Category: انٹرٹینمںٹ

  • رشی کپور کے لیے آئی پی ایل پاکستانی کھلاڑیوں کے بغیر بے مزہ

    رشی کپور کے لیے آئی پی ایل پاکستانی کھلاڑیوں کے بغیر بے مزہ

    ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکار رشی کپور نے بھارتی پریمیئر لیگ آئی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی اپیل کردی۔

    اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل میں دنیا بھر کے کھلاڑی شامل ہیں۔ حتیٰ کہ افغانستان نے بھی اپنا ڈیبیو کرلیا۔ ’اب میری اپیل ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی اس میں شامل کیا جائے‘۔

    مزید پڑھیں: رشی کپور پاکستان آنے کے خواہشمند

    رشی کپور کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے آنے کے بعد ’پھر میچ ہوگا‘۔ انہوں نے بھارتی حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ، ’ہم بڑے لوگ ہیں‘۔

    یاد رہے کہ آئی پی ایل کے دسویں ایڈیشن کا آج 5 اپریل سے آغاز ہوگیا ہے۔ رشی کپور کے ٹوئٹ سے بظاہر یوں محسوس ہو رہا ہے جیسے پاکستانی کھلاڑیوں کے بغیر انہیں آئی پی ایل کے میچز دیکھنے میں بالکل مزہ نہیں آرہا۔

    بھارتی حکام اور کرکٹ بورڈ کے تعصب اور تنگ نظری کی وجہ سے آئی پی ایل میں سنہ 2008 کے بعد سے کسی پاکستانی کھلاڑی کو شامل نہیں کیا گیا۔

  • پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان  کی ترکی کے ساحل پر تصاویر نے  تہلکہ مچادیا

    پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی ترکی کے ساحل پر تصاویر نے تہلکہ مچادیا

    انقرہ : پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی ترکی کے ساحل کی نئی تصویر نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچادیا، وہ ان دنوں ترکی میں چھٹیاں منا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خوبصورت پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان سوشل میڈیا پر بہت متحرک ہیں، ہر وقت سوشل میڈیا پر پوسٹنگ میں مصروف رہتی ہے، ان دنوں وہ چھٹیوں گزارنے کیلئے ترکی میں موجود ہے۔

    ماہرہ خان نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ترکی کے ساحل پر موجود اپنی تصویر شئیر کی، جس میں انھوں نے جالی دار میکسی پہن رکھی ہے، اس تصویر نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا۔

    mahira-khan-post-1

    ماہرہ خان کا فلم ’’مولا جٹ 2‘‘ میں کام کرنے سے انکار

    یاد رہے کہ چند روز قبل اطلاعات تھیں کہ ماہرہ خان نے اچانک فلم ’’مولا جٹ 2‘‘ میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا کیونکہ ان دنوں وہ شعیب منصور کی فلم ’’ورنہ‘‘ کی شوٹنگ کرارہی ہیں جب کہ انھوں نے فرجادبنی اور مینوگور کی فلم ’’سات دن محبت ان‘‘ میں بھی کام کا معاہد ہ کیا ہوا ہے۔

    No. Filter. Photo.

    A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

    اس سے قبل پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بھی سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کے ساتھ تصویر پوسٹ کی، جس میں انکا بیٹا اسپائڈر مین کی ٹوپی پہنا ہوا تھا۔

    A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

  • معروف ریسلر جان سینا نے منگنی کرلی

    معروف ریسلر جان سینا نے منگنی کرلی

    فلوریڈا، معروف ریسلر جان سینا نے ریسل مینیا کے رنگ میں اپنی دوست نکی بیلا کو پروپوز کردیا،

    سینا کی منگیتر کو یہ یاد نہیں کہ سینا کی جانب سے یہ ان کا پہلا پروپوزل ہے یا دوسرا لیکن نکی بیلا نے جان کا پروپوزل قبول کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ریسل مینیا کے رنگ میں اس وقت دلچسپ واقعہ رونما ہوا جب معروف ریسلر جان سینا نے اپنی دوست نیکی بیلا کو پروپوز کردیا۔

    cena-1

    نکی بیلا واضح کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یاد نہیں پڑتا کہ سال یا ڈیڑھ سال قبل سینا نے کب مجھے پہلی بار پروپوز کیا تھا۔
    جان سینا ریسل مینیا میں گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے اپنی دوست نکی بیلا کو پروپوز کیا، نکی بیلا کی ہاں کے بعد ہزاروں کی تعداد میں موجود مداحوں نے سینا اور بیلا کی جوڑی کو مبارکباد دی

    cena-post-2
    نیکی بیلا جو چند روز قبل سرجری کرواکر صحت یاب ہوئی تھیں انہیں یہ یاد نہیں کہ جان سینا کی جانب سے انہیں پہلی بار پروپوز کیا گیا ہے یا دوسری بار تاہم انہوں نے سینا کا پروپوزل بخوشی قبول کرلیا۔

    بیلا کی ہاں کے بعد جان سینا نے کہا کہ میں تم سے ایک سوال کرنا چاہتا ہوں، ’’نکی‘‘ نے کہا بولو ’’سینا‘‘ نے کہا ایک دن میں تم سے ضرور شادی کروں گا۔

    واضح‌ رہے کہ جان سینا نے ریسل مینیا 33 میں‌ گزشتہ روز حریف ریسلر کو شکست دینے کے بعد اپنی دوست کے پروپوز کیا تھا.

  • عامر خان نےاپنی فلم کی ہیروئن کےلیےکسےپرفیکٹ قراردےدیا

    عامر خان نےاپنی فلم کی ہیروئن کےلیےکسےپرفیکٹ قراردےدیا

    ممبئی: بالی ووڈ سپراسٹارعامرخان اپنی فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ میں سارہ علی خان کو کاسٹ کرانے کےلیےمیدان میں آگئے۔

    تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ کےمسٹر پرفیکشنسٹ عامرخان جن کےساتھ کام کرنے کی ہراداکارہ کی خواہش ہوتی ہےلیکن خود وہ کس کےساتھ کام کرنےکےلیے بےتاب ہیں انہوں نے بالاآخراس راز سے پردہ اٹھا ہی دیا۔

    یش راج فلمز کے بینرتلے بننے والی فلم ’ٹھگز آ ف ہندوستان‘ میں ہیروئن کےکردار کے لیے مختلف ادکاراؤں کا نام لیا جارہاہےلیکن اب عامرخان نےاپنے دوست کی بیٹی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کااظہارکیاہے۔

    میڈیا رپورٹس کےمطابق ’ٹھگز آف ہندوستان‘ میں مسٹرپرفیکشنسٹ نے اپنےدوست سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کو کاسٹ کرانے کے لیےفلم پروڈیوسرسے بات چیت بھی شروع کردی ہے۔


    امیتابھ بچن اور عامر خان پہلی بار ایک ساتھ فلم میں جلوہ گرہوں گے


    بالی ووڈ اسٹارعامرخان کےمطابق سارہ علی خان ہیروئن کے کردار کے لیے پرفیکٹ ہیں اور شاید یہی وجہ ہےاداکار نےان کےلیے پروڈیسر سے سفارش بھی کردی ہے۔

    خیال رہےکہ گزشتہ کچھ عرصے سے سارہ علی خان خبروں کی سرخیوں کی زینت بنی ہوئی ہیں اور اگرانہیں اس فلم کے لیے سائن کرلیاجاتا ہے تو یہ بالی ووڈ کی تاریخ میں بطور ڈیبو ادکارہ ان کی شاندار انٹری ثابت ہوگی۔

    واضح رہے کہ فلم’ٹھگز آف ہندوستان‘میں عامر خان اور امیتابھ بچن مرکزی کردار میں نظرآئیں گےاور فلم اگلےسال دیوالی پرریلیزکی جائے گی۔

  • پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کا آج 52 واں‌ یوم پیدائش

    پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کا آج 52 واں‌ یوم پیدائش

    کراچی : بر صغیر پاک و ہند میں پاپ موسیقی کو غیرمعمولی شہرت بخشنے والی خوبصورت گلوگارہ نازیہ حسن کے پرستار آج ان کی 52 سالگرہ منا رہے ہیں، صدارتی ایوارڈ یافتہ نازیہ حسن 3 اپریل 1965ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔

    مسکراتے چہرے، دلفریب انداز اور سریلی آواز کی مالکہ نازیہ حسن نے اپنے کیریئر کا آغاز پی ٹی وی کے پروگرام کلیوں کی مالا سے کیا، انہوں نے 80 کی دہائی میں موسیقی میں مغربی انداز متعارف کروایا جسے پاکستانی نوجوان نسل کے ساتھ بیرون ملک بھارت، امریکہ، عرب امارات، لاطینی امریکہ سمیت دنیا بھر میں بھرپور پزیرائی حاصل ہوئی۔

    اسی وجہ سے نازیہ حسن کو پاپ موسیقی کے بانیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ لیکن اصل شہرت سال اسّی کی دہائی میں پندرہ برس کی عمر میں بھارتی فلم قربانی کے گیت ’’ آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے تو بات بن جائے‘‘ سے ملی۔

    نازیہ حسن کی شخصیت اپنے اندر اتنی دلکشی سمیٹے ہوئے تھی کہ ان کے ہر گیت اور ہر ادا نے لوگوں کو اپنی گرفت میں لے لیا، نازیہ کا پہلا البم ’’ڈسکو دیوانے‘‘ 1982ء میں ریلیز ہوا۔ جس نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کیے، اس البم میں ان کے بھائی زوہیب حسن نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا تھا۔

    نازیہ حسن پہلی پاکستانی گلوکارہ ہیں، جنہوں نے فلم فیئر ایوارڈ حاصل کیا اور بیسٹ فیمیل پلے بیک سنگر کی کیٹیگری میں کم عمر ایوارڈ جیتنے والی گلوکارہ قرارپائیں، یہ اعزازآج تک ان کے پاس ہے۔

    نازیہ حسن کی صلاحیتوں کے اعتراف میں انہیں پاکستان کے سب سے بڑے اعزاز پرائڈ آف پرفارمنس کے علاوہ فلم فیئر، پلاٹینیم، ڈبل پلاٹینیم اور گولڈن ڈسکس ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

     انہوں نے اپنا بچپن کراچی اور لندن کے تعلیمی اداروں میں گزارا۔ نازیہ حسن نے پی ٹی وی پر متعدد پروگراموں اور ٹی وی کمرشلز میں بھی کام کیا۔ نازیہ حسن نے اپنے بھائی زوہیب حسن کے ساتھ مل کر پاکستانی موسیقی میں ایک نئی جہت روشناس کروائی۔

     نازیہ حسن کے 10مشہور گانے،قارئین کی نذر

    نازیہ حسن 13 اگست 2000ء کو لندن کے ایک اسپتال میں صرف 35 برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں وہ کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھیں۔


    Remembering legendary pop singer Nazia Hassan by arynews

  • راحت فتح علی خان کا نصرت فتح علی خان کو خراج تحسین پیش کرنے کا سفر شروع

    راحت فتح علی خان کا نصرت فتح علی خان کو خراج تحسین پیش کرنے کا سفر شروع

    لاہور : گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنے استاد نصرت فتح علی خان کو خراج تحسین پیش کرنے کا وعدہ پورا کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سُر اور سنگیت کا نام آئے اور استاد نصرت فتح علی کا نام ذہن میں نہ آئے ایسا ہو نہیں سکتا، گلوکار راحت فتح علی خان کا نصرت فتح علی خان کی یادوں کو تازہ کرنے کے لیے خراج تحسین سفر بالآخر شروع ہوگیا، ٹورنٹو کے ہرشے سینٹر میں پہلا کنسرٹ ہوا، جہاں راحت فتح علی خان اپنے سروں کا جادو جگایا۔

    کنسرٹ کے بعد راحت فتح علی خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ شکریہ ٹورنٹو آپ لوگ بہت اچھے ہیں ، میں اپنی پرفارمنس سے بہت لطف اندوز ہوا، جیسے میں الفاظوں میں بیان نہیں کرسکتا۔

    واضح رہے کہ منعقد کیے جانے والے یہ کنسرٹس اگست تک جاری رہیں گے۔


    مزید پڑھین :  راحت فتح نصرت فتح کو 48 شہروں میں خراج تحسین پیش ‌کریں‌ گے


    خیال رہے کہ راحت فتح علی خان نے نصرت فتح علی خان کی 20 ویں برسی پر خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پاکستان سمیت دنیا بھر کے 48 مختلف شہروں میں 48 کنسرٹ کا اعلان کیا تھا، خراج تحسین کا سفر کا پہلا راستہ امریکہ کے شمالی ریاستوں میں منعقد کیا جائے گا جو مختف شہروں سے ہوتا ہوا ان کے جائے وفات لندن میں جا کر ختم ہوگا۔

    راحت فتح علی خان نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نصرت فتح علی خان کی وفات سے بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے ، نصرت فتح علی خان کا نام دنیا کے کونے کونے میں پہنچانے کیلئے بے حد خوش اور پر جوش ہوں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ہم نصرت فتح علی خان کو 48 شہروں میں 48 کنسرٹ سے پورے دنیا بھر میں خراج عقیدت پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جو انکی شاندار موسیقی کیریئر کی علامت ہے اور استاد نصرت فتح علی خان کے لئے 48 سال کا اعلی اعزاز ہے۔

  • شاہ رخ خان اور ماہرہ خان کے بیٹے کے درمیان کیا بات مشترک ہے

    شاہ رخ خان اور ماہرہ خان کے بیٹے کے درمیان کیا بات مشترک ہے

    ممبئی : بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے ابراہم اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے بیٹے ازلان کے درمیان کچھ بہت دلچسپ مشترک بات  سامنے آئی ہے، دونوں ہی اسپائڈر مین کے کردار ور اس کی فلموں کو پسند کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے ابراہم اور خوبصورت پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے بیٹے ازلان کے درمیان ایک بہت ہی دلچسپ اور مشترک بات منظر عام پر آئی، دونوں ہی غیر حقیقی کردار اسپائڈر مین اور اسکی فلموں سے گہری محبت کرتے ہیں۔

    دو روز قبل بالی ووڈ کنگ خان نےسوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیٹے کی ایک تصویر پوسٹ کی، جس میں شاہ رخ خان اپنے بیٹے ابراہم کے ساتھ اسپائڈر مین کے کپڑے پہنے ہوئے ہیں۔

    دوسری جانب پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بھی سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کے ساتھ تصویر پوسٹ کی، جس میں انکا بیٹا اسپائڈر مین کی ٹوپی پہنا ہوا ہے۔

    A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

    ماہرہ خان کی تصویر اپنے اندر ایک کہانی بیان کرتی ہے کہ انکا بیٹا اسپائڈر مین کا کتنا بڑا مداح ہے جبکہ شاہ رخ نے ابراہم کی تصویر کے ساتھ پیغام میں لکھا ہمارے گھر اسپائڈر مین آگیا ہے اور وہ ہر طرف ہے، کم سے کم پزا ڈلیوری کا مسئلہ تو حل ہوگیا ہے۔

    شاہ رخ خان اور ماہرہ خان کی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں اسٹار کے بچے اسپائڈر مین کے پیچھے کتنے پاگل ہے۔


    شاہ رخ خان اور ماہرہ خان کی فلم رئیس کے گانے نے ریکارڈ بنا ڈالا


    خیال رہے کہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان فلم رئیس میں شاہ رخ خان کے ساتھ جلوہ گر ہوئی تھیں ، فلم میں شاہ رخ خان نے ایک گجراتی گینگسٹر، ماہرہ خان نے ان کی اہلیہ کا کردار ادا کیا تھا۔

  • اب یا کبھی نہیں‘ کپل شرماکوالٹی میٹم مل گیا

    اب یا کبھی نہیں‘ کپل شرماکوالٹی میٹم مل گیا

    ممبئی: معروف بھارتی کامیڈین اور’دی کپل شرما شو‘ کے میزبان کو پروگرام بچانے کےلیےایک ماہ کا الٹی میٹم مل گیا۔

    تفصیلات کےمطابق بھارتی ٹی وی شو’’دی کپل شرماشو‘ پہلی بار مقبولیت میں کمی کےساتھ ساتھ مالی مشکلات کا بھی شکارہوگیاہے۔

    میڈیا رپوٹس کےمطابق سنیل گروور، چندن پر بھارکر، علی اصغر اور سگندھا مشرا کے’دی کپل شرما شو‘ کو چھوڑنے کے بعد شوکی مقبولیت میں کمی اور بالی ووڈ ادکاروں کے بائیکاٹ پرٹی وی انتظامیہ نےکپل شرما کوایک ماہ کی مہلت دے دی۔

    چینل انتظامیہ نےمعروف بھارتی کامیڈین سےکہاکہ وہ ایک ماہ کےدوران شو کی مقبولیت کو دوبارہ اسی مقام پرپہنچائیں ورنہ شو بندکردیاجائےگا۔

    کپل شرماجو پہلے ہی اپنے ساتھی ادکاروں کے شو چھوڑنے کی وجہ سے پریشان تھےاوراب انتظامیہ کی جانب سے وارننگ کےبعد ان کی پریشانی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔


    کپل شرماجانوروں کےساتھ انسانوں کی عزت کرنا بھی شروع کریں‘ سنیل گروور


    خیال رہےکہ حال ہی میں کپل شرما نےشو میں سنیل گروور کی جگہ راجو شری واستو کو کاسٹ کیاتھا لیکن اس کا کوئی فائدہ نہ ہوا۔

    یاد رہےکہ گزشتہ ماہ کپل شرما نے لڑائی کےبعد اپنی ٹویٹ میں سنیل گرور کو پاجی کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں نے غیر ارادی طور پر آپ کا دل دکھایا تو اس پر میں بہت اداس ہوں،اور آپ جانتے ہو کہ میں آپ سے کتنا پیار کرتا ہوں۔

    بعدازاں سنیل گروور نے بھی اپنی ٹوئٹ میں کپل شرما کو بھاجی مخاطب کرکے کہا تھاکہ آپ نے مجھے گہری چوٹ پہنچائی اور آپ کے ساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھنے کو ملا لیکن میرا ایک مشورہ ہے کہ جانوروں کے علاوہ انسانوں کی عزت کرنا بھی شروع کریں۔

    واضح رہےکہ گزشتہ ماہ کپل شرما نے آسٹریلیا سے بھارت واپس آتے ہوئے دوران پرواز نشے میں دھت ہوکر سنیل گروور کو جوتے سے ماراتھا۔

  • سجل اور عدنان صدیقی کی بالی ووڈ فلم ’مام‘ کا ٹیزر ریلیز

    سجل اور عدنان صدیقی کی بالی ووڈ فلم ’مام‘ کا ٹیزر ریلیز

    معروف اداکار عدنان صدیقی اور سجل علی کی پہلی بالی ووڈ فلم مام کا ٹیزر ٹریلر جاری کردیا گیا۔ فلم میں مرکزی کردار سری دیوی ادا کر رہی ہیں، جبکہ عدنان صدیقی ان کے شوہر کا کردار نبھا رہے ہیں۔

    بالی ووڈ فلم ’مام‘ ایک معاشرتی موضوع پر مبنی فلم ہے جس کا مرکزی کردار ماں سری دیوی ادا کر رہی ہیں۔ عدنان صدیقی ان کے شوہر جبکہ سجل علی ان کی بیٹی کا کردار نبھائیں گی۔

    فلم کی کہانی ماں کی اس جدوجہد پر مشتمل ہے جو وہ اپنی اولاد کے لیے کرتی ہے اور تمام قربانیاں دینے کو تیار رہتی ہے۔

    مزید پڑھیں: بھارتی فلم میں کام سری دیوی کی وجہ سے کیا، عدنان صدیقی

    ٹیزر کو گزشتہ روز زی ایوارڈز 2017 کی تقریب میں ریلیز کیا گیا۔ اس موقع پر سری دیوی نے کہا، ’جب میں نے اپنی پیشہ وارانہ زندگی کا پہلا شوٹ کیا تو میری والدہ وہیں میرے ساتھ کھڑی تھیں۔ اگر وہ وہاں نہ ہوتیں تو میں بھی آج یہاں نہ ہوتی‘۔

    انہوں نے کہا کہ اب وقت بدل گیا ہے، اب میں خود بھی ایک ماں ہوں۔ ’لیکن وقت جو بھی ہو، مائیں وقت کی قید سے آزاد رہیں گی‘۔

    mom-2

    تقریب میں گو کہ عدنان صدیقی موجود نہیں تھے، تاہم بعد میں سوشل میڈیا پر انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ زی ایوارڈز کے اسٹیج پر فلم کا ٹیزر دیکھا جانا بہت خوش کن لمحہ تھا۔

    انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’جب میں 16 سال کا تھا تب میں نے اپنی والدہ کو کھو دیا تھا۔ انہوں نے کبھی اپنے بیٹے کو آگے بڑھتے اور انڈسٹری میں اس بہترین مقام پر نہیں دیکھا۔ میری خواہش تھی کہ وہ یہ سب اپنی آنکھوں سے دیکھتیں‘۔

    عدنان نے کہا، ’میں اپنی والدہ کا مقروض ہوں کہ ان کی ذہانت اور قربانیوں کے بغیر میں کبھی اس قابل نہیں ہوتا کہ اس مقام تک پہنچ سکوں‘۔

    انہوں نے سجل علی کی والدہ کو بھی خراج تحسین پیش کیا جو چند روز قبل ہی کینسر کے باعث انتقال کر گئی تھیں۔

    عدنان صدیقی نے اس فلم کو تمام ماؤں کے نام کیا۔

    فلم مام میں اکشے کھنہ اور نواز الدین صدیقی بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ سری دیوی کے شوہر بونی کپور کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم رواں برس 14 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔

  • پاکستانی فنکارعمران عباس اور نرگس فخری دبئی میں ایک ساتھ

    پاکستانی فنکارعمران عباس اور نرگس فخری دبئی میں ایک ساتھ

    دبئی: پاکستان کے نامور فنکار عمران عباس اور بھارتی اداکارہ نرگس فخری کی ایک ساتھ موجود ہیں تاہم ابھی تک یہ دونوں کی موجودگی کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

    انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستانی اداکار عمران عباس اور بھارتی اداکارہ دیگر فنکاروں کے ساتھ کھڑے ہیں، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ کسی کمرشل کی شوٹنگ کے دوران لی گئی ہے۔

    imran-abbash-and-nargis-fakhri-1

    اطلاعات یہ بھی ہیں کہ دونوں اداکار ایک گانے کی شوٹنگ کے لیے موجود ہیں تاہم ابھی تک اس بات کو حتمی نہیں کہا جاسکتا، مداحوں نے دونوں فنکاروں کی ایک ساتھ تصویر کو بے حد پسند کیا ہے۔

    پاکستان میں چاکلیٹی ہیرو کا اعزاز حاصل کرنے والے عمران عباس اور بھارتی انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ نرگس فخری پہلے بھی ایک ساتھ کام میں حصہ لے چکےہیں۔

    پڑھیں: ’’ بالی وڈ ہو یا ہالی وڈ،میں فلموں کے پیچھے نہیں بھاگتی،نرگس فخری ‘‘

    یار رہے پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے بعد ہندو انتہاء پسندوں کی دھمکیوں کے بعد پاکستانی فنکار نہ صرف وطن واپس آگئے تھے بلکہ بھارتی فلم سازوں سے بھتہ بھی طلب کیا گیا تھا۔