Category: انٹرٹینمںٹ

  • شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کو لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ سے نوازا گیا

    شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کو لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ سے نوازا گیا

    نئی دہلی : شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کو ممبئی میں ان کی رہائش گاہ پر لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    شہنشاہ جذبات، ایورگرین ہیرو دلیپ کمار کی فنی خدمات کے پیشِ نظر پنجاب ایسوسی ایشن نے لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ سے نوازا گیا اس بات کا علان دلیپ کمار نے ٹوئٹر پر کیا۔

    دلیپ کمار نے اپنے پیغام میں لکھا کہ میں اللہ تعالیٰ کا شکر گذارہوں اور لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ ایوارڈ ملنے پر فخر محسوس کر رہا ہوں۔

    تقریباً چھ دہائیوں تک فلم نگری پر راج کرنے والے دلیپ کمار نے بے شمار فلمیں کیں، فلم "مغلِ اعظم” میں شہزادہ سلیم کا کردار ان کی زندگی کا یادگار کردار بن گیا، ان کی آخری فلم ’’قلعہ‘‘ تھی، جو انیس سو اٹھانوے میں ریلیز ہوئی۔

    باندرہ میں سائرہ بانو اور دلیپ کمار کی سپرہٹ جوڑی کی تصویر کو پینٹ کرکے خراج تحسین پیش

    مداح نے باندرہ میں سائرہ بانو اور دلیپ کمار کی سپرہٹ جوڑی کی تصویر کو پینٹ کر کے خراج تحسین پیش کیا، جس کا انہوں نے ٹوئٹر پر شکریہ ادا کیا۔

  • اپنی زندگی کےبارے میں نہیں لکھ سکتا‘ سلمان خان

    اپنی زندگی کےبارے میں نہیں لکھ سکتا‘ سلمان خان

    ممبئی: بالی ووڈ سپراسٹار سلمان خان کاکہناہےکہ وہ اپنی زندگی کےبارے میں ایک لفظ بھی نہیں لکھ سکتے۔

    بالی ووڈ کےسلطان کروڑوں کی دلوں کی جان سلمان خان جن کےبارے میں فلم انڈسٹری میں مشہور ہےکہ جوکوئی نہیں کرسکتا وہ دبنگ خان کرلیتے ہیں لیکن ایساکیا ہےجودبنگ خان نہیں کرسکتےاوراس کا انکشاف انہوں نےاپنےحالیہ بیان میں بھی کیاہے۔

    بالی ووڈ سپراسٹار سلمان خان کےکیریئرپرایک نظرڈالی جائےتوانہوں نے ثابت کیاہےکہ بات اگر اچھی اداکاری،رقص اور گلوکاری کی ہو تو انڈسٹری میں ان کا کوئی ثانی نہیں اوراس کا اعتراف نہ صرف ان کے دوست بلکہ ان کےناقد بھی کرتے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کےمطابق بالی ووڈ سپراسٹارسلمان خان نےحال ہی میں لیجنڈ اداکارہ آشا پاریکھ کی زندگی پر لکھی گئی کتاب کی تقریب رونمائی میں شرکت کی۔

    اس موقع پر سلمان خان سےسوال کیاگیاکہ کیا وہ خود بھی اپنی زندگی پرایک کتاب لکھیں گے؟جس پرانہوں نےکہاکہ وہ اپنی زندگی کےبارے میں نہیں لکھ سکتے۔


    والدین سےآج بھی ڈرتا ہوں‘ سلمان خان


    بالی ووڈ کےسلطان نےتقریب کےدوران لیجنڈ اداکارہ آشا پاریکھ کا شکریہ بھی ادا کیا اورکہا کہ وہ اس تقریب کا حصہ بننے کے اہل نہیں تھے لیکن وہ بہت خوش ہیں۔

    سلمان خان نے کہا کہ اداکارہ کی زندگی پرلکھی گئی یہ کتاب اقدار اوراصولوں کی کتاب ہوگی اور ہر کوئی یہ کتاب خریدےاورضرور پڑھے۔

    واضح رہےکہ اس موقع پر آشا پاریکھ کےساتھ متعدد فلموں میں کام کرنے والےسینئراداکار دھرمیندرا اور جیتندراسمیت دیگراداکار بھی موجود تھے۔

  • احمد رشدی کے دس مقبول ترین گیت

    احمد رشدی کے دس مقبول ترین گیت

    احمد رشدی کو دنیا سے بچھڑے چونتیس برس بیت گئے لیکن ان کی جادوئی آواز آج بھی مداحوں کے کانوں میں رس گھول رہی ہے۔

    انہیں پاکستان کاپہلا پاپ سنگر بھی کہا جاتا ہے۔ فلمی سچویشن اور شاعری کے ملاپ کو اپنی آواز سے پراثر بنانے میں ان کاکوئی ثانی نہیں تھا، احمد رشدی کے مشہور اور خوبصورت گانے جو ان کے پرستاروں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔
    ان کے بے شمار مشہور گیتوں میں سے دس گیت قارئین کی نذر

    میرے خیالوں پہ چھائی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کوکو کورینا

    الف سے اچھی گاف سے گڑیا، جیم سے جاپانی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اکیلے نہ جانا ہمیں چھوڑ کرتم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    گول گپے والا آیا گول گپے لایا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    تمہیں کیسے بتادوں تم میری منزل ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    کچھ لوگ روٹھ کر بھی لگتے ہیں کتنے پیارے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    سوچا تھا پیار نہ کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اے ابر کرم آج اتنا برس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    کیا ہے جو پیار تو پڑے گا نبھانا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    ہاں اسی موڑ پر اس جگہ بیٹھ کر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  • پاکستان کی پہلی اوپرا سنگر

    پاکستان کی پہلی اوپرا سنگر

    اطالوی طرز موسیقی اوپرا، موسیقی کی ایک مخصوص صنف ہے جس کے لیے بے حد محنت، ریاضت اور مشق کی ضرورت ہوتی ہے تاہم پاکستان کی سائرہ پیٹر اس مشکل صنف میں نہایت خوبصورتی سے گانے کا اعزاز رکھتی ہیں۔

    پاکستان کی پہلی اوپرا گلوکارہ ہونے کا منفرد اعزاز رکھنے والی سائرہ پیٹر فی الحال لندن میں مقیم ہیں اور وہ صوفی کلام کو اوپرا طرز میں گا کر پوری دنیا میں پاکستان کی مثبت تصویر اجاگر کر رہی ہیں۔

    انہوں نے شاہ عبدالطیف بھٹائی کے کلام کو اوپرا کی طرز پر انگریزی میں گایا ہے۔

    اوپرا کی صنف مشرق کے لیے خاصی اجنبی ہے اور یہاں اسے جاننے، سننے اور گانے کے شوقین افراد کی تعداد بے حد کم ہے، سائرہ انہی نایاب افراد میں سے ایک ہیں۔

    سائرہ نے اوپرا طرز میں گانے کے لیے صوفی کلام کو ہی کیوں چنا؟ اس بارے میں سائرہ کہتی ہیں کہ درگاہوں اور مزاروں پر پڑھے جانے والے صوفی کلام کا نہ تو کوئی مذہب ہوتا ہے اور نہ ہی کوئی فرقہ۔ یہ ہر انسان کے لیے ہے اور اس کا مقصد صرف امن کو فروغ دینا ہے۔

    خوبصورت آواز کی مالک سائرہ پیٹر نے اوپرا کی تعلیم لندن سے حاصل کی ہے اور انہیں کئی زبانوں پر عبور حاصل ہے۔ وہ صرف اطالوی ہی نہیں بلکہ فرانسیسی، جرمن، لاطینی، انگریزی اور اردو زبانوں میں بھی اوپرا گاتی ہیں۔

    سائرہ دنیا بھر میں اپنے فن کا مظاہرہ کر چکی ہیں اور بہت جلد ان کا البم بھی ریلیز ہونے والا ہے۔

  • وینا ملک کا فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے نغمہ

    وینا ملک کا فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے نغمہ

    معروف اداکارہ اور گلوکارہ وینا ملک نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے اور ملک سے اظہار محبت کے لیے ایک اور ملی نغمہ جاری کردیا۔

    وینا کے نغمہ ’اے دشمن وطن ذرا ہوجا ہوشیار‘ میں پاک فوج کی جدوجہد اور بہادری کو دکھایا گیا ہے کہ کس طرح وہ دشمنوں کے خلاف سر دھڑ کی بازی لگائے ہوئے ہیں۔


    مکمل ملی نغمہ دیکھنے کے لیے کلک کریں


    ملی نغمے کی موسیقی عرفان سلیم نے ترتیب دی ہے جبکہ شاعری لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرد کاظم حسین شاہ نے کی ہے۔

    گانے کے شاعر لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرد کاظم حسین شاہ کا کہنا ہے کہ وینا آپریشن رد الفساد کے حوالے سے پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتی تھیں اور یہ نغمہ اسی لیے جاری کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر بھی وینا ملک اور ان کے شوہر اسد خٹک ایک ملی نغمہ جاری کر چکے ہیں جس میں پاکستان کی ثقافت، خوبصورت مقامات اور نمایاں کارکردگی دکھانے والی شخصیات کو پیش کیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں: وینا ملک اور اسد خٹک کا ملی نغمہ

    وینا ملک اور اسد خٹک اپنے ذاتی اختلافات، طلاق اور صلح کے معاملات کی وجہ سے پہلے ہی خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

  • ہمایوں سعید اور ندیم بیگ اے آر وائی زندگی کا حصہ بن گئے

    ہمایوں سعید اور ندیم بیگ اے آر وائی زندگی کا حصہ بن گئے

    معروف اداکار ہمایوں سعید اور ہدایت کار ندیم بیگ اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کا حصہ بن گئے۔ دونوں شخصیات نے نیٹ ورک کے اہم عہدوں پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

    مشہور اداکار ہمایوں سعید نے بطور سینئر وائس پریذیڈنٹ اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے چینل اے آر وائی زندگی میں شمولیت اختیار کرلی۔

    دوسری جانب مشہور فلم و ڈرامہ ڈائریکٹر ندیم بیگ نے بھی بطور نائب صدر اے آر وائی زندگی اپنا عہدہ سنبھال لیا۔

    فلم انڈسٹری کی دونوں معروف شخصیات نے پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا نیٹ ورک کا حصہ بننے پر بے حد خوشی کا اظہار کیا۔

    ہمایوں سعید اس سے قبل اے آر وائی فلمز کی کئی فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

    حال ہی میں ان کی ایک اور فلم پنجاب نہیں جاؤں گی تکمیل کے مراحل میں ہے جس کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔ فلم میں ہمایوں سعید مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ وہ فلم کے پروڈیوسرز میں بھی شامل ہیں۔

  • پرنیتی چوپڑا کی کپل شرما کو وارننگ

    پرنیتی چوپڑا کی کپل شرما کو وارننگ

    ممبئی: بھارتی خوبرو اداکارہ پرنیتی چوپڑا نے’دی کپل شرماشو‘ کےمیزبان کوخبردار کرتے ہوئےکہاکہ وہ تمیزکےدائرے میں رہیں۔

    تفصیلات کےمطابق معروف بھارتی کامیڈین اور’دی کپل شرما شو‘ کےمیزبان جواپنےساتھی اداکار کےساتھ ہونےوالی لڑائی کی وجہ سےخبروں کی زینت بنے ہوئےتھےاب ان کا ایک اور نیا اسکینڈل سامنے آگیا۔

    بھارتی کامیڈین کپل شرمااب معروف اداکارہ پرنیتی چوپڑاکےساتھ بدتمیزی کرنے کی وجہ سے خبروں کی سرخیوں میں ہیں۔

    میدیا رپورٹس کےمطابق بھارتی اداکارہ پرنیتی چوپڑا اپنی نئی آنےوالی فلم’میری پیاری بندو‘ کی پروموش کےلیےساتھی اداکار ایوشمان کھرانا کےساتھی دی کپل شرما شو پہنچی توشو کےمیزبان نے انہیں تنگ کرنا شروع کردیا۔

    پرنیتی چوپڑا نےکپل شرماکی اس حرکت پرانہیں خبردار کرتے ہوئےکہاکہ وہ تمیز کے دائرے میں رہیں بات یہاں ہی ختم نہیں اداکارہ نےآئندہ ان کےشو میں نہ آنے کا بھی عندیہ دے دیا۔


    کپل شرماجانوروں کےساتھ انسانوں کی عزت کرنا بھی شروع کریں‘ سنیل گروور


    کپل شرما نےموقع کی نزاکت کوبھابتے ہوئےاداکارہ کو مخاطب کرتے ہوئےکہاکہ مجھے نہیں معلوم آج کل میرے ساتھ کیا ہورہاہےمیں بولنا اور کرنا کچھ چاہتاہوں لیکن ہو کچھ اور ہی جاتاہےاوراسی وجہ سےلوگ بھی مجھ سےناراض ہوچکےہیں۔

    کپل شرما کی جانب سے ان سے معذرت کرنے پر پرنیتی چوپڑا ہنس پڑیں اور یہ واقعہ ان کی فلم کی پروموشن کا حصہ ثابت ہوا


    اب یا کبھی نہیں‘ کپل شرماکوالٹی میٹم مل گیا


    یاد رہےکہ گزشتہ ماہ کپل شرما نےآسٹریلیا سے بھارت واپس آتے ہوئےدوران پرواز نشے میں دھت ہوکرساتھی اداکارسنیل گروور کو جوتے سے ماراتھا جس کےبعد انہوں نےشو چھوڑدیاتھا۔

    واضح رہےکہ گزشتہ دنوں سنیل گروور کےشور چھوڑ جانے کےبعدکپل شرما کو پروگرام بچانے کےلیےٹی وی انتظامیہ نےایک ماہ کا الٹی میٹم دے دیاتھا۔

  • بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن ہراسمنٹ کا شکار

    بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن ہراسمنٹ کا شکار

    بالی وڈ کی نامور اداکارہ ودیا بالن نے انکشاف کیا ہے کہ کلکتہ کے ایئرپورٹ پر ان کے ایک مداح نے انہیں ہراساں کرنے کی کوشش کی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سلک اسٹار ودیا ان دنوں اپنی عنقریب آنے والی فلم ’بیگم جان‘ کی پروموشن کے لیے کلکتہ گئیں تھی۔ فلم پروڈیوسرمہیش بھٹ اور ڈائریکٹر سری جیت مکھرجی بھی ان کے ہمراہ تھے۔


    میں ایک لالچی فنکار ہوں، ودیا بالن


    ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں افراد ایئرپورٹ میں داخل ہورہے تھے کہ ایک شخص آیا اورودیا کے ساتھ سیلفی لینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

    ودیا بالن جو کہ ہمیشہ اپنے مداحوں کو اچھا رسپانس دینے کے لیے مشہور ہیں انہوں نے حامی بھرلی۔ اس شخص نے اجازت ملتے ہی ودیا کی کمر میں ہاتھ ڈال دیا۔

    اداکارہ اس کی اس بے باکی پر چند لمحوں کے لیے صدمے میں آگئیں اور اسے ہٹنے کے لیےکہا اس کے باوجود بھی وہ شخص باز نہ آیا اور ان کی کمر پر اپنی گرفت مضبوط کرلی۔

    اس موقع پر ودیا کے مینجر نے مداخلت کی اور اس شخص کو ان سے دور کیا تاہم اس شخص نے ایک بار پھر ان کی کمر میں ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی‘ اس بار ودیا چلا پڑیں، ’’تم سمجھتے کیا ہو‘ کیا کررہے ہو ، یہ انتہائی غلط حرکت ہے‘‘۔

    اور اس شخص کی دیدہ دلیری تو دیکھئے کہ اس سب کے بعد بھی وہ سیلفی کے لیے اصرار کرنے لگا جس پر ودیا نے انہتائی بلند اورغصیلی آواز میں اسے کہا کہ ’’ نہیں! تم نہیں لے سکتے‘ اپنی حد میں رہو‘‘۔

    ودیا بالن نے اس ناخوش گوار حادثے کے بارے میں بات کرتے ہوئے غصیلے لہجے میں کہا کہ کوئی اجنبی خواہ وہ مرد ہو یا عورت آپ کے ساتھ ایسا کچھ کرنے کی کوشش کرتا ہے تو وہ آپ کی ذاتی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرتا ہے جو کہ قابلِ قبول نہیں۔ ہم لوگ پبلک فگر ہیں‘ پبلک پراپرٹی نہیں۔

  • بالی ووڈ فلم ’نام شبانہ‘ کی پاکستان میں نمائش پر پابندی

    بالی ووڈ فلم ’نام شبانہ‘ کی پاکستان میں نمائش پر پابندی

    اسلام آباد: پاکستان سنسر بورڈ نے بالی ووڈ فلم ’نام شبانہ‘ کی پاکستان میں نمائش پر پابندی عائد کردی ہے۔ فلم پر پابندی دہشت گردی سے متعلق مواد نہ ہٹانے پر عائد کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سنسر بورڈ نے گزشتہ ہفتے بھارتی فلم ’نام شبانہ‘ کو ریلیز کی اجازت دینے کے بعد اس پر پاکستان میں نمائش پر دوبارہ پابندی عائد کردی ہے۔

    مقامی ڈسٹری بیوٹر فلم کی نمائش میں ایڈیٹنگ کے بعد اس کی ریلیز کے لیے تیار بیٹھے ہیں۔ فلم میں اکشے کمار، انوپم کھیر، منوج واجپائی اور تاپسی پنوں مرکزی کرداروں میں دکھائی دیں گے۔ فلم کو 31 مارچ کو پاکستان میں ریلیز ہونا تھا۔

    naam-shabana-post-2
    ذرائع کے مطابق فلم کی نمائش پر پابندی دہشت گردی سے متعلق مواد نہ ہٹانے پر عائد کی گئی ہے۔ فلم کی ہدایت کاری کے فرائض شیوم نائر نے انجام دیے ہیں۔

    مزید پڑھیں: سنسر بورڈ نے فلم ’رئیس‘ کی نمائش روک دی

    فلم میں تاپسی پنوں کو ایک غصہ ور اور منتقم مزاج لڑکی کے روپ میں دکھایا گیا ہے جس کا ماضی بہت تلخ ہے اور وہ اپنے ملک کی انٹیلی جنس ایجنسیوں سے خائف نظر آتی ہے۔ فلم میں شبانہ کا پہلا مشن ایک بین الاقوامی اسلحہ ڈیلر کا خاتمہ دکھایا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ تاپسی پنوں نے سبھاش گھئی کی فلم کانچی سے اپنے بولی وڈ کیریئر کا آغاز کیا۔ وہ جڑواں 2 میں بھی ورن دھون کے ساتھ مرکزی کردار میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان اور انڈیا کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کے باعث پاکستان میں بھارتی فلموں پر پابندی عائد کی گئی تھی جسے بعد میں اٹھالیا گیا تھا۔

  • ماہرہ خان نے بالی وڈ کی ساری اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑدیا

    ماہرہ خان نے بالی وڈ کی ساری اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑدیا

    ماہرہ خان نے بالی وڈ میں عالیہ اوردپیکا کو پیچھے چھوڑدیا‘ ماہرہ پہلی پاکستانی اداکارہ ہیں جن کی فلم بالی وڈ کے سو کروڑ کلب میں داخل ہوئی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اور ماہرہ خان کی فلم رئیس صرف بھارت میں ہی 2017 کی پہلی سہہ ماہی میں 21 ملین ڈالر کا بزنس کرچکی ہے اور بزنس نے ماہرہ خان کو پہلے نمبر پر پہنچادیا ہے۔

    دوسرے نمبر پر یمی گوتم کی قابل اور ہما قریشی کی جولی ایل ایل بی فائز ہیں۔ ماہرہ خان نے بھارت کی صفِ اول میں شمار ہونے والی اداکاراؤں کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے۔ عالیہ بھٹ اپنی فلم بدری ناتھ کی دلہنیا چوتھے نمبر پر جبکہ ہالی وڈ ڈیبیو کرنے والی دیپیکا کی فلم ٹرپل ایکس پانچویں نمبر پر ہے۔

    یاد رہے کہ بالی وڈ نے گزشتہ سال پاکستانی اداکاروں پر پابندی عائد کردی تھی جس کے بعد اندیشہ ہے کہ ماہرہ خان صرف ایک فلم کے ساتھ زیادہ عرصے پہلے نمبر نہ رہ سکیں لیکن کسی پاکستانی اداکارہ کے لئے اپنی پہلی فلم کے ساتھ ہی ریکارڈ بنالینا قابلِ ذکر ہے۔


    پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی ساحل پر تصاویر نے تہلکہ مچادیا


     خوبصورت پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان سوشل میڈیا پر بہت متحرک ہیں، ہر وقت سوشل میڈیا پر پوسٹنگ میں مصروف رہتی ہے، گزشتہ دنوں وہ چھٹیوں گزارنے کیلئے ترکی میں موجود تھیں۔

    ماہرہ خان نے وہاں سے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ترکی کے ساحل پر موجود اپنی تصویر شئیر کی، جس میں انھوں نے جالی دار میکسی پہن رکھی ہے، اس تصویر نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا۔