Category: کاروباری خبریں

پاکستان اور دنیا بھر سے آنے والی کاروباری خبریں تجارت

پاکستان اور دنیا بھر سے آنے والی تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے اے آر وائی نیوز کے تجارت سیکشن پر آئیں

Business News in Urdu – Business News Pakistan

 

تجارت کی خبریں

  • پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کا ریٹ

    پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کا ریٹ

    انٹربینک میں پاکستان کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر مہنگا ہوگیا۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ پوسٹ کے مطابق انٹربینک میں پاکستان کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر 10 پیسے اضافے سے 282 روپے 67 پیسے رہا۔

    گزشتہ روز انٹربینک میں امریکی ڈالرکی قدر 282 روپے 57 پیسے رہی تھی۔

    Image

    واضح رہے کہ امریکی ڈالر کی شرح میں یہ چھوٹی تبدیلی پاکستان کی معیشت کے لیے وزن رکھتی ہے۔ کمزور پاکستانی روپے مشینری، ایندھن اور اشیائے صرف کی درآمدات کی لاگت کو بڑھاتا ہے، جو افراط زر کو بڑھا سکتا ہے اور زندگی کے اخراجات میں اضافہ کر سکتا ہے۔

    مثبت پہلو یہ ہے کہ برآمدات میں اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ پاکستانی مصنوعات بیرون ملک زیادہ سستی ہو جائیں گی، جس سے ٹیکسٹائل اور زراعت جیسی صنعتوں کو فائدہ ہو گا۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    زر مبادلہ کی شرح غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کو بھی متاثر کرتی ہے، پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی ڈالر پر مبنی قرضوں کی لاگت میں اضافہ کرتی ہے۔

    کاروبار اور سرمایہ کار ان تبدیلیوں کو قریب سے دیکھتے ہیں کیونکہ یہ تجارتی توازن، سرمایہ کاری کے بہاؤ اور معاشی استحکام کو متاثر کرتے ہیں۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ پہلی بار ایک لاکھ 45 ہزار کی سطح پر پہنچ گئی

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ پہلی بار ایک لاکھ 45 ہزار کی سطح پر پہنچ گئی

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پہلی بار ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 45 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران انڈیکس ایک لاکھ 44 ہزار اور ایک لاکھ 45 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا، کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں 2051 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    100 انڈیکس 1.43 فیصد اضافے سے ایک لاکھ 45 ہزار 88 پوائنٹس پر بند ہوا، آج انڈیکس ایک لاکھ 45 ہزار 187 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ ہوا۔

    مارکیٹ میں 52 ارب روپے مالیت کے 78 کروڑ حصص کے سودے ہوئے، مجموعی طور پر 484 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا۔

    مارکیٹ میں 264 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 192 میں کمی ہوئی، گزشتہ روز انڈیکس ایک لاکھ 43 ہزار 37 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    وزیراعظم شہباز شریف نے اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 1 لاکھ 45 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے پر اظہار اطمینان کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کاروبار تیزی سرمایہ کاروں کے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاس ہے، سرمایہ کاری کو ہرممکن سہولت فراہم کرنا ترجیح ہے،

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایف بی آر میں اصلاحات سے ٹیکس نظام میں بہتری اور تاجر برادری کو سہولت ملی، ملکی معاشی سمت بہتر اور معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے۔

  • رواں مالی سال کے پہلے ماہ تجارتی خسارے میں بڑا اضافہ

    رواں مالی سال کے پہلے ماہ تجارتی خسارے میں بڑا اضافہ

    رواں مالی سال کے پہلے ماہ تجارتی خسارہ 16.44 فیصد بڑھ گیا۔

    ادارہ شماریات نے ماہانہ تجارتی اعداد و شمارج اری کر دئیے جس کے مطابق جولائی 2025 میں تجارتی خسارہ 2 ارب 75 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہا۔

    جولائی 2024 میں تجارتی خسارہ ایک ارب 90 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز تھا۔

    ادارہ شماریات کے مطابق جولائی 2025 میں درآمدات کا حجم  5 ارب 44 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رہا اور اس عرصے میں برآمدات کا مجموعی حجم 2 ارب 69 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز رہا۔

    ایک ماہ میں تجارتی خسارہ 02.16 فیصد بڑھ گیا۔

    جون کی نسبت جولائی میں تجارتی خسارہ، درآمدات اور برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ ایک ماہ میں برآمدات 88.8 فیصداور درآمدات 37.12 فیصد بڑھیں.

  • پاکستان میں سونے کی قیمت ایک روز کی کمی کے بعد پھر بڑھ گئی

    پاکستان میں سونے کی قیمت ایک روز کی کمی کے بعد پھر بڑھ گئی

    پاکستان میں سونے کی قیمت ایک روز کی کمی کے بعد پھر بڑھ گئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 1300 روپے اضافے سے 3 لاکھ 59 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

    اسی طرح 10 گرام سونا ایک ہزار 114 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 8 ہزار 41 روپے کا ہوگیا۔

    عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، سونے کی قدر 13 ڈالر اضافے سے 3366 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • اپنی چھت اپنا گھر اسکیم میں درخواست دینے والوں کے لئے بڑی خبر

    اپنی چھت اپنا گھر اسکیم میں درخواست دینے والوں کے لئے بڑی خبر

    لاہور: وزیراعلیٰ مریم نواز کے اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کے نئے مرحلے کا آغاز ہوگیا، رواں سال کے آخر تک ایک لاکھ گھر تیار ہو جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ منصوبے کے تحت گھروں کی فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے صرف 6 ماہ میں 62,500 گھر مکمل کرکے پاکستان کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ ہمارا سب سے اہم اور فلاحی منصوبہ ہے جس کا کوئی متبادل نہیں، پانچ سے دس مرلہ کے گھروں کے لیے اب تک 74 ارب روپے سے زائد کے بلاسود قرضے دیے جا چکے ہیں جبکہ گزشتہ 7 ماہ میں مجموعی طور پر 64 ہزار بلاسود قرضے فراہم کیے گئے۔

    اپنا گھر پروگرام کے تحت شہری کتنا قرض حاصل کرسکتے ہیں؟

    انھوں نے بتایا کہ ہر قرض دہندہ کو 9 سال میں آسان اقساط کے ذریعے رقم واپس کرنا ہو گی، جو وہ اپنی آمدنی سے باآسانی ادا کر سکیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اس وقت 45 ہزار گھر زیر تعمیر ہیں جبکہ 9 ہزار گھر مکمل ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگست کے آخر تک قرضوں کی تعداد 75 ہزار تک پہنچا دی جائے گی اور رواں سال کے اختتام تک ایک لاکھ گھر مکمل کر دیے جائیں گے۔ مستقبل کا ہدف 5 سال میں 5 لاکھ گھروں کی فراہمی ہے۔

    وزیراعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ تمام قرضے 100 فیصد میرٹ پر دیے جا رہے ہیں اور کسی شخص کو سفارش یا رشوت کے ذریعے قرض نہیں دیا گیا۔ ’’کوئی ایک شخص نہیں کہہ سکتا کہ قرض کسی سیاسی وابستگی کی بنیاد پر دیا گیا ہو،‘‘۔

    Currency Rates in Pakistan Today- Latest Updates

    خطاب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ جن مزدوروں نے دوسروں کے گھروں کی اینٹیں لگائیں، آج وہ اپنے گھروں کی بنیادیں رکھ رہے ہیں، ایک مزدور نے بتایا کہ اس کی بیوی اور بچے بھی گھر کی تعمیر میں شریک ہوئے۔ ’’آج آپ سر اُٹھا کر کہہ سکتے ہیں کہ یہ میرا اپنا گھر ہے،‘‘۔

    وزیراعلیٰ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس منصوبے کا آغاز اپنے ہاتھوں سے چیک تقسیم کر کے کیا۔ دعاکرتی ہیں کہ اللہ انہیں اتنے وسائل دے کہ وہ پورے پنجاب میں عوام کی خدمت کر سکیں۔

  • پاکستان میں جوئے اور شرط لگانے والی 184 ویب سائٹس اور ایپس بلاک کردی گئیں

    پاکستان میں جوئے اور شرط لگانے والی 184 ویب سائٹس اور ایپس بلاک کردی گئیں

    اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے جوئے اور شرط لگانے والی 184 ویب سائٹس اور ایپس بلاک کردیں۔

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں کابینہ ڈویژن کی جانب سے پیش کیے گئے تحریری جواب میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک میں جوئے اور شرط لگانے سے متعلق متعدد ویب سائٹس اور موبائل ایپلیکیشنز کو بلاک کیا ہے۔

    کابینہ ڈویژن کے انچارج وزی کا کہنا تھا کہ اب تک جوئے سے متعلقہ 184 ویب سائٹس اور ایپس کو بلاک کیا جا چکا ہے۔

    نادرا شاختی کارڈ، ب فارم، فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکٹ سے متعلق معلومات

    انہوں نے مزید وضاحت کی کہ ان سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنا پی ٹی اے کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔

    جواب میں بتایا گیا کہ ملک بھر کے تمام اداروں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ ایسی کسی بھی کمپنی یا پلیٹ فارم سے معاہدے نہ کریں جو جوئے یا شرط لگانے میں ملوث ہو۔

    کابینہ ڈویژن نے اعتراف کیا کہ غیر قانونی آن لائن مواد کو مکمل طور پر ختم یا بلاک کرنے کے لیے پی ٹی اے کے اختیارات محدود ہیں، اور اس حوالے سے قانون سازی اور متعلقہ اداروں کے درمیان تعاون کی ضرورت ہے۔

    واضح رہے کہ سوشل میڈیا اور آن لائن گیمنگ کے بڑھتے رجحان کے باعث ایسے غیر قانونی پلیٹ فارمز نوجوان نسل کو اپنی لپیٹ میں لے رہے ہیں، جن کے خلاف مؤثر کارروائی کے لیے حکومت پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔

  • چاندی کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ کے بعد پھر سے اضافہ

    چاندی کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ کے بعد پھر سے اضافہ

    پاکستان میں چاندی کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں چاندی کی مانگ و رسد، ڈالر کی قیمت، مہنگائی، عوامی مانگ اور سرکاری پالیسیوں جیسے مختلف عوامل پر منحصر ہوتی ہے۔

    ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کا تعین اس لیے اہم ہے کہ تاریخی طور پر یہ ایک معیاری وزن سمجھا جاتا ہے اور زیادہ تر چاندی کے زیورات اسی وزن اور مخصوص معیار کے تحت تیار کیے جاتے ہیں، پاکستان کے مختلف شہروں میں چاندی کی قیمت میں تھوڑا سا اتار چڑھاؤ پایا جاسکتا ہے۔

    ملک میں مقامی کرنسی کے حساب سے روزانہ چاندی کی قیمت اپ ڈیٹ ہوتی ہے، فی گرام چاندی، دس گرام چاندی اور فی تولہ چاندی کی قیمت آج ملک میں کیا رہی اس حوالے سے ذیل میں قیمتوں کی تفصیلات بتائی گئی ہی۔

    ملک بھر میں چاندی کی قیمتوں میں کمی کے بعد پھر سے اضافہ ہوگیا، کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں آج 10 گرامی چاندی کی قیمت تقریباً 3,409 روپے رہی جبکہ ان شہروں میں ایک تولہ چاندی کی قیمت تقریباً 3,972 روپے ریکارڈ کی گئی۔

    اسی طرح راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ میں بھی چاندی کے نرخ یکساں رہے، ان شہروں میں 10 گرامی چاندی کی قیمت 3,409 روپے رہی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 3,972 روپے رہی۔

    پاکستان میں چاندی کو صرف زیورات کے طور پر ہی نہیں بلکہ ایک محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر بھی دیکھا جاتا ہے۔ یہاں چاندی کی سرمایہ کاری کے بارے میں کچھ اہم باتیں جاننا ضروری ہے:

    مہنگائی کے خلاف ایک ہیج: چاندی کو اکثر مہنگائی کے خلاف ایک ہیج سمجھا جاتا ہے۔ جب مہنگائی بڑھتی ہے تو چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہونے کا امکان ہوتا ہے۔

    طویل مدتی سرمایہ کاری: چاندی میں سرمایہ کاری کو طویل مدتی سرمایہ کاری کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ اس کی قیمت میں مختصر مدت میں اتار چڑھاؤ آ سکتا ہے لیکن طویل مدت میں یہ ایک اچھی سرمایہ کاری ثابت ہو سکتی ہے۔

    سونا کے مقابلے میں کم خطرناک: سونا کے مقابلے میں چاندی کو کم خطرناک سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے۔ اگرچہ سونا بھی ایک محفوظ سرمایہ کاری ہے لیکن چاندی کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کم ہوتا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/gold-rates-in-pakistan-5-august-2025/

  • پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

    پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

    کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر گر گئی۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ پوسٹ کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 9 پیسے سستا ہوکر 282 روپے 57 پیسے کا ہوگیا۔

    گزشتہ روز انٹربینک میں امریکی ڈالر 282 روپے 66 پیسے پر بند ہوا تھا۔

    Image

    واضح رہے کہ امریکی ڈالر کی شرح میں یہ چھوٹی تبدیلی پاکستان کی معیشت کے لیے وزن رکھتی ہے۔ کمزور پاکستانی روپے مشینری، ایندھن اور اشیائے صرف کی درآمدات کی لاگت کو بڑھاتا ہے، جو افراط زر کو بڑھا سکتا ہے اور زندگی کے اخراجات میں اضافہ کر سکتا ہے۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    مثبت پہلو یہ ہے کہ برآمدات میں اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ پاکستانی مصنوعات بیرون ملک زیادہ سستی ہو جائیں گی، جس سے ٹیکسٹائل اور زراعت جیسی صنعتوں کو فائدہ ہو گا۔

    زر مبادلہ کی شرح غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کو بھی متاثر کرتی ہے، پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی ڈالر پر مبنی قرضوں کی لاگت میں اضافہ کرتی ہے۔

    کاروبار اور سرمایہ کار ان تبدیلیوں کو قریب سے دیکھتے ہیں کیونکہ یہ تجارتی توازن، سرمایہ کاری کے بہاؤ اور معاشی استحکام کو متاثر کرتے ہیں۔

  • سالانہ 3 کروڑ روپے تک کاروبار کرنیوالی کمپنیوں کے مالکان کےلیے اہم خبر

    سالانہ 3 کروڑ روپے تک کاروبار کرنیوالی کمپنیوں کے مالکان کےلیے اہم خبر

    اسلام آباد: سالانہ 3 کروڑ روپے تک کاروبار کرنے والی کمپنیوں کو مائیکرو انٹرپرائزز کا درجہ دے کر سمیڈا کے دائرہ کار میں شامل کرلیا گیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز ڈولپمنٹ اتھارٹی کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سمیڈا میں اصلاحات اور اقدامات پر بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے کہا کہ چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتیں ملکی ترقی ومعیشت میں اہم مقام رکھتی ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت چھوٹے اور درمیانے کاروبار کے فروغ کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھا رہی ہے۔

    بریفنگ کے دوران وزیراعظم کو بتایا گیا کہ سالانہ 3 کروڑ روپے تک کاروبار کرنیوالی کمپنیوں کو مائیکرو انٹرپرائزز کا درجہ دیکر سمیڈا کے دائرہ کار میں شامل کیا گیا ہے۔

    ویمن انٹرپرینیورشپ پالیسی کا مسودہ طھی تیار ہے، جو جلد وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائےگا، خواتین کیلئے سمیڈا کا خصوصی ڈیجیٹل پورٹل جلد لانچ کیا جائے گا۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ کریڈٹ اسکورنگ ماڈل، برآمدات میں اضافے کی حکمت عملی اور سب کنٹریکٹنگ کے قانونی فریم ورک پر کام آؤٹ سورس کردیا گیا، سمیڈا وفاقی ادارہ شماریات کی مدد سے معیشت کے 20 شعبوں کا سروے کرا رہا ہے۔

    Gold Price in Pakistan Today- پاکستان میں آج سونے کی قیمت

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس ایک لاکھ 43 ہزار کا ہندسہ عبور کرگیا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس ایک لاکھ 43 ہزار کا ہندسہ عبور کرگیا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 43 ہزار کا ہندسہ عبور کرگیا۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں 984 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس ایک لاکھ 43 ہزار 37 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    آج مارکیٹ میں 37 ارب روپے مالیت کے 54 کروڑ حصص کے سودے ہوئے، ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 43 ہزار 281 پوائنٹس رہی۔

    مجموعی طور پر 484 کمپنیوں میں شیئرز کا کاروبار ہوا، 239 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 217 میں کمی ہوئی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز انڈیکس 1 لاکھ 42 ہزار 52 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔