Category: انٹرٹینمںٹ

  • فوادخان کی مقبولیت‘ سیف علی خاں خوفزدہ

    فوادخان کی مقبولیت‘ سیف علی خاں خوفزدہ

    بھارت میں شدت پسندی کی لہر بڑھتی جارہی ہے اور آئے دن کوئی نہ کوئی فنکار پاکستانی فنکاروں کے بارے میں ہرزہ سرائی کرتا ہے لیکن سیف علی خان تو سب سے الگ نکلے۔

    بھارتی اخبار کو دیے انٹرویو میں چھوٹے نواب کا کہنا تھا کہ فواد خان جیسے پاکستانی فنکاروں کو ملنے والی تمام تر پذیرائی کی واحد وجہ یہ ہے کہ وہ ’غیرملکی‘ ہیں جو کہ ’ممنوعہ سرزمین‘ سے آئے ہیں۔

    پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ایک بار ذہن بنا لیا جائے اگر ایسا کرنا ہے تو پھر اسے قانون کا درجہ دے دیا جائے۔

    سیف علی خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فواد خان یا پاکستان سے آئے فنکاروں کو جتنی بھی مقبولیت ملتی ہے اس کا سبب محض ان کا غیر ملکی ہونا ہے‘ اگر ان پر سے یہ ٹیگ ہٹ جائے تو ممکن ہے کہ وہ بہت ہی عام اداکار ہوں۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں پابندی کی وجہ سمجھتا ہوں‘ ایک جانب آپ اچھے تعلقات کا اظہار کرتے ہیں‘ ایک دوسرے کو اپنی فلموں میں کاسٹ کرتے ہیں اور کرکٹ کھیلتے ہیں اوراس کے بعد کوئی ایسا واقعہ ہوتا ہے کہ جس کے بعد یہ سب ختم ہوجاتا ہے۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’’مجھے یہ بھی نہیں پتہ کہ خبروں پر کتنا یقین کیا جائے‘ دونوں ملکوں کے درمیان بہت سے معاملات خفیہ نوعیت کے ہیں‘ بہت سی ڈیلز ہیں اورتجارتی سودے بھی ہیں‘‘۔


    پاکستانی اداکاروں پر پابندی


    یاد رہے کہ بھارت کی ممبئی پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے  انتہاء پسندوں کی روش پر چلتے یوئے پاکستانی فنکاروں پر بھارت میں کام کرنے پر پابندی لگائی تھی۔

  • پریانکا چوپڑا خلا باز بنیں گی

    پریانکا چوپڑا خلا باز بنیں گی

    ممبئی: بالی ووڈ بھارت کی پہلی خاتون خلا باز کلپنا چاولہ پر فلم بنانے جارہا ہے اور مرکزی کردار کے لیے اداکارہ پریانکا چوپڑا کو کاسٹ کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پریانکا چوپڑا نے اس اہم کردار کو ادا کرنے کے لیے ہامی بھر لی ہے اور ان کی ٹیم خاتون خلا باز کلپنا کی زندگی کے بارے میں معلومات جمع کر رہی ہے تاکہ پریانکا چوپڑا مکمل طور پر اپنے آپ کو اس کردار میں ڈھال سکیں۔

    پریانکا اس سے پہلے بھی عالمی شہرت یافتہ بھارتی باکسر میری کوم کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کرچکی ہیں۔ اب اپنے اس کردار کے لیے بھی وہ بہت پرجوش ہیں۔

    فلم کی ہدایت کار پریا مشرا ہیں اور بطور ہدایت کار یہ ان کی پہلی فلم ہوگی۔

    کلپنا چاولہ کون ہیں؟

    کلپنا چاولہ خلا میں جانے والی پہلی بھارتی خاتون ہیں۔ وہ سنہ 1997 میں پہلی بار ناسا کے خلائی مشن کے ساتھ خلا میں گئیں۔

    سنہ 2003 میں جب وہ اپنے دوسرے خلائی سفر کے لیے روانہ ہوئیں تو ان کا خلائی جہاز تکنیکی پیچیدگی کا شکار ہوگیا۔

    اس خرابی کو بر وقت ٹھیک نہ کیا جاسکا نتیجتاً واپسی میں جیسے ہی ان کا خلائی جہاز زمین کی حدود میں داخل ہوا اس میں آگ بھڑک اٹھی اور کلپنا سمیت اس میں موجود ساتوں خلا باز مارے گئے۔

    مزید پڑھیں: خلا کو تسخیر کرنے والی باہمت خواتین

    دونوں خلائی مہمات کے دوران کلپنا نے کل 31 دن خلا میں گزارے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ناول نگار ایم اے راحت کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی

    ناول نگار ایم اے راحت کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی

    لاہور: اُردو ادب کو سیکڑوں شہرہ آفاق ناول دینے والے ایم اے راحت انتقال کرگئے‘ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد انہیں لاہور میں سپرد خاک کردیا گیا۔

    بچوں اور بڑوں میں مقبولیت کی معراج پانے والے ایم اے راحت گزشتہ کئی دنوں سے شدید علیل تھے،اُن کے بیٹے نے لوگوں سے دعائے صحت کی اپیل کی بھی کی تھی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

    خاندانی ذرائع کے مطابق  ایم اے راحت کی نماز جنازہ آج بعد از نماز عشا جامعہ مسجد رضوان اعوان ٹاؤن سے ملحقہ گراؤنڈ میں ادا کردی گئی۔

    اطلاعات ہیں کہ اُردو ادب کے سُرخیل ایم اے راحت دماغ میں رسولی کے باعث لاہور کے جناح اسپتال میں زیرعلاج تھے ، وہ گزشتہ کئی دن سے کومے میں تھے اور آج 24 اپریل بروز پیر رضائے الہی سے خالقِ حقیقی سے جاملے۔

    آٹھ سو سے زائد ناول تحریر کیے

    ایم اے راحت کا شمار اردو ادب کے بڑے ناموں میں ہوتا ہے، انہوں نے 800 سے زائد ناول تحریر کیے جن میں کالاجادو، ناگ دیوتا، کمند، کالے گھاٹ والی، کفن پوش، صندل کے تابوت، شہر وحشت، جھرنے، سایہ، اورکالے راستے دیومالائی کہانیوں پر مشتمل تخلیقات میں سے ہیں۔

    وفات سے کچھ دن قبل کی تصویر

    انہوں نے بچوں کے لیے بے شمار کہانیاں لکھیں ، تلفُظ اور املا کے ساتھ ایسی لفاظی کی کہ بچے بآسانی پڑھ کر اُن کے گرویدہ ہوئے ، عمران سیریز میں ان کی کہانیاں لیڈی پارکر،کالی طاقت اور عمران ان ایکشن آج بھی مقبول عام ہیں۔

  • آئن اسٹائن کے نظریات پر مبنی ٹی وی سیریز

    آئن اسٹائن کے نظریات پر مبنی ٹی وی سیریز

    نیویارک: معروف سائنس دان آئن اسٹائن کی زندگی پر مبنی ٹی وی سیریز ’جینیئس‘ بہت جلد نشر کردی جائے گی جس میں آئن اسٹائن کی ذہانت اور ان کے پیش کیے گئے نظریات کو موضوع بنایا گیا ہے۔

    نیویارک میں ٹی وی شو کے پروڈیوسر رون ہاورڈ نے شو کے لانچ کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ سے آئن اسٹائن کی ذہانت سے بے حد متاثر تھے اور یہی وجہ ہے کہ وہ آئن اسٹائن کو اب ایک عام فہم انداز میں پیش کر رہے ہیں۔

    نیشنل جیوگرافک سے نشر کی جانے والی اس سیریز میں دکھایا گیا ہے کہ جدید سائنس کا رخ تبدیل کردینے والے نظریات کو پیش کرنے کے دوران، اور اس سے قبل آئن اسٹائن کو کیا جدوجہد کرنی پڑی اور کس کس طرح وہ سوچ، فکر اور عقل کے سفر کے مراحل سے گزرے۔

    سیریز میں آئن اسٹائن کی ذاتی اور ازدواجی زندگی کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے کہ دنیا کے ذہین ترین انسانوں میں سے ایک اس شخص نے اپنی ذاتی زندگی اور رشتوں کے معاملات کو کس طرح سے سنبھالا۔

    ٹی وی سیریز کے پروڈیوسرز کا کہنا ہے، ’آئن اسٹائن صرف ایک سائنس دان ہی نہیں بلکہ وہ ایک فلسفی اور انسان دوست شخص تھا‘۔

    جینیئس دراصل آئن اسٹائن کی سوانح حیات پر مبنی کتاب ہے جو سنہ 2007 میں امریکی مصنف والٹر آئزکسن نے تحریر کی۔ یہ ٹی وی سیریز اسی سوانح حیات سے ماخوذ ہے۔

    یاد رہے کہ آئن اسٹائن کا شہرہ آفاق نظریہ، نظریہ اضافت ہے جس میں انہوں نے کائنات اور زمین کے تعلق کے مختلف پہلوؤں کو واضح کیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • لاہور: اداکارہ نرگس اور گلوکارہ شاہدہ منی کو ایف بی آر نے نوٹس بھجوادیا

    لاہور: اداکارہ نرگس اور گلوکارہ شاہدہ منی کو ایف بی آر نے نوٹس بھجوادیا

    لاہور: اداکارہ نرگس اور گلوکارہ شاہدہ منی کو ایف بی آر نے نوٹس بھجوادیا۔

    تفصیلات کے مطابق ادکارہ نرگس اور شاہدہ منی کو انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر ایف بی آر نے نوٹس جاری کردیا اور  15روز میں انکم ٹیکس گوشوارے اور اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کرلی ہے۔

    ایف بی آر کا کہنا ہے کہ نرگس نے تاحال سال2016کا انکم ٹیکس گوشوارہ جمع نہیں کرایا جبکہ شاہدہ منی نے 2014 تا 2016 کے گوشوارے جمع نہیں کرائے، ادکاراؤں کو انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن ایک سوبائیس پانچ اے کے تحت نوٹس بھیجا گیا ہے،  مقررہ مدت میں جواب نہ دینے پر کارروائی ہوگی۔

    معروف ماڈل و اداکارہ صبا قمر ایف بی آر کی 37 لاکھ کی نادہندہ نکلی

    یاد رہے  چند روز قبل معروف ماڈل و اداکارہ صبا قمر انکم 2016 کی مد میں ایف بی آر کی 37 لاکھ کی نادہندہ نکلی ہے، ایف بی آر کا کہنا تھا کہ  صبا قمر کو رقم جمع کروانے کے لیے 13 اپریل تک کا وقت دیا اگر 13 اپریل تک اپنا ٹیکس جمع نہیں کرواتی تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    اس سے قبل ایف بی آر نے  اداکارہ نور کو بھی انکم ٹیکس کی عدم ادائیگی پر  نوٹس بھیجا تھا، فلمسٹار نور نے سال 2015 ءکا انکم ٹیکس ادا نہیں کیا۔ ایف بی آر نے فلمسٹار نور سے  15 روز میں جواب طلب کر لیا تھا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک  وال پرشیئر کریں۔

  • گوگل کا راجکمار کو خراج عقیدت

    گوگل کا راجکمار کو خراج عقیدت

    انٹرنیٹ کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے معروف بھارتی اداکار و گلوکار راج کمار کی سالگرہ پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے ڈوڈل کو ان کی تصویر سے سجا دیا۔

    تامل ناڈو فلموں کے اداکار راج کمار کو بھارتی سینما کا ایک عظیم اداکار قرار دیا جاتا ہے۔ ان کی 88 ویں سالگرہ کے موقع پر جہاں ان کے مداحوں نے انہیں یاد کیا وہیں گوگل نے بھی انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

    راج کمار نے 1954 سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ انڈسٹری میں گزارے گئے اپنی عمر کے ایک طویل حصے میں انہوں نے 220 کے قریب فلموں میں کام کیا۔

    بھارتی سینما کے لیے راج کمار کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں 4 بار نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ انہیں پدم بھوشن ایوارڈ اور دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

    راج کمار سنہ 2006 میں 76 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سونو نگم کے دن کا آغاز، اذان کے ساتھ

    سونو نگم کے دن کا آغاز، اذان کے ساتھ

    ممبئی: اذان سے متعلق نازیبا کلمات ادا کرنے والے بھارتی کلوگار سونو نگم نے دن کا آغاز اذان سے شروع کردیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سونو نگم نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اذان کی آواز واضح سنائی دے رہی ہے اور اُس کے ساتھ انہوں نے انڈیا کے عوام کو صبح بخیر کا پیغام دیا ہے۔

    اذان سے متعلق ریمارکس دینے پر گلوکار کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، شوبز شخصیات ہوں یا پھر اُن کے مداح سب نے سونو نگم کو آڑے ہاتھوں لیا اور اُن کے بیان کی مذمت کی۔

    پڑھیں: ’’ اذان سے متعلق بیان: کنگنا رناوت کا سونو نگم کو کرارا جواب ‘‘

    اسی دوران صحافیوں نے بھی بیان کی صفائی مانگی تو بھارتی گلوکار نے کہا کہ میرا ٹوئٹ اذان سے متعلق نہیں بلکہ لاؤڈ اسپیکر سے متعلق تھا مگر لوگوں نے میرے ٹوئٹ کا غلط مطلب نکالا۔

    سونو نگم کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی ویڈیو اُن کے گھر سے بنائی گئی ہے تاہم اس دوران وہ کہاں موجود تھے اس حوالے سے کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں کیونکہ برطانوی خبر رساں ادارے میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ سونو نگم کے گھر تک اذان کی آواز نہیں جاتی۔

  • اذان سے متعلق بیان: کنگنا رناوت کا سونو نگم کو کرارا جواب

    اذان سے متعلق بیان: کنگنا رناوت کا سونو نگم کو کرارا جواب

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اذان سے متعلق سونونگم کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے ذاتی طور پر اذان سے محبت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی گلوکار سونو نگم کے اذان سے متعلق بیان کے بعد ایک نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا، سوشل میڈیا پر اُن کے مداحوں نے اپنے اسٹار پر تنقید کی اور ساتھیوں نے بھی آڑے ہاتھوں لیا۔

    ہرطرف سے تنقید کا سامنا کرنے کے بعد سونو نگم نے اپنے بیان کی صفائی دی کہ اُنہوں نے اذان کو نہیں بلکہ لاؤڈ اسپیکر کو نشانہ بنایا تاہم اُن کی صفائی کسی کام نہ آئی۔

    سونو نگم کے بیان سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا کہ کسی اور سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتی تاہم مجھے اذان سے ذاتی طور پر محبت ہے۔

    پڑھیں: ’’ اذان پر تنقید، سونو نگم نے بیان کی وضاحت دے دی ‘‘

    بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ جب لکھنو میں فلم ’’تنوویڈز منو ریٹرنس‘‘ کی شوٹنگ جاری تھی تو اُس وقت اذان کی آواز سماعت سے ٹکراتی تھی اور اسی دوران میں سارے کام چھوڑ کر اس میں گم ہوجاتی تھی کیونکہ مجھے اذان بہت زیادہ پسند ہے۔

    ویڈیو دیکھیں: اذان پر تنقید: مسلمان لڑکی کا سونو نگم کو کرارا جواب، ویڈیو وائرل

    کنگنا رناوت نے مزید کہا کہ ’’میں کسی بھی مذہب یا چیز کے حوالے سے اپنی رائے دے سکتی ہوں تاہم کسی کے بارے میں بات نہیں کر سکتی کیونکہ مجھے مسجد، مندر اور گرجا گھر جانا بہت پسند ہے اور میں تمام مذاہب سے محبت کرتی ہوں‘‘۔

    ویڈیو دیکھیں

  • انجلینا جولی چوتھی شادی کی خواہش مند

    انجلینا جولی چوتھی شادی کی خواہش مند

    لندن: ہالی وود  کی معروف اداکارہ انجلینا جولی نے برطانوی کاروباری شخصیت سے شادی کا فیصلہ کرلیا، دونوں کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ گزشتہ سال سے جاری ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی اداکارہ انجلینا جولی نے اپنی بقیہ زندگی گزارنے کے لیے برطانوی بزنس مین سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے کیونکہ اداکارہ چوتھی شادی کرنے کی خواہش مند ہیں۔

    سابق شوہر بریڈ پٹ سے علیحدگی کے دنوں اور عدالتی جنگ کے دوران جولی نے برطانوی کاروباری شخصیت سے مراسم بڑھائے اور اُن سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا، یہ سب انہوں نے بہت رازداری کے ساتھ کیا۔

    پڑھیں: ماضی کو بھلا کر اپنی ازواجی زندگی بہتر بنانے کی خواہاں‌ ہوں‘ انجیلینا جولی 

    بریڈ کو جب اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’مجھے جولی کو شادی کے لیے راضی کرنے میں 9 سال کا عرصہ لگا مگر میرے بچوں سے اجنبی شخص کی ملاقاتیں اچھی نہیں‘‘۔ جولی کے سابق شوہر نے جولی کے بڑھتے روابط پر تحفظ کا اظہار بھی کیا۔

    یاد رہے انجلینا اور بریڈ پٹ کے درمیان 2005 میں بننے والی فلم ’’مسٹر اینڈ مسز اسمتھ‘‘ کی شوٹنگ کے دوران ذہنی ہم آہنگی کافی بڑھ گئی تھی جس کے بعد بریڈ نے اپنی پہلی بیوی جینیفر کو چھوڑ کر 2014 میں جولی سے دوسری شادی کرلی تھی جس کا خاتمہ گزشتہ سال ہوچکا۔

  • اذان پر تنقید: مسلمان لڑکی کا سونو نگم کو کرارا جواب، ویڈیو وائرل

    اذان پر تنقید: مسلمان لڑکی کا سونو نگم کو کرارا جواب، ویڈیو وائرل

    دہلی : بھارتی گلوکار سونو نگم کی جانب سے اذان پر تنقید کے جواب میں ایک مسلمان لڑکی نے انہیں کراکرا جواب دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق سونو نگم کے اذان سے متعلق  ٹوئٹ پر سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا ہوگیا تھا اور لوگ اذان اور مسلمانوں کی حمایت میں بول پڑے تھے جبکہ بالی ووڈ اداکاروں نے بھی سونو نگم کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

    معروف بھارتی سنگر سونونگم کو جہاں مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے پر مسلمانوں کے ساتھ غیر مسلموں نے بھی کرارا جواب دیا اور ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا وہیں  ان میں خاتون یاسمین ارورہ منشی بھی شامل تھیں جن کی ایک لائیو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور اب تک اب تک ڈیڑھ لاکھ  سے زائدمرتبہ اس ویڈیو کو شیئر کیا جا چکا ہے۔

     

    یاسمین نے اپنی ویڈیو میں سونو کے اذان سے متعلق بیان دینے پر کئی سنجیدہ سوالات کھڑے کردیے، یاسمین نے سونو نگم سے پوچھا ” آپ نے اذان  ہونے پر تو کہہ دیا کہ یہ غنڈہ گردی ہے لیکن جب گائے کا گوشت کھانے کے نام پر خواتین کی عصمت دری کی جاتی ہے، گئو رکھشا نے کئی مسلمانوں کو قتل کیا گیا تب سونو نگم کو ٹوئٹ کرنا یاد نہیں آیا؟

    مسلم خاتون نے کہا کہ لاؤڈ اسپیکرز پر اذان غنڈہ گردی نہیں مگر گائے کی حفاظت کے نام پرعورتوں کی اجتماعی عصمت دری اور 10 سے 15 لوگ مل کر بے قصور لوگوں کو مارنا دراصل غنڈ ہ گردی ہے۔

    یاسمین نے سوال کیا کہ سونو نگم  آپ قریب 50 سال کے تو ہوگئے ہیں آپ کو 50 برس بعد اچانک یاد آیا کہ اذان سے تکلیف ہوتی ہے، کیوں بی جے پی حکومت میں انہوں نے اس مسئلے کو کیوں اٹھایا؟

    انہوں نے سونو نگم کو مشورہ دیا کہ وہ انصاف کے لیے آواز اٹھائیں کسی اور کے لیے نہیں۔


    مزید پڑھیں :  اذان پر تنقید، سونو نگم نے بیان کی وضاحت دے دی


    مسلم خاتون نے اخلاق کے قتل کے حوالے سے کہا کہ اخلاق کا قتل غنڈہ گردی تھا ، جسے گائے کا گوشت کھانے کے شبے میں قتل کردیا گیا تھا، انہوں نے پہلو خان کے قتل کے علاوہ دیگر اور بھی مسائل پر بھی اٹھائے۔

    انھوں نے  چیلنج کیا کہ سونو نگم میرے سوالات کا جواب دیں، اگر سونو نگم ایسا نہیں کریں گے تو وہ اپنی تنظیم کے ممبران کے ساتھ ان کے گھر پہنچ کر براہ راست ان سے یہ سوالات کریں گے۔

    خیال رہے کہ قبل ازیں یاسمین اروڑہ بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کی وجہ سے نریندر مودی پربھی تنقید کرچکی ہیں۔

    سونو نگم کے خلاف فتویٰ جاری:

    اس سے پہلے بھارتی مسلمان رہنما نے سونو کو گنجا کرنے والے کو 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا اور دھمکی سے گھبرا کر سونو نگم نے خود اپنے سر منڈوالیا تھا ۔


    مزید پڑھیں : مسلمان نہیں پھر بھی اذان کی وجہ سے صبح اٹھنا پڑتا ہے، سونو نگم


    واضح رہے کہ بالی وڈ کے معروف گلوکار سونو نگم نے ٹوئٹ کیا تھا کہ مسلمان نہیں ہوں  پھر بھی انہیں اذان کی آواز کی وجہ سے صبح اٹھنا پڑتا ہے، زبردستی مذہب مسلط کرنے کا عمل ختم ہونا چاہیے۔

    سونو نگم  نے مذہب کی زبردستی قرار دیا اور کہا تھا کہ مذہبی اداروں کو ان لوگوں کے حقوق کا بھی خیال رکھنا چاہیے جو مذہب کو نہیں مانتے۔

    انہوں نے یہ بھی ٹوئٹ کیا تھا کہ جب اسلام کا ظہور ہوا تھا ، اس وقت تو بجلی نہیں تھی۔

    سونگم نے تمام حدیں عبور کرتے ہوئے مسلمانوں کے مذہبی حق کو غنڈہ گردی سے بھی جوڑ دیا تھا۔