Category: کاروباری خبریں

پاکستان اور دنیا بھر سے آنے والی کاروباری خبریں تجارت

پاکستان اور دنیا بھر سے آنے والی تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے اے آر وائی نیوز کے تجارت سیکشن پر آئیں

Business News in Urdu – Business News Pakistan

 

تجارت کی خبریں

  • ملک میں چینی کتنے روپے کلو مل رہی ہے؟ وفاقی وزیر کا بڑا دعویٰ

    ملک میں چینی کتنے روپے کلو مل رہی ہے؟ وفاقی وزیر کا بڑا دعویٰ

    مرید کے (10 اگست 2025): ملک میں اس وقت چینی کا بحران اور قیمت 200 روپے کلو کے قریب ہے تاہم وفاقی وزیر نے اس حوالے سے بڑا دعویٰ کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے مرید کے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ چینی کا کوئی بحران یا ایشو نہیں۔ اس وقت چینی 173 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

    وفاقی وزیر نے گدھے کے گوشت کے حوالے سے کہا کہ گوادر میں گدھوں کے گوشت کی اجازت ہے اور وہاں کا سلاٹر ہاؤس صاف ستھرا ہے۔

    انہوں نے دیگر علاقوں (مریدکے) میں گدھے کے گوشت کی فروخت کے حوالے سے کہا کہ گدھے کا گوشت 8 ہزار روپے کلو ہے۔ اتنا مہنگا گوشت یہاں کون خریدے گا۔

    وفاقی وزیر نے نے پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے کہا کہ امریکا نے بھارت کو چھوڑ دیا اور دنیا میں ہمیں بہت بہتر ٹیرف ملا ہے۔ امریکا سے تاریخ میں پہلی بار قریبی تعلقات ہوئے ہیں اور ان تعلقات پر پاکستان کا کوئی دوست ملک ناراض نہیں۔

    رانا تنویر نے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی یوم استحصال کے بعد اب جشن آزادی پر احتجاج کر رہی ہے۔ قوم تحریک انصاف کی حرکتیں دیکھ رہی ہے، کوئی انہیں سمجھائے۔

    https://urdu.arynews.tv/sugar-tender-cancel-to-import-100000-tons/

  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟

    پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟

    کراچی : پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس سے زیورات کے خریداروں اور سرمایہ کاروں کو کچھ ریلیف ملا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق  ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد آج معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بتایا گیا فی تولہ سونا 300 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 62 ہزار 400 روپے کا ہوگیا۔

    اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 10 ہزار 699 روپے ہوگئی۔

    دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 3 ڈالر کمی سے 3 ہزار 397 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔

    واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • نئی انڈسٹریل پالیسی کی تیاری آخری مراحل میں داخل،  سپر ٹیکس ریٹ میں کمی کا فیصلہ

    نئی انڈسٹریل پالیسی کی تیاری آخری مراحل میں داخل، سپر ٹیکس ریٹ میں کمی کا فیصلہ

    اسلام آباد : نئی انڈسٹریل پالیسی میں مینوفیکچررنگ سیکٹر کیلئے سپر ٹیکس ریٹ میں کمی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نئی انڈسٹریل پالیسی کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے، جس میں مینوفیکچرنگ سیکٹر کے لیے سپر ٹیکس ریٹ میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ آئندہ چار برسوں میں سپر ٹیکس کی شرح بتدریج کم کر کے 5 فیصد مقرر کی جائے گی، جبکہ پرائمری بیلنس سرپلس ہونے کی صورت میں پانچویں سال سپر ٹیکس مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔

    پالیسی مسودے میں سپر ٹیکس کے کم سے کم تھریش ہولڈ کو 20 کروڑ روپے سے بڑھا کر 50 کروڑ روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ 10 فیصد سپر ٹیکس کے نفاذ کے لیے تھریش ہولڈ 1.5 ارب روپے مقرر کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    نئی پالیسی میں بیمار صنعتی یونٹس کی بحالی، ٹیکس ریٹس کی ریشنلائزیشن، بینکرپسی فریم ورک، آسان شرائط پر کریڈٹ کی فراہمی، سرمایہ کاری کے تحفظ اور مینوفیکچرنگ سیکٹر کی برآمدات میں اضافے جیسے اقدامات بھی شامل ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے نئی انڈسٹریل پالیسی کی منظوری رواں ماہ حاصل کی جائے گی۔

  • نان فائلرز کے بینک سے رقوم نکلوانے پر ٹیکس کٹوتی میں اضافہ

    نان فائلرز کے بینک سے رقوم نکلوانے پر ٹیکس کٹوتی میں اضافہ

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نئے مالی سال کے لیے انکم ٹیکس میں ترامیم کے رولز جاری کردیے۔

    ایف بی آر کی دستاویز کے مطابق نان فائلرز کے بینک سے رقوم نکلوانے پر ٹیکس کٹوتی میں اضافہ کیا گیا ہے، ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل نہ ہونے والے افراد پر اضافی ٹیکس نافذ ہوگا۔

    نان فائلرز کے یومیہ 50 ہزار سے زائد نکلوانے پر 0.8 فیصدٹیکس لاگو ہے، اس سے قبل یومیہ 50 ہزار سے زائد نکلوانے پر 0.6 فیصد ٹیکس عائد تھا، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے 50 ہزار کے بجائے 75 ہزار کیش نکلوانے پر 0.8 فیصدٹیکس کی تجویزدی تھی۔

    یہ پڑھیں: آن لائن آرڈر پر نیا سیلز ٹیکس قانون نافذ

    دستاویز کے مطابق ہر بینکنگ کمپنی نان فائلر سے ایڈوانس ایڈجسٹ ایبل ٹیکس  کٹوتی کی مجاز ہوگی غیر منقولہ جائیدادکی خرید و فروخت یا منتقلی پر ایڈوانس ٹیکس کی شرح میں تبدیلی کی گئی ہے، پراپرٹی کے خریدار کو ریلیف دینے کے لیے ود ہولڈنگ ٹیکس میں 1.5 فیصد کمی کی گئی ہے۔

    پراپرٹی کے فروخت کنندہ یا منتقل کرنے والے کے لیے ہر سلیب پر ٹیکس میں 1.5فیصد اضافہ کردیا گیا ہے، ٹیکس بڑھانے کا مقصد فروخت کنندہ کو جائیداد کی فروخت پرحاصل کیپٹل گین ایڈجسٹمنٹ ہے۔

    علاوہ ازیں کسی نے 15 سال سے اپنے نام پر پراپرٹی رکھی تو اس پر 236 سی کا ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو نہیں ہوگا، انکم ٹیکس گوشواروں میں 15 سالہ ملکیت ظاہر کرنا لازم ہوگا، مالک نے 15 سال میں مکان یا فلیٹ میں اپنی رہائش رکھی ہوئی ہو تو ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔

  • پاکستان میں سونا مسلسل تیسرے روز مہنگا

    پاکستان میں سونا مسلسل تیسرے روز مہنگا

    پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ ہوگیا۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی قیمت 500 روپے اضافے کے بعد تین لاکھ 62 ہزار 700 روپے ہوگئی۔

    اسی طرح 10 گرام سونا 428 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 10 ہزار 956 روپے کا ہوگیا۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، سونے کی قدر 5 ڈالر اضافے سے 3400 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

    واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی

    پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی

    انٹربینک میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ہوگئی۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق پاکستانی کرنسی کے مقابلے امریکی ڈالر 9 پیسے سستا ہوکر 282 روپے 47 پیسے ہوگیا۔

    گزشتہ روز انٹربینک میں امریکی ڈالر 282 روپے 56 پیسے پر بند ہوا تھا۔

    Image

    واضح رہے کہ امریکی ڈالر کی شرح میں یہ چھوٹی تبدیلی پاکستان کی معیشت کے لیے وزن رکھتی ہے۔ کمزور پاکستانی روپے مشینری، ایندھن اور اشیائے صرف کی درآمدات کی لاگت کو بڑھاتا ہے، جو افراط زر کو بڑھا سکتا ہے اور زندگی کے اخراجات میں اضافہ کر سکتا ہے۔

    مثبت پہلو یہ ہے کہ برآمدات میں اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ پاکستانی مصنوعات بیرون ملک زیادہ سستی ہو جائیں گی، جس سے ٹیکسٹائل اور زراعت جیسی صنعتوں کو فائدہ ہو گا۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    زر مبادلہ کی شرح غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کو بھی متاثر کرتی ہے، پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی ڈالر پر مبنی قرضوں کی لاگت میں اضافہ کرتی ہے۔

    کاروبار اور سرمایہ کار ان تبدیلیوں کو قریب سے دیکھتے ہیں کیونکہ یہ تجارتی توازن، سرمایہ کاری کے بہاؤ اور معاشی استحکام کو متاثر کرتے ہیں۔

  • ماہانہ 300  یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لئے بڑی خبر

    ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لئے بڑی خبر

    اسلام آباد : ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف دینے کی تجویز سامنے آگئی، جس سے کم آمدنی والے طبقے کو سہولت ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق مہنگی بجلی اور بڑھتے ہوئے بلوں سے پریشان عوام کے لیے حکومت کی جانب سے ممکنہ ریلیف کی امید پیدا ہو گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کے پروٹیکٹڈ یونٹس کی 200 سے بڑھا کر 300 یونٹس کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے، اس مجوزہ اقدام کا مقصد متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

    یہ تجویز ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب متعدد ارکانِ نے وزیراعظم شہباز شریف کے سامنے یہ مسئلہ اٹھایا اور اس کو عوام پر "ناانصافی اور غیر متوازن مالی بوجھ” قرار دیا۔

    مزید پڑھیں : 201 یونٹ پر 5 ہزار روپے کا اضافی بل : صارفین کے لیے اہم خبر آگئی

    ذرائع کے مطابق اراکینِ اسمبلی نے خاص طور پر ان کیسز کی نشاندہی کی، جن میں گھریلو صارفین اگر 200 یونٹس سے صرف ایک یونٹ بھی تجاوز کر لیں (یعنی 201 یونٹس) تو انہیں سبسڈی سے محروم کر کے مکمل بل نان پروٹیکٹڈ کیٹیگری میں شامل کر دیا جاتا ہے، جس سے بل میں 5 ہزار روپے تک کا فرق پڑتا ہے۔

    فی الوقت 200 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو محفوظ (پروٹیکٹڈ) سلیب کے تحت رعایتی نرخوں پر بجلی فراہم کی جاتی ہے، لیکن اس حد سے تجاوز کرتے ہی مکمل بل مہنگے نرخوں پر چارج کیا جاتا ہے اور یہ یکدم اضافہ عوام کے لیے ناقابلِ برداشت بنتا جا رہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اس مسئلے کے تفصیلی جائزے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دینے پر غور کر رہی ہے، جو اس حوالے سے باضابطہ سفارشات پیش کرے گی۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرلیا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرلیا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے آج ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران انڈیکس ایک لاکھ 46 ہزار 81 پوائنٹس کی بلند سطح پر ٹریڈ ہوا، اختتام پر انڈیکس میں 558 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    100 انڈیکس ایک لاکھ 45 ہزار 647 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، مارکیٹ میں 55 ارب روپے مالیت کے 71 کروڑ حصص کے سودے ہوئے۔

    مارکیٹ میں مجموعی طور پر 487 کمپنیوں میں شیئرز کا کاروبار ہوا، 221 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 235 میں کمی ہوئی۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 2 ہزار 51 پوائنٹس کے مجموعی اضافے سے ایک لاکھ 45 ہزار 88 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    گزشتہ روز حصص بازار میں 78 کروڑ شیئرز کے سودے 52 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 234 ارب روپے بڑھ کر 17343 ارب روپے رہی۔

  • پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا

    پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا

    انٹربینک میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ پوسٹ کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 11 پیسے سستا ہوکر 282 روپے 56 پیسے ہوگیا۔

    گزشتہ روز انٹربینک میں امریکی ڈالر 282 روپے 67 پیسے پر بند ہوا تھا۔

    Image

    واضح رہے کہ امریکی ڈالر کی شرح میں یہ چھوٹی تبدیلی پاکستان کی معیشت کے لیے وزن رکھتی ہے۔ کمزور پاکستانی روپے مشینری، ایندھن اور اشیائے صرف کی درآمدات کی لاگت کو بڑھاتا ہے، جو افراط زر کو بڑھا سکتا ہے اور زندگی کے اخراجات میں اضافہ کر سکتا ہے۔

    مثبت پہلو یہ ہے کہ برآمدات میں اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ پاکستانی مصنوعات بیرون ملک زیادہ سستی ہو جائیں گی، جس سے ٹیکسٹائل اور زراعت جیسی صنعتوں کو فائدہ ہو گا۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    زر مبادلہ کی شرح غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کو بھی متاثر کرتی ہے، پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی ڈالر پر مبنی قرضوں کی لاگت میں اضافہ کرتی ہے۔

    کاروبار اور سرمایہ کار ان تبدیلیوں کو قریب سے دیکھتے ہیں کیونکہ یہ تجارتی توازن، سرمایہ کاری کے بہاؤ اور معاشی استحکام کو متاثر کرتے ہیں۔

  • ’پرانے نظام سے فائدہ اٹھانے والے فیس لیس کسٹمز سسٹم کو ختم کرانا چاہتے ہیں‘

    ’پرانے نظام سے فائدہ اٹھانے والے فیس لیس کسٹمز سسٹم کو ختم کرانا چاہتے ہیں‘

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا کہنا ہے کہ پرانے نظام سے فائدہ اٹھانے والے فیس لیس کسٹمز سسٹم کو بدنام کر کے ختم کرانا چاہتے ہیں۔

    ترجمان ایف بی آر کے مطابق تجارت میں سہولت، انسانی مداخلت کم کرنے کیلئےفیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم کا دائرہ کار بڑھایا ہے فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم دسمبر 2024 میں شروع ہوا جس کے بعد پرانے نظام سے ناجائز فائدہ اٹھانے والوں کے مفادات کو نئے نظام سے نقصان ہوا۔

    ترجمان نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم کے تحت لگژری گاڑیوں کو بہت کم قیمت پر کلیئر کیا گیا، ایک لگژری گاڑی کو 17ہزار 635 روپےکی کم قیمت لگا کر نئے سسٹم کے تحت کلیئر کیا گیا، گاڑی کی قیمت 1کروڑ 5 لاکھ روپے لگائی گئی اور اس پر 4 کروڑ 72 لاکھ روپے ڈیوٹی اور ٹیکس وصول کیے گئے۔

    https://urdu.arynews.tv/controversy-over-customs-faceless-system-fears-of-import-and-export-closure/

    ترجمان کے مطابق کسٹمز کی جانب سے تمام ایسی گاڑیوں کی اصل  قیمت لگائی گئی اور قومی خزانےکو کوئی نقصان نہیں ہوا، خبر میں لگژری گاڑیوں کی درآمد سے متعلق منی لانڈرنگ کا بےبنیاد الزام بھی لگایا گیا، لگژری گاڑیاں صرف بیرون ملک مقیم پاکستانی ہی گفٹ یا ٹرانسفرآف ریزیڈنس اسکیم کے تحت درآمد کر سکتے ہیں، استعمال گاڑیوں کی درآمد اسی طرز پر فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم کے رائج ہونے سے پہلے بھی ہوتی رہیں۔

    ترجمان نے واضح کیا کہ ایف بی آر فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ  سسٹم کی جانچ پڑتال اور آڈٹ خود کر رہا ہے نئے نظام کی خامیوں کی بروقت نشاندہی کر کے دور کرنے کیلئے آڈٹ خود کر رہے ہیں۔