Category: انٹرٹینمںٹ

  • پب جی گیم پر پابندی، اداکار فیروز خان بول پڑے

    پب جی گیم پر پابندی، اداکار فیروز خان بول پڑے

    لاہور: آن لائن ویڈیو گیم پب جی پر پی ٹی اے کی جانب سے پابندی عائد کرنے کے بعد اداکار فیروز خان بھی بول پڑے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکار فیروز خان نے پب جی گیم پر پابندی عائد کیے جانے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں گیم پر پابندی کے خلاف آواز اٹھا دی۔

    اداکار نے لکھا کہ ’مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا کہ حکومت کو مشورہ کون دے رہا ہے، یہاں آورہ کتوں کو قتل کیا جاتا ہے، اور بلیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے پھر پب جی گیم پر پابندی۔۔۔

    فیروز خان نے لکھا کہ ’میں سوچ رہا ہوں کہ حکومت زندگی کے بنیادی تحفظ کی جیسی چیزوں کے بارے میں زیادہ جوابدہ ہوگی ۔

    مزید پڑھیں: چئیر مین پی ٹی اے کا ‘آن لائن ویڈیو گیم پب جی’ کھولنے سے متعلق اہم بیان

    اس سے قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پابندی اور ریگولیشن کے معاملے پر چئیرمین پی ٹی اے عامر عظیم سے یوٹیوب ولاگرز کی ملاقات ہوئی، وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے سوشل میڈیا ارسلان خالد بھی شریک ہوئے، ملاقات میں سوشل میڈیا سے متعلق مجوزہ قوانین اور رولز پر مشاورت کی گئی۔

    چئیر مین پی ٹی اے جنرل ر عامر عظیم نے کہا پب جی گیم فوری طور پر کھولے جانے کا فی الحال امکان نہیں، کیونکہ پب جی انتظامیہ کی جانب سے حکومت پاکستان سے تعاون نہیں کیا جا رہا، پب جی انتظامیہ نے جواب نہ دیا تو پابندی برقرار رہے گی۔

    چئیر مین پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ یوٹیوب کے حوالے سے اعلی عدلیہ نے صرف تحفظات کا اظہار کیا جو درست تھا، اعلی عدلیہ نے یوٹیوب بند کرنے کا حکم نہیں دیا، عدالت کی واضح ہدایات کے باوجود یوٹیوب انتظامیہ نے موثر تعاون نہیں کیا۔

  • ایشوریا رائے کی  بیٹی کی کرونا رپورٹ آگئی

    ایشوریا رائے کی بیٹی کی کرونا رپورٹ آگئی

    ممبئی: بالی ووڈ‌ اداکارہ ایشوریا رائے بچن کی بیٹی آرادھیا بچن کی کرونا رپورٹ آگئی.

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اسٹار ابھیشک بچن اور ایشوریا رائے کی بیٹی آرادھیا بچن نے کرونا وائرس کو شکست دے دی، آرادھیا کی کرونا رپورٹ منفی آگئی.

    واضح رہے کہ چند روز قبل بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن ان کے بیٹے ابھیشک بچن ، ابھیشک کی اہلیہ ایشوریارائے بچن اور بیٹی آرادھیا بچن کرونا وائرس میں‌ مبتلا ہوگئے تھے.


    بیٹی کے صحت یاب ہونے پر ابھیشک بچن ان کی اہلیہ ایشوریا رائے نے مداحوں کی جانب سے صحت یابی کی دعا کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے.

    ابھیشک، ایشوریا کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے صحتیابی کے بعد آرادھیا کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا اور وہ اب گھر میں موجود ہیں جبکہ امیتابھ بچن تاحال اسپتال میں زیر علاج ہیں.

    واضح رہے کہ 12 جولائی کو بالی ووڈ‌اسٹارز کا کرونا پازیٹو ہوگئے تھے، ایشوریا اور آرادھیا بچن گھر میں‌ قرنطینہ تھیں‌ جبکہ ابھیشک اور ان کے والد امیتابھ بچن ناناوتی اسپتال میں‌ زیر علاج ہیں.

    امیتابھ بچن کے مداحوں اور بالی ووڈ فنکاروں کی جانب سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں‌کی گئی تھیں.

    یاد رہے کہ بھارت میں‌ کرونا وائرس کی صورتحال ابتر ہے، نئی دہلی کے شہری کرونا سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں‌، بھارت میں کرونا سے ہلاک افراد کی تعداد 33 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے، اور لاکھوں لوگوں میں‌ وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے.

  • ’’میں مجرم ہوں، سزا آپ کیوں بھگت رہے ہیں؟‘‘

    ’’میں مجرم ہوں، سزا آپ کیوں بھگت رہے ہیں؟‘‘

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان ڈرامہ سیریل ’عشقیہ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں ان کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’عشقیہ‘ میں اداکارہ رمشا خان (حمنہ) نامی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہوں، ڈرامے کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے، ہانیا عامر اور رمشا اور فیروز خان کی جاندار اداکاری کی سبب ڈرامہ شہرت کی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔

    ڈرامہ کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو متوسط طبقے سے تعلق رکھتی ہے اور یونیورسٹی میں اپنے دوست حمزہ (فیروز خان) سے محبت کرنے لگتی ہے لیکن والد (شبیر جان) کی خواہش پر محبت کو قربان کردیتی ہے اور والد کی مرضی سے عظیم (گوہر رشید) سے شادی کرلیتی ہے۔

    حمنہ کا یہ اقدام حمزہ کو ایک آنکھ نہیں بھاتا اور وہ اس سے بدلہ لینے کی تھان لیتا ہے، حمزہ کے ذہن میں حمنہ کی بے وفائی کو لے کر کئی سوال اٹھتے ہیں اور وہ اس سے بدلہ لینے کے لیے اس کی چھوٹی بہن رومی سے شادی کرلیتا ہے۔

    رومی اپنی بہن اور شوہر کی محبت سے لاعلم ہوتی ہے لیکن عظیم کو حمزہ کے بارے میں سب کچھ پتا چل جاتا ہے اور اپنی بیوی سے روٹھ جاتا ہے تو حمنہ کہتی ہے کہ میں آپ اور رومی کی مجرم ہوں تو سزا آپ کیوں کاٹ رہے ہیں، میں رومی کا جاکر سب کچھ سچ بتادوں گی۔

    ادھر حمزہ کی کزن کو جب حمزہ کو یہ اطلاع ملتی ہے کہ حمزہ اور رومی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے وہ جل جاتی ہے، اس خوشی کی خبر پر حمنہ کا ردعمل بھی حیران ہوتا ہے۔

    عظیم حمنہ کو خبردار کرتا ہے کہ رومی اور اس کے ہونے والے بچے کو اگر کوئی بھی نقصان پہنچا تو میں اپنے ہاتھوں سے سب کچھ برباد کردوں گا۔

    حمزہ کی کزن رومی کو سب بتادیتی ہے کہ چار سال پہلے حمنہ اور حمزہ یونیورسٹی میں ساتھ پڑھتے تھے اور دونوں ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے، رومی سے یہ سب برداشت نہیں ہوتا اور اس کی کزن کو تھپڑ جڑ دیتی ہے، وہ کہتی ہے بہتر ہوتا کہ تم یہ تھپڑ حمنہ کے منہ پر مارتیں۔

    رومی آنے والی 26ویں قسط میں اپنی بہن حمنہ سے سوال کرے گی تم کتنے سال سے جانتی ہوں حمزہ کو جس پر حمنہ خاموش رہ جاتی ہے، دیکھنا یہ ہے کہ کیا دونوں بہنوں کے درمیان تلخیاں بڑھ جائیں گی یا حمنہ کے دکھ کو سمجھ پائے گی رومیسا اور حمزہ کو کیا معاف کرے گی رومیسا، یہ سب جاننے کے لیے دیکھئے عشقیہ صرف اے آر وائی ڈیجیٹل پر ہر پیر کی رات 8 بجے۔

  • ارطغرل غازی کے فنکار ’آیا صوفیا‘ پہنچ گئے، تصاویر وائرل

    ارطغرل غازی کے فنکار ’آیا صوفیا‘ پہنچ گئے، تصاویر وائرل

    استنبول: ترک ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی کی کاسٹ کے متعدد اداکار آیا صوفیا پہنچ گئے جس کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ارطغرل کے اداکاروں نے آیا صوفیا کے دورے کی تصاویر شیئر کردی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    سیل ال کی جانب سے آیا صوفیا مسجد میں لی گئیں خوبصورت تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیں اور لکھا کہ ’اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔‘

    View this post on Instagram

    Kızıl Elmamızın ilk durağı Kılıç Hakkımız AYASOFYA Artık AYASOFYA-i KEBİR CAMİİ . İnşallah Sıradaki İstikâmet Özgür MESCİDİ AKSÂ (KUDÜS) olsun Rabbim . Amin 🤲🏻🇹🇷🕌☝🏻 ( 24 Temmuz 2020 Cuma Namazı ) ⁦‪#AyasofyaKebirCamiiSerifi‬⁩ ⁦‪#hagiasophia‬⁩ ⁦‪#ayasofyacamii‬⁩ ⁦‪#i̇stanbul‬⁩ ⁦‪#RecepTayyipErdoğan‬⁩ ⁦‪#turkiye‬⁩ ⁦‪#islamic‬⁩ ⁦‪#muslim‬⁩ ⁦‪#pakistan‬⁩ ⁦‪#karachi‬⁩ ⁦‪#lahore‬⁩ ⁦‪#india‬⁩ ⁦‪#qatar‬⁩ ⁦‪#indonesia‬⁩ ⁦‪#malaysia‬⁩ ⁦‪#palestine‬⁩ ⁦‪#filistin‬⁩ ⁦‪#usa‬⁩ ⁦‪#greece‬⁩ ⁦‪#Ayasofya‬⁩ ⁦‪#lozan‬⁩ ⁦‪#HayırlıCumalar‬⁩ ⁦‪#Κεχριες‬⁩ ⁧‫#يوم_الجمعة‬⁩

    A post shared by Celal AL (@celalall) on

    ارطغرل کے سیزن تھری اور فور میں اصلیحان خاتون کا اہم کردار ادا کرنے والی گلسم علی نے بھی تاریخی مسجد آیا صوفیا کا دورہ کیا۔

    گلسم علی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ترک صدر رجب طیب اردوان کے علاوہ ترکی کی دیگر سیاسی شخصیات نے بھی آیا صوفیہ میں نماز جمعہ ادا کی تھی، نماز کی ادائیگی کے لیے ناصرف آیا صوفیہ مسجد کے اندر بلکہ باہر بھی لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی، ایک اطلاع کے مطابق نماز جمعہ کے لیے لوگ صبح سویرے سے جمع ہونا شروع ہوگئے تھے۔

    رواں ماہ ترکی کے صدر نے استنبول کی تاریخی اہمیت کی حامل عمارت آیا صوفیا کو مسجد میں تبدیل کرنے کے حکم نامے پر دستخط کیے تھے۔

    اردوان نے یونیسکو کے عالمی تاریخی ورثے میں شامل اس مقام کو دوبارہ مسجد میں تبدیل کرنے کی تجویز دی تھی، آیا صوفیا مسیحی بازنطینی اور مسلمان سلطنت عثمانیہ دونوں کے لیے بنیاددی اہمیت کی حامل رہی ہے۔

  • شعیب اور ثانیا کے بیٹے کی دلکش ویڈیو وائرل

    شعیب اور ثانیا کے بیٹے کی دلکش ویڈیو وائرل

    نئی دہلی: قومی کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان مرزا ملک کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اذہان مرزا ملک رقص کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں، انہوں نے کیپشن لکھا کہ ’بیڈ پر سونے سے پہلے رقص سے بہتر کچھ نہیں۔‘

    View this post on Instagram

    Nothing like dancing before bed 😏👶🏽🍼

    A post shared by Izhaan Mirza Malik (@izhaan.mirzamalik) on

    واضح رہے کہ اس سے قبل ثانیہ مرزا اور ان کے بیٹے اذہان مرزا ملک کرونا کے باعث قرنطینہ میں تھے اور شعیب ملک بھی سیالکوٹ میں ازخود تنہائی اختیار کی ہوئی تھی۔

    شعیب ملک پانچ ماہ سے اپنی فیملی سے دور تھے جس کے بعد انہوں نے پی سی بی خصوصی درخواست کی تھی کہ وہ دورہ انگلینڈ سے قبل اپنی اہلیہ اور بچے کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔

    ان دنوں شعیب ملک انگلینڈ میں قومی ٹیم کے ساتھ موجود ہیں جہاں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوینٹی میچز میں مدمقابل ہوں گی۔

  • راحت فتح علی کا نیا گانا ’’غمِ عاشقی‘‘ چاند رات کو ریلیز ہوگا

    راحت فتح علی کا نیا گانا ’’غمِ عاشقی‘‘ چاند رات کو ریلیز ہوگا

    کراچی: لیجنڈری گلوکار راحت فتح علی خان کا نیا گانا ’’غمِ عاشقی‘ چاند رات کو ریلیز ہوگا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی لیجنڈری گلوکار راحت فتح علی خان عید سے قبل عوام کو تحفہ دے رہے ہیں جو گانے کی صورت میں ہے۔

    راحت فتح علی کا نیا گانا غمِ عاشقی چاند رات کو ریلیز ہوگا جو پروین شاکر کی غزل سے لیا گیا ہے، گانے کو راحت فتح علی خان نے اپنے مخصوص متاثر کن انداز میں گایا ہے۔

    معروف گلوکارہ پروین شاکر کی غزل غمِ عاشقی کے بول یہ ہیں۔

    کبھی رُک گئے کبھی چل دئیے کبھی چلتے چلتے بھٹک گئے
    یوں ہی عمر ساری گُزار دی یوں ہی زندگی کے ستم سہے
    کبھی نیند میں کبھی ہوش میں تو جہاں ملا تجھے دیکھ کر
    نا نظر ملی نا زباں ملی یوں ہی سر جُھکا کے گزر گئے
    کبھی زلف پر کبھی چشم پر کبھی تیرے حسین وجود پر
    جو پسند تھے میری کتاب میں وہ شعر سارے بکھر گئے
    کبھی عرش پر کبھی فرش پر کبھی ان کے در کبھی دربدر
    غم عاشقی تیرا شکریہ ہم کہاں کہاں سے گزر گئے

    واضح رہے کہ راحت فتح علی خان کافی عرصے کے بعد کوئی گانا ریلیز کررہے ہیں البتہ ان کے گائے گانے پاکستانی ڈراموں میں خوب مقبول ہورہے ہیں۔

    پاکستانی ڈراموں میں ان کے گائے گانوں کو مداحوں کی جانب سے سراہا جاتا ہے، اس سے قبل اے آر وائی ڈیجیٹل کے شہرہ آفاق ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ میں ٹائٹل سونگ میں راحت فتح علی خان نے ہی اپنی آواز کا جادو جگایا تھا۔

  • ثنا جاوید اور بلال عباس کا ’ڈنک‘

    ثنا جاوید اور بلال عباس کا ’ڈنک‘

    کراچی: معروف اداکارہ ثنا جاوید اور بلال عباس جلد ایک نئے ڈرامہ سیریل ’ڈنک‘ میں مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل پر اداکارہ ثنا جاوید اور بلال عباس پہلی بار ایک ساتھ نظر آئیں گے، ڈرامہ سیریل ’ڈنک‘ ناظرین کے لیے بہت جلد نشر کیا جائے گا۔ بلال عباس کا کہنا ہے کہ ڈرامے کی کہانی چیخ ڈرامے سے بالکل مختلف ہے۔

    ڈرامہ سیریل ’ڈنک‘ کی دیگر کاسٹ میں شہود علوی، فہد شیخ، لیلیٰ وسطی، سیفی حسان، سلمیٰ حسان، کنول خان، نعمان اعجاز، ازییکا ڈینئل شامل ہیں جبکہ ڈرامے میں بلال شیخ کا نام ’حیدر‘ اور ثنا کا نام ’امر‘ ہوگا اور یہ ایک تھرلر ڈرامہ ہوگا۔

    ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض بدر محمود نے انجام دئیے ہیں جبکہ اس کی پروڈیوسرز فہد مصطفیٰ اور ڈاکٹر علی کاظمی ہیں جبکہ بگ بینر انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے نشر کیا جائے گا۔

    ثنا نے اس سے قبل اے آر وائی کے ڈرامے ’رسوائی‘ میں شاندار اداکاری کی تھی جبکہ بلال عباس بھی ’چیخ‘ میں منفی کردار ادا کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔

    ثنا جاوید کا بلال عباس کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے کہنا تھا کہ ’بلال کے ساتھ کام کرکے اچھا لگا، امید ہے ڈرامہ مداحوں کو پسند آئے گا۔‘

    اداکار بلال عباس بھی ثنا جاوید کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ان کا کہنا تھا کہ ’ڈنک‘ ڈرامہ سیریل ’چیخ‘ سے بالکل مختلف ہے، میں نے ثنا کے ساتھ پہلی بار کام کیا ہے وہ بہت ہی شاندار اداکارہ ہیں۔

  • ہانیا کے لیے ’سونیا‘؟ عاصم اظہر کا نیا گانا ریلیز

    ہانیا کے لیے ’سونیا‘؟ عاصم اظہر کا نیا گانا ریلیز

    کراچی: گلوکار عاصم اظہر نے اپنا نیا گانا ’سونیا‘ ریلیز کردیا جو مداحوں کو بھا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گلوکار عاصم اظہر نے ’تم تم‘ کے بعد ایک اور نیا گانا ’سونیا‘ ریلیز کردیا گیا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے جبکہ تم تم گانے پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا تھا، تم تم گانے کے آخر میں‌ ہانیا عامر کی انٹری بھی ہوئی تھی۔

    عاصم اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر چند گھنٹوں قبل گانے کی ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ ’دوستوں یہ میرے دل سے تم لوگوں کے لیے، امید ہے تمہیں پسند آئے گا۔‘

    اُنہوں نے کہا کہ ’میں نے گانا ’سونیا‘ ایک سال پہلے تیار کیا تھا اور مجھے بالکل اُمید نہیں تھی کہ میں یہ گانا ریلیز کرسکوں گا کیونکہ بعض اوقات ہمیں زندگی میں بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے ہمارے بہت سے کام رُک جاتے ہیں۔‘

    اے آر وائی ڈیجیٹل کی جانب سے بھی عاصم اظہر کے نئے گانے کی تصاویر شیئر کی گئیں اور مستقبل میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ ’تم تم‘ گانے پر اس سے قبل مداحوں نے تنقید کی تھی لیکن ’سونیا‘ گانے کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور کچھ صارفین نے لکھا کے ’عاصم اظہر نے یہ نیا گانا اپنی دوست ہانیا عامر کے لیے گایا ہے۔

    واضح رہے کہ عاصم اظہر کا گانا ’سونیا‘ کنال ورما نے لکھا ہے جبکہ اس گانے کو کمپوز کرنے والے خود عاصم اظہر ہیں۔4 منٹ 14سیکنڈز پر مشتمل اس گانےکی ویڈیو پر چند ہی گھنٹوں میں 4 لاکھ سے زائد ویوز آچکے ہیں۔

    واضح رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر عاصم اظہر نے مداحوں کو آڑے ہاتھوں لیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ ’ہانیا سے میرے رشتے کو کسی لیبل کی ضرورت نہیں ہے لہٰذا سارے آرام سے بیٹھو ہر جگہ پھپھو بننے کی ضرورت نہیں ہے۔

  • ’’ہانیا اور میرے رشتے کو کسی لیبل کی ضرورت نہیں، سارے آرام سے بیٹھو‘‘

    ’’ہانیا اور میرے رشتے کو کسی لیبل کی ضرورت نہیں، سارے آرام سے بیٹھو‘‘

    کراچی: اداکارہ ہانیا عامر کے بیان کے بعد مداحوں کی جانب سے عاصم اظہر کو آڑے ہاتھوں لیا جارہا تھا لیکن اب عاصم اظہر نے خاموشی توڑتے ہوئے کرارا جواب دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق گلوکار نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر طویل پیغام شیئر کیا اور لکھا کہ ’میرے لیے شروع سے ہی یہ ایک آسان سفر نہیں رہا، تصور کریں میں نے 16 سال کی عمر میں اپنے آپ کو دنیا کے سامنے جج کرنے کے لیے چھوڑ دیا تھا۔‘

    انہوں نے کہا کہ تم تم گانا آج بھی یوٹیوب پر ٹاپ ٹرینڈ ہے اور اس گانے کو صرف دس دنوں میں لاکھوں بار دیکھا گیا ہے اور یہ گزشتہ ہفتے ٹویٹر پر بھی ٹاپ ٹرینڈ رہا۔

    گلوکار نے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ تنقید کا کافی مزہ آیا لیکن کبھی کبھی آپ لوگ حد سے آگے بڑھ جاتے ہیں اس کا تو خیال کرلیا کریں۔

    View this post on Instagram

    It has not been an easy journey from the beginning. Imagine a 16 year old putting himself out there for the world to judge. I’ve had my fair share of sleepless nights & irritable mornings but if it wasn’t for these challenges & the support from my loved ones – I wouldn’t have been the man that I am today & would definitely not have the courage to write this. Thank you to each & every one of you who has supported me thru out this journey. Every single one of you who has shown me love, every single comment, like, follower & specially my fan pages. I’m thankful for the positives & the negatives around me because they’ve always pushed me to be a better version of myself. Thank you for showing love to all my songs & specially the response on Tum Tum, which has been overwhelming. Its still trending #1 on YouTube music which is nuts. Crossed 5 Million views in 10 days. Amazing. And also, I was trending on twitter for the past week thanks to the creative memers. Humour ka kaafi maza aaya. Kasam se. But sometimes you guys cross the line unintentionally, khayal kar liya karo. I am somebody who is driven by his art. I like my work to talk. I like to speak thru my actions, rather than pointless banter, specially on the internet. I am extremely grateful for being able to create art that I want & to show it to the world. I am happy where I am, I am content, Alhamdulillah. I am constantly working towards making myself better, a better son, a better friend, a better artist & above all, a better human. And I pray that we all find happiness & peace within ourselves & deal with all the challenges that we face with as much patience as we can. p.s. AS HANIA SAID, THE BOND WE SHARE IS BEYOND ANYONE’S COMPREHENSION. IT IS BIGGER THAN ANY LABEL FOR ME. TOU ARAAM SE BETHO SAARE, HAR JAGA MUHALLE KI PHUPHO NAHI BANTE. SHE’S THE KINDEST & MOST BEAUTIFUL HUMAN. I WILL ALWAYS BE THERE FOR HER & VICE VERSA BECAUSE THATS THE IMPACT SHE’S HAD ON ME. MADE ME LEARN TO GIVE & LOVE. LIKE I SAID, IT IS BEYOND A LABEL. p.p.s. As mentioned earlier, I like to speak thru my art, so here’s the first look of my new single ‘SONEYA’ – releasing 23 JULY 2020, hope you like it. xx – AA

    A post shared by Asim Azhar (@asimazhar) on

    عاصم اظہر نے کہا کہ الحمد للہ میں جہاں ہوں خوش اور مطمئن ہوں، اپنے آپ کو ایک بہتر بیٹا، ایک اچھا دوست، ایک زبردست فنکار اور سب سے بڑھ کر اچھا انسان بنانے کی سمت میں کام کررہا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ ہم سب اپنے اندر خوشی اور سکون حاصل کریں گے اور تمام مسائل کا صبر کے ساتھ سامنا کریں گے۔

    اپنے پیغام کے آخر میں گلوکار نے کہا کہ جیسا کے ہانیا نے کہا کہ ہمارا رشتہ ایسا ہے جو کسی بھی سوچ سے ہٹ کر ہے، میرے لیے یہ کسی بھی لیبل سے بڑھ کر ہے تو سارے آرام سے بیٹھو پھپھو بننے کی ضرورت نہیں ہے کسی کو بھی۔

    اس معاملے سے ہٹ کر عاصم اظہر نے ایک خوشخبری بھی سنائی کہ ان کا نیا گانا ’سونیا‘ 23 جولائی کو ریلیز ہونے جارہا ہے۔

  • فیروز خان کی زارا نور عباس کے ساتھ شوبز میں واپسی

    فیروز خان کی زارا نور عباس کے ساتھ شوبز میں واپسی

    کراچی: شوبز کو خیرباد کہنے والے اداکار فیروز خان کی عید الاضحیٰ پر ٹیلی فلم میں دوبارہ واپسی ہورہی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والے اداکار فیروز خان عید الاضحیٰ پر ٹیلی فلم کے ذریعے واپس آرہے ہیں اور ان کے ہمراہ اداکارہ زارا نور عباس مرکزی کردار ادا کریں گی۔

    فیروز خان کی ٹیلی فلم کا نام تو نہیں بتایا گیا لیکن اس کی کاسٹ سامنے آگئی ہے جس میں منزا وقاص، زارا نور عباس ودیگر شامل ہیں اس کی ہدایت کاری کے فرائض احسن تالش نے انجام دئیے ہیں۔

    شوبز حلقوں کے مطابق یہ ہوسکتا ہے کہ فیروز نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کے اعلان کرنے سے پہلے ٹیلی فلم پر دستخط کیے ہوں یا شاید یہ ٹیلی فلم ان کے وژن کے مطابق ہے لیکن جو بھی وجہ ہو فیروز کے شائقین اپنے پسندیدہ اداکارہ کو اسکرین پر دوبارہ دیکھ سکیں گے۔

    Screenshot 20200718 010029 Instagram

    واضح رہے کہ فیروز خان ان دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل کے معروف ڈرامے ’عشقیہ‘ میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، ان کے ہمراہ رمشا خان، ہانیا عامر، گوہر رشید اور شبیر جان ودیگر شامل ہیں۔

    عشقیہ ڈرامے میں رمشا خان (حمنا) کا کردار ادا کررہی ہیں اور وہ حمزہ (فیروز خان) کی دوست ہوتی ہیں لیکن ان کی شادی کہیں اور ہوجاتی ہے تو فیروز خان حمنہ سے بدلہ لینے کے لیے ان کی چھوٹی بہن (رومیسا) یعنی ہانیا عامر سے شادی کرلیتے ہیں۔