Category: انٹرٹینمںٹ

  • لاہور: اداکارہ نور نے خلع کا دعویٰ دائر کردیا

    لاہور: اداکارہ نور نے خلع کا دعویٰ دائر کردیا

    لاہور:  ملک میں آج کل شوبز سٹارز کی علیحدگی کی خبریں عروج پر ہیں، جاناں ملک کے بعد اداکارہ نور نے خلع کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ نور اور اپنے شوہر گلوکار ولی سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے اور انہوں نے خلع کیلئے لاہور کی مقامی عدالت سے رجوع کرلیا ہے، اداکارہ نور نے اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رشتے کو بچانے کی بہت کوشش کی، ولی حامد کے ساتھ مزید نہیں چل سکتی، کوئی عورت نہیں چاہتی اس کا گھر اجڑے۔

    noor-post-1


    مزید پڑھیں : اداکارہ نورنے دو سال بعد اپنی چوتھی شادی کا اعتراف کرلیا


    یاد رہے کہ گذشتہ سال لالی ووڈ کی معروف اداکارہ نور بخاری کی چوتھی خفیہ شادی منظرعام پر آئی تھی ، انہوں نے گلوکار ولی حامد سے کیا گیا خفیہ نکاح کا دوسال بعد اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب پوری زندگی اپنے شوہر کے ساتھ گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    noor-psot-2

    واضح رہے کہ اداکارہ نوراس سے قبل بھی 2 شادیاں کر چکی ہیں جو طلاق پر ختم ہوئی تھیں، انہوں نے پہلی شادی 2008 میں بھارتی شہری وکرم سے کی تھی جو 2010 میں ختم ہوگئی جبکہ انہوں نے دوسری شادی فلم پروڈیوسر فاروق مینگل سے کی جو صرف چار ماہ برقرار رہی۔

    اس کے بعد تیسری شادی عون چوہدری سے کی تھی اور ان کی یہ شادی بھی طلاق پر ہی ختم ہوئی تھی، جس کے بعد انہوں نےچوتھی شادی ولی حامد خان سے کی ہے۔


    مزید پڑھیں :  نعمان جاوید اور جاناں ملک کے راستے جدا ہوگئے


    خیال رہے چند روز قبل پاکستان کے نامور گلوکار نعمان جاوید اور اداکارہ جاناں ملک کے درمیان ہونے والی شادی کا اختتام ہوگیا،  جاناں ملک نے اپنا طلاق نامہ میڈیا سے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’سمجھوتا نہ ہونے پر دونوں نے رضا مندی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا کیونکہ دونوں کو اچھی زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔

  • سلمان خان کی فلم’ٹیوب لائٹ‘ نےریلیز سےقبل ہی دھوم مچادی

    سلمان خان کی فلم’ٹیوب لائٹ‘ نےریلیز سےقبل ہی دھوم مچادی

    ممبئی : بالی ووڈ سلطان سلمان خان کی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ نے ریلیزسے قبل ہی 132کروڑ کی ریکارڈ کمائی کرکےفلم انڈسٹری میں تہلکہ مچادیا۔

    تفصیلات کےمطابق کروڑوں دلوں کی جان سپراسٹار سلمان خان کی فلم’ٹیوب لائٹ‘ نے نمائش سے قبل ہی ڈسٹری بیوشن رائٹس کی مد میں 132 کروڑ کی کمائی کرثابت کردیاکہ فلم انڈسٹری کےحقیقی سلطان وہ ہی ہیں۔

    نریندرا ہیراوت اسٹوڈیوز نے فلم ساز کبیرخان کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ’ٹیوب لائٹ‘کے ڈسٹری بیوشن رائٹس پورے بھارت کے لیے132کروڑ میں خریدے ہیں۔اوربالی ووڈ کی تاریخ کی یہ سب سے بڑی ڈیل بن چکی ہے۔

    سلمان خان کی فلم نے شاہ رخ خان کی فلم ’دل والے‘کو پیچھے چھوڑ دیا ہےجس نے ڈسٹری بیوشن رائٹس کی مد میں 125 کروڑ کا معاہدہ کیا تھا۔

    بالی ووڈ کےسلطان سے متعلق فلمی ناقد جےپرکاش چوکسے کاکہناہےکہ سلمان خان ’اس وقت بالی وڈ کےٹاپ اسٹار ہیں۔‘


    مزید پڑھیں:سلمان اور کترینہ کی کیمسٹری پھرملنے لگی؟


    یاد رہےکہ ان دنوں دبنگ خان اور باربی ڈول کترینہ کیف آسٹریا میں اپنی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

    واضح رہےکہ فلم ’ٹیوب لائٹ‘ میں سلمان خان اور چینی اداکارہ سمیت سہیل خان مرکزی کردار میں نظرآئیں گےاورفلم رواں سال عید الفطر پر مداحوں کے لیے ریلیز کی جائےگی۔

  • سپر ہیرو فلم ’جسٹس لیگ‘ کے پہلے ٹریلر نے دھوم مچادی

    سپر ہیرو فلم ’جسٹس لیگ‘ کے پہلے ٹریلر نے دھوم مچادی

    ڈی سی کامکس کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی سپرہیرو فلم ’جسٹس لیگ‘ کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے‘ فلم کے ٹریلرمیں سات میں سے پانچ مرکزی کردارآشکار کیے گیے ہیں۔

    ڈی سی کامکس یونی ورس اورمارول کامکس کی یونی ورس کے درمیان ہمیشہ سے کشمکش جاری ہے اورڈی سی کی سابقہ فلم ’ ڈان آف جسٹس‘ غیرمتوقع طورپروہ کامیابی حاصل نہیں کرپائی جیسا کہ اس سے امید کی جارہی تھی لیکن رواں سال کے آخرمیں ریلیز ہونے والی ’جسٹس لیگ‘ سے اب کئی امیدیں وابستہ کرلی گئیں ہیں۔

    post-3

    جسٹس لیگ میں ڈی سی یونی ورس کے سات مرکزی کردارایک ساتھ جلوہ گرہوں گے۔ حالیہ ٹریلرمیں بیٹ مین‘ ونڈرویمن‘ فلیش‘ ایکوا مین اور سائبورگ آشکار کردیے گئے ہیں تاہم دو کردار تاحال پردے میں ہیں۔

    post-1

    post-5

    یہ بات تو طے ہے کہ فلم کے باقی ماندہ دو کرداروں میں سے ایک سپر مین ہوگا اور اس کا ثبوت ٹریلر میں اس کی محبوبہ لوئیس لین کی موجودگی سے مل رہا ہے لیکن ساتواں کردار کون ہوگا اس بات سے پردہ ہٹنا ابھی باقی ہے۔

    فلم کے ٹریلر نے بہت سی چیزوں کو آشکار کیا ہے جیسا کہ قدیم زمانے میں ہونے والی لڑائی‘ ایکوا مین نامی کردار کا ابھر کر سامنے آنا وغیرہ شامل ہیں۔ ٹریلر میں ہم یہ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ کونسی قوتیں ہوں گی جن کے خلاف جسٹس لیگ نبرد آزما ہوگی جیسا کہ پیرا ڈیمنز وغیرہ۔

    post-4

    جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ بیٹ مین ہی جسٹس لیگ کا مرکزی کردار ہے‘ ٹریلرمیں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح بروس وین ( بیٹ مین) دوسرے سپرہیروزسے رابطہ کرکے برائی کے خلاف اچھائی کی قوتوں کا ایک اتحاد تشکیل دیتا ہے اوردنیا کو تباہی سے بچانے کی جدوجہد کا آغازکرتاہے۔

    اب دیکھنا یہ ہے کہ نومبر 2017 میں ریلیز ہونے والی یہ فلم کیا سپر ہیروفلموں کے شائقین کی توقعات پر پورا اترے گی یا پھرسابقہ فلم ڈان آف جسٹس کی طرح ناقدین کے منفی تجزیات کی نظر ہوجائے گی۔

    جسٹس لیگ سے پہلے ونڈرویمن ریلیزہوگی

    صرف یہی نہیں بلکہ ڈی سی کامکس اس سال ایک اورسپرہیرو فلم پیش کررہا ہے جو کہ جسٹس لیگ کی اب تک کی واحد خاتون سپرہیرو ’ونڈرویمن‘ کی کہانی پر مبنی ہے اور جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے۔

    post-6


  • بھارت: سوشل میڈیا کی آزادی پر پابندی، اداکار کے خلاف مقدمہ درج

    بھارت: سوشل میڈیا کی آزادی پر پابندی، اداکار کے خلاف مقدمہ درج

    اترپردیش: بھارتیہ جنتا پارٹی کے نومنتخب وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ پر تنقید کے بعد بی جے پی نے سوشل میڈیا مخالفین کو روکنے کے لیے ریاست کا استعمال شروع کرتے ہوئے بھارتی اداکار سریش کندر کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔

    تفصیلات کے مطابق بی جے پی کی جانب سے منتخب کیے گئے وزیر اعلیٰ کو اُن کے ماضی کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، اس خدشے کے پیش نظر بی جے پی نے سوشل میڈیا مخالفین کی زبانیں بند کرنے کے لیے ریاستی مشینری کا استعمال شروع کردیا ہے۔

    معروف ہدایتکار فرح خان کے خاوند اور اداکاری سے بالی ووڈ میں اپنا لوہا منوانے والے سریش کندر نے گزشتہ دنوں اترپردیش کے نومنتخب وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ کے ماضی پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر تبصرہ کیا تھا۔

    فلم جوکر اور تیس مار خان سے شہرت پانے والے بھارتی اداکار کے خلاف بی جے پی کے مقامی رہنما کی درخواست پر حضرت گنج کے علاقے میں آئی ٹی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    bjp

    حضرت گنج علاقے کے پولیس سربراہ اونیش کمار مشرا نے بی بی سی کو بتایا کہ ٹویٹر پر نامناسب تبصرہ کرنے کے تعلق سے امت کمار تیواری نامی ایک شخص نے شکایت درج کروائی تھی۔ اسی کے پیش نظر شریش کندر کے خلاف آئی ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    بھارتی اداکار نے وزیراعلیٰ کے ماضی پر سخت الفاظ میں تنقید کی تھی اور ایک دوسری ٹویٹ میں انھوں نے کہا تھا ‘اگر یوگی کو چیف منسٹر بنایا جا سکتا ہے تو داؤد ابراہیم کو سی بی آئی (مرکزی تفتیشی بیورو) کا ڈائریکٹر اور وجے مالیہ کو آر بی آئی کا گورنر بھی بنایا جا سکتا ہے۔’

    سوشل میڈیا پر بھارتی اداکار کی رائے سامنے آنے کے بعد تنازعہ شدت اختیار کرگیا تھا اور بی جے پی کے حامیوں نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا تاہم بعد میں انہوں نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں معذرت خواہانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ’’میری رائے کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا البتہ اگر کسی کی دل آزاری ہوئی تو اُس سے معافی چاہتا ہوں‘‘، ساتھ ہی انہوں نے اپنے ٹوئٹس بھی ڈیلیٹ کردیے۔

    پڑھیں: ’’ سوشل میڈیا پر یو پی کے وزیراعلی پر تبصرہ، مسلمان نوجوان گرفتار ‘‘

  • والدین سےآج بھی ڈرتا ہوں‘  سلمان خان

    والدین سےآج بھی ڈرتا ہوں‘ سلمان خان

    ممبئی : بالی ووڈ سپراسٹار سلمان خان کاکہناہےکہ وہ آج بھی اپنے والدین سے بہت ڈرتے ہیں اورکوشش کرتے ہیں کہ ان کےرویے سےفیملی اور دوستوں کا دل نہ دکھے۔

    تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ کی پہچان کروڑوں دلوں کی جان خانوں کےخان سلمان خان کےبارے میں کہاجاتا ہےکہ اگر وہ کسی سے غصہ ہوجائیں تو پھرانڈسٹری میں اس کا کوئی دوست نہیں رہتا۔لیکن خود وہ کس سے ڈرتے اور کس کا خوف ان کے دل میں ہمیشہ رہتاہے،سپراسٹار نےانکشاف کردیا۔

    میڈیا رپوٹس کےمطابق حال ہی میں بالی ووڈ کےسلطان نےاپنی ایپ پر مداحوں سےبات کرتے ہوئے کہاکہ وہ آج بھی اپنے والدین سے بہت زیادہ ڈرتے ہیں اور انہیں ہمیشہ یہ خوف رہتاہےکہ کہ ان کے کسی بھی فعل سے ان کے خاندان یادوست احباب کا دل نہ دکھے۔


    مزید پڑھیں:کیاسدیپ’ٹائیگر زندہ ہے‘میں ولن کا کردارنبھائیں گے؟


    دبنگ خان کاکہناتھاکہ جب آپ بہت زیادہ کامیاب ہوجاتےہیں توسب کولگتا ہےکہ آپ جو کچھ کرتےیا کہتے ہیں وہ ٹھیک ہی ہوتا ہےلیکن اصل میں ایسا نہیں ہوتا ہے۔

    سلمان خان نےکہاکہ زندگی کے کسی بھی شعبے میں جب وہ کوئی غلط کام کرتے ہیں توان کاخاندان،دوست احباب انہیں بتاتے ہیں کیاصحیح ہےاور کیا غلط ہے۔

    واضح رہےکہ سپراسٹارسلمان خان ان دنوں اپنی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور مداحوں کے لیےفلم رواں سال کرسمس پرریلیز کی جائے گی۔

  • وینا ملک اور اسد خٹک نے اپنا نیا ملی نغمہ جاری کردیا

    وینا ملک اور اسد خٹک نے اپنا نیا ملی نغمہ جاری کردیا

    لاہور : معروف اداکارہ ویناملک اور ان کے شوہر اسد خٹک نے یوم پاکستان کے موقع پر ملی نغمہ جاری کیا ہے جسے سوشل میڈیا پرکافی پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وینا ملک اور اسد خٹک نے یوم پاکستان کے موقع پر نیا ملی نغمی جاری کیا ہے یہ دوگانہ نغمہ یہ تیرا پاکستان ہے 23 مارچ کے موقع پر ریلیز کیا گیا جس میں پاکستان کی ثقافت، خوبصورت مقامات اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے شخصیات کو اجاگر کیا گیا ہے۔

    یہ تیرا پاکستان ہے جذبہ حب الوطنی سے سرشار نغمہ ہے جس کی ویڈیو میں پاکستان کے خوبصورت مقامات کو فلمایا گیا ہے اور ملک کے چاروں صوبوں کی ثقافت کو اجاگر کیا گیا ہے۔

    اس نغمے کی ویڈیو میں پاکستان میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی شخصیات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے اور بالخصوص معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کو سلام تحسین پیش کیا گیا۔

    وینا ملک اور اسد خٹک کے اختلافات ایک طرف لیکن اس اہم قومی دن پر تمام اختلافات کو بھلا کر ملک کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مشترکہ کاوش کو سراہا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا پر اس نغمے کو کافی پذیرائی مل رہی ہے۔

  • کابل:23سالہ افغان حجام، افغانستان کا ریپ اسٹار بن گیا

    کابل:23سالہ افغان حجام، افغانستان کا ریپ اسٹار بن گیا

    کابل : تئیس سالہ افغان حجام سید جمال مبریز افغانستان کا ریپ اسٹار بن گیا، میگا انٹرٹینمنٹ شو افغان اسٹار کا ٹائٹل جیت کر راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گیا۔

    فن کسی کی میراث نہیں اور نہ ہی کوئی ڈگری شوبز میں کامیابی کی ضمانت ہوتی ہے، تئیس سالہ افغان نوجوان سید جمال مبریز نے یہ سچ کردکھایا، کابل میں سالانہ افغان اسٹار کا مقابلہ ہوا ، افغانستان کے میگا انٹرٹینمنٹ شو کے فائنل میں سید جمال مبریز اور اٹھارہ سالہ دوشیزہ زولالا ہاشمی کے مابین کڑا مقابلہ ہوا۔

    afghanistan-post-2

    تئیس سالہ حجام نے اس خوبصورتی سے ریپ میوزک پر اپنی آواز کا جادوجگایا کے شو کا شرکاء جھوم اٹھے، جمال نے ایران سے موسیقی سیکھی اور بال کاٹتے کاٹتے ریپر بن گیا۔

    میگا شو کے ججز نے ایونٹ کے فاتح کے نام کا اعلان کیا تو تئیس سالہ حجام کا چہر خوشی دمک اٹھا، جمال مبریز کا کہنا تھا کہ وہ یہ ٹائٹل جیت کر انتہائی خوش ہیں ،تئیس سالہ افغان اسٹار کو دنیا بھر کے اخبارات اور چینلز میں نمایاں کوریج دی جارہی ہے۔

    afghanistan-post-1

    خیال رہے کہ افغانستان کے مشہور میوزک شو کے فائنل میں پہلی بار کسی لڑکی نے کوالیفائی کیا تھا لیکن ریپر جمال نے اسے بھی شکست دے دی۔


    مزید پڑھیں : خواتین سازندوں پر مشتمل افغان آرکسٹرا کی پرفارمنس


    یاد رہے کہ عالمی اقتصادی فورم میں افغانستان کے ایسے آرکسٹرا نے اپنی پرفارمنس پیش کی جو مکمل طور پر خواتین سازندوں پر مشتمل تھا، زہرا نامی اس آرکسٹرا میں شامل تمام فنکاراؤں کی عمریں 13 سے 20 سال کے درمیان ہیں، ان میں سے کچھ فنکارائیں افغان یتیم خانوں میں پل کر جوان ہوئی ہیں جبکہ کچھ نہایت غریب خاندانوں سے تعلق رکھتی ہیں۔

    یہ آرکسٹرا افغانی موسیقار ڈاکٹر احمد سرمست کی کوششوں کا ثمر ہے جو افغانستان میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میوزک کے بانی ہیں۔

  • کپل شرماجانوروں کےساتھ انسانوں کی عزت کرنا بھی شروع کریں‘ سنیل گروور

    کپل شرماجانوروں کےساتھ انسانوں کی عزت کرنا بھی شروع کریں‘ سنیل گروور

    ممبئی: بھارتی اداکار سنیل گروور نےکپل شرماکو مشورہ دیتے ہوئےکہاہےکہ آپ اپنے شعبے میں بہت اچھے ہیں لیکن خود کو خدا نہ سمجھیں۔

    تفصیلات کےمطابق معروف بھارتی کامیڈین اور’دی کپل شرما شو‘ کے میزبان کپل شرما اور ان کے ساتھی اداکار سنیل گرور کے درمیان گزشتہ دنوں جہاز میں ہونے والی لڑائی ان دنوں خبروں کی سرخیوں میں ہے۔

    s1

    خیال رہےکہ گزشتہ روز کپل شرما نے اپنی فیس بک پوسٹ میں اس جھگڑے کو ذاتی معاملہ قرار دیاتھا تاہم اب سنیل گروور نے اپنی ٹوئٹ کے ذریعےکپل شرما کا شوچھوڑنے کاعندیہ دیاہے۔

    بھارتی معروف کامیڈین کپل شرما نےاپنی ٹویٹ میں سنیل گرور کو پاجی کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں نے غیر ارادی طور پر آپ کا دل دکھایا تو اس پر میں بہت اداس ہوں،اور آپ جانتے ہو کہ میں آپ سے کتنا پیار کرتا ہوں۔

    سنیل گروور نے بھی اپنی ٹوئٹ میں کپل شرما کو بھاجی مخاطب کرکے کہا کہ آپ نے مجھے گہری چوٹ پہنچائی اور آپ کے ساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھنے کو ملا لیکن میرا ایک مشورہ ہے کہ جانوروں کے علاوہ انسانوں کی عزت کرنا بھی شروع کریں۔

    Sunil Grover

    انہوں نےکہا کہ یہ بات درست ہے کہ ہم اتنے کامیاب نہیں جتنے آپ ہیں اور ہر کسی کے پاس آپ جیسی قابلیت نہیں ہوتی لیکن سب آپ جیسے قابل بن جائیں تو پھر آپ کی قدر کون کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ اگر کوئی آپ کی غلطی کو درست کررہا ہے تو اسے گالیاں نہیں دینی چاہیے جب کہ مجھے اس بات کا احساس دلانے کا شکریہ کہ ’دی کپل شرما شو‘ آپ کا ہے جس سے آپ کسی کو کسی بھی وقت نکال سکتے ہیں۔

    Sunil Grover

    سنیل گروورنے کہا کہ آپ اپنے شعبے میں بہت اچھے ہیں لیکن خود کو خدا نہ سمجھیں جبکہ میری دعا ہے کہ آپ کو مستقبل میں مزید کامیابیاں نصیب ہوں۔


    مزید پڑھیں:کیا میری اور سنیل کی لڑائی ملکی سلامتی کے لیے خطرہ ہے؟کپل شرما


    واضح رہےکہ گزشتہ روز معروف بھارتی کامیڈین اور ’دی کپل شرماشو‘ کے میزبان کپل کاکہناتھاکہ کیا میری اور سنیل کی لڑائی ملکی سلامتی کے لیےخطرہ ہے؟۔

  • کویت میں فلم بیوٹی اینڈ دی بیسٹ کی نمائش پر پابندی

    کویت میں فلم بیوٹی اینڈ دی بیسٹ کی نمائش پر پابندی

    کویت: کویت میں باکس آفس پر تہلکہ مچانے والی فلم بیوٹی اینڈ دی بیسٹ کی نمائش پر پابندی لگادی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کویت میں فلم بیوٹی اینڈ دی بیسٹ میں ایک ہم جنس کردار کو دکھانے پر اسے سینیما گھروں سے ہٹا لیا گیا ہے، یہ فیصلہ سنسر بورڈ کے حکام کی جانب سے کیا گیا ہے، کویت نجی سینما کمپنی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ فلم میں ہم جنس پرستی پر مبنی مواد شامل ہے جو نوجوانوں کے اخلاقیات کی تباہی کا باعث بنے گا۔

    beauty-post-1

     

    انکا مزید کہنا تھا کہ اس فلم میں ہم جنس پرستی کو دکھانے اورپروموٹ کرنے کی کوشش کی گئی ہے، ہم جنسی پرستی کے مناظر ختم کرنے کے بعد ہی ملک میں فلم کی نمائش کی اجازت دی جائے گی۔

    فلم بیوٹی اینڈ بیسٹ میں غیر اخلاقی مناظر عکس بند کئے گئے ہیں، نمائش نہیں کی جائے گی

    نیشنل سینما کمپنی کویت نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بیان جاری کرتے ہوئے اپنے صارفین کو مطلع کیا ہے کہ فلم میں غیر اخلاقی مناظر عکس بند کئے گئے ہیں جس سے نوجوانوں کی اخلاقیات پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں اس لئے کویت میں بیوٹی اینڈ بیسٹ کی نمائش نہیں کی جائے گی۔

    قبل ازیں کمپنی کا کہنا ہے کہ کہ کویت میں فلم کی ایڈیٹنگ تک اس کی نمائش پر پابندی برقرار رکھی جائے گی۔

    خیال رہے اس سے قبل ڈزنی نے ملائیشیا کے حکام کو اپنی فلم ’بیوٹی اینڈ دی بیسٹ‘ کے نئے ورژن کو سنسر کرنے کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے وہاں اپنی فلم کی نمائش ملتوی کردی تھی۔

    فلم اب تک دنیا بھر میں تین سو پچاس ملین ڈالر کا بزنس کرچکی ہے جبکہفلم میں ایما واٹسن نے بیلے اور اداکار ڈین سٹیونز نے بیسٹ کا کردار بنھایا ہے، اس فلم میں ولن کے کردار کو ہم جنس پرست دکھایا گیا ہے، ڈزنی پروڈکشن ہاﺅس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہم جنس کرداروں اور مناظرکو متعارف کروایا گیا ہے۔

  • سلمان خان سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے اداکار

    سلمان خان سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے اداکار

    ممبئی: بالی وڈ کے دبنگ خان سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے اداکار بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے بالی وڈ نگری میں تو نام کمایا ہی ہے اب سلو بھیا نے ایمانداری میں بھی اپنا نام درج کروالیا ہے۔ دبنگ خان سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے اداکار بن گئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اکشے کمار اور ہریتھک روشن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 2016 اور 2017 کے 15 مارچ تک سب سے زیادہ ٹیکس ادا کیا، اداکار نے گزشتہ اور رواں سال 15 مارچ تک میں 44 کروڑ سے زائد ٹیکس ادا کیا ہے۔ گزشتہ برس سلمان خان نے 32 کروڑ سے زائد ٹیکس ادا کیا تھا اس حساب سے اداکار کی کمائی میں گزشتہ برس کی مناسبت سے 39 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    اکشے کمار اور ریتھک روشن بالترتیب 29 اور 25 کروڑ کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں، اداکاراؤں میں دپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ، کرینہ کپور ٹیکس ادا کئے ہیں۔ امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، اور ایشوریا رائے کی کمائی پاناما پیپرز میں نام ہونے کی وجہ سے ظاہر نہیں کی گئی۔

    کامیڈین اداکار کپل شرما نے انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کو حیران کردیا جہاں ان کی کمائی میں رواں برس 206 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال ریتھک روشن نے گزشتہ سال سب سے زیادہ 60 کروڑ روپے ٹیکس دیا تھا۔

    واضح رہے کہ سلمان خان ان دنوں ایک تھا ٹائیگر کے سیکوئل ٹائیگرزندہ ہے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جو 22 دسمبر 2017ء کو ریلیز کردی جائے گی۔

     

    مزید پڑھیں: کیاسدیپ’ٹائیگر زندہ ہے‘میں ولن کا کردارنبھائیں گے؟

    بالی ووڈ فلم’ٹائیگر زندہ ہے‘ان دنوں خبروں کی زینت بنی ہوئی ہےاوراس بار یہ سلمان اور کترینہ کی جوڑی کو لیکر نہیں بلکہ ولن کےکردار کی وجہ سےخبروں کی سرخیوں میں ہے۔