Category: انٹرٹینمںٹ

  • عمیر جسوال اور ثنا جاوید شادی کے بندھن میں بندھ گئے

    عمیر جسوال اور ثنا جاوید شادی کے بندھن میں بندھ گئے

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق گلوکار عمیر جسوال اور معروف اداکارہ ثنا جاوید نے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، شادی کی تقریب کراچی میں انجام پائی جس میں قریبی رشتے داروں نے شرکت کی۔

    عمیر جسوال نے نکاح کی تصویر پوسٹ کیں اور الحمد للہ لکھا ، اداکارہ نے بھی انسٹاگرام پر الحمد للہ لکھ کر وہی تصویر شیئر کی جو ان کے شوہر نے شیئر کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    Alhamdullilah 🥰

    A post shared by Umair Jaswal (@umairjaswalofficial) on

    گلوکار عمیر جسوال کے بھائی یاسر اور عذیر نے بھائی کی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے تصاویر شیئر کردیں ۔

    ثنا جاوید اور عمیر جسوال کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور مداحوں کی جانب سے دونوں کو مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

    واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی تھیں کہ مشہور اداکارہ ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں، دونوں کی شادی کی خبروں نے مداحوں کو بھی حیران کردیا تھا۔

    دونوں شوبز شخصیات سے جڑے قریبی افراد کا کہنا تھا کہ ثنا جاوید اور عمیر جسوال بہت جلد ایک پروقار تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔

  • فلک شبیر اہلیہ سارہ خان کے نقش قدم پر چلنے لگے

    فلک شبیر اہلیہ سارہ خان کے نقش قدم پر چلنے لگے

    کراچی: معروف پاکستانی گلوکار فلک شبیر نے اہلیہ سارہ خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اداکاری  کی دنیا کے قدم رکھنے کا عندیہ دے دیا ۔

    تفصیلات کے مطابق ’روگ‘ گانے سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے گلوکار فلک شبیر نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ وہ  اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے جارہے ہیں، گلوکار کا کہنا ہے اداکاری مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں۔

    فلک شبیر نے کہا کہ اداکاری کے لیے آپ کو زیادہ تحمل کی ضرورت ہوتی ہے اس کے برعکس بطور گلوکار محافل موسیقی بہت ہی خوشگوار ہوتی ہے اور ماحول سرد ہوتا ہے، مداحوں سے ملتے ہیں، گفتگو کرتے ہیں تو اس میں کافی تفریح میسر آتی ہے، محافل موسیقی میں سب کچھ زندہ دل اور تفریح ہے۔

    Is Falak Shabir All Set To Make His Acting Debut 1

    مزید پڑھیں: سارہ خان اور فلک شبیر رشتہ ازدواج میں منسلک

    انہوں نے بتایا کہ ایک دن سارہ سے ملنے کے لیے سیٹ پر پہنچا تو احسان ہوا کہ اداکاری میں بہت صبر کی ضرورت ہوتی ہے، آپ کو ایک ہی سیٹ پر 10 سے 12 گھنٹے گزارنے پڑتے ہیں لہٰذا مجھے یقین ہے کہ اداکاری کرنا مشکل ہے لیکن یہ ناممکن نہیں۔

    Is Falak Shabir All Set To Make His Acting Debut 42

    گلوکار نے کہا کہ میں نے اہلیہ سارہ خان سے اداکاری کی کلاسز لینا شروع کردی ہیں اور اچھے کی امید ہے، جب اداکاری کروں گا تو آپ کو یقیناً حیرانگی ہوگی۔

    یاد رہے کہ 16 جولائی کو سارہ خان اور فلک شبیر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، اُن کی منگنی اور رخصتی میں صرف ایک دن ہی لگا۔ ایک روز قبل یعنی 15 جولائی کو اداکارہ نے تصدیق کی تھی کہ انہوں نے اپنے دلہا کا انتخاب کرلیا، بعد ازاں سارہ نے بتایا کہ وہ فلک شبیر ہیں۔

  • سنجو بابا نے کینسر کے خلاف جنگ جیت لی

    سنجو بابا نے کینسر کے خلاف جنگ جیت لی

    ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت نے موذی مرض کینسر کو شکست دے دی اور اب وہ مکمل طور پر صحت یاب ہوگئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت کینسر جیسے موذی مرض سے مکمل طور پر صحت یاب ہوگئے، اداکار نے گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی تھی۔

    61 سالہ سنجے دت کے دوست اجے اروڑا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سنجے دت اب مکمل طور پر صحت یاب ہوگئے ہیں۔

    اجے اروڑا کا کہنا تھا کہ میں پہلے دن سے ہی جانتا تھا کہ سب ٹھیک ہوجائے گا، سنجو نے بہت محنت کی اور اب جب تمام رپورٹس درست ہیں، ہمیں یہ کہتے ہوئے خوشی ہوئی کہ سنجے دت بالکل ٹھیک ہیں اور انہوں نے اپنا کام بھی دوبارہ شروع کردیا ہے۔

    مزید پڑھیں: ’یہ نشان میری زندگی کا حالیہ داغ ہے‘ :‌ سنجے دت کی ویڈیو وائرل

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سنجے دت نے ستمبر میں ٹوئٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو اطلاع دی تھی کہ وہ طبی مسائل کی وجہ سے سوشل میڈیا اور اپنے کام سے کچھ وقفہ لے رہے ہیں۔

    سنجے دت کی جانب سے بریک لینے کے اعلان کے بعد ان کی بیماری پر قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں اور بھارتی میڈیا نے اداکار کے قریبی ذرائع کا حوالہ دے کر ان کے کینسر میں مبتلا ہونے کی خبر دی تھی تاہم سنجے دت یا ان کے اہلخانہ نے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی تھی۔

    بعدازاں بھارتی اداکار نے خود کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی تھی اور انہوں انسٹاگرام کے ذریعے اپنے مداحوں کو پیغام دیا تھا کہ وہ جلد بیماری کو شکست دینے کا عزم رکھتے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے دت نے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا لیکن میڈیا نے ان کے دوست اجے اروڑا سے رابطہ کرکے اس بات کی تصدیق کی۔

  • مینو کی خودکشی نے مداحوں کو رُلا دیا

    مینو کی خودکشی نے مداحوں کو رُلا دیا

    کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’جلن‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ اریبہ حبیب (میشا) کی خودکشی نے مداحوں کو غمزدہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل جلن میں میشا کا کردار نبھانے والی اداکارہ اریبہ حبیب نے شوہر اصفی (عماد عرفانی) کی بے وفائی اور بہن نشا (منال خان) کی جانب سے دھوکا دئیے جانے پر خود کو آگ لگا کر خودکشی کرلی، ڈرامے کی 18 ویں قسط میں مینو کی خودکشی دیکھ کر مداح افسردہ ہوگئے۔

    میشا نے انتہائی قدم اس وقت اٹھایا جب نشا اپنے اور اصفی کے نکاح کی دعوت مینو کو دیتی ہے، مینو سے یہ بات برداشت نہیں ہوتی اور وہ پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگالیتی ہے۔

    مینو کی موت کے بعد پولیس اصفی کے گھر پہنچتی ہے اور اس سے اہلیہ کی خودکشی کی وجہ دریافت کرتی ہے تو اصفی پولیس کو دئیے گئے بیان میں مینو کو ذہنی مریض قرار دے دیتا ہے۔

    ادھر اصفی کی بہن کنزا (نادیہ حسین) بھائی کو صاف صاف جتا دیتی ہے کہ مینو سے بے وفائی کے بعد میں اس گھر ، جائیداد اور کاروبار سے اپنا حصہ الگ کررہی ہوں ، اس وقت اصفی اس بات پر دھیان نہ دیتے ہوئے نشا کو لے کر چھٹیاں گزارنے چلا جاتا ہے۔

    اصفی جب نشا کو یہ بتاتا ہے کہ کاروبار میں بہن کنزا کے شیئرز زیادہ ہیں تو نشا اصفی پر برس پڑتی ہے اور کہتی ہے کہ تم نے مجھے پہلے کیوں نہیں بتایا، اصفی نشا کا یہ روپ دیکھ کر حیران رہ جاتا ہے اور کہتا ہے کہ ’تم نے مجھ سے پیسے کے لیے شادی کی تھی۔

    دولت کی خاطر اصفی سے شادی کرنے والی نشا کیا اصفی کو چھوڑ دے گی؟ کیا اصفی کو مینو جیسی محبت کرنے والی بیوی کی موت پر پچھتاوا ہوگا؟ یہ سب جاننے کے لیے  ڈرامہ سیریل ’جلن‘ اے آر وائی ڈیجیٹل پر ہر بدھ کی رات 8 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔

    سوشل میڈیا پرجلن ڈرامہ دیکھنے والے مداح جہاں مینو کی موت پر افسردہ ہوئے وہیں اصفی اور نیشا پر تنقید بھی کرنے لگے ، صارفین کا کہنا تھا کہ  اصفی اور نشا  نے معصوم سی لڑکی کے ساتھ کیا کیا۔

  • آمنہ الیاس کیپٹن (ر) صفدر پر برس پڑیں

    آمنہ الیاس کیپٹن (ر) صفدر پر برس پڑیں

    کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس بھی کیپٹن (ر) صفدر پر برس پڑیں۔

    تفصیلات کے مطابق سینئراداکار خالد انعم کے بعد معروف ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے بھی مزار قائد کے تقدس کی پامالی پر کیپٹن (ر) صفدر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے آمنہ الیاس نے کہا کہ ’کیپٹن (صفدر) کی جانب سے قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی قبر پر جاکر نعرے لگائے جارہے ہیں کہ ’ووٹ کو عزت دو‘، سیاست اور گٹر میں اب کوئی فرق نہیں رہا۔‘

    اداکارہ نے مزید کہا کہ ’یہ لوگ قائد اعظم کو یہ عزت دے رہے ہیں، مجھے یہ بتائیں کیا یہ لوگ اپنے والدین کی قبروں پر بھی جاکر ایسے ہی شور کرتے ہیں اور نعرے لگاتے ہیں اور مجمع اکٹھا کرتے ہیں صرف اپنے مفاد کے لیے۔

    آمنہ الیاس نے کہا کہ مریم نواز، بلاول بھٹو یہ بنیں گے ہمارے حکمران جو جلسوں میں جاکر انڈوں اور ٹماٹروں کے ریٹ بتاتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس میں ناکامی ان کی نہیں ہے بلکہ ناکامی ہماری حکومت کی ہے، حکومت اپنے بانی کے مزار کے تقدس کی حفاظت نہیں کرسکتی تو اور کسی کی کیا حفاظت کرے گی۔

    اداکارہ نے ویڈیو کے آخر میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ کیپٹن (ر) صفدر اور دیگر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے مزار قائد کے احاطے میں سیاسی نعرے لگوائے تھے، رات گئے عزیز بھٹی تھانے میں مقدمہ درج کرتے ہوئے علی الصبح انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا، بعدازاں انہیں عدالت سے ضمانت پر رہائی ملی۔

  • مزار قائد کے تقدس کی پامالی ’’کیپٹن (ر) صفدر سامنے آئے تو تھپڑ ماروں گا‘‘

    مزار قائد کے تقدس کی پامالی ’’کیپٹن (ر) صفدر سامنے آئے تو تھپڑ ماروں گا‘‘

    کراچی: شہر قائد میں مریم نواز کی ریلی کے دوران کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے مزار کے تقدس کی پامالی پر اداکار بھی بول اٹھے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار خالد انعم کا کہنا ہے کہ قبروں پر جاکر فاتحہ خوانی کی جاتی ہے شور اور نعرے بازی نہیں۔

    اداکار خالد انعم کا کہنا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر اگر میرے سامنے آئے تو ان کے منہ پر تھپڑ رسید کروں گا، میرے پاکستان کے قائد اعظم کی عزت کرو۔

    انہوں نے چیف جسٹس گلزار احمد، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی کہ ان کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے۔

    مزید پڑھیں: مریم کی مزار قائد پر حاضری، کیپٹن (ر) صفدر نے سیاسی نعرے لگوادئیے

    واضح رہے کہ مریم نواز کی مزار قائد پر حاضری کے موقع پر مزار کے احاطے میں کیپٹن (ر) صفدر نے سیاسی نعرے لگوائے تھے۔

    پی ٹی آئی رہنما راجہ اظہر اور حلیم عادل شیخ مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر سمیت رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کروانے بریگیڈ تھانے پہنچے تھے، پولیس کا کہنا تھا کہ درخواست جمع کروائی گئی تو مقدمہ درج کرلیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ پی ڈی ایم کی جانب سے کراچی میں جلسہ کیا گیا، مریم نواز، مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے جلسے میں حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

  • انور مقصود نے ماڈل آمنہ الیاس کا خواب پورا کردیا

    انور مقصود نے ماڈل آمنہ الیاس کا خواب پورا کردیا

    کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف مزاح نگار، مصنف، شاعر، ٹی وی میزبان اور مصور انور مقصود نے ٹاپ ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس کے لیے پینٹنگ بنا کر ان کا آدھا خواب پورا کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر آمنہ الیاس نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ماڈل کے ہمراہ انور مقصود بھی موجود ہیں، تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انور مقصود اپنے ہاتھوں سے بنائی گئی خوبصورت پینٹنگ آمنہ الیاس کو بطورِ تحفہ دے رہے ہیں۔

    آمنہ الیاس نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’انور مقصود صاحب نے میرے لیے پینٹنگ تیار کرکے میرا آدھا خواب تو پورا کردیا، میرا مکمل خواب اُس وقت پورا ہوگا جب وہ میرے لیے کچھ تحریر لکھیں گے۔‘

    یاد رہے کہ رنگ و جسامت کا مذاق اُڑانے والوں کے خلاف آواز اُٹھانے والی آمنہ الیاس کو گزشتہ کئی روز سے سابقہ ماڈل آمنہ حق سے متعلق کہی جانے والی بات پر تنقید کا سامنا تھا جس کے بعد انہوں نے حال ہی میں خود پر تنقید کرنے والوں کو سوشل میڈیا پر کرارا جواب دیا ہے۔

    انسٹاگرام پر ماڈل آمنہ الیاس نے ایک طویل ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے سابقہ ماڈل آمنہ حق کو موٹا کہنے کے حوالے سے اپنی وضاحت پیش کی۔

    آمنہ الیاس کا کہنا تھا کہ ’میں نے اپنی زندگی میں کبھی کسی کو موٹا نہیں کہا بلکہ اُس کی جگہ ہاتھی اور گینڈے جیسے الفاظ ضرور استعمال کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی پچھلی ویڈیو میں آپ لوگوں سے کہا تھا کہ ’’وہ میں نہیں ہوں‘‘ تو میں نے ٹھیک کہا تھا کیونکہ وہ میں ہوں نہیں بلکہ وہ میں تھی۔‘

    View this post on Instagram

    #cancelculture

    A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas) on

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’ماں کے پیٹ سے کوئی بھی تمیز سیکھ کر نہیں آتا، اور اب برائے مہربانی یہ نہیں بولیے گا کہ آپ لوگوں نے کبھی ایسی باتیں نہیں کیں۔‘

    اپنی ویڈیو کےآخر میں آمنہ الیاس کا کہنا تھا کہ ’آپ لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ ماضی میں غلط بات کرنے والا آج صحیح بات نہیں کرسکتا اور یہی وجہ ہے کہ کسی کو دوسرا موقع نہیں دیا جاتا۔‘

  • جنت مرزا کی وقار ذکا پر کڑی تنقید

    جنت مرزا کی وقار ذکا پر کڑی تنقید

    کراچی: پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے معروف ٹی وی میزبان وقار ذکا کو ٹک ٹاکرز کے خلاف بولنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری پیغام میں وقار ذکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’پیارے وقار انکل آپ سستی شہرت کی خاطر ٹک ٹاک فنکاروں کے خلاف ویڈیوز بنارہے ہیں جو بالکل مناسب نہیں ہے۔‘

    جنت مرزا نے وقار ذکا کے لیے طویل پیغام میں لکھا کہ ’اگر ٹک ٹاکرز کا مواد نامناسب ہے تو آپ کی اسنیپ چیٹ اسٹوریز، وی لاگز، ویڈیو کالز، لائیو چیٹس سب نے دیکھی ہیں اور ابھی بھی یوٹیوب پر موجود ہیں۔‘

    janat mirza

    ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ ‘وقار ذکا آپ ریٹنگ کے پیچھے اپنی زبان گندی نہ کریں، آپ نے بہت اچھے کام کیے ہوں گے لیکن پہلے اپنی ماضی کی ویڈیوز ڈیلیٹ کروائیں پھر ہماری اصلاح کرتے اچھے لگیں گے۔‘

    انہوں نے لکھا کہ ’ہم نے بڑے اچھے کام کیے ہیں، امداد بھی کی ہے لیکن نیکی کرکے دریا میں ڈالی ہے، آپ کی طرح دکھاوا کرکے وی لاگز نہیں بنائے۔‘

    جنت مرزا نے مزید کہا کہ ’پہلے اپنے آپ کو ٹھیک تو کرلیں پھر ہم ٹک ٹاکرز کو برا بھلا کہئے گا۔‘

    خیال رہے کہ پاکستان میں ٹک ٹاک کی پابندی کے بعد وقار ذکا نے ایک ٹوئٹ میں ٹک ٹاکرز کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

    View this post on Instagram

    Time to change and change everything around you

    A post shared by Waqar Zaka (@waqarzaka) on

    واضح رہے کہ جنت مرزا ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر ایک کروڑ فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار ہیں، پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا نے ملک کی نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر رکھا ہے۔

    گزشتہ دنوں ٹک ٹاک پر پابندی کے بعد جنت مرزا نے دلبرداشتہ ہوکر پاکستان سے جاپان منتقل ہونے کا فیصلہ کیا تھا اور اس کی وجہ عوام کی چھوٹی ذہنیت کو قرار دیا تھا۔

  • ’ان فالو کیوں کیا؟‘ عائزہ اور آمنہ کے درمیان دلچسپ نوک جھونک

    ’ان فالو کیوں کیا؟‘ عائزہ اور آمنہ کے درمیان دلچسپ نوک جھونک

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان اور نامور ماڈل آمنہ الیاس کے درمیان سوشل میڈیا پر دلچسپ نوک جھونک ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف ماڈل آمنہ الیاس گزشتہ کئی دنوں سے رنگ گورا کرنے والی کریم کے اشتہارات میں کام کرنے والے فنکاروں کو تنقید کا نشانہ بنارہی ہیں، گزشتہ دنوں انہوں نے ایک ویڈیو میں آٹے کا تھیلا بھی اپنے منہ پر انڈیل لیا تھا۔

    اداکارہ عائزہ خان نے گزشتہ دنوں فیئرنس کریم کے اشتہار میں کام کیا تو آمنہ الیاس نے وہی روش اختیار کرتے ہوئے عائزہ کو بھی تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔

    عائزہ خان نے خاموشی توڑتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹڑ پر لکھا کہ ’آمنہ الیاس آپ نے بہت محنت سے انڈسٹری میں مقام بنایا ہے اور امید ہے مستقبل میں بھی آپ ایسے ہی کام کرتی رہیں گی۔‘

    عائزہ نے مزید لکھا کہ ’آمنہ آپ کو ان فضول باتوں میں نہیں پڑنا چاہئے، میری نیک تمنائیں اور محبت ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں۔‘

    دوسری جانب آمنہ الیاس نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میں بھی آپ سے محبت کرتی ہوں، آپ نے بہت اچھی نصیحت کی ہے اور مجھے آپ کی رہنمائی کی مستقبل میں بھی ضرورت ہوگی۔‘

    ماڈل آمنہ الیاس نے عائزہ سے سوال کیا کہ ’لیکن آپ نے مجھے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ان فالو کیوں کیا؟‘

     

    View this post on Instagram

     

    Mera gora bannay ka sapna sach hua… Happy birthday to me! 🥳 MUA BY @hunnyharoon DOP @hussain.piart

    A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas) on

  • دہشت گرد کہنے پر مصطفیٰ علی کا ناقدین کو منہ توڑ جواب

    دہشت گرد کہنے پر مصطفیٰ علی کا ناقدین کو منہ توڑ جواب

    نیویارک: ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر مصطفیٰ علی نے دہشت گرد کہنے پر ناقدین کو منہ توڑ جواب دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای کے مقابلوں میں ہر ریسلر کا انٹری دینے کا اپنا ایک مخصوص انداز ہے کوئی روشنیوں کے ساتھ آتا ہے تو کوئی گروپ کی شکل میں نمودار ہوتا ہے اور کوئی بھاگتا ہوا رنگ میں داخل ہوجاتا ہے۔

    مصطفیٰ علی جو پہلے جسم پر لائٹیں باندھ کر رنگ میں اترتے تھے اب انہوں نے اپنا انداز تبدیل کرتے ہوئے رنگ میں ایک گروپ کی شکل میں انٹری دینے کو ترجیح دی۔

    وہ ایک گروپ کی شکل میں آتے ہیں جس میں ان کے ساتھ چھ لوگ موجود ہیں جنہوں نے اپنے چہروں کو ڈھانپ رکھا ہے اور مصطفیٰ علی ان کو لیڈ کررہے ہیں۔

    مصطفیٰ علی کے اس انداز کی زیادہ تر مداحوں نے تعریف کی لیکن کچھ مداح ایسے بھی ہیں جنہوں نے ان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں دہشت گرد ہی قرار دے دیا۔

    ریسلر نے خاموشی توڑتے ہوئے ناقدین کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے صرف اتنا لکھا کہ ’یہ وہی ہیں۔‘

    ایک مداح نیکا نے مصطفیٰ علی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے بہت افسوس ہے آپ کو اس طرح کی تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، آپ کے حقیقی مداح ہمیشہ آپ سے پیار کریں گے اور چاہے کچھ بھی ہوجائے ہمیشہ آپ سے پیار کریں گے۔