Category: انٹرٹینمںٹ

  • اداکار امیر گیلانی کورونا وائرس کا شکار

    اداکار امیر گیلانی کورونا وائرس کا شکار

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے نوجوان اداکار امیر گیلانی میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اداکار عثمان مختار اور اداکارہ صحیفہ جبار خٹک کے بعد اداکار امیر گیلانی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، اداکار کا کہنا تھا کہ میرا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد گھر میں خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

    امیر گیلانی کا کہنا ہے کہ میرے لیے یہ وقت بہت مشکل ہے اور اس مشکل گھڑی میں مجھے اپنے تمام چاہنے والوں کی دعاؤں کی بہت ضرورت ہے۔

    اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کردہ اسٹوری میں ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے اپنے کمرے میں خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے کیونکہ میرے کورونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں۔

    امیر گیلانی نے کورونا کی علامت بتاتے ہوئے کہا کہ ’مجھے کھانے کا ذائقہ محسوس نہیں ہورہا اور سونگھنے کی حس بھی ختم ہوچکی ہے۔‘

    https://urdu.arynews.tv/sahifa-jabbar-became-infected-with-coronavirus/

    انہوں نے مداحوں سے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرے اہلخانہ اور میری جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں کیونکہ آپ کی دعاؤں میں بہت طاقت ہے۔

    اداکار نے کہا کہ آپ سب اپنا خیال رکھیں اور میں سوشل میڈیا پر آپ سے رابطے میں رہوں گا۔

    واضح رہے کہ امیر گیلانی کا حال ہی میں ڈرامہ اختتام پذیر ہوا ہے، ڈرامے میں ان کے ہمراہ ماورا حسین، عثمان مختار، سارہ خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

  • شرمیلا فاروقی اور آمنہ الیاس کی ’ہیلووین‘ تصاویر وائرل

    شرمیلا فاروقی اور آمنہ الیاس کی ’ہیلووین‘ تصاویر وائرل

    کراچی: پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی اور اداکارہ آمنہ الیاس کی ’ہیلووین‘ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی اور اداکارہ آمنہ الیاس نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ہیلووین کے موقع پر خوفناک روپ دھار کر تصاویر شیئر کیں۔

    تصاویر میں شرمیلا ڈھانچے کی طرح کی سیاہ شرٹ زیب تن کی ہوئی ہیں اور انہوں نے ڈراؤنا میک اپ کررکھا ہے، تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میک اپ آرٹسٹ نے ان کے چہرے کے دونوں اطراف منفرد طرز کا میک اپ کیا ہے۔

    ان تصاویر میں شرمیلا فاروقی ہاتھ میں کلہاڑی اور زنجیر تھامے خوف کا عنصر دے رہی ہیں، شرمیلا نے کیپشن میں میک اپ آرٹسٹ کے فن کی بھی تعریف کی۔

    دوسری جانب اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے بھی ہیلووین کی ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    — Chucky #ChuckyDoll #Halloween Getup by @arshadkhan.makeupartist #teamarshadkhan @aalikhan.mua

    A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas) on

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آمنہ الیاس ہالی ووڈ ہارر فلم ’چکی‘ کا روپ دھاری ہوئی ہیں، انہوں نے ویڈیو میں کیپشن لکھا کہ ’کورونا کے دوران چکی۔‘

    اداکارہ نے ایک اور تصویر شیئر کی جس میں وہ ہارر فلم چکی ڈول کی طرح چاقو لیے ہوئے ہیں۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    Chucky during COVID times #chucky #halloween

    A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas) on

    واضح رہے کہ ‘ہیلووین’ ایک مغربی تہوار ہے جو کہ بہت سے مشرقی ممالک میں بھی 31 اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔

    اِس رات اندھیرا چھانے پر بچے اور بڑے خوفناک قسم کے ملبوسات پہن کر دوسروں کو ڈرانے کے لیے نکل کھڑے ہوتے ہیں۔

  • منال خان نے ’جلن‘ ڈرامے کو یادگار قرار دے دیا

    منال خان نے ’جلن‘ ڈرامے کو یادگار قرار دے دیا

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان نے ’ڈرامہ سیریل جلن‘ کو یادگار قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’جلن‘ میں منفی کردار ادا کرنے والی اداکارہ منال خان نے ڈرامے کو اپنے لیے یادگار قرار دے دیا۔

    اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ڈرامے کا پوسٹر شیئر کیا اور لکھا کہ ’ہمیشہ کے لیے یادگار اور ہمیشہ کے لیے شکر گزار۔‘ منال خان نے کیپشن کے ساتھ ایموجی بھی بنائیں۔

    مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی پوسٹ کو پسند کیا جارہا ہے، سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ڈرامے کی کہانی شاندار ہے اور انہیں اس کی اگلی قسط کا بے صبری سے انتظار ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    Forever special❤️ Forever grateful❤️

    A post shared by Minal Khan (@minalkhan.official) on

    واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل جلن میں منال خان (نشا) نامی لڑکی کا منفی کردار ادا کررہی ہیں، ڈرامے میں عماد عرفانی (اصفی) اور عریبہ حبیب (میشا) کا کردار نبھا رہے ہیں۔

    ڈرامے میں نشا اپنی بہن میشا کو دھوکا دے کر اس کے شوہر کو دولت کی خاطر محبت کے جال میں پھنسا کر اس سے شادی کرلی تھی اور میشا یہ صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیتی ہے۔

    نشا ناصرف اپنی بہن کو دھوکا دیتی ہے بلکہ اپنے ہونے والے شوہر احمر سے بھی منگنی توڑ دیتی ہے، احمر میشا کو خبردار کرتا ہے کہ تم ایک دن اپنی بہن کی حقیقت جان کر بہت پچھتاؤ گی اور وہی ہوتا ہے میشا اپنی بہن کی جانب سے دھوکا دینے کی توقع نہیں کرتی اور موت کو گلے لگالیتی ہے۔

    ڈرامے کی آنے والی قسط میں دکھایا گیا ہے کہ اصفی نیشا کو گھر سے جانے کے لیے کہتا ہے لیکن وہ جانے سے انکار کردیتی ہے، دوسری جانب احمر کراچی پہنچتا ہے اور اصفی کے آفس میں ہی بڑے عہدے پر آجاتا ہے، اس تقریب میں نیشا بھی موجود ہوتی ہے اور وہ احمر کو دیکھنے کے بعد اصفی سے اپنا رویہ تلخ کرلیتی ہے۔

  • ’’وقت ہمیشہ مرہم نہیں بنتا‘‘

    ’’وقت ہمیشہ مرہم نہیں بنتا‘‘

    کراچی: پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے اپنے مرحوم والد کی برسی کے موقع پر جذباتی پوسٹ شیئر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ مایا علی نے فوٹو شیئر ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے والد کی یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بابا چار سال قبل آپ ہمیں اس دنیا میں تنہا چھوڑ کر چلے گئے تھے۔‘

    انہوں نے لکھا کہ ’لوگ کہتے ہیں وقت سے اچھا مرہم کوئی نہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہمیشہ وقت مرہم نہیں بنتا۔‘ مایا علی نے کہا کہ ’بابا میں ہر لمحہ آپ کو یاد کرتی ہوں، آپ ہمیشہ میری دعاؤں اور خیالات میں شامل ہوتے ہیں۔‘

    مایا علی نے مداحوں کو پیغام دیا کہ ’والدین کو اہمیت دیں اور ان کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں، جب وہ ایک بار چلے گئے تو لوٹ کر واپس نہیں آئیں گے۔

    اداکارہ نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ان کے مرحوم والد کے لیے سورۃ الفاتحہ پڑھیں۔

    مایا علی کی جذباتی پوسٹ پر مداحوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ آپ کے مرحوم والد کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

    ایک صارف نے اداکارہ کو ہمت دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ کے بابا ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں۔‘

  • اداکارہ زارا نور عباس کی تصویر مداحوں کو بھاگئی

    اداکارہ زارا نور عباس کی تصویر مداحوں کو بھاگئی

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس کی تصویر مداحوں کو بھا گئی۔

    تفصیلات کے مطابق شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی جس کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    زارا نور عباس نے اپنی تصویر میں خوبصورت اسٹائل اپنایا ہوا ہے، اداکارہ نے سنہری بالوں سے ایک آنکھ کو چھپا رکھا ہے، جس میں وہ انتہائی پرکشش نظر آرہی ہیں۔

    مداح ان کی تصویر دیکھ کر تعریف کیے بنا نہ رہ سکے اور دل کھول کر ان کی تصویر کی تعریف کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    Trick or treat?

    A post shared by Zara Noor Abbas Siddiqui (@zaranoorabbas.official) on

    ایک مداح نے تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’زارا آپ بہت اچھی لگ رہی ہیں، ایک اور صارف نے کہا کہ اتنی خوبصورتی کہاں سے لائی ہیں۔

    واضح رہے کہ شوبز سے جڑی شخصیات سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کافی متحرک رہتی ہیں اور ان کی جانب سے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہنے کے لیے مختلف تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی جاتی ہیں، مداح کی اپنی پسندیدہ فنکار کی تصویر کو پسند کرتے ہیں۔

    اداکارہ کی تصویر کو ایک لاکھ سے زائد مداحوں نے پسند کیا ہے اور ایک ہزار کے قریب صارفین نے اس پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

  • ارمینا خان ’لفٹ‘ چھوڑ کر سیڑھیوں سے جانے پر غصہ کیوں ہوگئیں؟

    ارمینا خان ’لفٹ‘ چھوڑ کر سیڑھیوں سے جانے پر غصہ کیوں ہوگئیں؟

    کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارمینا رانا خان نے لفٹ سے باہر نکل سیڑھیوں کا انتخاب کرنے کی وجہ سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارمینا خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے سے متعلق بتایا کہ 5 افراد بغیر فیس ماسک لفٹ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے لگے جس پر وہ لفٹ سے باہر آگئیں۔

    اداکارہ کے مطابق انہوں نے لفٹ سے باہر آکر سیڑھیوں سے جانے کو ترجیح دی، ارمینا خان نے ان افراد کے اس طرز عمل پر غصے کا اظہار بھی کیا۔

    ارمینا خان نے لوگوں کی جانب سے اس بے احتیاطی پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایسے لوگ جن میں کورونا کی علامات نہ ہوں دوسرے کی موت کا سبب بن سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ کی 29 تاریخ کو بھی اداکارہ نے اسی طرح کے واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔

    ارمینا رانا خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں، وہ کئی بار سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کورونا وائرس سے متعلق آگاہی پیغام بھی شیئر کرچکی ہیں، ساتھ ہی وہ مداحوں کو اپنی روزمرہ کی مصروفیات سے متعلق بھی آگاہ کرتی رہتی ہیں۔

  • معروف ماڈل فروا علی کاظمی کورونا وائرس میں مبتلا

    معروف ماڈل فروا علی کاظمی کورونا وائرس میں مبتلا

    کراچی: پاکستان فیشن انڈسٹری کی معروف ماڈل فروا علی کاظمی کورونا وائرس کی شکار ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف ماڈل فروا علی کاظمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں بتایا کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئی ہیں۔

    ماڈل نے انسٹاگرام پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، لہٰذا گزشتہ ہفتے ان سے جس کسی نے بھی ملاقات کی، وہ براہ کرم خود کو قرنطینہ کرلیں۔‘

    انہوں نے کہا کہ سردرد، کھانسی، جسمانی درد میں مبتلا تمام افراد کورونا ٹیسٹ لازمی کروائیں، میں نے اپنی علامات کو موسمی بخار سمجھ لیا تھا جس کی وجہ سے کورونا ٹیسٹ میں تاخیر ہوئی۔

    ماڈل نے اپنے دوستوں کو کورونا وائرس کی علامات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ’مجھے جو علامات ظاہر ہوئیں اُن میں جسمانی درد، متلی، ذائقہ، بو اور بھوک میں کمی شامل ہے۔‘

    فروا نے بتایا کہ ان کے شوہر کی کورونا رپورٹ آگئی ہے جس کے نتائج منفی آئے ہیں۔

    معروف ماڈل فروا کاظمی کورونا وائرس کی شکار ہوگئیں

    واضح رہے کہ ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار عثمان مختار بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں جس کی اطلاع اُنہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں دی۔

    قبل ازیں 11 اکتوبر کو پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل علیزے گبول کرونا وائرس کا شکار ہوئیں جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا۔

    خیال رہے کہ متعدد فنکار کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں، 29 ستمبر کو فلم اور ڈراما انڈسٹری کے نامور اور سینئر اداکار مرزا شاہی کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے تھے۔

    علاوہ ازیں اداکارہ سکینہ سموں، ندا یاسر، یاسر نواز، روبینہ اشرف، گلوکار ابرار الحق، بلال مقصود، کامیڈین و میزبان شفاعت علی اور واسع چوہدری بھی وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

  • مرحوم بیٹی کی سالگرہ، اداکار محسن عباس نے یادگار ویڈیو شیئر کردی

    مرحوم بیٹی کی سالگرہ، اداکار محسن عباس نے یادگار ویڈیو شیئر کردی

    کراچی: شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر نے مرحوم بیٹی کی سالگرہ کے موقع پر یادگار ویڈیو شیئر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار محسن عباس حیدر نے مرحوم بیٹی ماھوین عباس حیدر کی سالگرہ کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جذباتی ویڈیو پوسٹ کردی۔

    اداکار کی جانب سے شیئر کردہ ایکٹ منٹ 39 سیکنڈ کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ننھی شہزادی کو گود میں اٹھائے پیار کررہے ہیں، انہوں نے ماھوین کی خوبصورت تصاویر بھی شیئر کی اور کیپشن لکھا کہ ’سالگرہ مبارک ہو وینو‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    #RIP #MAHveenAbbasHaider #MeriBeti #VeenuKayBaba

    A post shared by (@mohsinabbashaider) on

    مداحوں کی جانب سے اداکار کی پوسٹ کو پسند کیا جارہا ہے، مداح محسن عباس حیدر کو صبر کی تلقین کرنے کے ساتھ ساتھ ننھی پری کو سالگرہ کی مبارک باد اور دعائیں دے رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ محسن عباس حیدر کے گھر 27 اکتوبر 2017 کو بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے ماھوین رکھا تھا، والد بننے پر محسن عباس بے حد خوش تھے مگر اُن کی خوشیوں کو نظر لگ گئی اور اُن کی کل کائنات 15 دسمبر کو بابا سے ہمیشہ کے لیے بچھڑ گئی تھی۔

    اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر انتہائی دُکھی دل کے ساتھ ننھی پری ماھوین عباس حیدر کے انتقال کی خبر دی اور خصوصی دعاؤں کی اپیل بھی کی تھی۔

    محسن عباس اتنے بڑے صدمے سے دوچار ہونے کے بعد رنجیدہ تھے جس کا اظہار انہوں نے ’ماھوین کے نام‘ نظم تحریر کر کے کیا تھا۔

     

  • پاکستانی آرٹسٹ نے ’حلیمہ سلطان‘ کا روپ دھار لیا

    پاکستانی آرٹسٹ نے ’حلیمہ سلطان‘ کا روپ دھار لیا

    کراچی: معروف پاکستانی میک اپ آرٹسٹ شعیب خان نے شہرہ آفاق ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ حلیمہ سلطان (اسرا بیلگیچ) کا روپ دھار لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی میک اپ آرٹسٹ شعیب خان نے ترک سیریز ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ حلیمہ سلطان کو منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    شعیب خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کیں، تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے ناصرف حلیمہ سلطان کے جیسا میک اپ کیا ہوا ہے بلکہ ان کا لباس اور جیولری بھی ترک اداکارہ کے کردار سے ملتی جلتی ہے۔

    میک اپ آرٹسٹ نے تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’حلیمہ سلطان ایک ایسا متاثر کن کردار ہے جو نرم مزاج، خوبصورت، ہمدرد، جذباتی اور عقلمند ہونے کے ساتھ ہی آزاد نظم و ضبط کی مالک بھی ہے۔‘

    انہوں نے لکھا کہ ’آج میں اُسی متاثر کن شخصیت کو اپنے مخصوص انداز میں خراج تحسین پیش کررہا ہوں۔‘ شعیب خان نے ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ اسرا بیلگیچ کو بھی ٹیگ کیا۔

    یاد رہے کہ شعیب خان اکثر خود کو مشہور خواتین کے روپ اپناتے ہیں، وہ خود کو بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پاڈوکون، انجلینا جولی سمیت مختلف کرداروں میں ڈھال چکے ہیں لیکن ان کے میڈم نورجہاں کے روپ کو سوشل میڈیا پر بھرپور پذیرائی ملی تھی۔