Category: انٹرٹینمںٹ

  • زندگی میں 2 بار خودکشی کا ارادہ کیا، معروف پاکستانی اداکارہ کا اعتراف

    زندگی میں 2 بار خودکشی کا ارادہ کیا، معروف پاکستانی اداکارہ کا اعتراف

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنی زندگی کے تلخ لمحات سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے والدہ کے انتقال کے بعد 2 بار خودکشی کرنے کا ارادہ کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں بتایا کہ وہ والدہ کے انتقال کے بعد ناامید ہوگئی تھیں، کسی سے بات کرنے سے قاصر تھیں اور سب کچھ ان کے لیے بے معنی تھا۔

    نازش جہانگیر نے بتایا کہ وہ دس برس سے ڈپریشن میں مبتلا تھیں اور پھر اپنے لیے خود سے کھڑی ہوئیں اور ان لوگوں کو توجہ کا مرکز بنایا جن کے ساتھ اس طرح کے واقعات پیش آچکے تھے جس کے بعد مایوسیوں کا پتا لگا اور پھر مجھے اس بیماری سے نکلنے میں بہت زیادہ مدد ملی۔

    View this post on Instagram

    So here I am, I have been suicidal twice in my life after I lost my mother. I was hopeless I was unable to talk, everything was just meaningless for me. I have fought PTSD for 10 years as I mentioned this earlier but let me tell you all one thing very clearly, only I had a cure and that too within. I stoodup for myself, I took my every breakdown as a lesson, I fought my darkness and left it all behind me. I pray for everyone to be strong enough to talk about it and fight it the same way. There are times in your life when you don't feel right opening up to anyone, you don't even want to listen to anyone and that's the time where you have to talk your heart out and fight the depression living inside you, look for the positivity in your life, extract positivity from negativity, try to be kind with everyone,try to let people live their life the way they want to, try to not judge anyone. It's a request for wellbeing. Thankyou.❤️🙏🏻 #staypositive #staysafe #bekind #loveyourself #nazishjahangir

    A post shared by Nazish Khan (@nazishjahangir) on

    اداکارہ نے کہا کہ میں سب کے لیے دعا کرتی ہوں اتنے مضبوط ہوں کہ بیماری کے بارے میں بات کریں اور اس سے لڑیں، آپ کی زندگی میں ایسا وقت بھی آتا ہے جب آپ کسی سے بات کرنا مناسب نہیں سمجھتے، آپ کسی کی بات بھی سننا نہیں چاہتے اور یہی وہ وقت ہوتا ہے جب آپ کو اپنے دل کی بات کرنا ہوتی ہے اور اپنے اندر رہنے والی افسردگی کا مقابلہ کرنا ہوتا ہے۔

    نازش جہانگیر نے کہا کہ آپ اپنی زندگی میں مثبت چیزیں تلاش کریں اور منفی چیزوں کو نکال باہر کریں، سب کے ساتھ نرمی سے پیش آئیں، لوگ زندگی کو جس طرح‌ گزارنا چاہتے ہیں‌ انہیں‌ گزارنے دیں اور ہر ایک بارے میں اندازے نہ لگائیں۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2015 میں کیا تھا۔

  • کیا سشانت سنگھ راجپوت کو قتل کیا گیا؟

    کیا سشانت سنگھ راجپوت کو قتل کیا گیا؟

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے چچا نے اداکار کی موت سے متعلق تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے چچا کا کہنا ہے کہ سشانت خودکشی نہیں کرسکتا وہ بہت بہادر اور ہنس مکھ لڑکا تھا ان کی موت کے پیچھے کوئی نہ کوئی سازش ہے تحقیقات کی جائیں۔

    سشانت سنگھ راجپوت کے چچا نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کی کہ وہ سشانت کی موت کی تحقیقات کریں تو اصل حقائق سامنے آجائیں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز 34 سالہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کرلی تھی، اداکار کی پھندا لگی لاش گھر سے برآمد ہوئی تھی، وہ لاک ڈاؤن کے باعث ممبئی کے علاقے باندرا میں تنہائی کی زندگی گزار رہے تھے۔ اداکار نے ’رابطہ‘ اور ’کیدرناتھ‘، ’پی کے‘، ’ایم ایس دھونی‘، جیسی مشہور فلموں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔

    یہ پڑھیں: بھارتی معروف اداکار عرفان خان چل بسے

    بھارتی اداکار کی موت ایسے وقت میں ہوئی جب ایک ہفتے قبل سشانت کے سابق مینیجر دِشا سیلیان نے ممبئی میں ہی 14 منزلہ عمارت سے کود کر خودکشی کی تھی۔

    سشانت کے دوستوں کا کہنا تھا کہ سشانت سنگھ 14 جون کی صبح 10 بجے نیند سے اٹھے اور جوس بناکر پیا اور پھر واپس اپنے کمرے میں چلے گئے اور دروازہ بند کرلیا، اداکار نیند سے جاگنے کے بعد سے خاموش خاموش تھے۔

    قریبی ذرائع کا کہنا تھا کہ جب اداکار کے کمرے کا دروازہ بجاکر انہیں اٹھانے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے دروازہ نہیں کھولا جس پر فلیٹ میں موجود افراد نے چابی والے کو بلایا اور پولیس کو بھی اطلاع دی۔

    سشانت سنگھ کے دوست ساڑھے 12 سے پونے 1 کے درمیان کمرے داخل ہوئے تو انہیں پھندے سے لٹکا ہوا پایا۔

  • اداکارہ منال خان کی بھانجی کے ساتھ تصویر وائرل

    اداکارہ منال خان کی بھانجی کے ساتھ تصویر وائرل

    کراچی: پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان کی بھانجی کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق شوبز انڈسٹری سے جڑی شخصیات مداحوں سے جڑے رہنے کے لیے مختلف تصاویر اوراپنی روزمرہ کی سرگرمیوں کو شیئر کرتی ہیں جس کا مقصد مداحوں کو اپنی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کرنا ہوتا ہے۔

    اداکارہ منال خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی بھانجی امل منیب کے ساتھ تصویر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    View this post on Instagram

    Happy times ❤️ Forever grateful ❤️

    A post shared by Minal Khan (@minalkhan.official) on

    تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منال خان اپنی بھانجی امنل منیب کو پیار کررہی ہیں، اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ ’خوشگوار لمحہ، ہمیشہ آپ کی شکر گزار۔‘

    گلوکارہ آئما بیگ، ماڈل صدف کنول، مشک کلیم، اداکارہ شگفتہ اعجاز اور کنزہ ہاشمی سمیت متعدد شوبز شخصیات نے تصویر کو پسند کرتے ہوئے اپنی رائے کا اظہار کیا۔

    View this post on Instagram

    🌸

    A post shared by Minal Khan (@minalkhan.official) on

    واضح رہے کہ امل منیب کی پیدائش گزشتہ سال اگست میں ہوئی تھی اور وہ اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ کی بیٹی ہیں۔

    یاد رہے کہ اداکارہ منال خان کا نیا ڈرامہ ’جلن‘ اے آر وائی ڈیجیٹل پر 17 جون سے نشر کیا جائے گا،

  • شہرہ آفاق ڈرامے ’گیسٹ ہاؤس‘ کے اداکار طارق ملک انتقال کرگئے

    شہرہ آفاق ڈرامے ’گیسٹ ہاؤس‘ کے اداکار طارق ملک انتقال کرگئے

    راولپنڈی: پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے یادگار ڈرامے ’گیسٹ ہاؤس‘ کے اداکار طارق ملک راولپنڈی میں انتقال کرگئے۔

    تفصیلات کے مطابق نوے کی دہائی میں پی ٹی وی سے نشر کیے جانے والے یادگار ڈرامے ’گیسٹ ہاؤس‘ میں ویٹر مراد کا کردار ادا کرنے والے اداکار طارق ملک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

    اداکار افضل خان نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ’میرے گیسٹ ہاؤس کے ساتھی فنکار طارق ملک انتقال کرگئے۔‘

    راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے طارق ملک ریڈیو، اسٹیج اور ٹیلی ویژن میں کام کرتے رہے اور انہیں شہرت 1991 میں گیسٹ ہاؤس کے کردار مراد سے ملی۔

    اس کے علاوہ انہیں ریڈیو پاکستان کے پروگرام جمہورنی آواز میں باواجی کی صداکاری کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔

    یاد رہے کہ پی ٹی وی کے ڈرامے گیسٹ ہاؤس نے اپنے دور میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کیے تھے جس میں مسافروں کو درپیش مسائل کو پیش کیا جاتا تھا۔

    ڈرامے میں مراد کا ایک کردار ’ٹپ ٹپ کرتا میں کمرے میں آتا ہوں‘ بھی کافی مقبول ہوا تھا۔

    اس ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض رؤف خالد نے انجام دئیے تھے، انہوں‌ نے لاگ، انگار وادی جیسے مقبول ترین ڈراموں‌ میں‌ بھی ہدایت کاری کی۔

  • ’’ایسا لگ رہا ہے ہم کہیں پھنس گئے ہیں‘‘

    ’’ایسا لگ رہا ہے ہم کہیں پھنس گئے ہیں‘‘

    کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید کا کہنا ہے کہ کرونا کے باعث سماجی فاصلہ، گھر پر رہنا، لاک ڈاؤن ان سب سے ایسا لگ رہا ہے جیسے ہم کہیں پھنس گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں کہا کہ کرونا کے باعث معاشرتی دوری اختیار کرنا، گھر میں رہنا، کسی سے نہیں ملنا، اس سب کے بعد ایسا محسوس ہورہا ہے کہ جیسے ہم ایک جگہ پر پھنس کر رہ گئے ہیں۔

    صنم سعید نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران کچھ دن تیزی سے گزر رہے ہیں، کوئی دن آہستہ گزرتا ہے، کوئی دن مصروفیت میں گزر جاتا ہے اور کوئی دن ایسا بھی ہوتا ہے جو بڑی مشکل سے گزرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ لیکن اس مشکل گھڑی میں کسی ایک شخص کا یہ حال نہیں ہے بلکہ ہم سب ہی اس میں شامل ہیں۔

    علاوہ ازیں صنم سعید نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ سہیلیوں کی یادگار تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ ’میں آپ سب کو بہت یاد کرتی ہوں، ہماری دوستی ہمیشہ اسی طرح سلامت رہے۔‘

    واضح رہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی اور عوام کے غیر محتاط رویے کے باعث ملک میں کرونا کیسز کی تعداد اور اموات میں اضافہ ہورہا ہے۔

  • اداکار واسع چوہدری کرونا وائرس میں مبتلا

    اداکار واسع چوہدری کرونا وائرس میں مبتلا

    کراچی: پاکستانی اداکار و میزبان واسع چوہدری بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکار و میزبان واسع چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بتایا کہ ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

    واسع چوہدری کا کہنا تھا کہ انہیں کرونا کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہورہی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اہلخانہ کا بھی کرونا ٹیسٹ کرایا تھا سب کے نتائج منفی آئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جن سب سے میں رابطے میں رہا ان کو پہلے ہی بتادیا ہے کہ تاکہ وہ بھی اپنا کرونا ٹیسٹ کروالیں یا ضرورت ہو تو خود کو آئسولیٹ کرلیں۔

    واضح رہے کہ ملک میں کرونا کیسز کی تعداد بڑھتی جارہی ہے جس کی لپیٹ میں کئی شوبز ستارے بھی آچکے ہیں۔

    اس سے قبل شوبز ستاروں کی جانب سے اداکارہ روبینہ اشرف کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست کی گئی تھی، اداکارہ روبینہ اشرف میں کرونا کی تشخیص ہوئی تھی انہیں طبیعت بگڑنے پر آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں اداکارہ سکینہ سموں اور ابرار الحق میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

  • پریانکا چوپڑا کا اڑا سوشل میڈیا پر مذاق

    پریانکا چوپڑا کا اڑا سوشل میڈیا پر مذاق

    نئی دہلی: سیاہ فام شہریوں کی حمایت پر انٹرنیٹ صارفین نے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا کا مذاق بنا دیا۔

    بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو سیاہ فام کے معاملے پر بولنا مہنگا پڑ گیا، سوشل میڈیا صارفین نے پریانکا چوپڑا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں ماضی یاد دلا دیا۔

    پریانکا چوپڑا نے امریکی سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کی ہلاکت پر انسٹاگرام پر لکھا کہ ’ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ خود کو تعلیم دیں اور اس نفرت کو ختم کریں، ہم مل کر امریکا سمیت پوری دنیا سے نسلی پرستی کے مقابلے کا خاتمہ کریں، آپ جہاں بھی رہتے ہوں، آپ کے حالات جو بھی ہوں، کوئی بھی موت کا مستحق نہیں ہے‘۔

    سوشل میڈیا صارفین نے پریانکا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ اس سے قبل رنگ گورا کرنے والی کریموں کے اشتہارات میں کام کرتی رہی ہیں۔

    واضح رہے کہ کچھ روز قبل امریکی ریاست مینیسوٹا میں سابق پولیس افسر ڈارک چوون کے تشدد کے باعث سیاہ فام امریکی جارج فلائیڈ کی ہلاکت ہوئی، جس کی ویڈیو وائرل ہوئی تو امریکا میں سیاہ فام شہریوں کے حقوق کے لیے مظاہرے شروع ہوئے اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے ان کا دائرہ وسیع ہوگیا۔

    امریکا کے مختلف شہروں میں گزشتہ گیارہ روز سے مظاہرے جاری ہیں، جبکہ برطانیہ، آسٹریلیا، جرمنی، کینیڈا سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں بھی عوام نے سڑکوں پر نکل کر جارج فلائیڈ کے قاتلوں کو سزا اور سیاہ فام شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کا مطالبہ کیا۔

  • اداکارہ سجل علی کس خوف پر قابو پانے میں مصروف ہیں؟

    اداکارہ سجل علی کس خوف پر قابو پانے میں مصروف ہیں؟

    کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کا کہنا ہے کہ وہ آج کل کتوں سے ڈرنے کے خوف پر قابو پانے کی کوشش میں مصروف عمل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ایک کتے سے کھیل رہی ہیں۔

    تصویر کے کیپشن میں سجل علی نے لکھا کہ ’وہ کتوں سے ہمیشہ خوفزدہ رہی ہیں لیکن اب وہ کتوں سے ڈرنے کے خوف پر قابو پانے کی کوشش کررہی ہیں۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ کتوں سے خوف اب بھی برقرار ہے لیکن انہوں ںے یہ محسوس کیا ہے کہ ایک بار آپ اس جانور کو سمجھنے کی کوشش کریں اور انہیں اپنا دوست تسلیم کریں تو ان سے بہتر کوئی نہیں ہے۔

    کرونا وائرس کے حوالے سے سجل علی کا کہنا تھا کہ ایسے وقت میں برائے مہربانی یہ یاد رکھیں کہ ہمیں ایک دوسرے سے حسن سلوک سے پیش آنا چاہئے۔ اداکارہ نے اپنے پیغام میں گھروں میں رہنے اور محفوظ رہنے کا بھی کہا۔

  • اداکارہ مایا علی نے سوشل میڈیا پر اہم سنگ میل عبور کرلیا

    اداکارہ مایا علی نے سوشل میڈیا پر اہم سنگ میل عبور کرلیا

    کراچی: پاکستان فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے سوشل میڈیا پر اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

    شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات مداحوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے لیے سوشل میڈیا ایپ پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور وہ اپنے کام کے حوالے سے بھی وقتاً فوقتاً سب کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔

    اگر بات کی جائے تو سوشل میڈیا کے تقریباً تمام ہی پلیٹ فارمز پر شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات موجود ہیں، جو ناصرف اپنی پوسٹیں شیئر کرتی بلکہ مداحوں کی جانب سے ملنے والے کمنٹس کو بھی پڑھتی ہیں۔

    پاکستان فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے 4 ملین یعنی 40 لاکھ فالوورز ہونے پر اپنی انسٹاگرام فیملی کا شکریہ ادا کیا۔

    مایا علی نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے سامنے کیک رکھا ہوا ہے، تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ 40 لاکھ فالوورز ہونے پر میری طرف سے انسٹاگرام فیملی کے لیے میٹھا پیار۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز معروف اداکارہ صبا قمر کے انسٹاگرام پر 3 ملین یعنی 30 لاکھ فالوورز ہوئے تھے۔

    یاد رہے کہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز کی فہرست میں اداکارہ ایمن خان سب سے آگے ہیں جن کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 60 لاکھ سے زائد ہے۔

    اس فہرست میں دوسرے نمبر پر عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان ہیں جن کے انسٹاگرام پر 60 لاکھ فالوورز ہیں جبکہ اداکارہ عائزہ خان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 59 لاکھ ہے۔

  • اداکارہ فریال محمود اور دانیال راحیل رشتہ ازدواج میں منسلک

    اداکارہ فریال محمود اور دانیال راحیل رشتہ ازدواج میں منسلک

    لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ فریال محمود اداکار دانیال راحیل کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ فریال محمود نے دانیال راحیل سے گزشتہ روز لاک ڈاؤن کے دوران شادی کرلی۔

    فریال محمود نے شادی کی اطلاع مداحوں کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دی، انہوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دوستوں کی جانب سے دی جانے والی مبارک باد کے اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے۔

    Nikkah

    دوسری جانب اداکار دانیال راحیل نے بھی مداحوں کو نکاح کی خوشخبری سناتے ہوئے فیس بک پر ایک طویل پیغام شیئر کیا۔

    دانیال راحیل نے لکھا کہ ’میں اور فریال محمود دو سال قبل ملے تھے جس کے بعد ہم نے ایک دوسرے کو جانا اور پھر ساری زندگی ایک دوسرے کے ساتھ گزارنے کا فیصلہ کیا۔‘

    انہوں نے لکھا کہ میری اہلیہ فریال محمود کی پوری فیملی لندن میں رہائش پذیر ہے جس کی وجہ سے یہ سب ویڈیو لنک کے ذریعے وہ ہمارے ساتھ تھے اور ہم نے انہیں بہت یاد کیا۔

    دانیال راحیل کا کہنا تھا کہ میں خوش قسمت انسان ہوں کہ مجھے فریال کا ساتھ ملا، میرے اہلخانہ نے ہم دونوں کی شادی میں اہم کردار ادا کیا جس کے لیے میں ان کا شکر گزار ہوں۔

    واضح رہے کہ کرونا لاک ڈاؤن کے دوران متعدد فنکار رشتہ ازدواج میں منسلک ہوچکے ہیں جن میں حنا الطاف، آغا علی، نمرہ خان اور افتخار ودیگر شامل ہیں۔

    Instagram Stories