Category: انٹرٹینمںٹ

  • حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی بیٹے کے ہمراہ تصویر وائرل

    حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی بیٹے کے ہمراہ تصویر وائرل

    کراچی: اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور نے بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور نے انسٹاگرام پر شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ننھے بیٹے محمد مصطفیٰ عباسی کے ساتھ سیلفی شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    حمزہ کی جانب سے شیئر کی گئی سیلفی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حمزہ اور نیمل خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں ، نیمل خاور سیلفی لے رہی ہیں جبکہ حمزہ نے اپنے خوبصورت سے بیٹے محمد مصطفیٰ کو اٹھایا ہوا ہے ۔

    اس موقع پر نیمل خاور نے لکھا کہ ’وہ اللہ کی بہت شکر گزار ہیں، اداکار حمزہ علی عباسی نے بھی قرآنی آیت کا ترجمہ شیئر کیا اور خدا کا شکر ادا کیا۔

    یاد رہے کہ ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور 25 اگست کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور نکاح کی تقریب انتہائی سادگی سے رکھی گئی تھی، ان کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا گیا تھا۔

    حمزہ علی عباسی نے اپنے گھر آئے ننھے مہمان کی خوشخبری مداحوں کو اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں سنائی تھی۔

    اداکار نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ ’اللہ نے مجھے اور نیمل کو بیٹے محمد مصطفیٰ عباسی کی نعمت سے نوازا ہے۔‘

  • عمران اشرف کی والدہ کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل

    عمران اشرف کی والدہ کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار عمران اشرف نے مداحوں سے والدہ کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اداکار عمران اشرف نے والدہ کی خرابی صحت کے حوالے سے بتاتے ہوئے انسٹاگرام پر لکھا کہ ’والدہ کی صحت خراب ہے براہ مہربانی ان کی صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل عمران اشرف کی جانب سے والدہ کی عظمت بیان کرتے ہوئے پوسٹس شیئر کی گئی تھیں۔

    عمران اشرف کی والدہ کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل

    انہوں نے راولپنڈی میں ارسلان نامی شخص کی اپنی والدہ پر ہاتھ اٹھانے کی ویڈیو کے تناظر میں لکھا تھا کہ ’ماں کا کتنا عجیب اور حسین رشتہ ہے جو بیٹے سے مار کھا کر بھی کہہ رہی ہے کہ میرا بیٹا بہت اچھا تھا بس اپنی اہلیہ کی باتوں میں آگیا۔‘

    عمران اشرف نے لکھا کہ ایک ماں اولاد کی ایک اچھائی دس دفعہ بیان کرتی ہے اور اس سے پیار جتاتی رہتی ہے۔

  • علی ظفر، ٹام کروز کے مشابہ قرار

    علی ظفر، ٹام کروز کے مشابہ قرار

    کراچی: پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار اور اداکار علی ظفر کو ان کے مداح نے ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کے مشابہ قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر کو ان کے ایک مداح نے انہیں شکل و صورت کے لحاظ سے ہالی ووڈ کے سپر اسٹار ٹام کروز سے مشابہ قرار دیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حمزہ سعید نامی صارف نے ٹام کروز اور نکول کڈمین کے ہمراہ لی گئی تصویر کے ساتھ علی ظفر کی تصویر بھی شیئر کی۔

    علی ظفر کے مداح نے انہیں مینشن کرتے ہوئے سوال کیا کہ ’کیا نکول کڈمین کے ہمراہ کھڑے شخص آپ ہیں؟‘

    گلوکار نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’نہیں یار۔‘ علی ظفر نے جواب میں ہنسنے والی ایموجی بھی بنائی جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ ٹام کروز کے مشابہ قرار دئیے جانے پر خوش ہوئے ہیں۔

    علی ظفر اور ٹام کروز کی تصویر کو گلوکار کے مداح خوب پسند کررہے ہیں اور مداح بھی اتفاق کررہے ہیں کہ دونوں اپنی خوبصورتی اور شخصیت میں کافی مماثلت رکھتے ہیں۔

  • اداکار نعمان اعجاز کا مداحوں کو مفید مشورہ

    اداکار نعمان اعجاز کا مداحوں کو مفید مشورہ

    کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار نعمان اعجاز نے تنہائی کا شکار لوگوں کو مزاحیہ مشورہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اداکار نعمان اعجاز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اگر کبھی آپ خود کو تنہا محسوس کریں تو لائٹ بند کریں اور ایک ڈراؤنی فلم دیکھ لیں۔‘

    نعمان اعجاز نے لکھا کہ ’ایسا کرنے کے بعد آپ کو ہمیشہ ایسا محسوس ہوگا کہ جیسے آپ کے پیچھے کوئی کھڑا ہے۔‘

    واضح رہے کہ اداکار نعمان اعجاز اپنی تصویروں کے ساتھ اس سے قبل بھی ایسے ہی مزاحیہ کیپشن لکھ چکے ہیں۔

    مداحوں کی جانب سے بھی اداکار کی جانب سے تصویروں پر ایسے مزاحیہ، فکر انگیز اور دلچسپ کیپشن پڑھ کر ردعمل دیا جاتا ہے۔

    اس سے قبل انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’مجھے پاگلوں سے دوستی کرنا پسند ہے کیونکہ مصیبت میں کوئی سمجھدار ساتھ نہیں دیتا۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    Mujhay pagaloon se dosti kerna pasand ha kyunke musibat mei koi samajdaar saath nahin detta…… Mei pagal houn…..

    A post shared by Naumaan Ijaz (@naumaanijazofficial) on

    اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنے جوابی کمنٹ میں لکھا کہ ’آپ کا کیپشن بہترین ہے۔‘ سینئر اداکارہ میرا جی نے بھی نعمان اعجاز سے اتفاق کیا تھا۔

    پاگلوں سے دوستی کرنا پسند ہے: نعمان اعجاز

  • اداکارہ اشنا شاہ نے ڈاکٹر ماہا کی موت کو قتل قرار دے دیا

    اداکارہ اشنا شاہ نے ڈاکٹر ماہا کی موت کو قتل قرار دے دیا

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے کراچی میں مبینہ طور پر خودکشی کرنے والی ڈاکٹر ماہا کی موت کو قتل قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ اشنا شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ہیش ٹیگ ماہا شاہ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ سر کے پیچھے گولی لگنے کا نشان یہ واضح کرتا ہے کہ ڈاکٹر ماہا نے خودکشی نہیں کی بلکہ یہ ایک قتل ہے۔

    اداکارہ نے لکھا کہ پاکستان میں یہ بات غیرمعمولی ہے کہ کسی بھی عورت کو غیرت کے نام پر یا گھریلو تنازع پر قتل کردیا جائے اور اسے خودکشی کا لبادہ اوڑھا دیا جائے، ایسے میں مقتولہ کو انصاف ملنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا۔

    اشنا شاہ نے لکھا کہ براہ مہربانی اس نوجوان لڑکی کو اس فہرست میں شامل نہ ہونے دیا جائے۔

    واضح رہے کہ فیشن بلاگر ڈاکٹر ماہا شاہ کی موت کی خبر کو خودکشی قرار دیا گیا تھا، ابتدائی رپورٹ کے مطابق انہوں ںے گھر کے واش روم میں خود کو بند کرکے خودکشی کرلی۔

    تاہم اس معاملے نے اس وقت نیا رخ اختیار کیا جب یہ انکشاف ہوا کہ مقتولہ ماہا علی کے سر کے پیچھے سے گولی لگی۔

    ذرائع کے مطابق میرپورخاص کے قریب گروڑ شریف کے گدی نشین کی بیٹی ماہا علی کی تدفین مقامی قبرستان میں کردی گئی ہے اور اس حوالے سے میڈیا نمائندگان نے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی تو گھر کے افراد نے بات کرنے سے انکار کردیا۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل ڈاکٹر ماہا نے خود کو گولی مار کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی تھی، کراچی پولیس اس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے بہت جلد اس حوالے سے اہم انکشافات سامنے آئیں گے۔

  • اداکارہ کبریٰ خان کی انسٹاگرام ویڈیو وائرل

    اداکارہ کبریٰ خان کی انسٹاگرام ویڈیو وائرل

    کراچی: پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان نے لندن میں موجود اپنے گھر میں بچپن کی یاد تازہ کرتے ہوئے جھولا جھولنے کی ویڈیو شیئر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق شوبز انڈسٹری سے جڑی شخصیات مداحوں سے جڑے رہنے کے لیے مختلف تصاویر اوراپنی روزمرہ کی سرگرمیوں کو شیئر کرتی ہیں جس کا مقصد مداحوں کو اپنی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کرنا ہوتا ہے۔

    اداکارہ کبریٰ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں ان جھولوں پر جھولتے ہوئے بڑی ہوئی، موسیقی سنتے اور نہ جانے کون سے خواب دیکھتے ہوئے یہاں گھنٹوں گزارے، اتنے سالوں میں کچھ بھی زیادہ تبدیل نہیں ہوا۔‘

    اداکارہ نے بتایا کہ انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ جس گھر میں انہوں نے بچپن گزارا، وہ بہت زیادہ تبدیل نہیں ہوا ہے، کبریٰ خان نے ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ ’کیا ہم سب اندر سے بچے نہیں ہیں۔‘

    کبریٰ خان کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ کبریٰ خان نے کامیاب مزاحیہ فلم ’جوانی پھر نہیں آنی ٹو‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ وہ متعدد پاکستانی ڈراموں میں بھی کام کرچکی ہیں۔

    اداکارہ کبریٰ خان ہدایت کار ندیم بیگ کی آنے والی مزاحیہ فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔

  • ارطغرل غازی نے 3 پاکستانی خصوصی بچوں کی خواہش پوری کردی

    ارطغرل غازی نے 3 پاکستانی خصوصی بچوں کی خواہش پوری کردی

    کراچی: ترک سیریز ارطغرل غازی سے پاکستان میں مقبول ہونے والے ترکش اداکار اینگین آلتن نے 3 پاکستانی خصوصی بچوں کی خواہش پوری کردی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ترکش اداکار اینگین آلتن نے تین پاکستانی خصوصی بچوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات کرکے ان کی خواہش پوری کردی، میک اے وش فاؤنڈیشن کی جانب سے اینگین آلتن کو دعوت نامہ بھیجا گیا تھا۔

    خصوصی بچوں میں فضا، سدرہ اور سہیل شامل تھے، ارطغرل غازی کو پہلے وش پوری کرنے کے لیے براہ راست کراچی آنا تھا لیکن کرونا کے باعث ارطغرل غازی بچوں سے کراچی میں نہیں مل سکے۔

    کراچی میں ہونے والی تقریب کی میزبانی اداکارہ عائشہ عمر نے کی، تقریب میں ہمایوں سعید ودیگر بھی شریک تھے۔

    اس موقع پر بچوں نے ارطغرل ڈرامے جیسے ملبوسات زیب تن کیے، بچوں کی جانب سے ترک اداکار کو تلوار کا تحفہ بھی دیا گیا جو ترک قونصل جنرل نے ان کی جانب سے وصول کیا۔

    اینگین آلتن نے کہا کہ ’میں پاکستانی شہریوں کی جانب سے ملنے والی محبت پر ان کا شکر گزار ہوں، بہت جلد پاکستان آکر مداحوں سے ملاقات کروں گا۔

    ڈرامے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ارطغرل کردار بہت مشکل ضرور تھا مگر زبردست بھی تھا۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہمایوں سعید نے کہا کہ ارطغرل کی تمام اقساط دیکھی ہیں اور اس کی وجہ اینگین آلتن کی اداکاری ہے جس سے وہ بہت متاثر ہوئے ہیں۔

    واضح رہے کہ ترک ڈرامے ارطغرل غازی نے نشر ہوتے ہی پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ بنائے تھے اور پہلی قسط کے ویوز کا ریکارڈ قائم ہوا جسے اب تک 7 کروڑ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے، یہ پاکستان میں کسی بھی ڈرامے کی ایک قسط کو سب سے زیادہ دیکھے جانے کا ریکارڈ ہے۔

  • اداکارہ مایا علی کا مداحوں کے لیے معنی خیز پیغام

    اداکارہ مایا علی کا مداحوں کے لیے معنی خیز پیغام

    کراچی: پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے لیے معنی خیز پیغام شیئر کیا جسے خوب سراہا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شوبز انڈسٹری سے جڑی شخصیات مداحوں سے جڑے رہنے کے لیے مختلف تصاویر اوراپنی روزمرہ کی سرگرمیوں کو شیئر کرتی ہیں جس کا مقصد مداحوں کو اپنی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کرنا ہوتا ہے۔

    اداکارہ مایا علی آج کل چھٹیاں گزارنے کے لیے ملک کے شمالی علاقہ جات میں موجود ہیں، انہوں نے خوبصورت نظاروں کی تصاویر اور ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔

    مایا علی نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مثبت مستقبل سے متعلق کیپشن میں لکھا کہ ’جن چیزوں کو ہم پیچھے چھوڑ دیتے ہیں ان سے کئی زیادہ بہتر چیزیں ہمیں آگے مل جاتی ہیں۔‘

    اداکارہ کی اس پوسٹ کو پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اور مداحوں کی جانب سے خوب بھی سراہا گیا۔

    مایا علی نے ایک اور تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے عقب میں خوبصورت آسمان اور بادل نظر آرہے ہیں، اس تصویر پر مایا علی کی جانب سے لکھا گیا کہ ’ہمیشہ وہاں جائیں جہاں آپ سب سے بہتر زندگی محسوس کریں۔‘

    View this post on Instagram

    Go where you feel most alive..🏔🏔

    A post shared by Maya Ali (@official_mayaali) on

  • اداکارہ سونیا حسین کی موٹر سائیکل چلانے کی ویڈیو وائرل

    اداکارہ سونیا حسین کی موٹر سائیکل چلانے کی ویڈیو وائرل

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے 73واں جشن آزادی موٹر سائیکل چلا کر منایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں پاکستان کا 73واں جشن آزادی جوش و خروش سے منایا گیا، ہر شخص نے اپنے اپنے انداز میں ملک سے محبت کا اظہار کیا۔

    پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے بھی انوکھے انداز میں آزادی کا جشن منایا اور موٹر سائیکل چلائی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ جینز کے ساتھ سفید رنگ کی شرٹ زیب تن کی ہوئی ہیں اور موٹر سائیکل چلا رہی ہیں۔

    اداکارہ نے ویڈیو اور تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’دل دل پاکستان، جان جان پاکستان۔‘

    سونیا حسین کی جانب سے منفرد انداز میں جشن آزادی منانے پر مداح حیران رہ گئے اور ان کی صلاحیتوں کی تعریف کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ اداکارہ سونیا حسین نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ایسی ہے تنہائی‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، ڈرامے میں اداکار سمیع خان، نادیہ خان، صبا حمید، شہریار زیدی، سیمی پاشا ودیگر بھی موجود تھے۔

  • اداکار سنجے دت کینسر میں مبتلا

    اداکار سنجے دت کینسر میں مبتلا

    ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکار سنجے دت کو پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار سنجے دت پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہوگئے، سنجے دت کا پھیپھڑوں کا سرطان اسٹیج تھری پر ہے۔

    رپورٹ کے مطابق سنجے دت فوری علاج کے لیے امریکا جائیں گے، انہیں کچھ روز قبل طبیعت خرابی پر اسپتال داخل کیا گیا تھا۔

    بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’دوستوں میں علاج کے لیے کام سے دور ہورہا ہوں، علاج کے دوران فیملی اور دوست میرے ساتھ ہوں گے۔‘

    سنجے دت نے کہا کہ گزارش ہے پریشان نہ ہوں، افواہوں پر کان نہ دھریں، سب کی محبت اور دعا سے جلد آپ کے درمیان ہوں گا۔

    واضح رہے کہ سنجے دت کو چند روز قبل سانس لینے میں مشکل اور سینے میں تکلیف کے باعث ممبئی کے لیلا وتی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، ان کا کرونا ٹیسٹ بھی کیا گیا تھا جس کی رپورٹ منفی آئی تھی۔

    سنجے دت کے اسپتال میں داخل ہونے کی خبر سن کر ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔

    بالی ووڈ اداکار کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ میں آپ سب کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ میں بالکل ٹھیک ہوں، اس وقت ڈاکٹرز کی نگرانی میں ہوں اور میرا کرونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔