Category: کاروباری خبریں

پاکستان اور دنیا بھر سے آنے والی کاروباری خبریں تجارت

پاکستان اور دنیا بھر سے آنے والی تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے اے آر وائی نیوز کے تجارت سیکشن پر آئیں

Business News in Urdu – Business News Pakistan

 

تجارت کی خبریں

  • ڈونلڈ ٹرمپ نے کاروبارسےعلیحدگی کا اعلان کردیا

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کاروبارسےعلیحدگی کا اعلان کردیا

    واشنگٹن: نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے عہدے پر مکمل توجہ دینے کی غرض سے اپنے کاروبار سے علیحدگی اختیار کررہے ہیں،ان کا کہنا ہے کہ صدارت کاروبار سے زیادہ اہم ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ اعلان رواں ماہ کے وسط میں کر دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو کاروبار سے الگ کرنے کا فیصلہ کر لیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پراپنے جاری بیان میں انہوں نے بتایا کہ کاروبار سے الگ ہونے کا اعلان وہ دسمبر کی 15 تاریخ کو ایک نیوز کانفرنس میں کریں گے۔

    امریکی قانون کے تحت ایسی کوئی شرط نہیں کہ صدر کاروبار نہیں کر سکتا، تاہم ماضی میں امریکی رہنما عہدۂ صدارت کے دوران اپنی کاروباری مصروفیات کو بالائے طاق رکھتے چلے آئے ہیں۔

    ٹرمپ کے مطابق اس حوالے قانونی دستاویزات تیار کی جا رہی ہیں جس کے بعد وہ کاروبار سے مکمل طور پر الگ ہو جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ مفادات کے ٹکراؤ اور صدارت پر توجہ مرکوز کرنے کے لئے وہ کاروبار سے الگ ہو رہے ہیں، تاہم قانونی طور پر وہ ایسا کرنے کے پابند نہیں ہیں۔

  • آئی ایم ایف چیف کاحکومتی معاشی اقدامات پراظہاراطمینان

    آئی ایم ایف چیف کاحکومتی معاشی اقدامات پراظہاراطمینان

    اسلام آباد : وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کو سو ارب ڈالرز سے زائد کا نقصان ہوا ہے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے یہ بات آئی ایم ایف کے نئے مشن چیف ہیریلڈ فنگر سے ملاقات کے دوران کہی ۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پچاس ہزار جانوں کا نذرانہ دے چکا ہے اور اس میں پانچ ہزار فوجی جوان بھی شامل ہیں۔ وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کے چیف مشن کو معاشی ترقی میں حائل مشکلات سے آگاہ کیا۔

    آئی ایم ایف کے مشن چیف نے حکومت کی معاشی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی کہ موجودہ حکومت کے اگلے تین سالوں میں معاشی ترقی میں مزید اضافہ ہوگا۔

    اس موقع پر آئی ایم ایف کے ڈائیکٹر مسعود احمد نے کہا کہ حکومت کو ٹیکس نیٹ کا دائرہ کار وسیع کرنے کے علاوہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کرنا ہونگے۔

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد:حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد نئے نرخوں کے مطابق پیٹرول 9 روپے 66 پیسے لیٹر سستا کر دیا گیا ہے،جس کی نئی قیمت 84روپے 53پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 12 پیسے لیٹر سستا ہوا ہے جس کی نئی قیمت 94 روپے 9 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئِی ہے۔

    اسی طرح ہائی آکٹین 10روپے لیٹر سستا ہوا ہے جس کی نئی قیمت 103 روپے فی لیٹر رکھی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل5 روپے لیٹراور مٹی کا تیل4 روپے 34 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے ساتھ ہی ملک کے مختلف علاقوں میں پیٹرول پمپ مالکان نے پیٹرول کی فراہمی روک دی تاہم حکام کا کہنا ہے کہ پمپ بند کرنے اور زائد قیمتوں پر فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

  • پاکستان میں تجارتی اصلاحات لائیں گے،خرم دستگیرخان

    پاکستان میں تجارتی اصلاحات لائیں گے،خرم دستگیرخان

    اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ملکی تجارت دوگنا کرنے کیلئے مقامی اور عالمی تجارتی ماہرین کی خدمات حاصل کر رہے ہیں،معروف ماہر معاشیات اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک شاہد کاردار سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ وزارت نے مستقبل کے ترجیحی تجارتی پراڈکٹس اور نئی تجارتی منڈیوں کے چناﺅ کیلئے تفصیلی اسٹڈی کا آغاز کر دیا ہے۔

    جلد دنیا کے کامیاب تجارتی ماڈلز کے تجزیے کے بعد پاکستان میں تجارتی اصلاحات لائیں گے ، جس کے بعد حکومت اپنی تمام تر مشینری اور وسائل بروئے کار لاتے ہوئے پاکستانی مصنوعات کی بین الاقوامی ما رکیٹنگ پر اپنی توانائیاں صرف کرے گی، وفاقی وزیر نے ملاقات کے دوران بتایا کہ ملکی تجارت میں اضافے اور تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو ،وزارت خزانہ اور متعلقہ صوبائی اداروں سے مستقل رابطے میں ہیں اور وزارت تجارت انھیں ملکی تجارت کے فروغ کیلئے مفید تجاویز سے آگاہ کرتی ہے۔

     سابق گورنرا سٹیٹ بینک نے کہا کہ پاکستان کی تجارت میں اضافے کیلئے برآمدی اشیاءمیں تنوع لانا وقت کا اہم تقاضا ہے، مزید برآں مشرق بعید کی ابھرتی ہوئی تجارتی منڈیوں سے تجارتی تعلقات میں اضافہ پاکستانی تجارت کیلئے مفید ثابت ہو سکتا ہے۔