Category: انٹرٹینمںٹ

  • اداکارہ کبریٰ خان کو بہن کی یاد ستانے لگی

    اداکارہ کبریٰ خان کو بہن کی یاد ستانے لگی

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ دماغی بیماری ’ہلیوسی نیشن‘ کا شکار ہوگئی ہیں اور انہیں ہر جگہ اپنی بہن نظر آرہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ کبریٰ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ گھر کا شیشہ صاف کررہی ہیں، اداکارہ نے کیپشن لکھا کہ ’جب آپ اپنی بہن کو بے حد یاد کررہے ہوں تو ایسا ہوتا ہے کہ وہ آپ کو ہر جگہ نظر آنے لگتی ہے۔‘

    اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں کچھ ایسا ہی ہورہا ہے کہ شیشہ وہ صاف کررہی ہیں مگر شیشے میں بار بار ان کی بہن کی جھلک نظر آرہی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    When you miss your sister so much that you start to hallucinate 😭 #IMissYou @mytwintie ❤️😘

    A post shared by Kübra Khan (@thekubism) on

    کبریٰ خان کی اس ویڈیو پر ان کی بہن کی جانب سے بھی کمنٹ کیا گیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ بھی کبریٰ خان سے بے حد محبت کرتے ہیں اور انہیں بہت یاد کرتی ہیں۔

    کبریٰ خان کو ہر جگہ اپنی بہن نظر آنے لگی

    اداکارہ کی پوسٹ پر اشنا شاہ نے بھی کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کبریٰ خان کی یہ پوسٹ دیکھ کر انہیں اپنی بہن کی یاد ستانے لگی ہے۔

    کبریٰ خان کو ہر جگہ اپنی بہن نظر آنے لگی

     

  • اداکارہ عائزہ خان کی انسٹاگرام پوسٹ وائرل

    اداکارہ عائزہ خان کی انسٹاگرام پوسٹ وائرل

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے ماضی کے خوبصورت دن کو یاد کرتے ہوئے تصویر شیئر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ عائزہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ماضی کی یادگار تصویر شیئر کی جو ان کی گریجویشن مکمل ہونے کی تقریب کی ہے، تصویر کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    تصویر میں عائزہ خان نے سیاہ رنگ کا گریجویشن گاؤن اور کیپ پہنا ہوا ہے اور وہ خوش گوار موڈ میں دکھائی دے رہی ہیں۔

    اداکارہ کی تصویر میں ان کے ہمراہ والدین بھی موجود ہیں جو بیٹی کے گریجویشن مکمل ہونے پر بے حد خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

    View this post on Instagram

    Throwback to #graduationday🎓 🙈

    A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak) on

    تصویر کے کیپشن میں عائزہ خان نے لکھا کہ ’تھرو بیک ٹو گریجویشن ڈے۔‘ عائزہ کی اس تصویر کو 2 لاکھ سے زائد صارفین نے پسند کیا اور متعدد صارفین نے اس پر تبصرہ بھی کیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل عائزہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی بیٹی حورین اور بیٹے ریان تیمور کے لیے ایک جذباتی پیغام شیئر کیا تھا۔

    تصویر کے کیپشن میں اُنہوں نے لکھا تھا کہ اُن کے لیے یہ بیان کرنا ناممکن ہے کہ وہ اپنے ان دونوں بچوں سے کس قدر محبت کرتی ہیں اور اِن کے بہتر مستقبل کے لیے کتنی تیار ہیں۔

    خیال رہے کہ عائزہ خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’تھوڑا سا حق‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، ڈرامے میں ان کے ہمراہ عمران عباس موجود تھے، مداحوں کی جانب سے عائزہ کی اداکاری کو خوب سراہا گیا تھا۔

  • ماہرہ خان کی موٹر سائیکل چلانے کی ویڈیو وائرل

    ماہرہ خان کی موٹر سائیکل چلانے کی ویڈیو وائرل

    کراچی: پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی موٹر سائیکل چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر موٹر سائیکل چلانے کی ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    ادکارہ نے لکھا کہ یہ میری موٹرسائیکل چلانے کی تربیت کے دوسرے دن کی ویڈیو ہے تو آپ تصور کرسکتے ہیں کہ میں کتنے اچھے طریقے سے موٹر سائیکل چلاسکتی ہوں۔

    ماہرہ خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ادکار فہد مصطفیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’آجا میری موٹربائیک پر بیٹھ جا۔‘

    واضح رہے کہ اداکار فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کی فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ کچھ دنوں بعد ریلیز کی جائے گی، ماہرہ خان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں موٹر سائیکل چلانے کی تربیت کی تکمیل پر سرٹیفکیٹ بھی ملا ہے۔

    اداکارہ نے اس موقع پر پنک رائیڈرز پاکستان کی لڑکیوں کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ لوگ اصل فاتح ہو۔

    یاد رہے کہ پنک رائیڈرز موٹر سائیکل چلانے والی ایک سو خواتین کا وہ گروپ ہے جنہوں نے گزشتہ برس کے اوائل میں کراچی میں ایک ریلی منعقد کرکے خواتین کو بااختیار اور انہیں زندگی میں زیادہ خود مختار بنانے کا پیغام دیا تھا۔

  • ’’ہم تو اپنے سخن میں ڈھلتے ہیں‘‘ نازش جہانگیر کی انسٹاگرام پوسٹ وائرل

    ’’ہم تو اپنے سخن میں ڈھلتے ہیں‘‘ نازش جہانگیر کی انسٹاگرام پوسٹ وائرل

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر کی انسٹاگرام پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق شوبز فنکاروں کی جانب سے مداحوں کے ساتھ جڑے رہنے کے لیے تصاویر، ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی جاتی ہیں جن کا مقصد مداحوں کو اپنے روزمرہ معمولات سے متعلق آگاہ کرنا ہوتا ہے، مداح بھی اپنے پسندیدہ فنکاروں کی ان پوسٹس پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’بھروسہ‘ میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کرنے والی اداکارہ نازش جہانگیر سماجی رابطے کی ویب سائٹس ٹویٹر، یوٹیوب اور انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں۔

    نازش جہانگیر نے فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کیں جس میں انہوں نے مشہور شعرا کرام احمد فراز، جون ایلیا کے اشعار بھی لکھے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔

    مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی تصاویر اور ان پر لکھے گئے خوبصورت اشعار کو سراہا جارہا ہے۔

    اداکارہ نے دلہن کے سرخ لباس میں تصویر شیئر کرتے ہوئے شعر لکھا کہ ’مزاج ہم سے زیادہ جدا نہ تھا اس کا، جب اپنے طور یہی تھے تو کیا گلہ اس کا۔‘

    نازش نے ایک اور خوبصورت تصویر کے ساتھ معروف شاعر جون ایلیا کا شعر بھی لکھا ’تم بنو رنگ، تم بنو خوشبو، ہم تو اپنے سخن میں ڈھلتے ہیں۔‘

    View this post on Instagram

    مختصر کہانی 3/9/2020 #writer #poet❤️

    A post shared by Nazish Khan (@nazishjahangir) on

  • کورونا وائرس پر بنی فلم ’76 ڈیز‘ نمائش کے لیے پیش

    کورونا وائرس پر بنی فلم ’76 ڈیز‘ نمائش کے لیے پیش

    بیجنگ: کورونا وائرس کے مرکز ووہان پر بنی فلم ’76 ڈیز‘ کو ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے پیش کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق چین کے شہر ووہان میں جاری سخت لاک ڈاؤن کے دوران چین کے 2 فلم ساز وبا سے بچاؤ کا حفاظتی لباس پہنے ووہان کے ان اسپتالوں میں عکس بندی میں مصروف رہے جہاں مریضوں کا بے پناہ رش تھا۔

    فلم سازوں نے ایسی دل دہلا دینے والی ویڈیوز کی عکس بندی کی جن میں وبا کے خوف میں مبتلا شہریوں کو اسپتالوں کے دروازے پیٹتے، طبی عملے کو تھکن سے بے حال ہوتے اور کورونا سے متاثرہ افراد کے رشتہ داروں کو اپنے پیاروں خو خدا حافظ کہنے کے لیے حکام کے سامنے گڑ گڑاتے ہوئے دیکھا گیا۔

     ان تمام ویڈیوز اور تصاویر کو نیویارک میں مقیم ڈائریکٹر ہاؤوو نے ایڈٹ کیا اور فلم کی شکل میں ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں پیش کیا۔

    رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے آغاز میں ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں ’76 ڈیز‘ کے عنوان سے بنائی گئی اس فلم کو نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا۔

    فلم کا نام چین کے شہر اور کورونا وائرس کے مرکز ووہان میں 76 دن تک جاری رہنے والے لاک ڈاؤن پر رکھا گیا جو وبا کے اصلی مرکز سے تھیٹر میں پیش کی جانے والی پہلی بڑی دستاویزی فلم ہے۔

    سینما کی طرز پر بند جگہوں سے خوف کے عالم میں بنی اس فلم میں آواز یا انٹرویوز کا استعمال نہیں کیا گیا بلکہ اس کا انحصار ایک نئی اور خوفناک حقیقت سے نمٹتے ڈاکٹرز اور مریضوں کی فوٹیجز پر ہے۔

    ہاؤ وو نے پہلے ان دونوں فلم سازوں سے رابطہ کیا تھا جن میں سے ایک نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر اپنی شناخت ظاہر نہیں کرنی چاہی تھی کیونکہ وہ نئے چینی سال کے موقع پر چین گئے تھے جہاں انہوں نے ووہان میں نافذ سخت ترین لاک ڈاؤن دیکھا تھا۔

    دونوں افراد کی جانب سے ہاؤ وو کو بھیجی گئی فوٹیج میں انکشاف ہوا کہ کس طریقے سے اس نامعلوم بیماری کے ابتدائی ہفتوں میں افراتفری کے دوران وہ ہر جگہ رسائی حاصل کرنے کے قابل تھے لیکن ساتھ انہیں ذاتی خطرات اور مشکلات کا بھی سامنا تھا۔

    تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ فلم چین میں بھی دکھائی جا سکے گی یا نہیں کیونکہ وہاں عالمی وبا کے حوالے سے خبروں کو پہلے دن سے کنٹرول میں رکھا جا رہا ہے۔

  • اداکارہ آمنہ الیاس نے شادی کی خبروں کی تردید کردی

    اداکارہ آمنہ الیاس نے شادی کی خبروں کی تردید کردی

    کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے اداکار داور محمود سے شادی کی خبروں کی تردید کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ آمنہ الیاس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر داور محمود کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دونوں اپنی شادی کی افواہوں پر وضاحت دے رہے ہیں۔

    ویڈیو میں داور محمود شادی کی جھوٹی خبریں پھیلانے والے افراد پر غصہ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
    اسی دوران اداکارہ آمنہ الیاس داور محمود کو غصہ کرنے پر روکتی ہیں اور مداحوں کو آرام سے شادی کی خبروں سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرتی ہیں۔

    اداکارہ کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ داور محمود کی متعدد خواتین سے دوستی ہے جس وجہ سے ان کے لیے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں، آمنہ الیاس نے کہا کہ ان کا کوئی بھی بوائے فرینڈ نہیں ہے۔

    آمنہ الیاس نے ویڈیو میں شادی کی افواہیں پھیلانے والوں کو پر واضح کیا کہ وہ افواہیں پھیلانا بند کریں اور ان کا نیا آنے والا ڈرامہ ’ان کہی‘ دیکھیں۔

    واضح رہے کہ آمنہ الیاس نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’دل نہیں مانتا‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، مداحوں کی جانب سے ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا تھا، ڈرامے میں ان کے ہمراہ سینئر اداکارہ روبینہ اشرف، جاوید شیخ ودیگر بھی موجود تھے۔

  • خاتون نے ٹک ٹاک پر شوہر کے انتقال کی جھوٹی خبر دے دی

    خاتون نے ٹک ٹاک پر شوہر کے انتقال کی جھوٹی خبر دے دی

    رحیم یار خان: پنجاب کے شہر لیاقت پور میں خاتون نے فالوورز حاصل کرنے کے لیے ٹک ٹاک پر شوہر کے انتقال کی جھوٹی خبر دے دی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب  کے ضلع رحیم یار خان کے شہر لیاقت پور میں خاتون نے فالوورز کی خاطر شوہر عاطف راجپوت کے انتقال کی جھوٹی خبر پھیلادی، اہل علاقہ کی بڑی تعداد گھر کے باہر جمع ہوئی تو حقیقت سامنے آگئی۔

    خاتون نے ویڈیو میں رونے کی اداکاری کرتے ہوئے بتایا کہ ’کار ایکسیڈنٹ میں جوہر جاں بحق ہوگئے ہیں۔‘

    خاتون کی روتی ہوئی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی اور علاقہ مکینوں کا گھر کے باہر تانتا بندھ گیا جس کے بعد بہنوئی نے خاتون نے شوہر عادل راجپوت کے زندہ ہونے کی تصدیق کردی۔

    عادل راجپوت کی جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور عادل راجپوت کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا جہاں سوشل میڈیا صارفین ان کی موت کی افواہ پر تعزیت کا اظہار کرنے لگے۔

    ویڈیو میں خاتون کا کہنا تھا کہ ’عادل نہیں رہے، عدنان کی کال آئی تھی، اس نے بتایا عادل کا ایکسیڈنٹ ہوگیا ہے وہ نہیں رہے، میرے ساتھ ہی ایسا کیوں ہوا؟۔’

    کچھ سوشل میڈیا صارفین نے سچ جاننے کے بعد بتایا کہ ’عادل راجپوت کے انتقال کی خبر جھوٹی ہے۔‘

     

  • ترک اداکارہ اسرا بیلگیچ کی باکسنگ سیکھنے کی ویڈیو وائرل

    ترک اداکارہ اسرا بیلگیچ کی باکسنگ سیکھنے کی ویڈیو وائرل

    انقرہ: شہرہ آفاق ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں سخی اور صاف دل حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی اداکارہ اسرا بیلگیچ کی باکسنگ سیکھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ترک اداکارہ اسرا بیلگیچ کی باکسنگ سیکھنے پہنچ گئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، مداحوں کی جانب سے اسرا کی ویڈیو کو خوب سراہا جارہا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسرا بیلگیچ جم میں موجود ٹرینر سے باکسنگ کی تربیت حاصل کر رہی ہیں، دوسری جانب کہا جارہا ہے کہ اداکارہ نے باکسنگ کی ٹریننگ اپنے نئے ڈرامے ’رامو‘ کے لیے لی تھی اور یہ ویڈیو اُسی ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران کی ہے۔

    یاد رہے کہ ’رامو‘ جرائم پر مبنی ایک ترکش ڈرامہ ہے جس کی نشریات کا آغاز ترکی میں ہوگیا ہے۔

    اِس سے قبل اسرا بیلگیچ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نئے ڈرامے ’رامو‘ کے پوسٹر کی تصویر شیئر کی تھی۔

    ترک اداکارہ نے ’رامو‘ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے ڈرامے کی نئی قسط نشر ہونے کی تاریخ اور دن سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا تھا۔

    واضح رہے کہ 14 اکتوبر 1992 کو ترکی کے شہر انقرہ میں پیدا ہونے والی اسرا بیلگیچ کی پاکستان میں بھی فین فالوونگ میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور مداح اداکارہ کی نئی تصاویر اور پوسٹس پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہیں۔

  • ’ہمارے محافظ ہی منفی باتیں کریں گے تو کس سے شکوہ کرینگے‘

    ’ہمارے محافظ ہی منفی باتیں کریں گے تو کس سے شکوہ کرینگے‘

    کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ ملک میں خود کو محفوظ نہیں سمجھتی۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’پاور پلے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ عائشہ عمر نے کہا کہ جنسی ہراسگی کا واقعہ بھگت چکی ہوں لیکن مقدمہ درج نہیں کروایا، ملک میں سب سے پہلے متاثرہ شخص پر الزام لگایا جاتا ہے۔

    عائشہ عمر نے کہا کہ ہمارے ملک کو کیا ہوگیا ہے ایسے واقعات کیوں بڑھ رہے ہیں، ہمارے محافظ ہی منفی باتیں کریں گے تو کس سے شکوہ کریں گے۔

    عائشہ عمر نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی ہے کہ عورت کو پاکستان میں چھپانے کی کوشش کیوں کی جارہی ہے۔

    اداکارہ نے اپنے بچپن کا واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’میں تین سال کی تھی، میرا بھائی چار سال کا تھا ہمیں ٹائیفائیڈ کا بخار ہوا تو امی کو رات کو باہر نکلنا پڑا اس دوران ہماری گاڑی کھڈے میں گری تو والدہ پریشان ہوگئیں پھر انہوں نے ہم سے کہا کہ چیخیں مارنا شروع کردو ہم نے ایسا ہی کیا۔‘

    اداکارہ کے مطابق ’اسی دوران کچھ مزدور وہاں سے گزر رہے تھے وہ ہمارے پاس آئے اور ہماری گاڑی گڑھے سے نکالنے میں مدد کی اور سڑک تک گائیڈ بھی کیا پھر والدہ نے ان کا شکریہ ادا کیا۔‘

    عائشہ عمر نے مزید کہا کہ پندرہ سال قبل جس نے مجھے ہراساں کیا تھا اس کا نام ابھی لینے کے لیے تیار نہیں ہوں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ہم اگر اپنے ملک میں محفوظ نہیں ہیں تو ٹیکس کیوں دے رہے ہیں۔

  • ’پاکستان کب خواتین کے لیے محفوظ ہوگا؟‘

    ’پاکستان کب خواتین کے لیے محفوظ ہوگا؟‘

    کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نیمل خاور عباسی کا زیادتی کے واقعات پر کہنا ہے کہ ہمارا معاشری اخلاقی اقدار کھوچکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’جہلم میں 7 سالہ بچی کے ساتھ کی زیادتی، موٹروے جنسی زیادتی کا واقعہ اور مروا کو زیادتی کرنے کے بعد جلا دینا ایسے تمام واقعات روز بروز بڑھتے جارہے ہیں۔

    نیمل خاور نے لکھا کہ ’ہر روز ہم سب کے دلوں میں خوف سوار رہتا ہے کہ کوئی بری خبر سننے کو نہ مل جائے، یہ کب تک چلے گا اور ہم مسلمان کس طرف جارہے ہیں۔‘

    انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’مجھے اس دن کا بے صبری سے انتظار ہے کہ جب وطن عزیز میں خواتین خود کو محفوظ تصور کریں گی۔‘

    واضح رہے کہ گجرپورہ موٹروے پر خاتون کے ساتھ ہونے والی اجتماعی زیادتی کے افسوس ناک واقعے نے پورے ملک میں ہلچل مچادی ہے، عوام، سول سوسائٹی، حکومت اور شوبز شخصیات بھی اس واقعے پر آواز اٹھا رہے ہیں اور ملزمان کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔