Category: انٹرٹینمںٹ

  • کیاسدیپ’ٹائیگر زندہ ہے‘میں ولن کا کردارنبھائیں گے؟

    کیاسدیپ’ٹائیگر زندہ ہے‘میں ولن کا کردارنبھائیں گے؟

    ممبئی : بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی بلاک بسٹرفلم’ایک تھا ٹائیگر‘ کےسیکویل ’ٹائیگر زندہ ہے‘ میں ولن کا کردار کون نبھائے کا مداح جاننےکے لیے بے تاب ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ فلم’ٹائیگر زندہ ہے‘ان دنوں خبروں کی زینت بنی ہوئی ہےاوراس بار یہ سلمان اور کترینہ کی جوڑی کو لیکر نہیں بلکہ ولن کےکردار کی وجہ سےخبروں کی سرخیوں میں ہے۔

    بھارتی میڈیا رپوٹس کےمطابق اس بار بالی ووڈ کے سلطان کے سامنے کوئی اور نہیں بلکہ تامل فلم انڈسٹری کےسپراسٹار سدیپ سنجیوولن کے روپ میں نظر آئیں گےتاہم اس حوالے سےسلمان خان یاان کی ٹیم کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی۔

    اگر فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘میں بھارتی اداکار سدیب سنجیو ولن کا کردار نبھارہے ہیں تویہ ان کی بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں 6سال بعد واپسی ہوگی۔


    مزید پڑھیں:سلمان اور کترینہ کی کیمسٹری پھرملنے لگی؟


    خیال رہےکہ آخری بار وہ رام گوپال ورما کی ڈائریکشن میں بننے والی ہارر فلم ’پھونک‘ میں جلوہ گرہوئے تھے۔فلم کو مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیاگیاتھا۔

    یاد رہےکہ اس قبل گزشتہ سال نومبر میں فلم’ٹائیگر زندہ ہے‘سےمتعلق خبریں سامنے آئی تھیں کہ فلم میں باربی ڈول کترینہ کیف ولن کا کردار نبھائیں گی۔

    واضح رہےکہ بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم’ٹائیگر زندہ ہے‘ رواں سال کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

  • شاعری کا عالمی دن: شعر کہہ رہا ہوں مجھے داد دیجئے

    شاعری کا عالمی دن: شعر کہہ رہا ہوں مجھے داد دیجئے

    آج شاعری کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، شاعری جذبات کی عکاسی اورالفاظ میں کہانی کے ساتھ ساتھ افراد اور قوموں کی راہ بانی کا فریضہ انجام دیتی ہے،  یوم شاعری کا مقصد شاعری کی اہمیت کو اجاگرکرنا ہے۔

    یوم شاعری سال 1999 سے منایا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی ثقافتی تنظیم یونیسکو کی جنرل اسمبلی کے فیصلے کے مطابق یہ تقریب منانا شروع کی گئی تھی۔ سال دو ہزار نو سے روس میں شاعری کے عالمی دن کے موقع پر تقریبات ایوان ادباء میں منعقد کی جاتی ہیں۔

    یوم شاعری کا مقصد نوجوان شاعروں کو اپنی تصانیف متعارف کرانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ شاعری جذبے اور احساس کا نام ہے۔ جو دلوں میں گداز اور لہجے میں شائستگی پیدا کرتی ہے۔

     جب شاعری خواجہ فرید، بابا بلھے شاہ اور سلطان باہو کی کافیاں کہلائی تو امن اور اسلام کے فروغ کا ذریعہ بنی، اقبال کی نظموں کا روپ لیا تو بیداری انساں کا کام کیا۔ فیض اور جالب کے شعروں میں ڈھلی تو انقلاب کا سامان مہیا کیا اور جب ناصر و فراز کو شاعری نے منتخب کیا تو پیار و الفت کی نئی کونپلوں نے جنم لیا۔

    فنِ شعرِ گوئی نے جب عقیدت کی راہ پر سفرشروع کیا تو حفیظ تائب اور انیس و دبیر منظر عام پرآئے۔ شاعری کے پیچھے چاہے عقیدت کارفرما ہو یا دنیا داری بہرحال یہ سب محبت کے استعارے ہیں اور تسکین کا سامان بھی۔

    اس حوالے سے تاریخ دانوں کے مطابق ایک کہاوت یہ بھی ہے کہ تیئیسویں صدی قبل از مسیح میں موجودہ ایران کی سرزمین پر واقع ایک قدیم ریاست کی شہزادی این ہیدوُآنا نے بنی نوع انسان کی تاریخ میں پہلی بار شاعرکی تھی۔

    شاعری کیا ہے ؟؟

     کسی بھی انسان کے لیے اپنے احساسات و جذبات اور مشاہدات و تجربات کی عکاسی کا نام شاعری ہے، ہر انسان اپنے نظریے سے سوچتا ہے لیکن حساس لوگ کا مشاہدہ بہت ہی گہرا ہوتا ہے شاعری کا تعلق بھی حساس لوگوں کے ساتھ زیادہ ہے لیکن اِن مشاہدات و خیالات اور تجربات کے اظہار کرنے کا طریقہ سب کا الگ الگ ہے۔ ہر دور کے شعرا کی تحریروں سے ان کے زمانے کے حالات و واقعات کی عکاسی ملتی ہے۔

    شاعری کی اقسام

    شاعری کی بہت سی اقسام ہیں۔ اس کی ایک قسم غزل ہے، صنف غزل قدیم اصناف سخن میں سے ایک ہے اور یہ ایک مخصوص اندازِ تحریر ہے جو شاعری کے ساتھ منسوب ہے۔ لیکن لفظ غزل صرف اردو شاعری کے ساتھ مخصوص ہے۔

    مشہوراصناف میں حمد نعت مثنوی مسدس نظم پابند نظم آزاد نظم قصیدہ رباعی سلام گیت سرِ فہرست ہیں اُردو شاعری کے سب سے بڑے شاعر تاریخ میں برصغیر ہندوستان میں ملتے ہیں جن میں قلی قطب شاہ، میرتقی میر، مرزا اسد اللہ خاں غالب، داغ دہلوی اوربہادرشاہ ظفر کے نام سرِفہرست ہیں۔

    تقسیمِ ہندوستان کے بعد بہت سے شعراء بامِ شہرت کے عروج پر فائر ہوئے جن میں فیض احمد فیض، حسرت موہانی، ابنِ انشا، حبیب جالب، شکیب جلالی، ناصر کاظمی، محسن نقوی،احمد فراز، منیر نیازی، پروین شاکر، قتیل شفائی ‘ افتخار عارف‘ حمایت علی شاعر اور جون ایلیاء جیسے عظیم نام ملتے ہیں۔

  • کیا میری اور سنیل کی لڑائی ملکی سلامتی کے لیے خطرہ ہے؟کپل شرما

    کیا میری اور سنیل کی لڑائی ملکی سلامتی کے لیے خطرہ ہے؟کپل شرما

    ممبئی : معروف بھارتی کامیڈین اور ’دی کپل شرماشو‘ کے میزبان کپل کاکہناہےکہ کیا میری اور سنیل کی لڑائی ملکی سلامتی کے لیےخطرہ ہے؟۔

    تفصیلات کےمطابق بھارتی ٹی وی شو’دی کپل شرماشو‘ کے میزبان جوآئےدن اپنے بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں اس بار اپنے ہی دوست اداکار سنیل گروور سےہونے والے جھگڑے کی وجہ سے خبروں کی سرخیوں میں ہیں۔

    میڈیا رپوٹس کےمطابق حال ہی میں کپل شرما کااپنے ہی شو میں ’گتھی‘اور ’ڈاکٹر گلاٹی‘ جیسے کردار ادا کرنے والےاداکار سنیل گروور سے طیارے میں جھگڑا ہوا۔اور نوبت یہاں تک آگئی کہ سنیل نے ان کا شو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

    بھارتی کامیڈین کپل شرمانے آج صبح فیس بک پر اپنی پوسٹ میں لکھاکہ اگر میں سنیل گروور سے فلائٹ میں لڑاتھا تو یہ کس نے دیکھا اور آپ کو اس بات کی معلومات کس نے دی جس نے دی کیا وہ بھروسے کے قابل ہے؟‘۔

    کپل نے کہاکہ میں اپنے بھائی سے سال میں ایک بار ملتا ہوں لیکن اپنی ٹیم کے ساتھ کم و بیش ہر دن گزارتا ہوں۔انہوں نےکہاکہ میں سنیل سے محبت کرتا ہوں ان کا احترام کرتا ہوں۔

    دی کپل شرما کےمیزبان نےجھگڑے کی بات قبول کرتےہوئے کہاکہ ہاں میری ان سے تکرار ہوئی تھی لیکن کیا ہم عام لوگ نہیں ہیں؟ میں پانچ سال میں پہلی بار ان پر چللایا۔اتنا تو چلتا ہے بھائی۔

    مزید پڑھیں:کپل شرما کو نریندرمودی کے خلاف بیان مہنگا پڑگیا

    کپل شرما نے اپنی پوسٹ میں مزید کہاکہ وہ میڈیا کااحترام کرتے ہیں لیکن میرے سنیل سے جھگڑے کی خبروں کے علاوہ بھی کئی سنگین مسائل ہیں جن پر غور کرنا چاہیے۔

    واضح رہےکہ اس سےقبل بھی کپل اور سنیل گروور کے درمیان لڑائی کی خبریں میڈیا میں گردش کرتی رہیں اور کہاجارہاتھاکہ سنیل ان کے شو سے جدا ہوکر اپنا شو کرنے چلے گئے تھے لیکن بعد میں دونوں کے درمیان صلح ہوگئی۔

  • رنبیر کپوراورماہرہ خان کی نئی ویڈیوزنےانٹرنیٹ پر تہلکہ مچادیا

    رنبیر کپوراورماہرہ خان کی نئی ویڈیوزنےانٹرنیٹ پر تہلکہ مچادیا

    دبئی : بالی ووڈ سپراسٹار رنبیر کپور اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی نئی ویڈیوز نےانٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پرتہلکہ مچادیا۔

    تفصیلات کےمطابق بالی ووڈکےمعروف اداکار اور خوبروپاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں دبئی میں گلوبل ٹیچر ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کی جہاں دونوں اداکاروں کوانتہائی خوشگوار موڈ میں ایک دوسرے کےساتھ دیکھاگیا۔

    mahira-post-1

    ورکے فاؤنڈیشن کی جانب سےگلوبل ٹیچرایوارڈ کی تقریب میں بالی ووڈ کے چاکلیٹی اداکار رنبیر کپور اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان سمیت دیگر مشہور شخصیات کی شرکت نے ایونٹ کو چار چاند لگادیے۔

    بالی ووڈ اسٹار رنبیرکپور اس تقریب میں کالے رنگ کا سوٹ پہنے ہوئے تھےوہیں ماہرہ خان نے لال رنگ کا سوٹ زیب تن کیاہواتھاجوان پر بہت اچھا لگ رہاتھا۔

    Ranbir Kapoor and Mahira Khan backstage at the Global Teacher Prize Ceremony – 1 #RanbirKapoor #Ranbir #MahiraKhan #GlobalTeacherPrizeCeremony

    A post shared by Ranbir Kapoor Universe (@ranbirkapooruniverse) on

    گلوبل ٹیچر ایوارڈ کی تقریب کے دوران لی گئی تصاویر سے اندازہ لگایاجاسکستا ہےکہ دونوں کی کیمسٹری بہت ہی اچھی لگ رہی تھی۔دونوں نےاس خواہش کا اظہار کیا کہ کسی دن وہ ایک ساتھ بڑے پردے پرجلوہ گرہوں۔

    خیال رہےکہ حال ہی میں ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم رئیس میں مرکزی کردار نبھایا تھا جسے مداحوں کی جانب سےبے حد پسند کیاگیاتھا۔

    Ranbir Kapoor and Mahira Khan backstage at the Global Teacher Prize ceremony – 3 #RanbirKapoor #Ranbir #MahiraKhan #GlobalTeacherPrizeEvent

    A post shared by Ranbir Kapoor Universe (@ranbirkapooruniverse) on

    مزید پڑھیں:سنجے دت کی سوانح حیات میں‌ رنبیر کپور کی پہلی جھلک

    واضح رہےکہ بالی ووڈ سپراسٹار رنبیر کپور فلم جگا جاسوس اور سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں جلوہ گرہوں گے۔

  • نعمان جاوید اور جاناں ملک کے راستے جدا

    نعمان جاوید اور جاناں ملک کے راستے جدا

    لاہور: پاکستان کے نامور گلوکار اور اداکارہ کے درمیان ہونے والی شادی کا اختتام ہوگیا، جاناں ملک نے طلاق نامہ میڈیا کے سامنے پیش کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق حال ہی میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے والے پاکستانی شوبز ستاروں نے اپنے درمیان ذہنی ہم آہنگی قائم نہ کی وجہ سے بہ خوشی علیحدگی اختیار کرلی۔

    noman-javeed-2

    جاناں ملک نے اپنا طلاق نامہ میڈیا سے سامنے پیش کرتے ہوئے کہاکہ ’’سمجھوتا نہ ہونے پر دونوں نے رضا مندی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا کیونکہ دونوں کو اچھی زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے‘‘۔اداکارہ نے اپنے سابق شوہر کی نئی آنے والی میوزک البم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اُن کے اچھے مستقبل کے لیے دعا بھی کی۔

    talaq-nama

    دوسری جانب نعمان جاوید نے بھی طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے جاناں ملک کے اچھے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ دونوں فریقین ہاہمی رضا مندی کے ساتھ علیحدگی اختیار کرلیں۔

    noman-javeed-3

    یاد رہے کہ گلوکار نعمان جاوید نے گلوکارہ فریحہ پرویز سے شادی کی تھی تاہم دونوں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے تھے تو دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی، اسی دوران نعمان جاوید نے خودکشی کرنے کی بھی کوشش کی تھی اور وہ کئی دن تک انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل رہے تھے۔

    اسی سے متعلق : ’’ میری زندگی میں جاناں ملک کے آنے سے خوشگوار تبدیلی آئی ہے، گلوکار نعمان جاوید ‘‘

    یہ بھی پڑھیں: ’’ ایک سال میں علیحدہ ہونے والے پاکستانی اسٹارز کے جوڑے ‘‘

  • سلمان اور کترینہ کی کیمسٹری پھرملنے لگی؟

    سلمان اور کترینہ کی کیمسٹری پھرملنے لگی؟

    آسٹریا: سپراسٹار سلمان خان اور کترینہ کیف کا مداحوں کے لیے بڑاتحفہ فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ سے قبل دونوں اسٹارز کےنئےفوٹوشوٹ کی تصاویرمنظرعام پرآگئیں۔

    تفصیلات کےمطابق فلم انڈسٹری کےحقیقی سلطان کروڑوں دلوں کی جان سپراسٹارسلمان خان اور باربی ڈول کترینہ کیف ان دنوں آسٹریا میں اپنی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

    میڈیا رپوٹس کےمطابق حال ہی میں دونوں اسٹارز کی فلم شوٹنگ سے قبل کیے جانے والے فوٹوشوٹ کی تصاویر انٹرنیٹ پروائرل ہوچکی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیاگیاہے۔

    s3

    سلمان خان اور کترینہ کیف کی ان نئی تصاویر نےایک بار پھر قیاس آرائیوں کو جنم دیا کہ کیا دونوں ایک بار پھر ایک دوسرےکےقریب آگئےہیں؟۔

    مزید پڑھیں:سلمان خان کترینہ کیف پرایک بارپھرمہربان

    خیال رہےکہ حال ہی میں کترینہ کیف فلمی کیریئر میں مسلسل ناکام فلموں کے باعث شدیدپریشانی کا شکار تھیں اور شاید یہی وجہ تھی کہ ان کےدوست سلمان خان نےانہیں اپنی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘میں بطور ہیروئن لینے کافیصلہ کیاتھا۔

    s2

    سپراسٹار سلمان خان اس فلم میں ایکشن کردار نبھارہے ہیں اور فلم کے سب سے خوفناک منظر میں وہ بھیڑیوں کے ساتھ لڑتے ہوئےنظر آئیں گے۔

    یاد رہےکہ بالی ووڈ کےسپراسٹار سلمان خان اور باربی ڈول کتریہ کیف 4سال بعد ایک بار پھر’ایک تھا ٹائیگر‘ کے سیکوئل’ٹائیگر زندہ ہے‘میں جلوہ گرہوں گے۔

    s1

    واضح رہےکہ بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم’ٹائیگر زندہ ہے‘ رواں سال کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

  • حدیقہ کیانی کا نیا البم’وجد‘ لانچ کے لیے تیار

    حدیقہ کیانی کا نیا البم’وجد‘ لانچ کے لیے تیار

    کراچی: پاکستانی مشہور سنگرحدیقہ کیانی نئی میوزک البم لانچ کرنے کے لیے تیار ہیں‘ ان کا یہ نیا البم پاکستان کلاسیکل اورلوک موسیقی کے احیاء میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق حدیقہ کیانی ایک پھر میوزک کی دنیا میں تہلکہ مچانے کے لیے ایک نئے میوزک البم کے ساتھ واپسی آرہی ہیں، اس البم کا پہلا والیم آٹھ ساؤنڈ ٹریکس پرمشتمل ہے ۔

    اس میوزک البم کوحدیقہ کے بھائی عرفان کیانی نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ وجد نامی مشرقی موسیقی پر مشتمل اس البم کی ہدایت کاری کے فرائض عبداللہ حارث نے انجام دیے ہیں۔

    wajd-post-1

    وجد البم کے ریلیز ہونے سے کلاسیکل اور فوک موسیقی جو کہیں کھو سی گئی تھی اس کو واپس لانے کے لیے اہم کردار ادا کرے گا، میوزک البم کا پہلا فیز رواں ماں ریلیز کردیا جائے گا،

    اس سے قبل حدیقہ کیانی کے متعدد البم ریلیز کئے جاچکے ہیں جن میں آسمان، راز، روشنی، رنگ ودیگر نمایاں ہیں، جبکہ پسِ پردہ گلوکاری میں حدیقہ کیانی نے متعدد ڈراموں کے لیے گانے گئے ہیں۔

    wajd-post-2

    مئی 2012میں حدیقہ کیانی نے کوک اسٹوڈیو سیزن فائیو میں امیر خسرو کا مقبول ترین کلام ’رنگ‘ گایا تھا جسے شائقین میں بے پناہ پذیرائی ملی تھی۔

    حدیقہ کیانی کوان کی بہترین گلوکاری پرمتعدد ایوارڈز سے نوازا جاچکا ہے جن میں تمغہ امتیاز برائے موسیقی، نگار، پاکستان میوزک انڈسٹری ، پی ٹی وی، ویمن ایکسیلینس ، وحید مراد ایوارڈز ودیگر نمایاں ہیں ۔

    حدیقہ کیانی کی گرفتاری کی جھوٹی خبریں

    یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل لندن کی کچھ ویب سائٹس نے خبر جاری کی تھی کہ پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی کو کوکین لے جانے کے الزام میں لندن میں گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم کچھ دیربعد  یہ خبریں ہٹا دی گئیں تھیں۔

  • تصویر لینے پر شاہ رخ خان نے فوٹو گرافر کو گاڑی سے زخمی کردیا

    تصویر لینے پر شاہ رخ خان نے فوٹو گرافر کو گاڑی سے زخمی کردیا

    ممبئی: لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے کنگ خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جنہیں دیکھ کر اُن کے مداح خود بھی حیران رہ گئے مگر شاہ رخ نے تصاویر بنانے والے فوٹو گرافر کو گاڑی مارکر زخمی کیا اور سیکیورٹی گارڈز سے تشدد کا نشانہ بھی بنوایا۔

    بھارتی رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان ادکارہ عالیہ بھٹ کے گھر سے فوٹو شوٹ کے بعد اُن کی رہائش گاہ سے باہر نکلے تو وہاں موجود فوٹو گرافر نے چپکے سے شاہ رخ خان کی تصاویر بنالیں۔

    کنگ خان نے جب فوٹو گرافر کو تصاویر لیتے دیکھا تو گاڑی روک اپنے سیکیورٹی گارڈ کو اُس کا کیمرہ چھننے کا حکم دیا تاہم موقع غنیمت جانتے ہوئے فوٹو گرافر بھاگنے لگا تو اداکار کے حکم پر ڈرائیور نے انہیں گاڑی مارکر زخمی کردیا۔

    shahrukh-khan-1

    ایک اور اطلاع کے مطابق شاہ رخ نے اپنے گارڈ کو حکم دیا ہر صورت اس کا کیمرہ چھینوں اور اسے اسپتال لے چلو‘‘۔ انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ کے مطابق وہاں موجود عینی شاہد نے بتایا کہ ’’فوٹو گرافر کو جب کنگ خان کی موجودگی کی اطلاع ملی تو وہ انہیں دیکھنے اپنے کیمرے کے ہمراہ پہنچا، جیسے ہی شاہ رخ دروازے سے باہر نکلے تو اُس نے موقع غنیمت جان کر تصاویر بنالیں‘‘۔

    shahrukh-khan-2

    لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے شاہ رخ کو یہ بات اتنی ناگوار گزری کے انہوں نے فوٹو گرافر کو تصاویر ریلیز ہونے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں جب کہ اُن کے گارڈ گاڑی مار کر زخمی کرنے کے باوجود اُس پر تشدد بھی کیا‘‘۔ فوٹو گرافر نے شاہ رخ خان کے رویے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اداکار کی اس بات سے اُن کا دل ٹوٹ گیا۔

  • ناپا کا بین الاقوامی تھیٹر اور موسیقی میلہ

    ناپا کا بین الاقوامی تھیٹر اور موسیقی میلہ

    کراچی: روشنیوں کے شہر کراچی میں ناپا کی جانب سے انٹرنیشنل تھیٹر اینڈ میوزک فیسٹیول سج گیا۔ 2 اپریل تک جاری رہنے والے اس میلے میں بے شمار ملکی اور غیر ملکی فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

    نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس ناپا کی جانب سے منعقد کیا جانے والا یہ چھٹا فیسٹیول ہے۔ اس برس میلے کی ایک خاص بات ایک فلسطینی طائفے کی شرکت ہے۔

    napa-2

    دو ہفتے سے زائد جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں ڈرامے اور رقص پر مبنی 24 پروگرامز پیش کیے جائیں گے۔

    میلے کا آغاز جرمن فنکاروں کے رقص اور موسیقی پر مبنی ڈرامے سے کیا گیا ہے۔ یہ ڈرامہ ’ہوٹل پروپیگنڈا‘ گوئٹے انسٹیٹیوٹ پاکستان کے تعاون سے جرمن ڈائریکٹر اور کوریو گرافر بریگل گیوکا کا پیش کردہ ہے۔

    napa-4

    napa-5

    میلے کی رونق بڑھانے والا فلسطینی طائفہ آج (18 مارچ کو) ’ریٹرن ٹو پیلسٹائن‘ نامی تھیٹر ڈرامہ عربی اور انگریزی زبان میں پیش کرے گا جس کی ہدایات میکائلا مرنڈا نے دی ہیں۔

    napa-10

    یہ ڈرامہ ایک ایسے فلسطینی نژاد امریکی شخص کے گرد گھومتا ہے، جو پہلی بار فلسطین آتا ہے اور خبروں میں دکھائے جانے والے ملکی حالات سے یکسر مختلف حالات کا سامنا کرتا ہے۔

    بین الاقوامی فیسٹیول میں جرمنی اور فلسطین کے علاوہ امریکا، برطانیہ، نیپال اور اٹلی سے آئے ہوئے طائفے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستانی فنکار خصوصاً ناپا کے زیر تربیت اور فارغ التحصیل طالب علم بھی اپنے پروگرام پیش کریں گے۔

    napa-3

    فیسٹیول میں یکم اپریل کو شیما کرمانی کا ایک پلے بھی پیش کیا جائے گا، جس کا نام ’گاؤں میں روشنی‘ ہے۔ اس سے پہلے 29 مارچ کو علامہ اقبال کی شکوہ اور جواب شکوہ پر بھی پرفارم کیا جائے گا۔

    napa-8

    napa-9

    رقص، موسیقی اور اسٹیج پرفارمنسز پر مبنی اس میلے میں مسلسل 18 دن تک شائقین مختلف اوقات میں ہر روز 2 پرفارمنسز دیکھ سکیں گے۔

    اردو زبان میں مقامی فنکاروں کے پیش کردہ ڈرامے شام 6 بجے جبکہ بین الاقوامی فنکاروں کی پرفارمنسز روزانہ رات 8 بجے پیش کی جائیں گی۔

    فیسٹیول میں پیش کیے جانے والے پروگرامز کی مکمل فہرست

    napa-7

    napa-6

  • بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی پاکستانی ہم شکل منظر عام پر

    بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی پاکستانی ہم شکل منظر عام پر

    اگر آپ بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کو پسند کرتے ہیں تو دل تھام کر بیٹھے کیونکہ پاکستانی لڑکی کی مشابہت کا یہ عالم ہے کہ بلکل انوشکا شرما جیسی نظر آتی ہیں، جیسے دیکھ کر یقیناََ آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

    a1

    a2

    اے آر وائی کے مقبول پروگرام ”جیتو پاکستان “ میں بالی ووڈاداکارہ انوشکا شرما کی ہم شکل لڑکی منظر عام پر آگئی، پاکستانی لڑکی کی تصویر نے سوشل میڈیا پرہلچل مچا دی اور سب کا یہی کہنا ہے کہ یہ پاکستانی لڑکی انوشکا شرما سے بے حد مشابہت رکھتی ہیں۔

    a3

    a4

    a5

    a6

    a7

    a8

    a9

    a10


    مزید پڑھیں : پاکستان میں بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کا ہم شکل


    یادرہے اس سے قبل بالی ووڈ کے اداکار رنویر سنگھ کا پاکستانی ہم شکل منظر عام پر آیا تھا۔ جس نے بے حد شہرت حاصل کی۔

    ویڈیو دیکھیں

    یادرہے اس سے قبل بالی ووڈ کے اداکار رنویر سنگھ کا پاکستانی ہم شکل منظر عام پر آیا تھا۔ جس نے بے حد شہرت حاصل کی۔