Category: انٹرٹینمںٹ

  • بالی ووڈ اداکار آصف بسرا نے خودکشی کرلی

    بالی ووڈ اداکار آصف بسرا نے خودکشی کرلی

    ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکار آصف بسرا ہماچل پردیش کے ضلع کنگرا میں واقع گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکار آصف بسرا نے خودکشی کرلی، وہ ہماچل پردیش کے ضلع کنگرا کے علاقے دھرم شالا میں واقع گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

    بھارتی اداکار نے فلم کائی پوچی اور فریکی علی میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے، آصف بسرا ویب سیریز پائل لوک، رنگ باز میں بھی مرکزی کردار ادا کرچکے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق آصف بسرا گزشتہ پانچ برس سے مذکورہ گھر میں کرائے پر رہائش پذیر تھے اور ان کی لاش وہیں لٹکی ہوئی پائی گئی۔

    آصف بسرا کی مشہور فلموں میں جب ویب میٹ، ونس اپون اے ٹائم ان ممبئی، کرش تھری، ایک ولن اور دیگر شامل ہیں۔

    بھارتی اداکار کی موت کی وجہ فی الحال سامنے نہیں آئی، پولیس اس حوالے سے تحقیقات کررہی ہے، آصف بسرا کی اچانک موت پر بالی ووڈ شخصیات نے گہرے دکھ اور حیرانی کا اظہار کیا ہے۔

  • نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مشہور امریکی گلوکار قتل

    نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مشہور امریکی گلوکار قتل

    واشنگٹن : امریکی شہر ڈیلاس میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ کی زد مین آکر مشہور ریپر میلون نوبل عرف ایم او 3 جان کی بازی ہار گئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے معروف ریپر 26 سالہ میلون نوبل عرف ایم او 3 کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ رات کلیئر ڈین ڈرائیو پر واقع انٹراسٹیٹ 35 پر سیاہ رنگ کی گاڑی میں موجود مشتبہ شخص نے فائرنگ کی تھی جس کی زد میں آکر ایم او تھری زخمی ہوئے۔

    فائرنگ کے بعد ریپر کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گئے۔

    امریکی پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ مشتبہ سیاہ فام مسلح شخص امریکی ریپر کا پیچھا کر رہا تھا جب انہوں نے مسلح شخص کو مشکوک انداز میں پیچھا کرتے دیکھا تو ہائی وے کی جانب بھاگنا شروع کردیا تھا تاہم ان کا بھاگنا کام نہ آیا اور حملہ آور نے فائرنگ کرکے انہیں قتل کردیا۔

  • سدرہ بتول کی بیٹیوں کے ہمراہ تصاویر وائرل

    سدرہ بتول کی بیٹیوں کے ہمراہ تصاویر وائرل

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سدرہ بتول نے بیٹیوں کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ سدرہ بتول نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی بیٹی علایا کی تیسری سالگرہ کی تصاویر شیئر کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

    اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویروں میں ان کی دونوں بیٹیوں نے سفید رنگ کی خوبصورت فراکس زیب تن کی ہوئی ہیں۔

    سدرہ بتول کی بیٹی کی سالگرہ کی تقریب میں دیگر فنکاروں سمیت اداکارہ ایمن خان اور نمرہ خان نے بھی شرکت کی۔

    واضح رہے کہ اداکارہ سدرہ بتول کی شوبز میں تین سال بعد واپسی ہوئی ہے، انہوں نے شادی کے بعد شوبز سے عارضی طور پر کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔

    سدرہ بتول نے سال 2017 میں احسن قریشی نامی شخص سے شادی کرکے اپنی نئی زندگی کا آغاز کیا جبکہ اُن کی دو بیٹیاں ہیں، اداکارہ کی بڑی بیٹی تین سال کی ہے جبکہ چھوٹی بیٹی ابھی گیارہ ماہ کی ہے۔

    سدرہ بتول کی بٹیوں کے ہمراہ تصاویر مقبول

    گزشتہ دنوں اداکارہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی تھی، سدرہ بتول کا کہنا تھا کہ وہ خود چاہتی تھیں کہ شادی کے بعد فیملی کو وقت دیں، ان دنوں اچھے پراجیکٹس بھی ملے لیکن فیملی کو پہلی ترجیح دی۔

    انہوں نے کہا کہ ابھی ان کے کافی پروجیکٹس ایسے ہیں جو شادی سے پہلے کے تھے وہ مکمل نہ ہوسکے، سدرہ کا کہنا تھا کہ ایک پروجیکٹ ابھی مکمل کروایا ہے دیگر پراجیکٹ بھی ابھی مکمل کروانے ہیں۔

    سدرہ بتول کی بٹیوں کے ہمراہ تصاویر مقبول

  • اداکارہ ثنا جاوید کی انسٹاگرام ویڈیو کے چرچے

    اداکارہ ثنا جاوید کی انسٹاگرام ویڈیو کے چرچے

    کراچی: حال ہی میں گلوکار عمیر جسوال کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ ثنا جاوید کی انسٹاگرام ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق شوبز سے جڑی شخصیات مداحوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر مختلف ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی ہیں جن کا مقصد مداحوں کو اپنی روزمرہ مصروفیات سے متعلق آگاہ رکھنا ہوتا ہے، مداح بھی اپنے پسندیدہ فنکار کی تصاویر اور ویڈیوز کو پسند کرتے ہیں۔

    اداکارہ ثنا جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے شوہر عمیر جسوال کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سفر کررہی ہیں۔

    ثنا نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’اچھے موڈ کے ساتھ موٹر سائیکل کی سواری۔‘

    عمیر جسوال نے بھی اہلیہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر بیٹھے ایک تصویر شیئر کی جس میں دونوں خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ اداکارہ ثنا جاوید اور عمیر جسوال گزشتہ ماہ 20 اکتوبر کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے، شادی کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی تھی جس میں قریبی رشتے داروں نے شرکت کی تھی۔

    گزشتہ دنوں ثنا جاوید نے اپنی منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

  • ارطغرل غازی کے اداکار کی مداحوں سے اپیل

    ارطغرل غازی کے اداکار کی مداحوں سے اپیل

    انقرہ: ترکی کی مشہور ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں عبدالرحمان کا کردار نبھانے والے اداکار جلال آل نے مداحوں سے فلسطین، یمن اور شام میں جنگ سے متاثر افراد کے لیے عطیات کی اپیل کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ارطغرل ڈرامے میں کائی قبیلے کے اہم جنگجو عبدالرحمان الپ کا کردار نبھانے والے جلال آل نے گزشتہ روز اپنی سالگرہ منائی، اس موقع پر دنیا بھر میں موجود ان کے مداحوں نے مبارک باد کے ساتھ محبت بھرے اور دعائیہ پیغامات بھیجے۔

    ترک اداکار نے اپنی سالگرہ کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جنگ سے متاثرہ ممالک یمن، شام اور فلسطینی عوام کی مدد کے لیے عطیات کی اپیل بھی کی۔

    ارطغرل کے اداکار کی مداحوں سے فلسطین و شام کے لوگوں کی مدد کے لیے اپیل

    عبدالرحمان الپ نے انسٹاگرام پر شیئر کردہ اسٹوری میں لکھا کہ ’میرے مداح جو میری سالگرہ منانا چاہتے ہیں وہ فلسطین میں موجود اپنے بھائیوں اور بہنوں کی عطیات کے ذریعے مدد کرسکتے ہیں۔‘

    ترک اداکار نے اپنے مداحوں سے شام اور یمن میں موجود جنگ سے متاثر ہونے والے لوگوں کے لیے مدد کی اپیل بھی کی۔

  • ’میں نے بھی کیا تھا پیار کبھی‘‘

    ’میں نے بھی کیا تھا پیار کبھی‘‘

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرتے ہوئے شاعرانہ انداز اپنایا جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’ایسی ہے تنہائی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ سونیا حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نئے فوٹو شوٹ کی تصویر شیئر کی جس میں وہ سرخ رنگ کا لباس اور جیولری پہنی ہوئی ہیں۔

    سونیا حسین نے اپنی پوسٹ کو ایک شاعرانہ کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے بھی کیا تھا پیار کبھی، آئی تھی یہی جھنکار کبھی۔‘

    اداکارہ نے گزشتہ روز  انسٹاگرام پر اپنی یہ تصویر پوسٹ کی جسے اب تک ہزاروں کی تعداد میں صارفین پسند کرچکے ہیں اور مداحوں کی جانب سے اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

    واضح رہے کہ سونیا حسین نے حال ہی میں اپنا یوٹیوب چینل بنایا ہے اور اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ یوٹیوب چینل بنا لیا ہے، لہٰذا ویڈیوز دیکھنے کے لیے چینل کو سبکسرائب کریں۔

    یاد رہے کہ سونیا حسین اپنے کیریئر کے دوران متعدد ڈراموں اداکاری کے جوہر دکھائے، اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’ایسی ہے تنہائی‘ میں ان کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی ملی تھی۔

  • احمد علی بٹ کی انٹرنیشنل فلم میں انٹری

    احمد علی بٹ کی انٹرنیشنل فلم میں انٹری

    لاہور: معروف اداکار احمد علی بٹ آئندہ برس برطانوی پنجابی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ملکہ ترنم نور جہاں کے نواسے معروف اداکار احمد علی بٹ آئندہ برس برطانوی پنجابی فلم ’پھٹے دیندے چک پنجابی‘ میں جلوہ افروز ہوں گے۔

    اداکار احمد علی بٹ کی یہ پہلی انٹرنیشنل فلم ہے، جس میں مرکزی کردار بھارتی پنجابی فلموں کے سپر اسٹار گپی گیروال اور نیرو باجوہ ادا کریں گے۔

    احمد علی بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنی نئی آنے والی فلم کی کاسٹ کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔

    انہوں نے لکھا کہ آج برطانیہ میں بین الاقوامی کاسٹ، ہدایت کار اور پروڈیوسر کے ساتھ اپنی اگلی فلم کے لیے شوٹنگ کررہا ہوں، اس ضمن میں ہمیشہ کی طرح آپ لوگوں کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔

    واضح رہے کہ فلم ’پھٹے دیندے چک پنجابی‘ کی شوٹنگ برطانیہ اور کینیڈا میں کی جائے گی جبکہ فلم عید الاضحیٰ پر بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں احمد علی بٹ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’جھوٹی‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، ڈرامے میں ان کے ہمراہ اقرا عزیز، یاسر حسین ودیگر موجود تھے۔

  • گلوکار ہارون اور اہلیہ کی انسٹاگرام ویڈیو وائرل

    گلوکار ہارون اور اہلیہ کی انسٹاگرام ویڈیو وائرل

    کراچی: معروف پاکستانی گلوکار ہارون رشید اور ان کی اہلیہ کی انسٹاگرام ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق رواں سال لاک ڈاؤن کے دوران رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے نامور گلوکار ہارون رشید ان دنوں شمالی علاقہ جات کی سیر میں مصروف ہیں جس کی تصاویر اور ویڈیوز وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کررہے ہیں۔

    ہارون رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اہلیہ کے ہمراہ ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ اہلیہ کے ہمراہ ٹک ٹاک کے ایک میوزک پر رقص کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

    گلوکار کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیوز کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    ہارون رشید نے ویڈیو پوسٹ کررتے ہوئے لکھا کہ ’میں اور فروا ٹک ٹاک سے لطف اندوز ہورہے ہیں، دوسری جانب ان کی اہلیہ فروا نے بتایا کہ ہم نے یہ ویڈیو مظفر آباد میں بنائی تھی۔

    فروا نے صارفین سے رائے دریافت کرتے ہوئے پوچھا کہ ’آپ کو کون سی ویڈیو زیادہ پسند آئی؟‘ صارفین نے کہا کہ انہیں دونوں ویڈیوز پسند آئیں جبکہ کچھ نے پہلی ویڈیو کا انتخاب کیا۔

    واضح رہے کہ 47 سالہ ہارون نے رواں سال لاک ڈاؤن کے دوران فروا نامی لڑکی سے رشتہ ازدواج میں منسک ہوئے تھے، شادی کی تقریب کا اہتمام گھر میں ہی کیا گیا تھا جس میں قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی تھی۔

  • اداکارہ سدرہ بتول کی تین سال بعد شوبز میں واپسی

    اداکارہ سدرہ بتول کی تین سال بعد شوبز میں واپسی

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سدرہ بتول تین سال بعد شوبز میں واپس آگئی، انہوں نے شادی کے بعد شوبز سے عارضی طور پر کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ سدرہ بتول نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان میں شرکت کی اور شوبز کی میزبان ندا یاسر کے مختلف سوالات کے جواب دئیے، انہوں نے بتایا کہ ان کی شوبز میں واپسی تین سال کے بعد ہورہی ہے۔

    سدرہ بتول کا کہنا تھا کہ ان کی دو بیٹیاں ہیں بڑی بیٹی 31 اکتوبر کو تین سال کی ہوئی ہیں اور چھوٹی بیٹی گیارہ ماہ کی ہیں، اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد زندگی آسان نہیں لیکن اچھی گزر رہی ہے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی شادی 40 دن میں ہوئی تھی، میری نند سے بہت اچھی دوستی تھی، انہوں نے مجھے بہن کے ساتھ ہی دیکھا تھا پھر دونوں فیملیز کی جانب سے رضامندی کے بعد شادی طے ہوئی۔

    سدرہ نے شوبز سے دوری کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’وہ خود چاہتی تھیں کہ شادی کے بعد فیملی کو وقت دوں، میری پہلی چوائس ہمیشہ سے فیملی رہی ہے، بہت اچھے پروجیکٹس بھی ملے لیکن فیملی کو ترجیح دی۔

    گھریلو زندگی کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ گھریلو زندگی میں کافی صبر سے کام لینا پڑتا ہے، اگر آپ خود اچھے رہیں تو سب اچھے ہوتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ابھی ان کے کافی پروجیکٹس ایسے ہیں جو شادی سے پہلے کے تھے وہ مکمل نہ ہوسکے، سدرہ کا کہنا تھا کہ ایک پروجیکٹ ابھی مکمل کروایا ہے دیگر پراجیکٹ بھی ابھی مکمل کروانے ہیں۔

  • ’نند‘ کی فروا، ماہا حسن نے شوبز میں آنے کی وجہ بتادی

    ’نند‘ کی فروا، ماہا حسن نے شوبز میں آنے کی وجہ بتادی

    کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’نند‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی ماہا حسن (فروا) نے شوبز انڈسٹری میں آنے کی وجہ بتادی۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہا حسن نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کے مختلف سوالات کے جوابات دئیے۔

    اداکارہ ماہا حسن کا کہنا تھا کہ ’انہیں اداکاری کرتے ہوئے دو سال ہوگئے ہیں، تھیٹر اور اسکول میں بھی مختلف شوز میں حصہ لیتی رہتی تھیں، کیریئر کا آغاز تھیٹر سے کیا۔‘

    انہوں نے بتایا کہ انہیں بچپن سے ہی اداکاری کرنے کا شوق تھا اور ابھی بھی اداکاری کی ٹریننگ حاصل کررہی ہیں لیکن ڈرامے کی شوٹنگ کی وجہ سے کلاسیں چھوٹ جاتی ہیں۔

    ماہا حسن کا کہنا تھا کہ ان کا بھائی آرٹ ڈائریکشن کے شعبے سے وابستہ ہے اور ان کی بہن فلم میکر ہیں، فیملی میں شوبز کے حوالے سے رجحان ہمیشہ سے رہا ہے۔

    واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل نند میں ماہا حسن نے اپنی اداکاری کی دھاک بٹھا دی، ماہا کے کردار فروا کو ناظرین کی جانب سے بے حد پذیرائی مل رہی ہے۔

    ڈرامے کے دیگر کرداروں کو بھی بے حد پسند کیا جارہا ہے جن میں ایاز سموں، شہروز سبزواری اور اعجاز اسلم شامل ہیں۔

    حال ہی میں ڈرامے کے ایک اور کردار کو دکھایا گیا ہے جس نے آتے ہی اپنے کردار کی دھاک بٹھا دی ہے۔
    یہ کردار فروا کا ہے جو ماہا حسن ادا کر رہی ہیں، فروا شادی ہو کر گھر میں آئی ہیں اور وہ اپنی جھگڑالو نند کا ہر وار ناکام بنا دیتی ہیں۔

    ماہا حسن نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس سے گریجویٹ ہیں اور وہ خدا میرا بھی ہے اور عشقیہ سمیت کئی ڈراموں میں مختصر کردار ادا کرچکی ہیں۔