Category: انٹرٹینمںٹ

  • ’’کراچی یتیم نہیں، آپ ایک سچے انسان ہیں،‘‘ شوبز ستارے وزیراعظم کے مشکور

    ’’کراچی یتیم نہیں، آپ ایک سچے انسان ہیں،‘‘ شوبز ستارے وزیراعظم کے مشکور

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکارہ منیب بٹ نے کراچی پیکیج پر وفاق اور سندھ حکومت کے اشتراک پر کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے اقدامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ کراچی یتیم نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اداکار منیب بٹ نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ پیغام میں لکھا کہ ’عمران خان کا شکریہ کہ جنہوں نے کراچی کے لیے ایک تاریخی پیکیج کا اعلان کیا۔

    انہوں نے لکھا کہ ’آپ نے کراچی کے لیے ایسے پیکیج کا اعلان کرکے ثابت کردیا کہ کراچی یتیم شہر نہیں ہے،منیب بٹ نے مزید لکھا کہ اب اس پیکیج پر جلد از جلد عملدرآمد کو ممکن بنایا جانا چاہئے۔

    علاوہ ازیں معروف اداکار فیروز خان نے بھی وزیراعظم عمران خان کے لیے تعریفی پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

    فیروز خان نے لکھا کہ ’عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، آپ ایک سچے انسان ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز اور ممبر قومی اسمبلی عامر محمود کیانی کے ہمراہ اسلام آباد سے کراچی پہنچے تھے۔

    عمران خان نے کراچی کے لیے 11 سو ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی کے مسائل مستقل بنیادوں پر حل کریں گے، سیوریج سسٹم مکمل طورپر ٹھیک کیا جائے گا، سرکلرریلوے بحال کی جائیگی، سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کا مسئلہ بھی حل کریں گے۔

  • حنا الطاف کی مداح ان کے نقش قدم پر چل پڑیں

    حنا الطاف کی مداح ان کے نقش قدم پر چل پڑیں

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا الطاف کی مداح ان کے نقش قدم پر چل پڑیں جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ حنا الطاف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جسے دیکھ کر ایک بچی نے اداکارہ جیسا لباس زیب تن کرکے فوٹو شوٹ کروایا ہے۔

    حنا الطاف کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں بچی کو دیکھا جاسکتا ہے جو بالکل انہی کے انداز میں سو رہی ہے، اور گلابی رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی ہے۔

    اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’بچی بے حد خوبصورت لگ رہی ہے۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    I will follow the path of pink 🦩bunnies 👀🦋

    A post shared by Hina Aagha (@hinaaltaf) on

    واضح رہے کہ اداکارہ حنا الطاف حال ہی میں معروف اداکار آغا علی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں، اس سے قبل حنا اور آغا علی نے تصاویر پوسٹ کی تھی جس میں آغا علی نے اہلیہ کو سالگرہ پر سرپرائز دے کر حیران کردیا تھا۔

    آغا علی اور حنا الطاف نے عید کے اسپیشل پروگرام ’گڈمارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کے دلچسپ سوالات کے جوابات دئیے تھے۔

    پروگرام میں حنا الطاف کا کہنا تھا کہ شادی سے قبل ہی میں آغا علی کو جان چکی تھی کہ وہ کیسے ہیں اور مجھے لگتا تھا کہ یہ ایک ایسے شخص ہیں جن کے ساتھ میں پوری زندگی گزار سکتی ہوں۔

  • رسوئی میں کون تھا؟ اشنا شاہ نے بتادیا

    رسوئی میں کون تھا؟ اشنا شاہ نے بتادیا

    کراچی: پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی میمز ’رسوئی میں کون تھا؟‘ پر جواب دئیے بغیر نہ رہ سکیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ڈرامے ’ساتھ نبھانا ساتھیا‘ کے ایک ڈائیلاگ رسوئی میں کون تھا؟ کے ڈائیلاگ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر شوبز اسٹارز اور صارفین کی جانب سے مزاحیہ تبصرے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    اداکارہ اشنا شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی اور بتادیا کہ رسوئی میں آخر تھا کون؟

    اداکارہ اشنا شاہ نے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتا دیا کہ رسوئی میں کون تھا۔ تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ یہ راشی تھی۔ ساتھ ہی انہوں نے پریشر کوکر کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

    بھارتی ڈرامے کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس کو ایک بھارتی موسیقار یشراج نے موسیقی کے رنگ سے ایسا تڑکا لگایا کہ دیکھنے والے موسیقار کے فن پر داد دیئے بغیر نہ رہے۔

    ویڈیو کی مقبولیت موسیقی تو تھی لیکن اس میں کوکیلا بین کے غصے میں بولے جانے والے ڈائیلاگ تھے جس نے اس ویڈیو کو وائرل ہونے میں اہم کردار ادا کیا.

    کوکیلا بین اپنی بہو سے سوال کرتی نظر آتی ہیں کہ جب وہ کپڑوں پر جوس گرنے جانے کی وجہ سے صاف کرنے کے لئے باتھ روم جاتی ہیں تو پیچھے رسوئی(باورچی خانے) میں کون تھا ؟۔

    ڈرامے سے مقبول ہونے والا سوال سوشل میڈیا پر ایک ٹرینڈ کی شکل اختیار کر گیا۔ ہر کوئی مذاحیہ میمز بنا کر یہی سوال کرتا رہا کہ رسوڑے میں کون تھا ؟

  • اداکار دی راک اور اہلیہ اور بیٹیوں‌ سمیت  کرونا وائرس کا شکار

    اداکار دی راک اور اہلیہ اور بیٹیوں‌ سمیت کرونا وائرس کا شکار

    واشنگٹن: ہالی ووڈ اسٹار اور سابق ریسلر ڈیوائن راک جانسن اور ان کے اہلخانہ بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ اداکار ڈیوائن راک جانسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بتایا کہ وہ، ان کی اہلیہ اور 2 بچے کرونا میں مبتلا ہوگئے۔

    راک نے ویڈیو پیغام میں فالوورز کو اپنی اور فیملی کی صحت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سب کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا لیکن اب سب صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    ڈیوائن جانسن راک نے مداحوں کو مشورہ دیا کہ فیس ماسک پہنیں اور احتیاط کریں، اس عالمی وبا پر سیاست کرنے سے گریز کریں۔

    انہوں نے انکشاف کیا کہ مجھ سمیت اہلیہ اور 2 کمسن بیٹیوں کا وبا میں مبتلا ہونا مشکل چیلنج تھا جس کا ہمیں بطور ایک فیملی مقابلہ کرنا تھا، پوری فیملی میں اس وائرس کی تشخیص ہونا میرے لیے تکلیف کا باعث تھا۔

    اداکار نے کہا کہ ان کی بیٹیوں جیسمین اور ٹیانا میں خاصی کم علامتیں تھیں لیکن خود دی راک اور اہلیہ کو خاصی مشکل درپیش رہی۔

  • ’’رسوئی میں کون تھا؟‘‘ پتا چل گیا

    ’’رسوئی میں کون تھا؟‘‘ پتا چل گیا

    کراچی: بھارتی ٹی وی پر نشر ہونے والا ڈرامہ ’ساتھ نبھانا ساتھیا‘ کی اداکارہ ’کوکیلا بین‘ کے مشہور ڈائیلاگ رسوئی میں کون تھا کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان برپا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیا عامر نے رسوئی میں کون تھا؟ کی میمز میں حصہ لیتے ہوئے بتادیا کہ رسوئی میں آخر تھا کون؟

    ہانیا عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کوکیلا بین کی تصویر کے ساتھ پوسٹ شیئر کی اور لکھا کہ ’رسوئی میں، میں تھی، انہوں نے کوکیلا بین کی تصویر کے نیچے یہ بھی لکھا کہ جیسے کوکیلا کہہ رہی ہوں کہ ’اچھا پھر ٹھیک ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    Aur khali cooker gas pe charha diya . . . via @haniasholics 🍓

    A post shared by Hania Aamir (@haniaheheofficial) on

    واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ منال خان نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھارتی ڈرامے پر ٹرول کرتے ہوئے لکھا تھا کہ رسوئی میں کون تھا جس پر ان کی بہن ایمن خان نے جواب دیتے ہوئے ہوئے لکھا تھا کہ ’مجھے نہیں پتا۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    On a lighter note. Rasoray mein kon tha?

    A post shared by Minal Khan (@minalkhan.official) on

    بھارتی ڈرامے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی اور بھارتی گلوکار نے اس ڈائیلاگ پر گانا بنادیا جس کے بول تھے رسوئی میں کون تھا میں راشی راشی۔

    خیال رہے کہ بھارتی چینل سے نشر ہونے والے ڈرامے ساتھ نبھانا ساتھیا، کی اداکارہ کوکیلا بین اور دوسرے کردار گوپی اور راشی بھی موجود تھیں اور کوکیلا بین ان ہی سے سوال کرتی ہوئی دکھائی دیں کہ رسوئی میں کون تھا؟

  • اداکارہ سارہ کے گھر ننھی پری کی آمد

    اداکارہ سارہ کے گھر ننھی پری کی آمد

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ رضی خان کے گھر ننھی پری کی پیدائش ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ سارہ رضی نے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، سارہ رضی کی بہن عریشہ رضی نے انسٹاگرام پر بھانجی کو اٹھائے تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ خوشخبری مداحوں کو سنائی۔

    عریشہ رضی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’اللہ کے فضل سے ہماری فیملی میں اضافہ ہوا ہے، میں ایک خوبصورت سی ننھی شہزادی کی حالہ بن گئی ہوں۔‘

    عریشہ نے بتایا کہ سارہ رضی کے ہاں ننھی بیٹی کی پیدائش 30 اگست کو ہوئی ہے

    اداکارہ عریشہ رضی نے بہن سارہ رضی کو ٹیگ کرتے ہوئے بیٹی کی پیدائش پر مبارک باد بھی دی۔

    واضح رہے کہ سارہ رضی 2018 میں اپنے کزن عمیر سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں، جوڑے کے ہاں پہلے بچی کی پیدائش پر ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد دی جارہی ہے۔

    ساتھی فنکاروں نے نومولود کی صحت اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

  • رابی پیرزادہ نے ’ارطغرل غازی‘ کی پیٹنگ بنا لی

    رابی پیرزادہ نے ’ارطغرل غازی‘ کی پیٹنگ بنا لی

    لاہور: سابق پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے ترکی ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ کے کردار کی پینٹنگ بنا لی۔

    تفصیلات کے مطابق شوبز کو خیرباد کہنے والی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے چند دن قبل دنیا بھر میں مشہور ترکش ڈراما سیریز ارطغرل غازی کے مرکزی کردار کو اپنے خوبصورت رنگوں سے کینوس پر اتار دیا ہے۔

    اس پینٹنگ میں ترکی ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار انگین التان کو گھوڑے پر سوار دکھایا گیا ہے۔

    یہ خوب صورت پینٹنگ ٹویٹر پر فعال نظر آنے والی رابی پیرزادہ نے اپنے اکاؤنٹ سے شیئر کی ہے، انھوں نے اس کے ساتھ دیگر تیار کردہ پینٹنگز بھی شیئر کیں۔

    رابی پیرزادہ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ وہ پہلی بار اپنے فن پاروں کو ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم پر پیش کر رہی ہیں، انھوں نے لکھا ’میرا آرٹ پہلی دفعہ انٹرنشنل پلیٹ فارم پر پاکستان کی نمائندگی کرے گا۔‘

    رابی پیرزادہ نے اس حوالے سے تفصیل نہیں لکھی تاہم انھوں نے مزید لکھا کہ جب وہ واپس جائیں گی تو انھیں ایک خاص تھیم پر کام کرنا ہے، اور یہ تھیم کشمیر سے متعلق ہے۔

    ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ میرا ہمیشہ سے ساتھ دیتے ہیں ان کے لیے میری بہت سی دعائیں ہیں۔

  • اداکارہ مومل شیخ کے ہاں ننھی پری کی آمد

    اداکارہ مومل شیخ کے ہاں ننھی پری کی آمد

    کراچی: پاکستانی لیجنڈ اداکار جاوید شیخ کی بیٹی مومل شیخ کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ مومل شیخ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام علیہا نادر نواز رکھا گیا ہے، اداکارہ نے فیملی میں اضافے کی یہ خبر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیٹی کا ہاتھ تھامے تصویر شیئر کرتے ہوئے دی۔

    مومل نے لکھا کہ ’اللہ کے فضل و کرم سے مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بے حد خوشی ہورہی ہے کہ ہماری نواز اور شیخ فیملی میں ایک ممبر کا اضافہ ہوا ہے۔‘

    اداکارہ نے لکھا کہ ’میری بیٹی علیہا نادر نواز کا خیرمقدم کریں جس نے اس دنیا میں 20 اگست کو قدم رکھا۔‘

    مومل نے مداحوں سے بیٹی سمیت پوری فیملی کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی اپیل بھی کی۔

    اداکارہ نے بتایا کہ اُن کا بڑا بھائی ابراہیم نادر نواز بھی بہن کی آمد پر خوش اور پرجوش ہے، مومل کو ساتھی اداکاراؤں اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات بڑی تعداد میں موصول ہورہے ہیں۔

    مبارکباد کے پیغامات دینے والوں میں اداکارہ اُشنا شاہ، مریم نفیس، ثروت گیلانی، صنم جھنگ اور دیگر شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ مومل شیخ پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر ادکار جاوید شیخ کی بیٹی ہیں۔

    جاوید شیخ کی بیٹی مومل شیخ اور بیٹا شہزاد شیخ گزشتہ کئی برسوں سے ڈرامہ اور فلم انڈسٹری میں کام کر رہے ہیں، مومل شیخ نے 2012 میں نادر نواز سے شادی کی، 34 سالہ مومل کا علیہا سے پہلے پانچ سال کا بیٹا ابراہیم بھی ہے۔

  • فیروز خان نے کنگنا رناوت کو ’چائے‘ یاد دلا دی

    فیروز خان نے کنگنا رناوت کو ’چائے‘ یاد دلا دی

    کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کو چائے یاد دلادی۔

    تفصیلات کے مطابق اداکار فیروز خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اداکارہ کنگنا رناوت پر تنقید کرتے ہوئے انہیں پاکستان میں چائے پینے کی دعوت دے دی۔

    اس سے قبل فلم فیئر کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے کنگنا رناوت کی نئی فلم تیجاس کا پوسٹر شیئر کیا گیا جس میں کنگنا بھارتی فضائیہ کی یونیفارم پہنے لڑاکا طیارے کے سامنے کھڑی ہیں۔

    فیروز نے اس پوسٹر پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’نئے لڑاکا طیارے؟ کبھی وقت نکال کر ہمارے ساتھ چائے پینے آئیں۔

    واضح رہے کہ 27 فروری 2019 کو بھارتی پائئلٹ ابھی نندن کو پکڑ کر پاک فضائیہ کی جانب سے چائے پیش کی گئی تھی جسے انہوں نے ٹی از فنٹاسٹک‘ کہہ کر اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔

    فیروز خان کو اس ٹویٹ پر پڑوسی ملک میں موجود لوگوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور نہ ختم ہونے والی بحث چھڑ گئی۔

    اس بحث کا جواب دیتے ہوئے اداکار نے لکھا کہ میں ہمیشہ اس چیز پر لڑتا رہوں گا جو میرے خیال میں ٹھیک ہے، مجھے فرق نہیں پڑتا کوئی کیا سوچتا ہے۔

    یاد رہے کہ 27 فروری کے روز پاک فضائیہ نے بھارتی طیارہ مار گرایا تھا اور پائلٹ ابھی نندن کو حراست میں لے لیا گیا تھا لیکن جذبہ خیرسگالی کے تحت بعدازاں اسے رہا کردیا گیا تھا۔

  • ’بارش کو مذاق نہ سمجھیں‘ شوبز ستارے افسردہ

    ’بارش کو مذاق نہ سمجھیں‘ شوبز ستارے افسردہ

    کراچی میں موسلا دھار بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال دیکھ کر شوبز ستارے بھی افسردہ ہوگئے اور مداحوں کو محفوظ رہنے کی تلقین کی۔

    تفصیلات کے مطابق اداکار فیصل قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ کراچی میں مسلسل بارش ہورہی ہے، حب ڈیم اوور فلو ہوچکا ہے، براہ مہربانی اس بارش کو مذاق نہ سمجھیں اور اپنا اور اپنے لوگوں کا خیال رکھیں۔

    اداکارہ عائزہ خان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر زیادہ بارشوں کے دوران پڑھی جانے والی دعائیں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یا اللہ ہم پر رحم فرما، اللہ ہمیں اپنے حفظ و امان میں رکھے۔‘

    اداکارہ ارمینا خان نے لکھا کہ کراچی سے موصول ہونے والی تصویریں اور ویڈیو دیکھ کر دل ڈوب رہا ہے، کراچی کی صورتحال پریشان کن ہے۔

    اداکار منیب بٹ نے لکھا کہ ’اگر کراچی میں یہی صورتحال رہی تو شہر کو فوج کے نہیں بلکہ نیوی کے حوالے کرنا پڑے گا۔

    واضح رہے کہ کراچی میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی ہے، مسلسل بارشوں کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق ہوگئے اور لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔