Category: انٹرٹینمںٹ

  • سابق اداکارہ نیمل خاور کا خوبصورت پیغام

    سابق اداکارہ نیمل خاور کا خوبصورت پیغام

    کراچی: اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور نے خوبصورت پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابقہ اداکارہ نیمل خاور اور حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نے اپنے شوہر کی 36 ویں سالگرہ پر خوبصورت پیغام شیئر کردیا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    سابقہ اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر لکھا کہ ’ان کے شوہر ایسے شخص ہیں جن کا دل سونے کا ہے، ان کا دل پاکیزگی سے بھرا ہوا ہے، ہر دن میری دنیا کو روشن کرنے کے لیے شکریہ، میری محبت سالگرہ مبارک ہو۔

    اداکارہ حمزہ عبلی عباسی نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’ہائے اللہ‘ اور انہوں نے دل کی ایموجی بھی بنائی۔

    حمزہ اور نیمل کو مداحوں نے مبارک دی اور ساتھ ہی ہیش ٹیگ ’ہیپی برتھ ڈے حمزہ علی عباسی‘ لگایا، انہوں نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ براہ کرم مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، میں اس کی رحمتوں کے لیے ہمیشہ اللہ کا شکر گزار ہوں۔

    View this post on Instagram

    Instagram vs Reality #➡️

    A post shared by Naimal Khawar Abbasi (@naimalkhawarkhan) on

    واضح رہے کہ چند روز قبل حمزہ علی عباسی نے ان لوگوں سے معافی مانگی تھی جن کا انہوں نے ماضی میں کبھی دل دکھایا ہو۔

    یاد رہے کہ حمزہ اور نیمل دونوں ہی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور مداحوں کو اپنی روزمرہ مصروفیات کے حوالے سے آگاہ کرتے رہتے ہیں۔

  • نورے نے منایا فادرز ڈے بابا شہروز سبزواری کے ساتھ، ویڈیو وائرل

    نورے نے منایا فادرز ڈے بابا شہروز سبزواری کے ساتھ، ویڈیو وائرل

    کراچی: اداکار شہروز سبزواری کی ننھی شہزادی نورے شہروز نے گزشتہ روز فادرز ڈے کا جشن اپنے بابا کے ساتھ منایا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار شہروز سبزواری نے ننھی شہزادی نورے کے ساتھ فادرز ڈے سیلی بریٹ کیا اس موقع پر نورے کے دادا یعنی بہروز سبزواری بھی موجود تھے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نورے ’کیک کاٹتے وقت ہیپی برتھ ڈے کہہ رہی ہیں جبکہ شہروز اور ان کے والد بہروز بھی خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A very Happy Father’s Day to all the Dads out there 🥳 – #fathersday2020 #everyday

    A post shared by Shahroz Sabzwari (@shahrozsabzwari) on

    دوسری ویڈیو میں نورے اپنے دادا اور دادی کے ساتھ ایک اور کیک کاٹ رہی ہیں، مداحوں کی جانب سے دونوں ویڈیوز کو خوب پسند کیا جارہا ہے اور نورے کو دعائیں دی جاری ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سائرہ یوسف نے بھی فادرز ڈے اپنے والد کے ساتھ منایا تھا اس موقع پر بیٹی ان کی گود میں موجود تھیں اور وہ کافی خوش لگ رہی تھیں۔

    سائرہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’میرے والد سب سے زیادہ عام آدمی ہیں، وہ محبت کرتے ہیں، ہیرو ہیں، گانے گنگناتے ہیں اور کہانیاں بھی سناتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    40 + 40 = 😉😃

    A post shared by Shahroz Sabzwari (@shahrozsabzwari) on

    یاد رہے کہ سائرہ یوسف شہروز سبزواری سے شادی کے بعد سے انڈسٹری سے دور ہیں، شہروز سے ان کی چند ماہ قبل علیحدگی ہوچکی ہے جبکہ شہروز سبزواری نے چند روز قبل ماڈل صدف کنول سے شادی کرلی ہے۔

    سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی ایک ننھی بیٹی نورے شہروز بھی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    Yummy Life 🤍 – Youngest #belieber

    A post shared by Shahroz Sabzwari (@shahrozsabzwari) on

  • کیا ’جلن‘ دونوں بہنوں کو جدا کردے گی؟

    کیا ’جلن‘ دونوں بہنوں کو جدا کردے گی؟

    کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک پر نیا ڈرامہ سیریل ’جلن‘ کی پہلی قسط نشر کی جاچکی ہے جسے مداحوں کی جونب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک پر اداکارہ منال خان کا نیا ڈرامہ سیریل ’جلن‘ ریلیز کیا گیا جس کی پہلی ہی قسط مداحوں کے دلوں میں گھر کرگئی۔

    اس ڈرامے کا اسکرپٹ معروف لکھاری، شاعرہ اور ڈرامہ نگار سدرہ سحر عمران کا تحریر کردہ ہے۔ سدرہ سحر عمران دلیل کے لیے مستقل تحریر بھی لکھتی رہیں۔

    مرکزی اداکارہ منال خان، اریبہ حبیب اور عماد عرفانی سمیت دیگر اداکاروں کو دکھایا گیا ہے۔ ڈرامے میں اریبہ اور منال خان نے بہنوں کے کردار ادا کیے ہیں جب کہ عماد عرفانی نے اریبہ حبیب کے شوہر کا اور منال خان کے بہنوئی کا کردار ادا کیا ہے۔

    ڈرامے میں منال خان ’ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں جو اپنی بہن سے حسد کرتی ہے، کزن سے شادی طے ہونے کے باوجود وہ بڑی بہن کی امیر خاندان میں شادی طے ہونے اسے جلن ہونے لگتی ہے اور وہ اپنے والد اور والدہ سے شادی رکوانے کی سر توڑ کوشش کرتی ہے لیکن اس میں ناکام رہتی ہے۔

    عماد عرفانی منال خان سے دو مرتبہ گفتگو کرتے ہیں اور اپنی بہن نادیہ خان سے اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہتے ہیں انہیں منال خان اچھی نہیں لگی تاہم عماد کی بہن انہیں سمجھاتی ہیں کہ تم اکیلے رہے ہو اس لیے رشتوں کی سمجھ نہیں ہے سالی اسی طرح کی ہوتی ہیں اور سالی آدھی گھر والی ہوتی ہے۔

    ڈرامے کی دوسری قسط میں دکھایا گیا ہے کہ عماد کی اریبہ سے شادی ہوچکی ہے جبکہ دونوں بہنوں میں چقپلش کا بھی آغاز ہوچکا ہے، ڈرامے میں آگے کیا ہونے جارہا ہے یہ جاننے کے لیے ڈرامہ سیریل جلن ہر بدھ کی رات 8 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔

  • سائرہ یوسف کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    سائرہ یوسف کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    کراچی: اداکار شہروز سبزواری کی سابقہ اہلیہ اداکارہ سائرہ یوسف کی سوشل میڈیا پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اداکارہ سائرہ یوسف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر فادرز ڈے کی مناسبت سے پوسٹ شیئر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    اداکارہ سائرہ شہروز کی شیئر کردہ پوسٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے والد کے ساتھ موجود ہیں اور بیٹی کے گود میں اٹھائے مسکرا رہی ہیں۔

    ان کی تصویر کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جارہا ہے اور مداح نے تصویر پر کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ ہمیشہ کی طرح بہادر ہیں۔‘

    سائرہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’میرے والد سب سے زیادہ عام آدمی ہیں، وہ محبت کرتے ہیں، ہیرو ہیں، گانے گنگناتے ہیں اور کہانیاں بھی سناتے ہیں۔

    واضح رہے کہ سائرہ یوسف شہروز سبزواری سے شادی کے بعد سے انڈسٹری سے دور ہیں، شہروز سے ان کی چند ماہ قبل علیحدگی ہوچکی ہے جبکہ شہروز سبزواری نے چند روز قبل ماڈل صدف کنول سے شادی کرلی ہے۔

    سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی ایک ننھی بیٹی نورے شہروز بھی ہے۔

  • ارطغرل کی حلیمہ کو پاکستان پسند آگیا، میگزین کیلئے فوٹو شوٹ

    ارطغرل کی حلیمہ کو پاکستان پسند آگیا، میگزین کیلئے فوٹو شوٹ

    کراچی: پاکستان میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرنے والے ترک ڈرامہ سیریل ’ارطغرل غازی‘ کی ہیروئن حلیمہ سلطان کو پاکستان بھا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ کی ہیروئن حلیمہ سلطان نے پاکستانی میگزین کے لیے فوٹو شوٹ کروالیا۔

    ترکش اداکارہ ایسرا بلجیک کی تصویر  میگزین کے سرورق پر شائع کی گئی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ارطغرل کی ہیروئن ایسرا بلجیک (حلیمہ سلطان) نے لکھا کہ ’ہیلو پاکستان‘ اور کہا کہ جون میں میرا نیا فوٹو شو شائع ہوا ہے اور میں سرورق پر موجود ہوں۔

    ایسرا بلجیک نے فوٹو شوٹ کرنے والی اپنی ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا، حلیمہ کی تصویر کو پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے بھی لائیک کیا۔

    esra bilgic halima sultan photoshoot

    مداحوں کی جانب سے اپنی پسندیدہ اداکارہ کی تصاویر کو خوب پسند کیا جارہا ہے اور کمنٹس میں حلیمہ سلطان کی تعریف کی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ترک اداکارہ نے پاکستان آنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی اور اداکارہ کو خوش آمدید کے پیغامات موصول ہونا شروع ہوگئے تھے۔

    خیال رہے کہ ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کو سرکاری ٹی وی سے نشر کیا جارہا ہے جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

    esra bilgic halima sultan photoshoot

    esra bilgic halima sultan photoshoot

  • گلوکارعالمگیر کی موت کی افواہیں‌ دم توڑ گئیں

    گلوکارعالمگیر کی موت کی افواہیں‌ دم توڑ گئیں

    کراچی: لیجنڈ گلوکار عالمگیر کی موت کی افواہیں دم توڑ گئیں، اداکارہ بشریٰ انصاری نے عالمگیر کے ساتھ کی جانے والی گفتگو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق لیجنڈ گلوکار عالمگیر کی موت کی خبریں گزشتہ رات سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھیں تاہم ان کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد خبریں دم توڑ گئیں، بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ وہ صحت مند ہیں انہوں نے عالمگیر کے ساتھ کی جانے والی گفتگو کی ویڈیو شیئر کی۔

    ویڈیو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’مجھے ان افواہوں کے بارے میں پتا چلا تو بہت خوفزدہ ہوگئی تھی۔‘

    View this post on Instagram

    We love u alamgir ..shukar hay he is OK..

    A post shared by Bushra Bashir (@ansari.bushra) on

    بشریٰ انصاری نے افواہوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اتنے دنوں سے بیماریوں سے لڑ رہے ہیں، عالمگیر صحت یاب ہیں اور اب لوگ افواہیں پھیلانا بند کردیں۔

    انہوں نے کہا کہ اب تم اتنے سال زندہ رہ گئے ہو تو 100 سال کے تو ہوگئے ہو، اب تمہیں مرنے کا کوئی حق نہیں ہے، اب میں نے سب کو لکھ دیا کہ بکواس بند کرو، اداکارہ نے ان کی صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ افواہیں سن کر میرا دم نکل گیا تھا، اللہ کا شکر ہے کہ عالمگیر حیات ہیں، بشریٰ انصاری نے انہیں فرضی نام ‘بنگالی‘ کہہ کر بھی پکارا۔

    واضح رہے کہ گلوکار عالمگیر نے متعدد مشہور گانے گنگنائے ہیں جن میں ہوا ہوا اے ہوا خوشبو لوٹا دے، دیکھا نہ تھا کبھی ہم نے یہ سماں ودیگر شامل ہیں۔

  • ’’میں آپ سے پیار کرتی ہوں، آپ خوبصورت لوگوں میں سے ایک ہیں‘‘

    ’’میں آپ سے پیار کرتی ہوں، آپ خوبصورت لوگوں میں سے ایک ہیں‘‘

    کراچی: پاکستانی فیشن انڈسٹری کی خوبرو ماڈل صدف کنول نے تنقید کے بعد فیا ملک کی حمایت ملنے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق نامور اداکار بہروز سبزواری کے بیٹے شہروز سبزواری نے حال ہی میں ماڈل صدف کنول سے شادی کی جس کے بعد سے صدف کنول اور شہروز سبزواری کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا ایسے میں ماڈل کو فیا ملک کی حمایت حاصل ہوگئی۔

     

    View this post on Instagram

     

    Monday feels.. 💁‍♀️

    A post shared by Sadaf Sabzwari (@sadafkanwal) on

    صدف کنول نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور فیا ملک نے بھی تصویر کو پسند کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’میں آپ سے پیار کرتی ہوں، آپ خوبصورت لوگوں میں سے ایک ہیں۔‘

    شہروز سبزواری کی اہلیہ کی دوسری تصویر بھی وائرل ہورہی ہیں جس میں وہ بالکل الگ انداز میں دکھائی دے رہی ہیں، تصویر پر مداحوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے مختلف تبصرے کیے۔

    ان کے شوہر شہروز سبزواری کو بھی حال ہی میں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جس پر شہروز نے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ ’تمام محبتوں کے لیے آپ کا شکریہ اور نفرتیں کرنے پر بھی آپ کا زیادہ شکریہ، میں نے اس سے سبق سیکھ لیا ہے اور منفی باتوں کو ایک طاقت کے طور پر استعمال کروں گا او رہر دن بہتر اور بہتر ہوتا چلا جاؤں گا

    واضح رہے کہ صدف کنول اور شہروز سبزواری 31 مئی کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، صدف کنول شہروز سبزواری کی دوسری بیوی ہیں، پہلی بیوی سائرہ یوسف سے شہروز نے علیحدگی اختیارکرلی تھی اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔

  • بھارتی اداکار رجنی کانت کے گھر کو ’بم سے اڑانے‘ کی دھمکی

    بھارتی اداکار رجنی کانت کے گھر کو ’بم سے اڑانے‘ کی دھمکی

    نئی دہلی: بھارت میں نامعلوم شخص نے اداکار رجنی کانت کے گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی دے دی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپر اسٹار رجنی کانت کے گھر پر بم دھمکی کے سبب پولیس نے ان کے گھر کی مکمل تلاشی لی اور گھر کو کلیئر قرار دے کر بم کی خبر کو افواہ قرار دے دیا۔

    پولیس کے مطابق ایک نامعلوم  شخص نے پولیس کنٹرول روم پر فون کیا اور کہا کہ گریمس روڈ پر واقع سپر اسٹار رجنی کانت کے گھر میں بم نصب کیا گیا ہے۔

    بھارتی پولیس کے مطابق سراغ رساں کتوں کی مدد سے پولیس فوری طور پر اداکار کے گھر پہنچی اور تلاشی لینے کے بعد پتا چلا کہ یہ ایک افواہ تھی، اب پولیس کال کرنے والے شخص کا پتا لگانے کی کوشش کررہی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ماضی میں اداکاروں کو اس طرح کی دھمکیاں دی جاتی رہی ہیں، دریں اثنا رجنی کانت کے مداحوں نے اس فعل کی مذمت کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

    رجنی کانت کا بم کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ’اس وقت بم سے زیادہ کرونا وائرس سے خطرہ ہے اسی لیے لاک ڈاؤن کے سبب گھر میں موجود ہیں۔‘

    واضح رہے کہ تامل اداکار لاک ڈاؤن سے قبل اپنی نئی آنے والی فلم ’اناتھ‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے، فلم کا 60 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ لاک ڈاؤن کے سبب فلم کی شوٹنگ روکنا پڑی۔

  • ہانیہ عامر کی مداحوں کو ’وکٹری‘ کا نشان بنانے کی ہدایت، مگر کیوں؟

    ہانیہ عامر کی مداحوں کو ’وکٹری‘ کا نشان بنانے کی ہدایت، مگر کیوں؟

    کراچی: اداکارہ ہانیہ عامر نے اداکاری اور ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے بعد گٹار بجانا شروع کردیا جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’عشقیہ‘ میں رومی کا مزاحیہ کردار نبھانے والی ہانیہ عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اسٹاگرام پر گٹار بجاتے ہوئے تصویر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    ہانیہ عامر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’جو لوگ چار دن گٹار بجانے کے بعد خود کو موسیقار سمجھتے ہیں وہ وکٹری کا نشان بنائیں۔‘ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہانیہ خود بھی وکٹری کا نشان بنائی ہوئی ہیں۔

    واضح رہے کہ ہانیہ عامر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اور ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اپنی روزمرہ کی سرگرمیوں سے وقتاً فوقتاً مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔

    اے آر وائی ڈٰیجیٹل کے ڈرامے ’عشقیہ‘ میں ہانیہ عامر کے کردار ’رومی‘ کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے، ڈرامے میں ہانیہ رمشا خان (حمنہ) کی بہن کا کردار ادا کررہی ہیں، عشقیہ میں فیروز خان، رمشا خان، گوہر خان اور شبیر جان بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

    View this post on Instagram

    Ansoo baithe kaid palkon pe🥀 #ishqiya

    A post shared by Hania Aamir (@haniaheheofficial) on

    یاد رہے کہ اس سے قبل ہانیہ عامر کی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی، اداکارہ کی ویڈیو پر مداحوں نے ملے جلے تبصرے کیے تھے۔

  • نیلم منیر نے ڈپریشن سے نجات کا حل بتا دیا

    نیلم منیر نے ڈپریشن سے نجات کا حل بتا دیا

    کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے لیے ڈپریشن کے حوالے سے اہم پیغام شیئر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف ادکارہ نیلم منیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مداحوں کے نام پیغام میں کہا کہ زندگی کبھی بھی گلاب کے پھول کی سیج نہیں ہوتی، ہم سب ہی اپنی زندگی میں بہت سی پریشانیوں اور مسائل سے دوچار ہوتے ہیں اور ان میں سے کوئی ایک پریشانی ہمارے لیے ڈپریشن اور افسردگی کا سبب بنتی ہے۔

    اداکارہ نے لکھا کہ ’جب ہم احساس کمتری کا شکار ہوتے ہیں تو ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم اس کے حل کے لیے اللہ تعالیٰ سے مدد طلب کریں۔‘

    نیلم منیر نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کی رہنمائی کے لیے قرآن پاک نازل کیا ہے اور قرآن پاک مایوسی میں ہماری مدد کرنے کے لیے ایک ہدایت نامہ ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ ہمیں افسردگی اور اضطراب سے نجات حاصل کرنے کے لیے قرآن پاک کا مطالعہ کرنا چاہئے اس سے ناصرف ہماری رہنمائی ہوگی بلکہ ہمارے دل کو بھی سکون ملے گا۔

    نیلم منیر نے آخر میں دعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللہ تعالیٰ ہم سب کو صلح اور صبر کی توفیق عطا فرمائے آمین۔‘

    واضح رہے کہ اداکارہ نیلم منیر اے آر وائی ڈیجیٹل سے نشر کیے جانے والے ڈرامے ’بکھرے موتی‘ میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔