

  • اب کسی ایپ کی ضرورت نہیں، واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرا دیا

    اب کسی ایپ کی ضرورت نہیں، واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرا دیا

    واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس سے اب ایپ کے اندر ہی ڈاکیومنٹ اسکین کرکے فوراً شیئر کیے جاسکیں گے۔

    اس فیچر کے استعمال کیلیے صارفین کو کسی تھرڈ پارٹی ایپ کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ واٹس ایپ خود ہی تصویر کو ڈاکیومنٹ بنا کر آپ کو پی ڈی ایف میں شیئر کرنے کی سہولت دے گا۔ اس سے پہلے یہ سہولت صرف آئی فون (آئی او ایس ) صارفین کے لیے تھی۔

    ویبیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق یہ نیا فیچر واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے بیٹا ورژن میں سامنے آیا ہے اور محدود صارفین کو دستیاب ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اس فیچر کو دستاویزات کی شیئرنگ کے مینیو کا حصہ بنایا جائے گا اور اسکین ڈاکومنٹ کے نام سے دستیاب ہوگا۔

    اس اضافے کے بعد صارفین ڈیوائس کے کیمرے سے کسی بھی دستاویز کو اسکین کرسکیں گے اور انہیں کسی اسکیننگ ٹول یا ایپ کی ضرورت نہیں رہے گی۔

    اسکین ڈاکومنٹ آپشن کو منتخب کرنے پر کیمرا متحرک ہوگا جس کے بعد دستاویز کو اسکین کیا جاسکے گا۔ اسکین کے بعد صارفین اس کا پریویو بھی دیکھ سکیں گے اور اس کے مطابق تبدیلیاں کرسکیں گے۔

    ایپ کی جانب سے خودکار طور پر مارجن سجیسٹ کیا جائے گا مگر صارفین اسے اپنی مرضی کے مطابق ایڈجسٹ کرسکیں گے۔

  • پاکستان کے کن شہروں کے سیکڑوں دیہات اب فور جی سروسز سے منسلک ہوں گے؟

    پاکستان کے کن شہروں کے سیکڑوں دیہات اب فور جی سروسز سے منسلک ہوں گے؟

    اسلام آباد: پس ماندہ علاقوں کو ڈیجیٹل دنیا سے منسلک کرنے کے لیے یونیورسل سروس فنڈز بورڈ نے 7 منصوبوں کی منظوری دے دی۔

    سیکریٹری آئی ٹی و چیئرمین یو ایس ایف بورڈ ضرار خان نے کہا ہے کہ ملک بھر کے 12 اضلاع میں براڈ بینڈ سروسز و فائبر کیبل منصوبوں پر 7 ارب 49 کروڑ خرچ ہوں گے۔

    انھوں نے کہا براڈ بینڈ سروسز فراہمی کے 5 اور 940 کلومیٹر طویل آپٹیکل فائبر کیبل بچھانے کے 2 منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے، منصوبوں سے 347 گاؤں دیہات اور 113 ٹاؤنز و یونین کونسلوں کو ڈیجیٹل کنکٹیویٹی سے منسلک کیا جاسکے گا۔

    چیئرمین یو ایس ایف بورڈ کے مطابق 940 کلو میٹر طویل آپٹیکل فائبر کیبل سے 28 لاکھ لاکھ رہائشی مستفید ہو سکیں گے، براڈ بینڈ سروسز کے 5 منصوبوں سے 9 لاکھ 65 ہزار رہائشیوں کو ڈیجیٹل کنکٹیویٹی میسر آئے گی۔ انھوں نے کہا وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ کی ہدایت پر پس ماندہ علاقوں میں براڈ بینڈ سروسزکا عمل تیز کیا گیا۔

    ضرار خان کا کہنا ہے کہ یو ایس ایف منصوبوں سے اب تک 3 کروڑ 70 لاکھ سے زائد افراد کو براڈ بینڈ سروسز فراہم کی جا چکی ہے، بڑی تعداد میں پس ماندہ علاقوں کے باصلاحیت نوجوان و خواتین فری لانسرز و اسٹارٹ اپس ڈیجیٹل دنیا سے منسلک ہو رہے ہیں، انھوں نے کہا کہ یو ایس ایف پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کے فروغ اورآئی ٹی ایکسپورٹ میں اضافے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

    بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے پس ماندہ علاقوں میں ڈیجیٹل سروسز کی فراہمی کے لیے یو ایس ایف کے کردار پر خراج تحسین پیش کیا گیا، چیف ایگزیکزیکٹیو یو ایس ایف مدثر نوید نے بتایا کہ سانگھڑ میں 3 ارب 27 کروڑ روپے لاگت سے 415 کلو میٹر طویل آپٹیکل فائبر کیبل بچھائی جائے گی۔

    مدثر نوید کے مطابق جھنگ کی اطراف کی آبادی کے لیے 2 ارب 38 کروڑ روپے سے زائد مالیت سے 525 کلو میٹر طویل کیبل بچھائی جائے گی، اٹک، خوشاب، سرگودھا، بہاولپور، فیصل آباد، حافظ آباد، شیخوپورہ، چنیوٹ، بدین اور ایبٹ آباد اکے 347 پس ماندہ گاؤں دیہات فورجی سروسز سے منسلک ہوں گے۔

  • سال 2024 میں لاکھوں اسٹریمنگ اکاؤنٹس کا ڈیٹا چوری ہونے کا انکشاف

    سال 2024 میں لاکھوں اسٹریمنگ اکاؤنٹس کا ڈیٹا چوری ہونے کا انکشاف

    کیسپرسکی کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں نیٹ فلکس، ڈزنی، ایمیزون پرائم ویڈیو اور دیگر اسٹریمنگ سروسز سے تعلق رکھنے والے 70 لاکھ سے زائد صارفین کے اکاؤنٹس کی تفصیلات چوری ہوئیں۔

    صارفین میں شعور اجاگر کرنے اور ڈیجیٹل تحفظ کو فروغ دینے کیلیے کیسپرسکی نے کیس 404 کے نام سے ایک انٹرایکٹو سائبر-ڈیٹیکٹو گیم لانچ کی ہے جو جنریشن زی (Gen Z) کو ڈیجیٹل خطرات کی پہچان اور اپنی آن لائن زندگی کے تحفظ کی تربیت دیتی ہے۔

    حالیہ ریسرچ کے مطابق جنریشن زی اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر دیگر تمام نسلوں کے مقابلے میں زیادہ وقت اور پیسہ خرچ کرتی ہے جہاں کلپس، میمز اور فین تھیوریز سوشل میڈیا پر شیئر کی جاتی ہیں۔ تاہم یہ مسلسل آن لائن اور جذباتی وابستگی پر مبنی طرز عمل پوشیدہ خطرات کا حامل ہے جن ڈیوائسز پر نوجوان نسل اپنے پسندیدہ شوز دیکھتی ہے، وہی سائبر جرائم پیشہ افراد کیلیے حملیکا ذریعہ بن سکتی ہیں خاص طور پر میلویئر انفیکشنز کے ذریعے۔

    یہ خطرات اکثر غیر رسمی ڈاؤن لوڈز، پائریٹڈ مواد، براؤزر ایکسٹینشنز یا متاثرہ ایپس میں چھپے ہوتے ہیں اور خاموشی سے لاگ اِن تفصیلات، سیشن ڈیٹا اور دیگر ذاتی معلومات جمع کرتے ہیں۔

    کیسپرسکی کی ڈیجیٹل فٹ پرنٹ انٹیلیجنس ٹیم نے 2024 میں 7035236 متاثرہ اسٹریمنگ اکاؤنٹس کی شناخت کی۔ یہ ڈیٹا براہ راست اسٹریمنگ پلیٹ فارمز سے نہیں چوری کیا گیا بلکہ وسیع تر ڈیٹا چوری کیلیے سائبر حملوں کے دوران جمع کیا گیا۔

    نیٹ فلکس سب سے زیادہ متاثر پلیٹ فارم رہا جہاں 5632694 اکاؤنٹس متاثر ہوئے۔ ڈزنی+ کے 680850 اکاؤنٹس ڈیٹا لیک میں پائے گئے۔ اگرچہ ایمیزون پرائم ویڈیو کے صرف 1607 اکاؤنٹس متاثر ہوئے۔ جب کسی ڈیوائس میں میلویئر آجاتا ہے تو سائبر حملہ آور صرف اسٹریمنگ ایپ تک محدود نہیں رہتے بلکہ وہ حساس معلومات جیسے اکاؤنٹ کی تفصیلات، کوکیز اور بینک کارڈ کی تفصیلات، چوری کر کے ڈارک ویب فورمز پر فروخت یا شیئر کر دیتے ہیں۔

    بعض اوقات حملہ آور یہ معلومات مفت میں فراہم کرتے ہیں تاکہ اپنی ساکھ بنا سکیں۔ ایک نیٹ فلکس پاسورڈ کی چوری مکمل ڈیجیٹل دخل اندازی، شناخت کی چوری یا مالی فراڈ میں بدل سکتی ہے، خاص طور پر اگر صارف ایک ہی پاسورڈ مختلف سروسز میں استعمال کرتا ہو۔

    اسی ڈیجیٹل خطرے کا جواب دینے کیلیے کیسپرسکی نےکیس 40 تخلیق کیا ہے — ایک انٹرایکٹو سائبرسیکیورٹی گیم جو خاص طور پر Gen Z صارفین کے لیے تیار کی گئی ہے۔ اس ڈیجیٹل کھیل میں، صارفین اے آئی سے چلنے والے سائبر-ڈیٹیکٹو کا کردار ادا کرتے ہیں جو حقیقی خطرات سے متاثرہ کیسز کی تفتیش کرتے ہیں۔ تمام کیسز مکمل کرنے پر صارفین کو کاسپرسکی پریمیم پر ڈسکاؤنٹ بھی ملتا ہے، تاکہ یہ سیکھا ہوا علم عملی تحفظ میں بدلا جا سکے۔

    کیسپرسکی کی ڈیجیٹل فٹ پرنٹ تجزیہ کار پولینا ٹریتیاک کہتی ہیں کہ جنریشن زی کیلیے اسٹریمنگ صرف تفریح نہیں بلکہ ایک روزمرہ کی عادت، شناخت اور کمیونٹی کا ذریعہ ہے۔ مگر یہی جذباتی وابستگی ان کی کمزوری بھی بن جاتی ہے۔ غیر رسمی ڈاؤن لوڈز یا تھرڈ پارٹی ٹولز میں چھپا میلویئر خاموشی سے صارف کا لاگ اِن ڈیٹا اور ذاتی معلومات چوری کرتا ہے، جو بعد میں سائبر مجرموں کے فورمز پر فروخت ہوتا ہے۔ اس لیے محض پاسورڈ بدلنا کافی نہیں، بلکہ اپنے ڈیوائسز کو محفوظ رکھنا، مشتبہ ڈاؤن لوڈز سے پرہیز کرنا اور محتاط براؤزنگ ضروری ہے۔

    متاثرہ اکاؤنٹس کے پاسورڈز فوراً تبدیل کریں اور مشکوک سرگرمی چیک کریں۔ صرف مستند اور قانونی سبسکرپشنز استعمال کریں۔ ایپس صرف آفیشل مارکیٹ پلیسز یا آفیشل ویب سائٹس سے انسٹال کریں۔

  • ایپل آئی فون 17 پرومیکس کس تاریخ کو مارکیٹ میں لانچ کیا جائے گا؟

    ایپل آئی فون 17 پرومیکس کس تاریخ کو مارکیٹ میں لانچ کیا جائے گا؟

    ایپل آئی فون سیریز کا 17 پرومیکس کب مارکیٹ میں آئےگا، صارفین کو اس کا بےچینی سے انتظار ہے ، فلیگ شپ فون کے لانچنگ کی تاریخ سامنے آگئی۔

    حالیہ رپورٹس کے مطابق آئی فون 17 پرو میکس اسی سال ستمبر 2025 میں ریلیز ہونے والا ہے، ٹیکنالوجیکل کمپنی آئی فون کے لانچ کے شیڈول کو پچھلے سالوں کی طرح برقرار رکھ کر اپنی اجارہ داری کو بھی مزید یقینی بنائے گی۔

    روایتی طور پر آئی فون کے نئے ماڈل کو ستمبر میں ہی لانچ کیا جاتا ہے، اس بات کا امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ ایپل کا سالانہ آئی فون لانچ ایونٹ 9 ستمبر کو ہوگا۔

    تاہم متعدد رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آئی فون 17 پرو میکس کو 12 ستمبر کو لانچ ہونے کے بعد جلد ہی مارکیٹ میں صارفین کےلیے لایا جائے گا، جس کے بعد 19 ستمبر کو اسے مکمل ریٹیل لانچ کیا جائے گا۔

    آئی فون صارفین کیلئے بڑی خبر : ایپل نے نئی حکمت عملی اختیار کرلی

    آئی فون 17 پرو میکس کی بہترین خصوصیات میں سے ایک ویپر چیمبر کولنگ سسٹم ہے، جو عام طور پر اعلیٰ درجے کے گیمنگ فونز میں ڈیمانڈ ٹاسک کے دوران بہتر کارکردگی کے لیے دستیاب ہوتا ہے۔

    اس نئے فون میں ایپل A19 پرو چپ کے ساتھ ریم کو 12 جی بی تک بڑھانے کی بھی افواہیں سامنے آئی ہیں۔

    اس کے علاوہ ایپل آئی فون 17 پرو میکس میں 6.9 انچ کا پروموشن ڈسپلے بھی پیش کیا جاسکتا ہے، جس میں پتلی بیزلز کے ساتھ ایک سلیک ڈیزائن ایک بہتر ڈائنامک آئی لینڈ اور بہت کچھ پیش کیا جائے گا، آئی فون 17 پرو میکس ایپل کا اب تک کا سب سے طاقتور ڈیوائس ثابت ہو سکتا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/fortnite-returns-apple-app-store-us/

  • گوگل کے نئے ’’ویو3‘‘ کے ذریعے جعلی ویڈیوز بنانا بہت آسان، ماہرین نے خبردار کردیا

    گوگل کے نئے ’’ویو3‘‘ کے ذریعے جعلی ویڈیوز بنانا بہت آسان، ماہرین نے خبردار کردیا

    گوگل کے نئے اے آئی ویڈیو ٹول کے ذریعے جعلی ویڈیوز بنانے کا خدشہ ظاہرے کرتے ہوئے عالمی ماہرین کی جانب سے خبردار کردیا گیا۔

    غیرملکی خبرایجنسی نے گوگل کے حوالے سے عالمی ماہرین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ’’ویو3‘‘ کے ذریعے جعلی ویڈیوز بنانا بہت آسان ہوگیا ہے، ایران اور اسرائیل کشیدگی کے دوران بھی ویو3 کے ذریعے جعلی ویڈیوز بناکر وائرل کی گئیں۔

    عالمی ماہرین نے بتایا کہ جعلی ویڈیوز عوامی تاثر کو گمراہ کرنے کا نیا ہتھیار بنتی جارہی ہیں، ویو3 جیسے ٹولز سے جھوٹ کو حقیقت سے الگ کرنا عام صارف کیلئے مشکل ہوگیا۔

    الرٹ: گوگل کروم اور موزیلا فائرفاکس کے ذریعے ہیکنگ کا خدش

    ماہرین نے مزید کہا کہ گوگل دعویٰ کرتا ہے کہ ویو3 جعلی اور نقصان دہ مواد روکتا ہے لیکن یہ حقیقت نہیں، حقیت اس کے برعکس ہے۔

    عالمی ادارے ریئلٹی ڈیفنڈر کے چیف بین کالمین نے کہا کہ ہم نے بھی ویو3 کے ذریعے جعلی ویڈیوز بنانے کا تجربہ کیا، جعلی ویڈیو سے میں اور میرے ماہر ساتھی بھی دھوکا کھا گئے۔

    گوگل نے ویو3 کے ذریعے بننے والی ویڈیوز میں واٹرمارک شامل کرنے کا دعویٰ کیا ہے، خبرایجنسی نے بتایا کہ گوگل کے مطابق وہ اے آئی کی ترقی کو محفوظ اور ذمہ دار بنانے کیلئے پُرعزم ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/gmail-users-new-gemini-summary-cards/

  • خلا میں پہلی بار سیٹلائٹ ری فیولنگ مشن انجام، چین نے ایک بار پھر دنیا کو حیران کر دیا

    خلا میں پہلی بار سیٹلائٹ ری فیولنگ مشن انجام، چین نے ایک بار پھر دنیا کو حیران کر دیا

    بیجنگ: چین نے انقلابی قدم اٹھا کر دنیا کو حیران کر دیا ہے، بیجنگ نے خلا میں پہلی بار سیٹلائٹ ری فیولنگ مشن انجام دے دیا۔

    دو امریکی سیٹلائٹ ٹریکنگ کمپنیوں کے مطابق چینی سیٹلائٹ نے شاید پہلی بار مدار میں سیٹلائٹ ایندھن بھرنے کی کوشش کی ہے۔ چینی مشن کو خلا میں انقلابی اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔

    امریکی ٹریکنگ کمپنیوں کے مطابق چینی سیٹلائٹ خلا میں دوسرے سیٹلائٹ کے قریب گیا، ایس جے 25 سیٹلائٹ نے ایس جے 21 سیٹلائٹ کے قریب پہنچ کر ممکنہ فیولنگ کی، امریکی کمپنی سلنگ شاٹ ایروسپیس نے بھی اس تجربے کا مشاہدہ کیا۔

    اگر سیٹلائٹ ری فیولنگ کی تصدیق ہو گئی تو یہ دنیا کا پہلا کامیاب مدار میں ری فیولنگ آپریشن ہوگا۔ چوں کہ سیٹلائٹس کی ڈاکنگ کے عمل کو زمین سے دور بینوں کے ذریعے مشاہدہ کیا گیا اس لیے کمپنی تصدیق نہیں کر پائی ہے۔

    اسپیس نیوز نے 6 جون کو رپورٹ کیا کہ چین کے شیجیان-21 اور شیجیان-25 سیٹلائٹس خط استوا سے تقریباً 22,236 میل (35,786 کلومیٹر) اوپر جیو سنکرونس مدار میں ایک دوسرے کی طرف بڑھتے دکھائی دیے تھے، اور اب زمین سے مشاہدہ کیا گیا کہ وہ دونوں پہلی بار ایک دوسرے کے بہت قریب گئے۔

    ٹریکنگ کمپنی کے مطابق دونوں سیٹلائٹس 14 جون کو انتہائی قریب آئے، جس سے پتا چلتا ہے کہ دونوں نے تجرباتی طور پر قریب آنے کا مظاہرہ کیا ہے، اور ہو سکتا ہے کہ ڈاکنگ اور اَن ڈاکنگ ٹیسٹ بھی انجام دیا ہو۔

    اس ٹیسٹ کا مقصد مدار میں رہتے ہوئے ایندھن بھرنا تھا اور یہ دیکھنا تھا کہ مشن کی توسیع کی صلاحیت کس حد تک قابل عمل ہے، جس سے خلائی کارروائیوں کی پائیداری کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

    واضح رہے کہ Shijian-25 کو مدار میں ایندھن بھرنے اور سیٹلائٹ سروسنگ کا مظاہرہ کرنے کے لیے جنوری میں لانچ کیا گیا تھا، جب کہ Shijian-21 کو 2021 میں لانچ کیا گیا تھا تاکہ ایک مردہ سیٹلائٹ کو جیو سنکرونس مدار سے باہر کھینچ کر ’’خلائی قبرستان‘‘ کے مدار میں لے جایا جائے۔

  • پی ٹی اے کا خواتین سم مالکان کے لیے مفت اسمارٹ فونز کا اعلان

    پی ٹی اے کا خواتین سم مالکان کے لیے مفت اسمارٹ فونز کا اعلان

    پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے خواتین سم مالکان کے لیے مفت اسمارٹ فونز کا اعلان کردیا۔

    پی ٹی اے کے مطابق براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 150 ملین اور فائبر آپٹک صارفین 2 ملین ہو گئے ہیں جس کی خوشی میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی خواتین کو 200 مفت اسمارٹ فونز تقسیم کیے جائیں گے، موبائل فون صارفین کو کل مفت 2 گیگابائٹ ڈیٹا انٹرنیٹ اور 200 آن نیٹ منٹس دیئے جائیں گے جسے اسٹار 2200 ہیش ڈائل کر کے حاصل کیا جا سکے گا۔

    پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ موبائل ساز کمپنیوں کی جانب سے 200 مقامی اسمارٹ فونز عطیہ کیے گئے ہیں ، خواتین سم ہولڈرز میں فونز قرعہ اندازی کے ذریعے تقسیم ہوں گے۔

    اس حوالے سے تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موبائل برانڈ بینڈ کے لیے اسپیکٹرم کی جلد نیلامی کے لیے کوشاں ہیں۔ اسپیکٹرم کی نیلامی اور نیشنل فائبریشن پالیسی بہت ضروری ہے، شہریوں کو آسان اقساط پر موبائل فون فراہم کرنے کی پالیسی پر کام کررہے ہیں ۔

    یہ پڑھیں: مفت انٹرنیٹ ڈیٹا ، موبائل صارفین کے لئے بڑے پیکیج کا اعلان

    شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے میرٹ پر طلباء میں 12 لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کیے ہیں، پاکستان میں خواتین کی موبائل فون، انٹرنیٹ تک رسائی میں اضافہ ہوا ہے، ہم نے پاکستان میں کیش لیس اکانومی کو یقینی بنانا ہے، ہر شخص کی انٹرنیٹ تک رسائی ایک بنیادی ضرورت ہے، تعلیم، صحت، روزگاز، کاروبار کیلئے موبائل فون، انٹرنیٹ انتہائی ضروری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلیکام صارفین کی تعداد 200 ملین ہونے کا جشن منا رہے ہیں، نوجوان بچے اور بچیاں ہمارا مستقبل ہے، ہرشہری کے گھر تک تیز رفتار انٹرنیٹ پہنچانے کے لیے کوشاں ہیں۔

  • جاپان نے نیند میں مدد دینے والی حیرت انگیز ٹیکنالوجی متعارف کرا دی

    جاپان نے نیند میں مدد دینے والی حیرت انگیز ٹیکنالوجی متعارف کرا دی

    کم وقت میں اچھی اور گہری نیند کے مزے لینے کے لیے جاپان نے نیند میں مدد دینے والی اسمارٹ جیکٹ متعارف کرا دی۔

    جاپانی ڈیزائن فرم کونیل نے ایسی پفر جیکٹ تیار کی ہے جو روشنی اور موسیقی کی مدد سے انسان کو کہیں بھی سُلا سکتی ہے۔ یہ جیکٹ پہننے والے کی دل کی دھڑکن اور جسمانی درجہ حرارت جیسے بایو میٹرک ڈیٹا کی بنیاد پر مخصوص آوازیں اور لائٹنگ پیدا کرتی ہے، تاکہ نیند کے لیے موزوں ماحول بن سکے۔

    یہ جیکٹ بظاہر ایک عام لیکن اوور سائز پَفر جیکٹ ہے، جسے چلتے پھرتے بھی پہنا جا سکتا ہے، لیکن اس کی خاص بات اس کا سلیپ موڈ ہے جو صرف ہُڈ چڑھانے سے فعال ہو جاتا ہے۔ جیکٹ میں لگے سینسر صارف کی نیند اور ذہنی دباؤ کو مسلسل مانیٹر کرتے رہتے ہیں۔


    ٹک ٹاک ڈیڈ لائن، ٹرمپ نے اہم فیصلہ کر لیا


    آپ کو یہ جان کر بھی حیرت ہوگی کہ جاپان کو اکثر دنیا کی سب سے زیادہ نیند سے محروم قوموں میں سے ایک بتایا جاتا ہے، بین الاقوامی سروے اور نیند کے دورانیے اور معیار سے متعلق ریسرچ اسٹڈیز میں بھی جاپان بار بار آخری نمبر پر آتا ہے۔

    کونیل کے تخلیقی آرٹ ڈائریکٹر ڈائی میاتا نے میڈیا کو بتایا کہ آپ کسی کو سونے پر مجبور نہیں کر سکتے، اسے خود ہی سونا پڑتا ہے لیکن ہم نے سوچنا شروع کیا کہ کیا ہم کوئی ایسی چیز بنا سکتے ہیں جو لوگوں کو ان کی اپنی شرائط پر سونے میں مدد دے؟ اور پھر ہم نے یہ پفر جیکٹ تیار کی، جسے The ZZZN کا نام دیا گیا ہے۔

    یہ جیکٹ ابھی صارفین کے لیے پیش نہیں کیا گیا ہے بلکہ اس کا پروٹوٹائپ تیار کیا گیا ہے، جسے 24 جون سے 7 جولائی تک ایکسپو 2025 اوساکا میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا، جہاں لوگ خود اس کی جانچ کر سکیں گے، کمپنی کے آرٹ ڈائریکٹر نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ ایجاد لوگوں کو نیند کے بارے میں زیادہ تجسس پر ابھارے گی۔