Category: انٹرٹینمںٹ

  • پنجاب دھند کی لپیٹ میں، موٹر وے کے مختلف سیکشنز بند

    پنجاب دھند کی لپیٹ میں، موٹر وے کے مختلف سیکشنز بند

    لاہور : پنجاب میں دھند اور اسموگ میں اضافے کے باعث موٹر ویز کے مختلف شیکشنز ٹریفک کیلئے بند کرنا پڑ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کےبیشترمیدانی علاقوں میں دھند نے ڈیرے ڈالدیئے،، قومی شاہراہ پردھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی، جس کے باعث موٹر ویز کے مختلف شیکشنز ٹریفک کیلئے بند کردیئے گئے۔

    موٹروے ایم ٹو لاہور سے شیخوپورہ ،ایم فورگوجرہ سے عبد الحکیم تک ، موٹروے ایم تھری لاہورسے جڑانوالہ اورفیض پورسےدرخانہ تک دھند کی وجہ سے بند کی گئی۔

    ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر ویز کو عوام کی حفاظت اورمحفوظ سفر یقینی بنانےکیلئےبندکیاجاتا ہے، روڈیوزرززیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفرکرنے کو ترجیح دیں۔

    ترجمان نے کہا کہ صبح 10 سے شام 6 بجےتک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں، روڈ یوزرز آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کریں۔

    دوسری جانب راستے دھند لانے سے ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوگیا، شیخوپورہ میں دھند کے باعث ہرن مینارانٹر چینج کے قریب متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں پانچ فراد زخمی ہوگئے۔

    ایک اور واقعے میں ٹوبہ ٹیک سنگھ موٹروے ایم فور پر دھند کے باعث مسافر وین، کاراور ٹرالر ٹکرانے سے چھ افراد زخمی ہوگئے جبکہ پھول نگر میں مسافر وین ٹرالر سےٹکرا گئی تین افراد زخمی ہوئے۔

    خیال رہے لاہور اور ملتان سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں اسموگ کی شدت برقرار ہے، آلودہ فضا میں سانس لینا انسانی صحت کیلئے خطرناک بن چکا ہے۔

  • پنجابی فلم ہماراقیمتی اثاثہ ہے، مریم اورنگزیب

    پنجابی فلم ہماراقیمتی اثاثہ ہے، مریم اورنگزیب

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجابی فلم ہماراقیمتی اثاثہ ہے، جس پراس وقت جمود طاری ہے، اس میں پھرجان ڈالیں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ملکی فلمی صنعت کی بحالی کیلیے فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے امجد رشید، پیر سعد، سید نور، ستیش آنند اور بدر اکرام نے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب سے ملاقات کی اور انہیں پاکستانی فلمی صنعت کو درپیش مشکلات اور مسائل سے آگاہ کیا۔

    اس موقع پر وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے وفد کو فلمی صنعت کی بحالی کے بارے میں اقدامات سے آگاہ کیا اور کہا کہ فلمی صنعت کے ریلیف کے لیے فلم اینڈ کلچر پالیسی 2018 کو بحال کردیا گیا ہے اور اس حوالے سے جلد سفارشات وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی اور فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے مطالبات، مسائل اور حل کے لیے مل کر کام کریں گے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ فلم کو صنعت کا درجہ دے رہے ہیں اور صنعت کےطور پر اس شعبے کو رعایت دیں گے، فلموں کی کہانی، معیار، ٹیکنالوجی کو بہتر بنانا قومی پالیسی کا حصہ ہے اور اس پالیسی میں سینما گھرو ں کی بحالی، نئےسینما گھروں کی تعمیر اور فنکاروں کے لیے مراعات شامل ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پنجابی فلم ہماراقیمتی اثاثہ ہے، جس پراس وقت جمود طاری ہے، اس میں پھرجان ڈالیں گے، فلم وثقافت کے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنایا جائے گا جبکہ بچوں کے لیے تیار مواد پر بھی خصوصی رعایت دیں گے تاکہ بچوں کے پروگراموں کی حوصلہ افزائی ہو۔

    وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ ٹکٹ کی قیمت کم، شوٹنگ کے لیے اجازت ناموں کو آسان بنائیں گے اس کے علاوہ فلم سازی کے لیے آلات اور مشینری کی درآمد میں بھی حکومت تعاون کرے گی۔

  • ”تارک مہتا کاالٹا چشمہ“ کے معروف اداکار کا ڈرامہ چھوڑنے کا فیصلہ

    ”تارک مہتا کاالٹا چشمہ“ کے معروف اداکار کا ڈرامہ چھوڑنے کا فیصلہ

    مشہور  بھارتی کامیڈی ڈرامہ ”تارک مہتا کاالٹا چشمہ“ کے ناظرین کیلئے بری خبر آگئی۔ اداکار سلیش لودھا (تارک مہتا) نے شو میں مزید کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔

    ”تارک مہتا کاالٹا چشمہ“ کے چاہنے والے نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں تاہم اب اس کے چاہنے والوں کیلئے ایک بری خبر ہے کہ اب وہ اس ڈرامہ کے اہم کردار اور جیٹھا لعل کے پرم متر سلیش لودھا (طارق مہتا) کو وہ اس شو میں مزید نہیں دیکھ سکیں گے۔

    ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ٹیلی ویژن کے مشہور کامیڈی ڈرامہ سیریل تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں تارک مہتا کا کردار ادا کرنے والے 52 سالہ سلیش لودھا نے 14 سال بعد ڈرامہ سیریل کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    رپورٹ میں اداکار کے قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ ادارکار سمجھتے ہیں کہ انہوں نے ڈرامہ کے لیے جو تاریخیں دی ان کو صحیح طریقے سے استعمال نہیں کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرامے کے پروڈکشن ہاؤس نیلا ٹیلی فلم کے ساتھ کیے گئے معاہدہ کے تحت اداکار کہیں اور کام بھی نہیں کرسکتے اور اسی وجہ سے وہ چھوٹی اسکرین کے چند بڑے پراجیکٹس کو انکار بھی کرچکے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے اداکار کو کام جاری رکھنے کے لیے رضامند کرنے کی پوری کوشش کی جارہی ہے، مگر سلیش لودھا اسے چھوڑنے کا ذہن بناچکے ہیں، اور ان کا واپیس کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

  • سارہ خان کے چہرے کو کیا ہوگیا؟ ویڈیو دیکھ کر مداح پریشان

    سارہ خان کے چہرے کو کیا ہوگیا؟ ویڈیو دیکھ کر مداح پریشان

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ سارہ خان کے چہرے کا یہ حال کیسے ہوگیا؟ مداح دیکھ کر پریشان ہوگئے۔

    کسی بھی انسان کے لیے اس کا چہرہ سب کچھ ہوتا ہے، اور وہ اپنے چہرے کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کیلئے کچھ نہ کچھ کرتا رہتا ہے، لیکن فنکاروں کو اپنے چہرے کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کیلئے عام انسانوں سے زیادہ خیال رکھنا پڑتا ہے، تاکہ وہ اسکرین پر زیادہ سے زیادہ خوبصورت اور اچھے نظر آسکیں۔

    لیکن حال ہی میں شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سارہ خان جنھیں ہمیشہ ہنستے مسکراتے دیکھا گیا ہے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں مداح ان کے چہرہ کو دیکھ کر پریشان ہوگئے۔ ویڈیو میں ان کا چہرہ مکمل طور پر بدلا ہوا محسوس ہورہا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ سارہ خان رو رہی ہیں لیکن آواز ان کے ہنسنے کی آرہی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: سارہ خان کی سادگی مداحوں کو بھا گئی، تصاویر وائرل

    دراصل حقیقت یہ ہے کہ یہ ویڈیو سارہ خان کے رونے کی نہیں بلکہ سوشل میڈیا ایپ اسنیپ چیٹ کے فلٹر استعمال کرنے کی ہے جس میں انھوں نے رونے والا فلٹر استعمال کیا ہے۔ اس فلٹر کی بدولت سارا روتی ہوئی نظر آرہی ہیں اور ان کا چہرہ بھی بدلا ہوا محسوس ہو رہا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ac collection (@ac_collection_77)

  • نمرہ خان نے خلع لینے کے معاملے پر خاموشی توڑ دی

    نمرہ خان نے خلع لینے کے معاملے پر خاموشی توڑ دی

    پاکستانی شوبر انڈسٹری کی مشہور اداکارہ نمرہ خان نے خلع لینے کے معاملے پر خاموشی توڑ دی ہے۔

    اداکارہ نمرہ خان نے ایک شو میں اپنی شادی شدہ زندگی کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی خلع سے متعلق بات نہیں کرتی تھی، چاہتی تھی جتنی ڈھکی چھپی رہے اچھا ہے، لیکن اب کچھ چھپا نہیں ہے ، سب کچھ سب کے سامنے ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہر چیز کے دو رخ ہوتے ہیں، ایک رخ تو وہ تھا کہ جب میں نے اپنے سابق شوہر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھنے کے بعد تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔لیکن اس کا ایک رخ اور بھی تھا جس کا کسی کو معلوم نہیں کہ میرے اس شخص کے ساتھ 6 ماہ کیسے گزرے، یہ میں ہی جانتی ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ  میں لڑکیوں کو ایک مشورہ دوں گی کہ آپ کے ساتھ کچھ بھی ہوتا ہے تو اسے ایک حد تک برداشت کریں ،اگر آپ کو لگے کہ زیادہ ہورہا ہے اور برداشت سے باہر ہورہا ہے تو الگ ہوجائیں۔

    انہوں نے کہا کہ میرا لڑکیوں کے والدین کو بھی یہ پیغام دینا چاہتی ہوں کہ اپنی لڑکیوں کی طاقت بنیں تاکہ کوئی مسئلہ ہوتو انہیں معلوم ہو کہ ان کے والدین ان کے ساتھ کھڑے ہیں، اسی طرح میرے والدین نے بھی میرا مشکل وقت میں بہت ساتھ دیا۔

    ان سب باتوں کے بعد انہوں نے اپنے مداحوں کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ دیکھیں کہ میری زندگی کے اس معاملے پر بھی سوشل میڈیا پر میرے مداحوں نے بہت ساتھ دیا۔ اور میرے مداح میرے ہی دفاع میں یوں کھڑے ہوجائیں گے یہ میرے لیے بھی چونکا دینے والی چیز تھی۔

  • ہندی کو بھارت کی قومی زبان قرار دینا اجے دیوگن کو مہنگا پڑگیا

    ہندی کو بھارت کی قومی زبان قرار دینا اجے دیوگن کو مہنگا پڑگیا

    بالی وڈ اکار اجے دیوگن کو ہندی زبان کو بھارت کی قومی زبان قرار دینا مہنگا پڑگیا۔

    بالی وڈ اداکار اجے دیوگن کی جانب سے ہندی کو بھارت کی قومی زبان قرار دینے پر بھارتی ریاست کرناٹک کے دو سابق وزرائے اعلیٰ نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مشورہ دیا کہ اجے دیوگن کوئی اہم بات کہنے سے قبل حقائق کی جانکاری حاصل کرلیا کریں۔

    دونوں رہنماؤں نے کہا کہ فلم اداکار کو اس بات کا علم ہونا چاہیے کہ ہندی بھارت کی قومی زبان نہیں ہے۔

    سابق وزیر اعلی کماراسوامی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ”ایسا لگتا ہے اجے دیوگن بی جے پی کی ہندی قوم پرستی کی مہم کے ترجمان بن گئے ہیں۔‘‘ہندی نہ تو کبھی ہماری قومی زبان رہی ہے اور نہ کبھی ہوگی۔ ہمارے ملک کی لسانی تنوع کا احترام کرنا ہر ایک بھارتی شہری کی ذمہ داری ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ہندی کو نافذ کرنے کی کوشش بھارت کے اتحاد کے لیے خطرہ ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: اجے دیوگن کو ’گلوان وادی‘ پر فلم بنانے کا اعلان کرنا مہنگا پڑ گیا

    ہندی کے قومی زبان کے حوالے سے تنازع گزشتہ روز اس وقت شروع ہوا جب اجے دیوگن نے کہا کہ ”ہندی ہماری مادری زبان اور قومی زبان ہے اور ہمیشہ رہے گی۔‘‘ انہوں نے یہ بات جنوبی بھارت کے فلموں کے اداکار سدیپ سنجیو، جو سدیپ کے نام سے مشہور ہیں، کے ایک بیان پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہی تھی۔ سدیپ نے حال ہی میں ریلیز ہوئی اور کنڈا زبان میں بنائی گئی فلم ‘ کے جی ایف:چیپٹر 2’، کی ایک پروموشنل تقریب کے دوران کہا تھا کہ ہندی قومی زبان نہیں ہے۔

    اس سے قبل بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ بھارت میں انگلش کے متبادل کے طور پر اگر کسی زبان کو تسلیم کیا جانا چاہیے تو وہ کوئی مقامی زبان نہیں بلکہ ہندی ہونی چاہیے۔

     اپوزیشن کی جانب سے بھارتی وزیر داخلہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا، اپوزیشن جماعتوں کا کہنا تھا کہ امت شاہ کا بیان بھارت کی تکثیریت پر حملہ ہے اور وہ ‘ہندی سامراجیت‘ کو نافذ کرنے کی کسی بھی کوشش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

  • ہانیہ عامر کونسی زبان سیکھ رہی ہیں،  ویڈیو وائرل

    ہانیہ عامر کونسی زبان سیکھ رہی ہیں، ویڈیو وائرل

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی پشتو زبان سیکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں ان کے ہمراہ مشہور یوٹیوبر اور وی لاگر عمر خان بھی موجود ہیں، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمر ہانیہ عامر سے کہتے ہیں کہ آپ نے فلموں اور ڈراموں میں پشتو کردار تو بہت کر لیے آئیے دیکھنے ہیں آپ پشتو بول بھی سکتی ہیں یا نہیں۔

    اس کے بعد ہانیہ عامر پشتو بولنے کی کوشش کرتی ہیں۔ ہانیہ عامر کی اس دلچسپ ویڈیو کو ان کے مداحوں کی جانب سے بھرپور پسند کیا جا رہا ہے اور وہ اس پر تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

     

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Umar Khan (@ukhano)

  • ارطغرل غازی کی ’’حلیمہ سلطان‘‘ پردہ سیمیں پر جگمگانے کو تیار

    ارطغرل غازی کی ’’حلیمہ سلطان‘‘ پردہ سیمیں پر جگمگانے کو تیار

    دنیا بھر میں مشہور ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار نبھانے والی ترک اداکارہ اسرا بیلگیج کی پہلی فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان ہوگیا۔

    دنیا بھر میں شہرت کے جھنڈے گاڑنے والی ترکی کے تاریخی ڈرامے ارطغرل غازی میں ’’حلیمہ سلطان‘‘ کا مرکزی کردار نبھانے والی خوبرو اداکارہ اسرا بیلگیج کی پہلی فم ’’ادانیش کتسال کاوگا‘‘ کی نمائش کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

    فلم 11 مارچ کو ترکی کی سنیما گھروں میں ریلیز کی جائیگی۔

    ایکشن سے بھرپور اس فلم کی کہانی ایک ایسے گروہ کے گرد گھومتی ہے جو اس اہم راز کی حفاظت کرنے پر متعین ہے جسے ترکوں نے استنبول فتح کرنے کے بعد حاصل کیا تھا۔

    وطن کی محبت سے سرشار اس گروپ فلم میں اس خفیہ اور اہم راز کو حاصل کرنے کے لیے سرگرداں پوشیدہ قوتوں کے خلاف سخت جنگ سے نبردآزما دکھایا گیا ہے۔

    اداکارہ اسرا بیلگیچ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر فلم کا ٹریلر اور پوسٹر بھی شیئر کیا ہے۔

    اسرا بیلگیچ نے فلم کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ فلم ادانیش کتسال کاوگا کو دو ہزار انیس میں فلمایا گیا تھا لیکن کورونا وبا کی وجہ سے فلم کی ریلیز میں تاخیر ہوئی لیکن اب یہ فلم گیارہ مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے۔

  • صنم سعید کس کردار کیلیے گورا ہونے کے انجکشن لگوانے پر تیار؟

    صنم سعید کس کردار کیلیے گورا ہونے کے انجکشن لگوانے پر تیار؟

    اداکارہ صنم سعید نے مریم نواز کا کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہرکرتے ہوئے اسکے لیے گورا ہونے کے انجکشن لگوانے پر بھی رضامندی ظاہر کردی۔

    اداکارہ صنم سعید نے اس خواہش کا اظہار ایک نجی ٹی وی چینل کے کرکٹ شو میں شرکت کے دوران کیا جس میں ان کے ہمراہ ساتھی اداکار محب مرزا بھی شریک تھے۔

    اس پروگرام میں صنم سعید نے سیاست، شوبز کے بارے پوچھے گئے تیکھے سوالوں کے دلچسپ جوابات دیے ۔

    میزبان کے اس سوال پر کہ اگر مریم نواز کی زندگی پر فلم بنی تو آپ ان کا کردار ادا کرنا چاہیں گی؟ پر صنم سعید بولیں کہ اگر میری رنگت ایک جیسی ہوتی تو میں ضرور یہ کردار ادا کرتی، اس موقع پر میزبان اور صنم کی گفتگو میں محب مرزا نے انٹری دی اور کہا کہ کیا آپ مریم نواز کا کردار ادا کرنے کیلیے گورے ہونے کے انجکشن لگوالیں گی؟

    جس پر صنم نے مسکراتے ہوئے فوری طور پر ہاں کہا اور مزید گویا ہوئیں کہ مجھے مریم نواز کا کردار ادا کرنے میں بڑا مزا آئیگا لہذا گورا ہونے کا انجکشن لگوا کر یا میک اپ کرکے ان کا کردار ضرور ادا کرونگی۔

    صنم سعید نے اپنے مشہور زمانہ ڈراما ’’زندگی گلزار ہے‘‘ میں اپنے ادا کیے گئے کشف کے کردار کو اپنی حقیقی زندگی کے یکسر الٹ قرار دیا اور کہا کہ انہیں فواد خان سے زیادہ محب مرزا کے ساتھ کام کرنے میں مزا آیا۔

    صنم سعید نے عورت کو ہی عورت کا سب سے بڑا دشمن قرار دیا اور لوگوں کا انہیں مغرور سمجھنے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ شاید لوگ میرے ادا کیے گئے کرداروں کی وجہ سے مغرور سمجھتے ہوں۔

    ایک اور سوال کے جواب میں صنم نے کہا کہ میں نے دعا کی تھی کہ ملک میں ایک سچا لیڈر آئے لیکن مجھے معلوم نہیں کہ عمران خان سچے ہیں یا نہیں، اب بھی جو اس ملک کے لیے اچھا ہوگا میں اس کے وزیراعظم بننے کی دعا کرونگی۔

  • عامر خان کے پرستاروں کے لیے بری خبر!

    عامر خان کے پرستاروں کے لیے بری خبر!

    عامر خان نے اپنی نئی آنے والی فلم لال سنگھ چڈھا کی تاریخ نمائش ایک بار پھر آگے بڑھا دی ہے اب یہ فلم 11 اگست کو ریلیز ہوگی۔

     بالی ووڈ کے نامور اداکار عامر کی ایک دنیا پرستار ہے اور جب بات ہو ان کی نئی فلم کی تو ان کے فینز اس کا بڑی شدت سے انتظار کرتے ہیں، کیونکہ عامر خان فلموں کے انتخاب کے حوالے سے کافی محتاط رہتے ہیں  اور  ان کے پرستاروں کو  ان کی نئی فلم کا کافی وقت تک انتظار کرنا پڑتا ہے۔

    عامر خان ان دنوں فلم لال سنگھ چڈھا میں جلوہ گر ہونے جارہے ہیں لیکن ان کے پرستاروں کو یہ جان کر مایوسی ہوگی کہ اس فلم کی ریلیز میں ایک بار پھر تاخیر ہورہی ہے۔

    عامر خان، کرینہ کپور خان اور مونا سنگھ جیسے ستاروں سے سجی فلم لال سنگھ چڈھا کو پہلے 2021 کی کرسمس کے موقع پر دسمبر میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اس کو آگے بڑھا کر یہ تاریخ 14 اپریل کردی گئی۔

    تاہم اب اس فلم کی نمائش کی تاریخ کو ایک بار پھر آگے بڑھا دیا گیا ہے اور اس کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ یہ فلم ابھی بھی تکمیل کے مراحل میں ہے۔

    انسٹاگرام پر عامر خان پروڈکشن کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ فلم لال سنگھ چڈھا کو اب 14 اپریل کو ریلیز نہیں کیا جارہا کیونکہ ہم اس تاریخ تک فلم مکمل نہیں کرپائیں گے۔

    اعلامیہ میں فلم کی ریلیز کی ایک بار پھر نئی تاریخ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اب فلم لال سنگھ چڈھا کو گیارہ اگست کو دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا۔

    بالی ووڈ فلم لال سنگھ چڈھا ہالی ووڈ فلم فوریسٹ گمپ کا ریمیک ہے جس میں عامر خان کے ساتھ ساتھ کرینہ کپور خان اور مونا سنگھ بھی جلوہ گر ہورہی ہیں جب کہ فلم میں جنوبی بھارت کے اداکار ناگر جونا کے بیٹے ناگا چیتنیا بھی اپنا بالی ووڈ ڈیبیو کرنے جارہے ہیں۔

    واضح رہے کہ اداکاروں کا یہ ٹرائیکا 13 سال بعد کسی ایک فلم میں اکھٹا ہورہا ہے اس سے قبل فلم 2009 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم تھری ایڈیٹس میں تینوں اداکاروں نے اپنی اداکاری کے رنگ بکھیرے تھے۔