Category: انٹرٹینمںٹ

  • ایک اور پاکستانی اداکارہ کی بالی ووڈ انڈسٹری میں انٹری، ٹریلر جاری

    ایک اور پاکستانی اداکارہ کی بالی ووڈ انڈسٹری میں انٹری، ٹریلر جاری

    ممبئی: پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام نے کامیابیوں کا سفر طے کرتے ہوئے بالی ووڈ کی دنیا میں قدم رکھ دیا، اداکارہ کی پہلی فلم کا ٹریلر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکار اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ بالی ووڈ ہدایت کار پاکستانی فنکاروں کو اپنی فلموں میں لینے کے خواہش مند ہیں۔ فواد خان، علی ظفر، ماہرہ خان، صبا قمر وغیرہ کے بعد مدیحہ امام بھی بالی ووڈ کی دنیا میں قدم رکھنے جارہی ہیں وہ سنینہ بھٹنا کی فلم ’’ڈیئر مایا‘‘ سے اپنے ہالی ووڈ سفر کا آغاز کردیا ہے۔

    اس فلم میں مدیحہ مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی جبکہ اُن کے ہمراہ منیشا کوائرالا بھی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، پاکستانی اداکارہ 16 سالہ لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں جو بھارت کے علاقے شملہ سے تعلق رکھتی ہیں اور اپنے بہترین مستقبل کی جدوجہد میں لگی رہتی ہے۔

    فلم کی شوٹنگ 2016 میں مکمل ہوگئی تھی جس کا اب ٹریلر جاری کردیا گیا ہے، تاہم اب فلم کی تشہیری مہم زور وشور سے جاری ہے جس میں پاکستانی اداکارہ کشیدہ حالات کے باعث حصہ نہیں لے پارہی۔

    ویڈیو دیکھیں

    یاد رہے حریت کمانڈر کی شہادت اور اڑی سیکٹر پر حملے کے بعد بھارتی انتہاء پسندوں نے انڈیا میں موجود پاکستانی فنکاروں کو ملک چھوڑنےکی دھمکی دی تھی جس کے بعد تمام فنکار ملک واپس آگئے تھے۔

  • بھارتی اداکار نے پنکھے سے لٹک کرخودکشی کرلی

    بھارتی اداکار نے پنکھے سے لٹک کرخودکشی کرلی

    بھارت کے شہر حیدرآباد میں جواں سال ٹی وی ایکٹر نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر خودکشی کرلی‘ بیوی کا کہنا ہے گزشتہ رات معمولی جھڑپ ہوئی
    تھی۔

    تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے الکاپوری کالونی میں رہائش پذیر 29 سالہ تیلگو ٹی وی ایکٹر نے اپنی جان اپنے ہی ہاتھوں سے لے لی۔


    اداکارہ و ماڈل ’’نشا ملک‘‘ نے خودکشی کرلی


     پردیپ کمار نامی اس اداکار کی لاش اس کی بیوری اور اس کے دوست نے گزشتہ رات دریافت کی ‘ آنجہانی اداکار کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہےکہ انہوں نے پردیپ کی لاش پنکھے سے اتاری اور اسے اسپتال کے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے باضابطہ طور پر مردہ قراردے دیا۔

    حیدرآباد کے نارسنگنی پولیس اسٹیشن پر تعینات انسپکڑ رام چندر راؤ کے مطابق’’ پردیپ کی خودکشی کی حتمی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی‘ تاہم
    پردیپ اوراس کی بیوی میں گزشتہ رات ہلکی جھڑپ ہوئی تھی۔


     فلموں کی معروف اداکارہ پوجا نے خودکو آگ لگا کر خود کشی کرلی


    پولیس کا کہنا ہے کہ اداکار کے جسم پر کسی قسم کے تشدد کے آثار نہیں ہیں لیکن موت کی حتمی وجہ کا تعین پوسٹ مارٹم سے ہی ممکن ہوسکے گا۔ بھارتی آئین کے سیکشن 174 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

  • اے آر وائی فلم فیسٹیول آج سے شروع ہوگا

    اے آر وائی فلم فیسٹیول آج سے شروع ہوگا

    کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کی جانب سے تین روزہ فلم فیسٹیول آج سے شروع ہوگا جس میں 35 فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔

    فلم فیسٹیول کے انعقاد کا اعلان آج کراچی میں ایک پریس کانفرنس میں کیا گیا جس میں انور مقصود، فیصل قریشی، ہمایوں سعید سمیت ملکی و غیر ملکی فلم ساز اور فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی دیگر معروف اور نامور شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے ڈائریکٹر محبوب رؤف اور شہزاد حسن بھی موجود تھے۔

    فلم فیسیٹول سینی پلیکس سینما اوشیئن مال کراچی میں منعقد ہوگا جس میں ریگولر فلموں کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل کرنے والی فلموں کی خصوصی اسکریننگ بھی کی جائے گی جن میں ماہین ضیاء کی ’’لیاری نوٹس‘‘ اور انجم شہزاد کی ’’ماہ میر‘‘ کے علاوہ آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایت کار شرمین عبید چنائے کی ’’سونگ آف لاہور‘‘ کا پریمیئر بھی پیش کیا جائے گا۔


    ARY FILMS Festival by arynews

    اے آ ر وائی کے صدر سلمان اقبال کا خصوصی پیغام 


    اے آر وائی نیٹ ورک کے سی ای او اور صدر سلمان اقبال نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ہماری اولین کاوش پاکستانی فلم انڈسٹری کو فروغ دینا ہے اور اس فلم فیسٹیول کے ذریعے ہم نے اس کاوش کے حصول کے لیے ایک نئے سفر کا آغاز کیا ہے۔

    سلمان اقبال نے کہا کہ اے آر وائی فلم فیسٹیول پاکستان اور بیرون ملک کے نئے تخلیق کاروں اور فلم سازوں کے لیے ایک نادر موقع فراہم کرتا ہے کہ آئیں اور دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اے آر وائی فلم فیسٹیول کا آغاز اس سال ہورہا ہے یہ بہتری کی جانب پہلا قدم ہے اور مزید آنے والے برسوں میں ہم اس فیسٹیول کو مزید بڑے پیمانے پر اور بہترین سانچے میں ڈھالیں گے۔

    ڈائریکٹر اے آر وائی ڈیجیٹل محبوب رؤف کا تقریب سے خطاب 


    اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے ڈائریکٹر محبوب رؤف نے کہا کہ اے آر وائی نے ہمیشہ پاکستان کے ٹیلنٹ کو ابھارنے کا بیڑہ اٹھایا ہے چنانچہ وہ چاہے پی ایس ایل ہو یا ہاکی ٹورنامنٹ، اب فلم فیسٹیول اے آر وائی اپنے نصب العین سے پیچھے نہیں ہٹی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ہر شعبے میں آگے لے جانا ہماری خواہش ہی نہیں بلکہ مقصد بھی ہے اس لیے زبوں حالی کا شکار پاکستانی فلم انڈسٹری کو اس کا کھویا مقام دلانے کے لیے نئے اور باصلاحیت فلم سازوں کی حوصلی افزائی کے اے آر وائی فلم فیسٹیول کا آغاز کیا ہے۔

    انور مقصود کی سامعین سے بات چیت 


    معروف مصنف اور ادیب انور مقصود نے کہا کہ اے آر وائی ہر اچھے کام میں بازی لے جاتا ہے اسی طرح پاکستان فلم انڈسٹری کے فروغ، فلم سازوں اور نوجوان صلاحیتوں کو ابھارنے اور شائقین کی تفریح کا سامان کرنے میں بھی اے آر وائی بازی لے گیا جس کے لیے صدر اے آر وائی سلمان اقبال، ڈائریکٹر محبوب رؤف اور شہزاد حسن سمیت پوری ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔

    انور مقصود کا کہنا تھا کہ کسی بھی فلم میں اسکرپٹ ریڑھ کی ہڈی کی سی حیثیت رکھتا ہے اگر ہدایت کاری میں کچھ جھول ہو یا اداکاری میں کچھ کمی رہ جائے تب بھی فلم چل سکتی ہے لیکن اچھے اسکرپٹ کے بغیر فلم کامیاب نہیں ہوسکتی۔

    اے آر وائی فلم فیسٹیول


    اے آر وائی فلم فیسٹیول کا مقصد نئے اور ابھرتے ہوئے با صلاحیت نوجوان فلم سازوں کو خود کو متعارف کرانے موقع فراہم کرنا ہے اور جہاں فلم انڈسٹری کے تجربہ کار اور معروف شخصیات نوجوان فلم ساز سے اپنے تجربات اور مشاہدات شیئر کریں گے۔

    اے آر وائی فلم فیسٹیول کی جیوری میں انور مقصود، شرمین عبید چنائے،ماریلین اگریلو،اینڈی مرکن، آمنہ خان اور شہزاد حسن سمیت دیگر بین الاقوامی ہدایت کار شامل ہیں۔

    یہ بات بھی قابل مسرت ہے کہ اے آر وائی فلم فیسٹیول کے پہلے سال ہی دنیا بھر سے 400 سے زائد فلمیں موصول ہوئیں جن میں 35 فلموں کو نمائش کے لیے منتخب کیا گیا ہے جنہیں 4 کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے  1- شارٹ فلم، 2-فیچر فلم -3-شارٹ ڈاکومینٹری  اور 4- فیچر ڈاکومینٹری۔

    اے آر وائی فلم فیسٹیول کا شیڈول 


     اے آر وائی فلم فیسٹیول کا آغاز 4 مئی 2017 سے اوشیئن مال کے سینی پلیکس سنیما میں ہونے جا رہا ہے جس میں نمائش کے لیے دکھائی جانے والی فلموں کا شیڈول درج ذیل ہے۔

    4 مئی کو پیش کی جانے والی فلمیں 


    5 مئی کو پیش کی جانے والی فلمیں 


    6 مئی کو پیش کی جانے والی فلمیں 


    پریس کانفرنس کی تصویری جھلکیاں 


    اے آر وائی فلم فیسٹیول پر خصوصی ویڈیو ملاحظہ کیجیئے


    اے آر وائی فلم فیسٹیول سے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے سوشل میڈیا کے  درج ذیل لنک پر کلک کیجیئے۔

    Web : http://aryfilmfestival.com/

    Facebook: https://www.facebook.com/ARYFilmFestival.Official

    Twitter: https://twitter.com/aryfilmfestival

    Instagram : https://www.instagram.com/aryfilmsofficial/

  • بالی ووڈ اکار عامر خان کا نیاروپ، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    بالی ووڈ اکار عامر خان کا نیاروپ، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار عامر خان نے نئی فلم کے لیے ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر نیا روپ دھار لیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار آج کل اپنی نئی آنے والی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کے حوالے سے کام کررہے ہیں، جس میں وہ ایک بار پھر نئے روپ میں نظر آئیں گے۔

    عامر خان نے ہر بار کی طرح اس بار بھی مداحوں کو متاثر کرنے کے لیے ایک نیا روپ دھار لیا۔ بھارتی اداکار سشانت سنگھ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عامر خان کے ہمراہ بنائی جانے والی تازہ تصویر شیئر کی۔

    تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر خان نے اپنی نئی آنے والی فلم کے لیے ایک بار پھر نیا روپ دھارتے ہوئے ناک چھدوا لی جو ایک نئی بات ہے تاہم ابھی کہنا یہ قبل از وقت ہوگا کہ عامر خان کا نیا روپ فلم کے لیے ہے یا پھر اس کی وجوہات کچھ اور ہوسکتی ہیں۔

    واضح رہے بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ ہر سال اپنی فلم کے لیے نیا روپ دھارتے ہیں تاکہ اپنے کردار کو بھرپور طریقے سے نبھا سکیں اور وہ اپنی اس خصوصیت کی وجہ سے بے حد مقبول بھی ہیں۔

    نئی تصویر دیکھنے کے لیے اسکرول نیچے کریں

    عامر خان کے مختلف فلموں کے روپ

    عامر خان کی تازہ تصویر

  • بالی ووڈ فلم ’ باہو بَلی 2 ‘ کے اداکار کا ایک آنکھ سے نابینا ہونے کا انکشاف

    بالی ووڈ فلم ’ باہو بَلی 2 ‘ کے اداکار کا ایک آنکھ سے نابینا ہونے کا انکشاف

    ممبئی : بالی ووڈ فلم باہو بَلی کے اداکار نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ایک آنکھ سے نابینا ہے اور صرف بائیں آنکھ سے دیکھ سکتے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کی  کامیاب ترین فلم ’’باہو بلی 2‘‘ میں شہزادے کے روپ میں رانا دوگبتی نے اپنی فلم کی پروموشن کے لیے ایک رئیلٹی شو میں شرکت کی، جہاں انھوں نے اعتراف کیا کہ میں ایک آنکھ سے اندھا ہوں، جس نے سب کو دنگ کردیا۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ میں صرف اپنی بائیں آنکھ سے دیکھ سکتا ہوں، بچپن میں ایک مردہ شخص کی آنکھ مجھے عطیہ کی گئی تھی لیکن آج تک اس آنکھ میں کبھی روشنی نہیں آئی لہٰذا میں بائیں آنکھ بند کرلوں تو مجھے کچھ دکھائی نہیں دیتا۔

    رانا دوگبتی کے اس اعتراف کے بعد ساری انڈسٹری حیران ہے کیونکہ اداکار نے کبھی بھی اپنی اس کمی کا احساس کسی کو نہیں ہونے دیا۔

    واضح رہے کہ اداکار رانا دوگبتی نے فلمی کیرئیر کا آغاز 2011 میں فلم ’’دم مارو دم ‘‘ سے کیا اور ہندی سنیما میں خاطر خواہ کامیابی نہ حاصل کرسکے تاہم وہ ٹالی ووڈ میں شہرت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔


    مزید پڑھیں : باہو بَلی ٹوکاریلیزکے پہلےدن 1ارب سےزائد کابرنس


    خیال رہے کہ ہندوستان کی تاریخی جنگ پر بننے والی اس فلم نے بالی ووڈ کی تاریخ کامیاب ترین فلموں ’دنگل‘ اور ’سلطان‘ کا بھی ریکارڈ توڑ دیا ہے اور صرف 4 دنوں میں 150 کروڑ سے زائد کا بزنس کر چکی ہے ۔

  • بیٹے کی پیدائش کے لیے منتیں مانگیں، اداکارہ ریما

    بیٹے کی پیدائش کے لیے منتیں مانگیں، اداکارہ ریما

    کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ ریما نے کہا ہے کہ بیٹے کی پیدائش کے لیے منتیں مانگیں جنہیں پورا کرنے کے لیے دو سال کا عرصہ لگے گا۔

    اے آر وائی کے پروگرام گڈمارننگ پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ریما نے کہا کہ بیٹیاں بہت پیاری ہوتی ہیں تاہم گھر میں مجھ سمیت چار بہنیں اور پھر بہنوں کی بیٹیوں کی پیدائش کی وجہ سے بیٹے کی شدید خواہش تھی۔

    انہوں نے کہا کہ بیٹیاں بہت اچھی ہوتی ہیں اور اُن کے بغیر خاندان مکمل نہیں ہوسکتا، اس لیے میری خواہش ہے کہ اب میری بیٹی پیدا ہو تاکہ ہمارا گھرانہ مکمل ہوسکے۔

    فلم اسٹار ریما نے کہا کہ زچگی کے دوران بہت نروس تھی تاہم والدہ کے مشورے پر سورۃ محمد اور سورۃ یوسف کی باقاعدگی سے تلاوت کرتی تھی کیونکہ سورۃ محمد پڑھنے سے خواہش کے مطابق اولاد کی پیدائش ہوتی ہے اور سورۃ یوسف پڑھنے سے بچہ خوبصورت پیدا ہوتا ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ بیٹے کی پیدائش کے بعد سب سے بڑا مسئلہ نام رکھنے کا تھا، بہت سارے لوگوں نے مشورے دیا تو قرعہ اندازی کا فیصلہ کیا گیا، پرچی میں اذلان کا نام سامنے آیا۔ جس کا مطلب مدد کرنے والا شیر کے ہیں اور یہ ترک نام ہے۔

    مکمل انٹرویو دیکھیں

    ریما نے کہا کہ شروع سے ہی منت مانگی تھی کہ اگر لڑکا پیدا ہوا تو اُس کے نام کے ساتھ محمد لگاؤں گی اس لیے بیٹے کا نام اذلان محمد سید شہاب رکھا، بیٹے کی پیدائش کے لیے اتنی منتیں مانگیں کہ انہیں پورا کرنے کے لیے دو سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

    اداکارہ نے شادی شدہ خواتین کو مشورہ دیا کہ اگر شوہر کی جانب سے شک والی کوئی بات کی جائے تب بھی نہ کریں بلکہ اُن پر اعتبار کو اُسی طرح برقرار رکھیں تاکہ آپ کی زندگی اچھی طرح گزر سکے۔

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ آج تک بیٹے کی تصاویر سوشل میڈیا پر اس لیے نہیں شیئر کیں کہ بچوں کو نظر لگ جاتی ہے تاہم ایک اور بات یہ ہے کہ اُس کے ذہن میں ابھی سے یہ نہ بیٹھ جائے کہ وہ بڑی شخصیت کا بیٹا ہے تاہم آج میں اُس کی نماز پڑھنے کی تصاویر شیئر کرنا چاہوں گی۔

  • فلم انڈسٹری اگلے ماہ سے ’ٹیکس فری‘ ہو گی، مریم اورنگزیب

    فلم انڈسٹری اگلے ماہ سے ’ٹیکس فری‘ ہو گی، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت فلم انڈسٹری کو فروغ دینے کے لیے اسے ٹیکس سے مستثنیٰ قراردے دیا جائے گا۔

    وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات نجی ٹی چینل کے فلم فیئر ایوارڈ میں ہدایت کاروں، پروڈیوسرز اور اداکاروں میں انعامات کی تقسیم کی تقریب میں حاضرین سے خطاب کر رہی تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت فلم انڈسٹری کے فروغ کے لیے اہم اقدامات کرنے جارہی ہے جس کے لیے اگلے ماہ فلم انڈسٹری کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دے دیا جائے گا اور ساتھ ہی فلم انڈسٹری میں سرمایہ کاری کے لیے سفارشات بھی مرتب کی گئی ہیں جس سے صرف فلم پروڈیوسر اور ہدایت کار کو ہی نہیں بلکہ اداکار اور ٹیم کے دیگر اراکین بھی مستفید ہوں گے۔

    انہوں نے کارپوریٹ سیکٹر کی فلم انڈسٹری کو سہارا دینے کے لیے کی گئی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اعلان کیا کہ کارپوریٹ سیکٹر کی جانب سے فلم انڈسٹری میں کی جانے والی سرمایہ کاری کو بھی ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ رپوریٹ سیکٹر نے وہ ذمہ داریاں بھی نبھائی ہیں جو دراصل ریاست کی ذمہ داری تھی جسے کارپوریٹ سیکٹر نے احسن طریقے سے نبھایا ہے اور پاکستانی شائقین کو اچھی تفریح فراہم کیں جس پر وہ لائق ستائش ہیں۔

     

  • مومنہ کی آواز میں پی آئی اے کی پرواز کا اعلان

    مومنہ کی آواز میں پی آئی اے کی پرواز کا اعلان

    لاہور: کوک اسٹوڈیو کے گانے آفرین آفرین سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی گلوکارہ مومنہ مستحسن نے پی آئی اے کی پرواز کا اعلان انتہائی مہارت کے ساتھ کر کے سب کو حیران کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق مختصر عرصے میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی گلوکارہ مومنہ مستحسن کا نیا روپ اُس وقت سامنے آیا جب وہ لاہور ائیرپورٹ پر پی آئی اے کی پرواز کے لیے اعلان کرتی ہوئی دکھائی دیں۔

    ویڈیو دیکھنے کےلیے اسکرول نیچے کریں

    انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکارہ اپنی خوبصورت مسکراہٹ کے ساتھ مسافروں کو آگاہ کررہی ہیں کہ پی آئی اے کی پرواز ’پی کے 1852‘ اسلام آباد روانگی کے لیے تیار ہے ، مسافروں سے درخواست ہے کہ وہ گیٹ نمبر 15 سے جہاز میں تشریف لے جائیں‘‘۔

    اس اعلان کے دوران مومنہ اپنی روایتی مسکراہٹ کو جاری رکھے ہوئے تھیں اور یہ کام انہوں نے اس خوبی سے سرانجام دیا کہ کہیں اس بات کا گماں نہیں ہوا کہ یہ اعلان کسی نئی خاتون کی جانب سے کیا جارہا ہے۔

    پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے اس ضمن میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا کہ انہوں نے مومنہ کو باقاعدہ نوکری دی ہے یا پھر یہ اعلان صرف ایک بار ہی کروایا گیا۔

    یاد رہے کہ کوک اسٹوڈیو میں راحت فتح علی خان کے ساتھ آفرین آفرین گانا گانے والی گلوکارہ نے بہت کم عرصے میں شہرت کی بلندیوں کو چھوا اور وہ لاکھوں لوگوں کے دلوں پر راج کرنے لگیں۔

    اپنی خوبصورت مسکراہٹ کی وجہ سے پہچان بنانے والی مومنہ ایک وقت میں اپنے مداحوں سے عاجز بھی آگئیں تھیں اور انہوں نے برہمی کا اظہار بھی کیا تھا، گزشتہ برس منگنی ٹوٹنے کی خبریں جاری کرنے پر مومنہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس سے بھی نالاں نظر آئیں تھیں۔

    ویڈیو دیکھیں:

  • رومن رینز زخمی‘ کئے ہفتے تک رنگ میں نہیں اتر سکیں گے

    رومن رینز زخمی‘ کئے ہفتے تک رنگ میں نہیں اتر سکیں گے

    کیلی فورنیا: ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایک مقابلے میں اورٹن کو برے وائٹ نے شکست دے دی جب کہ ایک اور مقابلے میں زخمی رومن رینز اسٹرومین کے سامنے نہیں ٹک سکے، براؤن اسٹرومین نے رینز کو کئی ہفتوں کے لیے رنگ سے دور کردیا ساتھ ہی مزید زخمی ہونے سے  رومن رینز کی ڈبلیو ڈبلیو ای کے بڑے مقابلے میں شرکت مشکوک ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای پے بیک ایونٹ کے دو اہم میچز ہوئے جس میں برے وائٹ نے اورٹن اور اسٹرومین کے ہاتھوں رینز شکست سے دوچار ہوگئے ہیں۔

    میچ سے قبل دونوں ہی ریسلرز کی دھواں دار انٹری ہوئی، میچ میں لگ ایسا رہا تھا کہ کہ اورٹن باآسانی برے وائٹ کو شکست دے دیں گے مگر کچھ لمحوں کے بعد برے وائٹ نے ان خیالات کو غلط ثابت کرتے ہوئے اورٹن کو شکست دے دی۔

     ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایک اورمقابلے میں سپر اسٹار ریسلر رومن رینز کو معروف ریسلر اسٹرومین نے شکست دے کر ایک بار پھر رنگ سے دور رہنے پر مجبور کردیا۔

    رومن رینز پہلے ہی اسٹرومین کے متعدد حملوں کے باعث زخمی ہوچکے تھے، میچ سے قبل رینز رنگ میں آئے تو اسٹرومین نے شروع میں ہی رینز پر حملہ کردیا، لیکن رومن نے تھوڑی دیر طویل القامت ریسلر اسٹرومین کے سامنے مزاحمت کی تاہم سپر مین پنچ ریسلررینز، اسٹرومین کے سامنے بے بس نظر آئے اور شکست کھا کر کئی ہفتوں سے رنگ سے دور ہوگئے۔

    دریں اثنا ہر سال منعقد ہونے والے ڈبلیو ڈبلیو ای کے بڑے ایونت ریسل مینیا میں رینز نے انڈر ٹیکر کو شکست دے کر ریٹائرمنٹ لینے پر مجبور کردیا تھا۔

    ریسل مینیا ایونٹ سے قبل رینز اور اسٹرومین کے درمیان لفظی جنگ جاری تھی تاہم اسٹرومین سے رینز کا مقابلہ ریسل مینیا کے بجائے ڈبلیو ڈبلیو ای انتظامیہ نے ڈبلیو ڈبلیو ای پے بیک میں کرایا گیا تھا۔

    انڈر ٹیکر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

     385 پاونڈ وزن رکھنے والے اسٹرومین کے سامنے 265 پاؤنڈ کے حامل رینز شکست سے اپنے آپ کو نہ بچاسکے۔

    واضح رہے کہ مداحوں کی بڑی تعداد اسٹرومین کی شکست کی خواہاں تھی، رومن رینز جب شکست سے دوچار ہوئے تو بڑی تعداد میں مداح مایوس دکھائی دئیے، اب دیکھنا یہ ہے ک ہآئندہ آنے والے ڈبلیو ڈبلیو اے ایونٹس میں رومن رینز شرکت کرپائیں گے یا نہیں۔

  • معروف بھارتی اداکارہ کار حادثے میں ہلاک

    معروف بھارتی اداکارہ کار حادثے میں ہلاک

    ممبئی: بھارتی اداکارہ سونیکا چوہان کار حادثے میں ہلاک ہوگئیں، شوبز شخصیات کا سونیکا کی حادثاتی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔۔

    تفصیلات کے مطابق کولکتہ سے تعلق رکھنے والی بھارتی ماڈل و اداکارہ سونیکا چوہان کار حادثے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی ہیں،  حادثے کے وقت سونیکا کے ہمراہ معروف اداکار وکرم چٹرجی موجود تھے جو گاڑی چلا رہے تھے، وکرم چٹرجی حادثے میں شدید زخمی ہوگئے ہیں۔


    اداکار وکرم چٹرجی کے مطابق سونیکا سر، کان اور ناک  پر گہری چوٹیں آئیں، سونیکا کو شدید چوٹیں آنے کی وجہ سے جائے حادثہ سے اسپتال لے کر جایا جارہا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں اور دار فانی سے کوچ کرگئیں۔

    پولیس کے مطابق اداکار وکرم کی کار قابو سے پاہر جاتے ہوئے فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی تھی جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، گاڑی کی اسپیڈ اتنی زیادہ تھی کہ فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے باوجود ایک دکان کے اندر جاگھسی اور 180 ڈگری کے قریبا مڑ کر رک گئیں۔

    سونیکا چوہان کولکتہ ماڈل انڈسٹری کی پہچان مانی جاتی تھیں، معروف اداکارہ نے ماڈلنگ کے علاوہ بھارتی چینلز پر پیش کئے جانے والے متعدد شوز میں بھی میزبانی کے فرائض انجام دئیے، جن میں بگ باس، پرو کبڈی لیگ، دی ٹیلیگراف فوڈ گائیڈ ایوارڈز وغیرہ نمایاں ہیں۔

    مس انڈیا آرگنائزیشن نے سونیکا چوہان کی حادثاتی موت پر گہرے رنج و ٖغم کا اظہار کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں اداکار کسی تقریب سے واپس آرہے تھے جب حادثہ پیش آیا، چٹرجی اور چوہان دونوں نے ڈرائیور کرتے ہوئے سیٹ بیلٹس نہیں پہنے ہوئے تھے، تاہم پولیس تفتیش کررہی ہے کہ آیا وکرم چٹرجی کار ڈرائیو کرتے وقت نشے میں تو نہیں تھے۔

    کہانی میں ٹوئسٹ


    حادثے کے بعد دو طرح کی افواہیں گردش کررہی ہیں، وکرم چٹرجی کے والد بجوئے چٹرجی کے مطابق حادثہ راش بہاری ایونیو تارا روڈ پر پیش آیا جبکہ کار کسی فٹ پاتھ سے نہیں ٹکرائی بلکہ مخالف سمت سے آنے والی دوسری کار کے ساتھ حادثہ پیش آیا ہے۔

    کولکتہ کے لوکل ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ کار کسی مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے نہیں ٹکرائی بلکہ حادثہ اوور اسپیڈنگ کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

    جیولری کی دکان کے قریب رہنے والے اپارٹمنٹس میں موجود لوگوں نے تصدیق کی ہے  کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وکرم کی گاڑی دمخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرائی۔