Category: انٹرٹینمںٹ

  • علیزے شاہ کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل

    علیزے شاہ کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ کی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں وہ ایک بھارتی فلم کے ڈائیلاگ پر اداکاری کرتی نظر آرہی ہیں۔

    انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ٹک ٹاک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علیزے شاہ ایک ایسا کردار نبھا رہی ہیں جو قوت گویائی سے محروم ہے۔

    اداکارہ کی ایک اور ٹک ٹاک ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جو انہوں نے اپنی پالتو بلی کے ہمراہ بنائی، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی علیزے شاہ کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    View this post on Instagram

    Latest tiktok videos of #AlizehShah with new look .

    A post shared by All Pakistan Drama Page (@allpakdramapageofficial) on

    واضح رہے اس سے قبل علیزے شاہ نے انستاگرام پر اپنے نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر پوسٹ کی تھی، مداحوں نے تصاویر پر پسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔

    View this post on Instagram

    🌻 @agha_hassandesignstudio

    A post shared by Alizeh Shah (@alizehshahofficial) on

    یاد رہے اداکارہ علیزے شاہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’میرا دل میرا دشمن‘ میں شاندار اداکاری کی تھی، ڈرامے میں ان کے ہمراہ نعمان سمیع، یاسر نواز ودیگر بھی موجود تھے۔

    ڈرامے کی آخری قسط گزشتہ دنوں نشر کی گئی تھی، مداحوں نے علیزے شاہ، نعمان سمیع اور یاسر نواز کی اداکاری کو پسند کیا تھا۔

  • ’’سیاہ رنگت مجھے ناکام نہیں کرسکتی‘‘

    ’’سیاہ رنگت مجھے ناکام نہیں کرسکتی‘‘

    کراچی: پاکستانی ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے سوشل میڈیا پر اپنی سیاہ رنگت کے حوالے سے پیغام شیئر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ آمنہ الیاس نے سماجی رابطے کی ویب سائت انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ اپنی گہری رنگت کے باوجود پرکشش نظر آرہی ہیں۔

    انہوں نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اپنی گہری رنگت سے متعلق لکھا کہ ’میری گہری رنگت مجھے ناکام نہیں کرسکتی اور نہ ہی مجھے میرے کسی بھی مقصد میں گرا سکے گی۔

    آمنہ الیاس نے لکھا کہ ’میری جلد چاہے جیسی بھی ہو مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، میں اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گی اور انہیں حاصل کرکے رہوں گی۔

    اداکارہ کی پوسٹ دیکھنے کے بعد مداحوں کی جانب سے ان کی ہمت بڑھائی جارہی ہے، ساتھی اداکارائیں بھی ان کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے حوصلہ افزائی کررہی ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آمنہ الیاس اور اداکار داور محمود کی شادی کی جھوٹی خبریں سامنے آئی تھیں جس کے بعد دونوں اداکاروں نے ان خبروں کی تردید کی تھی۔

    آمنہ الیاس نے داور محمود کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں دونوں نے اپنی شادی کی افواہوں پر وضاحت دی تھی۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ داور محمود کی متعدد دوستیں ہیں جس کی وجہ سے ان کے لیے مسئلے پیدا ہوسکتے ہیں، آمنہ الیاس کا کہنا تھا کہ ان کا کوئی بوائے فرینڈ نہیں ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    Excuse this brute – listen to me. Ankahi. November 1st. Be there. #ankahi2020 @dawar.mehmood

    A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas) on

    یاد رہے کہ آمنہ الیاس نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’دل نہیں مانتا‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، مداحوں کی جانب سے ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا تھا، ڈرامے میں ان کے ہمراہ سینئر اداکارہ روبینہ اشرف، اداکار جاوید شیخ ودیگر بھی موجود تھے۔

  • منگنی کی افواہیں، ہانیہ عامر نے خاموشی توڑ دی

    منگنی کی افواہیں، ہانیہ عامر نے خاموشی توڑ دی

    کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی منگنی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اداکارہ ہانیہ عامر کی منگنی کی مبارک باد دی جارہی ہیں، ’منگنی مبارک ہانیہ‘ کا ہیش ٹیگ گزشتہ روز سے ٹرینڈنگ پر ہے۔

    سوشل میڈیا ٹرینڈ پر ہانیہ عامر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر موصول ہونے والے سیکڑوں نوٹیفکیشن سے متعلق پریشان تھیں مگر انہوں نے وہ نوٹیفکیشن نہیں دیکھے تھے مگر جب آج انہوں نے یہ اکاؤنٹ چیک کیے تو حیران رہ گئیں۔

    ہانیہ عامر نے اس ٹرینڈ پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ان کے مداح انہیں حیران کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے ہیں، اداکارہ نے ازراہ مذاق منگنی کی مبارک باد دینے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سے اداکارہ ہانیہ عامر کی منگنی سے متعلق ہیش ٹیگ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ پر رہے، اداکارہ کو مداحوں کی جانب سے میمز اور ٹویٹس کے ذریعے منگنی کی مبارک باد دی جارہی تھی۔

    چند سوشل میڈیا صارفین ایسے بھی تھے جنہیں اس ٹرینڈ سے متعلق کچھ معلوم نہیں تھا اور وہ ٹویٹس کے ذریعے دوسروں سے اس ٹرینڈ کی وجہ پوچھ رہے تھے۔

    خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر منگنی کا ٹرینڈ اداکارہ ہانیہ عامر کے لیے نہیں تھا لیکن مداح اداکارہ کی منگنی کا سمجھ کر انہیں مبارک باد دینے لگے۔

  • نعمان اعجاز کا معروف شاعر راحت اندوری کو خراج عقیدت

    نعمان اعجاز کا معروف شاعر راحت اندوری کو خراج عقیدت

    کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار نعمان اعجاز نے اردو کے معروف شاعر راحت اندوری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پیغام شیئر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اداکار نعمان اعجاز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک فوٹو شیئر کی جس میں وہ ایک ضعیف شخص کے روپ میں دکھائی دے رہے ہیں۔

    نعمان اعجاز نے تصویر کے کیپشن میں اردو کے معروف شاعر راحت اندوری کا ایک شعر لکھا:

    فیصلہ چاہے کچھ بھی ہو، منظور ہونا چاہئے
    جنگ ہو یا عشق ہو، بھرپور ہونا چاہئے

    اس شعر کے ساتھ ہی نعمان اعجاز نے راحت اندوری کا نام لکھا اور ان کی مغفرت کی دعا کی، علاوہ ازیں انہوں نے لکھا کہ خود اعتمادی سے بہتر کوئی میک اپ نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ نامور بھارتی شاعر راحت اندوری رواں سال 11 اگست کو بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔

    راحت اندوری نے متعدد بالی ووڈ فلموں میں نغمے لکھے، رواں سال کے اوائل میں ان کی نظم ’بلاتی ہے مگر جانے کا نہیں‘ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

  • معروف اداکار مرزا شاہی انتقال کرگئے

    معروف اداکار مرزا شاہی انتقال کرگئے

    کراچی: ٹی وی کے معروف اداکار مرزا شاہی 70 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی وی کے معروف اداکار مرزا شاہی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے، وہ کئی روز سے سول اسپتال میں زیر علاج تھے۔

    مرحوم کے نواسے کبیر کشمیری نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مرزا شاہی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور وہ وینٹی لیٹر پر تھے۔

    واضح رہے کہ مرزا شاہی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اُن کی اہلیہ اور بیٹی کا بھی ٹیسٹ کیا گیا جس کی رپورٹ مثبت آئیں۔ رپورٹ آنے کے بعد دونوں ماں بیٹی قرنطینہ میں ہیں۔

    سفر زندگی

    مرزا شاہی نے 1965 میں اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا، انہوں نے کئی یادگار ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں نادانیاں، قدیسی صاحب کی بیوہ نمایاں ہیں۔

    ڈرامے ہائے جیدی، عید ٹرین میں بھی ان کے کرداروں کو خوب پسند کیا گیا، مرزا شاہی نے فلم چکوری، چھوٹے صاحب، سمیت متعدد سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل اداکار یاسر نواز اور عدنان صدیقی نے مرزا شاہی کی صحت یابی کے لیے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی تھی۔

  • عائشہ خان کے لیے شوہر کا محبت بھرا پیغام

    عائشہ خان کے لیے شوہر کا محبت بھرا پیغام

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ عائشہ خان کے شوہر میجر عقبہ ملک نے اہلیہ کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام شیئر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابقہ اداکارہ عائشہ خان کے شوہر میجر عقبہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور انہیں اپنا سب کچھ قرار دیتے ہوئے سالگرہ کی مبارک باد دی۔

    میجر عقبہ ملک نے لکھا کہ ’میں اس سے زیادہ بہتر زندگی کا تصور نہیں کرسکتا تھا، میں ہر روز اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے ظاہری اور باطنی طور پر اس جہاں کی سب سے زیادہ خوبصورت لڑکی سے نوازا ہے۔‘

    عائشہ خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے میجر عقبہ نے یہ بھی کہا کہ ’میرا ہونے اور مجھے اس دنیا کا سب سے زیادہ خوش قسمت شخص بنانے کے لیے آپ کا بے حد شکریہ۔‘

    واضح رہے کہ 15 اپریل 2018 کو عائشہ خان اور میجر عقبہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، شادی کی تقریب میں عزیز و اقارب سمیت قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی اور ان کے ہاں گزشتہ سال 10 نومبر کو 12 ربیع الاول کے دن بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے ’ماہ نور‘ رکھا تھا۔

    خیال رہے کہ عائشہ خان نے 19 برس قبل شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تھا اور کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، شادی کے بعد انہوں نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

  • حمزہ علی عباسی کا شوبز میں واپسی کا اعلان

    حمزہ علی عباسی کا شوبز میں واپسی کا اعلان

    کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے شوبز سے اپنی عارضی دوری کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اداکار حمزہ علی عباسی نے ایک ویب شو میں شوبز سے عارضی دوری کو ختم کرنے اعلان کیا، واضح رہے کہ حمزہ علی عباسی نے گزشتہ سال شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    حمزہ علی عباسی سے شو کے میزبان احمد علی بٹ نے سوال کیا کہ آپ کے حوالے سے قیاس آرائیاں چل رہی ہیں کہ آپ نے اداکاری چھوڑ دی ہے تو اس میں کتنا سچ ہے؟

    حمزہ علی عباسی نے کہا کہ میں نے اداکاری بالکل بھی نہیں چھوڑی بلکہ میں تو ابھی 2 پروجیکٹس بنانے کے مرحلے میں ہوں، دعا کریں کہ وہ تکمیل پر پہنچ جائیں۔

    اداکار نے مزید کہا کہ میں نے اداکاری نہیں چھوڑی تھی بس ایک طویل وقفہ لیا تھا۔

    مزید پڑھیں: حمزہ علی عباسی کا اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان

    یاد رہے کہ گزشتہ سال اداکار حمزہ علی عباسی نے اعلان کیا تھا کہ وہ لوگوں کو دین کا پیغام دینا چاہتے ہیں اور ان پر بات کرنے کے لیے وہ ٹی وی سمیت تمام میڈیم اور سوشل میڈیا کو استعمال کریں گے۔

    حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ وہ میڈیا کی حد تک اداکاری کو بڑے عرصے کے لیے چھوڑ رہے ہیں، اداکاری میں کچھ غیرسنجیدہ پروجیکٹ جیسے کمرشل، ڈرامے اور فلمیں کرنی پڑتی ہیں اور وہ یہ نہیں چاہتے تھے کہ ایک جگہ اتنی سنجیدہ باتیں کریں تو دوسری جگہ اداکاری بھی کریں۔

  • عائزہ خان کی چھوٹی بہن کے ساتھ تصاویر وائرل

    عائزہ خان کی چھوٹی بہن کے ساتھ تصاویر وائرل

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان کی چھوٹی بہن حبا خان کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں میرے پاس تم ہو، پیارے افضل اور تھوڑا سا حق میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ عائزہ خان نے حال ہی میں چھوٹی بہن حبا خان کے ساتھ فوٹو شوٹ کروایا جس کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    ❤️

    A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak) on

    اداکارہ عائزہ خان نے ایک مشہور برانڈ کے لیے ماڈلنگ کی جس میں ان کی چھوٹی بہن حبا خان بھی ماڈلنگ کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

    عائزہ کی بہن حبا خان کی تصاویر ناصرف سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں بلکہ انہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا بھی جارہا ہے۔

    حبا خان کی نئی تصاویر وائرل ہونے کے بعد افواہیں گردش کررہی ہیں کہ وہ بھی اپنی بہن کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھیں گی۔

    خیال رہے کہ چند ماہ قبل عائزہ خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’تھوڑا سا حق‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، ڈرامے میں ان کے ہمراہ عمران عباس موجود تھے، مداحوں کی جانب سے عائزہ کی اداکاری کو خوب سراہا گیا تھا۔

  • ہمایوں سعید کے چھوٹے بھائی سلمان رشتہ ازدواج میں منسلک

    ہمایوں سعید کے چھوٹے بھائی سلمان رشتہ ازدواج میں منسلک

    لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید کے چھوٹے بھائی سلمان سعید رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکار ہمایوں سعید کے چھوٹے بھائی اداکار سلمان سعید شادی کے بندھن میں بندھ گئے، سلمان سعید کی شادی کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی جس میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات نے شرکت کی۔

    سلمان سعید کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور ان کے مداحوں کی جانب سے نوبیاہتا جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    اداکار سلمان سعید کی شادی کی تقریب میں نامور فنکار عدنان صدیقی، احمد بٹ، عمران اشرف اور واسع چوہدری نے شرکت کی۔

    ان کے علاوہ ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر اور قومی کرکٹر اظہر علی بھی شادی کی تقریب میں شریک تھے۔

    واضح رہے کہ سلمان سعید اور ہمایوں سعید کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی تقریب کی کوئی تصویر شیئر نہیں کی گئی ہے۔

    ہمایوں سعید کے چھوٹے بھائی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے

    یاد رہے کہ سلمان سعید بھی شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں، سلمان سعید نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’میرا دل میرا دشمن‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، مداحوں کی جانب سے ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا تھا۔

  • اداکار نعمان حبیب کے گھر ننھی پری کی آمد

    اداکار نعمان حبیب کے گھر ننھی پری کی آمد

    کراچی: پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار نعمان حبیب کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار نعمان حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مداحوں کو دوسری بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دی۔

    تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نعمان حبیب اپنی ننھی پری کو گود میں اٹھائے ہوئے ہیں، اداکار نے بیٹی کا نام ’زارا نعمان‘ رکھا ہے۔

    نعمان حبیب نے لکھا کہ ’ہماری فیملی کی نئی اور خوبصورت فرد، زارا نعمان، عائشہ نعمان اور میں۔‘

    اس سے قبل نعمان حبیب نے اپنی بیٹی کے ہاتھ کی تصویر شیئر کی تھی جس میں ان کی بیٹی نے اپنے والد کے ہاتھ پر ہاتھ رکھا ہوا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    Zara noman khan 😍 ……….. #zaranoman #daughter #nomanhabib

    A post shared by Noman Habib (@nomanhabibactor) on

    واضح رہے کہ نعمان حبیب 2016 میں اسما نامی خاتون کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، اس جوڑی کے دو بیٹیاں ہیں جن کا نام عائشہ نعمان اور زارا نعمان ہے۔

    Noman Habib with wife and daughter