Category: انٹرٹینمںٹ

  • رعنائیوں بھرا اے آر وائی فلم فیسٹیول اختتام پذیر

    رعنائیوں بھرا اے آر وائی فلم فیسٹیول اختتام پذیر

    کراچی: پہلا اے آر وائی فلم فیسٹیول 3 روز تک جلوے بکھیرنے کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔ فیسٹیول کے آخری روز بہترین فلموں کو اعزازات سے نوازا گیا۔

    صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں اے آر وائی نیٹ ورک کی جانب سے پہلے فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جسے فن و ادب کے دلدادہ افراد کی جانب سے بے حد پذیرائی ملی۔

    اوشین مال میں 3 روز تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں 33 ملکی و بین الاقوامی فلم سازوں اور ہدایت کاروں کی ایوارڈ یافتہ فلموں کی نمائش کی گئی۔

    ان میں آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز شرمین عبید چنائے کی ایوارڈ یافتہ دستاویزی فلم سانگ آف لاہور، ماہین ضیا کی لیاری نوٹس، اور ہدایتکار انجم شہزاد کی ماہ میر بھی شامل ہیں۔

    اس دوران ان فلموں کے ہدایت کاروں، مشہور شخصیات اور عام افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    فیسٹیول کا مقصد پاکستانی فلم انڈسٹری کی ترقی

    اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے سربراہ سلمان اقبال نے اپنے پیغام میں کہا، ’اے آر وائی فلمز کے قیام کے آغاز سے ہی ہمارا بنیادی مقصد پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی اور اس کو مزید ترقی دینا تھا۔ اس ضمن میں اے آر وائی نے پہلا فلم فیسٹیول منعقد کروا کر ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے‘۔

    انہوں نے کہا، ’اس فیسٹیول کا مقصد پاکستانی و بین الاقوامی ٹیلنٹ کو ان کے فن کے اظہار کا موقع دینا اور ان کی کاوشوں کو سراہنا تھا‘۔

    سلمان اقبال نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ آئندہ آنے والے سالوں میں اس فیسٹیول کو مزید بڑے پیمانے پر منعقد کیا جائے گا۔

    فیسٹیول کے آخری روز عالمی شہرت یافتہ رقاصہ شیما کرمانی نے شاندار رقص کا مظاہرہ کیا جبکہ صنم ماروی نے اپنی خوبصورت آواز میں رنگ بکھیرے۔

    آخری روز مندرجہ ذیل فلموں کو ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

    بہترین اسٹوری فیچر فلم ۔ چورا ایک پراٹھا

    بہترین شارٹ فلم (سلور کیٹیگری) ۔ امرتا اور میں

    بہترین شارٹ فلم (گولڈ کیٹیگری) ۔ ان سرچ آف امریکا

    بہترین مختصر دستاویزی فلم ۔ ماسٹرز آف دی اسکائی

    بہترین ہدایت کار برائے مختصر دستاویزی فلم ۔ علی اعجاز، پینگولینز ان پیرل

    بہترین اداکار (شارٹ فلم) ۔ سید فضل حسین، دل تو بچہ ہے

    بہترین دستاویزی فیچر فلم ۔ کے 2 اینڈ دا انویژیبل فٹ مین

    بہترین دستاویزی فیچر فلم (ریڈ ایکسیلنس) ۔ لیاری نوٹس

    بہترین دستاویزی فیچر فلم (پرپل ایکسیلنس) ۔ سونگ آف لاہور

    بہترین فلم ۔ ماہ میر


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

    شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

    نیویارک : فلم ساز شرمین عبید چنائے کی ڈاکیو منٹری”اے گرل ان دی ریور” نے رابرٹ کینیڈی جرنلزم ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

    فلم ساز شرمین عبید چنائے کی ڈاکیومنٹری فلم "اے گرل ان دی ریور” نے آسکر کے بعد ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا، فلم کو رابرٹ کینیڈی جرنلزم ایوارڈ سے نوازا گیا، دستاویزی فلم صبا نامی اٹھارہ سالہ لڑکی کی کہانی ہے۔ جسے اس کے رشتے داروں نے غیرت کے نام پر قتل کرنے کی کوشش کی، بعد میں مردہ سمجھ کر دریا میں پھینک دیا تھا۔
    مگر وہ معجزانہ طور پر بچ گئی تھی۔

    زندہ بچنے کے بعد اس نے اسپتال کے ڈاکٹروں اور پولیس کے ساتھ مل کر اپنا مقدمہ لڑا مگر پھر دباؤ میں آ کر حملہ آوروں کو معاف کر دیا تھا۔


    مزید پڑھیں : شرمین عبید کی فلم ایک اور ایوارڈ کے لیے نامزد


    اس فلم کو گزشتہ سال آسکر ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ فلم ساز شرمین عبید چنائے کی غیرت کے نام پر قتل کے موضوع پر بنائی جانے والی دستاویزی فلم ’اے گرل ان دی ریور‘ کوا مریکی پیباڈی ایوارڈز کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا۔

    شرمین عبید چنائے کا شمار ان نو خواتین ہدایت کاروں میں ہوتا ہے، جنھوں نے نان فکشن میں آسکر ایوارڈ حاصل کیے ہوں۔


    مزید پڑھیں : اے گرل ان دی ریور: شرمین عبید چنائے دوسرا آسکرجیتنے میں کامیاب


    شرمین عبید چنائے کا شمار ان نو خواتین ہدایت کاروں میں ہوتا ہے، جنھوں نے نان فکشن میں آسکر ایوارڈ حاصل کیے ہوں۔

    خیال رہے کہ رابرٹ کینیڈی ایوارڈ کا آغاز 1968 میں ہوا تھا جس میں سماجی بہتری اور اہمیت کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرنے کے لیے 12 کیٹیگریز میں اعزازت دیے جاتے ہیں۔

    رابرٹ کینیڈی ایوارڈ کی تقریب 23 مئی کو واشنگٹن میں منعقد کی جائے گی۔

  • کترینہ کے بچپن کی تصویر وائرل

    کترینہ کے بچپن کی تصویر وائرل

    ممبئی: بھارتی اداکارہ کترینہ کیف نے جب سے  انٹرنیٹ کی دنیا میں قدم رکھا ہے وہ اُس وقت سے اپنی مختلف تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کررہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حال ہی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اپنے اکاؤنٹس تشکیل دینے والی بھارتی ادکارہ نے مختصر وقت میں اپنے لاکھوں فینز کو ایک جگہ جمع کرلیا ہے جہاں وہ مداحوں کے ساتھ نئے نئے انداز کی تصاویر پوسٹ کر کے انہیں محظوظ کررہی ہیں۔

    پڑھیں: ’’ کترینہ بھی انسٹا گرام کی دنیا میں داخل ‘‘

    بالی ووڈ کوئین نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بچپن کی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ خوش گوار موڈ میں نظر آرہی ہیں، کترینہ نے تصویر میں درج کیا ہے کہ یہ تصویر اُس وقت بنائی گئی تھی جب اداکارہ محض 12 سال کی تھی۔

    Just found this , the 12 year old me was quite the poser …. #iwannabeamodel

    A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif) on

    اس تصویر کے شیئر ہونے کے 2 سال بعد اداکارہ نے شوبز انڈسٹری میں باقاعدہ قدم رکھا اور نجی کمپنی کے لیے ماڈلنگ کی تھی۔ یاد رہے کترینہ کیف نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا تھا جس کے بعد انہیں فلم ’’بوم‘‘ میں کام کی آفر کی گئی تھی۔

  • صدارتی ایوارڈ یافتہ استاد رئیس خان انتقال کرگئے

    صدارتی ایوارڈ یافتہ استاد رئیس خان انتقال کرگئے

    لاہور: پاکستان کے معروف موسیقار اور ستارنواز استاد رئیس خان طویل علالت کے بعد 78 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

    تفصیلات کے مطابق استاد رئیس خان  طویل عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا اور لاہور کے اسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں آج وہ علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

    اہل خانہ کے مطابق انہیں تین روز قبل دل کی تکلیف کے باعث اسپتال لایا گیا تھا جہاں ڈاکٹر نے طبیعت کی ناسازی کو دیکھتے ہوئے انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹرز نے استاد رئیس خان کو بچانے کی کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور آج خالق حقیقی سے جاملے۔

    استاد رئیس خان کی تدفین کراچی میں کی جائے گی تاہم اہل خانہ کی جانب سے ابھی نماز جنازہ کے وقت کا حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔شوبز شخصیات نے ستار نواز کے انتقال پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

    واضح رہے استاد رئیس خان نے میوزک انڈسٹری کے لیے کافی خدمات سرانجام دی ہیں، انہوں نے ملکی اور غیرملکی سطح پر اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کیا۔جس کی وجہ سے انہیں صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

    استاد رئیس 25 نومبر 1939ء کو ہندوستان کے شہر اندور میں پیدا ہوئے، موسیقار گھرانے میں آنکھ کھولنے والے بچے نے ابتدائی ایام سے ہی بزرگوں سے موسیقی کی تعلیم حاصل کرنا شروع کر دی تھی۔ آپ  دنیائے موسیقی میں اپنے ستارنوازی کے فن کے باعث نہایت خاص مقام رکھتے تھے۔

    ستار نواز کے  نانا عنایت علی خان بھی برصغیر پاک و ہند کے بڑے ستارنواز مانے جاتے تھے اور آپ نے موسیقی کا فن اپنے نانا ہی سے سیکھا تھا۔ استاد رئیس کے صاحبزادے فرحان رئیس بھی ممتاز موسیقار ہیں اور اپنے آباؤاجداد کی رسم کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

  • ٖٖغیرت کے نام پر قتل: صبا قمر فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی

    ٖٖغیرت کے نام پر قتل: صبا قمر فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی

    کراچی: بالی ووڈ میں  کامیابیاں سمیٹنے والی پاکستانی اداکارہ صباقمر نے اعلان کیا ہے کہ وہ ’’غیرت کے نام پر قتل‘‘ ہونے کے حوالے سے بننے والی فلم میں کردار ادا کریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق فلم نگری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی پاکستانی ادکارہ نے حال ہی میں ہالی ووڈ میدان میں قدم رکھا، اُن کی نئی فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ کا ٹریلر جاری ہوا تو مداحوں کو اُن کی اداکاری بہت پسند آئی۔

    بالی ووڈ فلم کے ٹریلر کی کامیابی کے بعد اداکارہ صبا قمر نے حال ہی میں قندیل بلوچ پر بننے والی فلم میں کام کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’’سوشل میڈیا اسٹار نے معاشرے کے دوہرے معیار کو اجاگر کیا‘‘۔

    کئی ہفتوں سے خبریں زیر گردش تھیں کہ صبا قمر غیرت کے نام پر قتل ہونے کے حوالے سے بننے والی فلم میں قندیل بلوچ کا کردار ادا کریں گی اور ان کے انسٹاگرام پر موجود تصاویر بھی کچھ اسی جانب اشارہ کررہی تھیں تاہم اب اداکارہ نے خود ہی اس خبر کی تصدیق کردی۔یہ فلم پیراگان پروڈکشن کے بینر تلے بنائی جائے گی ۔ فلم کا نام ’باغی‘ ہوگا۔

    On the sets of #sabaqamar #Khi #characterrole #biopic #megaproject

    A post shared by Saba Qamar (@sabaqamarzaman) on

    Work hard in silence,let success make the noise! #sabaqamar #characterrole #Biopic #khi #rebel

    A post shared by Saba Qamar (@sabaqamarzaman) on

    یاد رہے سوشل میڈیا اسٹار قندیل بلوچ کو گزشتہ برس جولائی میں اُن کے بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کردیا تھا، جس کے بعد پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اُسے گرفتار کرلیا جبکہ مقتولہ کے والدین نے مؤقف اختیار کیا کہ اُن کا بیٹا بہن کے شوبز میں کام کرنے کی وجہ سے نالاں تھا۔

    ویڈیو دیکھیں:  صبا قمر کی پہلی بالی ووڈ فلم کا ٹریلر جاری

  • معروف بھارتی اداکارہ ریکھا سندھو خوفناک کار حادثے میں ہلاک

    معروف بھارتی اداکارہ ریکھا سندھو خوفناک کار حادثے میں ہلاک

    نئی دہلی : بھارتی ٹیلی وژن اور فلموں کی معروف اداکارہ ریکھا سندھو خوفناک کار حادثے میں ہلاک ہوگئیں ۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کناڈا ٹیلی وژن اور فلموں کی معروف اداکارہ ریکھا سندھو اپنے ساتھیوں ابھیشیک کماران، جیان کندرن اور رخشان کے ہمراہ چنئی سے بنگلور جار رہی تھیں کہ  تیز رفتار کار بے قابو ہوکر مخالف سمت سے آنے والے ٹرک میں جا گھسی۔

     

    جس کے نتیجے میں کار میں سوار مقامی ٹی وی کی معروف اداکارہ ریکھا سندھو سمیت 4 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ہیں، حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔

    ٹریفک حادثہ اتنا شدید تھا کہ حادثے میں گاڑی کو بری طرح نقصان پہنچا اور لاشوں کو گاڑی کاٹ کرباہرنکالا گیا۔

    خیال رہے کہ ریکھا سندھو کا شمار کناڈا زبان کی معروف اداکاراؤں میں ہوتا تھا، انہوں نے متعدد ڈراموں میں اداکاری کی جبکہ فلموں میں بھی اپنے فن کے جوہر دکھائے۔

      سوشل میڈیا پر ریکھا سندھو کی ہلاکت  پر اظہار افسوس

    دوسری جانب ریکھا سندھو کی اچانک ہلاکت کی خبر سے ان کے مداحوں کو شدید صدمہ پہنچا۔ سوشل میڈیا پر ان کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

  • گھریلو تشدد کے خلاف آگاہی کے لیے بنگلہ دیشی اشتہار وائرل

    گھریلو تشدد کے خلاف آگاہی کے لیے بنگلہ دیشی اشتہار وائرل

    ڈھاکہ: دنیا بھر میں مختلف تنظیمیں، ادارے اور افراد خواتین پر گھریلو تشدد کے خلاف آگاہی اور ان کے خاتمے کے لیے مختلف اقدامات میں مصروف ہیں، تاہم اس سلسلے میں بنگلہ دیش میں بنایا جانے والا ایک آگہی اشتہار سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

    اشتہار کا آغاز ایک دلہن سے ہوتا ہے جس میں اسے شادی کی تقریب کے لیے تیار ہو کر جاتا ہوا دکھایا گیا ہے۔

    اگلے منظر میں وہی خاتون اپنے بال کٹوانے کے لیے سیلون میں موجود ہیں۔

    ہیئر ڈریسر اس کی زلفیں دیکھ کر ان کی تعریف کرتی ہے مگر وہ اپنے بال چھوٹے اور مزید چھوٹے کروانے کے لیے اصرار کرتی ہے جس پر ہیئر ڈریسر ناگواری کا اظہار بھی کرتی ہے۔

    آخر میں جب وہ خاتون اپنے بال چھوٹے کرنے کی وجہ بتاتی ہے تو وہاں موجود تمام افراد کی سانسیں رک جاتی ہیں۔ وہ خاتون کہتی ہے، ’ان بالوں کو مزید کاٹ دو تاکہ دوبارہ کوئی انہیں جکڑ نہ سکے‘۔

    مزید پڑھیں: پاکستان میں 80 فیصد خواتین تشدد کا شکار

    اس اشتہار کا مقصد بنگلہ دیش میں گھریلو تشدد کے اذیت ناک مسئلے کی طرف توجہ دلانا ہے۔ اشتہار کے آخر میں دکھایا گیا ہے، ’زلفیں ایک عورت کا فخر ہیں، اس فخر کو اس کی کمزوری مت بنائیں‘۔

    بالوں کی آرائشی مصنوعات کی ایک کمپنی کی جانب سے بنائے جانے والے اس اشتہار کو 35 لاکھ افراد نے دیکھا۔

    ایک بین الاقوامی ادارے کی جانب سے کی جانے والی تحقیق کے مطابق بنگلہ دیش کی 87 فیصد خواتین گھریلو تشدد کا شکار ہیں۔

    اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ خواتین پر تشدد سے زیادہ تشویش ناک بات یہ ہے کہ اس تشدد کو ایک معمول کا عمل سمجھا جاتا ہے۔

    مزید پڑھیں: عورت کے اندرونی کرب کے عکاس فن پارے

    ادارے کی رپورٹس کے مطابق ترقی پذیر اور کم تعلیم یافتہ ممالک، شہروں اور معاشروں میں گھریلو تشدد ایک عام بات ہے۔ خود خواتین بھی اس کو اپنی زندگی اور قسمت کا ایک حصہ سمجھ کر قبول کرلیتی ہیں اور اسی کے ساتھ اپنی ساری زندگی بسر کرتی ہیں۔

    اقوام متحدہ کے مطابق خواتین پر تشدد ان میں جسمانی، دماغی اور نفسیاتی بیماریوں کا سبب بنتا ہے جبکہ ان میں ایڈز کا شکار ہونے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • دبنگ خان کی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کا ٹیژر جاری

    دبنگ خان کی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کا ٹیژر جاری

    ممبئی: معروف بھارتی اداکار دبنگ خان کی نئی آنے والی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کا ٹیژر ریلیز کردیا گیا ہے‘  ٹیوب لائٹ عید الفطر کے موقع پرفلم بینوں کے سامنے نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

    ٹیوب لائٹ کی ڈائرکشن کے فرائض کبیر خان نے انجام دئیے ہیں، فلم کی خاص بات یہ ہے کہ سلمان خان کے ساتھ کوئی بھارتی اداکارہ نہیں بلکہ چینی اداکارہ ’زوہو زوہو‘ مرکزی کردار نبھا رہی ہیں، فلم کو انڈٰیا، کے علاوہ چین میں بھی نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

    اداکارہ زوہو زوہوکا کہنا ہے کہ ’’ امید ہے کہ ٹیوب لائٹ انڈیا اوردیگر ملکوں کے ساتھ ساتھ چین میں بھی اچھا بزنس کرے گی‘‘۔

    ٹیوب لائٹ کی کہانی سن 1962ء میں ہونے والی انڈو چائنہ جنگ پر مبنی ہے۔ فلم کی زیادہ تر شوٹنگ لداخ اور منالی میں کی گئی ہے۔


    فلم’ٹیوب لائٹ‘ نےریلیز سےقبل ہی دھوم مچادی


    دلچسپ بات یہ ہے کہ سلمان خان کی عید الفطر اسٹارر بجرنگی بھائی  میں ’منی کے مرکزی کردار‘ کی طرح ٹیوب لائٹ میں بھی ایک چائلڈ اداکار متین رائے کو کاسٹ کیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگ خان بھی فلم میں مہمان اداکار کے طور پر جلوہ گر ہوں گے۔ یہی نہیں سلمان خان کے چھوٹے بھائی سہیل خان بھی سولجر کے روپ میں دکھائی دیں گے۔

     بھارت کے ٹریڈ اینالسٹ ترن آدرش نے ٹیوب لائٹ فلم کو ریلیز سے  پہلے ہی کامیاب فلم قرار دے دیا ہے۔

     

  • اے آر وائی فلم فیسٹیول کا رنگا رنگ آغاز

    اے آر وائی فلم فیسٹیول کا رنگا رنگ آغاز

    کراچی: اوشین مال سینما کراچی میں اے آر وائی کے پہلے فلم فیسٹیول کا آغاز ہوگیا۔ فیسٹیول کے پہلے روز آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز شرمین عبید کی فلم سانگ آف لاہور کا پریمیئر ہوا۔

    صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں اے آر وائی فلم فیسٹیول کا آغاز ہوگیا۔ پہلے دن آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم سانگ آف لاہور پیش کی گئی۔

    یہ دستاویزی فلم لاہور کے سچل اسٹوڈیو کے گرد گھومتی ہے جو موسیقار عزت مجید نے 2014 میں قائم کیا تھا۔

    سچل اسٹوڈیو نے کئی موسیقاروں کو، جو اپنا کام چھوڑ چکے تھے، دوبارہ سے گانے پر مجبور کیا اور اس کے تحت کئی کلاسیکی اور اور لوک موسیقی کے البم ریلیز کیے۔

    مزید پڑھیں: سانگ آف لاہور کے لیے ایک اور ایوارڈ

    فلم میں 70 کی دہائی کی موسیقی کے عروج و زوال کو پیش کیا گیا ہےاور کلاسیکی، فوک اور نیم کلاسیکی موسیقی سے وابستہ شخصیات کی داستان فلمائی گئی ہے۔

    اس دستاویزی فلم کو مختلف بین الاقوامی ایوارڈز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

    فلم کے بعد عزت مجید اور دیگر گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیا جسے شائقین کی بے حد پذیرائی ملی۔

    فیسٹیول میں اپنی فلم کے حوالے سے شرمین عبید چنائے کا کہنا تھا کہ اے آر وائی کا یہ فیسٹیول فلم انڈسٹری کے نئے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کے لیے اہم قدم ہے۔

    اے آر وائی فلم فیسٹیول 6 مئی تک جاری رہے گا جس میں مختلف پاکستانی و بین الاقوامی فلم سازوں کی فلمیں پیش کی جائیں گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آنجہانی مائیکل جیکسن کی بیٹی بڑے پردے پر جلوہ گر

    آنجہانی مائیکل جیکسن کی بیٹی بڑے پردے پر جلوہ گر

    پاپ میوزک کے بادشاہ آنجہانی مائیکل جیکسن کی بیٹی پیرس جیکسن نے ہالی ووڈ میں انٹری دے دی ہے اور بہت جلد وہ ایک فلم میں جلوہ گر ہونے جارہی ہیں۔

    آسٹریلوی ہدایت کار نیش ایڈ گرٹن کی نئی آنے والی مزاح اور تھرل سے بھر پور فلم میں 20 سالہ پیرس جیکسن اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

    فلم میں پیرس جیکسن کے ساتھ نمایاں کردار نبھانے والوں میں برطانوی اداکار ڈیوڈ اوئے لو اور چارلیز تھیرون شامل ہیں۔

    ایمیزون فلم اسٹوڈیو کے بینرز تلے بننے والی اس فلم کا نام ابھی زیر غور ہے۔ فلم کی عکس بندی کا آغاز آئندہ 2 سے 3 ماہ میں شروع کیے جانے کا امکان ہے۔

    مزید پڑھیں: میرے والد کو قتل کیا گیا، پیرس جیکسن

    پیرس جیکسن اپنے والد کی موت کے بعد سے اسی شعبہ میں قسمت آزمائی کر رہی تھیں۔

    وہ اس سے پہلے فاکس ٹی وی کے ڈرامے ’اسٹار‘ میں اداکاری کے جوہر بھی دکھا چکی ہیں اور ماڈلنگ بھی کر رہی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔