Category: انٹرٹینمںٹ

  • معروف گلوکار ہارون نے لاک ڈاؤن میں سادگی سے شادی کرلی

    معروف گلوکار ہارون نے لاک ڈاؤن میں سادگی سے شادی کرلی

    اسلام آباد: معروف گلوکار ہارون نے لاک ڈاؤن میں سادگی سے شادی کرلی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاک ڈاؤن میں گلوکار ہارون رشید شادی کے بندھن میں بندھ گئے، انہوں نے ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے سادگی سے شادی کی۔

    ہارون رشید اور ان کی دلہن فروا نے سفید اور سنہری رنگ کا جوڑا زیب تن کیا، دلہن نے پھولوں کا زیور بھی پہنا تھا۔

    گلوکار کی شادی میں صرف قریبی رشتے داروں نے شرکت کی، ہارون کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔معروف گلوکار کو ان کے مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور زندگی کے نئے سفر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ گلوکار ہارون نے پی ایس ایل فائیو کا ٹائٹل سونگ ’تیار ہیں‘ گایا تھا، گانے میں علی عظمت اور عاصم اظہر نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان کی معروف اداکارہ ثمینہ احمد اور اداکار منظر صہبائی نے کورونا لاک ڈاؤن کے دوران اچانک شادی کرکے اپنے چاہنے والوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا۔ دونوں اداکار 70 برس کی عمر میں 4 اپریل کو خاموشی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

    لاک ڈاؤن کے دوران شوبز سے ایک اور شادی کی خبر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ پاکستانی اداکارہ و ماڈل نمرہ خان اپریل کے آخری ہفتے میں سادگی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی تھیں۔

    کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کے دوران ایک اور پاکستانی جوڑی آغا علی اور حنا الطاف نے بھی کم لوگوں کی موجودگی میں شادی کرکے اپنے مداحوں کو حیران کردیا۔ دونوں اپنے قریبی عزیزوں کی موجودگی میں جمعۃ الوداع کے دن نکاح کے بندھن میں بندھ گئے۔

  • ڈرامہ سیریل عشقیہ ’’حمنا پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا‘‘

    ڈرامہ سیریل عشقیہ ’’حمنا پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا‘‘

    کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’عشقیہ‘ میں حمنا اور رومیسا پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کا ڈرامہ سیریل ’عشقیہ‘ مداحوں میں بے پناہ مقبول ہورہا ہے، ڈرامہ کی گزشتہ قسط میں رمشا خان (حمنا) اور ہانیا عامر (رومیسا) کے والد شبیر جان (صدیقی صاحب) انتقال کرگئے۔

    گزشتہ روز ڈرامہ سیریل عشقیہ کی 22ویں قسط نشر کی گئی جس میں دکھایا گیا کہ رومیسا اور حمنا کے والد طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے، دونوں بہنیں والد کے انتقال پر غمزدہ ہیں جبکہ فیروز خان (حمزہ) اور گوہر رشید (عظیم) اپنی اہلیہ کو دلاسہ دے رہے ہیں۔

    ادھر عظیم اور رومیسا کو حمزہ اور حمنا کی محبت کے بارے میں بھی پتا چل چکا ہے جس کے سبب حمنا دہری اذیت سے گزر رہی ہے۔

    ڈرامہ کی 23ویں قسط میں عظیم کو حمزہ کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا ہے کہ فی الحال تمہاری بہتری اسی حال میں‌ ہوگی کہ تم میری بیوی حمنا سے دور رہنا۔

    ڈرامہ کی کہانی ہر گزرتے دن کے ساتھ مداحوں کو اپنا گرویدہ بنا رہی ہے دیکھنا یہ ہے کہ کیا عظیم حمنا کو چھوڑ دے گا؟ یا پھر حمنا عظیم کے ساتھ ہی اپنی پوری زندگی بسر کرے گی؟

    واضح رہے کہ ڈرامہ کی کہانی دو بہنوں کے گرد گھومتی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ حمنا اور حمزہ یونیورسٹی میں ساتھ پڑھتے تھے اور دونوں ہی ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں لیکن حمنا اپنے والد کی خواہش پر اپنی کی مرضی سے عظیم سے شادی کرلی تھی۔

    حمزہ حمنا کی بے وفائی کا بدلہ لینے کے لیے اس کی چھوٹی بہن رومیسا سے شادی کرلیتا ہے، ڈرامے کا اختتام کس موڑ پر ہوگا یہ جاننے کے لیے دیکھتے رہی ڈرامہ سیریل عشقیہ ہر پیر کی رات 8 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر۔

  • کرونا نہ ہوتا تو کئی بار پاکستان کا دورہ کرچکی ہوتی، حلیمہ سلطان

    کرونا نہ ہوتا تو کئی بار پاکستان کا دورہ کرچکی ہوتی، حلیمہ سلطان

    کراچی: سرکاری ٹی وی پر نشر کیے جانے والے مقبول ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ ملک میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرچکا ہے، ڈرامے کی ہیروئن اداکارہ ایسرا بلجک پاکستانی شائقین کی سب سے پسندیدہ ترک اداکارہ بن گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترک اداکارہ ایسرا بلجک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پاکستانی مداحوں کی جانب سے موصول تبصروں کے ذریعے اپنی مقبولیت میں اضافے کا مشاہدہ کیا۔

    مقامی انگریزی روزنامہ سے گفتگو کرتے ہوئے حلیمہ سلطان نے کہا کہ جب میں نے ترکی کے نیوز چینلز پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کو یہ کہتے ہوئے دیکھا کہ ارطغرل جیسے کامیاب منصوبے کو ان کے مقامی چینل پر نشر کیا جائے گا میں نے بیک وقت حیرت اور فخر محسوس کیا۔

    ایسرا بلجک کا کہنا ہے کہ اگر ہم پر کرونا وائرس بیماری نہ ہوتی تو میں اب تک کئی بار پاکستان کا دورہ کرسکتی تھی۔

    مزید پڑھیں: ارطغرل کی حلیمہ کو پاکستان پسند آگیا، میگزین کیلئے فوٹو شوٹ

    واضح رہے کہ اس سے قبل ترک اداکارہ نے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملنے کے بعد پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

    حلیمہ سلطان نے ایک پاکستانی مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’آپ کی قیمتی تعریفوں کے لیے دل سے شکریہ ادا کرنا چاہوں گی، آپ کی مدد سے مجھے واقعی خوشی ملتی ہے، ایسراکے پاکستان آمد کے اعلان کے بعد ڈوگن الپ کے کردار میں نظر آنے والے ایک اور اداکار، کیویت شیٹن گونر نے بھی پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

    یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے گذشتہ برس دسمبر میں پاکستان ٹیلی وژن کارپوریشن (پی ٹی وی) کو ہدایت کی تھی کہ وہ اردو میں مشہور ترک افسانوں کی سیریز ارطغرل غازی نشر کریں۔

  • ’’بڑی بڑی باتیں کرنا آسان ہوتی ہیں مگر ۔۔۔ ‘‘ حرا مانی بول پڑیں

    ’’بڑی بڑی باتیں کرنا آسان ہوتی ہیں مگر ۔۔۔ ‘‘ حرا مانی بول پڑیں

    کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے کہا کہ بڑی بڑی باتیں کرنا آسان ہوتی ہیں مگر ان باتوں پر عمل کرنے والے ہی در اصل ’چیتے‘ ہوتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حرا مانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نصیحت بھری پوسٹ شیئر کی، انہوں نے لکھا کہ ’اپنی زندگی میں بڑی بڑی باتوں پر عمل کرنے والے ہی دراصل چیتے ہیں‘۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’خدا نے آپ کو سب سے بڑی دولت ’اخلاق‘ سے نوازا ہے، اچھے اخلاق نہ رقم سے خریدے جاسکتے ہیں اور نہ ہی فروخت، یہ صفت صرف پکے ایمان سے انسانوں کے اندر آتا ہے۔

    حرا مانی نے نصیحت کی کہ اپنا ایمان مضبوط رکھیں، اچھے دن ضرور آئیں گے اور اگر نہ بھی آئیں تو اللہ انہیں آپ کی دعائیں سے اچھا کردیں گے، دل صاف کرکے اپنے سمیت سب کی ترقی کے لیے دعائیں کیا کریں، جو سب کے لیے دعائیں کرتا ہے اللہ اس سے زیادہ پیار کرتا ہے۔

  • اداکارہ منال خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    اداکارہ منال خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ردعمل دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے پر جہاں متوسط طبقے کے لوگ پریشان ہیں وہیں اداکارہ منال خان بھی پیٹرول کی قیمت بڑھنے پر متاثر ہوئیں اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر آپ بیتی بتادی۔

    اے آر وائی ڈٰیجیٹل کے ڈرامے ’جلن‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ منال خان کو پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے پر افسوس ہوا اور ان کا بذریعہ سڑک جانے کا خواب ادھورا رہ گیا۔

    اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ ’میں نے سوچا ہی تھا کہ سڑک کے ذریعے سفر کرنا سستا ہے لیکن ابھی لاہور سے واپسی پر ہی خبر مل گئی کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمتیں یکدم ہی 25 روپے 98 پیسے بڑھائی گئی ہے جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 100 روپے تک جاپہنچی ہے۔

    اداکارہ کی انسٹاگرام پر ٹک ٹاک ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ’ہم لڑکیوں کو منانا آسان کام تھوڑی نہ ہے، کبھی کبھی ہمیں خود ہی نہیں پتا ہوتا کہ ہمارا موڈ کس بات پر خراب ہے۔‘

    منال خان کی یہ پہلی ٹک ٹاک ویڈیو جسے مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے اور ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

  • اداکارہ عائزہ خان کی بچپن کی تصویر وائرل

    اداکارہ عائزہ خان کی بچپن کی تصویر وائرل

    کراچی: پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جو وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں ’میرے پاس تم ہو‘ اور ’تھوڑا سا حق‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ عائزہ خان سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اپنی روزمرہ کی مصروفیات سے وقتاً فوقتاً مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔

    عائزہ خان نے انسٹاگرام پر اور ٹویٹر پر اپنی بچپن کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ دلہن کے سبز رنگ کے جوڑے میں بہت خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔

    اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’ٹیچر نے پوچھا بڑی ہوکر کیا بنو گی؟ کسی دوست نے کہا ٹیچر، کسی نے کہا ڈاکٹر میں نے کہا دلہن۔‘‘

    واضح رہے کہ عائزہ خان معروف اداکار دانش تیمور کی اہلیہ ہیں، دانش تیمور بھی نجی ٹی وی چینل پر نشر کردہ ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جس میں ان کی اہلیہ عائزہ خان بھی موجود ہیں۔

    چند روز قبل ہی عائزہ خان کا ڈرامہ ’تھوڑا سا حق‘ اختتام پذیر ہوا جس میں عائزہ خان کے ہمراہ نامور اداکار عمران عباس نے مرکزی کردار نبھایا تھا اس سے قبل ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی کے شہرہ آفاق ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ میں بھی عائزہ نے نہایت ہی مختلف کردار بڑی خوبصورت سے نبھایا تھا۔

    View this post on Instagram

    Mehru and Shajahan!

    A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak) on

  • پاکستان شوبز انڈسٹری میں اقرباپروی، عفت عمر کا تہلکہ خیز انکشاف

    پاکستان شوبز انڈسٹری میں اقرباپروی، عفت عمر کا تہلکہ خیز انکشاف

    کراچی: معروف اداکارہ و میزبان عفت عمر نے پاکستان شوبز انڈسٹری میں پائی جانے والی اقربا پروری پر آواز بلند کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بالی وڈ میں اقربا پروری کے خلاف آواز اٹھائی جارہی ہے اور ناصرف بھارتی فنکار اس کے خلاف بول رہے ہیں بلکہ پاکستانی فنکار بھی نامور شخصیات کو سشانت کی موت کی وجہ قرار دیتے نظر آرہے ہیں۔

    اداکارہ و میزبان عفت عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان شوبز انڈسٹری میں پائی جانے والی اقربا پروری کے بارے میں بات کی۔

    انہوں نے لکھا کہ پاکستانی انڈسٹری کے فنکار بھارتی فلم ساز کرن جوہر کے ٹی وی کافی ود کرن کی خبریں تو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں اور ان کے خلاف بول بھی رہے ہیں لیکن آپ کی اپنی انڈسٹری میں ہونے والی اقربا پروری کے بارے میں کیا خیال ہے؟

    عفت عمر نے سوالیہ انداز میں پوچھا کہ ’آپ میں سے کسی نے بھی کبھی یہ سوچا ہے کہ ہماری انڈسٹری میں کتنے اداکار موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ 14 جون کو بالی ووڈ نوجوان اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی تھی واقعے کے بعد سے بھارتی عوام کی جانب سے بالی ووڈ انڈسٹری اور دیگر نامور بھارتی فنکاروں کو سشانت کی خودکشی کی وجہ قرار دیا جارہا ہے جن میں کرن جوہر، سلمان خان، عالیہ بھٹ ودیگر شامل ہیں۔

  • ماضی کا مشہور پاکستانی ڈرامہ سعودی عرب میں نشر کیا جائے گا

    ماضی کا مشہور پاکستانی ڈرامہ سعودی عرب میں نشر کیا جائے گا

    کراچی: پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک (پی ٹی وی) کا مقبول ترین ڈرامہ ’دھوپ کنارے‘ اب عربی زبان میں ڈب کرکے سعودی عرب میں نشر کیا جائے گا۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 2019 میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تعلقات مضبوط کرنے کے لیے پاکستانی ڈرامے عربی زبان میں ڈب کرکے سعودی عرب میں نشر کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور یہ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے دورے کے بعد اسلام آباد اور ریاض کے درمیان شروع کردہ کلچرل ایکسچینج پروگرام کا ایک حصہ تھا۔

    اس منصوبے کے تحت پاکستان کے تین مقبول ترین ڈراموں کو شاٹ لسٹ کیا گیا تھا جن میں دھوپ کنارے، تنہائیاں اور آہٹ شامل تھے۔

    سرکاری ٹی وی چینل کے دو ڈراموں تنہائیاں اور آہٹ کی عربی ڈبنگ تاخیر کا شکار ہوئی تاہم ڈرامہ دھوپ کنارے کی عربی زبان میں ڈبنگ مکمل کرلی گئی ہے اور اب یہ ڈرامہ سعودی عرب میں نشر ہونے کے لیے تیار ہے۔

    اس ضمن میں پی ٹی وی کنٹرولر بین الاقوامی امور کا کہنا ہے کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ دیگر دونوں ڈراموں پر کب زیر التوا کام دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

    فواد چوہدری نے بھی ٹویٹر پر اس بات کا اعلان کیا کہ ڈرامہ ’دھوپ کنارے‘ عربی زبان میں ڈب کرکے سعودی عرب میں نشر ہونے کے لیے تیار ہے۔

    واضح رہے کہ یہ پہلا پروجیکٹ ہے کہ جب پاکستان کے مقامی ڈراموں کو عربی زبان میں ڈب کرکے سعودی عرب کے ناظرین کے لیے نشر کیا جائے گا۔

    اِس سے قبل وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر شہرہ آفاق ترک سریز ’ارطغرل غازی‘ کو اُردو زبان میں ڈب کرکے سرکاری ٹی وی چینل پر نشر کیا جارہا ہے جس کے سحر میں پاکستانی عوام جکڑے ہوئے ہیں۔

  • نہیں جانتا میری بیٹی کہاں ہے؟ اداکار محب مرزا کا انکشاف

    نہیں جانتا میری بیٹی کہاں ہے؟ اداکار محب مرزا کا انکشاف

    کراچی: نامور پاکستانی اداکار محب مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں نہیں پتا کہ اس وقت ان کی بیٹی کہاں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکار محب مرزا نے فادرز ڈے کے موقع پر انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی اور اپنی چار سالہ بیٹی میسا کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کاش مجھے پتا چل جاتاکہ میری بیٹی کہاں ہے؟ میں دعا کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ جلد ہی آپ کو میری بیٹی میسا  مل جائے۔

    محب مرزا نے 2019 کے انٹرویو میں اس بات کی تصدیق کی تھی کہ انہوں نے اور ان کی سابقہ اہلیہ آمنہ شیخ نے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ سابقہ اہلیہ کے پاس میری بیٹی میسا  موجود ہیں۔

    اس سے قبل ایک ٹی وی شو میں میزبان احسن خان نے سوال پوچھا تھا کہ آپ اب بھی شیخ کے ساتھ ہیں؟ مرزا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ نہیں ہم ساتھ نہیں ہیں۔

    واضح رہے کہ اداکار محب مرزا نے اداکارہ آمنہ شیخ کے ساتھ 2005 میں شادی کی تھی، 14 سال تک شادی کے بعد دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی، ان کی بیٹی اگست 2015 میں پیدا ہوئی تھی اور وہ ان کی اکلوتی اولاد ہے۔

  • اداکارہ صبا قمر آبدیدہ ہوگئیں

    اداکارہ صبا قمر آبدیدہ ہوگئیں

    کراچی: ڈرامے یا فلموں میں تو آپ نے اداکاراؤں کو روتے ہوئے اکثر دیکھا ہوگا لیکن حقیقت میں کوئی اداکارہ روئی ہو ایسا بعض اوقات ہی دیکھنے میں آتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر کے آبدیدہ ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    معروف یو ٹیوبر شاہ ویر نے صبا قمر اور ساتھ موجود لڑکیوں سے سوال کیا کہ کوئی مجھے ابھی اسی وقت رو کر دکھا سکتا ہے؟ پہلے تو شاہ ویر نے خود رونے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے اس کے بعد صبا قمر نے حقیقت میں رونا شروع کردیا اور پھر بعد میں مسکرا بھی دیں۔

    ویڈیو میں موجود ایک لڑکی کا کہنا تھا کہ ’صبا مجھے آپ کو دیکھ کر رونا آرہا ہے، واضح رہے کہ شاویر نے اداکاراؤں سے آنسوؤں کے ساتھ رونے کا کہا تھا۔

    صبا چیلنج میں کامیاب ہوئیں تو انہوں نے کہا کہ میں ایک اداکارہ ہوں، صبا قمر کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس پر مداحوں کی جانب سے ان کی اداکاری کی تعریف کی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ صبا قمر نے کچھ عرصہ قبل ہی اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامے ’چیخ‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا جس میں بلال عباس، اشنا شاہ اور دیگر نمایاں تھے۔

    ڈرامے میں صبا قمر بلال عباس کی بھابھی بنی تھی اور بلال عباس نے اشنا شاہ کو عمارت سے دھکا دے کر مار ڈالا تھا، صبا اشنا کی دوست تھیں اور وہ ان کی فیملی کو انصاف دلانے کے لیے کافی مصیبت سے گزرتی ہیں اور بالآخر بلال عباس کو سزا دلوانے میں کامیاب ہوجاتی ہیں۔