Category: انٹرٹینمںٹ

  • زندگی ایک بار ملتی ہے اسے بھرپور طریقے سے جینا چاہئے، مایا علی

    زندگی ایک بار ملتی ہے اسے بھرپور طریقے سے جینا چاہئے، مایا علی

    کراچی: پاکستان فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے کہا ہے کہ زندگی ایک بار ملتی ہے، اسے بھرپور طریقے سے جینا چاہئے.

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ مایا علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گزشتہ ماہ ان کی زندگی میں‌ بہت کچھ حیرت انگیز اور بالکل غیر اتفاقی طور پر ہوا.

    مایا علی نے لکھا کہ اس عرصے میں زندگی نے انہیں بہت کچھ سکھایا اور بہت سے چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور انہیں قبول کرنے کا حوصلہ ملا.

    اداکارہ نے کہا کہ میں ان تمام لوگوں‌ کی شکر گزار ہوں جو میرے ساتھ اس مشکل وقت میں کھڑے رہے اور جنہوں نے مجھے دعاوں میں یاد رکھا.

    مایا علی نے کہا کہ خاص طور پر میں‌ گھر والوں‌ اور مداحوں کی شکر گزار ہوں‌ جو میرے چہرے پر دوبارہ مسکراہٹ لے کر آئے.

    اداکارہ نے مداحوں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مشورہ دیا اور نصیحت کی کہ زندگی ایک بار ملتی ہے جسے بھرپور طریقے سے جینا چاہئے.

  • اداکارعدنان صدیقی کی بچپن کی تصویر وائرل

    اداکارعدنان صدیقی کی بچپن کی تصویر وائرل

    کراچی: معروف پاکستانی اداکار عدنان صدیقی کی بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے بچپن کی یادگار تصویر شیئر کی جو وائرل ہوگئی۔

    عدنان صدیقی نے لکھا کہ اس البم کا میرے ساتھ ہونا گویا بچپن کا میری زندگی میں لوٹ آنے کے مترادف ہے، اس البم کو دیکھتے ہوئے بہت سی پرانی یادیں ملی ہیں جن میں سے ایک میں اپنے والد کی کہانی آپ کے ساتھ شیئر کرنا چاہتا ہوں۔

    انہوں نے بتایا کہ ان کے والدین تقسیم ہند کے بعد یوپی سے پاکستان ہجرت کرکے پہنچے، والد ہمیشہ بھارت کی اور اپنے بچپن کی باتیں کیا کرتے تھے تو ہم ان سے کہتے تھے کہ آپ کو یہاں آئے عرصہ بیت گیا لیکن آپ پھر بھی بھارت کی باتیں کرتے ہیں۔

    View this post on Instagram

    Having this album again with me is like visiting my childhood lane again! Found so many old pictures and cherished them. Let me share one of the stories of my dad with you all. Papa used to talk a lot about India, as my parents migrated from India UP to Pakistan. I would often tell him; “Aap apni zindagi ka zyaada hissa Pakistan main bita chukey hain, toh aap India ko kyun itna yaad kartey hain? His reply was; “Jis jagah pe aap ka bachpan guzra hota hai woh jagah nahi bhulai jaati, aur mera bachpan India main guzra hai.” And he added on, that people from Pakistan who have now migrated to India, I’m sure would also remember parts of Pakistan they spent their childhood in and would talk about it to their children the way I do with you all. It made sense to me when I started reminiscing about my childhood while crossing the old house we lived in- Defence phase 1, Sunset Boulevard, Karachi. All the memories flush back in my mind- Ammi planting palm trees, me counting the red government buses (17-A) go by from the terrace, the lilac colour walls of the room I shared with my sisters, the round staircase, the grills on the terrace and garden area, papaya tree in the backyard in front of the kitchen, playing hide and seek with my siblings in the garden… and so many more fond memories. Here’s some nostalgia from the old house. 1- baby me in Lahore, Zaman Park. 2- I was very fond of dressing up as a cowboy as a kid, so my father got this outfit for me from London which I’m wearing in picture. 3- Also seen standing with my younger sister Ayesha, who’s now a mother of 3 amazing kids. The pictures have been taken by my eldest sister. 4- Posing with my cousins, where I resemble Zayd sahib lot. 5- Eid outfit- clearly remember I didn’t like what I was made to wear. 6- Oh, and apparently I got a certificate at school too. 🤪 Convent of Jesus and Mary School. . . . . #adnansiddiqui #actor #childhood #memories #pakistan #lahore #karachi #nostalgia #oldhouse #siblings #school #eid #outfit #live #life #pictures #instaphotos #cousins #london #buses #lilac #palmtrees #papaya #hidenseek #India #up #photography #father #son #conversation

    A post shared by Adnan Siddiqui (@adnansid1) on

    عدنان صدیقی نے لکھا کہ اس شکوے کے جواب میں ان کے والد کا جواب انتہائی پراثر ہوتا تھا جو آج تک نہیں بھلا سکا۔

    اداکار نے بتایا کہ والد کہا کرتے تھے کہ پاکستان سے جو لوگ بھارت گئے ہیں وہ بھی پاکستان کو یاد کرتے ہوں گے، جہاں انہوں نے اپنا بچپن گزارا ہوگا اور وہ بھی اپنے بچپن کے قصے اپنے بچوں کو سناتے ہوں گے۔

    عدنان صدیقی نے کہا کہ انہیں اپنے والد کی بات کی اب سمجھ آئی ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ انسان اپنے بچپن کی باتیں اور جگہ کو کبھی بھی نہیں بھول سکتا۔

  • کیا صبا قمر نے گلوکار بلال سعید سے شادی کرلی؟

    کیا صبا قمر نے گلوکار بلال سعید سے شادی کرلی؟

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی جس پر مداح حیران رہ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں، صبا قمر خوبصورت فوٹو شوٹ اور کام سے متعلق تصویریں مداحوں سے شیئر کرتی رہتی ہیں۔

    صبا قمر کی جانب سے شیئر کی گئی ان تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بھی خوب سراہا جاتا ہے۔

    اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی جس میں وہ گلوکار بلال سعید کے ہمراہ مسجد کے سامنے کھڑی ہیں، کیپشن میں صبا نے لکھا کہ ’قبول ہے۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    Qubool hai @bilalsaeed_music

    A post shared by (@sabaqamarzaman) on

    گلوکار بلال سعید نے بھی یہی تصویر اسی کیپشن کے ساتھ شیئر کی جس میں لکھا تھا ’قبول ہے۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    Qubool hai @sabaqamarzaman

    A post shared by Bilal Saeed (@bilalsaeed_music) on

    صبا قمر کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور مداحوں نے انہیں شادی کی مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع کردیا، ماڈل نادیہ حسین نے بھی صبا کو مبارک باد دی اور لکھا کہ ’امید کرتی ہوں میں غلط نہیں ہوں۔‘

    بعدازاں صبا قمر نے پوسٹ کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ’وہ بلال سعید کے ساتھ بطور ہدایت کام کریں گی اور یہ تصویر ان کے آنے والے میوزک ویڈیو کی ہے۔‘ آپ لوگوں کے لیے چھوٹا سا سرپرائز جلد آنے والا ہے۔‘

    واضح رہے کہ بلال سعید کی شادی جیا بلال سے ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا احد بلال ہے۔

  • شوبز ستاروں کی مداحوں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد

    شوبز ستاروں کی مداحوں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد

    کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے فنکاروں کی جانب سے مداحوں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی گئی ہے اور ساتھ ہی عید الاضحیٰ سادگی سے منانے کا مشورہ بھی دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق رواں سال عید الاضحیٰ کرونا کے باعث سادگی سے منائی جارہی ہے اور شوبز انڈسٹری کے معروف اداکاروں کی جانب سے بھی مداحوں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد کے ساتھ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    اداکارہ صبا قمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پرستاروں کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کی اداکارہ عائزہ خان نے بھی مداحوں کو عید مبارک کا پیغام دیا۔


    اداکار ہمایوں سعید کی جانب سے عوام کو سادگی سے عید منانے کا پیغام دیا گیا۔

    اداکارہ ماورا حسین نے بھی اپنے چاہنے والوں اور تمام مسلمانوں کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد کے ساتھ محبت بانٹنے کا پیغام دیا گیا۔

    اداکار یاسر حسین نے اہلیہ اقرا عزیز کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو عید کی مبارک باد دی۔

  • علی ظفر کی صدر عارف علوی سے مدد کی اپیل

    علی ظفر کی صدر عارف علوی سے مدد کی اپیل

    اسلام آباد: معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر نے صدر مملکت عارف علوی سے مدد کی اپیل کردی.

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے صدرپاکستان سےمیوزیشن،ٹیکنیشنز،پرفارمنگ آرٹس کے لیے  مدد کی اپیل کی ہے.

    علی ظفر کا کہنا ہے کہ کرونا کی وجہ سے پرفارمنگ آرٹس کا شعبہ بند ہوچکا ہے، تمام میوزیشنز، ٹیک نیشن اور اس شعبہ سے وابستہ افراد بے روزگار ہوگئے ہیں.

    انہوں‌ نے کہا کہ آرٹسٹ ویلفیئر فنڈزایک ارب روپے کرنے پرصدرپاکستان عارف علوی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، وزیراعظم سے اپیل ہے کہ مشکل وقت میں‌یہ بجٹ ان لوگوں‌ میں‌ تقسیم کیا جائے.

    واضح‌ رہے کہ کرونا وائرس کے باعث سنیما گھر بند ہیں‌، اسٹیج اداکار کی شوز نہ ہونے کی وجہ سے مالی پریشانیوں‌ کا شکار ہیں.

    مزید پڑھیں: گلوکار علی ظفر کا فنکاروں کی مدد کا اعلان

    اس سے قبلگلوکار علی ظفر نے کراچی آرٹس کونسل کے ساتھ مل کر فنکاروں کی مدد کا اعلان کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث فنکار، موسیقار اور ٹیکنیشنز مالی مشکلات کا شکار ہیں۔

    علی ظفر کا کہنا تھا کہ  کراچی آرٹس کونسل اور علی ظفر فاؤنڈیشن مل کر مستحق فنکاروں کی مدد کریں گے۔

    گلوکار کا کہنا تھا کہ  میری فاؤنڈیشن پنجاب میں کئی ہفتوں سے موسیقاروں کو کھانا بھجوا رہی ہے اب ہم نے ایک اور فلاحی تنظیم کے ساتھ مل کر اہم اقدام اٹھایا ہے کہ اب موبائل فون کے ذریعے گھر بیٹھے ان افراد کو پیسے پہنچائے جارہے ہیں۔

    انہوں نے بتایاتھا کہ  کراچی میں آرٹس کونسل بہت اچھا کام کررہی ہے،علی ظفر فاؤنڈیشن اور ایک اور فلاحی تنظیم نے مل کر کراچی کے فنکاروں کا ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کردیا ہے، ضرورت مند موسیقار، ٹیکنیشنز اور آرٹسٹ کی مدد کی جائے گی۔

    علی ظفر نے بجٹ میں آرٹسٹ ویلفیئر فنڈ میں اضافے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپیل کی تھی کہ  آپ فوری طور پر اس فنڈ کا اجرا کریں اور فاؤنڈیشن یا کسی بھی طرح مل کر ایک سسٹم بنالیں تاکہ گھر بیٹھے کرونا سے متاثرہ فنکاروں کی فوری مدد کی جاسکے۔

  • میرا دل میرا دشمن، ’’ماضی کا سچ سامنے آنے پر ہکا بکاہ رہ گئیں‘‘

    میرا دل میرا دشمن، ’’ماضی کا سچ سامنے آنے پر ہکا بکاہ رہ گئیں‘‘

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ ماضی کا سچ سامنے آنے پر ہکا بکاہ رہ گئیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیے جانے والے ڈرامے ’میرا دل میرا دشمن‘ اختتام کی جانب گامزن ہے، اداکارہ علیزے شاہ، یاسر نواز، نعمان سمیع کی جاندار اداکاری نے ڈرامے میں چار چاند لگادئیے ہیں اور مداحوں کی جانب سے اسے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

    آج رات نشر کی جانے والی قسط میں یہ دکھایا جائے گا کہ نعمان سمیع (شاہ میر) کی بہن جس نے گھر سے بھاگ کر شادی کی تھی وہ پریشان ہے اور اس کے والد اپنی بیٹی کو جان سے مارنے پر تلے ہوئے ہیں جبکہ ان کا شوہر فراڈ کے کیس میں قید کی سزا بھگت رہا ہے۔

    ادھر مائرہ (علیزے شاہ) کی بھابھی شاہینہ ان کے گھر پہنچ جاتی ہے اور مائرہ کو دھمکاتی ہے کہ اگر وہ اسے پیسے نہیں دے گی تو وہ شاہ میر اور اس کی محبت کی داستان گھر میں سب کو بتادے گی۔

    شاہینہ ابھی یہ بات کررہی ہوتی ہے کہ شاہ مایر کی والدہ جو مائرہ کے پیچھے لگی رہتی ہیں وہ سب کچھ سن لیتی ہیں اور مائرہ اور شاہ میر کی محبت کا بھانڈا پھوٹ جاتا ہے۔

    ڈرامے کی آخری قسط میں کیا مائرہ اور شاہ میر ایک ہوجائیں گے، کیا شاہ میر عائشہ کو چھوڑ دے گا اور عائشہ اپنے شوہر اور مائرہ کے تعلقات کے بارے میں جان کر اس کے ساتھ کیسا رویہ اختیار کرے گی، کیا عائشہ کے والد مائرہ کو گولی ماردیں گے یہ سب کچھ جاننے کے لیے دیکھتے رہی ’میرا دل میرا دشمن‘ ہر جمعرات کی رات 8 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔

  • لوگ کیا کہیں‌ گے، پھانسی کے سین کے دوران کیا ہوا تھا؟ اعجاز اسلم کا انکشاف

    لوگ کیا کہیں‌ گے، پھانسی کے سین کے دوران کیا ہوا تھا؟ اعجاز اسلم کا انکشاف

    کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کا نیا ڈرامہ سیریل لوگ کیا کہیں گے مداحوں‌ کوبھا گیا، شائقین کی جانب سے ڈرامہ کو پسند کیا جارہا ہے.

    اے آر وائی ڈیجیٹل کی جانب سے اپنے ناظرین کے نئے ڈرامے نشر کیے جارہے ہیں‌ جن کو مداح‌ پسند کررہے ہیں‌ اور ان میں‌ ہی سے ایک ڈرامہ لوگ کیا کہیں‌گے ہیں‌ جس میں‌ اداکار اعجاز اسلم، فیصل قریشی، صحیفا جبار نے مرکزی کردار اداکیا ہے.

    ڈرامے کی شروع کی اقساط میں‌ دودوستوں‌ کودکھایا کیا گیا ہے، اعجاز اسلم بہت ہی شاہ خرچ ہوتے ہیں‌ اور اپنی بیوی اور بیٹی کی ہر خواش پوری کرتے ہیں ماں‌ کی جانب سے سمجھانے کے باوجود ان کے اس طرز عمل میں‌ تبدیلی نہیں‌ آتی اورنتیجہ یہ نکلتا ہے کہ وہ اپنی نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں.

    بعدازاں وہ مایوسی کا شکار ہوکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیتے ہیں، لیکن اداکار اعجاز اسلم نے ندا یاسر کے مارننگ شو میں انکشاف کیا کہ ’دوران شوٹنگ پھانسی لگنے کی اداکاری کے دوران رسی ٹوٹ گئی اور پھندا مزید ٹائٹ ہوگیا تھاا اور ان کا گلے پر بھی نشان پڑ گیا تھا، اعجاز اسلم کے مطابق تھوڑی دیر کے لیے شوٹنگ روک دی گئی تھی  اور یہ سارا قصہ انہوں نے اپنے گھر پر بھی نہیں بتایا اور مجھے  ٹھیک ہونے میں تین سے چار ماہ لگے تھے۔

    فیصل قریشی جوان کے دوست ہوتے ہیں‌ وہ انہیں‌ تسلیاں‌ دیتے ہیں‌ اور کہتے ہیں‌ کہی پریشان نہ ہو کوئی نہ کوئی جاب مل ہی جائے گی اور کسی بھی چیز کی ضرورت ہو تو بلاجھجک بول لینا ہم بچپن کے دوست ہیں کوئی تکلف کی بات نہیں‌ہے.

    اعجاز اسلم کی اہلیہ صحیفا عباس جعفری بھی نوکری چھوٹنے پر پریشان ہوجاتی ہیں‌کیونکہ انہیں‌ اور شوہر دونوں‌ کو ہی بچوں‌ کے اسکول کی فیس، گاڑی کی قسط اور گھر کے اخراجات کی فکر ستارہی ہوتی ہے.

    فیصل قریشی کو اعجاز اسلم کے برعکس سادہ انسان دکھایا گیا ہے لیکن اعجاز اسلم سڑک پر پیدل چل رہے ہوتے ہیں‌ اور فیصل قریشی گاڑی سے اترکر ان کی مدد کرنے کو کہتے ہیں‌ لیکن اعجاز اسلم ان کی مدد لینے سے انکار کردیتے ہیں‌.

    ڈرامے کے گانے کو بھی مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے جس کے بول یہ ہیں‌میرے خدا بتا دے کہاں‌ جاوں‌ دکھتا نہیں‌ کوئی رستہ، ڈرامے میں‌ دیکھتے ہیں‌ آگے کیا موڑ آتا ہے کیا دو دوست لڑائی جھگڑے پر اتر آئیں‌ گے یا اعجاز اسلم کو کوئی اچھی نوکری مل جائے گی یا وہ نوکری نہ ملنے پر خودکشی کرلیں‌ گے اور ان کی اہلیہ بچوں‌ کو کسی قابل بنانے کی خاطر نوکری کرنے پر مجبور ہوں‌ گی؟ لوگ کیا کہیں‌ گے ہر ہفتے کی رات آٹھ بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر دیکھنا نہ بھولیں۔

  • ارطغرل غازی کے ’’ترگت الپ‘‘ سے کرینگے وسیم بادامی ’معصومانہ سوالات‘

    ارطغرل غازی کے ’’ترگت الپ‘‘ سے کرینگے وسیم بادامی ’معصومانہ سوالات‘

    کراچی: ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی کے مشہور اداکار ‘ترگت الپ‘ بڑی عید پر وسیم بادامی کے پروگرام میں شرکت کریں گے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اے آر وائی نیوز اور ڈیجیٹل عید الاضحیٰ کے موقع پر ناظرین کے لیے نت نئے مزاحیہ پروگرام اور ٹیلی فلمز نشر کی جائیں گی اور کچھ پروگرامز میں مشہور شخصیات کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

    ترک ڈرامے ارطغرل کے مشہور کردار ترگت الپ بھی عید الاضحیٰ کے اسپیشل شو میں وسیم بادامی کے معصومانہ سوالات کے جوابات دیں گے۔

    پروگرام میں ترغب الپ کے علاوہ اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی بطور میزبان اور معروف گلوکار فخر عالم بھی شرکت کریں گے۔

    ترگت الپ کا اصل نام جنگیز جوشتون ہے انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’السلام و علیکم پاکستان میں ہوں جنگیز جوشتون، میں بہت جلد آپ کے درمیان ہوں گا پھر ملاقات ہوگی، شکریہ۔ میرے ہمراہ شاہد خان آفریدی اور وسیم بادامی کے ساتھ ہوں گا۔

    شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ’اس عید کے موقع پر میں اور وسیم بادامی مہمان جنگیز جوشتون کے ہمراہ ہوں گے،واضح رہے کہ وسیم بادامی کا پروگرام عید کے تیسرے روز رات 11 بجکر 03 منٹ پر ’اے آر وائی نیوز‘ پر نشر کیا جائے گا۔

  • کینسر کو شکست، ’’فائٹنگ ننجا‘‘ اداکارہ نادیہ جمیل

    کینسر کو شکست، ’’فائٹنگ ننجا‘‘ اداکارہ نادیہ جمیل

    لندن: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نادیہ جمیل نے بریسٹ کینسر کو شکست دے دی اور وہ گھر منتقل ہوگئی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ نادیہ جمیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کی اور بتایا کہ انہوں نے کینسر کو شکست دے دی ہے، نادیہ نے کیپشن لکھا کہ ’کینسر فائٹنگ ننجا۔‘‘

    نادیہ جمیل نے ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے تمام چاہنے والوں کی نیک تمناؤں اور دُعائیہ پیغامات کے لیے شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ ’آپ سب کی میرے لیے بے انتہا محبت، تبصرے اور حمایتی الفاظ ہمیشہ مجھے خوش کردیتے ہیں۔‘

    اداکارہ نے لکھا کہ ’میں اپنے چاہنے والوں کے تمام پیغامات پڑھتی ہوں اور پھر آنکھوں میں خوشی کے آنسو لیے مُسکرا دیتی ہوں۔‘

    اُنہوں نے لکھا کہ ’میں آپ میں سے ہر ایک کو انفرادی طور پر جواب نہیں دے سکتی ہوں لیکن میرے تمام چاہنے والوں نے مجھے اُمید اور طاقت دی ہے اور میرے مشکل وقت میں مجھے بااختیار بنایا ہے۔‘

    واضح رہے کہ رواں سال بریسٹ کینسر کا شکار ہونے والی نادیہ جمیل نے گزشتہ دنوں ہی اپنے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے بتایا تھا کہ وہ بریسٹ کینسر کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

    یاد رہے کہ اداکارہ بریسٹ کینسر میں مبتلا ہوگئی تھیں اور لندن کے اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

  • لاک ڈاؤن، مالی پریشانی میں مبتلا اداکار انتقال کرگئے

    لاک ڈاؤن، مالی پریشانی میں مبتلا اداکار انتقال کرگئے

    کراچی: ٹی وی پروگرامز میں عمران خان کی ڈمی کا کردار ادا کرنے والے فرخ شاہ انتقال کرگئے، وہ لاک ڈاؤن کے باعث مالی پریشانی میں مبتلا تھے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مختلف ٹی وی شوز میں وزیراعظم عمران خان کی آواز میں نقل اتارنے والے اداکار فرخ شاہ انتقال کرگئے۔

    اداکار کے بیٹے نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ والد صاحب کو آج صبح دل کا دورہ پڑا تھا۔

    ان کے بیٹے کے مطابق دل کی تکلیف پر اسپتال لے جارہے تھے کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

    فرخ شاہ کے بیٹے کا کہنا ہے کہ والد لاک ڈاؤن کے باعث تھیٹر بند ہونے کی وجہ سے پریشان تھے اور مالی معاملات میں بھی پریشانی کا سامنا تھا۔

    ان کے بیٹے کے مطابق وہ دو روز قبل ہونے والے فنکاروں کے احتجاج میں بھی شریک ہوئے جبکہ نجی ٹی وی کے عید اسپیشل شو کی ریکارڈنگ میں بھی حصہ لیا تھا۔

    فرخ شاہ کے انتقال پر مداحوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔