Category: انٹرٹینمںٹ

  • ٹام کروز کو شوٹنگ کے دوران غصہ کیوں‌ آیا؟

    ٹام کروز کو شوٹنگ کے دوران غصہ کیوں‌ آیا؟

    نیویارک: معروف ہالی ووڈاداکار ٹام کروز فلم کے سیٹ پر غصے میں آگئے، اداکار نے سیٹ چھوڑنے کی دھمکی دے دی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز اس وقت غصے میں آگئے جب فلم کے سیٹ پر نادانستہ طور پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی۔

    ٹام کروز نے کورونا وائرس کے باعث مختص سماجی فاصلہ نہ رکھنے پر کریو کو کھری کھری سنادی۔

    اداکار نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ دوبارہ کووڈ 19 کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کوئی مرتکب پایا گیا تو وہ سیٹ چھوڑ کر چلے جائیں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/tom-cruise-another-stunt/

    واضح رہے کہ برطانیہ میں مشن امپاسیبل سلسلے کی نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران کریو کے دو افراد دو میٹر فاصلہ رکھنے کی پابندی توڑنے کے مرتکب ہوئے تھے۔

    ہالی ووڈ اداکار ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم مشن امپاسیبل 7 کی شوٹنگ میں مصروف عمل ہیں، گزشتہ دنوں فلم کے ایک سین کے خطرناک اسٹنٹ کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔

    خیال رہے کہ کورونا وائرس سے عام افراد کی طرح فنکار برادری بھی متاثر ہے، فنکاروں کی جانب سے کورونا کے دوران فیس ماسک پہننے اور سماجی فاصلے کا خیال رکھنے کی ہدایت کی جارہی ہے۔

  • جلن کی آخری قسط، ’نشا‘ کا انجام کیا ہوگا؟

    جلن کی آخری قسط، ’نشا‘ کا انجام کیا ہوگا؟

    کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کے معروف ڈرامہ سیریل ’جلن‘ کی آخری قسط آج رات 8 بجے نشر کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق مقبول ڈرامہ سیریل ’جلن‘ کی آخری قسط دیکھنے کے لیے مداح بے صبری سے انتظار کررہے ہیں، مداح ڈرامے میں منفی کردار نبھانے والی اداکارہ منال خان (نشا) کا انجام دیکھنے کے لیے بے چین ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈرامے کی سیکنڈ لاسٹ قسط نشر کی گئی تھی جس میں دکھایا گیا تھا کہ ’اصفی (عماد عرفانی) کو چھوڑنے کے بعد نشا (فہد شیخ) احمر کے پاس آتی ہے اور اس سے کہتی ہے کہ اپنی بیوی (ایرج) حاجرہ یامین کو چھوڑ دو تم مجھ سے پیار کرتے ہو۔‘

    ’دولت کی خاطر احمر سے منگنی توڑنے والی نشا کو گھر والوں کی تنقید کے بعد احمر بھی کھری کھری سنا دیتا ہے جس کے بعد وہ احمر کا غصہ اس کی اہلیہ اریج پر اتارتی ہے لیکن اریج بھی ہمیشہ کی طرح نشا کو لاجواب کردیتی ہے۔‘

    ’احمر بھی نشا کو بھول کر اریج کو اپنا چکا ہے اور وہ اپنی بیوی کو اعتماد میں لیتا ہے کہ وہ جب کسی کو چھوڑ دیتا ہے تو اس کی جانب واپس نہیں لوٹتا۔‘

    ڈرامے کا اختتام کیا نشا کے پاگل پن پر ہوگا یا وہ حادثاتی طور پر جل جائے گی؟ یہ سب جاننے کے لیے ’جلن‘ کی آخری قسط آج رات 8 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر دیکھنا نہ بھولیں۔

  • اداکارہ نمرہ خان کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    اداکارہ نمرہ خان کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    کراچی: ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر دلچسپ ویڈیو شیئر کی جو وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ نمرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر طیارے میں ہنگامی حالت کے دوران کیا کرنا چاہئے خوبصورت انداز میں بیان کرکے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نمرہ خان ایئرہوسٹس کی طرح سر پر دوپٹہ اوڑھے بتارہی ہیں کہ ہنگامی حالت میں جہاز سے نکلنے کے 8 راستے ہیں۔

    اداکارہ نے لب کشائی نہیں کی صرف اشاروں میں سمجھاتی رہیں اور کس وقت بھاگنا ہوتا اور جہاز رکنے سے قبل سیٹ سے نہیں اٹھنا یہ سب نمرہ نے مزاحیہ انداز میں بیان کیا۔

    https://urdu.arynews.tv/nimra-khan-gets-injured-after-falling-down-the-stairs/

    واضح رہے کہ رواں سال ستمبر میں اداکارہ نمرہ خان گھر کی سیڑھیوں سے گر کر شدید زخمی ہوگئی تھیں، اداکارہ کو چہرے اور سر پر متعدد چوٹیں آئی تھیں۔

    نمرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے ساتھ پیش آئے حادثے کی تصاویر شیئر کی تھیں اور جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں کی درخواست کی تھی۔

    اداکارہ نے ناک کے گرد پٹی کے بعد کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’جب تک آپ اپنے پاس موجود نعمتوں کے شکر گزار رہیں گے تب ہی آپ خوش رہ سکتے ہیں۔‘

  • زرنش خان روبہ صحت، دعا کرنے پرمداحوں کی شکرگزار

    زرنش خان روبہ صحت، دعا کرنے پرمداحوں کی شکرگزار

    کراچی: ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ زرنش خان نے اپنی صحت یابی سے متعلق مداحوں کو آگاہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ زرنش خان سرجری کے باعث اسپتال میں داخل ہوئی تھیں اب انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر صحت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کردیا۔

    اداکارہ نے لکھا کہ ’میں اب بہت بہتر محسوس کررہی ہوں، دعاؤں میں یاد رکھنے پر آپ سب کی شکر گزار ہوں۔‘

    زرنش خان نے لکھا کہ ‘ میرے دوست میری بیماری کو لے کر بہت خیال رکھ رہے ہیں اور میں اس کا بھرپور فائدہ اٹھانے کا پلان بنارہی ہوں۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zarnish Khan (@xarnishkhan)

    اداکارہ نے اقوال لکھا کہ ’اس سے قطع نظر کہ آپ پر وقت کتنا مشکل ہے، کبھی بھی اپنی آپ کو اکیلا محسوس نہ کریں۔

    واضح رہے کہ زرنش خان ان دنوں یو اے ای میں موجود ہیں انہوں نے گزشتہ دنوں اپنی سرجری سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا تھا، اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ سرجری کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zarnish Khan (@xarnishkhan)

    زرنش خان نے یہ نہیں بتایا تھا کہ انہیں کون سی بیماری لاحق ہے یا وہ کس چیز کی سرجری کروا رہی ہیں۔

    تاہم مداحوں کی جانب سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاکی گئی تھی اور اب ان کی صحت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

  • ’’روز اِک یاد ، یاد کرتا ہوں، اتنا ہنستاہوں ، کے روپڑتا ہوں‘‘

    ’’روز اِک یاد ، یاد کرتا ہوں، اتنا ہنستاہوں ، کے روپڑتا ہوں‘‘

    کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر نے اپنی ننھی بیٹی کی تیسری برسی کے موقع پر اس کی یادگار تصویر شیئر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اداکار محسن عباس حیدر نے اپنی شیرخوار بیٹی وین عباس حیدر کی تیسری برسی کے موقع پر یادگار تصویر شیئر کی ، اداکار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک غمگین شعر بھی لکھا۔

    محسن نے لکھا کہ ۔۔۔

    ’روز اِک یاد ، یاد کرتا ہوں
    اتنا ہنستا ہوں، کے رو پڑتا ہوں‘‘

    اس کے علاوہ ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے انہوں نے مزید لکھا کہ ’15 دسمبر، برسی، ماہ وین عباس حیدر، وینو کے بابا۔‘

    محسن عباس حیدر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ پوسٹ ایک گھنٹہ قبل شیئر کی تھی جسے اب تک 6 ہزار سے زائد مداح لائیک کرچکے ہیں جبکہ اُن کی اس پوسٹ پر انسٹاگرام صارفین کی جانب سے مختلف کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔

    واضح رہے کہ اداکار و میزبان محسن عباس حیدر کی شیر خوار بیٹی ’ماہ وین حیدر عباس‘ 26 اکتوبر 2017 کو پیدا ہوئی تھی، محسن عباس حیدر اپنی بیٹی کی پیدائش پر بہت خوش تھے۔

    انہوں نے اپنی بیٹی کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرنے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھا ’بالآخر اس سال مجھے اپنےجینے کی وجہ مل گئی۔‘

    اُسی سال 15دسمبر 2017 کو محسن عباس حیدر نے اپنی بیٹی کے انتقال کی خبر خود انسٹاگرام پر شیئر کی اور لکھا کہ ’میری ایک ماہ کی بیٹی ماہ وین عباس حیدر اب نہیں رہی، میری تمام لوگوں سے درخواست ہے کہ آپ سب ماہ وین کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔‘

  • سامعہ کی تیسری شادی کامیاب ہوگی؟

    سامعہ کی تیسری شادی کامیاب ہوگی؟

    کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کے مشہور ڈرامہ سیریل ’گھسی پٹی محبت‘ شائقین کو بھا گیا جس کی ہر قسط کا ناظرین بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل سے نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ’گھسی پٹی محبت‘ میں وہاج علی، رمشا خان ، صنا عسکری، صبا حمید، ثمینہ احمد ، سجیر الدین ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

    ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ رمشا خان(سامعہ) دو شادیاں ناکام ہونے کے بعد اب تیسری شادی ع (بشارت) سے کرنے جارہی ہیں، سامعہ نے پہلی شادی پسند سے کی جبکہ دوسری شادی اپنی عمر سے بڑے شخص سے کی تھی جسے شادی کی رات اس کی پہلی بیوی نے دودھ میں زہر دے کا مار ڈالا تھا۔

    اب سامعہ نے ایک اور جیون ساتھی چن لیا ہے ، بشارت جو اپنی بھابھی اور بھتیجوں کی پرورش کررہا ہے اور اس کی بھابھی سامعہ کی دو شادیوں کی ناکامی کے باعث اس رشتے کے خلاف ہیں لیکن دیور سامعہ سے ہی شادی کرنے پر بضد ہے۔

    سامعہ کا ہونے والا شوہر اپنی گھریلو کہانی سناتے ہوئے سامعہ کو شادی کی پیشکش کرتا ہے جسے وہ قبول کرلیتی ہے اور سامعہ کے گھر والے بھی اس شادی کو لے کر راضی ہیں۔

    گزشتہ قسط

  • آئمہ بیگ کی بہن رشتہ ازدواج میں منسلک، ویڈیو وائرل

    آئمہ بیگ کی بہن رشتہ ازدواج میں منسلک، ویڈیو وائرل

    کراچی: معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ کی بہن کومل بیگ کی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں جس کی ویڈیو سامنے آگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق گلوکارہ آئمہ بیگ کی بہن کومل بیگ نے جیون ساتھی چن لیا، شادی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائر ل ہورہی ہیں۔

    گلوکارہ کی بہن کومل بیگ کی شادی کی تقریبات انتہائی محدود رکھی گئیں جس میں صرف دوست اور احباب نے شرکت کی۔

    اس سے قبل مہندی کی تقریب میں گلوکارہ آئمہ بیگ کے رقص کی ویڈیوز بھی وائرل ہوگئی تھیں، گلوکارہ نے تقریب میں اپنی آواز کا جادو بھی جگایا۔

    گلوکارہ نے اپنی بہن کی ڈھولکی میں سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا جس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔

    آئمہ بیگ کے مداحوں کی جانب سے انہیں مبارک باد اور دعائیں دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

    واضح رہے آئمہ بیگ نے چند روز قبل ہی اپنا یوٹیوب چینل کھولا ہے، ان سے قبل اداکارہ سونیا حسین، جویریہ سعود، صبا قمر سمیت دیگر اداکارائیں اور گلوکارائیں بھی اپنا چینل کھول چکی ہیں۔

  • اداکارہ زرنش خان اسپتال میں داخل، دعاؤں کی درخواست

    اداکارہ زرنش خان اسپتال میں داخل، دعاؤں کی درخواست

    کراچی: اداکارہ زرنش خان سرجری کے لیے اسپتال میں داخل ہوگئیں، انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ زرنش خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ سرجری کے لیے اسپتال میں داخل ہیں، انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔

    اداکارہ کی جانب سے شیئر کردہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اسپتال میں موجود ہیں اور انہوں نے اسپتال کا خصوصی گاؤن پہن رکھا ہے۔

    زرنش خان نے یہ بتایا کہ چھوٹی سی سرجری ہیں لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ انہیں کیا بیماری ہے او ر وہ سرجری کس چیز کی کروارہی ہیں۔

    اداکارہ کی جانب سے پوسٹ شیئر کیے جانے کے بعد مداحوں کی جانب سے انہیں دعائیں دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

    خیال رہے کہ زرنش خان متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 17 لاکھ ہے۔

  • ’الفاظ سوچ سمجھ کر استعمال کریں!‘ ہانیہ عامر کی پوسٹ دیکھ کر مداح حیران

    ’الفاظ سوچ سمجھ کر استعمال کریں!‘ ہانیہ عامر کی پوسٹ دیکھ کر مداح حیران

    کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سوشل میڈیا پر اپنے بارے میں کمنٹس پڑھ کر آبدیدہ ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی روزمرہ کی مصروفیات انسٹاگرام پر شیئر کرتی ہیں مداحوں کی جانب سے بھی ان کی پوسٹ کو پسند کیا جاتا ہے۔

    لیکن گزشتہ روز اداکارہ ہانیہ عامر بھی سوشل میڈیا کی وجہ سے پریشان اور رونے پر مجبور ہوگئیں۔ انہوں نے اس کی وجہ مداحوں کے ساتھ شیئر کی جس پر کئی لوگ ان کو تسلی دینے میدان میں آگئے۔

    ہانیہ عامر نے اپنی سادہ اور غمگین تصویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ کچھ کمنٹس پڑھ کر ان کو رونا آگیا۔ انہوں نے مداحوں پر زور دیا کہ وہ صحیح اور دانشمندانہ الفاظ استعمال کیا کریں۔

    ہانیہ عامر نے تصویر کے ساتھ پیغام میں لکھا کہ لفظوں میں طاقت ہوتی ہے، وہ بنا بھی سکتے ہیں اور تباہ بھی کرسکتے ہیں۔ لفظوں کو کیوں لوگوں کو گرانے کے لئے استعمال کیا جائے جبکہ انہی لفظوں سے آپ ایک دوسرے کو اوپر اٹھا سکتے ہیں۔

    اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ مطلبی ہونا آسان اور کمزوری ہے، یہ آپ کے اپنے خوف اور عدم تحفظ کی تصویر ہوتا ہے۔ جبکہ مہربان اور اچھا ہونا خوبصورت اور طاقت ہوتا ہے۔

    انہوں نے اپنے پیغام کے آخر میں لوگوں سے اپیل کی کہ اپنے لفظوں کا سمجھداری سے انتخاب کریں۔

  • ماورا حسین نے ملک اور شوبز چھوڑنے کا فیصلہ کیوں کیا تھا؟

    ماورا حسین نے ملک اور شوبز چھوڑنے کا فیصلہ کیوں کیا تھا؟

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین کا کہنا ہے کہ مائیکرو بلاکنگ ایپ پر بے جا تنقید سے تنگ آکر شوبز چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔

    اداکارہ ماورا حسین نے میرا سیٹھی سے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے مائیکرو بلاکنگ ویب سائٹ انسٹاگرام استعمال شروع کیا اور اس سے خوب محظوظ ہورہی تھی لیکن مجھے آن لائن تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس پر دلبرداشتہ ہوکر شوبز چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔

    ماورا نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید سے گھبرا کر ڈپریشن میں چلی گئی تھی، آج کل سوشل میڈڈیا اتنا زیادہ اثر انداز ہوگیا ہے کہ اگر میں آج کام کرنا چھوڑ دوں تو میرے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کا کوئی مطلب نہیں ہوگا۔

    اداکارہ نے بتایا کہ انہیں سوشل میڈیا استعمال کرتے ہوئے 10 سال کا عرصہ بیت چکا ہے لیکن اب اس بات کا احساس ہوگیا ہے کہ منہ سے نکلی ہوئی کوئی بات غلط نہیں بلکہ گناہ ہے کیونکہ کوئی نہ دیکھے تو بھی سوشل میڈیا سب دیکھتا ہے۔

    ماورا نے کہا کہ میں اتنی افسردہ تھی کہ اداکاری چھوڑ کر سڈنی چلی گئی تھی مگر اب مجھے سمجھ آگیا ہے کہ سوشل میڈیا کو کیسے سنبھالنا ہے اور کس کو کیا جواب دینا ہے۔

    واضح رہے کہ ماورا نے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکاری اور نجی زندگی پر بے جا تنقید کی وجہ سے ملک کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا مگر اب وہ ملک میں موجود ہیں اور اپنی اداکاری کو دوبارہ شروع کریں گی ان کے آج بھی انسٹاگرام پر 61 لاکھ فالوورز ہیں۔