Category: انٹرٹینمںٹ

  • شبنم اور ندیم کی جوڑی، سید نور کی فلم میں رنگ بکھیرنے کو تیار

    شبنم اور ندیم کی جوڑی، سید نور کی فلم میں رنگ بکھیرنے کو تیار

    کراچی : ماضی کی معروف ہیروئن شبنم نے کہا ہے کہ وہ کراچی دوبارہ آئیں گی اور سید نور کی فلم آئینہ ٹو میں ساتھی اداکار ندیم کے ہمراہ کام کریں گی۔

    کئی دہائیوں تک پاکستان فلم انڈسٹری پر راج کرنے والی پاکستانی اداکارہ شبنم نے آرٹس کونسل کراچی میں اپنے اعزاز میں منعقد ہونے والی تقریب میں کہا کہ خود کو کبھی پاکستان سے الگ نہیں سمجھا کیوں کہ مجھے شناخت پاکستان نے دی اور یہاں فلموں میں کام کرنا اپنے لیے اعزاز سمجھتی ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ آج پرانی یادیں دہرارہی ہوں اور یہاں آکر ایسا محسوس نہیں ہوا کہ کئی سالوں بعد آئی ہوں کیوں کہ لوگوں کا پیار اور لگاؤ ویسا ہی ہے جیسا پہلے کبھی ہوا کرتا تھا۔


    *ماضی کی فلم اسٹار شبنم کراچی پہنچ گئیں، فلموں‌ میں‌ کام کرنے کا عندیہ


    اس موقع پر انہوں نے انکشاف کیا کہ دوبارہ پاکستان آؤں گی اورسیدنورکی فلم میں کام کروں گی یہ فلم میری نئی فلمی زندگی کا آغاز ہوگا اور امید ہے کہ اس بار بھی شائقین سے پذ یرائی ملے گی اور مداحوں کو فلم اپنی جانب کھینچنے میں کامیاب ہو جائے گی۔

    تقریب میں معروف فلم رائٹر اور ہدایت کار سید نور نے اعلان کیا کہ وہ ماضی کی معروف فلمی جوڑی شبنم اورندیم کی کامیاب فلم آئینہ کا سیکوئیل بنائیں گے اور کئی برسوں بعد ندیم اور شبنم کی جوڑی  فلم آئینہ ٹو میں جلوہ افروز ہوں گے۔

    اپنے مخصوص ڈائیلاگ کی وجہ سے شہرت پانے والے معروف اداکار مصطفیٰ قریشی نے کہا کہ سید نور کی جانب سے فلم آئینہ ٹو بنانے کا اعلان خوش آئند ہے جس سے لگتا ہے پاکستانی سینما کا احیا ء ہوگا اوراب وقت آگیا ہے کہ فلموں پرسرمایہ کاری کی جائے۔

    واضح رہے 1977 میں ریلیز کی گئی تھی جسے بشیر نیاز نے تحریر کیا تھا اور ہدایت کار نذرالاسلام تھے اس رومانو فلم میں اداکار ندیم اور شبنم کی جوڑی نے فلم انڈسٹری میں دھوم مچا دی تھی۔

  • مسلمان نہیں  پھر بھی اذان کی وجہ سے صبح اٹھنا پڑتا ہے، سونو نگم

    مسلمان نہیں پھر بھی اذان کی وجہ سے صبح اٹھنا پڑتا ہے، سونو نگم

    نئی دہلی : بالی ووڈ کے معروف سنگر سونو نگم نے مسلمانوں کیخلاف نفرت کی انتہا کردی ، سونو نگم کا کہنا ہے کہ مسلمان نہیں ہون ، پھر بھی ان کو اذان کی آواز کی وجہ سے صبح اٹھنا پڑتا ہے، زبردستی مذہب مسلط کرنا ختم ہونا چاہئے۔

    بھارت میں مسلمان پہلے ہی محفوظ نہیں وہیں اب مسلمانوں کو ان کے مذہبی حقوق سے محروم کرنے کے لئے بھارتی سنگر نےاسلام کے خلاف زہر اگلنا شروع کر دیا اور بھارتی انتہا پسندؤں کو مسلمانوں پر ظلم کرنے کی نئی وجہ بھی مہیا کر دی ہے۔

    معروف بھارتی سنگر سونونگم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ  میں مسلمان نہیں ہوں پھر بھی مجھے صبح اذان کی آواز سے اٹھنا پڑتا ہے، زبردستی مذہب مسلط کرنا ختم ہونا چاہئے۔

    انہوں نے مذہب کی زبردستی قرار دیااور کہا کہ مذہبی اداروں کو ان لوگوں کے حقوق کا بھی خیال رکھنا چاہئے جو کہ مذہب نہیں مانتے ہیں۔

    انہوں نے یہ بھی ٹویٹ کیا کہ جب اسلام کا ظہور ہوا تھا ، اس وقت تو بجلی نہیں تھی۔

    ساتھ ساتھ کسی بھی مذہب میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی انہوں نے اپنی پریشانی کا اظہار کیا۔

    سونگم نے تمام حدیں عبور کرتے ہوئے مسلمانوں کے مذہبی حق کو غنڈہ گردی سے بھی جوڑ دیا۔

    سونو نگم کی جانب سے ازان کی پابندی کے مطالبے کے بعد ٹوئٹر صارفین نے انکو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ میں تمہارا پرستار ہوں لیکن یہ یقینی فضول بیان تھا، آپ کو دیگر مذاہب کے عقائد کا احترام کرنا ہوگا، یہ ایک جمہوری ملک ہے۔

    ایک صارف کا ملک میں ہندو مذہبی رسومات کے بارے میں کہنا تھا کہ میں ایک ہندو ہوں لیکن کیا غیر ہندوؤں کو بھی یہی مشکل درپیش نہیں آتی ہوگی ، جب  ہم نوراتری اور گنیش جلوس کے لئے لاوڈسپیکرز کا استعمال کرتے ہیں۔

    بھارت ایک مضبوط سیکولر ریاست ہونے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ بھارت ایک سیکولر ملک ہے، ہمیں ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئے، یہاں بہت سے مسلمان ہے کیا انھیں نماز کیلئے نہیں جانا چایئے کیونکہ آپ کو پریشانی ہوتی ہے۔

  • مقابلہ حسن کی کوریج کرنے والی صحافی فاتح بن گئیں

    مقابلہ حسن کی کوریج کرنے والی صحافی فاتح بن گئیں

    لندن: ایک برطانوی خاتون صحافی کے ساتھ اس وقت نہایت انوکھی صورتحال پیش آئی جو گئیں تو مقابلہ حسن کی کوریج کرنے کے لیے تھیں، لیکن مقابلہ ختم ہونے کے بعد وہ مقابلے کی فاتح قرار پائیں۔

    لارا گڈرہم نامی یہ برطانوی صحافی اپنے اخبار کی جانب سے ایک مقامی مقابلہ حسن کی کوریج کرنے کے لیے گئیں۔

    تاہم وہاں ججز میں شامل اور مقابلے کی 3 بار کی فاتح ملی مارگریٹ ان کے حسن سے بے حد متاثر ہوئیں اور انہوں نے لارا کو مقابلے میں حصہ لینے کا مشورہ دے ڈالا۔

    لارا کا کہنا ہے کہ گو کہ انہیں ماڈلنگ کرنے یا مقابلہ حسن میں لینے کا کوئی شوق نہیں تھا تاہم انہوں نے سوچا کہ قسمت آزمانے میں کیا حرج ہے۔

    انہوں نے مقابلے میں اپنا نام درج کروا دیا۔ جب مقابلہ شروع ہوا تو قسمت نے ہر مرحلے پر ان کا ساتھ دیا اور وہ ایک کے بعد ایک مرحلہ پار کرتی چلی گئیں۔

    بالآخر آخری مرحلہ آیا جب ملکہ حسن کے نام کا اعلان ہونا تھا اور یہاں بھی قسمت نے لارا کا ساتھ دیا اور ججز نے انہیں فاتح قرار دیا۔

    ملکہ حسن بننے کے بعد لارا کی خوشی قابل دید تھی۔ مقابلہ جیتنے کے بعد انہیں ملنے والی ساری رقم فلاحی اداروں کو جانی ہے اور وہ بے حد خوش ہیں کہ ان کی وجہ سے معاشرے کے کمزور افراد کی فلاح کے لیے کوئی قدم اٹھایا جارہا ہے۔

    اب لارا اسی شعبے میں مزید کام کرنے کا سوچ رہی ہیں اور ان کا مقصد اس کے ذریعے فلاحی کاموں کو فروغ دینا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کیا فاسٹ اینڈ فیوریس 8 میں پال والکر ہیں؟

    کیا فاسٹ اینڈ فیوریس 8 میں پال والکر ہیں؟

    فاسٹ اینڈ دی فیوریس کا آٹھواں پارٹ ان دنوں سینما میں شائقین کو اپنی جانب کھینچ رہی ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس پارٹ میں پال والکر (برائن) موجود ہیں کہ نہیں؟۔

    فاسٹ اینڈ فیوریس کی کاسٹ میں سارے کرداروں کے نام موجود ہیں لیکن نہیں ہے تو بس 2013 میں ایک کار حادثے کا شکار ہونے والے برائن کا نام نہیں ہے۔

    fast-5

    جب آپ فلم دیکھنا شروع کریں گے تو آپ کو ایسے اشارے ملیں گے کہ جیسے برائن بھی فلم کا حصہ ہیں اور سوشل میڈیا پربھی اس حوالے سے چہ مگوئیاں جاری ہیں۔ گزشتہ پارٹ میں برائن کو سی جی آئی نامی انیمیشن ٹیکنالوجی کے تحت فلم میں شامل کیا گیا تھا۔

    فلم میں ایک جگہ رومن کہتا ہے کہ ’’برائن کو معلوم ہوگا کہ اسے کیا کرنا ہے‘‘۔ اس موقع پر لیٹی اسے یاد دلاتی ہے کہ ہم نے طے کیا تھا کہ ہم برائن کو آئندہ کسی منصوبے میں شامل نہیں کریں گے۔

    fast-3

    بالاخر فلم کے آخر میں اس سسپنس سے پردہ اٹھتا ہے اور شائقین کے سامنے اصل حقیقت سامنے آتی ہے۔ اختتام میں علینا ڈوم کے بچے کو جنم دیتی ہے اور پھر آپ جانتے ہیں کہ اس بچے کا نام کیا رکھا جاتا ہے؟

    جی ہاں ! بالکل صحیح سمجھے آپ‘ اس بچے کانام برائن رکھا جاتا ہے اور اس طرح گزشتہ سات فلموں میں عوام کے دلوں کی دھڑکن بنے رہنے والے پال والکر کوخراجِ تحسین پیش کیا گیا۔


    فاسٹ 8: برسوں کے دوست آپس میں مدمقابل


    یاد ہے کہ فلم کی ریلیز کے موقع پر کاسٹ نے اپنے سابق ٹیم ممبر کو یاد کرتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ حالیہ فلم بناتے وقت ہم مسلسل اسے یاد کرتے رہے اور امید ہے کہ اسے ہم پر فخر ہوگا۔

    فلم کے پریمیئر میں گفتگو کرتے ہوئے ون ڈیزل نےکہا کہ ’’ میں آپ کو صرف یہ بتانا چاہوں گا کہ اس فلم کو بناتے ہوئے ایک لمحہ ایسا نہیں گزرا جب ہم نے اپنے بھائی ’پابلو‘ کے بارے میں نہیں سوچا کہ کس طرح اسے واپس فلم کا حصہ بنایا جائے کہ اسے ہم پر فخر ہو۔


    اگرآپ کو یہ خبرپسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • اکشےکمارکا ایک دن کا معاوضہ 2کروڑ

    اکشےکمارکا ایک دن کا معاوضہ 2کروڑ

    ممبئی:بالی ووڈ سپراسٹاراکشےکماراپنی نئی فلم 0۔2 کےلیےایک دن کا معاوضہ 2کروڑ روپے وصول کریں گے۔

    تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ کےخطروں کےکھلاڑی اکشےکمارفلم انڈسٹری کی سب سےبڑے بجٹ والی فلم 2.0 کےلیے ایک دن کا معاوضہ 2 کروڑ لیں گے۔

    میڈیا رپورٹس کےمطابق فلم انڈسٹری کے سپراسٹار رجنی کانت اور اکشے کمار کی فلم 0۔2 کی شوٹنگ جاری ہے اور اسےاب تک کی سب سے بڑی بجٹ والی فلم کہاجارہاہے۔سائنس فکشن فلم میں دونوں اسٹارزمختلف کردارمیں جلوہ گرہوں گے۔

    بھارتی میڈیا کےمطابق اکشےکمار 20 دن فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیں گےجس کے لیےانہیں 40 کروڑ روپےمعاوضہ دیا جائےگاجبکہ رجنی کانت 60کروڑروپےوصول کریں گے۔

    خیال رہےکہ اس سےقبل اکشے کمار نے62 کروڑ سےبننے والی فلم ’’جولی ایل ایل بی 2‘‘ کے لیے 42 کروڑ معاوضہ وصول کیا تھا۔


    اکشے کمار کی مسلسل 7ویں ہٹ فلم


    فلم ’جولی ایل ایل بی 2‘ اکشے کمار کی لگاتار ہٹ ہونے والی فلموں میں ساتویں فلم تھی،اس سے قبل اکشے کمار کی فلم رستم، ایئر لفٹ، ہاوس فل-3، ہولی ڈے، راوڈی راٹھور اور ہاوس فل-2 بھی 1000 کروڑ کلب میں شامل ہیں۔

    فلم ’جولی ایل ایل بی-2‘ میں اکشے کمار کے ساتھ اداکارہ ہما قریشی، انو ملک اور سورب شکلا نے اہم کردار ادا کیےتھے۔

    واضح رہےکہ اکشے کمار نے اپنی ایک اور فلم ’ٹوئلٹ ایک پریم کتھا‘ کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے،جس میں بھومی پڈنیکر بھی مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

  • بیمار صحافی کے علاج کا بیڑا سلمان خان نے اٹھالیا

    بیمار صحافی کے علاج کا بیڑا سلمان خان نے اٹھالیا

    ممبئی: دنیا میں بہت سے ایسے لوگ موجود ہیں جو انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہتے ہیں لیکن کچھ ایسے بھی ہیں جو بیش بہا دولت ہونے کے باوجود بھی انسانیت کی خدمت کرنے سے کتراتے ہیں۔

    مگر بالی وڈ کے سلطان سلمان خان نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ انسانیت کی خدمت میں وہ کس قدر آگے ہیں۔

    سلمان خان کو علم ہوا کہ لیلا وتی اسپتال میں ایک صحافی برین ہیمبرج کا شکار ہے، تو سلمان خان سے رہا نہ گیا اور انہوں نے اپنے چیریٹی ادارے بینگ ہیومن سے کہہ کر صحافی کے علاج کے لیے ایک لاکھ روپے بھجوا دیے۔

    مزید پڑھیں: اپنی زندگی کےبارے میں نہیں لکھ سکتا، سلمان خان

    صحافی کے اہل خانہ اس کے علاج پر پہلے ہی 5 لاکھ روپے خرچ کرچکے تھے اور انہیں مزید پیسوں کی ضرورت تھی ایسے میں سلمان خان ان کی مدد کو آگے آئے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ سلمان خان کی یہ مدد صحافی کے کام آئے گی اور وہ جلد صحت یاب ہوجائیں گے۔

    واضح رہے کہ دبنگ خان نے اس سے قبل بھی معروف کرکٹر یووراج سنگھ کی مالی مدد کی تھی جب وہ کینسر کی بیماری میں مبتلا تھے۔ تب سلمان خان نے ایک اشتہار کی تمام رقم یووراج کے علاج کے لیے بھجوا دی تھی۔

    سلمان خان نے گزشتہ دنوں سب سے زیادہ ٹیکس دے کر ریتھک روشن اور اکشے کمار کو بھی پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

  • پاکستانی فلم ساز کا نام فوربز کی کامیاب ترین نوجوانوں کی فہرست میں نمایاں

    پاکستانی فلم ساز کا نام فوربز کی کامیاب ترین نوجوانوں کی فہرست میں نمایاں

    نیویارک : پاکستانی نوجوان فلم ساز شاہنواز زالی کا نام فوربس کی 30 سال سے کم عمرکے نوجوانوں کی کھیل اور انٹرٹینمنٹ کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے، برطانوی جریدے فوربز کی جانب سے ایشیا کے ان 300 لوگوں کی فہرست جاری کی گئی ہے، جنہوں نے اپنے اپنے شعبے میں خوب کامیابی سمیٹی۔

    پاکستانی نوجوان فلم ساز شاہنواز زالی کا نام فوربز کی انڈر 30 ایشیاء انٹرٹینمنٹ اینڈ اسپورٹس کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔

    ہدایت کار شاہنواز زالی کا تعلق لاہور سے ہے، انھوں نے قطر یونیورسٹی سے گریجویٹ کیا ہے، شاہنواز کی ڈاکومنٹری سو قدم کو متعدد بین الاقوامی ایوارڈز سے نوازا گیا، جن میں میامی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ، گلوبل فلم فیسٹیول اور قطر میڈیا ایوارڈ شامل ہیں۔


    ان کی فلم ‘سو قدم’ میں ایک نوجوان لڑکے کی زندگی کو پیش کیا گیا، اس فلم میں دکھایا گیا کہ کیسے ایک بچے کو خودکش بمبار بنادیا جاتا ہے،یہ فلم 2015میں بنائی گئی تھی۔

    اس سے قبل 2014 میں قطر میڈیا ایوارڈ میں زالی اپنی  فلم محمد کیلئے سب سے بہترین فلم کا ایوارڈ جیت چکے ہیں۔


    شاہنواز زالی کا نام 2016 میں اسٹوڈنٹ آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد


    خیال رہے کہ شاہنواز زالی کا نام 2016 میں اسٹوڈنٹ آسکر ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا، ۔اس بات کی تصدیق دو بار آسکر ایوارڈ جیتنے والی شرمین عبید چنائے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا تھا، جس میں انہوں نے شاہنواز کو مبارکباد بھی دی تھی۔

    دوسری جانب فوربز فہرست میں بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ بھی شامل ہیں، عالیہ بھٹ کو فہرست میں 20ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔

  • ولن کا کردار: چنکی پانڈے نے ’’حلیہ‘‘ ہی تبدیل کرلیا

    ولن کا کردار: چنکی پانڈے نے ’’حلیہ‘‘ ہی تبدیل کرلیا

    ممبئی : بھاری فلم انڈسٹری نت نئے تجربات کے ذریعے اپنے شائقین کو متوجہ کرنے کے لیے کوشاں رہتی ہے اور اس کوشش کو کمال درجے تک پہنچانے کے لیے ہدایت کار سے لے کر اداکار پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو مہارت کے ساتھ نبھاتے ہیں۔

    فلم میں کردار کو حقیقت کا رنگ دینے کے لیے اداکار نئے روپ ہی نہیں دھارتے بلکہ جسمانی تبدیلیاں تک لے آتے ہیں جس کی کئی مثالیں موجود ہیں لیکن اسے نیا انداز عامر خان نے دیا جو اپنے اسی انداز کی وجہ سے فلم انڈسٹری میں مسٹر پرفیکشنسٹ کہلائے جاتے ہیں جو کردار کے مطابق اپنے جسم میں تبدیلیاں لے آتے ہیں۔

    ایک عرصہ بھارتی فلم انڈسٹری میں ہیرو اور مزاحیہ اداکاری کرنے والے چکی پانڈے بھی کسی تعارف کے محتاج نہیں انہوں نے مزاحیہ کردار بھی اتنی ہی عمدگی سے نبھائے ہیں جتنا کہ رومانوی کردار میں فنکارانہ جوپر دکھائے یہی وجہ ہے کہ وہ دونوں طرح کے کرداروں میں مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

    تاہم اب چکی پانڈے کے مداح اب انہیں ایک الگ کردار میں دیکھیں گے جس میں وہ مزاحیہ فقروں سے شائقین کو ہنسانے پر مجبور کرتے نظر آئیں گے اور نہ ہی کسی رومانوی منظر میں چاکلیٹی ہیرو کی جھلک دکھائیں گے بلکہ وہ اپنی شہرت کے برعکس کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔

    ودیا بالن کی کل ریلیز ہونے والی فلم ’’بیگم جان‘‘ میں چکی پانڈے ولن کا کردار ادا کریں گے جس کے گیٹ اپ کے لیے انہوں نے نہ صرف یہ کہ اپنے سر کے بال اتر والیے ہیں بلکہ جسمانی خد وخال میں بھی نمایاں تبدیلیاں لے آئے ہیں اس لیے ان کی شائع ہونے والی نئی تصاویر میں فلم بین انہیں پہچاننے سے قاصر نظر آئے۔

    ایک بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے چنکی پانڈے کا کہنا تھا کہ بیگم جان کے لیے آڈیشن دینے کے بعد میں مایوس تھا کہ یہ کردار مجھے نہیں ملے گا لیکن فلم کے ہدایت کار سرجیت مکھرجی نے میری ایک منفی چیز کو کردار میں استعمال کرنے کا مشورہ دیا اور روایتی چنکی پانڈے کو ختم کرکے منفی پہلو اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا اور یوں مجھے فلم میں کاسٹ کر لیا گیا۔

    اپنے بیان کی مزید وضاحت دیتے ہوئے چنکی پانڈے کا کہنا تھا کہ ہر شخص میں کوئی نہ کوئی منفی پہلو ہوتا ہے جسے وہ دبائے رکھتا ہے تاہم میں فلم ڈائریکٹر کی ہدایت پر اپنے اندر کے منفی پہلو کو فلم کے کردار میں استعمال کیا اور اپنا روایتی امیج بدل کر اپنی منفی صلاحیتیں آزمانے کا فیصلہ کیا۔

  • رنبیر کپور، سنجے دت کے روپ میں کیسے لگ رہے ہیں؟

    رنبیر کپور، سنجے دت کے روپ میں کیسے لگ رہے ہیں؟

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور جو سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کر رہے ہیں،ان کی حال ہی میں منظر عام پر آنے والی کچھ تصاویر نے سب کو چونکا دیا ہے جن میں وہ بالکل سنجے دت کی طرح نظر آرہے ہیں۔

    سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’دت‘ راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بن رہی ہے جو اس سے قبل تھری ایڈیٹس، پی کے، اور منا بھائی جیسی فلمیں بنا چکے ہیں۔

    فلم میں سنجے دت کا کردار رنبیر کپور ادا کر رہے ہیں، اور حال ہی میں منظر عام پر آنے والی ان کی ایک اور جھلک نے ان کے مداحوں کو چونکا کر رکھ دیا ہے۔

    رنبیر کپور نے بالی ووڈ میں قدم رکھنے کے بعد متعدد فلموں میں مخصوص کردار ادا کیے تھے جن میں وہ عموماً وہ ایک نٹ کھٹ اور نوعمر لڑکے کے روپ میں نظر آتے تھے۔

    تاہم اب آہستہ آہستہ ان کی اداکاری میں نکھار آرہا ہے اور وہ سنجیدہ کردار بھی ادا کر رہے ہیں جس کی ایک مثال فلم دت میں سنجے دت کا کردار ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی فلم کی شوٹنگ کی کچھ تصاویر منظر عام پر آئی تھیں جن میں رنبیر نے بالوں کو بڑھا کر سنجے دت کی نوجوانی کا بہروپ دھارا ہوا تھا۔

    مزید پڑھیں: سنجے دت کی سوانح حیات میں‌ رنبیر کپور کی پہلی جھلک

    اب موجودہ تصاویر میں وہ سنجے دت کی درمیانی عمر کا حلیہ اپنائے ہوئے ہیں۔

    اس سے قبل ایک انٹرویو میں رنبیر کے فٹنس ٹرینر کنال نے بتایا تھا کہ اس کردار کے لیے رنبیر نے اپنا وزن بھی کافی بڑھا لیا ہے۔ انہوں نے اپنے مسلز بھی بنائے ہیں جس کے لیے وہ سخت محنت کر رہے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ورزش کے لیے رنبیر کپور صبح 3 بجے اٹھتے ہیں۔

    فلم دت میں سنجے دت کے والد سنیل دت کا کردار پاریش راول ادا کر رہے ہیں۔ فلم کی عکس بندی کا آغاز رواں سال جنوری سے کیا گیا تھا۔

  • پریانکا چوپڑا نے شاہ رخ کی شادی کی درخواست مسترد کردی؟

    پریانکا چوپڑا نے شاہ رخ کی شادی کی درخواست مسترد کردی؟

    بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ اور دنیا بھر میں مشہور ومعروف شاہ رخ خان اگر کسی لڑکی کو شادی کی پیش کریں تو کیا وہ انکار کرے گی؟

    شاید آپ کا جواب نہیں میں ہوگا، مگر ایک خاتون ایسی بھی ہیں جنہوں نے شاہ رخ کی شادی کی درخواست پر ناں کہہ دیا۔

    وہ خاتون کوئی اور نہیں بلکہ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا ہیں، اور شاہ رخ خان نے انہیں شادی کی پیشکش آج نہیں، بلکہ 17 سال قبل کی تھی جب پریانکا چوپڑا کو شاید کوئی جانتا بھی نہ ہو۔

    دراصل یہ ان دونوں فنکاروں کی 17 سال قبل ہونے والی پہلی ملاقات تھی جب سنہ 2000 میں پریانکا چوپڑا مس انڈیا کے مقابلے میں صف آرا تھیں اور مقابلہ ختم ہونے کے بعد وہ دوسرے نمبر پر براجمان تھیں۔

    اس وقت ججز کے پینل میں شاہ رخ خان موجود تھے جنہوں نے مقابلہ ختم ہونے کے بعد ازراہ تفتن پریانکا چوپڑا کو شادی کی پیشکش کر ڈالی۔

    مزید پڑھیں: شاہ رخ خان نے ماہرہ کو نا امید کردیا

    دراصل اس گفتگو میں شاہ رخ خان نے پریانکا سے سوال کرتے ہوئے انہیں 3 آپشن دیے کہ وہ کس سے شادی کرنا چاہیں گی۔

    ان 3 آپشنز میں انہوں نے اپنے آپ سمیت معروف کرکٹر اظہر الدین اور ایک دولتمند بزنس مین کو رکھا اور پریانکا سے پوچھا کہ وہ ان تینوں میں سے کسے بطور شوہر منتخب کرنا چاہیں گی۔

    اس وقت وہاں موجود تمام ناظرین کو 100 فیصد امید تھی کہ پریانکا چوپڑا بغیر سوچے سمجھے شاہ رخ خان کا نام لیں گی، لیکن انہوں نے اظہر الدین کا نام لے کرسب کو حیران کردیا۔

    پریانکا کا کہنا تھا کہ وہ ایک ایسے کھلاڑی سے شادی کرنا چاہیں گی جس پر وہ خود اور پورا ملک فخر کرے۔

    ان کے اس غیر متوقع جواب نے جہاں ناظرین کو بے حد محفوظ کیا وہیں شاہ رخ خان بھی چھینپنے پر مجبور ہوگئے۔