Category: انٹرٹینمںٹ

  • نتاشا علی نے 5 ماہ بعد شادی کی تصاویر شیئر کردیں

    نتاشا علی نے 5 ماہ بعد شادی کی تصاویر شیئر کردیں

    کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نتاشا علی نے 5 ماہ بعد شادی کی تصاویر شیئر کردیں۔

    شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ نتاشا علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کیں جس میں وہ عروسی جوڑا زیب تن کیے ہوئے ہیں۔

    مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی تصاویر کو خوب سراہا جارہا ہے اور نتاشا علی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نتاشا علی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی تھی۔نتاشا علی کا کہنا تھا کہ وہ تین ماہ سے شوبز انڈسٹری سے دور ہیں لیکن اب بہت جلد مداح انہیں ڈراموں میں دیکھیں گے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ شوہر کی طرف سے ڈراموں میں کام کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے، مجھے خود ابھی یہ لگتا ہے کہ کم ڈراموں میں کام کروں۔

    نتاشا علی کا کہنا تھا کہ ان کی شادی کورونا کے دوران بہت سادگی سے انجام پائی جس میں عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

    نتاشا علی نے 5 ماہ بعد شادی کی تصویریں شیئر کردیں

    ان کا کہنا تھا کہ چونکہ میری شادی کے فوراً بعد محرم کا مہینہ شروع ہوگیا اس لیے ہم نے کسی قسم کی تقریبات یا خوشیاں نہیں منائی، شادی سے دو ماہ پہلے تک میں بہت پرجوش تھی لیکن پھر محرم کے باعث بعد میں بھی کوئی تقریب منعقد نہیں کی۔

    واضح رہے کہ اداکارہ نتاشا علی گزشتہ سال اگست میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

  • یوٹیوبر زید علی اور اہلیہ نے مداحوں کو خوشخبری سنادی

    یوٹیوبر زید علی اور اہلیہ نے مداحوں کو خوشخبری سنادی

    کراچی: پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اسٹار زید علی اور ان کی اہلیہ یمنیٰ کے ہاں بچے کی ولادت متوقع ہے۔

    پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر زید علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اہلیہ یمنیٰ کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور مداحوں کو بچے کی ولادت کی خوشخبری سنائی۔

    زید علی نے اہلیہ کے ساتھ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے جلد والدین بننے کا اعلان کیا۔

    زید علی نے لکھا کہ ’میری زندگی کا پرمسرت دن ہے اور ہم والدین بننے والے ہیں، تاہم ان کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ بچے کی ولادت کس ماہ میں متوقع ہے۔

    یوٹیوبر کے اعلان کے بعد مداحوں کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ زید علی اور یمنی کی شادی 2017 میں ہوئی تھی اور گزشتہ دنوں ہی دونوں نے شادی کی تیسری سالگرہ بھی منائی تھی جبکہ یمنیٰ بھی کئی ولاگز میں ان کے ہمراہ آچکی ہیں۔

    یاد رہے کہ یوٹیوب پر ان کے چینل کے سبسکرائبرز کی تعداد 29 لاکھ سے زیادہ ہے۔

    اسی طرح فیس بک، انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے اور ان کی مزاحیہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں۔

  • کامیابیوں سے زیادہ کوتاہیوں پر فخر ہے، بلال عباس

    کامیابیوں سے زیادہ کوتاہیوں پر فخر ہے، بلال عباس

    کراچی: شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہ بلال عباس کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی کامیابیوں سے زیادہ کوتاہیوں پر فخر ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’ڈنک‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار بلال عباس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی خوبصوت تصویر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    اداکار بلال عباس نے پوسٹ کے ساتھ کیپشن لکھا کہ ’انہیں اپنی کامیابیوں سے زیادہ کوتاہیوں پر فخر ہے۔‘

    انہوں نے لکھا کہ ’پرفیکٹ دراصل ایک غلط نام ہے، آپ کبھی بھی پرفیکٹ نہیں ہوسکتے۔‘

    بلال عباس کی پوسٹ پر اداکار عمران اشرف نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے مطابق آپ ماشا اللہ سے ایک پرفیکٹ اداکار ہیں۔‘

    واضح رہے کہ گزشتہ روز معروف اداکار بلال عباس، اداکارہ سجل علی، ایمن خان کو تھڑٹی اینڈر تھڑٹی گلوبل ایشین اسٹارز میں شامل کیا گیا ہے۔

    برطانوی اخبار ایسٹرن آئی نے 2021 کے گلوبل ایشین اسٹارز کی فہرست جاری کی تھی جس میں تینوں پاکستانی اداکار جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

    یاد رہے کہ اداکار بلال عباس اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’ڈنک‘ میں حیدر نامی نوجوان کا کردار نبھا رہے ہیں، ڈرامے میں ان کے ہمراہ ثنا جاوید، نعمان اعجاز، شہود علوی ودیگر شامل ہیں۔

  • ’’کامیابی خوشیوں کی ضمانت نہیں‘‘

    ’’کامیابی خوشیوں کی ضمانت نہیں‘‘

    کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حریم فاروق نے معنی خیز پوسٹ شیئر کردی۔

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ حریم فاروق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر معنی خیز پوسٹ شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    اداکارہ نے اپنی خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں وہ ہاتھوں سے منہ کو چھپائے ہوئی ہیں۔

    حریم فاروق نے پوسٹ کے ساتھ کیپشن لکھا کہ ’ کامیابی خوشیوں کی ضمانت نہیں ہے بلکہ خوشیاں کامیابی کی کنجی ہیں۔۔‘

    اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’اگر آپ جو کام کررہے ہیں اس سے محبت کرتے ہیں تو آپ کامیاب ہوں گے۔‘

    حریم فاروق نے انسٹاگرام پر ایک اور تصویر شیئر کی جس میں وہ مسکرا رہی ہیں، اداکارہ نے لکھا کہ ’مہربانی کا انتخاب کریں اور مسکراتے رہیں۔‘

    واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ حریم فاروق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ لیجنڈ گلوکارہ میڈم نور جہاں کو خراج تحسین پیش کررہی تھیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم فاروق میڈم نور جہاں کے مشہور پنجابی گانے ’مُنڈیا سیالکوٹیا‘ گنگنا کر انہیں خراج تحسین پیش کررہی ہیں، اداکارہ کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ اداکارہ حریم فاروق متعدد ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں مرکزی کردار ادا کرچکی ہیں، انہوں نے فلم ’دوبارہ پھر سے‘ اور ’پرچی‘ میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کیا تھا۔

  • نیمل خاور نے ننھے مصطفیٰ عباسی کی خوبصورت تصویر شیئر کردی

    نیمل خاور نے ننھے مصطفیٰ عباسی کی خوبصورت تصویر شیئر کردی

    کراچی: شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ اور معروف اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور نے اپنے ننھے بیٹھے مصطفیٰ عباسی کی خوبصورت تصویر شیئر کردی۔

    شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نیمل خاور اپنے شوہر حمزہ علی عباسی اور بیٹے کے ہمراہ خوبصورت تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں جسے صارفین کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے۔

    نیمل نے سماجی رابطے کی ویب ساائٹ انسٹاگرام پر اپنے ننھے بیٹے مصطفیٰ عباسی کی دو ماہ پرانی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جس پر مداحوں کی جانب سے ننھے بچے کو دعائیں دی جارہی ہیں۔

    نیمل خاور کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر پر مصطفیٰ عباسی کی تعریف کرتے ہوئے معروف اداکارہ نمرہ خان نے لکھا کہ ’ماشا اللہ، میرا گڈا، میں مصطفیٰ عباسی کو گود میں لینا چاہتی ہوں۔‘

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حمزہ علی عباسی کی بہن فضیلہ عباسی کے ساتھ ننھے مصطفیٰ عباسی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، وہ ننھے مصطفی کو ہاتھ میں چیز دے کر سنبھالنے کی کوشش کررہی تھیں۔

    یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور 25 اگست 2019کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی جوڑی حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور عباسی کے ہاں گزشتہ سال30 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

  • ’’بیوی کی ہر بات نہیں مانتے‘‘

    ’’بیوی کی ہر بات نہیں مانتے‘‘

    کراچی: معروف گلوکار عمیر جسوال نے اہلیہ اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ خوبصورت تصویر شیئر کردی۔

    گلوکار عمیر جسوال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اہلیہ ثنا جاوید کے ساتھ تصویر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    عمیر جسوال کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں ثنا جاوید موٹر بائیک پر بیٹھی ہوئی ہیں جبکہ عمیر ان کے پیچھے بیٹھے ہوئے ہیں، تصویر میں دونوں خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔

    عمیر جسوال کی جانب سے اپنی پوسٹ کے آخر میں دو دلچسپ ہیش ٹیگ کا استعمال کیا گیا، جس میں انہوں نے لکھا کہ ’بیوی کی ہر بات نہیں مانتے‘ جبکہ دوسرے ہیش ٹیگ میں لکھا کہ ’نہیں ثنا تم مجھے بائیک رائیڈ پر نہیں لے جاسکتی ہو۔‘

    گلوکار نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میری پسندیدہ بائیکر لڑکی، میں تم سے، تمہارے بے تکے لطیفوں، تمہارے غلط وقت پر ہنسنے سے محبت کرتا ہوں، اور جب میں تم سے دور ہوتا ہوں تو تمہاری ایڈونچر سے بھرپور عادتوں کو بہت یاد کرتا ہوں۔‘

    عمیر جسوال نے ثنا جاوید کو ایک سیدھا سادہ اور بے ضرر انسان قرار دیتے ہوئے مزید لکھا کہ ’چلو تمہیں تمہاری بائیک دلوادی جائے، کیونکہ آپ نے تو یقیناً مجھے گرا دینا ہے۔‘

    واضح رہے کہ اداکارہ ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال گزشتہ سال 20 اکتوبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

  • اداکارعلی عباس کورونا وائرس کا شکار

    اداکارعلی عباس کورونا وائرس کا شکار

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار علی عباس کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار علی عباس میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، انہوں نے مداحوں سے صحت کی بہتری کے لیے دعا کرنے کی درخواست کی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر علی عباس نے اپنے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے سے متعلق بتایا۔

    علی عباس نے لکھا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، انہوں نے مداحوں سے صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست کی۔

    اداکار نے لکھا کہ بعض اوقات تیز رفتار افرا تفری کی زندگی پر روشنی ڈالنا بہت ضروری ہوتا ہے مجھے اگلے 15 دن تک یہ موقع ملے گا۔

    واضح رہے کہ علی عباس نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’گھسی پٹی محبت‘ میں مرکزی کردار ادا کیا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں رمشا خان، شہود علوی، گل رعنا ودیگر شامل تھے۔

    یاد رہے کہ اداکار علی عباس سے قبل کورونا کی دوسری لہر کے دوران متعدد شوبز شخصیات کورونا وائرس کا شکار ہوچکی ہیں جن میں اداکار عثمان مختار، امیر گیلانی، ماڈل و اداکارہ علیزے گبول، مریم نفیس بھی شامل ہیں۔

    اسی طرح گلوکار جواد احمد، اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبا اور فروا کاظمی میں بھی دوسری لہر کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

  • بھارتی کسانوں ںے فلم کی شوٹنگ رکوادی

    بھارتی کسانوں ںے فلم کی شوٹنگ رکوادی

    نئی دہلی: بھارتی کسانوں نے ایک بار پھر بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار بونی کپور کی بیٹی جھانوی کپور کی فلم ’گڈ لک جیری‘ کی شوٹنگ رکوادی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کسان بھوپندرا روڈ پر جھانوی کپور کی فلم کے سیٹ پر آن پہنچے جس کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ ایک بار پھر روک دی گئی، واضح رہے کہ بھارت میں کسان کئی ہفتوں سے کسان مخالف نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔

    مشتعل کسانوں نے فلم کے سیٹ پر پہنچ کر ’جھانوی کپور‘ واپس جاؤ کے نعرے لگانا شروع کردیے جس کی وجہ سے فلم ’گڈ لک جیری‘ کی شوٹنگ کو روک دیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کسانوں کے احتجاج کے باعث اداکارہ جھانوی کپور فلم کی کاسٹ اور کریو سمیت واپس ہوٹل چلی گئیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل 11 جنوری کو بھی پنجاب کے علاقے فتح گڑھ صاحب میں فلم ’گڈ لک جیری‘ کی شوٹنگ کے دوران ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا۔

    یاد رہے کہ بھارت میں کسان کئی ہفتوں سے کسان مخالف نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کررہے ہیں اور سیکڑوں کسانوں نے نئی دہلی کے مختلف راستوں پر دھرنا دے رکھا ہے۔

    کسانوں اور مودی سرکار کے درمیان مذاکرات کے کئی دور ناکام ہوچکے ہیں اور بھارتی حکومت کے ظالمانہ تشدد کے باوجود کسان اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔

  • محسن عباس حیدر کا ریسٹورینٹ منیجر کا مذاق اڑانے والی خواتین کو کرارا جواب

    محسن عباس حیدر کا ریسٹورینٹ منیجر کا مذاق اڑانے والی خواتین کو کرارا جواب

    کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر نے انگریزی نہ آنے پر اپنے ریسٹورینٹ منیجر کا مذاق اڑانے والی خاتون مالکان کو انوکھے انداز میں جواب دے دیا۔

    شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ گاڑی چلارہے ہیں اور ساتھ ہی گلوکاری بھی کررہے ہیں۔

    ویڈیو کے آغاز میں محسن عباس نے کہا کہ یہ گانا ان دونوں محترم آنٹیوں کے نام جنہوں نے اردو کے بجائے انگریزی کو ترجیح دی۔

    ویڈیو میں انہوں نے معروف گلوکار ابرار الحق کے مقبول ترین گانے ’سانو تیرے نال پیار ہوگیا‘ کے چند بول یوں گنگنائے۔

    دل دی گل کہنی چایہدی
    دل وچ رکھنی نہیں چایہدی
    بول ودیشی بولی اپنی
    بولی بھلنی نہیں چایہدی
    نہیں چایہدی
    نہیں چایہدی

    محسن عباس نے یہ بول گنگنانے کے بعد خاتون ریسٹورینٹ مالکان سے مخاطب ہوکر پوچھا کہ ’آنٹی آپ دونوں سمجھیں یا نہیں؟‘

    ویڈیو کے کیپشن میں اداکار نے لکھا کہ ’یہ پیغام اسلام آباد ریسٹورینٹ کی مالکان آنٹیوں اور ان جیسی سوچ رکھنے والوں کے نام ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں خواتین جو خود کو ایک ریسٹورنٹ کی مالک بتارہی تھیں وہ اس ریسٹورینٹ کے منیجر کو بلا اس کے ساتھ انگریزی میں گفتگو کرتی ہیں جبکہ منیجر کی انگریزی اتنی اچھی نہیں ہوتی جس پر وہ اس کا مذاق اڑاتی ہیں۔

    مذکورہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دونوں خواتین کی جانب سے معذرت کی گئی تھی۔

  • ’’کاش وہ دن پھر سے لوٹ آئیں‘‘

    ’’کاش وہ دن پھر سے لوٹ آئیں‘‘

    کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے بچپن کے خوبصورت دنوں کو یاد کرتے ہوئے معنی خیز پوسٹ شیئر کردی۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’ڈنک‘ میں پروفیسر ہمایوں کا کردار ادا کرنے والے اداکار نعمان اعجاز سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کافی متحرک رہتے ہیں اور اسی کے ذریعے مداحوں سے رابطے میں رہتے ہیں۔

    اداکار نعمان اعجاز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ہوئے لکھا کہ ’پیسہ کم تھا پر بچپن میں دم تھا۔‘

    انہوں نے بچپن کے حسین دنوں کی یاد میں خواہش کرتے ہوئے لکھا کہ ’کاش وہ دن پھر سے لوٹ آئیں۔‘

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی نعمان اعجاز نے انسٹاگرام پر ایک معنی خیز پیغام کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ دنیا ہے جناب، ماں نہیں جو ہر وقت آپ کو پیار دے۔

    انہوں ںے کہا تھا کہ انسان کی زندگی میں اس کی تعریف کیجئے اور اس کے کام کو سراہیے کیونکہ مرنے کے بعد انسان اپنی تعریف نہیں سن سکتا۔

    یاد رہے کہ نعمان اعجاز اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والے ڈرامے ’ڈنک‘ میں پروفیسر ہمایوں کا کردار ادا کررہے ہیں، اس ڈرامے میں اُن پر ایک طالبہ کو جنسی ہراساں کرنے کے الزام کا سامنا ہے۔

    اس ڈرامے میں یاسرہ رضوی پروفیسر کی اہلیہ کا کردار ادا کررہی ہیں، جبکہ الزام لگانے والی طالبہ اداکارہ ثنا جاوید ہیں۔