Category: انٹرٹینمںٹ

  • اہم سماجی مسئلے کی نشاندہی کرتا ڈرامہ سیریل ’’ڈنک‘‘

    اہم سماجی مسئلے کی نشاندہی کرتا ڈرامہ سیریل ’’ڈنک‘‘

    کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’ڈنک‘ کے ٹیزر نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کی جانب سے اپنے ناظرین کے لیے نیا ڈرامہ ’ڈنک‘ پیش کیا جارہا ہے جس میں اہم سماجی مسئلے  یعنی جنسی ہراسانی کی نشاندہی کی گئی ہے، ڈرامے کا ٹیز ریلیرز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

    ڈرامے کے مرکزی کرداروں میں سینئر اداکار نعمان اعجاز، اداکار بلال عباس، ثنا جاوید، فہد شیخ، ازیکا ڈینئل ودیگر نمایاں ہیں۔

    ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ پروفیسر ہمایوں (نعمان اعجاز) کے خلاف یونیورسٹی کے طلبا سراپا احتجاج ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

    پروفیسر ہمایوں کو یونیورسٹی کی کمیٹی کے سامنے پیش ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس میں کمیٹی سربراہ کہہ رہے ہیں ’استاد تو روحانی باپ ہوتا ہے اتنی گھٹیا حرکت کرنے کی آپ کی ہمت کیسے ہوئی؟‘ جس پر پروفیسر ہمایوں جواب دیتے ہیں کہ ’یہ جھوٹ ہے الزام ہے مجھ پر۔‘

    دوسری جانب اداکارہ ثنا جاوید کہتی ہیں کہ ’میری بات کا یقین کریں پروفیسر ہمایوں جھوٹ بول رہے ہیں۔‘

    پروفیسر ہمایوں کو مشتعل طلبا کی جانب سے مار کھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے، حیدر (بلال عباس) کہتے ہیں کہ پروفیسر ہمایوں نے جو غلط کام کیا ہے اس کی سزا تو انہیں ملے گی۔

    Dunk ARY Digital Drama, Cast, Timings, And Schedule

    ڈرامے میں اہم سماجی مسئلے کی نشاندہی کی گئی ہے جس کے سبب مداحوں کی جانب سے ٹیزر کو پسند کیا جارہا ہے ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈرامے کا ٹیزر چوتھے نمبر پر ٹرینڈ کررہا ہے۔

    What an Amazing Streak of Success - Fahad Sheikh - Showbiz and Fashion

    Dunk Drama Cast, Story, Timing and OST | ThaPakistani

  • بھارتی اداکارہ کورونا سے چل بسیں

    بھارتی اداکارہ کورونا سے چل بسیں

    ممبئی: عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث بھارتی اداکارہ دیویا بھٹنگر جان کی بازی ہار گئیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ دیویا بھٹنگر ایک ہفتے قبل کورونا وائرس کا شکار ہوئی تھی، طبیعت زیادہ بگڑنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔

    34 سالہ اداکارہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے ساتھ ساتھ نمونیہ میں بھی مبتلا تھیں اور طبیعت زیادہ بگڑنے پر انہیں 26 نومبر کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    اداکارہ اسپتال میں داخل ہونے سے قبل کامیڈی شو ’تیرا یار ہوں میں‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔

    دیویا بھٹنگر نے معروف ٹی وی سیریل ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے، اس کے علاوہ وہ بھارتی ڈرامے سنسکار، اور اُڑان میں بھی اداکاری کرچکی تھیں۔

  • اداکارہ زینب جمیل نے اسلام کی خاطر شوبز کو خیرباد کہہ دیا

    اداکارہ زینب جمیل نے اسلام کی خاطر شوبز کو خیرباد کہہ دیا

    کراچی: ماڈل و اداکارہ زینب جمیل نے اسلام کی خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ زینب جمیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پر ایک خصوصی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں فخر سے اس بات کا اعلان کررہی ہوں کہ میں اداکاری اور ماڈلنگ چھوڑ رہی ہوں۔‘

    سابقہ اداکارہ و ماڈل نے اس موقع پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’الحمدللہ ، اللہ پاک نے مجھے قرآن و حدیث کی تعلیم حاصل کرنے کا شرف بخشا ہے۔‘

    زینب جمیل نے کہا کہ میں اب اپنی زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق بسر کرتے ہوئے دین اسلام کی زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کروں گی۔

    واضح رہے کہ اداکارہ زینب جمیل نے متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے.

    یاد رہے کہ ان سے قبل معروف ماڈل انعم ملک نے بھی اسلام کی خاطر ماڈلنگ کی دنیا کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا تھا۔

    انعم ملک کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ کے لیے ماڈلنگ کی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے دین اسلام کے مطابق زندگی بسر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • کنگنا رناوت ’سڑا ہوا سیب‘ قرار

    کنگنا رناوت ’سڑا ہوا سیب‘ قرار

    ممبئی: بھارتی سیاست دان نے بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو سڑا ہوا سیب قرار دے دیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست لدھیانا سے کانگریس کے بھارتی رکن پارلیمنٹ رنویت سنگھ بٹو نے اداکارہ کنگنا رناوت کو ریاست ہماچل پردیش کا سڑا ہوا سیب قرار دے دیا۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکاروں کنگنا رناوت اور دلجیت دوسانج کے درمیان لفظی جنگ جاری تھی جس کی وجہ بالی ووڈ کی معروف ہیروئن اور پنگا فلم کی اداکارہ کنگنا رناوت کی ایک جعلی ٹویٹ بنی۔

    اس ٹویٹ میں کنگنا نے شمالی بھارت میں جاری کسانوں کے احتجاج میں شریک ایک پنجابی خاتون کے بارے میں ایک ٹویٹ کی۔

    اس ٹویٹ میں تصاویر بھی تھیں جن میں کنگنا کے خیال میں بلقیس بانو اور احتجاج کرنے والی دیگر خواتین بھی شامل تھیں، جس پر کنگنا نے انہیں کرائے کا احتجاجی قرار دیا تھا۔

    یہ پڑھیں: معمرخاتون پر تنقید: ساتھی اداکار کنگنا پر پھٹ پڑے

    اس پر ردِ عمل دیتے ہوئے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ رنویت سنگھ بٹو نے کنگنا رناوت کو ریاست ہماچل پردیش کا سڑا ہوا سیب قرار دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’میں کنگنا کو ایک چیز واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہم پنجابیوں کے درمیان چاہیے سیکڑوں مسائل ہوں، لیکن ہم اپنے معاملات میں کسی بھی بیرونی شخص کو برداشت نہیں کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ ہماچل کے کسانوں اور نوجوانوں سے جلد سبق سیکھ جائیں گی جنہوں نے کسانوں کو دہشت گرد قرار دیا اور اسے جلد ہی ہماچل میں داخلے پر پابندی کا بھی سامنا ہوگا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کنگنا کے پاس چھپنے کا بس ایک ہی گھر ہوگا اور وہ نریندر مودی کا ہوگا۔

  • شہریار منور اور مایا علی  کا ’’پہلی سی محبت‘‘

    شہریار منور اور مایا علی کا ’’پہلی سی محبت‘‘

    کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور اور مایا علی اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامے ’پہلی سی محبت‘ میں ایک بار پھر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل پر جلد ناظرین کے لیے نیا ڈرامہ سیریل ’پہلی سی محبت‘ نشر کیا جائے گا، جس کی پہلی جھلک جاری کردی گئی ہے، ڈرامے کی پہلی جھلک میں اداکارہ مایا علی اور شہریار منور کو دکھایا گیا ہے۔

    پہلی جھلک میں مایا علی سرخ لباس زیب تن کیے ہوئے بارش میں بھیگ رہی ہیں جبکہ شہریار منور کو افسردگی کے عالم میں دکھایا گیا ہے۔

    اداکار شہریار منور کی ٹی وی اسکرین پر 7 سال بعد واپسی ہورہی جبکہ مایا علی بھی 4 سال کے بعد چھوٹے پردے پر نظر آئیں گی، اس سے قبل دونوں فنکار فلم پرے ہٹ لو میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے۔

    شہریار منور نے کہا کہ ان کی دوبارہ ٹی وی اسکرین پر آنے کی وجہ نئی ڈرامہ سیریل ’پہلی سی محبت‘ کا اسکرپٹ ہے، اس طرح کے اسکرپٹ کی کافی عرصے سے تلاش تھی۔

    اداکار نے بتایا کہ پہلی سی محبت نام کی طرح ایک لو اسٹوری ہے جو آگے چل کر نیا رخ اختیار کرلیتی ہے، ڈرامے میں بہت سے اتار چڑھاؤ آئیں گے، امید ہے کہ ناظرین اس سے لطف اندوز ہوں گے۔

    ڈرامہ سیریل پہلی سی محبت کی ہدایت کاری کے فرائض انجم شہزاد نے انجام دئیے ہیں جبکہ اس کی رائٹر فائزہ افتخار ہیں۔ ڈرامے کی کاسٹ میں شہریار منور، مایا علی، شبیر جان، حسن شہریار یاسین، نوشین شاہ شامل ہیں۔

  • بالی ووڈ اداکار کا سیاسی جماعت بنانے کا اعلان

    بالی ووڈ اداکار کا سیاسی جماعت بنانے کا اعلان

    ممبئی: بالی ووڈ اور ساؤتھ فلموں کے بے تاج بادشاہ اداکار رجنی کانت میں اپنی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار رجنی کانت کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ برس جنوری میں اپنی سیاسی پارٹی لانچ کریں گے جس کے ایک ماہ بعد تامل ناڈو اسمبلی کے الیکشن ہوں گے۔

    تامل اور کناڈا فلموں کے سب سے معروف اداکار جو ریاست میسور کے ایک مرہٹہ گھرانے میں پیدا ہوئے ان کے بارے میں 1996 سے یہ کہا جارہا تھا کہ وہ سیاست میں انٹری دینے والے ہیں لیکن اس میں دو دہائیوں کی تاخیر ہوئی۔

    رجنی کانت نے کہا ہے کہ وہ 31 دسمبر کو اس حوالے سے تفصیلات کا اعلان کریں گے، ریاست تامل ناڈو کے الیکشن آئندہ موسم سرما میں شیڈولڈ ہیں۔

    مزید پڑھیں: بھارتی اداکار رجنی کانت کے گھر کو ’بم سے اڑانے‘ کی دھمکی

    بھارتی اداکار نے ٹویٹر پر مختصر بیان میں کہا کہ وہ بدعنوانی سے پاک، ایماندار، شفاف اور سیکولر جماعت جو کہ روحانی سیاست کی حامل ہوگی اس کا آغاز کریں گے اور یہ یقیناً آئندہ الیکشن میں کامیابی حاصل کرے گی۔

    انہوں ںے روحانی سیاست کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مطلب ایماندارانہ اور بدعنوانی سے پاک سیاسی جماعت ہوگی۔

    رجنی کانت نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا وہ خود الیکشن لڑیں گے یا نہیں تاہم رواں سال مارچ میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ نہ تو چیف منسٹر شپ کے امیدوار ہوں گے اور نہ ہی الیکشن لڑیں گے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق رجنی کانت کے مداحوں کی اکثریت انہیں تامل ناڈو کا وزیراعلیٰ دیکھنے کی خواہش مند ہے۔

  • سجل علی نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا

    سجل علی نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا

    دبئی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نے عرب انٹرنیشنل فیسٹیول میں ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں ڈسٹنکٹو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ کے چوتھے ایڈیشن کا انعقاد ہوا جس میں دنیا بھر کی نامور شخصیات سمیت شوبز سے تعلق رکھنے والے ستاروں نے شرکت کی۔

    اس موقع پر پاکستانی اداکارہ سجل علی کو فلم کی دنیا میں منفرد پہچان بنانے پر قابل ستائش قرار دیتے ہوئے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    ایوارڈ ملنے پر اداکارہ نے کہا کہ ’یہ ایوارڈ میرے لیے ناصرف بطور اداکارہ ایک اعزاز ہے بلکہ یہ ایوارڈ مجھے ایک قابل فخر پاکستانی بھی بناتا ہے۔‘

    سجل علی کی ایوارڈ وصول کرتے وقت کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ایوارڈ وصول کرتے وقت اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کر رہی ہیں۔

    عرب ایوارڈ حاصل کرنے پر اداکارہ سجل علی کو ساتھی اداکار اور اداکاراؤں سمیت مداحوں کی جانب سے خوب داد دی جا رہی ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی خوبرو اداکارہ سجل علی نے بین الاقوامی ایوارڈ شو ’گرین کارپٹ فیشن ایوارڈ 2020‘ میں شامل ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

  • مومنہ مستحسن اور بلال سعید کا ’باری 2‘ ریلیز ہوتے ہی چھا گیا

    مومنہ مستحسن اور بلال سعید کا ’باری 2‘ ریلیز ہوتے ہی چھا گیا

    کراچی: معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن اور بلال سعید کا نیا گانا ’باری 2‘ ریلیز ہوتے ہی مداحوں میں مقبول ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف گلوکارہ مستحسن اور بلال سعید نے اپنے گانے باری کا دوسرا حصہ ’باری 2‘ (اُچیاں دیواراں) ریلیز کردیا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں دونوں گلوکاروں نے اپنا پہلا گانا ’باری‘ ریلیز کیا تھا، جس نے کامیابی کے ریکارڈ بنائے تھے۔

    گزشتہ دنوں مومنہ مستحسن اور بلال سعید نے اعلان کیا تھا کہ وہ جلد ہی گانے کا ری میک بھی ریلیز کریں گے۔

    باری 2 کو پہلے حصے سے آگے بڑھتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ مومنہ مستحسن غلط فہمی کی بنیاد پر ناراض ہوجاتی ہیں اور گانے کے آخر میں اس ناراضی کو ختم ہوتے بھی دکھایا گیا ہے۔

    ریلیز ہوتے ہی ‘باری 2’ کو بہت زیادہ پسند کیا گیا اور صرف 2 گھنٹے میں اس گانے کو ایک لاکھ 97 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

    علاوہ ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’باری 2‘ کا ہیش ٹیگ بھی دوسرے نمبر پر ٹرینڈ کررہا ہے۔

    مومنہ مستحسن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ ‘دراصل باری کی کہانی ایک ایسی نوجوان لڑکی کی کہانی ہے جو ٹوٹے ہوئے دل کے باوجود محبت کو ایک اور موقع دیتی ہے’۔

    انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا تھا کہ ‘ٹوٹے دل سے محبت کو دوسرا موقع دینے والی لڑکی کی کہانی میں آگے کیا ہوا؟ اس سے متعلق جلد ہی مداح باری 2 میں دیکھیں گے’۔

    دوسری جانب بلال سعید نے بھی انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا کہ ‘باری 2 میں مومنہ کو دیکھ کر ہاتھ پر چائے گرے گی؟ ‘۔


    خیال رہے کہ مومنہ اور بلال سعید کے گانے ‘باری’ کو یوٹیوب پر اب تک 8 کروڑ 92 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا ہے۔

  • اداکارہ مریم نفیس کورونا وائرس میں مبتلا

    اداکارہ مریم نفیس کورونا وائرس میں مبتلا

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ مریم نفیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بتایا کہ ان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، اداکارہ نے مداحوں سے صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی۔

    اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے کورونا کی علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

    مریم نفیس نے مداحوں کو ماسک پہننے، سماجی فاصلہ اختیار کرنے اور دیگر احتیاطی تدابیر اپنانے کی بھی ہدایت کی۔

    اداکارہ نے امید ظاہر کی یہ مشکل وقت بھی گزر جائے گا اور انہوں نے مداحوں سے صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی۔

    واضح رہے کہ مریم نفیس سے قبل بھی کورونا کی دوسری لہر کے دوران متعدد شوبز شخصیات کورونا وائرس کا شکار ہوچکی ہیں جن میں اداکار عثمان مختار، امیر گیلانی، ماڈل و اداکارہ علیزے گبول بھی شامل ہیں۔

    اسی طرح گلوکار جواد احمد، اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبا اور فروا کاظمی میں بھی دوسری لہر کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

  • ’مار بھی سکتی ہوں‘ جلن میں اریج کا نشا کو کرار اجواب، مداح خوش

    ’مار بھی سکتی ہوں‘ جلن میں اریج کا نشا کو کرار اجواب، مداح خوش

    کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’جلن‘ میں اریج کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ (حاجرہ یامین) کی اداکاری مداحوں کو بھا گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل پر گزشتہ روز ’جلن‘ ڈرامے کی 25 ویں قسط نشر کی گئی جس میں اریج نے نشا (منال خان) کو کھری کھری سنادیں، مداحوں کی جانب سے اریج کے کردار کو خوب سراہا جارہا ہے۔

    گزشتہ قسط میں نشا احمر (فہد شیخ) کے گھر پہنچتی ہے تو وہاں اسے اریج بتاتی ہے کہ میں احمر کی بیوی ہوں، نشا اریج سے کہتی ہے تم تو چلی گئی تھیں واپس آگئی جس پر اریج کہتی ہے کہ مجھے یہاں دیکھ کر مایوسی ہورہی ہے۔

    نشا جواب دیتے ہوئے کہتی ہے کہ تمہیں دیکھ کر میں مایوس کیوں ہوں گی، احمر سے ملنے آئی ہوں، اریج نشا سے سوال کرتی ہے کہ احمر لگتا کیا ہے تمہارا۔

    نشا کہتی ہے کہ لگتا ہے احمر نے ٹھیک طریقے تعارف نہیں کروایا میرا، اریج نشا کو لاجواب کرتے ہوئے بولتی ہے ہاں تعارف بہت اچھا کرایا کہہ رہے تھے کہ تم وہی کزن ہو جس نے اپنی سگی بہن کے شوہر سے شادی کرلی، کافی شرمناک تعارف ہے، اریج نشا کی گھر میں داخل ہونے کی کوشش کو روک دیتی ہے اور اس کے منہ پر دروازہ بند کردیتی ہے۔

    نشا اس پر آگ بگولہ ہوجاتی ہے اور بولتی ہے کہ میرے منہ پر دروازہ بند کیا میں نے تو اپنی سگی بہن کو برداشت نہیں کیا تو تم کیا چیز ہو، نشا جانے لگتی ہے کہ شوہر اصفی (عماد عرفانی) اسے راستے میں مل جاتا ہے، اصفی نشا سے سوال کرتا ہے کہ تم وہاں کیا کرنے گئی تھیں۔

    نشا اور اصفی کی تکرار چل ہی رہی ہوتی ہے کہ اتنے میں اریج وہاں آجاتی ہے اور کہتی ہے کہ ان کا ابھی تک دل نہیں بھرا ہے دوسروں کی زندگیاں خراب کرنے سے، کیوں آتی ہے یہ احمر کے پاس، اریج اصفی سے کہتی ہے کہ براہ مہربانی اپنی بیوی کو سنبھالیے، وہ میشا تھی جو خاموشی سے آپ کی زندگی سے چلی گئی میں اریج ہوں احمر کے ساتھ کچھ بھی کرنے کی کوشش کی تو مار بھی سکتی ہوں۔

    ڈرامے کے ایک سین میں احمر اپنی اہلیہ اریج سے کہتا ہے کہ تم مجھے کتنا جانتی ہو، اگر مجھے تھوڑا بہت بھی جاتنی ہوتیں تو سمجھ چکی ہوتیں میری زندگی سے جو ایک بار چلا گیا وہ واپس نہیں آتا اور نشا کو تو میں دو سال قبل چھوڑ چکا ہوں۔

    ڈرامے کی 26ویں قسط کے ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ احمر اریج کو کہتا ہے کہ تمہیں لگتا ہے تم مجھے پسند ہو جس پر اریج ہاں میں سر ہلادیتی ہے پھر احمر کہتا ہے کہ تم مجھے پسند نہیں ہو اریج۔

    ڈرامے میں آگے کیا ہونے جارہا ہے کیا اریج احمر کے دل میں اپنی محبت پیدا کرپائے گی؟ یہ جاننے کے لیے ڈرامہ سیریل جلن ہر منگل اور بدھ کی رات 8 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔

    دوسری جانب اریج کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے، ایک صارف کا کہنا تھا کہ آج تو اریج نے کمال کردیا، ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ اریج نے بہت اچھی اداکاری کی ہے-