Category: کاروباری خبریں

پاکستان اور دنیا بھر سے آنے والی کاروباری خبریں تجارت

پاکستان اور دنیا بھر سے آنے والی تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے اے آر وائی نیوز کے تجارت سیکشن پر آئیں

Business News in Urdu – Business News Pakistan

 

تجارت کی خبریں

  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

    پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

    کراچی : پاکستان میں سونے کی قیمت اضافے کے بعد فی تولہ 3 لاکھ 62 ہزار 600 روپے پر پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے، پاکستان میں آج بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 900 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 62 ہزار 600 روپے پر پہنچ گیا۔

    اسی طرح دس گرام سونا 772 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 10 ہزار 871 روپے کا ہوگیا۔

    عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی اونس سونا 9 ڈالر کے اضافے سے 3 ہزار 399 ڈالر پر ٹریڈ ہوا۔

    ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر اور عالمی معاشی حالات کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری رہنے کا امکان ہے۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • کراچی میں آٹے کے بحران کا خدشہ

    کراچی میں آٹے کے بحران کا خدشہ

    کراچی : فلور ملز مالکان کی جانب سے آٹا اور میدہ کی قیمتوں میں من مانے اضافے کے بعد شہر میں آٹے کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں آٹے کے بحران کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، فلور ملز مالکان نے آٹا اور میدہ کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا۔

    چیئرمین ہول سیل گروسرز عبدالرؤف کے مطابق ہول سیل میں فائن آٹے کی فی کلو قیمت 20 روپے اضافے کے بعد 95 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ ڈھائی نمبر آٹے کی فی کلو قیمت 89 روپے تک جا پہنچی۔

    انتظامیہ نے فائن آٹے کی سرکاری قیمت 78 روپے اور ڈھائی نمبر آٹے کی 66 روپے فی کلو مقرر کی تھی، تاہم ریٹیل مارکیٹ میں فائن آٹا 110 روپے اور ڈھائی نمبر آٹا 95 روپے فی کلو تک فروخت ہورہا ہے۔

    چکی مالکان نے بھی آٹے کی قیمت میں 30 روپے فی کلو اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد چکی آٹے کی فی کلو قیمت 120 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

    آٹا چکی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مہنگی گندم خرید کر سستا آٹا فروخت کرنا ممکن نہیں۔ شہریوں کو خدشہ ہے کہ اگر صورتحال برقرار رہی تو شہر میں آٹے کا سنگین بحران پیدا ہوسکتا ہے۔

  • پی آئی اے : روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری ایک بار پھر التوا کا شکار

    پی آئی اے : روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری ایک بار پھر التوا کا شکار

    کراچی (28 اگست 2025) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے)  کے امریکا میں روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری ایک بار پھر التوا کا شکار ہوگئی۔

    اس حوالے سے پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ نجکاری سے متعلق نئے مالیاتی مشیر کی تقرری کے لیے نئی درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں۔

    نجکاری کمیشن نے فنانشل ایڈوائزر کے لیے کمپنیوں سے درخواست طلب کرلی، درخواست کے ساتھ ایک ہزار امریکی ڈالر جمع کرانا لازمی ہونگے۔

    ذرائع کے مطابق مالیاتی مشیر کی سروس کے لیے درخواستیں نجکاری کمیشن اسلام آباد کو 2 ستمبر تک ارسال کرنا ہوں گی۔

    مزید پڑھیں : پی آئی اے کے روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری، 3 آپشنز زیر غور

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ جولائی میں قومی ایئر لائن کے امریکی روز ویلٹ ہوٹل سے ایک ارب ڈالر کی تاریخ ساز آمدن متوقع تھی، متعلقہ حکام کو امید تھی کہ نجکاری کی کوششیں بارآور ثابت ہونگی۔

    حکومت کی جانب سے روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے سلسلے میں کوششیں کامیاب ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا، اس حوالے سے ذرائع نجکاری کا کہنا تھا کہ روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے سلسلے میں اس وقت 3 آپشنز پر غور کیا جا رہا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/manhattan-hotel-migrant-shelter-will-close/

  • ملک بھر میں چاندی کی قیمت میں آج کتنی کمی آئی؟

    ملک بھر میں چاندی کی قیمت میں آج کتنی کمی آئی؟

    پاکستان میں چاندی کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں چاندی کی مانگ و رسد، ڈالر کی قیمت، مہنگائی، عوامی مانگ اور سرکاری پالیسیوں جیسے مختلف عوامل پر منحصر ہوتی ہے۔

    ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کا تعین اس لیے اہم ہے کہ تاریخی طور پر یہ ایک معیاری وزن سمجھا جاتا ہے اور زیادہ تر چاندی کے زیورات اسی وزن اور مخصوص معیار کے تحت تیار کیے جاتے ہیں، پاکستان کے مختلف شہروں میں چاندی کی قیمت میں تھوڑا سا اتار چڑھاؤ پایا جاسکتا ہے۔

    ملک میں مقامی کرنسی کے حساب سے روزانہ چاندی کی قیمت اپ ڈیٹ ہوتی ہے، فی گرام چاندی، دس گرام چاندی اور فی تولہ چاندی کی قیمت آج ملک میں کیا رہی اس حوالے سے ذیل میں قیمتوں کی تفصیلات بتائی گئی ہی۔

    ملک بھر میں چاندی کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی، کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں 10 گرامی چاندی کی قیمت تقریباً 3,524 روپے رہی جبکہ ان شہروں میں ایک تولہ چاندی کی قیمت تقریباً 4,106 روپے ریکارڈ کی گئی۔

    اسی طرح راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ میں بھی چاندی کے نرخ یکساں رہے، ان شہروں میں 10 گرامی چاندی کی قیمت 3,524 روپے رہی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 4,106 روپے رہی۔

    پاکستان میں چاندی کو صرف زیورات کے طور پر ہی نہیں بلکہ ایک محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر بھی دیکھا جاتا ہے۔ یہاں چاندی کی سرمایہ کاری کے بارے میں کچھ اہم باتیں جاننا ضروری ہے:

    مہنگائی کے خلاف ایک ہیج: چاندی کو اکثر مہنگائی کے خلاف ایک ہیج سمجھا جاتا ہے۔ جب مہنگائی بڑھتی ہے تو چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہونے کا امکان ہوتا ہے۔

    طویل مدتی سرمایہ کاری: چاندی میں سرمایہ کاری کو طویل مدتی سرمایہ کاری کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ اس کی قیمت میں مختصر مدت میں اتار چڑھاؤ آ سکتا ہے لیکن طویل مدت میں یہ ایک اچھی سرمایہ کاری ثابت ہو سکتی ہے۔

    سونا کے مقابلے میں کم خطرناک: سونا کے مقابلے میں چاندی کو کم خطرناک سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے۔ اگرچہ سونا بھی ایک محفوظ سرمایہ کاری ہے لیکن چاندی کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کم ہوتا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/gold-rates-in-pakistan-27-august-2025/

  • "حکومت چینی کا بحران ختم کرنے میں ابھی تک ناکام ہے”

    "حکومت چینی کا بحران ختم کرنے میں ابھی تک ناکام ہے”

    صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت چینی کا بحران ختم کرنے میں ابھی تک ناکام ہے، ہول سیل منڈی بند پڑی ہے۔

    آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے اب بھی موجود چین کے بحران کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کی ہول سیل منڈی غیرمعینہ مدت کیلئے بند پڑی ہے، ملک میں چینی کا بحران ختم نہیں ہوا، یہ منطق سمجھ سے بالاتر ہے کہ چینی مہنگی خرید کر سستی بیچی جائے۔

    اجمل بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت فوری طور پر بحران ختم کرکے چینی مارکیٹوں میں بھجوائے، حل نہ نکالا گیا تو کریانہ اسٹورز اور ہول سیل منڈیاں بند کردینگے۔

    یہ بھی پڑھیں: چینی بحران کی تحقیقات ، ایف آئی اے کے اہم انکشافات

    اس ماہ کے شروع میں صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے بتایا تھا کہ بیشتر شوگر ملز کے پاس اسٹاک ختم ہوچکا ہے، حکومت چینی بحران کا فوری حل نکالے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سینٹرل پنجاب کی 70 فیصد شوگر ملز کے پاس چینی کا اسٹاک ختم ہو چکا ہے، جنوبی پنجاب کی شوگر ملز نے 4 دن سے سپلائی بند کررکھی ہے۔

    آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر نے چینی کی کمیابی کی نشاندہی کرتے ہوئے مزید کہا تھا کہ جس دکان پر چینی نہیں اسے سیل کردیا جاتا ہے جو ظلم ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کریانہ ریٹیلرز کی گرفتاریوں سے چینی کا بحران ختم نہیں ہوگا، بحران ڈنڈے سے نہیں اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت سے ختم ہوگا۔

    https://urdu.arynews.tv/a-major-blow-to-efforts-to-end-the-sugar-crisis-at-utility-stores/

  • خیبر پختونخوا میں سیلاب سے ڈیڑھ ارب مالیت کے مویشی اور چارہ بہہ گیا

    خیبر پختونخوا میں سیلاب سے ڈیڑھ ارب مالیت کے مویشی اور چارہ بہہ گیا

    محکمہ لائیو اسٹاک نے کہا ہے کہ پشاور: خیبر پختونخوا میں سیلاب سے 1 ارب 57 کروڑ روپے مالیت کے مویشی اور چارہ بہہ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں حالیہ سیلاب کے باعث مویشیوں کے حوالے سے بھی بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے، محکمہ لائیو اسٹاک نے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیلاب میں 5 ہزار سے زائد مویشی اور 10 ہزار مرغیاں ہلاک ہوئیں۔

    محکمہ لائیو اسٹاک کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ 7 اضلاع میں مجموعی طور پر 5 ہزار 328 مویشی ہلاک ہوئے۔

    ہلاک مویشیوں میں 1 ہزار 91 بکریاں اور 1 ہزار 628 بچھڑے شامل ہیں، بونیر میں 748، سوات میں 218، شانگلہ 116، باجوڑ 58، بٹگرام 29، لوئردیر 16 اور مانسہرہ میں 6 بکریاں ہلاک ہوئیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیلاب میں 1 ہزار 89 گائے، 822 بھینسیں، 544 بھیڑیں ہلاک ہوئیں، بونیر میں 703، سوات میں 71، شانگلہ میں 38 بھینسیں ہلاک ہوئیں۔

    بونیر میں 875، سوات میں 112، شانگلہ 63، باجوڑ میں 30 گائے سیلاب میں بہہ گئیں، سیلاب کے باعث پولٹری فارمز کو بھی شدید نقصان پہنچا، بونیر میں 9 ہزار مرغیاں، باجوڑ و سوات میں 4 ہزار 435 گھریلو مرغیاں ہلاک ہوئیں۔

    محکمہ لائیواسٹاک نے رپورٹ میں بتایا کہ مانسہرہ، شانگلہ، بونیر، سوات میں جانوروں کے 336 شیلٹرز کو نقصان پہنچا، سیلاب سے 28 کروڑ 60 لاکھ مالیت کا جانوروں کا چارہ خراب ہوا۔

  • پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کا ریٹ کیا رہا؟

    پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کا ریٹ کیا رہا؟

    انٹربینک میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ پوسٹ کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 3 پیسے سستا ہوکر 281 روپے 83 پیسے کا ہوگیا۔

    گزشتہ روز انٹربینک میں امریکی ڈالر 281 روپے 86 پیسے رہا تھا۔

    Image

    واضح رہے کہ امریکی ڈالر کی شرح میں یہ چھوٹی تبدیلی پاکستان کی معیشت کے لیے وزن رکھتی ہے۔ کمزور پاکستانی روپے مشینری، ایندھن اور اشیائے صرف کی درآمدات کی لاگت کو بڑھاتا ہے، جو افراط زر کو بڑھا سکتا ہے اور زندگی کے اخراجات میں اضافہ کر سکتا ہے۔

    مثبت پہلو یہ ہے کہ برآمدات میں اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ پاکستانی مصنوعات بیرون ملک زیادہ سستی ہو جائیں گی، جس سے ٹیکسٹائل اور زراعت جیسی صنعتوں کو فائدہ ہو گا۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    زر مبادلہ کی شرح غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کو بھی متاثر کرتی ہے، پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی ڈالر پر مبنی قرضوں کی لاگت میں اضافہ کرتی ہے۔

    کاروبار اور سرمایہ کار ان تبدیلیوں کو قریب سے دیکھتے ہیں کیونکہ یہ تجارتی توازن، سرمایہ کاری کے بہاؤ اور معاشی استحکام کو متاثر کرتے ہیں۔

  • ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

    ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

    کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج فی تولہ سونا ایک ہزار روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 61 ہزار 700 روپے کا ہوگیا۔

    اسی طرح 10 گرام سونا 857 روپے اضافے سے 3 لاکھ 10 ہزار 99 روپے کا ہوگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر اضافے سے 3390 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • ریکوڈک منصوبے میں بڑی پیشرفت، عالمی مالیاتی اداروں کی 6 بلین ڈالر فنڈنگ کا اعلان

    ریکوڈک منصوبے میں بڑی پیشرفت، عالمی مالیاتی اداروں کی 6 بلین ڈالر فنڈنگ کا اعلان

    اسلام آباد :‌ امریکا، جاپان اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں نے ریکوڈک منصوبے کیلئے 6 بلین ڈالر کی فنڈنگ کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (SIFC) کی معاونت سے ریکوڈک منصوبے کے لیے درکار فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔

    حکام نے بتایا امریکا، جاپان اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں نے ریکوڈک پروجیکٹ کے لیے 6 بلین ڈالر کی فنڈنگ کا اعلان کیا ہے، اس پیکیج میں ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) اور ورلڈ بینک کی جانب سے 1.05 بلین ڈالر کی منظوری پہلے ہی دی جاچکی ہے۔

    اے ڈی بی کا کہنا تھا کہ ریکوڈک منصوبہ عالمی سطح پر تانبے کی کمی کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہوگا جبکہ یہ منصوبہ پاکستان میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے، علاقائی اور سماجی ترقی کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

    ماہرین کا نے کہا ہے کہ کہ ریکوڈک کے معدنی ذخائر پاکستانی معیشت کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاری کا سنگ میل ثابت ہوں گے۔

    ایس آئی ایف سی کی معاونت سے اس منصوبے کی بروقت تکمیل نہ صرف قومی معیشت کو سہارا دے گی بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کی معدنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں بھی مددگار ہوگی۔

  • آٹے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ

    آٹے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ

    پشاور(27 اگست 2025): شہر میں ایک بار پھر آٹے کے نرخوں کو پر لگ گئے، ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کے تھیلے میں 300 روپے اور فی کلو میں 20 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

    مقامی آٹا ڈیلرز کے مطابق فی کلو آٹے کی قیمت 15 سے 20 روپے تک بڑھ گئی ہے، مکس آٹے کا 20 کلو کا تھیلا اب 1800 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جب کہ فائن آٹے کی قیمت 1900 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

    ڈیلرز نے قیمتوں میں اضافے کی وجہ گندم کی بڑے پیمانے پر ذخیرہ اندوزی کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں نے بڑی مقدار میں گندم کسانوں سے براہ راست خرید کر ذخیرہ کر لیا ہے جس سے مارکیٹ میں مصنوعی قلت پیدا ہو گئی ہے۔

    ڈیلرز نے خبردار کیا کہ اگر ذخیرہ اندوزی جاری رہی اور حکومتی مداخلت میں تاخیر ہوئی تو آٹے کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔

    ادھر پنجاب میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے، گندم کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ ہو گیا ہے، اچانک اضافے نے صارفین اور تاجروں میں یکساں طور پر بڑے پیمانے پر تشویش کو جنم دیا ہے۔

    دوسری جانب لاہور میں معتدد مارکیٹس میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں بھی ہوشربا اضافہ ہوگیا۔ 595 کی روپے کی بجائے 650 روپے تک فروخت جاری ہے،شہریوں نے حکومت نے نوٹس لینے کامطالبہ کردیا۔