Category: انٹرٹینمںٹ

  • علی عباس سے کیا رشتہ ہے؟ رمشا خان نے بتادیا

    علی عباس سے کیا رشتہ ہے؟ رمشا خان نے بتادیا

    کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان نے اداکار علی عباس سے اپنے رشتے کی وضاحت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ رمشا خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کے مختلف سوالات کے جواب دئیے ، واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’گھسی پٹی محبت ‘ میں رمشا خان مرکزی کردار ادا کررہی ہیں ، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں شہود علوی، وہاج علی ، علی عباس ، صبا حمید ، ثنا عسکری، ثمینہ احمد ودیگر شامل ہیں۔

    رمشا خان نے بتایا کہ ڈرامے میں وہاج علی اور شہود علی ، علی عباس کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا، اداکارہ نے بتایا کہ علی عباس کو علی بھائی اس لیے کہتی ہیں کیونکہ وہ ان کے کزن ہیں۔

    شوکی میزبان ندا یاسر نے سوال کیا کہ وہ کیسے کزن ہیں؟ جس کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ علی عباس میرے فرسٹ کزن ہیں اور وہ میری سگی خالہ کے بیٹے ہیں۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ بچپن میں مجھ سمیت سب بچے علی عباس سے بہت ڈرتے تھے، وہ مجھے اور میری چھوٹی بہن کو بہت ڈراتے تھے اور کہتے تھے کہ یہاں پر بھوت ہے، اس وقت ان کے ذہن میں یہ ہوتا تھا کہ کراچی سے آئے ہیں آؤ ذرا ان کو ڈراتے ہیں۔

    رمشا خان نے بتایا کہ جب ڈرامے کے سیٹ پر علی عباس سے سامنا ہوا تو اندازہ ہوا کہ وہ بہت ہی خوش مزاج شخص ہیں لیکن وہاج علی کے ساتھ یہ میرا دوسرا ڈرامہ ہے وہ اور میں بہت اچھے دوست بھی ہیں جبکہ سیٹ پر شہود بھائی خوب ہنساتے تھے ڈرامے میں شوٹنگ ہم نے ہنستے کھیلتے ہوئے مکمل کی۔

    واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’گھسی پٹی محبت‘ میں رمشا خان (سامعہ ) نامی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں جن کی دو شادیاں ناکام ہوچکی ہیں اور تیسری شادی شارق (علی عباس) سے انجام پائی ہے، کیا سامعہ کی شارق سے تیسری شادی کامیاب ہوگی؟ ڈرامے میں نیا کیا ہونے جارہا ہے؟ یہ جاننے کے لیے ڈرامہ سیریل ’گھسی پٹی محبت‘ اے آر وائی ڈیجیٹل پر ہر جمعرات کی رات 8 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔

  • شادی کی پہلی سالگرہ، اقرا عزیز کا شوہرکے لیے محبت بھرا پیغام

    شادی کی پہلی سالگرہ، اقرا عزیز کا شوہرکے لیے محبت بھرا پیغام

    کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین کی شادی کو ایک سال کا عرصہ بیت گیا۔

    تفصیلات کے مطابق شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقرا عزیز نے شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شوہر یاسر حسین کے لیے محبت بھرا پیغام شیئر کیا۔

    اقرا عزیز نے اپنی پوسٹ میں یاسر حسین کو ’ببزو‘ کہہ کر مخاطب کیا اور شادی کی سالگرہ کی مبارک باد دی۔

    اداکارہ نے یاسر حسین کو اپنی زندگی کی خاص شخصیت قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’یاسر میرے لیے اتنے خاص ہیں کہ اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔‘

    اقرا نے کہا کہ ’یاسر نے ناصرف مجھے محبت دی بلکہ وہ میرے ساتھی ، میرے دوست سب کچھ رہے ہیں۔‘

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’یاسر نے انہیں دنیا کو ایک نئے انداز سے دیکھنا سکھایا،‘ پوسٹ کے آخر میں انہوں نے یاسر سے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔

    واضح رہے کہ یاسر حسین اور اقرا عزیز گزشتہ سال 28 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

    یاد رہے کہ اداکارہ اقرا عزیز اور یاسر حسین نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’جھوٹی‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، مداحوں کی جانب سے دونوں کی اداکاری کو خوب سراہا گیا تھا۔

  • بھارتی موسیقار اے آر رحمان کی والدہ انتقال کرگئیں

    بھارتی موسیقار اے آر رحمان کی والدہ انتقال کرگئیں

    نئی دہلی: بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف موسیقار اللہ رکھا رحمان (اے آر رحمان) کی والدہ انتقال کرگئیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف موسیقار اے آر رحمان کی والدہ کریمہ بیگم دار فانی سے کوچ کرگئیں، ان کی والدہ کی تدفین بھارتی ریاست چنئی میں کی جائے گی۔

    والدہ کے انتقال کے بعد اے آر رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر والدہ کی تصویر پوسٹ کی جس پر متعدد بھارتی شخصیات نے تعزیت کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ اے آر رحمان نے 23 سال کی عمر میں 1989 میں اسلام قبول کیا تھا اور اپنا نام تبدیل کر کے اسے اے آر یعنی اللہ رکھا رحمان کرلیا، آسکر ایوارڈ یافتہ گلوکار کا ماننا ہے کہ اسلام میں انسانیت کا احترام اور سادگی سے زندگی گزارنا اہم ترین جز ہے۔

    اُن کا مذہبی عقیدے کے بارے میں کہنا تھا کہ اسلام اور صوفی ازم کی وجہ سے ہی مجھے شہرت ملی اور اسی وجہ سے اپنے کیریئر کی تشکیل کرنے اور اسے متعارف کروانے میں مدد ملی ہے۔

    اے آر رحمان پاکستانی غزل گائیک اور کلاسیکل موسیقی کے بے تاج بادشاہ پاکستانی گلوکار استاد نصرت فتح علی خان کے مداح ہیں اور اُن ہی کی طرح میوزک کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔

  • سارہ خان کا مرحوم والد کے لیے جذباتی پیغام

    سارہ خان کا مرحوم والد کے لیے جذباتی پیغام

    کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے مرحوم والد کے لیے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام شیئر کردیا۔

    تفصیلات کےمطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مرحوم والد کے لیےجذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے انہیں دعاؤں میں یاد رکھنے کی اپیل کی۔

    اداکارہ نے ایک پینٹنگ شیئر کی جس میں بچے اپنے والدین کے ساتھ کھیلتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، سارہ خان نے لکھا کہ ’اس پینٹنگ کو جنت کا پہلا لمحہ کہا جاتا ہے۔‘

    سارہ خان نے والد کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اس دن کا انتظار نہیں کرسکتی کہ جب ہم انشا اللہ دوبارہ ایک ساتھ ہوں گے۔‘

    اداکارہ نےمداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’براہ کرم میرے والدین کو اپنی دعاؤں میں لازمی یاد رکھیں۔‘

    واضح رہے کہ سارہ خان کے والد دو روز قبل انتقال کرگئے تھے، ان کے والد کے انتقال کی اطلاع معروف فوٹو گرافر عبدالصمد ضیا نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے دی تھی۔

    انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور اہل خانہ کے صبر کے لیے دعا بھی کی اور تمام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بھی متاثر فیملی اور مرحوم کے لیے دعا کریں۔

  • بھارتی اداکارہ کو خودکشی پر اکسانے کا الزام، شوہر گرفتار

    بھارتی اداکارہ کو خودکشی پر اکسانے کا الزام، شوہر گرفتار

    ممبئی: بھارتی ریاست تامل ناڈو میں پولیس نے بھارتی اداکارہ چترا کامراج کو خودکشی پر مجبور کرنے کےا لزام میں شوہر کو گرفتار کرلیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو کی پولیس نے ٹی وی اداکارہ چترا کامراج کو خودکشی پر اکسانے کے الزام میں شوہر ہیمانتھ کو حراست میں لے لیا، واضح رہے کہ اداکارہ 9 دسمبر کو چنئی کے ہوٹل میں مردہ پائی گئی تھیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق تحقیقات کے دوران پولیس نے اداکارہ کے موبائل فون سے شوہر سے متعلق آڈیو پیغامات سمیت دیگر شواہد اکٹھے کیے تاہم ہیمانتھ نے پولیس کو موبائل دینے سے قبل تمام پیغامات ڈیلیٹ کردئیے تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے شوہر کے خلاف خودکشی پر مجبور کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    یاد رہے کہ اداکارہ نے رواں برس اگست میں تاجر ہیمانتھ سے منگنی کی تھی جس کے دو ماہ بعد ہی دونوں نے شادی رجسٹرڈ کروائی تھی تاہم روایتی طور پر شادی آئندہ ماہ جنوری میں ہونا تھی۔

    اداکارہ چترا کی خودکشی کی خبر سامنے آنے کے بعد گھر والوں نے پولیس سے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

  • بالی ووڈ فلم کا مضحکہ خیز سین، اداکار مذاق کا نشانہ بن گئے، ویڈیو وائرل

    بالی ووڈ فلم کا مضحکہ خیز سین، اداکار مذاق کا نشانہ بن گئے، ویڈیو وائرل

    ممبئی: بھارتی اداکار ورون دھون کی نئی آنے والی فلم مضحکہ خیز سین کے باعث سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن گئی۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ ہدایت کار ڈیوڈ دھون اپنے بیٹے ورون دھون کو لے کر ماضی کی یادگار فلم ’کولی نمبر ون‘ کا ری میک بنا رہے ہیں، فلم میں ورون دھون کے ایک سین کو لے کر سوشل میڈیا پر خوب مذاق اڑایا جارہا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’ورون دھون پلیٹ فارم پر کھڑے ہیں ، پٹڑی پر بچہ ٹرین کی آمد سے بے خبر کھیل میں مگن ہے۔‘

    ’اداکار کی نظر جیسے ہی بچے پر پڑتی ہے تو وہ چلتی ٹرین کے اوپر کئی فٹ بلندی سے چھلانگ لگاتے ہوئے دوڑنا شروع کردیتے ہیں اور تیز رفتار ٹرین کے آگے کود کر بچے کی زندگی بچالیتے ہیں۔‘

    مذکورہ سین کو لے کر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کے نشتر چلائے جارہے ہیں، ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’واہ کیا سین ہے بھائی۔‘

    دپیکا نامی صارف نے لکھا کہ ’یہ تو کچھ نہیں ہے ، رجنی کانت ہوتا تو ٹرین کی پٹڑی کو کھینچ کر ٹرین کو وہیں روک دیتا۔‘

    واضح رہے کہ ماضی کی مشہور فلم کولی نمبر ون میں گووندا ، کرشمہ کرپور اور پاریش راول نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جبکہ مذکورہ فلم میں اداکار ورون دھون ، سارہ علی خان، انیل دھون ، جاوید جعفری ، جونی لیور ، پاریش راول ودیگر شامل ہیں۔

  • شادی کی پیشکش کرنے والی مداح کو شہزاد رائے کا دلچسپ جواب

    شادی کی پیشکش کرنے والی مداح کو شہزاد رائے کا دلچسپ جواب

    کراچی:معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے شادی کی پیشکش کرنے والی مداح کو دلچسپ جواب دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار شہزاد نے گزشتہ دنوں دارالحکومت اسلام آباد جاتے ہوئے موٹر وے پر دھند کی وجہ سے رک کر مختصر ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی۔

    شہزاد رائے کی ویڈیو پر جہاں مداح ان کے پیغام کی تعریف کررہے تھے وہیں ان کی عمر، سدا بہار حسن پر بھی تبصرے کیے جارہے تھے۔

    گلوکار کی ٹویٹ پر حیا بخاری نامی خاتون نے شادی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’کیا کوئی گلوکار ان سے شادی کے لیے راضی کرسکتا ہے؟‘

    خاتون صارف نے لکھا کہ ’وہ وعدہ کرتی ہیں کہ اسکن کیئر مصنوعات کبھی استعمال نہیں کریں گی۔‘

    مداح کے کمنٹ پر شہزاد رائے نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’وہ شادی کے لیے گلوکار کو رضامند کرنے کی کوشش کریں گے، خاتون کی جانب سے شہزاد رائے سے شادی کی خواہش پر دیگر مداحوں نے بھی ردعمل دیا۔

  • امجد صابری کی سالگرہ پربیٹی نے جذباتی پوسٹ شیئر کردی

    امجد صابری کی سالگرہ پربیٹی نے جذباتی پوسٹ شیئر کردی

    کراچی: معروف قوال مرحوم امجد صابری کی سالگرہ پر بیٹی حورین نے جذباتی پوسٹ شیئر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف قوال مرحوم امجد صابری کی 50ویں سالگرہ پر ان کی صاحبزادی حورین نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر والد کے ہمراہ تصویر شیئر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    حورین کی جانب سے شیئر کردہ بچپن کی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ والد کی پیٹھ پر بیٹھی مسکرا رہی ہیں۔

    انہوں نے تصویر کے ساتھ کیپشن لکھا کہ ’ سالگرہ مبارک ہو ابا جان ، مس یو۔‘

    حورین صابری کی جانب سے شیئر کردہ تصویر کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے ، مداح بھی مرحوم قوال امجد صابری کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ حورین نے اس سے قبل والد اور بہن بھائیوں کے ہمراہ خوبصورت تصویر شیئر کی تھی جسے سوشل میڈیا پر بھرپور پذیرائی ملی تھی۔

    حورین نے گزشتہ دنوں اسنیپ چیٹ پر بھی اکاؤنٹ بنایا جس کی آئی ڈی انہوں نے (عینی امجد) کے نام سے رکھی اور مداحوں کو اپنی نئی آئی ڈی سے متعلق آگاہ کیا۔

    یاد رہے کہ مرحوم امجد صابری کا شمار جنوبی ایشیا کے معروف قوالوں میں ہوتا ہے، انہیں حکومت کی جانب سے ستارہ امتیاز، اور پرائڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا تھا۔

  • علی ظفر کی کردار کشی: میشا شفیع، عفت عمر سمیت 8 ملزمان کو نوٹس جاری

    علی ظفر کی کردار کشی: میشا شفیع، عفت عمر سمیت 8 ملزمان کو نوٹس جاری

    لاہور : عدالت نے سوشل میڈیا پر اداکار و گلوکار علی ظفر کے خلاف مہم چلانے پر میشا شفیع سمیت 8 ملزمان کو نوٹس جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اداکار و گلوکار علی ظفر کے خلاف جنسی ہراسگی کا الزام لگانے والے میشا شفیع خود مشکل میں پھنس گئیں، عدالت نے میشا شفیع سمیت دیگر ملزمان کو نوٹس جاری کردئیے۔

    مقامی عدالت کی جانب سے 18 جنوری کےلیے نوٹس جاری کیا گیا، ایف آئی اے نےمیشا شفیع، عفت عمر سمیت دیگر کے خلاف چالان عدالت میں جمع کرایا تھا۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان نے علی ظفر پر سوشل میڈیا پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کیا، ملزمان اپنی صفائی میں ٹھوس شواہد پیش نہیں کرسکے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ علی ظفر نے ملزمان کے خلاف ایف آئی اے میں درخواست دائر کی تھی۔

    واضح رہے کہ معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے توہین آمیز مہم پر 2018 میں ایف آئی اے کو میشا کے خلاف درخواست دی تھی۔

  • ’’حنا میری بیٹی نہیں بیٹا ہے‘‘اداکارہ والد کے ذکر پر آبدیدہ

    ’’حنا میری بیٹی نہیں بیٹا ہے‘‘اداکارہ والد کے ذکر پر آبدیدہ

    کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایک انٹرویو کے دوران والد کے ذکر پر جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے افسردہ ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا الطاف نے انکشاف کیا کہ ’میرا اور والد کے درمیان ایک وقت میں بہت اختلاف رہا لیکن جب والد کی سرجری ہوئی تو میں نے سنا کہ وہ کسی کو بتارہے تھے کہ سرجری کے سارے اخراجات حنا نے ادا کیے ہیں وہ میری بیٹی نہیں بیٹا ہے۔‘

    حنا الطاف نے بتایا کہ والد کا کہنا تھا کہ ’میرے دو بیٹے اور بھی ہیں لیکن حنا میرا تیسر ا بیٹا ہے، یہ میرا کندھا ہے سب سے مضبوط کندھا۔‘

    اداکارہ نے کہا کہ ’والد کے یہی الفاظ میری سب سے بڑی کامیابی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ کسی بھی لڑکی کے لیے زندگی کی سب سے بڑی کامیابی یہی ہے جب وہ فولادی طریقے سے اپنے والد کے پیچھے کھڑی ہوجائے، ایک ایسے وقت میں جب وہ کندھے کمزور پڑ جائیں تو آپ کو ہونا چاہیے کہ نہیں میں ہی ادھر ہوں۔

    حنا نے کہا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ والد کا جو ایک جملہ تھا کہ حنا میری بیٹی نہیں میرا بیٹا ہے اس چیز نے مجھے اندر سے بہت مضبوط بنادیا، ان کے یہی جملے میرے لیے سب کچھ ہیں۔

    واضح رہے کہ رواں سال مئی میں حنا الطاف اور اداکار آغا علی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، اداکارہ نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’آج ہم نے ایک دوسرے وعدہ کیا ہے کہ ہمارا تعلق خوشی، ہنسی، ایمانداری اور بھروسے کا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Hina Aagha (@hinaaltaf)