Category: کاروباری خبریں

پاکستان اور دنیا بھر سے آنے والی کاروباری خبریں تجارت

پاکستان اور دنیا بھر سے آنے والی تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے اے آر وائی نیوز کے تجارت سیکشن پر آئیں

Business News in Urdu – Business News Pakistan

 

تجارت کی خبریں

  • اسٹیل ملز کی جدید انداز میں بحالی، پاکستان نے حتمی قدم اٹھا لیا

    اسٹیل ملز کی جدید انداز میں بحالی، پاکستان نے حتمی قدم اٹھا لیا

    اسلام آباد (31 جولائی 2025): پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے روس کے ساتھ 30 ستمبر تک مذاکرات فائنل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت وپیداوار کا اجلاس سید حفیظ الدین کی زیر صدارت ہوا جس میں پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی اور اس کو جدید بنانے کے لیے 30 ستمبر تک روس سے بات فائنل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 15 ستمبر تک روس کی جانب سے اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے فزیبلٹی اسٹڈی مکمل ہو جائے گی۔

    اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری صنعت وپیداوار سیف انجم نے بتایا کہ فزیبلٹی اسٹڈی مکمل کرنے کے لیے روس 2.8 ملین ڈالر خرچ کرے گا جب کہ اسٹیل ملز کا موجودہ بلاسٹ فرنس بحال کرنے سے 400 ملین ڈالر لاگت آئے گی۔ اسٹیل ملز کا نیا ٹربائین لگایا جائے تو ایک ارب ڈالر لاگت آئے گی۔

    سیکریٹری صنعت وپیداوار نے مزید بتایا کہ پاکستان سالانہ ساڑھے تین ارب ڈالر کی اسٹیل پروڈکٹس امپورٹ کر رہا ہے۔ نئی ٹیکنالوجی سے مزین اسٹیل ملز تقریباً 700 ایکڑ میں لگائی جا سکے گی۔ اس کے لیے روس سے فنانسنگ حاصل کرنے کے لیے اسٹڈی کر رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ نئی ٹیکنالوجی سے مزین اسٹیل ملز کے لیے حکومت فنانسنگ اور موجودہ اسٹیل ملز کا مٹیریل فروخت کیا جائے گا۔ پاکستان اسٹیل ملز میں روس کی ٹیکنالوجی ہے، اس لیے روس سےہی بات کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ کراچی میں واقع اسٹیل ملز کی بحالی اور اس کو جدید بنانے کے لیے رواں ماہ 11 جولائی کو پاکستان اور روس کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔
    یہ معاہدہ ماسکو میں پاکستانی سفارت خانے میں منعقدہ تقریب میں کیا گیا۔

    معاہدے پر پاکستان کی طرف سے سیکریٹری برائے صنعت و پیداوار سیف انجم اور روس کی جانب سے انڈسٹریل انجینئرنگ ایل ایل سی کے جنرل ڈائریکٹر وادیم ویلیچکو نے دستخط کیے تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistan-russia-sign-protocol-to-revive-steel-mills/

  • امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر بڑھ گئی

    امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر بڑھ گئی

    انٹربینک میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر مزید بڑھ گئی۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے کمی کے بعد 282 روپے 95 پیسے رہا۔

    گزشتہ روز انٹربینک میں امریکی ڈالر 283 روپے 05 پیسے پر بند ہوا تھا۔

    Image

    واضح رہے کہ امریکی ڈالر کی شرح میں یہ چھوٹی تبدیلی پاکستان کی معیشت کے لیے وزن رکھتی ہے۔ کمزور پاکستانی روپے مشینری، ایندھن اور اشیائے صرف کی درآمدات کی لاگت کو بڑھاتا ہے، جو افراط زر کو بڑھا سکتا ہے اور زندگی کے اخراجات میں اضافہ کر سکتا ہے۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    مثبت پہلو یہ ہے کہ برآمدات میں اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ پاکستانی مصنوعات بیرون ملک زیادہ سستی ہو جائیں گی، جس سے ٹیکسٹائل اور زراعت جیسی صنعتوں کو فائدہ ہو گا۔

    زر مبادلہ کی شرح غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کو بھی متاثر کرتی ہے، پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی ڈالر پر مبنی قرضوں کی لاگت میں اضافہ کرتی ہے۔

    کاروبار اور سرمایہ کار ان تبدیلیوں کو قریب سے دیکھتے ہیں کیونکہ یہ تجارتی توازن، سرمایہ کاری کے بہاؤ اور معاشی استحکام کو متاثر کرتے ہیں۔

  • پاکستان میں چاندی کی قیمت میں مسلسل کمی ریکارڈ

    پاکستان میں چاندی کی قیمت میں مسلسل کمی ریکارڈ

    پاکستان میں چاندی کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں چاندی کی مانگ و رسد، ڈالر کی قیمت، مہنگائی، عوامی مانگ اور سرکاری پالیسیوں جیسے مختلف عوامل پر منحصر ہوتی ہے۔

    ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کا تعین اس لیے اہم ہے کہ تاریخی طور پر یہ ایک معیاری وزن سمجھا جاتا ہے اور زیادہ تر چاندی کے زیورات اسی وزن اور مخصوص معیار کے تحت تیار کیے جاتے ہیں، پاکستان کے مختلف شہروں میں چاندی کی قیمت میں تھوڑا سا اتار چڑھاؤ پایا جاسکتا ہے۔

    ملک میں مقامی کرنسی کے حساب سے روزانہ چاندی کی قیمت اپ ڈیٹ ہوتی ہے، فی گرام چاندی، دس گرام چاندی اور فی تولہ چاندی کی قیمت آج ملک میں کیا رہی اس حوالے سے ذیل میں قیمتوں کی تفصیلات بتائی گئی ہی۔

    ملک بھر میں چاندی کی قیمت میں آج بھی معمولی کمی دیکھنے میں آئی، کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں آج 10 گرامی چاندی کی قیمت تقریباً 3,470 روپے رہی جبکہ ان شہروں میں ایک تولہ چاندی کی قیمت تقریباً 4,043 روپے ریکارڈ کی گئی۔

    اسی طرح راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ میں بھی چاندی کے نرخ یکساں رہے، ان شہروں میں 10 گرامی چاندی کی قیمت 3,470 روپے رہی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 4,043 روپے رہی۔

    پاکستان میں چاندی کو صرف زیورات کے طور پر ہی نہیں بلکہ ایک محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر بھی دیکھا جاتا ہے۔ یہاں چاندی کی سرمایہ کاری کے بارے میں کچھ اہم باتیں جاننا ضروری ہے:

    مہنگائی کے خلاف ایک ہیج: چاندی کو اکثر مہنگائی کے خلاف ایک ہیج سمجھا جاتا ہے۔ جب مہنگائی بڑھتی ہے تو چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہونے کا امکان ہوتا ہے۔

    طویل مدتی سرمایہ کاری: چاندی میں سرمایہ کاری کو طویل مدتی سرمایہ کاری کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ اس کی قیمت میں مختصر مدت میں اتار چڑھاؤ آ سکتا ہے لیکن طویل مدت میں یہ ایک اچھی سرمایہ کاری ثابت ہو سکتی ہے۔

    سونا کے مقابلے میں کم خطرناک: سونا کے مقابلے میں چاندی کو کم خطرناک سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے۔ اگرچہ سونا بھی ایک محفوظ سرمایہ کاری ہے لیکن چاندی کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کم ہوتا ہے۔

  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ

    پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ

    پاکستان میں سونے کی قیمت میں کئی روز کی کمی کے بعد آج اضافہ ہوگیا۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 55 ہزار روپے ہوگئی۔

    اسی طرح 10 گرام سونا 257 روپے اضافے سے 3 لاکھ 4 ہزار 355 روپے پر پہنچ گیا۔

    عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا، سونا 3 ڈالر اضافے سے 3323 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

    چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 963 روپے پر برقرار رہی ہے۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • کن صارفین کے بجلی میٹرز تبدیل کیے جائیں گے؟ عوام کےلیے اہم خبر

    کن صارفین کے بجلی میٹرز تبدیل کیے جائیں گے؟ عوام کےلیے اہم خبر

    لاہور: مون سون کے دوران بجلی کے میٹرز تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حکام نے بتایا کہ صارفین سے میٹر تبدلی کی فیس نہیں لی جائے گی۔

    مون سون کے دوران جلنے والے اور ڈیفیکٹیو (خراب) میٹرز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، لیسکو چیف کے مطابق صارفین سے میٹر تبدیلی کی فیس وصول نہیں کی جائے گی، بجلی کا میٹر بلا ڈیمانڈ نوٹس اور مفت میں تبدیل ہوگا۔

    انجنیئر لیسکو رمضان بٹ نے بتایا کہ عوام کے جلنے والے اور ڈیفیکٹیو میٹر کو تبدیل کرنے کےلیے 3.52 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

    رمضان بٹ کا کہنا تھا کہ سنگل فیز، تھری فیز اور ایل ٹی ٹو میٹرز کو تبدیل کیا جائے گا، ڈیفیکٹیو کوڈ لگاکر دو ماہ کے اندر لازمی میٹر تبدیل ہوگا۔

    خیال رہے کہ آئندہ ماہ عوام کے لیے بجلی سستی ہونے کا امکان ہے نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی ہے۔

    ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 65 پیسے کمی کا امکان ہے، بجلی سستی کرنے کے لیے نیپرا نے سی ی پی اے کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی ہے،نیپرا اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلہ جاری کریگا۔

    نیپرا نے جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 65 پیسے سستی کرنے کی درخواست پر سماعت کی تھی، اگر درخواست منظور ہوئی تو صارفین کو مجموعی طور پر 8 ارب سے زائد کا ریلیف ملے گا۔

    نادرا شاختی کارڈ، ب فارم، فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکٹ سے متعلق معلومات

  • پاکستان اسٹاک ایکسینج میں تیزی، ہنڈریڈ انڈیکس میں 447 پوائنٹس کا اضافہ

    پاکستان اسٹاک ایکسینج میں تیزی، ہنڈریڈ انڈیکس میں 447 پوائنٹس کا اضافہ

    کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اضافے کے ساتھ کاروبار کا اختتام ہوا ہے۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈریڈ انڈیکس 447 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 38 ہزار 412 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    دن بھر مجموعی طور پر 476 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 152 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 290 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔

    مارکیٹ میں 45 کروڑ 58 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں 24 ارب 99 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے۔

    اسٹاک مارکیٹ کی بلند ترین سطح 139،018 جبکہ کم ترین سطح 137،658 پوائنٹس رہی۔

  • مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود کتنے فیصد رہے گی؟

    مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود کتنے فیصد رہے گی؟

    کراچی(30 جولائی 2025): اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود 11فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے مانیٹری پالیسی دو ماہ کے لیے 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

    گررنر اسٹیٹ بینک نے اعلان کرتے ہوئے کاہ کہ معیشت کی بہتری کیلئے کام ہورہا ہے، معاشی اشاریوں میں بہتری آئی ہے، بیرونی کھاتوں پر زیادہ توجہ مرکوز رکھی گئی ہے۔

    گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے شرح سود برقرار رکھنے کے اسباب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ مالی سال ہماری مہنگائی کی شرح 4.5 فیصد رہی جو کہ حکومت اور اسٹیٹ بینک کے مقرر کردہ ہدف سے معمولی کم تھی۔

  • حکومتِ پاکستان کی کرپٹو کرنسی کو معیشت کا حصہ بنانے کی تیاری،    اہم اقدامات متوقع

    حکومتِ پاکستان کی کرپٹو کرنسی کو معیشت کا حصہ بنانے کی تیاری، اہم اقدامات متوقع

    اسلام آباد : حکومت پاکستان نے بینکاری، فارن ایکسچینج اور سونے کی تجارت جیسے اہم شعبوں میں کرپٹو کرنسیوں کو اپنانے کے عمل کو تیز  کرنے کی تیاری کرلی ۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں کرپٹو کرنسی، ترسیلاتِ زر اورمعیشت پر اعلیٰ سطح کے بزنس سیمینار کا انعقاد ہوا۔

    وفاقی سیکریٹری خزانہ،گورنراسٹیٹ بینک، مختلف بینکوں، ایکسچینج کمپنیوں کے نمائندے اور کاروباری شخصیات شریک ہوئیں۔

    وزیرِاعظم کے معاون خصوصی برائے کرپٹوکرنسی بلال بن ثاقب نے بتایا پاکستان میں ڈیجیٹل کرنسی فریم ورک متعارف کرا دیا گیا ہے، ڈیجیٹل کرنسی مالیاتی نظام جدید خطوط پر استوار کرنے میں مددگار ہے ، کرپٹو کرنسی محفوظ تجارت اور فیٹف تقاضوں سے ہم آہنگ ہوگی۔

    مزید پڑھیں : پاکستان کی نئی کرپٹو پالیسی نے عالمی سطح پر توجہ حاصل کرلی

    گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے ڈیجیٹل کرنسی کے پائلٹ منصوبےکی شروعات پربریفنگ دی جبکہ سیکریٹری خزانہ نےمعاشی ترقی پرتقابلی جائزہ پیش کیا۔

    ایکسچینج کمپنیوں اور بینکوں کو مطلع کیا گیا کہ انہیں نئے قانون کے تحت ورچوئل اثاثہ جات کے شعبے میں کام کرنے کا لائسنس دیا جائے گا۔

    اس کے علاوہ حاضری میں، مرکزی بینک کے گورنر جمیل احمد نے بھی اس بات کا اعادہ کیا کہ مرکزی بینک مرکزی بینک ڈیجیٹل کرنسی (CBDC) کے لیے قانون سازی کو حتمی شکل دے رہا ہے اور ایک پائلٹ پروجیکٹ شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

  • آئی ایم ایف نے جولائی 2025 کی ورلڈ اکنامک آوٹ لک رپورٹ جاری کردی

    آئی ایم ایف نے جولائی 2025 کی ورلڈ اکنامک آوٹ لک رپورٹ جاری کردی

    اسلام آباد(30 جولائی 2025): عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی اقتصادی شرح نمو حکومتی تخمینوں سے کم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے جولائی 2025 کی ورلڈ اکنامک آوٹ لک رپورٹ جاری کردی جس میں گزشتہ مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.6 سے بڑھا کر 2.7 فیصد کردی گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق 2026 میں پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح  3.6 فیصد ہوسکتی ہے جبکہ حکومت پاکستان نے نئے مالی سال میں معاشی ترقی کی شرح 4.2 تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

    آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معاشی شرح نمو عالمی معاشی ترقی کی رفتار سے بہتر رہنے کا امکان ہے، 2025 میں پاکستان میں ترقی کی شرح 2.7 فیصد رہے گی اور سال 2026 میں 3.1 فیصد شرح سے ترقی کرے گی۔

    آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق 2025 میں عالمی معیشت کی ترقی کی شرح 3 فیصد رہے گی، امریکا کی جانب سے ٹیرف  ریٹ میں کمی عالمی معیشت کے لیے بہتر ہے، 2025 میں عالمی سطح پر مہنگائی کے بڑھنے کی شرح  4.2 فیصد رہے گی جبکہ 2026 میں یہ شرح  3.6 فیصد ہوسکتی ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر مہنگائی میں کمی اور مالی حالات میں بہتری آرہی ہے لیکن جیو پولیٹیکل کشیدگی اب بھی عالمی معاشی استحکام کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔

    آئی ایم ایف نے خبردار کیا ہے کہ ممکنہ بلند ٹیرف اور غیر یقینی صورتحال پاکستان سمیت عالمی معیشت کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔ رپورٹ میں اعتماد کی بحالی اور سازگار مالی و پالیسی حالات کو مستقبل کی ترجیحات قرار دیا گیا ہے۔

  • نئے مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا

    نئے مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا

    کراچی : نئے مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا، شرح سود میں 100 بیسز پوائنٹس کمی کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک جاری مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا آج اعلان کرے گا۔

    اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا ہے، اجلاس کی سربراہی گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کررہے ہیں۔

    اجلاس میں مانیٹری پالیسی کمیٹی اہم معاشی اعدادوشمار کا جائزہ لے گی ، جائزے کے بعد گورنر اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کے فیصلے سے آگاہ کریں گے۔

    معاشی ماہرین کا کہنا ہے مہنگائی میں مسلسل کمی کی سبب شرح سود میں سو بیسز پوائنٹس تک کمی کی گنجائش ہے۔ لیکن کمیٹی شرح سودمیں پچاس سے سوبیسزپوائنٹس کمی کرسکتی ہے۔

    آئی ایم ایف نے سخت مانیٹری پالیسی رکھنے کی ہدایت جاری کی ہے، اس وقت شرح سود گیارہ فیصد پر ہے جبکہ گزشتہ مالی سال اسٹیٹ بینک شرح سود بائیس سے کم کرکے گیارہ فیصد پر لاچکا ہے تاہم تمام تاجربرادری شرح سود سنگل ڈیجٹ میں لانے کا مطالبہ کررہی ہے۔

    دوسری جانب ٹاپ لائن ریسرچ نے مانیٹری پالیسی سروے جاری کردیا ہے ، جس میں بتایا ہے کہ 56 فیصد نے شرح سود میں 50 بیسز سے 100 بیسز پوائنٹس تک کمی کی توقعات کا اظہار کیا جبکلہ سروے میں 37 فیصد کی رائے میں شرح سود میں کوئی تبدیلی نہ ہونے کی توقع کی۔

    https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/

    پچھلی مانیٹری پالیسی میں شرح سود 11 فیصد پر ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ ہوا تھا۔

    مالی سال 26-2025 میں مہنگائی کی اوسط شرح 5 سے 7 فیصد رہنے کی توقعات ہے ، جولائی میں مہنگائی کی شرح 3 سے ساڑھے3 فیصد کے درمیان رہنے اور جنوری تک مہنگائی کی اوسط شرح 3 سے 5 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

    سروے رپورٹ کے مطابق فروری سے جون 26 تک مہنگائی کی شرح 6 سے 8 فیصد رہنے کی توقعات ہے ، پچھلی مانیٹری پالیسی کے بعدٹی بلزکی کٹ آف ایلڈ میں 10 بیسزسے39 بیسزپوائنٹس تک کمی ہوئی۔

    رپورٹ میں کہنا ہے کہ سروے میں51 فیصد کی رائے میں دسمبر 25 تک ڈالر 285 سے 290 روپے کے درمیان رہے گا۔