Category: کاروباری خبریں

پاکستان اور دنیا بھر سے آنے والی کاروباری خبریں تجارت

پاکستان اور دنیا بھر سے آنے والی تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے اے آر وائی نیوز کے تجارت سیکشن پر آئیں

Business News in Urdu – Business News Pakistan

 

تجارت کی خبریں

  • پاکستان میں شوگر مافیا نے چینی برآمد کر کے 300 ارب کا منافع کمایا، ایک چشم کشا ویڈیو رپورٹ

    پاکستان میں شوگر مافیا نے چینی برآمد کر کے 300 ارب کا منافع کمایا، ایک چشم کشا ویڈیو رپورٹ

    پاکستان میں شوگر مافیا نے چینی برآمد کر کے 300 ارب کا منافع کمایا، جس کی وجہ سے پاکستان میں چینی کا بحران پیدا ہوا، اور لوگ مہنگی ترین چینی خریدنے پر مجبور ہوئے۔

    پاکستان میں چینی مافیا کسی کے کنٹرول میں نہیں ۔ شوگر ایڈوائزری بورڈ پر بھی انہی کا کنٹرول ہے، چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں پیش ہو کر انکشاف کیا کہ چینی کی درآمد کے لیے کابینہ کی ہدایت پر 4 قسم کے ٹیکسوں میں کمی لا کر مختلف ٹیکسز کو 18 فی صد سے کم کرکے 0.2 فی صد کیا گیا۔

    پاکستان کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر کا کہنا ہے کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے بھی انکشاف کیا کہ چینی کی برآمدات میں 300 ارب روپے کمائے گئے ہیں۔ ملک میں ایک سال کے دوران ساڑھے 7 لاکھ ٹن چینی برآمد کی گئی، اب شدید قلت کی بنا پر حیرت انگیز طور پر اتنی ہی چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


    ایک دن میں 14 ٹاوی سرجریز کر کے پشاور نے سربیا کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا


    اقتدار کے ایوان شوگر مافیا کے مکمل کنٹرول میں ہیں، جس کی سزا صارفین اور زراعت سے وابستہ افراد بھگت رہے ہیں۔ پاکستان کی تاریخ میں چینی کا بحران ہمیشہ سے حکومتی نااہلی اور ریگولیٹری اداروں کی کمزوری یا عدم دل چسپی کا حصہ رہا ہے۔


    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں


  • میسے فرینکفرٹ، فلم اور کاروبار نے مل کر پاکستانی تجارت کے لیے نئے امکانات پیدا کر دیے

    میسے فرینکفرٹ، فلم اور کاروبار نے مل کر پاکستانی تجارت کے لیے نئے امکانات پیدا کر دیے

    کراچی (16 اگست 2025): میسے فرینکفرٹ ایس پی پاکستان کے زیر اہتمام فلم اور کاروبار نے مل کر پاکستانی تجارت کے لیے نئے امکانات پیدا کیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈی ایچ اے کے مقامی سنیما میں ایک منفرد ’مووی نائٹ‘ کا اہتمام کیا گیا، جس میں کارپوریٹ کلائنٹس، سی ای او، اور ملازمین ’میسے فرینکفرٹ ایس پی پاکستان‘ اور ان کے اہل خانہ نے شرکت کی۔

    میسے فرینکفرٹ سیلز پارٹنر پاکستان کے سی ای او عمر صلاح الدین نے اس موقع پر کہا کہ وہ مستقبل میں بھی ایسے تخلیقی ایونٹس منعقد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تاکہ ملکی بزنس کمیونٹی کو عالمی مواقع سے جوڑا جا سکے۔

    انھوں نے تقریب سے خطاب میں کہا یہ ایک شان دار شام ہے، جہاں فلم اور بزنس نے مل کر پاکستان کی تجارت کے لیے نئے امکانات پیدا کیے ہیں، عمر صلاح الدین کا کہنا تھا کہ یہ ایونٹ بزنس نیٹ ورکنگ اور تفریح کا حسین امتزاج ثابت ہوا۔


    عالمی نمائش ’ہیم ٹیکسٹائل‘ میں پہلے ہی دن پاکستانی ایگزی بیوٹرز کو کامیابی حاصل ہوگئی


    سی ای او کے مطابق اس خصوصی شام کا مقصد آرام دہ ماحول میں صنعت سے وابستہ افراد کو قریب لانا اور ایسے بامقصد تبادلہ خیال کو فروغ دینا تھا، جس سے نہ صرف تعلقات مضبوط ہوں بلکہ پاکستانی مصنوعات کو عالمی منڈیوں سے جوڑنے میں بھی مدد مل سکے۔

  • درآمدی چینی بندرگاہ کب تک پہنچے گی؟

    درآمدی چینی بندرگاہ کب تک پہنچے گی؟

    اسلام آباد: 85ہزار میٹرک ٹن چینی کی درآمد کیلئے سوکار کے ذریعے ایل سیز قائم کر دی گئیں۔

    ایل سیز باضابطہ طور پر کھول کر بینکوں کو ترسیل کر دی گئیں. سوکار سے معاہدے کے تحت چینی کی کھیپ مرحلہ وار پاکستان پہنچےگی۔

    چینی کی پہلی کھیپ آئندہ چند ہفتوں میں بندرگاہ پہنچنے کا امکان ہے۔

    درآمد کا مقصد چینی کی قلت اور قیمتوں کے اتار چڑھاؤ سے بچاؤ ہے۔ 85ہزار میٹرک ٹن چینی سے مارکیٹ میں سپلائی کاتسلسل برقرار رہے گا۔

    درآمدی چینی عالمی معیار پر پوری اور مقررہ مدت میں پہنچانے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

  • پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ جاری

    پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ جاری

    انٹربینک میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر 16 پیسے سستا ہوکر 282 روپے 6 پیسے پر بند ہوا۔

    13 اگست کے روز انٹربینک میں امریکی ڈالر 282 روپے 22 پیسے رہا تھا۔

    Image

    واضح رہے کہ امریکی ڈالر کی شرح میں یہ چھوٹی تبدیلی پاکستان کی معیشت کے لیے وزن رکھتی ہے۔ کمزور پاکستانی روپے مشینری، ایندھن اور اشیائے صرف کی درآمدات کی لاگت کو بڑھاتا ہے، جو افراط زر کو بڑھا سکتا ہے اور زندگی کے اخراجات میں اضافہ کر سکتا ہے۔

    مثبت پہلو یہ ہے کہ برآمدات میں اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ پاکستانی مصنوعات بیرون ملک زیادہ سستی ہو جائیں گی، جس سے ٹیکسٹائل اور زراعت جیسی صنعتوں کو فائدہ ہو گا۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    زر مبادلہ کی شرح غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کو بھی متاثر کرتی ہے، پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی ڈالر پر مبنی قرضوں کی لاگت میں اضافہ کرتی ہے۔

    کاروبار اور سرمایہ کار ان تبدیلیوں کو قریب سے دیکھتے ہیں کیونکہ یہ تجارتی توازن، سرمایہ کاری کے بہاؤ اور معاشی استحکام کو متاثر کرتے ہیں۔

  • ہفتے کو کون کون سے بینک کھلے رہیں گے؟ اعلان ہوگیا

    ہفتے کو کون کون سے بینک کھلے رہیں گے؟ اعلان ہوگیا

    کراچی : اسٹیٹ بینک نے ہفتے کو‌ بینکس کھلا رکھنے کا اعلان کردیا ، برانچز صبح 9 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک کھلی رہیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) نے ملک بھر میں 14 نامزد بینکوں کی مجاز برانچوں کو 16 اگست 2025 بروز ہفتہ کھلا رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

    اسٹیٹ بینک آف نے کہا کہ حج 2026 کے درخواست فارم وصول کرنے کے لیے نامزد بینکوں کی شاخیں صبح 9 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک کھلی رہیں گی۔

    یہ اقدام مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی وزارت کی درخواست کے جواب میں کیا گیا ہے، جس کا مقصد عازمین حج کے لیے جمع کرانے کے عمل کو آسان بنانا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/

    بینکنگ کے خصوصی اوقات اضافی سہولت فراہم کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں، خاص طور پر ان درخواست دہندگان کے لیے جو ہفتے کے دنوں میں برانچوں کا دورہ نہیں کر سکتے۔

    یاد رہے 13 اگست کو، سرکاری حج 2026 سکیم کے تحت 91,300 درخواستیں موصول ہوئیں، خواہشمند عازمین 16 اگست تک درخواست دے سکیں گے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ دستیاب نشستیں بھرنے کے بعد حج درخواستوں کی وصولی فوری طور پر روک دی جائے گی۔

    نئی پالیسی کے تحت 70 فیصد کوٹہ سرکاری سکیم اور 30 فیصد پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

  • ملک میں فی تولہ سونا مزید سیکڑوں روپے سستا ہوگیا

    ملک میں فی تولہ سونا مزید سیکڑوں روپے سستا ہوگیا

    کراچی(15 اگست 2025): مقامی اور عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، عالمی مارکیٹ میں سونا فی اونس 10ڈالر سستا ہوگیا۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    عالمی سطح پر قیمت میں گراوٹ کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1000 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونا 3 لاکھ 57 ہزار 100 روپے فی تولہ ہو گیا ہے۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ  858 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 6 ہزار 155 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالرز کمی سے 3344 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • 1500 روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    1500 روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    فیصل آباد: 1500 روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والے لوگ قرعہ اندازی کے نتائج کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے تاہم اب ان کا انتظار ختم ہوگیا۔

    فیصل آباد میں نیشنل سیونگز سینٹر میں 1500 روپے کے پرائز بانڈ کا ڈرا نمبر 103 آج منعقد ہوا، قرعہ اندازی کے نتائج میں انعام جیتنے والے خوش نصیبوں کا اعلان کیا گیا۔

    اس بانڈ کے پہلے انعام کی رقم 30 لاکھ روپے ہے جبکہ دوسرے انعام کے امیدواروں کو 10 لاکھ روپے دیے جاتے ہیں جبکہ تیسرے انعامات جیتنے والے 1,696 افراد کو 18 ہزار 500 روپے کا نقدم انعام دیا جائے گا۔

    1500 کے انعامی بانڈ کے فاتحین کی فہرست


    پہلا انعام 790468 نمبر ، دوسرا انعام 607650، 193673، 031085 جبکہ تیسرا انعام کے کئی امیدوار حق دار ٹہرے۔

    نیشنل سیونگز کے مطابق تیسرے انعامات کی مکمل فہرست سرکاری ویب سائٹ اور متعلقہ دفاتر میں دستیاب ہے۔

    انعام جیتنے والے افراد اصل بانڈ اور شناختی کارڈ کے ساتھ اپنے انعام کا دعویٰ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے بی ایس سی فیلڈ دفاتر، نامزد کمرشل بینکوں یا نیشنل سیونگز سینٹرز سے کر سکتے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/

    1500 روپے کا پرائز بانڈ اپنی کم قیمت اور بڑے انعامات کی بدولت پاکستان میں سب سے زیادہ مقبول سرمایہ کاری ذرائع میں شمار ہوتا ہے، اور یہ ڈرا ہر تین ماہ بعد منعقد کیا جاتا ہے۔

    خیال رہے پاکستان شہریوں کی بڑی تعداد پرائز بانڈز میں سرمایہ کاری کرتی ہے کیونکہ اسے محفوظ تصور کیا جاتا ہے، پرائز بانڈ پر کوئی ماہانہ منافع تو فراہم نہیں کیا جاتا لیکن لوگوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے انعامی رقم دی جاتی ہے جو باقاعدہ سے منعقد ہوتے ہیں۔

    سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے 60 کی دہائی سے پرائز بانڈ اسکیم متعارف کروائی اور مرکزی بینک اس کے منیجر کے طور پر فرائض انجام دیتے ہیں۔

    تین ماہ کے وقفے کے ساتھ نیشنل سیونگز قرعہ اندازی منعقد کرتا ہے اور جیتنے والے خوش نصیبوں کے نمبرز کا اعلان کیا جاتا ہے۔

  • پاکستان میں چاندی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

    پاکستان میں چاندی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

    پاکستان میں چاندی کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں چاندی کی مانگ و رسد، ڈالر کی قیمت، مہنگائی، عوامی مانگ اور سرکاری پالیسیوں جیسے مختلف عوامل پر منحصر ہوتی ہے۔

    ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کا تعین اس لیے اہم ہے کہ تاریخی طور پر یہ ایک معیاری وزن سمجھا جاتا ہے اور زیادہ تر چاندی کے زیورات اسی وزن اور مخصوص معیار کے تحت تیار کیے جاتے ہیں، پاکستان کے مختلف شہروں میں چاندی کی قیمت میں تھوڑا سا اتار چڑھاؤ پایا جاسکتا ہے۔

    ملک میں مقامی کرنسی کے حساب سے روزانہ چاندی کی قیمت اپ ڈیٹ ہوتی ہے، فی گرام چاندی، دس گرام چاندی اور فی تولہ چاندی کی قیمت آج ملک میں کیا رہی اس حوالے سے ذیل میں قیمتوں کی تفصیلات بتائی گئی ہی۔

    جمعرات 13 اگست کو کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں 10 گرامی چاندی کی قیمت تقریباً 3,506 روپے رہی جبکہ ان شہروں میں ایک تولہ چاندی کی قیمت تقریباً 4,085 روپے ریکارڈ کی گئی۔

    اسی طرح راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ میں بھی چاندی کے نرخ یکساں رہے، ان شہروں میں 10 گرامی چاندی کی قیمت 3,506 روپے رہی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 4,085 روپے رہی۔

    پاکستان میں چاندی کو صرف زیورات کے طور پر ہی نہیں بلکہ ایک محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر بھی دیکھا جاتا ہے۔ یہاں چاندی کی سرمایہ کاری کے بارے میں کچھ اہم باتیں جاننا ضروری ہے:

    مہنگائی کے خلاف ایک ہیج: چاندی کو اکثر مہنگائی کے خلاف ایک ہیج سمجھا جاتا ہے۔ جب مہنگائی بڑھتی ہے تو چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہونے کا امکان ہوتا ہے۔

    طویل مدتی سرمایہ کاری: چاندی میں سرمایہ کاری کو طویل مدتی سرمایہ کاری کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ اس کی قیمت میں مختصر مدت میں اتار چڑھاؤ آ سکتا ہے لیکن طویل مدت میں یہ ایک اچھی سرمایہ کاری ثابت ہو سکتی ہے۔

    سونا کے مقابلے میں کم خطرناک: سونا کے مقابلے میں چاندی کو کم خطرناک سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے۔ اگرچہ سونا بھی ایک محفوظ سرمایہ کاری ہے لیکن چاندی کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کم ہوتا ہے۔

  • ڈیزل سستا، پیٹرول کی قیمت میں اس بار کتنے روپے کا اضافہ ہوگا؟ عوام کے لئے بڑی خبر

    ڈیزل سستا، پیٹرول کی قیمت میں اس بار کتنے روپے کا اضافہ ہوگا؟ عوام کے لئے بڑی خبر

    اسلام آباد(14 اگست 2025): پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں اس بار بھی اضافے کا امکان ہے تاہم کتنے روپے اضافہ ہوگا؟ اس حوالے سے اہم خبر آگئی ہے۔

    تفصیلات کے حکومت نے اس بار بھی پیٹرول کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی تیاری کرلی، جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگا تاہم اس بار ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان ہے۔

    حکومت کی جانب سے آج پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا، جس میں پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ متوقع ہے لیکن ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 11.50 روپے فی لیٹر تک کی کمی کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر 16 اگست سے شروع ہونے والے اگلے پندرہ دن کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 1.40 روپے فی لیٹر اضافے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 11.50 روپے فی لیٹر تک کی کمی کا امکان ہے۔

    حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کردی

    رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ پیٹرول کی قیمتوں میں پچھلے پندرہ دن میں فی بیرل 15 سینٹس کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 4.5 ڈالر فی بیرل کی کمی واقع ہوئی ہے۔

    یکم اگست سے پیٹرول کی قیمت 7 روپے 54 پیسے فی لیٹر تنزلی کے بعد  264  روپے 61 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 285 روپے 83 پیسے فی لیٹر میں دستیاب تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں قیمتوں کی سمری بھجوائی جائے گی، وزیراعظم شہبازشریف نئی قیمتوں کی حتمی منظوری دیں گے۔

    واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے ہر 15 روز میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

  • کافی کی قیمتوں میں ڈیڑھ سال میں پہلی بار کمی

    کافی کی قیمتوں میں ڈیڑھ سال میں پہلی بار کمی

    برازیلیا : دنیا میں کافی کی پیداوار کے حامل ملک برازیل میں 18 ماہ بعد اس کی قیمتوں میں پہلی بار کمی سامنے آئی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق براڈ نیشنل کنزیومر پرائس انڈیکس (آئی پی سی اے) کے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ برازیل میں صارفین کے لیے کافی کی قیمتیں جولائی میں 1.01فیصد کم ہوگئیں یہ کمی گزشتہ ڈیڑھ سال میں پہلی بار ہوئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ 18 ماہ کے دوران کافی ملک میں مہنگائی کے اہم عوامل میں سے ایک رہی ہے، اس لحاظ سے برازیل دنیا کی دوسری سب سے بڑی مارکیٹ ہے۔

    ماہ جولائی میں ریٹیل قیمتوں میں یہ کمی اس وقت سامنے آئی جب 2025 کی فصل کی کٹائی کے بعد کسانوں کو دی جانے والی قیمتیں کم ہوگئیں، برازیل میں فصل کی کٹائی اس وقت اپنے آخری مراحل میں ہے۔

    دوسری جانب عالمی منڈی میں کافی کی قیمتوں میں ہونے والے اتار چڑھاؤ بھی اسی کمی کا سبب ہے، اس اتار چڑھاؤ خاص طور پر اُس وقت اضافہ ہوا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برازیلی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔

    مزید پڑھیں : کافی ٹھنڈی پینی چاہیے یا گرم؟ نئی تحقیق

    گزشتہ ہفتے نیویارک کی مارکیٹ میں کافی کے مستقبل کے سودوں (فیوچرز کانٹریکٹ) کی قیمتوں میں 8 فیصد اضافہ ہوا کیونکہ سرمایہ کاروں کو خدشہ تھا کہ یہ ٹیکس دنیا کے سب سے بڑے کافی صارف، امریکا اور سب سے بڑے کافی پیدا کنندہ و برآمد کنندہ ملک برازیل کے درمیان تجارت میں رکاوٹ ڈال سکتا ہے۔