Category: انٹرٹینمںٹ

  • فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کی پہلی جھلک

    فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کی پہلی جھلک

    اے آر وائی فلمز کی نئی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کی پہلی جھلک جاری کردی گئی۔ جاری کیے جانے والے ٹیزر کو دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ یہ فلم پاکستانی سینما کا ایک اور اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔

    اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کی کی مشترکہ کاوش ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

    فلم میں ہمایوں سعید اور مہوش حیات مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ہمایوں سعید فلم کے پروڈیوسرز میں بھی شامل ہیں۔

    15

    16

    جاری کیے جانے والے ٹیزر میں اداکارہ عروہ حسین بھی دکھائی دیں جو حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد دوبارہ اپنی پیشہ وارانہ سرگرمیوں کا آغاز کر چکی ہیں۔

    فلم میں پنجاب کے روایتی رنگوں، ڈھول تاشوں، بھنگڑا، مختلف رسومات اور سر سبز و لہلہاتے کھیتوں کو دکھایا گیا ہے۔

    فلم کے دیگر کرداروں میں احمد علی بٹ اور صبا وسیم بھی شامل ہیں۔

    اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کی یہ مشترکہ کاوش ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں بنائی جارہی ہے جبکہ اس کے پروڈیوسر اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے سربراہ سلمان اقبال ہیں۔

    فلم کو رواں برس عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔

  • ایکسائز اہلکاروں نے فلم اسٹار شان کو بھی نہ بخشا

    ایکسائز اہلکاروں نے فلم اسٹار شان کو بھی نہ بخشا

    لاہور: محکمہ ایکسائز کے اہلکاروں نے فینسی نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پاکستان کے معروف اداکار شان کو بھی نہ بخشا اور گاڑی سے فینسی نمبر پلیٹ اتار دی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز نے گزشتہ ایک ماہ سے فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کیا ہوا ہے، ایکسائز کے اہلکار پنجاب کے مختلف علاقوں میں کارروائی کر کے فینسی نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن لے رہے ہیں۔

    محکمہ ایکسائز کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کی جاتی ہے اور گاڑیوں کو روک کر اُن کے کاغذات چیک کیے جاتے ہیں، لاہور کے علاقے لبرٹی میں ناکے پر موجود اہلکاروں نے گاڑی روکی تو اُس میں اداکار شان موجود تھے۔

    اہلکاروں نے فلم اسٹار شان کی گاڑی پر فینسی نمبر پلیٹ آویزاں دیکھی تو اجازت لے کر انہیں فوری طور پر اتار دیا اور قانون کے مطابق سادہ نمبر پلیٹ لگانے کی ہدایت بھی کی۔

  • بالی ووڈ اسٹار عامر خان کا فلم ” دنگل ” کو پاکستان میں ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ

    بالی ووڈ اسٹار عامر خان کا فلم ” دنگل ” کو پاکستان میں ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ

    ممبئی : بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے فلم ’دنگل‘ کو پاکستان میں ریلیز کرنے سے انکار کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار عامر خان اپنی بلاک بسٹر فلم دنگل پاکستان میں ریلیز نہیں کریں گے، پاکستانی سینسر بورڈ نے فلم دنگل کے پروڈیوسر اور عامر خان کے سامنے شرط رکھی تھی کہ فلم سے ہندوستان کے قومی ترانہ اور ترنگے سے وابستہ دو مناظر ہٹا دیئے جائیں۔

    جس کے بعد بالی ووڈ اداکار عامر خان نے پاکستان میں فلم دنگل کو ریلیز کرنے کا اراد ترک دیا ، ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی سینسر بورڈ کا یہ مطالبہ نامناسب ہے۔

    dangal-post-2

    پاکستان سینسر بورڈ کے سربراہ مبشر حسن کا سوشل میڈیا پر کہنا تھا کہ بورڈ نے فلم سے 2 سین کاٹنے کا اجتماعی فیصلہ کیا اب ڈسٹری بیوٹرز پر منحصر کرتا ہے کہ وہ فلم دنگل ریلیز کرتے ہیں یا نہیں۔

    dangal-post-3

    یاد رہے کہ  فلم دنگل کو پہلے ہی پاکستان اپنے یہاں ریلیز کرنے سے انکار کر چکا تھا اور کہا تھا کہ فلم میں اختتام پر ہندوستان کی فتح کے وقت میں قومی ترانہ ہے اور یہ کسی بھی حال میں پاکستان میں قبول نہیں ہے۔


    مزید پڑھیں : پاکستان میں ’دنگل‘ نہیں سجےگا، عامر خان کے مداح مایوس


    اس کے باوجود عامر خان اور فلم میکرس نے پاکستانی سینسر بورڈ سے نظر ثانی کا مطالبہ کیا تھا ۔

    واضح رہے کہ اڑی حملے کے بعد پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث بھارتی فلم ایسوسی ایشن نے بھارت میں پاکستان فنکاروں کے کام پر پابندی عائد کی تھی، جس کے بعد پاکستان سینما مالکان نے بھی بالی وڈ فلموں پر پابندی عائد کردی تھی۔

  • ونود کھنہ کینسر کے مرض میں مبتلا‘ تصاویر سے مداحوں کو تشویش

    ونود کھنہ کینسر کے مرض میں مبتلا‘ تصاویر سے مداحوں کو تشویش

    ممبئی : ماضی کے مقبول ترین اور رومانٹک ہیرو ونود کھنہ کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ کینسر کے علاج کے لیے اسپتال میں آئے ونود کھنہ کی اہل خانہ کے ہمراہ لی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری پر ایک عرصے تک عروج کرنے والے رومانٹک ہیرو ونود کھنہ آج کل کینسر جیسے موزی مرض سے نبرد آزما ہیں اور مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں سے ان کی تصویر سوشل میڈیا میں گردش کرنے لگی۔
    vinod1
    سوشل میڈیا پر ونود کھنہ کی بیماری کی حالت میں نہایت نحیف حالت میں تصویر نے ان کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر نیک تمناؤں اور دعاؤں کے اظہار کا تانتا بندھ گیا اور فلم بین مداح اپنے ہیرو کو خراج تحسین پیش کرنے اور ہمت بندھانے لگے۔
    vinod4

    ونود کھنہ کے صاحبزادے سے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ والد صاحب کی طبعیت بہتر ہے اور مقامہ اسپتال مین علاج جاری ہے جہاں ماہر معالجین ان کا بہترین علاج کر رہے ہیں اور یہاں کا اسٹاف بہت معاون اور ماہر ہے۔
    vinod5
    ونود کھنہ کے صاحبزادے نے اپیل کی کہ محبت کایہ سلسلہ دراز رکھیے اور پورے اہل خانہ کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں کیوں کہ اس وقت یہی سب سے بڑا سرمایہ ہے اور جلد ہی عوام کے درمیان ہوں گے۔
    vinod6
    ونود کھنہ بھارتی فلم انڈسٹری میں وہ واحد اداکار تھے جو ہیرو کے ساتھ ساتھ سائیڈ ہیرو کا کردار بھی بہ خوبی ادا کرتے اور امیتابھ بچن کے ساتھ ان کی کئی کامیاب فلمیں ہیں جیسے امر اکبر انتھونی، قربانی، مقدر کا سکندر، جرم وغیرہ ان کے کریڈٹ پر ہیں۔

    ونود کھنہ نے فلم انڈسٹری کے علاوہ راج نیتی میں بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور پارلیمنٹ کے رکن منتخب بھی ہوئے ہیں جہاں وہ اپنے علاقے کے عوام کی خدمت میں مصروف عمل رہتے ہیں اس کے باوجود فلم سے ناطہ نہیں توڑا اور کچھ عرصے قبل تک فلمیں کرتے رہیں جس میں ولن سے لے کر پروفیسرز تک کے کردار ادا کیے۔

  • ونود کھنہ کو اپنے جسم کے اعضاء عطیہ کردوں گا، عرفان خان

    ونود کھنہ کو اپنے جسم کے اعضاء عطیہ کردوں گا، عرفان خان

    ممبئی : معروف بھارتی اداکار عرفان خان نے کہا ہے کہ ماضی کے سپر اسٹار ہیرو ونود کھنہ کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں اور ان کی جان بچانے کے لیے اپنے جسم کا کوئی عضو بھی انہیں عطیہ کرنے کو تیار ہوں۔

    بھارتی نجی ٹیلی ویژن کے مطابق اداکار عرفان خان نے بھارتی فلم انڈسٹری کے ماضی کے کامیاب ترین ہیرو ونود کھنہ کی بیماری پر اپنے جسم کا عضو عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    vinod1

    یہ بات عرفان خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ہندی میڈیم کے ٹریلیر کے اجراء کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ اپنے پسندیدہ ہیرو ونود کھنہ کی بیماری کی خبر سن کر تشویش میں مبتلا ہو گیا اور ان کے لیے دعاگو ہوں کہ وہ جلد از جلد صحت یاب ہو جائیں۔

    vinod4

    جان بچانے حوالے سے میڈیا میں آنے والی خبروں کو سن کرمجھے سخت دھچکا لگا، ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں ،اگر ونود کھنہ کی جان بچانے کے لئے اپنے جسم کو کوئی حصہ عطیہ کرنا پڑا تو فوری کر دوں گا۔

    vinod6

    انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ونود کھنہ کی بیماری کی حالت میں تصویر دیکھ کر سکتے کی حالت میں ہوں اور اگر ضرورت پڑی تو ہندوستان کے سب سے مقبول ہیرو ونود کھنہ کی جان بچانے کے لئے وہ اپنے جسم کا کوئی سا بھی حصہ عطیہ کر دوں گا۔

    عرفان خان نے ونود کھنہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری بھارتی فلم انڈسٹری میں سب سے بہترین شخص ہیں اور وہ میرے ہی نہیں بھارت کے پسندیدہ ترین ہیرو اور فلم انڈسٹری کا اثاثہ ہیں۔vinod5

    واضح رہے کہ سماجی ویب سائٹ پر ماضی کے سپر اسٹار ونود کھنہ کی اسپتال میں لی گئی تصویر گردش کر رہی ہے جس میں وہ مریضوں کے خصوصی لباس میں ملبوس اور نہایت نحیف حالت میں اپنے بیٹے اور بیوی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

  • صبا قمر کی پہلی بالی ووڈ فلم کا ٹریلر جاری

    صبا قمر کی پہلی بالی ووڈ فلم کا ٹریلر جاری

    ممبئی: پاکستانی اداکار ہ صبا قمر کی پہلی بالی ووڈ فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ بھارتی ادکار عرفان خان کے ساتھ اپنی پہلی بالی ووڈ فلم ’ہندی میڈیم‘ میں اُن کی بیوی کا کردار ادا کررہی ہیں۔

    فلم چاندنی چوک میں رہائش پذیر ایک ایسے جوڑے کے بارے میں ہے، جو دہلی منتقل ہونا چاہتا ہے اور والدین غربت کے باوجود اپنی بیٹی کو اعلیٰ تعلیم دلوانے کے لیے جدوجہد میں لگے رہتے ہیں۔

    ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ عرفان خان اور صبا قمر اچھے اسکول میں داخلے کی غرض سے ایک بلڈنگ میں داخل ہوتے ہیں۔ اسکول کی عالی شان بلڈنگ کو دیکھ کر عرفان خان اُسے فائیو اسٹار ہوٹل قرار دیتے ہیں، اس فلم میں انگریزی اسکول کی مانگ اور زبان کو دی جانے والی ترجیح پر بھی بات کی گئی ہے۔

    یاد رہے صبا قمر اس فلم سے اپنے بالی ووڈ کریئر کا آغاز کررہی ہے، ساکت چوہدری کی ہدایات پر بننے والی فلم ‘ہندی میڈیم’ رواں سال 12 مئی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

  • مسلمان ہونے پر فخر ہے ، امریکی ماڈل بیلا حدید

    مسلمان ہونے پر فخر ہے ، امریکی ماڈل بیلا حدید

    نیویارک : امریکی فیشن ماڈل بیلا حدید نے صدر ٹرمپ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”مجھے اپنے مسلمان ہونے پر فخر ہے “۔

    امریکی ماڈل بیلا حدید نے اپنے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں کے داخلے پر پابندی کے فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ”مجھے مسلمان ہونے پر فخر ہے “۔

    بیلا حدید کا کہنا تھا کہ امریکا میرے لیے گھر کی طرح ہی ہے، میرے والد امریکا میں بحیثیت پناہ گزین آئے تھے، میرے والد ہمیشہ سے بہت مذہبی رہے، وہ ہمارے ساتھ عبادت کرتے تھے‌۔

    میرے لیے ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف اس احتجاج میں شرکت کرنا ضروری تھا کیوں کہ یہ میرے لیے کافی ذاتی مسئلہ ہے، بیلا حدید اور ان کی بہن ماڈل گیگی حدید کو نیویارک میں ڈونلڈ ٹرمپ کی مسلمانوں پر پابندی لگانے کے خلاف ہونے والے احتجاج میں دیکھا گیا تھا اور ،انہوں نے ہاتھوں میں سائن بورڈ اٹھا رکھے تھے جس پر“ہم سب انسان ہیں” لکھا تھا۔

    A post shared by Bella Hadid (@bellahadid) on

    انھوں نے کہا کہ لوگوں سے ان کی قومیتوں کو دیکھ کر ان کے ساتھ برا سلوک کرنا یہ ٹھیک نہیں ہے، ٹرمپ کی پناہ گزینوں پر پابندی میرے اور میرے گھر والوں کے بہت قریب ہے۔

    واضح رہے کہ بیلاحدید امریکی فیشن ماڈل ہیں، وہ 2016 میں ‘ماڈل آف دی ائیر’کا ایوارڈ بھی حاصل کرچکی ہیں جبکہ انکے والد محمد حدید اب امریکا کے رئیل اسٹیٹ بزنس مین بن چکے ہیں۔


    مزید پڑھیں : خود کو مسلمان کے طور پر رجسٹر کرانے کے لیے تیار ہوں، اداکارہ مایم بیلاک


    یاد رہے اس سے قبل بگ بینگ تھیوری کی اداکارہ مایم بیلاک نے ٹرمپ کی مسلمانوں پر داخلے کی پابندی کے فیصلے کے بعد اظہار یکجہتی کے طور پر خود کو مسلمان کے طور پر رجسٹر کرانے کا اعلان کیا تھا۔

  • شرمین عبید کی فلم ایک اور ایوارڈ کے لیے نامزد

    شرمین عبید کی فلم ایک اور ایوارڈ کے لیے نامزد

    پاکستان کی واحد آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ساز شرمین عبید چنائے کی غیرت کے نام پر قتل کے موضوع پر بنائی جانے والی دستاویزی فلم ’اے گرل ان دی ریور‘ کوا مریکی پیباڈی ایوارڈز کے لیے نامزد کرلیا گیا۔

    اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر شرمین عبید چنائے نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے اسے ایک قابل فخر لمحہ قرار دیا۔

    شرمین کی دستاویزی فلم آ گرل ان دی ریور ایک ایسی لڑکی کی کہانی ہے جسے غیرت کے نام پر قتل کردیا جاتا ہے تاہم وہ اپنی جان بچانے میں کامیاب رہتی ہے۔

    یہ شرمین کی وہی دستاویزی فلم ہے جو 2016 میں آسکر ایوارڈ بھی حاصل کرچکی ہے۔ بعد ازاں اس فلم نے الفریڈ آئی ڈو پونٹ کولمبیا یونیورسٹی ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔

    فلم کو نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی بے حد سراہا گیا۔

    اس سے قبل سنہ 2012 میں ’سیونگ فیس‘ شرمین عبید چنائے کی وہ پہلی دستاویزی فلم تھی جس نے آسکر ایوارڈ حاصل کرکے انہیں پاکستان کی پہلی آسکر ایوارڈ یافتہ شخصیت بنا دیا۔

    مزید پڑھیں: شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم کے لیے ایک اور ایوارڈ

    سیونگ فیس تیزاب سے جلائی جانے والی خواتین کی کہانی پر مبنی فلم تھی۔

    پیباڈی ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان 18 اپریل کو کیا جائے گا جبکہ ایوارڈز کی تقریب رواں برس 20 مئی کو نیویارک میں منعقد کی جائے گی۔

  • تیمور سے کتنا پیار کرتی ہوں وقت ثابت کرے گا، کرینہ کپور

    تیمور سے کتنا پیار کرتی ہوں وقت ثابت کرے گا، کرینہ کپور

    ممبئی: بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ وقت کے ساتھ خود ثابت ہوجائے گا میں کس طرح کی والدہ ہوں، بیٹے کی پیدائش کے بعد چھت پر کھڑی ہو کر لوگوں کو چیخ چیخ کر اپنی خوشی کا اظہار نہیں کرسکتی۔

    بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کرینہ کپور نے کہا کہ تنقید کرنا لوگوں کا کام ہے اور وہ اس کام سے باز نہیں آتے، تیمور سے کتنا پیار کرتی ہوں یا پھر کام عزیز ہے یہ میرا اپنا معاملہ ہے لوگ نہ جانے کیوں نجی زندگی میں دخل اندازی کر کے خوش ہوتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ تیمور سے کتنا پیار کرتی ہوں اور کس طرح کی والدہ ہوں یہ سب کو وقت کے ساتھ ساتھ معلوم ہوجائے گا، بیٹے کی پیدائش کے بعد اداکاری شروع کرنے پر بھی لوگوں نے تنقید کا نشانہ بنایا کیونکہ ریمارکس دینا اُن کا کام ہے۔

    پڑھیں: ’’ بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان کے ہاں چھوٹے نواب کی آمد متوقع ‘‘

    کرینہ کپور نے کہا کہ مستقل تنقیدی باتوں سے افسوس ہوتا ہے یہ حق کسی کو نہیں پہنچتا کہ وہ مجھ سے میرے بارے میں سوال کرے، بچے پیدا کرنے اور اس کی پرورش کا تجربہ ہر عورت کا الگ الگ ہوتا ہے۔

    یاد رہے سیف علی خان کی اہلیہ کرینہ کپور کے گھر بچے کی پیدائش کے بعد اداکارہ کے مستقبل کے بارے میں چہ مگوئیاں کی گئیں تھی تاہم کرینہ نے اپنی انتھک محنت سے اُن ساری باتوں کو غلط ثابت کردیا۔

  • عہد ساز قوال غلام فرید صابری کو بچھڑے 23برس بیت گئے

    عہد ساز قوال غلام فرید صابری کو بچھڑے 23برس بیت گئے

    کراچی : عہد ساز قوال غلام فرید صابری کو بچھڑے 23برس بیت گئے۔

    قوالی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ اورعہد ساز شخصیت غلام فرید صابری کے مداح آج ان کی تیئسویں برسی منا رہے ہیں، ان کا گایا ہوا کلام آج بھی سننے والوں پر وجد طاری کردیتا ہے۔

    غلام فرید صابری 1930 میں بھارتی صوبے مشرقی پنجاب میں پیدا ہوئے،انھیں بچپن سے ہی قوالی گانے کا شوق تھا، انہوں نے قوالی کی باقاعدہ تربیت اپنے والد عنایت صابری سے حاصل کی۔ 70 اور 80 کی دہائی ان کے عروج کا سنہری دور تھا، انھوں نے "بھر دو جھولی میری یا محمد” جیسی قوالی گا کر دنیا بھر میں اپنے فن کا لوہا منویا۔

     

     

    قوالی کے فن ميں یکتا حاجی غلام فرید صابری نے 1946 میں پہلی دفعہ مبارک شاہ کے عرس پر ہزاروں لوگوں کے سامنے قوالی گائی، جہاں ان کے انداز کو بے پناہ سراہا گیا۔

    قوالی کے فن میں استاد کا درجہ رکھنے والے غلام فريد صابری نعتیہ قوالی میں اپنا ثانی نہیں رکھتے تھے، جب آپ محفل سماع سجاتے تو سننے والوں پر سحر طاری ہوجاتا، غلام فرید صابری اور ان کے بھائی مقبول صابری کی جوڑی کا کوئی ہم پلہ نہ تھا۔

    sabri-post-1

     

    دنیا بھر ميں ان کے مداح محفل سماع کے منتظر رہتے، ان کی قوالياں پاکستانی اور بھارتی فلموں کا بھی حصہ بنیں ، غلام فرید صابری 5 اپریل 1994ء کو دل کا دورے ميں خالق حقيقی سے جاملے لیکن ان کا فن شائقین موسیقی کے دلوں میں آج بھی زندہ ہے۔

    غلام فرید صابری کی مشہور قوالیاں

    غلام فرید صابری کی قوالیوں میں تاجدارِحرم، بھردو جھولی،سرِلامکاں سے طلب ہوئی، ملتا ہے کیا نماز میں مشہورِ زمانہ کلام رہے۔