Category: انٹرٹینمںٹ

  • ’’اصفی کا سالی کی جانب بڑھتا رجحان، مینو کی زندگی برباد کردے گا؟‘‘

    ’’اصفی کا سالی کی جانب بڑھتا رجحان، مینو کی زندگی برباد کردے گا؟‘‘

    کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کا نیا ڈرامہ سیریل ’جلن‘ کی کہانی کو مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہورہی ہے اور منال خان کے منفی کردار کو ناظرین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جلن‘ کی کہانی سالی اور بہنوئی کے رشتے کے گرد گھومتی ہے جہاں ایک بہن دوسری بہن کے شوہر کی خاطر اپنی منگیتر کو چھوڑ دیتی ہے اور اس پر گھٹیا الزامات لگا کر اسے اپنے باپ اور ماں کی نظروں سے بھی گرادیتی ہے۔

    نیشا (منال خان) اپنی بہن کے شوہر اصفی (عماد عرفانی) اور اس کی اہلیہ مینو (اریبا حبیب) کی زندگی میں زہر گھولنے کے لیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے لیکن مینو اس سے بے خبر ہے، احمر (فہد شیخ)مینو کو شاپنگ مال میں خبردار بھی کرتا ہے کہ ’جب تمہیں اپنی بہن کی اصلیت پتا چلے گی تو تم بہت پچھتاؤ گی۔

    احمر کی والدہ کے انتقال کے بعد مینو اپنی بہن پر اعتبار کرتے ہوئے اسے اپنے ساتھ سسرال لے جاتی ہے اور وہیں سے مینو اور اصفی کے درمیان لڑائی کی شروعات ہوتی ہے، اصفی جو مینو پر شادی سے اب تک کبھی غصہ نہیں ہوا تھا اب اس کو نیشا کی باتیں صحیح لگنے لگتی ہے۔

    نیشا اصفی کے قریب آنے کے بہانے ڈھونڈتی رہتی ہے اور آنے والی اقساط میں وہ اس سے تعلقات بھی قائم کرلے گی اور اپنی سگی بہن مینو کی شادی شدہ زندگی میں زہر گھول دے گی۔

    ادھر اصفی اپنی سلیقہ مند بیوی کو چھوڑ کر نیشا کے بُنے ہوئے جال میں پھنستا چلا جائے گا، کیا نیشا اپنے مقصد میں کامیاب ہوگی اور اصفی مینو کو چھوڑ دے گا، احمر کیا نیشا کو بھلا پائے گا یہ سب جاننے کے لیے دیکھئے ڈرامہ سیریل جلن ہر بدھ کی رات 8 بجے صرف اے آر وائی ڈیجیٹل پر۔

  • اداکارہ سونیا حسین کا ہمایوں‌ سعید پر طنز

    اداکارہ سونیا حسین کا ہمایوں‌ سعید پر طنز

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین اور ورسٹائل اداکار ہمایوں سعید کے درمیان دلچسپ نوک جھونک ہوئی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ سونیا حسین نے عمران اشرف نے ننھے بیٹے روحم کو اٹھانے کی ایک دلکش تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی ہمایوں سعید پرمزاحیہ طنز بھی کردیا۔

    سونیا نے ننھے روحم کو گود میں اٹھا کر لی گئی تصاویر شیئر کیں اور ہمایوں سعید کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ’منا میری گود میں زیادہ خوش تھا۔‘

    اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں عمران اشرف کو ٹیگ کرتے ہوئے ان سے تائید چاہی کہ ان کا بیٹا کس کے ساتھ زیادہ خوش تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہمایوں سعید نے عمران اشرف کے بیٹے کو گود میں اٹھائے تصویر شیئر کی تھیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

    سونیا سے پہلے ہمایوں نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے عمران اشرف اور اُن کی اہلیہ کرن اشرف کو شادی کی دوسری سالگرہ کی مبارک باد دی تھی اور لکھا کہ ’مجھے یاد ہے کہ جب روحم کی پیدائش ہوئی تھی تو عمران اشرف نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ سوشل میڈیا پر ان کے بیٹے کی پہلی تصویر میں پوسٹ کروں گا۔

    واضح رہے کہ عمران اشرف اور کرن عمران اشرف 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور گزشتہ سال ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام روحم اشرف ہے۔

  • سارہ خان اور فلک شبیر کی نئی تصاویر وائرل

    سارہ خان اور فلک شبیر کی نئی تصاویر وائرل

    کراچی: اداکارہ سارہ خان اور ان کے شوہر گلوکار فلک شبیر کی شادی کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کی شادی کے بعد نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوبیہاتا جوڑا خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہا ہے، ایک تصویر کے عقب میں ’آئی ڈو‘ ’میں کروں گا‘ لکھا ہوا ہے۔

    sarah 3 6

    سارہ اور فلک کی نئی تصاویر کو شوبز ستاروں اور مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور دونوں کو نئے سفر کے لیے نیک تمنائیں اور دعائیں دی جارہی ہیں۔

    sarah 2 7

    یاد رہے کہ 16 جولائی کو سارہ خان اور فلک شبیر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، اُن کی منگنی اور رخصتی میں صرف ایک دن ہی لگا۔ ایک روز قبل یعنی 15 جولائی کو اداکارہ نے تصدیق کی تھی کہ انہوں نے اپنے دلہا کا انتخاب کرلیا، بعد ازاں سارہ نے بتایا کہ وہ فلک شبیر ہیں۔

     

    نکاح کے بعد سارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنا نام بھی تبدیل کرلیا تھا۔

    View this post on Instagram

    Feedback? #sabaat

    A post shared by Mrs.Falak (@sarahkhanofficial) on

  • علیزے شاہ کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل

    علیزے شاہ کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ کی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    شوبز شخصیات کی جانب سے مداحوں کے ساتھ وقتاً فوقتاً رابطے میں رہنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی جاتی ہیں جن کا مقصد مداحوں کے ساتھ اپنی زندگی کے خوبصورت لمحات کو شیئر کرنا ہوتا ہے، مداح بھی اپنے پسندیدہ فنکار کے بارے میں جاننے کے لیے بے چین رہتے ہیں۔

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی جو وائرل ہوگئی۔

    علیزے شاہ ویڈیو میں بھارتی گانے ’دل کا دریا‘ پر اداکاری کرتی نظر آرہی ہیں اور یہ گانا ایک بچے کی آواز میں ہے جو گزشتہ دنوں ٹک ٹاک پر وائرل ہوا تھا جس کے بعد نامور ٹک ٹاک اسٹارز نے بھی بچے کی آواز پر ویڈیوز بنائیں۔

    اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں گانے کا عنوان ’دل کا دریا‘ لکھا۔

    View this post on Instagram

    Dil ka daryaaaaaaaa 😫 🐰🐣

    A post shared by Alizeh Shah (@alizehshahofficial) on

    انسٹاگرام پر علیزے شاہ کی اس ویڈیو پر تین دن میں 4 لاکھ سے زائد ویوز آچکے ہیں جبکہ ٹک ٹاک پر اس ویڈیو کو دو لاکھ سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔

    واضح رہے کہ علیزے شاہ کے ٹک ٹاک پر 10 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں جبکہ انسٹاگرام پر انہیں 20 لاکھ سے زائد صارفین فالو کررہے ہیں۔

    یاد رہے کہ علیزے شاہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’میرا دل میرا دشمن‘ میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں یاسر نواز، نعمان سمیع ودیگر شامل ہیں۔

  • سارہ خان کی انسٹاگرام پوسٹ مداحوں کے لیے کئی سوال چھوڑ گئی

    سارہ خان کی انسٹاگرام پوسٹ مداحوں کے لیے کئی سوال چھوڑ گئی

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی جس پر مداح حیران رہ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں، سارہ خان خوبصورت فوٹو شوٹ اور کام سے متعلق تصویریں مداحوں سے شیئر کرتی رہتی ہیں۔

    سارہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی ان تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بھی خوب سراہا جاتا ہے۔

    اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی جس میں وہ انگوٹھی پہنی ہوئی ہیں، اداکارہ نے کیپشن لکھا کہ ’میں نے کہا ہاں۔‘ تاہم سارہ خان نے یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے منگنی کرلی ہے یا نہیں۔

    مداحوں کی جانب سے سارہ خان کو مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    I said YES.

    A post shared by سارھ خان🌹 (@sarahkhanofficial) on

    دوسری جانب حال ہی میں اداکارہ سارہ خان کے فوٹو، ویڈیو شیئر ایپلی کیشن انسٹاگرام پر 5 لاکھ فالوورز ہوگئے ہیں۔

    واضح رہے کہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی معروف اداکارہ ایمن خان ہیں، ایمن خان نے ماہرہ خان کو بھی فالوورز کی دوڑ میں پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

    اداکارہ ایمن خان 6.7 ملین فالوورز کے ساتھ سب سے آگے ہیں، دوسرے نمبر پر 6.3 ملین فالوورز کے ساتھ ماہرہ خان، تیسرے نمبر پر اداکارہ عائزہ خان ہیں جن کے فالوورز کی تعداد 6 ملین یعنی 60 لاکھ ہوگئی ہے۔

    اداکارہ منال خان 5.6 ملین فالوورز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ سارہ خان 5 ملین فالوورز کے ساتھ پانچویں نمبر پر آگئی ہیں۔

  • جھیل میں ڈوبنے والی ہالی ووڈ اداکارہ کی لاش برآمد

    جھیل میں ڈوبنے والی ہالی ووڈ اداکارہ کی لاش برآمد

    کیلی فورنیا: امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے قریب جھیل میں ڈوبنے والی ہالی ووڈ اداکارہ نایا ریویرا کی لاش برآمد کرلی گئی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ اداکارہ نایا ریویرا کی لاش برآمد کرلی گئی، اداکارہ 8 جولائی کی دوپہر اپنے 4 سالہ بیٹے کے ساتھ لاس اینجلس سے 45 میل دور واقع پیرو جھیل کی سیر کرنے پہنچی تھیں اور لاپتا ہوگئی تھیں۔

    اداکارہ کی تلاش کا کام گزشتہ 6 دن سے جاری تھا اس دوران غوطہ خور اور ریسکیو ٹیموں کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا تھا۔

    واضح رہے کہ جمعے کو ریسکیو ٹیم کے عہدیداروں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اداکارہ کی لاش نہیں ملے گی۔

    مزید پڑھیں: معروف اداکارہ جھیل میں لاپتا، ہلاکت کا خدشہ

    ریسکیو حکام نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اداکارہ کی لاش اندر پانی میں کسی چیز میں پھنس گئی ہوگی، جس کی وجہ سے اس کی تلاش میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

    حکام کا کہنا تھا کہ مذکورہ جھیل میں نہانے پر مکمل پابندی نہیں ہے تاہم جھیل کا پانی بہت زیادہ ٹھنڈا ہونے کی وجہ سے نہانے والے بعض افراد بری طرح متاثر ہوسکتے ہیں۔

    نایا ریویرا نے بطور چائلڈ آرٹسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا تاہم انہوں نے فلموں میں اداکاری کی شروعات 2011 میں کی تھی۔

    انہیں سب سے زیادہ شہرت میوزیکل ڈرامہ گلی سے ملی تھی اور مذکورہ ڈرامے کی کامیابی کے بعد ہی انہیں متعدد ڈراموں میں کام کی پیش کش ہوئی۔

  • ماڈل ایان علی کا شوبز میں واپسی کا اعلان

    ماڈل ایان علی کا شوبز میں واپسی کا اعلان

    کراچی: معروف ماڈل ایان علی نے سوشل میڈیا پر شوبز میں واپسی کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ماڈل ایان علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اعلان کیا کہ وہ 5 سال بعد شوبز میں واپسی کررہی ہیں، انہوں نے سات گانے ریلیز کرنے کا اعلان بھی کیا۔

    ماڈل ایان علی نے انسٹاگرام پر اپنی لگژری گاڑی لیمبورگینی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اب وقت آگیا ہے اپنی پسندیدہ گاڑی میں اپنے آنے والے سات گانے سننے کا۔‘

    ایان علی کا کہنا تھا کہ میں صرف یہ یقین کرنا چاہتی ہوں کہ ان گانوں کی آواز صحیح ہے یا نہیں تاکہ آپ سب میری محنت سے لطف اندوز ہوسکیں، انہوں نے کہا کہ یہ ساتوں گانے ایک ہفتے یا زیادہ سے زیادہ دو ہفتوں تک ریلیز ہوجائیں گے۔

    واضح رہے کہ ایان علی نے 4 ماہ قبل مارچ میں بھی انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی تھی اور اپنے گانے ’ارتھ کوئک‘ کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ میرا 5 سال قبل ریلیز کیا گیا گانا آج بھی لوگوں میں بے حد مقبول ہے۔

    View this post on Instagram

    What’s up ya all beautiful people? 👸🏻#Ayyan

    A post shared by Ayyan (@ayyanworld) on

    خیال رہے کہ ایان علی کو 14 مارچ 2015 کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے 5 لاکھ سے زائد ڈالرز دبئی اسمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔

    بعدازاں انہیں ضمانت پر رہا گیا جس کے بعد وہ بیرون ملک چلی گئیں لیکن درجنوں بار طلبی کے باوجود ایان علی کرنسی اسمگلنگ کیس میں عدالت میں پیش نہیں ہوئیں جس کے باعث ان کو اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے۔

  • ’’میری زندگی کی روشنی آپ کو سالگرہ مبارک‘‘

    ’’میری زندگی کی روشنی آپ کو سالگرہ مبارک‘‘

    کراچی: سابق پاکستانی اداکارہ عائشہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر میجر عقبہ کے لیے محبت بھرا پیغام شیئر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق پاکستانی اداکارہ عائشہ خان نے اپنے شوہر میجر عقبہ کی سالگرہ کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شوہر کے ہمراہ تصویر پوسٹ کی اور ان کے لیے محبت بھرا پیغام بھی شیئر کیا۔

    عائشہ خان نے اپنے شوہر کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’میری زندگی کو اپنے پیار اور محبت سے روشن کرنے کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔‘

    View this post on Instagram

    ❤️ MA

    A post shared by Aisha Uqbah Malik(aisha khan) (@aisha.u.malik) on

    انہوں نے لکھا کہ آپ نے ہمیشہ مجھے اپنے وعدے سے بڑھ کر خوشیاں دی ہیں اور میں اس کے لیے آپ کی بے حد شکر گزار ہوں۔

    عائشہ خان نے مزید لکھا کہ ’واقعی میں میری ہر خوشی صرف آپ سے ہے۔‘

    یاد رہے کہ اداکارہ عائشہ نے خان نے گزشتہ برس میجر عقبہ سے اپریل میں شادی کی تھی جس کے بعد انہوں نے شوبز کی دنیا کو مکمل طور پر خیر باد کہہ دیا تھا۔

    عائشہ خان کے ہاں گزشتہ سال نومبر میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے ’ماہ نور‘ رکھا۔

  • کیا جھیل میں ڈوبنے والی اداکارہ کی لاش کبھی نہیں ملے گی؟

    کیا جھیل میں ڈوبنے والی اداکارہ کی لاش کبھی نہیں ملے گی؟

    کیلی فورنیا: ہالی ووڈ اداکارہ نایا ریویورا امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے قریب ایک جھیل میں سیر کرنے کے دوران لاپتا ہوگئی تھیں، ریسکیو حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اداکارہ کی لاش ہوسکتا ہے کبھی نہ ملے۔

    تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ اداکارہ نایا ریویرا 8 جولائی کی دوپہر اپنے 4 سالہ بیٹے کے ساتھ لاس اینجلس سے 45 میل دور واقع پیرو جھیل کی سیر کرنے پہنچی تھیں اور لاپتا ہوگئی تھیں تاہم اب حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ممکنہ طور پر اداکارہ کی لاش بھی کبھی نہیں مل پائے گی اور اگر ان کی لاش ملی بھی تو وہ دوسری جھیل سے ملے گی۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے اداکارہ کی لاش اندر پانی میں کسی چیز میں پھنس گئی ہوگی جس کی وجہ سے تلاش میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

    Moment Naya Rivera and son arrived Lake Piru before her ...

    رپورٹ کے مطابق مذکورہ جھیل میں نہانے پر مکمل پابندی نہیں ہے تاہم جھیل کا پانی بہت زیادہ ٹھنڈا ہونے کی وجہ سے نہانے والے بعض افراد بری طرح متاثر ہوسکتے ہیں۔

    ریسکیو حکام کے مطابق اب تک انہیں اداکارہ کی لاش کی تلاش کے معاملے میں کوئی اہم پیش رفت نہیں ہوئی ہے، اگر اداکارہ کی لاش ملی بھی تو وہ اسی جھیل سے نہیں ملے گی جہاں اداکارہ نہانے کے لیے اتری تھیں، اداکارہ کی لاش کسی دوسری جھیل سے مل سکتی ہے تاہم اس کے امکانات بہت کم ہیں۔

    واضح رہے کہ ادکارہ نایا ریویرا نے بطور چائلڈ آرٹسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا تاہم انہوں نے فلموں میں اداکاری کی شروعات 2011 میں کی تھی، انہیں شہرت میوزیکل ڈراما ’گلی‘ سے ملی تھی ۔

  • اداکارہ سیمی راحیل کی انسٹاگرام پوسٹ دیکھ کر مداح حیران

    اداکارہ سیمی راحیل کی انسٹاگرام پوسٹ دیکھ کر مداح حیران

    کراچی: سینئر اداکارہ سیمی راحیل کی انسٹاگرام پوسٹ دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ سیمی راحیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر لکھا کہ وہ پاکستانی شوبز انڈسٹری سے خوش نہیں ہیں ان کے خیال میں پروڈیوسرز باصلاحیت فنکاروں کو نظر انداز کررہے ہیں۔

    ‘اداکارہ سیمی راحیل نے لکھا کہ ’پروڈیوسرز صرف ان اداکاروں کی خدمات حاصل کررہے ہیں جن میں اداکاری کا کوئی تجربہ نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ سیمی راحیل کئی دہائیوں سے پاکستانی ڈرامہ اور شوبز انڈسٹری میں اداکاری کے جوہر دکھارہی ہیں، وہ اداکارہ مہرین راحیل اور دانیال راحیل کی والدہ ہیں۔

    اس سے قبل تجربہ کار اداکارہ فضیلہ قاضی اور قیصر خان نے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اقربا پروری کے بارے میں بات کی تھی، ان کا کہنا تھا کہ اداکاروں کو ان کی صلاحیتوں کی بنیاد پر کام ملنا چاہئے۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل سینئر اداکار نعمان اعجاز نے بھی پاکستانی ڈرامے کی کہانیوں پر شدید تنقید کی تھی۔