Category: انٹرٹینمںٹ

  • اسپائیڈر مین کا ایک اور عالمی اعزاز!

    اسپائیڈر مین کا ایک اور عالمی اعزاز!

    اسپائیڈر مین سیریز کی نئی فلم نووے ہوم نے اس ہفتے کے اختتام پر دنیا بھر میں باکس آفس پر 1.69 بلین ڈالر کمائی کا ریکارڈ بناڈالا۔

    اسپائیڈر سیریز فلم نے کمائی میں جراسک ورلڈ اور دی لائن کنگ جیسی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جنہوں نے بالترتیب 1.67 اور 1.66 بلین ڈالر سمیٹے تھے۔

    اس فلم نے چھٹے ہفتے میں ڈومیسٹک سینما پر تاحال 721 ملین ڈالر اور بین الاقوامی سطح پر 970.1 ملین ڈالر کمائے ہیں۔

    واضح رہے کہ اسپائیڈر مین نووے ہوم نے یہ عالمی ریکارڈ چین میں ریلیز ہوئے بغیر توڑا ہے جو کہ فلموں کے لیے دنیا کی سب سے بڑی مارکیٹ سمجھی جاتی ہے۔

    فلم کی ریلیز کو ابھی صرف 6 ہفتے ہی ہوئے ہیں اور شمالی امریکا میں 14.1 ڈالر کی آمدن کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہوگئی ہے۔

    یہ فلم برطانیہ میں اب تک 116 ملین ڈالرز، میکسیکو میں 73.3 ملین ڈالر، جنوبی کوریا میں 60.6 ملین ڈالر اور فرانس میں 59.9 ملین ڈالر کما چکی ہے۔

  • نادیہ خان کی شوہر کے ساتھ  تصویر کے چرچے

    نادیہ خان کی شوہر کے ساتھ تصویر کے چرچے

    کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان کی شوہر کے ہمراہ نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے شوہر کے ہمراہ چنگچی رکشہ میں تصویر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    مذکورہ تصویر میں نادیہ خان اور ان کے شوہر چنگچی میں بیٹھے ہیں اور ان کے شوہر رکشہ چلا رہے ہیں، تصویر میں نادیہ خان خوشی کا اظہار کر رہی ہیں جبکہ ان کے شوہر چنگچی چلانے میں مصروف ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل نادیہ خان نے اپنے شوہر کی سالگرہ کے موقع پر اُن کے لیے انسٹاگرام پر محبت بھرا پیغام جاری کیا تھا۔

    نادیہ خان نے اپنے شوہر سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا تھا کہ میری زندگی میں شامل ہوکر مجھے محبت اور عزت و احترام دینے کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔

    اداکارہ نے مزید لکھا تھا کہ میری دُعا ہے کہ ہم اسی طرح ہماری لاتعداد سالگرہ ایک ساتھ منائیں۔

    واضح رہے کہ نادیہ خان رواں سال کی شروعات میں ریٹائرڈ پی اے ایف آفیسر اور فائٹر پائلٹ فیصل ممتاز راؤ کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

    نادیہ خان کے شوہر پاک فضائیہ میں 18 سال تک خدمات انجام دینے کے بعد 2009 میں ونگ کمانڈر کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے اور متحدہ عرب امارات کی فضائیہ میں پہلے انسٹرکٹر پائلٹ اور پھر چیف آف سیفٹی کی حیثیت سے شامل ہوئے۔

    نادیہ خان اس سے قبل بھی شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں اور اُن کے تین بچے ہیں، اُن کی بڑ ی بیٹی کا نام علیزے، بیٹے کا نام اذان اور سب سے چھوٹے بیٹےکا نام کیان ہے۔

  • امجد صابری کے بیٹے نے پسندیدہ پی ایس ایل ٹیم کا نام بتادیا

    امجد صابری کے بیٹے نے پسندیدہ پی ایس ایل ٹیم کا نام بتادیا

    کراچی: معروف قوال مرحوم امجد صابری کے بڑے صاحبزادے مجدد صابری نے پی ایس ایل کے چھٹے سیزن میں اپنی پسندیدہ ٹیم کے بارے میں بتادیا۔

    تفصیلات کے مطابق حال ہی میں مجدد صابری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سوال جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں مداحوں نے ان سے مختلف سوالات پوچھے۔

    سیشن کے دوران ایک صارف نے مجدد صابری سے پوچھا کہ پی ایس ایل 6 میں آپ کی پسندیدہ ٹیم کون سی ہے؟ جواب میں مجدد صابری نے کہا کہ کراچی کنگز ان کی پسندیدہ ٹیم ہے۔

    ایک اور صارف نے پوچھا کہ آپ کو اسلام آباد اور لاہور میں سے کونسا شہر زیادہ پسند ہے؟ اس کے جواب میں مجدد صابری نے کہا کہ مجھے سب سے زیادہ کراچی پسند ہے۔

    واضح رہے کہ امجد صابری کے انتقال کے بعد ان کے اہلخانہ لاہور میں رہائش پذیر ہیں، لاہور میں رہنے کے باوجود بھی وہ کراچی سے اتنی ہی محبت کرتے ہیں جیسے ان کے والد کیا کرتے تھے۔

    یاد رہے کہ کراچی میں 4 سال قبل 16 رمضان 22 جون 2016 کو امجد صابری کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، ان کے 5 بچے ہیں جن میں تین بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔

  • حنا درانی نے والد کی وفات پر جذباتی پیغام شیئر کردیا

    حنا درانی نے والد کی وفات پر جذباتی پیغام شیئر کردیا

    کراچی: پاکستانی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار اور 1970 کی مقبول فلم ’ہیر رانجھا‘ میں ’رانجھا‘ کا کردار ادا کرنے والے اداکار اعجاز درانی کی بیٹی حنا درانی نے والد کی وفات پر جذباتی پیغام شیئر کردیا۔

    حنا درانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر والد کے ہمراہ اپنی یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے پیارے بابا، انسان کو ہر لحاظ سے انتہائی قابل احترام، نرم دل، ہمدرد، ہنر مند اور ناقابل یقین ہونا چاہیے اور آپ میں یہ تمام خوبیاں موجود تھیں۔‘

    انہوں نے لکھا کہ ’آپ نے اپنی زندگی کے ہر رشتے کو بخوبی نبھایا، آپ ناصرف بہترین انسان تھے بلکہ ایک اچھے بیٹے، شوہر، والد، چچا اور دادا بھی تھے۔‘

    حنا درانی نے لکھا کہ ’آپ نے مجھے ہمیشہ درست صحیح راستے پر چلنا اور دوسروں کی مدد کرنا سکھایا۔‘

    اعجاز درانی کی بیٹی نے لکھا کہ ’آپ کے انتقال نے میرا دل توڑ دیا ہے اور آپ میرے دل کا ایک ٹکڑا اپنے ساتھ لے گئے ہیں، لیکن میں پھر بھی ہمیشہ آپ سے محبت کرتی رہوں گی۔

    انہوں نے اپنے مرحوم والد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ نے ہم سب کے لیے جو کچھ بھی کیا میں اس کے لیے آپ کی بے حد شکر گزار ہوں اور میری دعا ہے کہ آپ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا ہو۔‘

    حنا درانی نے لکھا کہ ’آپ کی وفات کے بعد، ہمیں جن لوگوں کے پیغامات موصول ہورہے ہیں اُس کے بعد یہ واضح ہوگیا ہے کہ آپ ہمیشہ ضرورت مندوں کی مدد کرتے تھے۔

    آخر میں اُنہوں نے تمام صارفین سے اعجاز درانی کی مغفرت کے لیے دُعا کرنے کی اپیل کی۔

  • کنگنا رناوت کے وارنٹ گرفتاری جاری

    کنگنا رناوت کے وارنٹ گرفتاری جاری

    نئی دہلی: معروف بھارتی نغمہ نگار جاوید اختر کی جانب سے دائر ہتک عزت کیس میں اداکارہ کنگنا رناوت کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی کی مقامی عدالت نے یکم مارچ کو ہتک عزت کیس میں عدالت میں پیش نہ ہونے پر بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

    واضح رہے کہ نغمہ نگار جاوید اختر نے ایک درخواست دائر کی تھی جس میں انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ کنگنا رناوت نے ان کی تضحیک کی ہے۔

    جاوید اختر کی درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے عدالت نے کنگنا رناوت کو یکم مارچ کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا، تاہم آج جاوید اختر اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت پہنچے لیکن کنگنا رناوت عدالت میں پیش نہیں ہوئیں جس کے بعد عدالت نے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

    مزید پڑھیں: کنگنا رناوت کو عدالت نے طلب کرلیا

    یاد رہے کہ گزشتہ برس جاوید اختر نے ممبئی کے علاقے اندھیری میں میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ کنگنا راناوت نے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت پر میڈیا کو دیے گئے بیانات اور تبصروں میں بے بنیاد تبصرے کیے جس سے ان کے وقار کو نقصان پہنچا ہے۔

    اپنے خلاف الزامات عائد کیے جانے پر جاوید اختر نے تعزیرات ہند کے تحت کنگنا رناوت کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

    جاوید اختر کا کہنا تھا کہ کنگنا رناوت نے بے بنیاد تبصروں میں ان کا خواہ مخواہ ذکر کیا جو ان کی بدنامی کا سبب اور شہرت کے لیے نقصان کا باعث ہے۔

  • عائشہ خان کی بیٹی اور شوہر کے ہمراہ  تصویر وائرل

    عائشہ خان کی بیٹی اور شوہر کے ہمراہ تصویر وائرل

    کراچی: شادی کے بعد شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی اداکارہ عائشہ خان نے شوہر میجر عقبہ اور بیٹی ماہ نور کے ہمراہ تصویر شیئر کردی۔

    سابقہ اداکارہ عائشہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شوہر میجر عقبہ اور بیٹی ماہ نور کے ہمراہ خوبصورت تصویر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    عائشہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی یہ فیملی کی خوبصورت سیلفی مداحوں کو خوب بھا رہی ہیں، مداحوں کی جانب سے تصویر پر لائیکس اور دعائیہ کمنٹس کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    اس سے قبل عائشہ خان نے شوہر میجر عقبہ کے ہمراہ سال 2021 کی پہلی سیلفی شیئر کی تھی۔

    تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ شوہر میجر عقبہ کے ہمراہ گاڑی میں موجود ہیں، عائشہ خان نے سال نو کی پہلی سیلفی شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا تھا کہ ’2021 ہم تمہارے لیے تیار ہیں۔

    واضح رہے کہ 15 اپریل 2018کو عائشہ خان اور میجر عقبہ ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے جس میں عزیز و اقارب سمیت قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔

    اُن کے ہاں سال 2019 میں 12 ربیع الاول کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے ’ماہ نور‘ رکھا۔

    عائشہ خان نے 20 برس قبل یعنی 2000میں پاکستان کی میڈیا انڈسٹری میں قدم رکھا اور کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

    اداکارہ نے 18 سال کے کامیاب کیریئر کے بعد شوبز انڈسٹری کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا تھا۔

  • حنا الطاف کی کونسی بات بری لگتی ہے؟ آغا علی نے بتادیا

    حنا الطاف کی کونسی بات بری لگتی ہے؟ آغا علی نے بتادیا

    شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ‘ پاکستان میں شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کی جانب سے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوالات کے جوابات دئیے۔

    اداکار آغا علی اور حنا الطاف گزشتہ برس مئی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

    آغا علی نے بتایا کہ شادی کے بعد زندگی میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی بس روٹین تبدیل ہوگئی ہے اور میں بہت پرسکون ہوگیا ہوں پہلے بہت جذباتی ہوا کرتا تھا۔

    اداکار نے کہا کہ شادی سے پہلے بہت سے فیصلے جذبات میں لیا کرتا تھا، اب ذہن میں خیال آتا ہے کہ فیملی بنانی ہے، کسی کی بیٹی آپ کے ساتھ ہے وہ اپنا سب کچھ چھوڑ کر آئی ہے تو اس کا خیال رکھنا ہے۔

    آغا علی نے کہا کہ ہمارے وارڈ روب میں 90 فیصد میرے کپڑے طریقے سے رکھتے ہیں لیکن حنا جب بھی شوٹ پر جانے کے لیے ایک شرٹ نکالتی ہیں تو متعدد کپڑے بکھیر دیتی ہیں اور پھر وہ تین دن بعد کپڑے ٹھیک کرکے رکھتی ہیں یہ بات مجھے بہت بری لگتی ہے۔

    اداکار نے بتایا کہ میں بھی کبھی کبھی تیار ہوتے وقت چیزیں پھیلا دیتا ہوں لیکن ایسا روز نہیں ہوتا اور کبھی کسی چیز پر مٹی دکھائی دیتی ہیں تو میں کپڑا لے کر خود ہی صاف کردیتا ہوں۔

    آغا علی کا کہنا تھا کہ گھر میں جالے اکثر مجھے اس لیے نظر آجاتے ہیں کہ میرا قد لمبا ہے اور حنا کا قد چھوٹا ہے اس کے علاوہ حنا کی نظر بھی تھوڑی کمزور ہے۔

    جھگڑے سے متعلق سوال پر آغا علی نے کہا کہ حنا اور میرا جھگڑا بہت کم ہوتا ہے اور کبھی کوئی غصہ بھی ہوجائے تو خاموشی اختیار کرلی جاتی ہے۔

    اداکار نے کہا کہ جھگڑے کے بعد حنا الطاف اکثر مجھے منا لیتی ہیں لیکن میں انہیں کم ہی مناتا ہوں، ایک سوال کے جواب میں آغا علی نے کہا کہ حنا باتیں زیادہ کرتی ہیں اور میں سنتا بھی ہوں، سیٹ کے قصے اکثر ہماری گفتگو میں شامل رہتے ہیں۔

    آغا علی نے کہا کہ فضول خرچ میں زیادہ ہوں، حنا اکثر مجھے اس پر ڈانٹتی بھی ہیں میں کبھی کبھی بہت زیادہ آن لائن شاپنگ کرلیتا ہوں جبکہ حنا بہت کفایت شعار بیوی ہیں۔

  • عثمان خالد بٹ نے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    عثمان خالد بٹ نے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    کراچی: شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عثمان خالد بٹ نے اپنی شادی سے متعلق زیر گردش خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

    پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے معروف اداکار عثمان خالد بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شادی سے متعلق افواہوں کی تردید کردی۔

    عثمان خالد بٹ نے انسٹاگرام پر اپنے نئے ڈرامہ سیریل کے ایک منظر کی تصویر شیئر کی جس میں ان کی شادی ہورہی ہے۔

    اداکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’میری شادی اتنی جلدی ہوئی ہے کہ سنگل ٹیک میں ہی ہوگئی۔‘

    عثمان خالد بٹ نے کہا کہ ’میں حیران و پریشان ہوگیا تھا کہ جب میرے دوستوں نے مجھے ان مختلف نیوز چینلز اور بلاگز کے اسکرین شاٹ بھیجے جہاں میری شادی کی خبریں زیر گردش تھیں۔‘

    اداکار نے کہا کہ ’میری بہن نے مجھے کیک پر پیغام لکھ کر بھیجا کہ کیا مجھے تمہاری کسی شادی پر مدعو کیا جاسکتا ہے؟‘

    عثمان خالد بٹ نے کہا کہ ’میری کوئی شادی نہیں ہوئی ہے بلکہ یہ میرے آنے والے نئے ڈرامہ سیریل کے ایک منظر کی تصویر ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔‘

    انہوں نے کہا کہ جب سینئر اداکار اور رشتہ داروں کی جانب سے آپ کو شادی کی مبارک باد ملنا شروع ہوجائیں تو وضاحت دینا ضروری ہوجاتا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی تھیں کہ اداکار عثمان خالد بٹ نے اداکارہ سدرہ نیازی سے شادی کرلی ہے۔

  • کرس گیل کے بعد ماہرہ خان کا ’گگلی چیلنج‘ ویڈیو وائرل

    کرس گیل کے بعد ماہرہ خان کا ’گگلی چیلنج‘ ویڈیو وائرل

    کراچی: پی ایس ایل 6 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کرس گیل کے متعارف کردہ ’گگلی چیلنج‘ نے کھلاڑیوں کے بعد فنکاروں کو بھی اپنے سحر میں مبتلا کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کرس گیل کے گگلی چیلنج پر اداکارہ ماہرہ خان نے رقص کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    پی ایس ایل کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں ماہرہ خان کو گگلی چیلنج پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل کرس گیل کے گگلی چیلنج پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی اور قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے ڈانس کیا، پی ایس ایل کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر حسن علی کی ویڈیو شیئر کی گئی تھی جس میں حسن علی کو گگلی چیلنج پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    افغانستان سے تعلق رکھنے والے پی ایس ایل کی ٹیم لاہور قلندرز کے کھلاڑی راشد خان نے بھی گگلی چیلنج میں حصہ لیا تھا۔

    یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے شائقین کو بھی گگلی چیلنج پر اپنی ویڈیو شیئر کرنے کی پیشکش کی گئی تھی۔

  • حمزہ علی عباسی کی بیٹے کے ساتھ تصویر کے چرچے

    حمزہ علی عباسی کی بیٹے کے ساتھ تصویر کے چرچے

    کراچی: شوبز انڈسٹری سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرنے والے اداکار حمزہ علی عباسی کی بیٹے مصطفیٰ کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شوہر اور بیٹے کی خوبصورت تصویر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    نیمل خاور کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حمزہ علی عباسی بیٹے مصطفیٰ عباسی کو گود میں اٹھائے مسکرا رہے ہیں۔

    سابقہ اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بیٹے اور شوہر کو اپنی پوری دنیا قرار دیا اور اللہ کا شکر بھی ادا کیا۔

    واضح رہے کہ معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور 25 اگست 2019 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، حمزہ اور نیمل کے ہاں گزشتہ برس 30 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

    Hamza Ali Abbasi with his Wife and Son - Latest Pictures

    حمزہ علی عباسی نے گھر آئے ننھے مہمان کی خوشخبری مداحوں کو اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں دی تھی، اداکار نے بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے نام محمد مصطفیٰ عباسی لکھا تھا۔