Category: انٹرٹینمںٹ

  • شہزاد رائے نے مداحوں کو انوکھا چیلنج دے دیا

    شہزاد رائے نے مداحوں کو انوکھا چیلنج دے دیا

    کراچی: معروف گلوکار شہزاد رائے نے مداحوں کو انوکھا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس چیلنج کو پورا کرکے دکھائیں۔

    معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک ٹانگ کو پکڑ کر آگے کی جانب کود رہے ہیں۔

    شہزاد رائے نے یہ انوکھا چیلنج اپنے تمام مداحوں کو دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ یہ کرسکتے ہیں تو مجھے اس کی ویڈیو بنا کر بھیجیں یہ آپ کے لیے چیلنج ہے۔

    گلوکار نے تمام مداحوں کو اسٹنٹ کرتے ہوئے احتیاط برتنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

    مداحوں کی جانب سے شہزاد رائے نے چیلنج کو پسند کیا جارہا ہے اور مداح ان کے چیلنج پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔ کسی مداح نے کہا کہ چیلنج کو پورا کرنا مشکل ہے تو کسی نے ان کو چیلنج کو قبول کرلیا۔

  • ٹک ٹاکر رومیسہ خان کس معروف اداکار کی بیٹی ہیں؟

    ٹک ٹاکر رومیسہ خان کس معروف اداکار کی بیٹی ہیں؟

    کراچی: ٹک ٹاکر رومیسہ خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کے مختلتف سوالات کے جوابات دئیے۔

    ٹک ٹاکر رومیسہ خان نے کہا کہ ’مزاحیہ اداکاری کرنے کا مجھے بچپن سے ہی شوق تھا، والد تنویر اختر خان مزاحیہ اداکار تھے، سرکاری ٹی وی پر والد نے ایک ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کیا تھا اور میں ان سے بہت زیادہ متاثر تھی۔

    رومیسہ خان نے کہا کہ میں بچپن سے ہی اسکول کے مختلف پروگراموں میں حصہ لیا کرتی تھی اور والد کو اس بات کا علم تھا، والد نے مجھے بہت سپورٹ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سال قبل والد انتقال کرگئے اس کے بعد میں بہت دلبرداشتہ ہوگئی تھی اور سب کچھ چھوڑ دیا تھا اداکاری بھی نہیں کرتی تھی۔

    رومیسہ خان نے کہا کہ بعدازاں مجھے احساس ہوا کہ کچھ کرنا ہے، میں نے یونیورسٹی میں ایک تھیٹر میں حصہ لیا، پھر دوستوں نے ٹک ٹاک پر آنے کا مشورہ دیا۔

    ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ جب میں نے ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانا شروع کیں تو مداحوں کی جانب سے اسے خوب سراہا گیا جس سے میری حوصلہ افزائی ہوئی۔

    ایک سوال کے جواب میں رومیسہ خان نے کہا کہ مزاحیہ اداکاری کرنا چاہتی ہوں، تھیٹر میں کام کرچکی ہوں اس لیے معلوم ہے کہ اداکاری کس طرح کرنی ہوتی ہے۔

  • ’’ڈنک‘‘ میں حقیقت سامنے آگئی، مداح حیران

    ’’ڈنک‘‘ میں حقیقت سامنے آگئی، مداح حیران

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ڈنک‘ کو مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے، ڈرامے کی نئی قسط میں حقیقت سامنے آنے پر مداح حیران رہ گئے۔

    گزشتہ روز اے آر وائی ڈیجیٹل پر ڈرامہ سیریل ’ڈنک‘ کی ساتویں قسط نشر کی گئی، جس میں دکھایا گیا کہ پروفیسر ہمایوں کی خودکشی کے بعد حیدر (بلال عباس) کا اپنی منگیتر امل عزیز (ثنا جاوید) کے ساتھ رویہ تلخ ہوگیا اور حیدر کو پروفیسر ہمایوں سے ہمدردی ہونے لگتی ہے۔

    حیدر کے اچانک منگیتر امل کے ساتھ رویے میں تبدیلی اور پھر خودکشی کرنے کے بعد پروفیسر ہمایوں کے جنازے میں شرکت کرنے کے فیصلے نے ناظرین کو حیران کردیا۔

    بعدازاں حیدر کو امل عزیز اور پروفیسر ہمایوں کے درمیان پیش آئے ہوئے واقعے کو یاد کرتے ہوئے دکھایا گیا جس سے واضح ہوتا ہے کہ حید ر کے علم میں یہ بات آچکی ہے کہ امل عزیز نے پروفیسر ہمایوں پر جھوٹا الزام لگایا تھا۔

    امل عزیز نے اپنے منگیتر حیدر کو یونیورسٹی سے نکلنے سے بچانے کے لیے یہ سارا ڈرامہ رچایا تھا۔

    اس سے قبل نشر کی گئی قسط میں دکھایا گیا تھا کہ امل عزیز پروفیسر ہمایوں سے یہ کہتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں کہ ’میں نے سمجھایا تو تھا آپ کو آپ اپنی ضد پر اڑے ہوئے تھے، کیا ملا حیدر کو دیکھیں، شکایت ہونے کے باوجود بھی وہ بچ گیا اور آپ بے قصور ہوتے ہوئے بھی قصور وار ٹھہرائے گئے۔

    ڈرامے کی آٹھویں قسط کے پرومو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امل عزیز شادی کی تیاریوں میں مصروف ہے جبکہ حیدر اس کے برعکس پروفیسر ہمایوں کی خودکشی کو لے کر افسردہ ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ڈرامہ گزشتہ روز ٹاپ ٹرینڈ پر رہا، مداحوں کی جانب سے تبصرہ کیا جارہا ہے کہ شاید حیدر امل سے شادی نہ کرے کیونکہ وہ امل کی حقیقت جان چکا ہے۔

  • گلوکار بلال سعید کا بھائی اور بھابھی پر تشدد، ویڈیو وائرل

    گلوکار بلال سعید کا بھائی اور بھابھی پر تشدد، ویڈیو وائرل

    لاہور: گلوکار بلال سعید نے اپنے بھائی اور بھابھی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق گلوکار بلال سعید نے ڈولفن فورس کی موجودگی میں بھائی اور بھابھی پر تشدد کیا، تشدد کا واقعہ چند روز قبل لاہور کے تھانہ سندر کی حدود میں پیش آیا۔

    ڈولفن پولیس کے مطابق 8 جنوری کو رضا سعید کی جانب سے 15 پر کال موصول ہوئی تھی، رضا سعید اور ان کی اہلیہ پر بلال سعید نے تشدد کیا۔

    ترجمان ڈولفن پولیس کا کہنا ہے کہ ٹیم 15 کی کال پر واقعے کی جگہ پر پہنچی تھی، بلال سعید گھر سے نکلے اور اپنے بھائی کو تھپڑ دے مارا اور بھائی اور بھابھی سے جھگڑا کیا۔

    پولیس کے مطابق ڈولفن ٹیم نے فریقین میں جھگڑا چھڑوانے کی کوشش کی، ٹیم نے فریقین کو تھانہ سندر کے حوالے کردیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بعدازاں دونوں بھائیوں کے مابین معاملہ حل ہونے کے بعد اس واقعے میں کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا تھا۔

  • ٹویٹر نے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کیخلاف ایکشن لے لیا

    ٹویٹر نے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کیخلاف ایکشن لے لیا

    نئی دہلی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر نے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کے متنازع ٹویٹس پر ایکشن لے لیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹویٹر نے بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے کسانوں کے معاملے پر متنازع ٹویٹس ہٹادئیے۔ٹویٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کنگنا رناوت نے قوانین کی خلاف ورزی کی اس لیے ان کے دو ٹویٹس ہٹائے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ کنگنا رناوت نے امریکی گلوکارہ ریانا کے ٹویٹ پر تنقید کی تھی اور انہیں بے وقوف قرار دیا تھا، ٹویٹر انتظامیہ نے اس سے قبل بھی متنازع ٹویٹ کرنے پر کنگنا کا اکاؤنٹ عارضی طور پر بند کردیا تھا۔

    مودی سرکار کی جانب سے احتجاجی کسانوں پر ریاستی تشدد کے خلاف عالمی شہرت یافتہ شخصیات بھی بھارتی کسانوں کے ہم آواز ہوگئے ہیں، گزشتہ روز امریکی گلوکارہ ریانا نے کسانوں پر تشدد سے متعلق مضمون کو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم اس بارے میں بات کیوں نہیں کرتے۔

    مزید پڑھیں: عالمی شہرت یافتہ شخصیات بھی بھارتی کسانوں کے ہم آواز

    امریکی پاپ گلوکارہ ریانا کے بعد سویڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ نے بھارتی کسانوں سے اظہار یک جہتی کیا ہے، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ حکومت کے متنازعہ زراعت کے قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں سے اظہار یکجہتی کرتی ہیں اور احتجاجی کسانوں کے ساتھ ہیں۔

    یاد رہے کہ بھارتی کسانوں نے احتجاج کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے چھ فروری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے، جبکہ مودی سرکار نے دھرنے پر بیٹھے کسانوں کی آواز کو دبانے کیلئے قریبی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل کر رکھی ہے۔

  • نازش جہانگیر کے لیے سب سے قیمتی چیز کیا ہے؟ اداکارہ نے بتادیا

    نازش جہانگیر کے لیے سب سے قیمتی چیز کیا ہے؟ اداکارہ نے بتادیا

    کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ‘ پاکستان میں شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کے مختلف سوالات کے جوابات دئیے۔

    اداکارہ نازش جہانگیر نے ماضی کی یادوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور ’ان کا بھائی لوڈ شیڈنگ کے دوران گھروں کی بیل بجا کر بھاگ جایا کرتے تھے، ہم دونوں بہن بھائی بیل پر ڈبل ٹیپ لگاتے تھے جب لائٹ آتی تھی تو بیل مسلسل بج رہی ہوتی تھی۔‘

    ایک اور واقعے کا ذکر کرتے ہوئے نازش جہانگیر نے بتایا کہ ’انہوں نے اور ان کی دوست نے نیا موبائل فون خریدا اور ڈھیر ساری شاپنگ کی تھی اس کے بعد اسلام آباد میں وہ گھومنے چلی گئیں۔‘

    ‘بیگ میں موبائل فون سمیت میک اپ کا سامان موجود تھا، ہم گاڑی کی سیٹ کے نیچے بیگ کے اوپر کپڑا ڈھک کر نیچے پانی میں اتر گئے، دو سے تین گھنٹے خوب انجوائے کرکے اوپر آئے تو گاڑی کا شیشہ کھلا ہوا تھا اور دونوں بیگ غائب تھے۔‘

    اداکارہ نے بتایا کہ ’انہیں بیگ چوری ہونے کا دکھ نہیں لیکن اس میں شناختی کارڈ بھی موجود تھا وہ بھی بیگ ساتھ چلا گیا جس کا انہیں دکھ تھا۔‘

    نازش جہانگیر نے کتابوں کو اپنی سب سے قیمتی چیز قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ’اسکول ہو یا یونیورسٹی میرے پاس کتاب ہمیشہ موجود ہوتی تھی، کوئی دوست میری کتاب لے گئی تھی اور مجھے معلوم تھا کہ یہ حرکت کس نے کی، میں اس وقت چپ رہی کہ ایک دو گھنٹے میں پڑھ کر کتاب واپس کردی جائے گی۔’

    اداکارہ نے بتایا کہ ’جب ایک دن گزر گیا اور کتاب واپس نہ ملی تو میں سیدھے اس دوست کے گھر پہنچ گئی، دوست نے جب پوچھا کہ کیسے آنا ہوا تو میں نے اس سے کہا کہ کتاب واپس کرو، نازش جہانگیر نے بتایا کہ وہ ابھی بھی کتابیں پڑھنے کی شوقین ہوں۔

  • شہروز سبزواری کی بیٹی کے ساتھ ویڈیو وائرل

    شہروز سبزواری کی بیٹی کے ساتھ ویڈیو وائرل

    کراچی: شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہروز سبزواری کی بیٹی نورے شہروز کے ہمراہ خوبصورت ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار شہروز سبزواری کی بیٹی نورے شہروز کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی گئی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نورے شہروز نے بالوں کو ڈائی کیا ہوا ہے، شہروز سبزواری نے بھی بیٹی کے بالوں کے کلر کی طرح اپنے بال کی ڈائی کررکھے ہیں۔

    ننھی نورے شہروز کا کہنا تھا کہ دیکھیں ہم نے بالوں کو کلر کیا ہوا ہے، بابا نے بھی بالوں کو اسی طرح کا کلر کیا ہے۔

    انسٹاگرام ویڈیو میں شہروز سبزواری بیٹی سے محبت کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل نورے شہروز کی بابا کے ساتھ فادرز ڈے کا جشن منایا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

    یاد رہے کہ شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے، جبکہ شہروز سبزواری نے ماڈل صدف کنول سے دوسری شادی کرلی ہے۔

    سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی ایک ننھی بیٹی نورے شہروز بھی ہے۔

  • ’’صنف میں برابری پر یقین رکھتی ہوں‘‘

    ’’صنف میں برابری پر یقین رکھتی ہوں‘‘

    کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان کا کہنا ہے کہ میں صنف میں برابری پر یقین رکھتی ہوں خواتین کو برتر دکھانے کا مطالبہ نہیں کرتی۔

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ سارہ خان نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں صنف میں برابری پر یقین رکھتی ہوں اور خواتین ،مردوں کو ایک ساتھ دیکھنے کے بارے میں کہتی ہوں۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں لڑنے کے بجائے اپنے بیٹوں کی اچھی تربیت کرنا زیادہ بہتر ہے، بیٹیوں کو یہ نہ سکھائیں کہ وہ عورت مارچ کریں بلکہ اپنے بیٹوں کی تربیت کریں کیونکہ ان بیٹوں کی ماں ایک عورت ہی ہے۔

    مزید پڑھیں: اداکارہ سارہ خان مداح پر برس پڑیں

    ساارہ خان نے کہا کہ ایک خاتون گھر کے امور چلاتی ہے، وہ گھر والوں کے لیے کھانا بناتی ہے اور اپنی فیملی کو سپورٹ کرتی ہے، اللہ نے خواتین کو ایک خاص جگہ دی ہے لیکن میرا ماننا ہے کہ مردوں کے بھی برابر کے حقوق ہیں۔

    اداکارہ نے کہا کہ اللہ نے خواتین کو مضبوط بنایا ہے تو ہم کیوں اس بارے میں بات کرتے ہیں کہ خواتین مضبوط ہیں اور انہیں برابر معاوضہ ملنا چاہیے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس 16 جولائی کو سارہ خان اور فلک شبیر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، اُن کی منگنی اور رخصتی میں صرف ایک دن ہی لگا۔ ایک روز قبل یعنی 15 جولائی کو اداکارہ نے تصدیق کی تھی کہ انہوں نے اپنے دلہا کا انتخاب کرلیا، بعد ازاں سارہ نے بتایا کہ وہ فلک شبیر ہیں۔

  • ویرات کوہلی اور انوشکا نے بیٹی کی تصویر شیئر کردی

    ویرات کوہلی اور انوشکا نے بیٹی کی تصویر شیئر کردی

    نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے اپنی بیٹی کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر خوبصورت فیملی فوٹو شیئر کی۔

    انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انوشکا اپنی بیٹی کو گود میں اٹھائے ہوئی ہیں جبکہ ان کے شوہر ویرات کوہلی محبت بھری نگاہوں سے بیٹی کی جانب دیکھ رہے ہیں۔

    انوشکا شرما نے اس تصویر کے کیپشن میں اپنی بیٹی کا نام ’وامیکا‘ لکھتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی زندگی محبت اور شکر گزاری کے ساتھ بسر کررہے ہیں لیکن ہماری وامیکا نے اس دنیا میں آکر ہماری زندگی کو ایک نیا مقصد دیا ہے۔

    آخر میں انوشکا نے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس خوبصورت فیملی کے لیے دعائیہ اور محبت بھرے پیغامات بھیجے تھے۔

    انوشکا نے 9 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر یہ فیملی فوٹو شیئر کی جسے اب تک 5 کروڑ سے زائد صارفین نے پسند کیا جبکہ صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی، بیٹی کی پیدائش کی اطلاع ویرات کوہلی نے مداحوں کو انسٹاگرام پر دی تھی۔

  • عائزہ خان نے مداحوں کے لیے خصوصی پیغام شیئر کردیا

    عائزہ خان نے مداحوں کے لیے خصوصی پیغام شیئر کردیا

    کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈٰیا پر فالوورز کی زائد تعداد آپ کو کامیابی نہیں دلوا سکتی بلکہ اس کے لیے بہت محنت کرنی پڑتی ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ میں شاندار اداکاری کرنے والی اداکارہ عائزہ خان کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 80 لاکھ ہوئی ہے جس کے بعد وہ پاکستان کی پہلی اداکارہ بن گئی ہیں جنہیں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیا جارہا ہے۔

    عائزہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے ایک طویل پیغام بھی لکھا۔

    اداکارہ نے لکھا کہ آج سب کو کچھ اہم باتیں بتانا چاہتی ہوں، آج اگر سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالو کی جارہی ہوں تو اس کے پیچھے سب سے بڑی وجہ میری محنت ہے، آج جس مقام پر ہوں اور جو کچھ حاصل کیا اس کی وجہ میری سخت محنت ہے۔

    عائزہ خان نے کہا کہ میری والدہ نے ہمیشہ مجھے محنت اور صبر کی تلقین کی ہے۔

    انہوں ںے لکھا کہ سوشل میڈیا پر آپ کے فالوورز کی بڑھتی ہوئی تعداد طویل المدستی کامیابی کی ضمانت نہیں دیتی، ہمارے یہاں جس کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد زیادہ ہوتی ہے تو لوگ اس سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں یہ غلط ہے۔

    اداکارہ کا کہنا ہے کہ محنت کا پھل ہمیشہ میٹھا ہوتا ہے، لہٰذا آپ جو بننا چاہتے ہیں وہ بنیں لیکن صرف فالوورز کی تعداد میں اضافے سے لطف اندوز ہونے کے بجائے طویل المدستی کامیابی کے لیے کوشش کریں۔

    عائزہ خان نے کہا کہ میں نے اپنی تمام تر توانائی ہمیشہ اپنے کام، اداکاری اور ماڈلنگ میں خصوصی طو رپر مرکوز رکھی ہے اور میرے فین فالونگ نے خود ہی ترقی کی، اداکارہ نے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔