Category: انٹرٹینمںٹ

  • اداکارہ ہانیہ عامر کی بچپن کی تصویر وائرل

    اداکارہ ہانیہ عامر کی بچپن کی تصویر وائرل

    کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے بچپن کی یادگار تصویر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    اداکارہ ہانیہ عامر کی جانب سے شیئر کردہ بچپن کی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ سر پر پونیاں باندھے مسکرا رہی ہیں۔

    ہانیہ عامر نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’بچپن سے اب تک کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی۔‘

    واضح رہے کہ ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں، اس سے قبل اداکارہ نے اپنی آواز میں ’باری‘ گانا گنگنایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی تھی۔

    ویڈیو میں اداکارہ کے ساتھ دو دوست بھی موجود تھے جو گٹار بجا رہے تھے اور ہانیا اپنی آواز کا جادو جگا رہی تھیں۔

    یاد رہے کہ اداکارہ نے گزشتہ دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل کے کامیاب ڈرامے ’عشقیہ‘ میں اداکارہ رمشا خان اور اداکار فیروز خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے، ہانیہ کی مزاحیہ اداکاری کو مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی تھی۔

  • نہیں چاہتا کہ بیٹا بھارتی گلوکار بنے، سونو نگم

    نہیں چاہتا کہ بیٹا بھارتی گلوکار بنے، سونو نگم

    دبئی: معروف بھارتی گلوکار سونو نگم کا کہنا ہے کہ نہیں چاہتا کہ میرا بیٹا بھارتی گلوکار بنے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی گلوکار سونو نگم اپنے ہی ملک کے خلاف ہوگئے، سونو نگم نے بھارتی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ میرا بیٹا نیوان نگم پیدائشی گلوکار ہے لیکن میں نہیں چاہتا کہ وہ بھارتی گلوکار بنے۔

    سونو نگم نے کہا کہ ویسے بھی میرا بیٹا اب بھارت میں نہیں دبئی میں رہتا ہے اور میں بھی خود یہاں منتقل ہوچکا ہوں۔

    بھارتی گلوکار نے کہا کہ نیوان گیم کھیلنے میں دلچسپی رکھتا ہے اور اس کا شمار یو اے ای کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے، وہ لازوال صلاحیتوں سے بھرپور بچہ ہے اسی لیے میں اسے بتانا نہیں چاہتا کہ اسے اپنی زندگی میں کیا کرنا ہے۔

    مزید پڑھیں: سونو نگم ننھی پاکستانی گلوکارہ ہادیہ ہاشمی کی آواز سُن کر رو پڑے

    سونو نگم نے کہا کہ بیٹا ابھی چھوٹا ہے دیکھتے ہیں کہ وہ خود آگے چل کر کس شعبے کا انتخاب کرتا ہے۔

    واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کیس میں اقرباپروری پر بھی سونو نگم نے اپنا مضبوط موقف پیش کیا تھا، اور بالی ووڈ میں اقرباپروری کے حوالے سے کئی انکشاف بھی کئے تھے۔

    سونو نگم کا کہنا تھا کہ بھارتی میوزک انڈسٹری میں میرے خلاف لوگوں کو لکھنے کے لیے کہا جاتا تھا، دیگر گلوکاروں کو میری مخالفت میں انٹرویو دینے کا کہا گیا تھا۔

  • گلوکار علی ظفر نے کراچی کنگز کو ایڈوانس مبارک باد دے دی

    گلوکار علی ظفر نے کراچی کنگز کو ایڈوانس مبارک باد دے دی

    لاہور: معروف گلوکار علی ظفر نے کراچی کنگز کو پی ایس ایل کا فائنل جیتنے کی ایڈوانس مبارک باد دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کراچی کنگز کو پی ایس ایل فائیو کا فاتح قرار دے دیا۔

    علی ظفر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ’کراچی کنگز کو ایڈوانس میں جیت مبارک ہو۔‘

    گلوکار علی ظفر نے لاہور قلندرز کو بھی پی ایس ایل فائیو کا فائنل کھیلنے پر مبارک باد پیش کی۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل فائیو کے فائنل میں لاہور قلندرز کی جانب سے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 135 رنز کا ہدف دیا گیا ہے، ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی بیٹںگ جاری ہے۔

    یاد رہے کہ پی ایس ایل فائیو کے فائنل میں روایتی حریف کراچی کنگز اور لاہور قلندرز پہلی بار مدقابل آئی ہیں۔

    کراچی کنگز نے پہلے ایلیمینٹر میں ملتان سلطانز کو شکست دی تھی جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کو شکست دے کر فائنل میں پہنچی ہے۔

  • ایمن خان اور منیب بٹ کی انسٹاگرام پوسٹ کے چرچے

    ایمن خان اور منیب بٹ کی انسٹاگرام پوسٹ کے چرچے

    کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہ ایمن خان اور اداکار منیب بٹ کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ ایمن خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویریں شیئر کی ہیں جن میں وہ شوہر منیب بٹ کے ہمراہ ترکی کے شہر استنبول میں موجود ہیں۔

    ایمن خان نے جینز اور شرٹ کے ساتھ کوٹ زیب تن کیا ہوا ہے، اداکارہ نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’واقعی میں استنبول ایک خاص شہر ہے۔‘

    اداکارہ نے اپنے شوہر و اداکار منیب بٹ کے ساتھ بھی تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ ترکی کے حسین مناظر سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔

    ایمن نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا کہ ’ہر لمحے سے محبت کریں۔‘

    دوسری جانب منیب بٹ نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤںٹ پر اہلیہ کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    منیب بٹ نے ایمن خان کے ساتھ تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے ترکی کو ایک خوبصورت ملک قرار دیا، انہوں نے تصاویر کے ساتھ کیپشن لکھا کہ ’مرحبا ترکی۔‘

    واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی ایمن اور منیب گزشتہ دنوں چھٹیاں گزارنے کے لیے ترکی روانہ ہوئے تھے، اس سے قبل عدنان صدیقی، کنزہ ہاشمی، ایمان علی، سعدیہ خان نے بھی ترکی کا رخ کیا تھا۔

  • ماہرہ خان ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے میدان میں آگئیں

    ماہرہ خان ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے میدان میں آگئیں

    کراچی : معروف اداکارہ ماہرہ خان کی سوشل میڈیا پر وائرل تصویر پر مداحوں کے تبصروں نے حیران کردیا۔

    پاکستان کی ڈرامہ و فلم انڈسٹری سے وابستہ خوبرو و باصلاحیت اداکارہ ماہرہ خان اکثر اپنی رحم دلی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے باعث مداحوں کی گفتگو و خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔

    ان دنوں پھر ماہرہ خان کی ایک تصویر وائرل ہوئی ہے جس میں ان کے ساتھ ان کے ٹیم ممبران بھی موجود ہیں۔

    تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے اپنی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ‘واٹ اے ٹیم اور ساتھ ہی کرونا وبا کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے سے متعلق کہا ‘میری ٹیم ایس او پیز کے تحت ماسک پہنی ہوئی تھی جو انہوں نے عکس بندی کےلیے اتارے تھے’۔

     

    مداحوں کی جانب سے ماہرہ خان کی پوسٹ پر خوب تعریفی تبصرے کیے جا رہے ہیں جن میں سے ایک انسٹا گرام صارف نے ماہرہ خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’کرونا نے تو نہیں مارا، آپ مار دو گی۔

  • اداکار امیر گیلانی نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

    اداکار امیر گیلانی نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے نوجوان اداکار امیر گیلانی کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق اداکار امیر گیلانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی اور بتایا کہ وہ کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے ہیں۔

    امیر گیلانی نے لکھا کہ ’گزشتہ 15 دنوں سے میں اکیلا ہی خود کا دوست، ساتھی اور ہمدرد تھا، قرنطینہ کے 15 دن میرے لیے انتہائی خوفناک اور پریشان کن ثابت ہوئے ہیں۔‘

    اداکار نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’میں آپ سب کی دعاؤں سے اب بالکل ٹھیک ہوگیا ہوں، اس مرتبہ میرے کورونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ہیں۔‘

    مزید پڑھیں: اداکار امیر گیلانی کورونا وائرس کا شکار

    واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں امیر گیلانی میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

    اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کردہ اسٹوری میں ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’میں نے اپنے کمرے میں خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے کیونکہ میرے کورونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں۔

    امیر گیلانی نے کورونا کی علامت بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ’مجھے کھانے کا ذائقہ محسوس نہیں ہورہا اور سونگھنے کی حس بھی ختم ہوچکی ہے۔‘

    انہوں نے مداحوں سے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے اہلخانہ اور میری جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں کیونکہ آپ کی دعاؤں میں بہت طاقت ہے۔

  • اداکارہ علیزے شاہ کی انسٹاگرام پوسٹ وائرل

    اداکارہ علیزے شاہ کی انسٹاگرام پوسٹ وائرل

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ کی انسٹاگرام پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    شوبز سے جڑی شخصیات مداحوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر مختلف ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی ہیں جن کا مقصد مداحوں کو اپنی روزمرہ مصروفیات سے متعلق آگاہ رکھنا ہوتا ہے، مداح بھی اپنے پسندیدہ فنکار کی تصاویر اور ویڈیوز کو پسند کرتے ہیں۔

    اداکارہ علیزے شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی، اداکارہ نے سفید ٹی شرٹ اور نیلی جینز زیب تن کی ہوئی ہے، مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی پوسٹ کو خوب سراہا جارہا ہے۔

    علیزے شاہ نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میں محبت کے معاملے میں بہت بُری ہوں۔‘

    واضح رہے اس سے قبل علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر اپنے نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر پوسٹ کی تھی، مداحوں نے تصاویر پر پسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔

    یاد رہے اداکارہ علیزے شاہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’میرا دل میرا دشمن‘ میں شاندار اداکاری کی تھی، ڈرامے میں ان کے ہمراہ نعمان سمیع، یاسر نواز ودیگر بھی موجود تھے۔

  • حمزہ علی عباسی کی بیٹے کے ساتھ تصویر کے چرچے

    حمزہ علی عباسی کی بیٹے کے ساتھ تصویر کے چرچے

    کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرنے والے اداکار حمزہ علی عباسی کی اپنے بیٹے مصطفیٰ کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شوہر اور بیٹے کی خوبصورت تصویر شیئر کی سے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    نیمل کی انسٹا اسٹوری میں شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مصطفیٰ پرام میں ہیں اور حمزہ علی عباسی ہاتھ میں فیڈر تھامے بیٹے کے پاس کھڑے ہیں۔

    سابقہ اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’لائف لائنز‘ یعنی انہوں نے حمزہ علی عباسی اور بیٹے مصطفیٰ کو اپنی زندگی قرار دیا۔

    واضح رہے کہ معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور گزشتہ برس 25 اگست کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، حمزہ اور نیمل کے ہاں رواں برس 30 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

    حمزہ علی عباسی نے گھر آئے ننھے مہمان کی خوشخبری مداحوں کو اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں دی تھی، اداکار نے بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے نام محمد مصطفیٰ عباسی لکھا تھا۔

  • میشا شیفع کیخلاف علی ظفر کا کیس ٹرانسفر

    میشا شیفع کیخلاف علی ظفر کا کیس ٹرانسفر

    لاہور کی سیشن کورٹ میں اداکار علی ظفر کی جانب سے میشاء شفیع کے خلاف سو کروڑ ہرجانے کا کیس دوسری عدالت میں ٹرانسفر کر دیا گیا۔

    ایڈیشنل سیشن جج عمر حیات نے کیس کی سماعت کی تو عدالت نے کیس ایڈیشنل سیشن جج امتیاز احمد کی عدالت میں ٹرانسفر کر دیا۔
    فاضل جج 16 نومبر کو کیس کی سماعت کریں گے۔ عدالت نے آج گواہان کو بیان قلمبند کرانے کے لیے طلب کر رکھا تھا۔

    میشاء شفیع ہرجانہ کیس میں اب تک تین ججز کیس کی سماعت کر چکے ہیں۔ دعویٰ میں علی ظفر نے موقف اختیار کیا کہ میشا شفیع نے ہراساں کرنے کے بے بنیاد الزامات عائد کیے،میشا شفیع نے سستی شہرت کے لیے جھوٹے الزامات عائد کیےمیشا شفیع کے جھوٹے الزامات سے پوری دنیا میں شہرت متاثر ہوئی۔

    عدالت سے استدعا ہے کہ میشا شفیع کو سو کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔

  • اداکارہ ماورا حسین کی انسٹاگرام پوسٹ وائرل

    اداکارہ ماورا حسین کی انسٹاگرام پوسٹ وائرل

    کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    شوبز سے جڑی شخصیات مداحوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر مختلف ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی ہیں جن کا مقصد مداحوں کو اپنی روزمرہ مصروفیات سے متعلق آگاہ رکھنا ہوتا ہے، مداح بھی اپنے پسندیدہ فنکار کی تصاویر اور ویڈیوز کو پسند کرتے ہیں۔

    اداکارہ ماورا حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں شلوار قمیص میں ملبوس ہیں، مداحوں کی جانب سے ان کی تصویر کو خوب سراہا جارہا ہے۔

    اداکارہ نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں شاعری لکھی ’جگنو کہ ستارا تھا؟ میرے بام پہ جو چمکا، وہ نام تمہارا تھا۔‘

    ماورا حسین کی تصویر شیئر ہوتے ہی 25 ہزار سے زائد سوشل میڈیا صارفین نے اسے پسند کیا اور ان کی تصویر اور شاعری پر پسندیدگی کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ماورا حسین نے انسٹاگرام پر 60 لاکھ فالوور حاصل کرنے پر ویڈیو شیئر کی تھی، اداکارہ نے 60 لاکھ فالوورز حاصل کرنے پر کیک کاٹ کر خوشی کا اظہار کیا تھا۔