Category: کاروباری خبریں

پاکستان اور دنیا بھر سے آنے والی کاروباری خبریں تجارت

پاکستان اور دنیا بھر سے آنے والی تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے اے آر وائی نیوز کے تجارت سیکشن پر آئیں

Business News in Urdu – Business News Pakistan

 

تجارت کی خبریں

  • پاکستان کھجور پیدا کرنیوالا دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا

    پاکستان کھجور پیدا کرنیوالا دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا

    اسلام آباد(4 اگست 2025): پاکستان کھجور پیدا کرنے والا دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے اور ملک کے چاروں صوبوں میں کھجور کے وسیع باغات موجود ہیں۔

    پاکستان کے سرکاری خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کی رپورٹ کے مطابق کھجور کی کاشت اور پیداوار کے حوالے سے ایک تحقیقی رپورٹ میں تحقیق کار نے بتایا کہ پاکستان میں سالانہ 5لاکھ ٹن کھجور پیدا ہوتی ہے۔

    ڈیٹ پام ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین اثمارنے بتایا کہ پاکستان دنیامیں کھجور پیداکرنے والا پانچواں بڑا ملک بن گیا ہے جہاں سالانہ 5 لاکھ ٹن کھجور پیدا ہوتی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں کھجور کا کل پیداواری رقبہ تقریباً 82ہزار ہیکٹر ہے، ملک میں سب سے زیادہ کھجور صوبہ سندھ میں پیدا ہوتی ہے جہاں اس کی پیداوار 2 لاکھ 52 ہزار 300 ٹن ہے جبکہ بلوچستان اس سلسلہ میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں ایک لاکھ 92 ہزار  800 ٹن کھجور کی پیداہوتی ہے۔

    اسی طرح صوبہ پنجاب میں 42 ہزار 600 ٹن کھجور پیدا ہوتی ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں کھجور کی پیداوار 8 ہزار 900 ٹن ہے۔

    ماہرین اثمارنے مزید بتایا کہ پاکستان میں 150سے زائد اقسام کی کھجور پائی جاتی ہے جبکہ صرف مکران ڈویژن میں 130سے زائد کھجور کی ورائٹیز ہیں، پاکستان میں کھجور کی شاندار پیداوار کے باوجود اس کی برآمدات بہت کم ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ اس وقت کھجور مختلف ممالک کی 23 مارکیٹوں میں برآمد کی جارہی ہے جن میں بھارت، امریکا، کینیڈا، برطانیہ، جرمنی اور نیپال شامل ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ بھارت پاکستانی کھجور کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ہے، انہوں نے کہا کہ اگر کھجور کی برآمدات میں اضافہ کر لیا جائے تو اس سے نہ صرف نئی بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی بڑھا کر قیمتی زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے بلکہ برآمدات بڑھنے سے ملک میں معاشی استحکام بھی پیداہوگا۔

  • لاس اینجلس میں ٹیکسٹائل اور فیشن کی عالمی نمائش، 2 پاکستانی کمپنیوں کی شرکت

    لاس اینجلس میں ٹیکسٹائل اور فیشن کی عالمی نمائش، 2 پاکستانی کمپنیوں کی شرکت

    کراچی (03 اگست 2025): ٹیکس ورلڈ اینڈ ایپیرل سورسنگ 2025 کی جڑواں نمائشیں امریکی شہر لاس اینجلس میں اختتام پذیر ہو گئیں، تین روزہ نمائش میں پاکستان کی جانب سے دو نمائش کندگان نے کامیاب شرکت کی۔

    جڑواں نمائشوں کا یہ ایڈیشن کیلیفورنیا مارکیٹ سینٹر میں کامیابی کے ساتھ پورا ہو گیا ہے، اس نمائش میں دنیا بھر سے ٹیکسٹائل اور فیشن کے ماہرین اور نمائش کنندگان شریک ہوئے، جہاں جدید ٹیکسٹائل، ماحول دوست مواد، اور مستقبل کے رجحانات کو تشکیل دینے والے حل پیش کیے گئے۔

    لاس اینجلس میں تین روزہ نمائش کے دوران 75 مختلف بین الاقوامی نمائش کنندگان نے شرکت کی تھی، جن میں چین، پاکستان، بھارت، تائیوان، ترکی، تھائی لینڈ سمیت امریکا کے معروف مینوفیکچررز شامل تھے، جنھوں نے ٹیکسٹائل، ایپیرل اور سورسنگ سے متعلق مصنوعات اور وسائل کو خریداروں کے سامنے پیش کیا تا کہ ان کی دلچسپی کو مزید بڑھایا جا سکے۔


    پاکستانی ٹیکسٹائلز عالمی سطح پر مرکز نگاہ بن گئیں


    اس نمائش کی خاص بات پاکستان کی دو کمپنیوں — محمود ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ اور نزا اسپورٹس — کی شرکت تھی، جنھوں نے ٹیکس ورلڈ اور ایپیرل سورسنگ میں اپنی موجودگی کے ذریعے مثبت اثر ڈالا، دونوں کمپنیوں نے اپنی مصنوعات، کلیکشنز اور انڈسٹری مہارت کو پیش کیا، جو امریکی فیشن اور ٹیکسٹائل مارکیٹ میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا مظہر ہے۔

    ٹیکس ورلڈ لاس اینجلس، ایک اہم سورسنگ پلیٹ فارم کے طور پر اعلیٰ معیار کے کپڑے، پائیدار متبادل، اور جدید ڈیزائن کے رجحانات تک براہِ راست رسائی فراہم کرتا ہے، یہ نمائش برانڈز، ڈیزائنرز اور مینوفیکچررز کو قابل اعتماد سپلائی چین پارٹنرز اور مارکیٹ کی سوجھ بوجھ فراہم کرتی ہے۔

    یہ نمائش کاروباری نیٹ ورکنگ، پروڈکٹ کی دریافت اور کاروباری حکمت عملی اور ترقی کے لیے ایک متحرک ماحول فراہم کرتی ہے اور امریکی فیشن و ٹیکسٹائل مارکیٹ میں داخلے کے ایک اہم دروازے کے طور پر اپنی حیثیت کو بھی ثابت کرتی ہے۔

  • حکومت نے چینی درآمد کا ایک اور ٹینڈر جاری کر دیا

    حکومت نے چینی درآمد کا ایک اور ٹینڈر جاری کر دیا

    لاہور (03 اگست 2025): وفاقی حکومت نے چینی درآمد کا ایک اور ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا ٹینڈر جاری کر دیا ہے، چینی کا یہ نیا ٹینڈر 11 اگست کو کھولا جائے گا۔

    ٹی سی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی چینی درآمد کرنے کے لیے ٹینڈر جاری کیا گیا تھا، گزشتہ ٹینڈر میں 4 کمپنیوں نے بولیاں جمع کرائی تھیں، تاہم ریٹ زیادہ ہونے کے باعث یہ گزشتہ ٹینڈر منسوخ ہونے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق گزشتہ ٹینڈر میں درآمدی چینی کی قیمت 227 روپے فی کلو بتائی گئی ہے۔


    پاکستان نے درآمدی چینی پر ٹیکس چھوٹ پر آئی ایم ایف کو قائل کرلیا


    واضح رہے کہ پاکستانی ابتدائی طور پر ایک لاکھ ٹن چینی درآمد کر رہا ہے، پہلے مرحلے میں پاکستان 5 کروڑ 67 لاکھ کی چینی امپورٹ کرنا چاہتا ہے۔ پاکستان کا مؤقف ہے کہ درآمدی چینی پر 1.85 ارب روپے کی سبسڈی سے ٹیکس ہدف پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، پہلے مرحلے میں ایک لاکھ ٹن چینی پر 1.85 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دینا پڑے گی۔

    اس پر آئی ایم ایف نے اعتراض کر دیا تھا تاہم درآمدی چینی پر ٹیکس چھوٹ پر آئی ایم ایف کا اعتراض ختم کر دیا گیا ہے، چینی کی درآمد پر ٹیکس کی چھوٹ بجٹ اور سبسڈی کا حصہ نہیں ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے نوٹیفکیشن میں امپورٹڈ پر سیلز ٹیکس 18 فی صد سے کم کر کے 0.25 فی صد کیا گیا، نوٹیفکیشن 1216 کی چھوٹ بجٹ یا سبسڈی سے تعلق نہیں رکھتی، چینی درآمد کرنا اور اس کے لیے سبسڈی دینا بجٹ کا حصہ نہیں ہے۔

  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

    پاکستان میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

    پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 6100 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 59 ہزار روپے ہوگئی۔

    اسی طرح دس گرام سونا 5 ہزار 229 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 7 ہزار 784 روپے کا ہوگیا۔

    عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 61 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور سونا 3 ہزار 363 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    گزشتہ روز پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کم ہونے کے بعد 3 لاکھ 52 ہزار 900 روپے ہوگئی تھی۔

    واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • پاکستان میں چاندی کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان

    پاکستان میں چاندی کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان

    پاکستان میں چاندی کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں چاندی کی مانگ و رسد، ڈالر کی قیمت، مہنگائی، عوامی مانگ اور سرکاری پالیسیوں جیسے مختلف عوامل پر منحصر ہوتی ہے۔

    ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کا تعین اس لیے اہم ہے کہ تاریخی طور پر یہ ایک معیاری وزن سمجھا جاتا ہے اور زیادہ تر چاندی کے زیورات اسی وزن اور مخصوص معیار کے تحت تیار کیے جاتے ہیں، پاکستان کے مختلف شہروں میں چاندی کی قیمت میں تھوڑا سا اتار چڑھاؤ پایا جاسکتا ہے۔

    ملک میں مقامی کرنسی کے حساب سے روزانہ چاندی کی قیمت اپ ڈیٹ ہوتی ہے، فی گرام چاندی، دس گرام چاندی اور فی تولہ چاندی کی قیمت آج ملک میں کیا رہی اس حوالے سے ذیل میں قیمتوں کی تفصیلات بتائی گئی ہی۔

    ملک بھر میں چاندی کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں آج 10 گرامی چاندی کی قیمت تقریباً 3,369 روپے رہی جبکہ ان شہروں میں ایک تولہ چاندی کی قیمت تقریباً 3,925 روپے ریکارڈ کی گئی۔

    اسی طرح راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ میں بھی چاندی کے نرخ یکساں رہے، ان شہروں میں 10 گرامی چاندی کی قیمت 3,369 روپے رہی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 3,925 روپے رہی۔

    پاکستان میں چاندی کو صرف زیورات کے طور پر ہی نہیں بلکہ ایک محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر بھی دیکھا جاتا ہے۔ یہاں چاندی کی سرمایہ کاری کے بارے میں کچھ اہم باتیں جاننا ضروری ہے:

    مہنگائی کے خلاف ایک ہیج: چاندی کو اکثر مہنگائی کے خلاف ایک ہیج سمجھا جاتا ہے۔ جب مہنگائی بڑھتی ہے تو چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہونے کا امکان ہوتا ہے۔

    طویل مدتی سرمایہ کاری: چاندی میں سرمایہ کاری کو طویل مدتی سرمایہ کاری کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ اس کی قیمت میں مختصر مدت میں اتار چڑھاؤ آ سکتا ہے لیکن طویل مدت میں یہ ایک اچھی سرمایہ کاری ثابت ہو سکتی ہے۔

    سونا کے مقابلے میں کم خطرناک: سونا کے مقابلے میں چاندی کو کم خطرناک سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے۔ اگرچہ سونا بھی ایک محفوظ سرمایہ کاری ہے لیکن چاندی کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کم ہوتا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/gold-rates-in-pakistan-1-august-2025/

  • جوڑیا بازار میں تاجروں نے چینی کی فروخت بند کردی

    جوڑیا بازار میں تاجروں نے چینی کی فروخت بند کردی

    کراچی: شہر قائد کی مشہور زمانہ ہول سیل مارکیٹ جوڑیا بازار میں تاجروں نے چینی کی فروخت بند کردی۔

    تفصیلات کے مطابق تاجر شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ہول سیل میں چینی 174روپے کلوسے تجاوز کرچکی ہے جبکہ گزشتہ روز ڈی سی ساؤتھ کے ساتھ اجلاس بھی بے نتیجہ رہا۔

    اُنہوں نے کہا کہ ہمیں ہول سیل میں چینی 170روپے کلوفروخت کرنے کا کہا گیا ہے، مہنگی چینی خرید کر سرکاری نرخ پر فروخت نہیں کرسکتے۔

    اس سے قبل شوگر ملز ایسوسی ایشن نے دعویٰ کیا تھا کہ تمام ملز 165 روپے فی کلو ایکس مل پر چینی فراہم کر رہی ہیں، ملک میں وسط نومبر 2025 تک چینی کے وافر اسٹاکس موجود ہیں۔

    اپنے بیان میں ایسوسی ایشن نے بتایا کہ حکومت کے بعض انتظامی اقدامات سے سپلائی چین متاثر ہوئی تھی اب بہتری آنے پر چینی کی سپلائی معمول کے مطابق جاری ہے۔

    ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ملز کا تعلق صرف ایکس مل قیمتوں تک ہوتا ہے چینی کی ریٹیل قیمت کا تعین مارکیٹ فورسز کرتی ہیں مگر اب حکومت کر رہی ہے، ڈیلرز گھریلو صارفین کے بجائے چینی صنعتی و کمرشل اداروں کو زیادہ منافع پر دے رہے ہیں، ڈیلرز اور سٹہ مافیا اپنے مقاصد کے تحت چینی کی مصنوعی قلت کا تاثر دے رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمتوں کو برآمدات سے جوڑنا حقائق کے منافی ہے گزشتہ سالوں میں ملز کے پیداواری اخراجات میں کئی گنا اضافہ ہوا، گزشتہ کئی سالوں سے شوگر ملز کو کافی نقصان اُٹھانا پڑا، مسلسل نقصان کی وجہ سے 12 شوگر ملز بند اور برائے فروخت ہیں، تمام مسائل کاحل صرف شوگر سیکٹر کی ڈی ریگولیشن کی صورت میں ہی ممکن ہے۔

    حکومت پاکستان ستمبر تک 3 لاکھ ٹن چینی امپورٹ کرنا چاہتی ہے لیکن 3 لاکھ ٹن چینی نجی شعبہ کے ذریعے امپورٹ نہیں ہوسکتی، حکومت چینی کی براہ راست امپورٹ چاہتی ہے۔

    3 لاکھ ٹن چینی کی ٹیکس فری امپورٹ ، آئی ایم ایف نے اعتراض اٹھادیا

    یاد رہے وفاقی کابینہ نے چینی کی قیمت مستحکم رکھنے کے لیے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دی تھی، پہلے مرحلے میں 3 لاکھ میٹرک ٹن درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

  • ویڈیو رپورٹ: مٹھائیوں اور بیکری آئٹمز کی برآمدات میں اضافہ ہو گیا

    ویڈیو رپورٹ: مٹھائیوں اور بیکری آئٹمز کی برآمدات میں اضافہ ہو گیا

    کراچی میں جاری نمائش ’مائی کراچی‘ میں شریک کمپنیوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے مقامی فروخت میں کمی آئی ہے، تاہم کنفیکشنری مٹھائیوں، فروزن فوڈ اور بیکری ائیٹم کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    مائی کراچی نمائش کراچی کا مثبت امیج اجاگر کرنے کے لیے ہر سال منعقد کی جاتی ہے، یہ نمائش نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں پہچانی جاتی ہے، نمائش میں شریک پاکستانی کمپنیوں کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوڈ آئٹم کی بیرون ملک مانگ میں اضافہ ہوا ہے، نمکو، بیکری اور مٹھائیوں کی کینڈا، امریکا اور آسٹریلیا کو ایکسپورٹ میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے۔


    کیا دودھ اور آئس کریم سے ڈراؤنے خواب آتے ہیں؟


    نمائش میں شریک تاجروں کا کہنا تھا کہ مائی کراچی نمائش کا انعقاد شہر میں مثبت تجارتی سرگرمیوں کا ثبوت ہے، نمائش میں ملکی اور غیر ملکی کمپنیاں اپنی مصنوعات رعایتی نرخوں پر پیش کر رہی ہیں، یہ تین روزہ نمائش کراچی والوں کو تفریح فراہم کرنے کے علاوہ بزنس ٹو بزنس میٹنگز کے لیے بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔


    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں


  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں: حکومت پھر عوام سے ہاتھ کر گئی

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں: حکومت پھر عوام سے ہاتھ کر گئی

    اسلام آباد(2 اگست 2025): حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی میں 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کرکے عوام کو مکمل ریلیف سے محروم کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پھر عوام سے ہاتھ کر گئی، وفاقی حکومت نے شہریوں پر پیٹرولیم لیوی کا بوجھ مزید بڑھاتے ہوئے عوام کو مکمل ریلیف سے محروم کردیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 74 روپے 51 پیسے سے بڑھا کر 77 روپے ایک پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہےاسی طرح پیٹرول پر لیوی 75 روپے 52 پیسے سے بڑھا کر 78 روپے 2 پیسے فی لٹر کر دی گئی ہے۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی 20 پیسے فی لیٹر بڑھا کر 6 روپے 24 پیسے فی لیٹر کردیا گیا، پٹرول اور ڈیزل پر کلائیمیٹ سپورٹ لیوی 2 روپے 50 پیسے، ڈیلرز مارجن 8 روپے 64 پیسے اور ڈسٹری بیوٹرز مارجن 7 روپے 87 پیسے فی لیٹر ہے۔

    حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کردی

    ذرائع کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح صفر رکھی گئی ہے، اگر لیوی نہ بڑھائی جاتی تو پیٹرول اور ڈیزل مزید سستا ہو سکتا تھا۔

    واضح رہے کہ پیٹرولیم لیوی میں اضافے کا اطلاق یکم اگست سے کیا گیا ہے، حکومت آئی ایم ایف شرائط کے تحت یکم جولائی 2025 سے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر کلائمٹ سپورٹ لیوی الگ سے وصول کررہی ہے۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ہوگئی

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ہوگئی

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز نئی تاریخ رقم ہوگئی۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پہلی بار ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 41 ہزار کی سطح عبور کرگیا، کاروبار کا اختتام 1644 پوائنٹس سے اضافے پر ہوا۔

    ہنڈریڈ انڈیکس 1 لاکھ 41 ہزار 34 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر بند ہوا۔

    مارکیٹ میں کاروبار 1.18 فیصد بڑھ گیا، اسٹاک مارکیٹ میں پورا دن 50 ارب روپے مالیت کے 60 کروڑ کے حصص کا کاروبار ہوا۔

    مارکیٹ میں پورا دن 199کمپنیوں کے حصص میں اضافہ جبکہ 245 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی۔

     

  • انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ تگڑا ہوگیا

    انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ تگڑا ہوگیا

    انٹربینک میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ تگڑا ہوگیا۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق انٹربینک میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر 15 پیسے سستا ہوکر 282 روپے 72 پیسے پر بند ہوا۔

    گزشتہ روز امریکی ڈالر کی قدر 282 روپے 87 پیسے رہی تھی۔

    Image

    واضح رہے کہ امریکی ڈالر کی شرح میں یہ چھوٹی تبدیلی پاکستان کی معیشت کے لیے وزن رکھتی ہے۔ کمزور پاکستانی روپے مشینری، ایندھن اور اشیائے صرف کی درآمدات کی لاگت کو بڑھاتا ہے، جو افراط زر کو بڑھا سکتا ہے اور زندگی کے اخراجات میں اضافہ کر سکتا ہے۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    مثبت پہلو یہ ہے کہ برآمدات میں اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ پاکستانی مصنوعات بیرون ملک زیادہ سستی ہو جائیں گی، جس سے ٹیکسٹائل اور زراعت جیسی صنعتوں کو فائدہ ہو گا۔

    زر مبادلہ کی شرح غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کو بھی متاثر کرتی ہے، پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی ڈالر پر مبنی قرضوں کی لاگت میں اضافہ کرتی ہے۔

    کاروبار اور سرمایہ کار ان تبدیلیوں کو قریب سے دیکھتے ہیں کیونکہ یہ تجارتی توازن، سرمایہ کاری کے بہاؤ اور معاشی استحکام کو متاثر کرتے ہیں۔