Category: کاروباری خبریں

پاکستان اور دنیا بھر سے آنے والی کاروباری خبریں تجارت

پاکستان اور دنیا بھر سے آنے والی تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے اے آر وائی نیوز کے تجارت سیکشن پر آئیں

Business News in Urdu – Business News Pakistan

 

تجارت کی خبریں

  • پاکستان میں سونے کی قیمت کم ہوگئی

    پاکستان میں سونے کی قیمت کم ہوگئی

    پاکستان میں سونے کی قیمت دو روز کے اضافے کے بعد کم ہوگئی۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 58 ہزار روپے ہوگئی۔

    اسی طرح 10 گرام سونا قیمت 1286 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 6 ہزار 927 روپے کا ہوگیا۔

    عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، سونا فی اونس 15 ڈالر کمی سے 3353 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لئے بڑی خبر

    انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لئے بڑی خبر

    اسلام آباد : انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا فارم اردو زبان میں آن لائن دستیاب کر دیا گیا ، جس سے تقریبا 84 ٪ فائلرز مستفید ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا فارم اردو زبان میں آن لائن دستیاب کر دیا ہے، آن لائن فارم کو آسان فہم کرنے اور اردو زبان میں لاگو کرنے سے تقریبا 84 ٪ فائلرز مستفید ہوں گی

    انکم ٹیکس ایک ایسا براہ راست ٹیکس ہے جو افراد، کاروباروں یا دیگر اداروں کی سالانہ آمدن پر عائد ہوتا ہے۔ پاکستان میں ہر شہری، جس کی آمدن مقررہ حد سے تجاوز کرے، پر انکم ٹیکس ادا کرنا قانونی طور پر لازم ہے۔ یہ ٹیکس قومی خزانے کے لیے ایک بنیادی آمدنی کا ذریعہ ہوتا ہے۔

    یہ پیش رفت وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر میں مجوزہ اصلاحات پر ہونے والے ہفتہ وار جائزہ اجلاس کے دوران سامنے آئی۔

    وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "وفاقی حکومت کی جانب سے ایف بی آر میں کی جانے والی اصلاحات کے نتیجے میں جی ڈی پی کے مقابلے میں ٹیکس کلیکشن میں اضافہ حکومت کے لیے باعث اطمینان ہے”۔

    مزید پڑھیں : انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کیلیے مطلوبہ دستاویزات کون سی ہیں؟

    وزیراعظم نے حکام کو ہدایت دی کہ اصلاحاتی اقدامات میں ادارہ جاتی رکاوٹوں اور سرخ فیتے کو ختم کر کے ان کا تسلسل یقینی بنایا جائے، کسٹم کلیئرنس کے نظام میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے کارروائی کے وقت میں کمی کی جائے اور اس کے ملک گیر نفاذ کو یقینی بنایا جائے۔

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ وفاق اور صوبے باہمی ہم آہنگی سے کام کریں تاکہ آئندہ مالی سال میں بھی ٹیکس اصلاحات کے ثمرات برقرار رہیں۔

    انہوں نے زور دیا کہ پہلے سے عائد کردہ ٹیکسز کے موثر نفاذ سے ٹیکس وصولی میں مزید بہتری آئے گی۔

    اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا ایف بی ار نے نئی مالی سال کے پہلے ماہ جولائی میں اپنا ٹیکس وصولی کا ہدف پورا کیا ہے اور آئندہ مہینوں میں بھی مکمل ہدف حاصل کرنے کی توقع ہے۔

    ملک بھر میں کسٹم کلیرنس کے لیے ڈیجیٹل انفورسمنٹ سٹیشنز کا قیام ترجیحی بنیادوں پر جاری ہے، کسٹم کلیرنس میں سینٹرلائزڈ اسیسمنٹ یونٹ اور فیس لیس کسٹم سسٹم کے مکمل نفاذ سے کسٹم کلیئرنس کے نظام کو مستعد اور شفاف بنانے میں مدد ملے گی۔

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور کسٹم کلیرنس میں اصلاحات کے نفاذ کے لیے پالیسی فریم ورک،حکمت عملی میں تبدیلی اور مختلف شعبوں میں اقدامات مقررکردہ ٹارگٹ کے مطابق جا ری ہیں.

  • انجیر کی کاشت کیسے کی جاتی ہے؟ دلچسپ رپورٹ

    انجیر کی کاشت کیسے کی جاتی ہے؟ دلچسپ رپورٹ

    چمن : انجیر ایک ایسا پھل ہے جس کا پودا گرم اور دھوپ والے موسم میں بہتر طریقے سے افزائش پاتا ہے جبکہ یہ ہلکی سردی اور گرمی بھی برداشت کر سکتا ہے۔

    انجیر کے پودے عام طور پر بہار یا خزاں میں لگائے جاتے ہیں لیکن سخت سردی اسے نقصان پہنچا سکتی ہے۔ چمن کاریزات میں جنت کا پھل انجیر کے ہزاروں درخت اگائے گئے ہیں۔

    انجیر کو جنت کا میوہ بھی کہا جاتا ہے، انجیر کی کاشت کیسے ہوتی ہے؟ اسے خشک کرکے بازاروں میں کیسے لے جایا جاتا ہے؟

    اے آر وائی نیوز چمن کے نمائندے اختر گلفام کی رپورٹ کے مطابق چمن میں جنت کے اس پھل کی کاشت بڑے پیمانے پر کی جاتی ہے۔ یہاں کی انجیر دیگر علاقوں کی نسبت زیادہ میٹھی رسیلی اور ذائقہ دار ہوتی ہے۔

    اس کی متعدد قسمیں ہیں جن میں سے سبھی رنگ اور ساخت میں ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہیں چمن میں کاریزات کے باغات سے اس کی بڑی پیداوار حاصل کی جاتی ہے جن کو اندرون ملک بھیجا جاتا ہے۔

    باغ کے نزدیک یہاں پروسسنگ کا عمل کیا جاتا ہے فریش انجیر کاٹ کر یہاں چھانٹی کی جاتی ہے اور خراب دانوں کو علیحدہ کیا جاتا ہے۔

    اس کی چھٹائی پر خشک ہونے کے لیے چھوڑدیا جاتا ہے خشک ہونے کے بعد اسے ایک بالٹی میں رکھا جاتا ہے 4 گھنٹے بعد اس کو کمرے میں لے جا کے رسی ڈالی جاتی ہے۔ چار دن میدان میں پڑے رہنے کے بعد ان کو کپڑے کے نیچے ایک ہفتے تک ڈمپ کیا جاتا ہے۔

  • درسی کتب کے بحران کی بڑی وجہ کیا ہے؟ اہم انکشافات

    درسی کتب کے بحران کی بڑی وجہ کیا ہے؟ اہم انکشافات

    اسکولوں کی دو ماہ کی چھٹیاں ختم ہوگئیں لیکن ہر سال کی طرح اس سال بھی سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی کتابوں کی چھپائی میں تاخیر کے سبب طلبہ کیلیے درسی کتب مارکیٹ میں دستیاب نہیں۔

    والدین اپنے بچوں کا کورس پورا کرنے کیلیے بازاروں میں مارے مارے پھر رہے ہیں اور مہنگے داموں کتابیں خریدنے پر مجبور ہیں۔

    اس حوالے سے اردو بازار ٹریڈز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ساجد یوسف نے درسی کتب کے اس خود ساختہ بحران کی اہم وجوہات بیان کیں۔

    انہوں نے بتایا کہ بد قسمتی سے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ پر مافیا کا راج برقرار ہے، اس ادارے میں چند من پسند پرائیویٹ پبلشرز ہیں جن کو کتابیں چھاپنے کا ٹھیکہ دیا جاتا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ یہ طاقتور مافیا گزشتہ 54 سال سے یہی کرتا چلا آرہا ہے یہ لوگ جان بوجھ کر وقت پر کتابیں مارکیٹ میں نہیں لاتے، ان کیخلاف آواز اٹھانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔

    ساجد یوسف کا کہنا تھا کہ یہ مافیا کرپشن کرنے کیلیے سرکاری کتب کی چھپائی میں تاخیر اور نجی پبلشرز کو فائدہ پہنچانے کے لیے کم معیار والا کاغذ استعمال کرنے کے علاوہ کئی حربے استعمال کرتا ہے۔

    کتابوں کی مہنگے داموں فروخت کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خریدار کتابوں پر درج قیمت سے زیادہ پیسے ادا نہ کریں اگر کوئی دکاندار اس قمیت کو مٹا کر نئے ٹیگ کے ساتھ فروخت کر رہا ہے تو اس کی شکایت اردو بازار میں قائم ایسوسی ایشن کے دفتر میں کریں۔

  • پاکستان بھر میں آج چاندی کے ریٹ کیا رہے؟

    پاکستان بھر میں آج چاندی کے ریٹ کیا رہے؟

    پاکستان میں چاندی کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں چاندی کی مانگ و رسد، ڈالر کی قیمت، مہنگائی، عوامی مانگ اور سرکاری پالیسیوں جیسے مختلف عوامل پر منحصر ہوتی ہے۔

    ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کا تعین اس لیے اہم ہے کہ تاریخی طور پر یہ ایک معیاری وزن سمجھا جاتا ہے اور زیادہ تر چاندی کے زیورات اسی وزن اور مخصوص معیار کے تحت تیار کیے جاتے ہیں، پاکستان کے مختلف شہروں میں چاندی کی قیمت میں تھوڑا سا اتار چڑھاؤ پایا جاسکتا ہے۔

    ملک میں مقامی کرنسی کے حساب سے روزانہ چاندی کی قیمت اپ ڈیٹ ہوتی ہے، فی گرام چاندی، دس گرام چاندی اور فی تولہ چاندی کی قیمت آج ملک میں کیا رہی اس حوالے سے ذیل میں قیمتوں کی تفصیلات بتائی گئی ہی۔

    ملک بھر میں چاندی کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں آج 10 گرامی چاندی کی قیمت تقریباً 3,367 روپے رہی جبکہ ان شہروں میں ایک تولہ چاندی کی قیمت تقریباً 3,924 روپے ریکارڈ کی گئی۔

    اسی طرح راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ میں بھی چاندی کے نرخ یکساں رہے، ان شہروں میں 10 گرامی چاندی کی قیمت 3,367 روپے رہی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 3,924 روپے رہی۔

    پاکستان میں چاندی کو صرف زیورات کے طور پر ہی نہیں بلکہ ایک محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر بھی دیکھا جاتا ہے۔ یہاں چاندی کی سرمایہ کاری کے بارے میں کچھ اہم باتیں جاننا ضروری ہے:

    مہنگائی کے خلاف ایک ہیج: چاندی کو اکثر مہنگائی کے خلاف ایک ہیج سمجھا جاتا ہے۔ جب مہنگائی بڑھتی ہے تو چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہونے کا امکان ہوتا ہے۔

    طویل مدتی سرمایہ کاری: چاندی میں سرمایہ کاری کو طویل مدتی سرمایہ کاری کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ اس کی قیمت میں مختصر مدت میں اتار چڑھاؤ آ سکتا ہے لیکن طویل مدت میں یہ ایک اچھی سرمایہ کاری ثابت ہو سکتی ہے۔

    سونا کے مقابلے میں کم خطرناک: سونا کے مقابلے میں چاندی کو کم خطرناک سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے۔ اگرچہ سونا بھی ایک محفوظ سرمایہ کاری ہے لیکن چاندی کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کم ہوتا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/gold-rates-in-pakistan-4-august-2025/

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 1017 پوائنٹس کا اضافہ

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 1017 پوائنٹس کا اضافہ

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز نئے ریکارڈ بن گئے۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 42 ہزار کی سطح عبور کرگیا، کاروبار کا اختتام 1017 پوائنٹس پر اضافہ ہوا۔

    ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 42 ہزار 52 پوائنٹس پر بند ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں پورا دن 42 ارب 66 کروڑ  روپے حصص کا کاروبار ہوا۔

    انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران 1 لاکھ 42 ہزار 323 کی نئی ریکارڈ تاریخ سطح تک بھی ٹریڈ ہوا۔

    اسٹاک مارکیٹ میں پورا دن 247 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ 206 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 29 کمپنیوں کے استحکام رہا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ او جی ڈی سی ایل کو سرکلر ڈیبت کی مد میں رقم کی ادائیگی کے بعد تیزی ہوئی ہے، امریکا سے ٹیرف معاہدے اور ایران کے ساتھ 10 ارب ڈالرز تجارتی معاہدے مارکیٹ میں تیزی کا باعث بنے ہیں۔

  • "حکومت چینی بحران کا حل نکالے،70 فیصد شوگر ملز میں اسٹاک ختم ہوچکا”

    "حکومت چینی بحران کا حل نکالے،70 فیصد شوگر ملز میں اسٹاک ختم ہوچکا”

    اسلام آباد: صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت چینی بحران کا فوری حل نکالے، بیشتر شوگر ملز کے پاس اسٹاک ختم ہوچکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ کا کہنا ہے کہ سینٹرل پنجاب کی 70 فیصد شوگر ملز کے پاس چینی کا اسٹاک ختم ہو چکا ہے، جنوبی پنجاب کی شوگر ملز نے 4 دن سے سپلائی بند کررکھی ہے۔

    آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر نے چینی کی کمیابی کی نشاندہی کرتے ہوئے مزید کہا کہ جس دکان پر چینی نہیں اسے سیل کردیا جاتا ہے جو ظلم ہے۔

    اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ کریانہ ریٹیلرز کی گرفتاریوں سے چینی کا بحران ختم نہیں ہوگا، بحران ڈنڈے سے نہیں اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت سے ختم ہوگا۔

    جوڑیا بازار میں تاجروں نے چینی کی فروخت بند کردی

    گزشتہ دنوں وفاقی حکومت کی جانب سے چینی درآمد کا ایک اور ٹینڈر جاری کیا گیا تھا، ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا ٹینڈر جاری کیا ہے، چینی کا یہ نیا ٹینڈر 11 اگست کو کھولا جائے گا۔

    ٹی سی پی ذرائع کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی چینی درآمد کرنے کے لیے ٹینڈر جاری کیا گیا تھا، گزشتہ ٹینڈر میں 4 کمپنیوں نے بولیاں جمع کرائی تھیں۔

    ذرائع کے مطابق ریٹ زیادہ ہونے کے باعث گزشتہ ٹینڈر منسوخ ہونے کا امکان ہے، گزشتہ ٹینڈر میں درآمدی چینی کی قیمت 227 روپے فی کلو بتائی گئی۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistan-convinces-imf-to-waive-taxes-on-imported-sugar/

  • پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مزید گر گئی

    پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مزید گر گئی

    انٹربینک میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مزید گر گئی۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ پوسٹ کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 6 پیسے سستا ہوکر 282 روپے 66 پیسے ہوگیا۔

    ہفتے کے روز انٹربینک میں امریکی ڈالر 282 روپے 72 پیسے پر بند ہوا تھا۔

    Image

    واضح رہے کہ امریکی ڈالر کی شرح میں یہ چھوٹی تبدیلی پاکستان کی معیشت کے لیے وزن رکھتی ہے۔ کمزور پاکستانی روپے مشینری، ایندھن اور اشیائے صرف کی درآمدات کی لاگت کو بڑھاتا ہے، جو افراط زر کو بڑھا سکتا ہے اور زندگی کے اخراجات میں اضافہ کر سکتا ہے۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    مثبت پہلو یہ ہے کہ برآمدات میں اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ پاکستانی مصنوعات بیرون ملک زیادہ سستی ہو جائیں گی، جس سے ٹیکسٹائل اور زراعت جیسی صنعتوں کو فائدہ ہو گا۔

    زر مبادلہ کی شرح غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کو بھی متاثر کرتی ہے، پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی ڈالر پر مبنی قرضوں کی لاگت میں اضافہ کرتی ہے۔

    کاروبار اور سرمایہ کار ان تبدیلیوں کو قریب سے دیکھتے ہیں کیونکہ یہ تجارتی توازن، سرمایہ کاری کے بہاؤ اور معاشی استحکام کو متاثر کرتے ہیں۔

  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ

    پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ

    کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں آج سونے کی قیمت 500 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 59 لاکھ 500 روپے ہوگئی۔

    اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے اضافے سے تین لاکھ 8 ہزار 213 روپے رہی۔

    عالمی مارکیٹ میں بھیس ونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا، سونا 5 ڈالر اضافے سے 3369 ڈالر فی اونس ہے۔

    واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • کاشتکاروں کو گلاب کے پودے سے متعلق اہم مشورہ

    کاشتکاروں کو گلاب کے پودے سے متعلق اہم مشورہ

    اسلام آباد(4 اگست 2025): گلاب کے پودے لگانے کیلئے ایسی جگہ کا انتخاب کیا جائے جہاں کم از کم 6 گھنٹے روزانہ دھوپ رہتی ہو۔

    پاکستان کے سرکاری خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کی رپورٹ کے مطابق ہارٹیکلچرو فلو ری کلچر جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین نے پھولوں کے کاشتکاروں کو گلاب کے پودے درختوں سے دور لگانے کا مشورہ دیا ہے۔

    ماہرین نے یہ مشورہ اس لیے دیا تاکہ ان پر درختوں کا سایہ نہ پڑ سکے اور کہا ہے کہ گلاب کے پودے لگانے کیلئے ایسی جگہ کا انتخاب کیا جائے جہاں کم از کم 6 گھنٹے روزانہ دھوپ رہتی ہو۔

    کیونکہ گلاب کے پھول کو جسے کوئین آف فلاورز بھی کہا جاتا ہے اپنی بڑھوتری کیلئے 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 6 گھنٹے دھوپ کی اشد ضرورت ہوتی ہے اور اس کیلئے مناسب درجہ حرارت 20 سے 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوتا ہے۔

    تاہم 28 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ درجہ حرارت ہونے پر پھولوں کی پیداوار میں کمی بھی رونما ہو سکتی ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ گلاب کی مختلف اقسام کو مختلف انواع کی زمینوں اور آب و ہوا میں کاشت کیا جاسکتا ہے، گلاب نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی مسحور کن خوشبو و خوبصورتی کے لحاظ سے بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔