Category: کاروباری خبریں

پاکستان اور دنیا بھر سے آنے والی کاروباری خبریں تجارت

پاکستان اور دنیا بھر سے آنے والی تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے اے آر وائی نیوز کے تجارت سیکشن پر آئیں

Business News in Urdu – Business News Pakistan

 

تجارت کی خبریں

  • پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    کراچی(یکم ستمبر 2025): ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 3300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ان دنوں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 3300 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد سونا 3 لاکھ 70 ہزار 700 روپے پر جا پہنچا ہے۔

    اس کے علاوہ دس گرام سونے کی قیمت 2829 روہے اضافے سے 3 لاکھ 17 ہزار 815 روپے ہوگئی ہے، عالمی مارکیٹ میں سونا 33 ڈالر اضافے سے فی اونس 3480 ڈالر ہوگیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ ایک تولہ سونا 7600 روپے اور 10 گرام 6515 روپے مہنگا ہوا ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں ایک ہفتے میں فی اونس سونے کی قیمت 76 ڈالر بڑھ گئی ہے۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • پیرس کی عالمی ٹیکسٹائل نمائش میں کون سی پاکستانی کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں؟

    پیرس کی عالمی ٹیکسٹائل نمائش میں کون سی پاکستانی کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں؟

    کراچی (01 ستمبر 2025): یورپ کی ٹیکسٹائل، اپیرل اور لیدر انڈسٹریز کی سب سے بڑی تجارتی نمائش ’’ٹیکس ورلڈ – اپیرل سورسنگ – لیدر ورلڈ پیرس‘‘ اس ستمبر نئی توانائی اور جدت کے ساتھ ایک بار پھر منعقد ہو رہی ہے۔ یہ میلہ سال میں 2 بار پیرس میں منعقد کیا جاتا ہے، اور اس بار یہ 15 تا 17 ستمبر 2025 کو پیرس لی بورجے میں منعقد کیا جائے گا۔

    یہ عالمی شہرت یافتہ نمائش دنیا بھر سے ایک ہزار سے زائد نمائش کنندگان کو یکجا کرتی ہے اور پروفیشنل خریداروں کے لیے ایک اہم سورسنگ پلیٹ فارم کا کردار ادا کرتی ہے۔ یہاں بنیادی خام مال سے لے کر جدید فیشن اور اعلیٰ معیار کی ٹیکسٹائل انوویشنز تک کی وسیع رینج دستیاب ہوتی ہے۔

    نمائش میں مزید ایک خصوصی اقدام کے تحت پاکستان ان کمپنیوں کو بھی اجاگر کرے گا، جو پائیدار اور ذمہ دار فیشن پریکٹسز میں نمایاں ہیں۔ 7 پاکستانی کمپنیاں، جنھیں پائیدار ترقی کے اقدامات پر جرمن حکومتی ادارہ GIZ نے سراہا ہے، اپنی تیار شدہ مصنوعات Sustainable Pakistan Pavilion میں پیش کریں گے۔

    نمائش میں پاکستان کی جانب سے ٹیکس ولڈ میں نمائندگی کرنے والی دو کمپنیاں یونائیٹڈ امپیکس، وائی میٹرکس ہیں، جب کہ اپیرل سورسنگ میں شامل ہیں: ایجیلیٹی ٹیکسٹائل پرائیویٹ لمیٹڈ، برلی ٹیکس پرائیویٹ لمیٹڈ، اے۔ مجید اینڈ سنز، گلف اینڈ اسپورٹس، جمشید اپیرل، ایس ایچ زیڈ ٹیکسٹائلز، اسپائیکی انٹرنیشنل، ٹرینڈ مینوفیکچرنگ کمپنی، المکہ اکیسپورٹس، زیڈ کے انٹرنیشنل، آدم جی ٹیکسٹائل ملز، ففٹی فورٹیکس، انفارمیشن پاکستان، رائزنگ، ویوو انٹرنیشنل، زیفیرز ٹیکسٹائل، کوہِ نور ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ، بلیگل امپیکس لمیٹڈ، ٹیکس اسٹائل کارپوریشن، نگاریہ ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ، ایم جی اپیرل لمیٹڈ، میرز انٹرنیشنل۔

    پاکستان کی یہ رنگا رنگ شرکت عالمی ٹیکسٹائل افق پر اس کی ابھرتی ہوئی شناخت کی خبر دیتی ہے۔ پیرس میں اس بین الاقوامی میلے میں پاکستانی کمپنیوں کی شرکت، معیار، جدت اور دو طرفہ تجارتی روابط کے نئے در کھولنے کے عزم کی گواہ ہے۔

  • پیٹرول کی قیمتوں سے متعلق اعلان کردیا گیا

    پیٹرول کی قیمتوں سے متعلق اعلان کردیا گیا

    اسلام آباد : حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا جس کے تحت پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

    وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت264.61روپے برقرار جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں3روپے فی لیٹر کمی کردی گئی۔

    ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت269.99روپے ہوگئی، مٹی کا تیل 1.46روپے سستا ہونے کے بعد نئی قیمت176.81روپے فی لیٹر ہوگئی۔

    قیمتوں میں ردوبدل کے نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل2.40روپے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے جس کی نئی قیمت159.76روپے ہوگئی

    وزارتِ خزانہ کےجاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ پندرہ روز کے لیے نئی قیمتوں کا اطلاق آج (یکم ستمبر) سے فوری طور پر کردیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں کتنی کمی آئی؟

    واضح رہے کہ اس سے قبل اوگرا نے بھی ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ستمبر کے لیے فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں 1 روپے 17 پیسے کمی کی گئی ہے۔

    گھریلو استعمال کے لیے 11.8 کلو گرام والے سلنڈر کی قیمت میں 13 روپے 89 پیسے کمی آئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2527 روپے 47 پیسے ہو گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔

  • ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں کتنی کمی آئی؟

    ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں کتنی کمی آئی؟

    ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں کمی کردی گئی، اوگرا کی جانب سے نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 13 روپے 89 پیسے سستا کیا گیا ہے، اوگرا نے ستمبر کے مہینے کیلئے ایل پی جی کی نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، ستمبر کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 1 روپے 17 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: غیر قانونی اور غیر معیاری ایل پی جی ٹینکرز کیخلاف سخت قوانین تیار

    اوگرا کی جانب سے قیمتوں میں کمی کے بعد 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2527.47 روپے مقرر کی گئی ہے۔

    اگست کیلئے ایل پی جی کی گھریلوسلنڈر کی قیمت 2541.36 روپے تھی، نوٹیفکشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

    عوام کےلیے ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی، فی کلو کیا قیمت مقرر کی گئی؟

  • ورکرزالائنس نے یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین کیلئے پیکج مسترد کردیا

    ورکرزالائنس نے یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین کیلئے پیکج مسترد کردیا

    آل پاکستان ورکرزالائنس نے یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین کیلئے پیکج مسترد کردیا، پیکج میں ملازمین کے بنیادی حقوق کا خیال نہیں رکھا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مرکزی رہنما آل پاکستان ورکرزالائنس سید عارف حسین شاہ نے کہا کہ حکومت اور سی بی اے گٹھ جوڑ ملازمین کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، عدالتی حکم امتناع کے باوجود کارپوریشن کی بندش توہین عدالت ہے۔

    انھوں نے شکوہ کیا کہ بنائے گئے پیکج میں ملازمین کے بنیادی حقوق کا خیال نہیں رکھا گیا، یہ پیکیج ہائی کورٹس اور این آئی آر سی کے فیصلوں کی توہین ہے۔

    سید عارف حسین شاہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی پیکج کو مسترد کرتے ہیں اپنی قانونی جنگ جاری رکھیں گے۔

    آل پاکستان ورکرزالائنس کا کہنا تھا کہ سی بی اے یونین نے ملازمین کے مینڈیٹ کی توہین کی، عدالت سے رجوع کررہے ہیں، سی بی اے یونین کو ملازمین کے بنیادی حقوق کا سودا کرنے کا اختیار نہیں۔

    انھوں نے کہا کہ مینجمنٹ اور سی بی اے کے درمیان ہونے والا معاہدہ لیبر قوانین کی خلاف ورزی ہے، اس معاہدے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، ملازمین کے حقوق کا ہر فورم پر دفاع کریں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/announces-big-package-for-utility-store-employees-31-august-2025/

  • پاکستان نے 2600 ارب کا قرض وقت سے پہلے واپس کر دیا

    پاکستان نے 2600 ارب کا قرض وقت سے پہلے واپس کر دیا

    مشیرخزانہ خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 2600 ارب کا قرض وقت سے پہلے واپس کر دیا۔

    مشیر خزانہ نے حکومتی معاشی پالیسیوں کے مثبت اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ وزارت خزانہ نے صرف 59روز میں اسٹیٹ بینک کو 1633 ارب روپے واپس کئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ 30 جون کو 500 ارب اور 29 اگست کو 1133 ارب روپے واپس کئے گئے، کمرشل مارکیٹ کا ایک ہزارارب روپےکاقرض بھی قبل ازوقت واپس کیا۔

    https://urdu.arynews.tv/external-funding-foreign-loans-pakistan/

    خرم شہزاد کے مطابق وزارت خزانہ نے وقت سے پہلے قرض واپس کر کے تاریخ رقم کر دی۔

    عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 20 ارب ڈالر کا رعایتی قرض منظور کرلیا ہے۔

    ورلڈ بینک پاکستان کو 20 ارب ڈالر کا رعایتی قرض فراہم کرے گا، قرضے پر 2 فیصد سود ہوگا اور مدت 10 سال کی ہوگی۔

    نجی شعبے کے لیے مزید 20 ارب ڈالر بھی متوقع ہیں جبکہ فنڈنگ آئی ایف سی کے ذریعے ہوگی، قرض دس سالہ کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کا حصہ ہے جبکہ کل قرضوں کا حجم 40 ارب ڈالر تک پہنچے گا۔

  • پاکستان میں آج چاندی کی فی تولہ قیمت کتنی رہی؟

    پاکستان میں آج چاندی کی فی تولہ قیمت کتنی رہی؟

    پاکستان میں چاندی کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں چاندی کی مانگ و رسد، ڈالر کی قیمت، مہنگائی، عوامی مانگ اور سرکاری پالیسیوں جیسے مختلف عوامل پر منحصر ہوتی ہے۔

    ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کا تعین اس لیے اہم ہے کہ تاریخی طور پر یہ ایک معیاری وزن سمجھا جاتا ہے اور زیادہ تر چاندی کے زیورات اسی وزن اور مخصوص معیار کے تحت تیار کیے جاتے ہیں، پاکستان کے مختلف شہروں میں چاندی کی قیمت میں تھوڑا سا اتار چڑھاؤ پایا جاسکتا ہے۔

    ملک میں مقامی کرنسی کے حساب سے روزانہ چاندی کی قیمت اپ ڈیٹ ہوتی ہے، فی گرام چاندی، دس گرام چاندی اور فی تولہ چاندی کی قیمت آج ملک میں کیا رہی اس حوالے سے ذیل میں قیمتوں کی تفصیلات بتائی گئی ہی۔

    ملک بھر میں چاندی کی قیمت یکساں رہے، کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں 10 گرامی چاندی کی قیمت تقریباً 3,534 روپے رہی جبکہ ان شہروں میں ایک تولہ چاندی کی قیمت تقریباً 4,117 روپے ریکارڈ کی گئی۔

    اسی طرح راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ میں بھی چاندی کے نرخ یکساں رہے، ان شہروں میں 10 گرامی چاندی کی قیمت 3,534 روپے رہی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 4,117 روپے رہی۔

    پاکستان میں چاندی کو صرف زیورات کے طور پر ہی نہیں بلکہ ایک محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر بھی دیکھا جاتا ہے۔ یہاں چاندی کی سرمایہ کاری کے بارے میں کچھ اہم باتیں جاننا ضروری ہے:

    مہنگائی کے خلاف ایک ہیج: چاندی کو اکثر مہنگائی کے خلاف ایک ہیج سمجھا جاتا ہے۔ جب مہنگائی بڑھتی ہے تو چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہونے کا امکان ہوتا ہے۔

    طویل مدتی سرمایہ کاری: چاندی میں سرمایہ کاری کو طویل مدتی سرمایہ کاری کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ اس کی قیمت میں مختصر مدت میں اتار چڑھاؤ آ سکتا ہے لیکن طویل مدت میں یہ ایک اچھی سرمایہ کاری ثابت ہو سکتی ہے۔

    سونا کے مقابلے میں کم خطرناک: سونا کے مقابلے میں چاندی کو کم خطرناک سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے۔ اگرچہ سونا بھی ایک محفوظ سرمایہ کاری ہے لیکن چاندی کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کم ہوتا ہے۔

  • پاکستان میں سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    پاکستان میں سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    کراچی(30 اگست 2025): ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 3600 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ان دنوں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 3600 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد سونا 3 لاکھ 67 ہزار 400 روپے پر جا پہنچا ہے۔

    اس کے علاوہ دس گرام سونے کی قیمت 3172 روہے اضافے سے 3 لاکھ 14 ہزار986 روپے ہوگئی ہے، عالمی مارکیٹ میں سونا 36 ڈالر اضافے سے فی اونس 3447 ڈالر ہوگیا ہے، فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت 81 روپے اور 69 روپے اضافے سے 4 ہزار 202 روپے اور 3 ہزار 602 روپے پر پہنچ گئی۔

    واضح رہے کہ ہفتہ بھر میں ایک تولہ سونا 7600 روپے اور 10 گرام 6515 روپے مہنگا ہوا ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں ایک ہفتے میں فی اونس سونے کی قیمت 76 ڈالر بڑھ گئی ہے۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • پاکستان کی سی فوڈ انڈسٹری کے لیے بڑی خوشخبری

    پاکستان کی سی فوڈ انڈسٹری کے لیے بڑی خوشخبری

    اسلام آباد(30 اگست 2025): پاکستان کی سی فوڈ انڈسٹری کے لیے خوشخبری آگئی، وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے بڑا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سمندری خوراک کی صنعت کو بڑا فروغ ملا  ہےکیونکہ پاکستان کو امریکا میں مچھلی برآمدات کی 4 سالہ اجازت مل گئی ہے۔

    جنید انوار چوہدری نے کہا کہ اجازت پاکستانی سی فوڈ کے معیار کا عالمی اعتراف ہے، پاکستانی فشریز امریکی معیار پر پوری اتری، سمندری مصنوعات کی برآمدات میں تسلسل ممکن ہوگیا ہے۔

    جنید انوار چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان کی برآمدات کو امریکا کی منظوری سے استحکام ملے گا، پاکستان نے گزشتہ سال 2.42 لاکھ ٹن مچھلی برآمد کی، 489 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا، اگلے سال 600 ملین ڈالر برآمدات کا امکان ہے۔

    وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی منظوری سے ملک کی برآمدات کو استحکام ملے گا، اس کی عالمی ساکھ مضبوط ہو گی اور ماہی گیری برادری کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

    جنید انور چوہدری نے مزید کہا کہ یہ پاکستان کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے، کیونکہ ہماری ماہی گیری نے عالمی معیار کی ضروریات کو پورا کرنے کی اپنی صلاحیت کو ثابت کیا ہے۔

  • کراچی میں حالیہ بارشوں سے کتنا نقصان ہوا؟ ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں

    کراچی میں حالیہ بارشوں سے کتنا نقصان ہوا؟ ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں

    کراچی( 30 اگست 2025): پاکستان کے اکانومی حب کراچی میں حالیہ بارش سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی حالیہ بارشوں کے باعث اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے کیوں کہ پاکستان کے اکانومی حب میں بارش کے باعث پورٹ پر 5 دن سرگرمیاں محدود رہیں۔

    پاکستان کے ٹیکس جمع کرنے کے ذمہ دار ادارے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ذرائع کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث کسٹم ڈیوٹی کی مد میں اربوں روپے کے شارٹ فال کا سامنا ہے اور شدید بارشوں، سیلاب سے ٹیکس ریونیو  کے بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ رواں ماہ 950 ارب کے ہدف کے مقابلے 900 ارب روپے وصولی کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے کیوں کہ کراچی کی بارش نے ٹیکس محصولات کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق سیلابی نقصانات کی رپورٹ کے بعد حقیقی شارٹ فال کا پتہ چلے گا،کراچی کی اربن فکسنگ کے باعث کاروباری سرگرمیاں متاثر رہیں، جولائی میں 748 ارب کے ہدف کے مقابلے 754 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا تھا۔

    اگست میں 950 ارب اور ستمبر میں 1300 ارب روپے جمع کرنے کا ہدف ہے لیکن حالیہ چند دنوں میں کسٹمز میں گڈز ڈکلیئریشنز میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں تعمیراتی سرگرمیاں بحال ہونے سے ریونیو میں بہتری کا امکان ہے، رواں مالی سال ٹیکس وصولی کا مجموعی ہدف 14 ہزار 131 ارب روپے ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/reason-behind-karachi-drown-in-rains-experts-reveal/