Category: انٹرٹینمںٹ

  • مایا علی کی مدد کس کتاب نے کی؟

    مایا علی کی مدد کس کتاب نے کی؟

    کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے مداحوں کو اس کتاب کا نام بتادیا جس نے نئی چیزیں دریافت کرنے میں اداکارہ کی مدد کی۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ مایا علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مشہور کتاب ’ری کلیم یور ہارٹ‘ کی کچھ تصاویر پوسٹ کی جس سے واضح ہورہا ہے کہ اس کتاب نے اداکارہ کو متاثر کیا ہے۔

    مایا علی نے تصویروں کے ساتھ کیپشن میں کتاب کی وہ لائن بھی لکھی جسے پڑھنے کے بعد وہ بہت متاثر ہوئی ہیں۔
    کتاب کی وہ سطر جس نے اداکارہ کو متاثر کیا، ’اگر آپ اس کی تلاش کرتے ہیں تو خدا آپ کو بلند ی عطا کرے گا، اور سمندر کے اندھیروں کو سورج کی روشنی سے بدل دے گا۔‘


    اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مزید لکھا کہ ’اس کتا ب نے اُن کی بہت مدد کی ہے، اس کتاب کو پڑھنے سے اُنہیں وہ چیزیں دریافت کرنے میں مدد ملی ہے جو و ہ آج سے پہلے کبھی ڈھونڈ نہیں سکی تھیں۔‘

    اُنہوں نے لکھا کہ ’اس کتاب کو پڑھنے سے اُنہیں یہ سبق حاصل ہوا ہے کہ جب اللّہ تعالیٰ ہم سے کوئی ہماری پسندیدہ چیز لیتا ہے تو ہمیں مایوس نہیں ہونا چاہیے کیونکہ وہ بدلے میں ہمیں اس سے بہتر چیز لازمی عطا کرتا ہے۔‘

    واضح رہے کہ ’ری کلیم یور ہارٹ‘ ایک انگیریزی کتاب ہے جسے ایک امریکی مسلم مصنف یاسمین مجاہد نے تحریر کیا جبکہ یہ کتاب سال 2015 میں شائع کی گئی تھی۔

  • ’’گوہر جیسی نندیں سدھر جائیں تو بہتر ہے‘‘

    ’’گوہر جیسی نندیں سدھر جائیں تو بہتر ہے‘‘

    کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’نند‘ میں منفی کردار ادا کرنے والی اداکارہ فائزہ حسن کا کہنا ہے کہ معاشرے میں گوہر جیسی نندیں ہوتی ہیں وہ سدھر جائیں تو بہتر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ فائزہ حسن سے ڈرامہ سیریل ’نند‘ میں ان کے کردار ’گوہر‘ سے متعلق گفتگو گئی، ان سے پوچھا گیا کہ نند کا کردار ادا کرنے پر معاشرے کے لیے کیا پیغام دیں گی۔

    اداکارہ فائزہ حسن کا کہنا تھا کہ جو میں نے منفی کردار نند کا ادا کیا ہے بالکل معاشرے میں ایسی نندیں ہوتی ہیں جبھی کہانی لکھی گئی ہے، معاشرے کے لیے یہی کہوں گی ایسی نندیں سدھر جائیں تو بہتر ہے۔

    گزشتہ دنوں فائزہ حسن کا کہنا تھا کہ وہ اس سے بھی زیادہ خطرناک کردار کرسکتی ہیں کیونکہ وہ اداکارہ ہیں اور یہ ان کا کام ہے، اگر انہیں معصوم عورت کا کردار دیا جائے گا تو وہ اسے بھی نبھائیں گی کیونکہ بطور اداکارہ یہ ان کا کام ہے کہ اپنے کردار کو 100 فیصد سے بھی بہتر ادا کریں۔

    فائزہ نے بتایا کہ کیونکہ وہ گھریلو مصروفیات کی وجہ سے کم کام کرتی ہیں اس لیے اب تک انہیں کسی تلخ تجربے کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے، کیونکہ اداکاری ان کا شوق ہے اور وہ زیادہ کام کرنا چاہتی بھی نہیں ہیں۔

    واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل نند میں اداکار شہروز سبزواری، اعجاز اسلم، اداکارہ منال خان، فائزہ حسن، سنبل انصاری، ماہا حسن، مہوش قریشی ودیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

    ڈرامے کی کہانی نند یعنی فائزہ حسن کے گرد گھومتی ہے جو شادی ہوکر گھر میں آئی فروا علی (ماہا حسن) کے خلاف سازشیں کرتی ہیں لیکن فروا ان کے ہر وار کو ناکام بنادیتی ہے۔

  • ’’ٹوٹتے وہی ہیں جو حساس ہوتے ہیں‘‘

    ’’ٹوٹتے وہی ہیں جو حساس ہوتے ہیں‘‘

    کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف حمیمہ ملک نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ حمیمہ ملک کو ان کی شاندار اداکاری کی بدولت مداحوں کی جانب سے سراہا جاتا ہے، اداکارہ بھی مداحوں کے ساتھ جڑے رہنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وقتاً فوقتاً اپنی روزمرہ مصروفیات کے حوالے سے آگاہ کرتی رہتی ہیں۔

    حمیمہ ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کمزور انسان کو دیکھ کر لوگ بھول جاتے ہیں کہ وہ کمزور ٹوٹ کر ہوا ہے اور ٹوٹے وہی ہیں جو حساس ہوتے ہیں۔‘

    View this post on Instagram

    Some thing just like this 😇

    A post shared by HUMAIMA MALICK (@humaimamalick) on

    اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’مضبوط تو صرف عمارتیں ہوتی ہیں، کبھی تو وہ بھی نہیں، پھر ہم انسان تو محض بشر ہیں۔‘

    View this post on Instagram

    🌸

    A post shared by HUMAIMA MALICK (@humaimamalick) on

    واضح رہے کہ حمیمہ ملک نے بطور ماڈل کیریئر کا آغاز کیا اس کے بعد وہ پاکستانی انڈسٹری میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے، انہوں نے 2014 میں بالی ووڈ کی فلم میں بھی صلاحیتوں کا لوہا منوایا تھا۔

    View this post on Instagram

    Maa ❤️ #mashAllah

    A post shared by HUMAIMA MALICK (@humaimamalick) on

    View this post on Instagram

    Come to the place where the skin speaks 🌺

    A post shared by HUMAIMA MALICK (@humaimamalick) on

  • رومن رینز نے ’کزن‘ کو دھمکی دے دی، ویڈیو وائرل

    رومن رینز نے ’کزن‘ کو دھمکی دے دی، ویڈیو وائرل

    نیویارک: ڈبلیو ڈبلیو ای میں بگ ڈوگ کے نام سے مشہور ریسلر رومن رینز نے اپنے کزن اوسو کو شکست دینے کے بعد ایک بار پھر دھمکی دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق رومن رینز رنگ میں واپسی کے بعد نئے روپ میں سامنے آئے ہیں، یونیورسل چیمپئن شپ ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرنے کے بعد رومن رینز نے ایک بار پھر اپنے کزن اوسو کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ’تمہاری جگہ میں ہوتا تو ری میچ کا چیلنج کبھی قبول نہیں کرتا۔‘

    رومن اور اوسو کے درمیان ری میچ ایونٹ ’ہیل اِن آ سیل‘ میں منعقد ہوگا جس میں رومن رینز کو اپنے کزن اوسو کا چیلنج درپیش ہوگا۔

    واضح رہے کہ رومن رینز نے اوسو کو اس سے قبل ہونے والے مقابلے میں اپنے مخصوص داؤ پیج کے ذریعے باآسانی ہرا کر ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا تھا۔

    مونسٹر کے نام سے مشہور برون اسٹرومین کو طاقتور ریسلر کیتھی لی کا چیلنج درپیش ہوگا، کیتھی لی نے حالیہ تکرار کے دوران برون اسٹرومین کو انٹری اسٹیج سے نیچے پھینک دیا تھا۔

    ایونٹ کے دیگر مقابلے میں ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن ڈریو میکنٹائر تجربہ کار ریسلر رینڈی اورٹن کے مدمقابل آئیں گے، اس سے قبل رینڈی کو میکنٹائر نے پچھاڑ دیا تھا۔

    سیتھ رولنز کے ساتھی بڈی مرفی نے ان کا ساتھ چھوڑ دیا اور رنگ میں آکر رولنز پر مکوں کی برسات کردی جس کے بعد امکان ہے کہ دونوں ریسلرز آئندہ ایونٹ میں مدمقابل آئیں گے۔

  • اداکارہ حبا علی رشتہ ازدواج میں منسلک

    اداکارہ حبا علی رشتہ ازدواج میں منسلک

    کراچی: پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حبا علی نے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ حبا علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نکاح کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ’قبول ہے‘ لکھا اور اپنی شادی کی خبر کی تصدیق کی۔

    حبا علی نے نکاح کے بعد سوشل میڈیا سائٹس پر اپنا نام تبدیل کرتے ہوئے ’حبا سلمان‘ کرلیا۔

    View this post on Instagram

    Qubool hai ❤️

    A post shared by HIBA SALMAN (@hibaalikhanofficial) on

    میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ یہ دوسری شادی ہے، پہلی شادی سے حبا علی کا ایک بیٹا بھی ہے۔

    مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی نئی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے، نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں میں ساتھی فنکار بھی شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ حبا علی نے پاکستانی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے مداحوں کی جانب سے ان کی اداکاری کی تعریف کی جاتی رہی ہے۔

  • پشاور، دلیپ کمار کے گھر کے حوالے سے حکومت کا بڑا فیصلہ

    پشاور، دلیپ کمار کے گھر کے حوالے سے حکومت کا بڑا فیصلہ

    پشاور: معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش کا کہنا ہے کہ پشاور میں واقع بالی ووڈ لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے گھر کی خریدو فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بالی ووڈ لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کا چار مرلے کا گھر خریدنے کا عزم رکھتی ہے اس مد میں گھر کی خریدو فروخت پر سیکشن فور نافذ کردیا گیا ہے۔

    کامران بنگش نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں گھر کو خریدا جائے گا جس کے لیے حکومت فنڈ مہیا کررہی ہے، دوسرے مرحلے میں گھر کی مرمت اور اس کی اصلی حالت میں بحالی کا کام کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے گھر کو پشاور ریوائیول پلان کے تحت عجائب گھر میں تبدیل کردیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: دلیپ کمار کی اہلیہ خیبرپختونخوا حکومت کی معترف

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سائرہ بانو نے دلیپ کمار کے پشاور میں واقع آبائی گھر کو خرید کر اُسے عجائب گھر یا قومی ورثہ قرار دینے کے اقدام پر خیبرپختونخوا حکومت کی تعریف کی تھی۔

    سائرہ بانو کا کہنا تھا کہ ’جب مجھے یوسف صاحب کے پشاور والے گھر کی اطلاع ملی تو بہت زیادہ خوشی ہوئی کیونکہ خیبرپختونخوا کی حکومت نے اُس گھر کو محکمہ آثار قدیمہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا‘۔

    یاد رہے کہ دلیپ کمار اور راج کپور کے خاندان تقسیم برصغیر سے قبل پشاور کے قصہ خوانی بازار میں رہائش پذیر تھے، بعد ازاں وہ بھارت منتقل ہوگئے تھے، یہ دونوں حویلیاں تاحال موجود اور بند ہیں۔

  • اداکارہ منال خان کی انسٹاگرام ویڈیو وائرل

    اداکارہ منال خان کی انسٹاگرام ویڈیو وائرل

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان کی انسٹاگرام ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ منال خان کی انسٹاگرام ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ عروسی لباس میں ملبوس ہیں اور سیڑھیوں سے نیچے اترتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

    منال خان کی ویڈیو میں گلوکار راحت فتح علی خان کا مشہور گانا ’آفریں آفریں‘ کے چند بول شامل کیے گئے ہیں، ویڈیو اداکارہ کے نئے برائیڈل شوٹ کی ہے جو انہوں نے معروف ڈیزائنر کے لیے شوٹ کروایا ہے۔

    اداکارہ کی ویڈیو پر کمنٹس کرتے ہوئے صارفین نے انہیں سپر ماڈل قرار دیا اور ان کے برائیڈل شوٹ کی تعریف کی۔

    دوسری جانب منال خان نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے اس نئے برائیڈل شوٹ کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

    منال خان کی تصویر مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد صارفین ان کی پوسٹ کو لائک کرچکے ہیں۔

    واضح رہے کہ اداکارہ منال خان اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’جلن‘ میں منفی کردار ادا کررہی ہیں، مداحوں کی جانب سے منال کی اداکاری کی تعریف کی جارہی ہے، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں عماد عرفانی، عریبہ حبیب، فہد شیخ، نادیہ حسین، ماریہ خان شامل ہیں۔

  • معروف فیشن ڈیزائنر کینزو کورونا وائرس سے ہلاک

    معروف فیشن ڈیزائنر کینزو کورونا وائرس سے ہلاک

    پیرس: جاپان کے معروف فیشن ڈیزائنر کینزو ٹکاڈا کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 81 سالہ جاپانی ڈیزائنر کینزو ٹکاڈا کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد پیرس کے امریکن اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ چل بسے۔

    جاپانی ڈیزائنر کینزو کو مقبولیت ان کے ڈیزائن کردہ ملبوسات میں شوخ رنگ اور منفرد گرافکس سے ملی، وہ پہلے جاپانی ڈیزائنر تھے جو پیرس کے فیشن میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے تھے۔

    کینزو ٹکاڈا جاپان میں پیدا ہوئے تھے تاہم انہوں نے 1960 میں فرانس جانے کا فیصلہ کیا اور تب سے وہ فرانس میں ہی مقیم تھے۔

    Fashion Designer Kenzo Takada Dies Of COVID-19-

    کینزو کے ترجمان نے بتایا کہ جاپانی ڈیزائنر کینزو ٹکاڈا کبھی بھی فیشن اور فن سے دور نہیں ہوئے۔

    ایل وی ایم ایچ کے چیئرمین اور سی ای او برنارڈ ارناؤلٹ نے ایک بیان میں کہا کہ کینزو کی ملبوسات نے بہت سے ڈیزائنرز کو متاثر کیا۔

    رواں سال کے اوائل میں کینزو ٹکاڈا نے دوسرے ڈیزائنرز کے ساتھ مل کر پیرس میں ایک نیا برانڈ شروع کیا تھا جسے ’کے تھری‘ کا نام دیا گیا تھا۔

  • اداکار شہریار منور سوشل میڈیا سے دور کیوں تھے؟ وجہ سامنے آگئی

    اداکار شہریار منور سوشل میڈیا سے دور کیوں تھے؟ وجہ سامنے آگئی

    کراچی: شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور گزشتہ دنوں سوشل میڈیا سے کیوں دور ہوگئے تھے اس کا جواب انہوں نے خود اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اداکار شہریار منور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سوشل میڈیا سے دوری کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ کچھ روز قبل ان کے ساتھ حادثہ پیش آیا تھا جس کے باعث وہ سوشل میڈیا سے دور ہوگئے تھے۔

    اداکار نے بتایا کہ ’موٹر سائیکل پر گلگت سے ہنزہ جاتے ہوئے ان کا ایکسیڈنٹ ہوگیا تھا جس کے باعث انہیں شدید چوٹیں آئیں۔

    شہریار منور نے اپنے پیغام میں کچھ تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کیں جس میں انہیں اسپتال میں اور دوران سرجری بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

    View this post on Instagram

    So I’ve been getting a lot of messages from from my facebook/Instagram family asking why I have been Inactive for the past two months. Well firstly, I apologize for being MIA. So about two months back I had taken a trip up North, and while ridding my motorbike from Gilgit to Hunza I got into an accident (may I just ad, right before the accident, I witnessed the most beautiful sunset and that Hunza is just 😍). If it wasn’t for my helmet/protective gear it could have been much worse – kids take note; 1. Motorcycles are cool but very dangerous 2. Always wear full protective gear. I had seriously messed up my shoulder (a dislocation, torn muscles and ligaments) and had to fly to London for surgery. I was operated upon a month and a half back and thanks to my amazing surgeon, DR Ali Noorani @theshouldersurgeon Allhdulillah I am now out of my sling and fully mobile and up to no good again 😁 A shout out to the amazing team at the @harleystreetspecialisthosp who made the entire process super smooth. Sequence of pictures: 1. Just out of surgery (still high on whatever cocktail they gave me) 2. An X-ray of my shoulder prior to the surgery 3. Dr. Noorani explaining what he’s doing (this ones graphic – don’t proceed if you don’t want to see it) 4. Some drilling (again graphic content) 5. What my shoulder looks like now – I’m basically like Iron Man now. 6. A video a friend of mine made of me, riding right before my accident. *some of the content may be considered graphic – viewer discretion advised.

    A post shared by Sheheryar Munawar Siddiqui (@sheheryarmunawar) on

    انہوں نے لکھا کہ ’فیس بک اور انسٹاگرام پر مداح پوچھ رہے ہیں کہ میں غائب کیوں ہوں، سب سے پہلے میں آپ سے معذرت چاہتا ہوں، دوسرا یہ کہ میں نے دو ماہ قبل شمالی علاقہ جات کا دورہ کیا تھا جہاں میرے ساتھ ایک حادثہ پیش آگیا تھا۔

    اداکار نے بتایا کہ انہوں نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا اور اگر یہ نہ ہوتا تو حادثے کی وجہ سے اس سے زیادہ نقصان ہوسکتا تھا۔

    شہریار منور نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ موٹر سائیکل چلارہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ جب وہ اپنے دورے پر تھے تو ان کے دوست نے بائیک چلاتے ہوئے یہ ویڈیو بنائی تھی۔

    اداکار نے موٹر سائیکل چلانے والوں کو نصیحت کی کہ موٹر سائیکل چلانا ایک خطرناک کام ہے، اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ لوگ مکمل حفاظتی اقدامات کریں۔

  • سوشل میڈیا اسٹار نمرہ علی آبدیدہ ہوگئیں

    سوشل میڈیا اسٹار نمرہ علی آبدیدہ ہوگئیں

    کراچی: سوشل میڈیا اسٹار نمرہ علی اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں ذاتی زندگی کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا اسٹار نمرہ علی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی، نمرہ علی نے اپنی ذاتی زندگی، مقاصد اور عزائم کے بارے میں بتایا، میزبان ندا یاسر نے جب ان سے والد کے انتقال کے بارے میں پوچھا تو وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور آبدیدہ ہوگئیں۔

    نمرہ علی نے بتایا کہ ان کے والد کے انتقال کو ایک سال ہوگیا، والد کا پہلے پیٹرول پمپ تھا وہ فروخت کردیا تھا اس کے بعد انہوں نے کافی عرصے ڈرائیونگ کی، والد والدہ سے بہت محبت کرتے تھے، والدہ بیمار ہوئیں تو وہ کہنے لگے کہ تمہاری امی کو موت نہ آئے مجھے آجائے۔

    نمرہ نے کہا کہ والدہ کی بیماری کی وجہ سے والد ٹینشن میں رہتے تھے اس کے باعث انہیں دماغ کا سرطان (برین ٹیومر) ہوگیا اور وہ کچھ عرصے بعد انتقال کرگئے۔

    ایک سوال کے جواب میں نمرہ نے کہا کہ میری بہن جاب کرتی ہیں، سلائی کرتی ہیں، ٹیوشن بھی پڑھاتی ہیں اس طرح گھر کا گزر بسر ہوجاتا ہے، میں بھی فیملی کو سپورٹ کرنے کے لیے کچھ کرنا چاہتی ہوں۔

    شادی کے سوال پر نمرہ کا جواب

    شادی کے سوال کے جواب میں نمرہ علی نے کہا کہ چھوٹی عمر میں شادی کرکے کوئی فائدہ نہیں، زندگی انجوائے کرنی چاہئے، ایک رشتہ آیا تھا والدہ نے انکار کردیا کیونکہ ہمارے خاندان میں جلدی شادی کا کوئی رواج نہیں ہے۔

    نمرہ علی کا کہنا تھا کہ میں ٹرین میں سفر کررہی تھی اس دوران ایک شخص نے کال کی ان کا تعلق جرمنی سے تھا، وہ مجھ سے شادی کرنا چاہتے تھے میں نے والدہ سے بات کروائی تو انہوں نے انکار کردیا، میری والدہ مجھے دوسرے شہر میں نہ بھیجیں جرمنی تو بہت دور کی بات ہے۔

    سوشل میڈیا اسٹار کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں آپ اتنا زیادہ بولتی ہو آپ سے شادی کون کرے گا، میں کہتی ہوں جس نے شادی کرنی ہوگی وہ کرے گا اور جس نے نہیں کرنی ہوگی وہ نہیں کرے گا اور جس نے کم بولنے والی لڑکی سے شادی کرنی ہوگی وہ مجھ سے شادی کیوں کرے گا۔

    نمرہ علی نے پروگرام کے سیگمنٹ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر بھی دکھائے۔