Category: انٹرٹینمںٹ

  • دنیا کو تباہی سے بچانے والی حیرت انگیز عورت

    دنیا کو تباہی سے بچانے والی حیرت انگیز عورت

    ڈی سی کامکس کے مداح اس سال انتہائی بے چینی سے اس شاہکار فلم کا انتظار کررہے ہیں جس کا نام ’ونڈرویمن ‘ ہے اور ان کے جذبات کو مہمیز کرنے کے لیے فلم کا ایک اور ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

    دنیا کو بچانے کے موضوع پر لاتعداد فلمیں بن چکی ہیں جن کا مرکزی کردار عموماً مرد ہوتا ہے اور سپر ہیرو کی خصوصیات رکھتا ہے، تاہم ونڈر ویمن‘ کے اس نئے ٹریلرمین آپ دیکھ سکیں گے کہ کس طرح ایک ایک عورت دنیا کو بچانے کے لیے سر دھڑ کی بازی لگائے ہوئے ہے۔


    ونڈرویمن کا نیا ٹریلر دیکھنے کے لیے نیچے اسکرول کیجئے


    نیا ٹریلر پچھلے سے زیادہ ایکشن لیے ہوئے ہے اور اس میں ونڈر ویمن کی ابتدائی زندگی کو بھی دکھایا گیا ہے کہ کس طرح وہ ایک تربیت کے مراحل سے گزرتی ہے اور ایک دن اپنی حیرت انگیز صلاحیتوں کا ادراک کرتی ہے۔

    کیا ایک عورت دنیا کو بچا سکتی ہے؟


    ww-post-1

    کسی بھی سپر ہیرو فلم کی طرح یہ فلم بھی ایکشن سے بھرپور ہے اور ہر قدم پر آپ کو فلم کی ہیروئن ماردھاڑ میں مصروف نظرآئیں گی۔

    ww-post-3

    ونڈر ویمن کی ابتدا


    سپر ویمن یا ونڈر ویمن کا آئیڈیا سب سے پہلے سنہ 1941 میں سامنے آیا جب ایک امریکی کامک سیریز میں ایک خاتون کو جادوئی اور ماورائی قوتوں کا حامل دکھایا گیا۔

    ww-post-4

    امریکی پرچم سے مشابہہ لباس میں ملبوس اس ونڈر ویمن نے نہ صرف اس وقت خواتین کے بارے میں قائم تصورات کو کسی حد تک تبدیل کیا بلکہ اس کی تخلیق خواتین کی خود مختاری کی طرف ایک اہم قدم تھی۔

    فلم کی کاسٹ اور مرکزی خیال


    پیٹی جینکنز کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار گیل گیڈٹ نبھا رہی ہیں جو اس سے قبل مشہور فلم فرنچائز ’فاسٹ اینڈ فیورس‘ کے کئی حصوں میں بھی جلوہ گر ہوچکی ہیں۔

    ان کے مدمقابل ’اسٹار ٹریک‘ سے شہرت پانے والے کرس پائن بھی اہم کردار ادا کر ہے ہیں۔

    فلم کی کہانی دور دراز جزیرے میں پرورش پانے والی عورت ڈیانا کی ہے جس کی ملاقات اتفاقاً اسٹیو (کرس پائن) سے ہوتی ہے۔ اسٹیو جہاز کریش ہونے کے باعث اس جزیرے تک پہنچتا ہے۔

    اس کے بعد وہ ڈیانا کو اپنے ساتھ اپنے ملک لے جاتا ہے اور یہیں سے فلم اور ڈیانا کی زندگی کا نیا رخ شروع ہوتا ہے۔

    ڈیانا کو پتہ چلتا ہے کہ دنیا ایک ہولناک جنگ کا شکار ہونے والی ہے جس کے بعد وہ دنیا کو بچانے والے افراد کی پہلی صف میں جا کھڑی ہوتی ہے اور اپنی صلاحیتوں سے سب کو دنگ کردیتی ہے۔

    فلم کے ٹریلر میں خواتین کی غیر معمولی صلاحیتوں کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ بظاہر دھان پان نظر آنے والی عورت اپنی زمین اور اپنے پیاروں کو بچانے کے لیے جان کی بازی بھی لگا سکتی ہے اور ایسے میں وہ ایسا غیر مرئی صلاحیتوں کا حامل کردار بھی بن سکتی ہے جس تک پہنچنے کے لیے مرد کو کئی نسلوں تک محنت کرنی پڑے۔

    فلم ’ونڈر ویمن‘رواں سالجون میں شائقین کے یے سینما گھروں میں پیش کردی جائے گی۔

  • وینا اور اسد کا معاملہ، مفتی نعیم بھی میدان میں آگئے

    وینا اور اسد کا معاملہ، مفتی نعیم بھی میدان میں آگئے

    کراچی: وینا ملک اور اسد خٹک کے درمیان جاری تعلقات کو بحال کروانے کے لیے معروف مذہبی اسکالر مفتی نعیم میدان میں آگئے، کہتے ہیں کہ دونوں فریقین کے درمیان علیحدگی کی صورت میں بچوں کے لیے صورتحال سنگین ہوجائے گی۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مفتی نعیم نے کہا کہ ’’وینا ملک اور اُن کے خاوند نے اپنے حالات تفصیلی بتائے جس کے بعد دونوں کو جمعرات کے روز مسئلہ حل کرنے کے لیے بلوایا ہے‘‘۔

    انہوں نے کہا کہ ’’وینا ملک اور اسد خٹک کے درمیان اگر علیحدگی ہوگئی تو بچوں کے لیے بہت مسائل پیدا ہوں گے، وینا اور اسد کی شادی ہوجائے گی مگر بچے اس چکر میں کہیں کے نہیں رہیں گے‘‘۔

    یاد رہے آج وینا ملک نے اپنے شوہر سے علیحدگی کے لیے عدالت میں خلع کی درخواست جمع کروائی ہے، اداکارہ کے والد کا مؤقف ہے کہ اسد خٹک گھر کے معاملات چلانے میں سنجیدہ نہیں اس لیے تین سال سے وینا خود محنت کررہی تھیں۔


    Veena Malik’s father tells what led to… by arynews

    دوسری جانب اسد خٹک نے وینا کے خلع کی درخواست پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ہمارے درمیان کوئی ایسی بات نہیں تھی، تاہم میں پرامید ہوں کہ مسئلے جلدی حل ہوجائے گا کیونکہ میں وینا سے بہت محبت کرتا ہوں‘‘۔

    پڑھیں: ’’ اداکارہ وینا ملک نے اپنے شوہر اسد خٹک سے خلع لے لیا ‘‘

    انہوں نے لوگوں سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’’آج وینا کے فیصلے سے دل کو بہت تکلیف پہنچی اور اسے میرا آخری دن ہی سمجھا جائے‘‘۔

  • ایک سال میں علیحدہ ہونے والے پاکستانی اسٹارز کے جوڑے

    ایک سال میں علیحدہ ہونے والے پاکستانی اسٹارز کے جوڑے

    کراچی: پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری میں طلاق اور خلع لینے کا رجحان عام ہوگیا، گزشتہ کچھ عرصے میں کئی شوبز جوڑوں کے تعلقات لڑائی اور جھگڑے کی بنیاد پر ختم ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز کے ستارے گردش میں ہیں، پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں طلاق اور خلع لینے کا رجحان ایک سال میں کافی زیادہ دیکھنے میں آیا۔

    بے باک اداکاری سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی وینا ملک نے اپنے شوہر سے خلع لینے کے لیے عدالت میں درخواست جمع کروانے کی خبریں منظر عام پر آئیں تو شوبز حلقوں میں ہلچل مچ گئی۔

    اسی طرح تین مہینے قبل معروف گلوکارہ فریحہ پرویز اور نعمان جاوید کی راہیں جدا ہوئیں، میاں بیوی کے تعلقات ایک سال میں ہی ختم ہوگئے۔

    اس سے پہلے حمیرا ارشد اور احمد بٹ  کے درمیان علیحدگی کی خبریں زینت بنی رہیں اور حمیرہ ارشد نے صلح کے بعد دوبارہ خلع کا دعویٰ دائر کیا اور شوہر پر جائیداد ہڑپنے کے الزام بھی لگایا۔

    اداکارہ نور اور ان کے نئے نئے دُلہا ولی حامد علی خان  کے درمیان بھی لڑائی کی خبریں آئیں، ذرائع کے مطابق بات  علیحدگی تک بھی پہنچی جبکہ معروف اسٹیج اداکارہ نرگس اور پروڈیوسر زبیر شاہ کے درمیان بھی علیحدگی ہو چکی ہے۔

  • اداکارہ وینا ملک نے اپنے شوہر اسد خٹک سے خلع لے لیا

    اداکارہ وینا ملک نے اپنے شوہر اسد خٹک سے خلع لے لیا

    لاہور : اداکارہ وینا ملک نے شادی کے چار برس بعد اپنے شوہر اسد خٹک سے خلع لے لیا۔

    ذرائع کے مطابق 4 برس قبل دھوم دھام سے شادی کرنے والی اداکارہ وینا ملک نے اپنے شوہر اسدخٹک سے خلع لے لیا ہے، اداکارہ وینا ملک نے اپنے شوہر سے خلع کے لئے لاہور کی فیملی کورٹ میں درخواست دائرکی تھی۔

    vena3

    فیملی جج قیصر جمیل گجر نے درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے31 جنوری 2017کو اداکارہ کے حق میں ڈگری جاری کر دی۔

    v3

     

    عدالتی ذرائع کے مطابق اسد خٹک کی عدم پیروی پر عدالت نے یکطرفہ فیصلہ سنایا، وینا ملک اور اسد میں کافی عرصے سے لڑائی جھگڑے کی اطلاعات تھیں۔

    veena-1

    ادکارہ وینا ملک اور اسد خٹک کی شادی 25دسمبر 2013 کو دبئی میں ہوئی تھی، ان کے دو بچے ہیں، جو اس وقت وینا ملک کے پاس ہیں، لیکن تاحال بچوں کی حوالگی کے حوالے سے کوئی خبر سامنے نہیں آ سکی ہے۔

    v2

    عدالتی فیصلے کے بعد وینا ملک اڑھائی لاکھ درہم کے حق مہر کا پچیس فیصد واپس کرنے کی پابند ہوں گی۔