کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن خان نے اپنے مرحوم والد کی یاد میں سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام شیئر کردیا۔
شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ایمن خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بہن منال خان کے ہمراہ تصویر شیئر کی جس میں دونوں بہنیں اپنے گھر کی چھت پر موجود ہیں اور آسمان کی طرف دیکھ رہی ہیں۔
ایمن خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ہم آپ کو دیکھ رہے ہیں اور آپ ہمیں دیکھ رہے ہیں۔‘ اداکارہ نے جذباتی پیغام میں مرحوم والد سے محبت بھی اظہار بھی کیا۔
اداکارہ کی پوسٹ پر صارفین کی بڑی تعداد ان کے مرحوم کے والد کے لیے دعائیہ پیغامات جاری کررہی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایمن خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دو تصاویر پر مبنی ایک کولاج شیئر کیا تھا جو اداکارہ کی شادی کی تصاویر سے بنایا گیا تھا۔
اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’میرے والد میری پہلی محبت ہیں جنہیں ہمیشہ یاد کروں گی۔‘
یاد رہے کہ 2020 کے آخری دن یعنی 31 دسمبر کو منال اور ایمن کے والد مبین خان انتقال کرگئے تھے، ان کے والد کے انتقال کی خبر ایمن خان کے شوہر اور اداکار منیب بٹ نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو دی تھی۔
کراچی: پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے معروف ہدایت کار و اداکار یاسر نواز نے شوٹنگ کے دوران اپنے ساتھ پیش آنے والے پراسرار واقعے پر خاموشی توڑ دی۔
آپ نے اس سے پہلے جن، بھوتوں یا انسانی آنکھ کو نظر نہ آنے والی مخلوق کی موجودگی کے حوالے سے کئی واقعات سنے ہوں گے مگر یہ واقعہ اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ ہے۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں میزبان ندا یاسر کے شوہر یاسر نواز نے شرکت کی اور اپنے ساتھ پیش آئے پر اسرار واقعے کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامے کی شوٹنگ کے لیے وہ کراچی میں تین تلوار کے راستے میں آنے والی ایک خستہ حال عمارت میں گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ کیونکہ شوٹ کیے جانے والے سین رات کے تھے تو ہم نے منصوبہ بنایا کہ رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک عمارت میں شوٹنگ کی جائے، جب ہم عمارت میں داخل ہوئے تو مجھے اور میری ٹیم کو ایک عجیب سی وحشت محسوس ہوئی۔
یاسر نواز نے بتایا کہ رات ساڑھے 12 بجے کے قریب میری نظر یونہی اُوپر کی جانب پڑی تو میں نے دیکھا کہ سفید رنگ کا سایہ جس کے کندھے بھی نظر آرہے ہیں لیکن چہرہ نظر نہیں آرہا کمرے میں جھانک رہا ہے، جب میں نے اپنی ٹیم کی ایک لڑکی سے کہا کہ اُوپر دیکھو کچھ نظر آرہا ہے؟ تو اُس نےجواب دیا کہ سر میں ابھی وہی دیکھ رہی تھی ، ایسا لگ ہے جیسے کوئی جھانک رہا ہے۔
اداکار نے کہا کہ میں نے اُس لڑکی سے کہا کہ خاموش رہو کیونکہ اگر ہم نے شور مچایا تو اداکار بھی شور مچائیں گے اور سین شوٹ نہیں کریں گے لیکن میری نظریں اوپر ہی تھیں مگر میں نے دیکھا وہ سایہ آہستہ آہستہ پیچھے جاتا رہا اور ختم ہوگیا۔
یاسر نواز کا کہنا تھا کہ میں اُوپر ہی دیکھتا رہا لیکن کچھ دیر بعد وہی سایہ مجھے سیدھا کھڑا ہوا کمرے کی دوسری کھڑکی میں نظر آیا اور پھر جب ہم نے شوٹ کےلیے کمرا تبدیل کیا تو وہ سایہ وہاں بھی ہمیں کھڑا دکھائی دیا۔
اس کے بعد ٹیم میں شامل ایک اور شخص نے با آواز بلند کہا کہ مجھے بھی یہی سایہ نظر آرہا ہے، اب میں اور میری ٹیم ڈر گئے تھے، میں نے اپنے ساتھ کھڑے شخص سے کہا یہاں شوٹ کرنا مناسب نہیں ہمیں نکلنا چاہیے۔
ہدایت کار یاسر نواز کا کہنا تھا کہ مجھے میری ٹیم کے ایک شخص نے یہاں تک کہا کہ اگر سر آپ اجازت دیں تو میں لائٹس کا رخ اس سایے کی طرف کرتا ہوں اس سے یہ ہوگا کہ جو بھی شے ہے فوراً لائٹس اس کے منہ پر پڑے گی لیکن میں نے اُسے ایسا کرنے سے منع کردیا کہیں کوئی مسئلہ نہ ہوجائے۔
کراچی: اداکاری کے بعد گلوکاری کے میدان میں قدم رکھنے والی اداکارہ حرا مانی نے اپنی کامیابی کی وجہ مداحوں کو قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ حرا مانی نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے وہی سرخ رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جو انہوں نے اپنے پہلے گانے ’سواری‘ میں پہنا تھا۔
اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ ’اداکاری کے بعد گلوکاری کرنا یہ سب ممکن ہی صرف میرے مداحوں کی وجہ سے ہوا ہے، براہ کرم آپ سب مجھے ایسے ہی پیار کرتے رہیں۔‘
حرا مانی نے لکھا کہ ’میرے اندر یہ جو جوش ہے وہ بھی صرف آپ لوگوں کے پیار ہی کی وجہ سے آتا ہے۔‘
اداکارہ نے انسٹاگرام پر یہ پوسٹ 21 گھنٹے قبل شیئر کی تھی جسے اب تک 90 ہزار کے قریب مداحوں نے پسند کیا، ان کی پوسٹ پر صارفین کی جانب سے تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ کا پہلا گانا ’سواری‘ جاری کیا گیا تھا، جس میں حرا گیت گاتے ہوئے لطف اندوز ہورہی ہیں۔
گیت ’سواری‘ کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ 4 منٹ 20 سیکنڈ کی اس ویڈیو کو محض ایک دن میں 83 ہزار سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔
کراچی: معروف پاکستانی گلوکار فلک شبیر کی انسٹاگرام ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
گلوکار فلک شبیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
فلک شبیر کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کسی ہوٹل میں موجود ہیں اور ایک جانب چلتے ہوئے جارہے ہیں، گلوکار کی ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں ایک گانا بھی سنائی دے رہا ہے۔
ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں ری مکس کیا ہوا ماضی کا مقبول گانا ’جادو نگری سے آیا ہے کوئی جادوگر‘ سنا جاسکتا ہے۔
لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے پہلی بار لاہور موٹر وے کے ذریعے اسلام آباد کا سفر کیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بشریٰ انصاری نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اداکارہ کے ہمراہ لاہور موٹروے پولیس کے اہلکاروں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں بشریٰ انصاری نے لاہور موٹروے پولیس کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ بڑی ہی عجیب بات ہے کہ میں پاکستان کی شہری ہونے کے باوجود زندگی میں پہلی بار لاہور موٹروے آئی ہوں۔
اداکارہ نے کہا کہ میں بذریعہ موٹروے اسلام آباد جارہی ہوں اور جب میں یہاں پہنچی تو موٹروے پولیس نے بڑے ہی شاندار انداز میں میرا استقبال کیا جس کے لیے میں ان کی شکر گزار ہوں۔
بشریٰ انصاری نے ویڈیو پیغام میں لاہور موٹروے پر سفر کرنے سے متعلق چند احتیاطی تدابی بھی مداحوں کو بتائیں۔
اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’ہماری پولیس کا احترام کریں، ان سے محبت کریں اور ان کی خدمات کے لیے شکریہ ادا کریں۔‘
علاوہ ازیں بشریٰ انصاری نے موٹروے پولیس کے اہلکاروں کے ساتھ اپنی ایک تصویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کی۔
کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ میری طاقت مجھے والدہ سے ملتی ہے کیونکہ والد کے انتقال کے بعد والدہ نے ہی میری پرورش کی۔
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے ایک ویب شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابو کا نتقال اس وقت ہوا جب میں صرف دو سال کی تھی اس کے بعد ہم کراچی سے لاہور شفٹ ہوگئے، کراچی میں پیدا ہوئی اور لاہور میں پرورش پائی، والد کے انتقال کے بعد والدہ نے بہت مشکلات کا سامنا کیا۔
عائشہ عمر نے بتایا کہ گھر کے ساتھ ساتھ والدہ اکیلے ہی باہر کے معاملات بھی ادا کرنے میں کامیاب رہیں، والدہ مالی معاملات سمیت ہر چیز خود دیکھا کرتی تھیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ والدہ نے والد کے انتقال کے بعد سے لے کر آج تک گھر یلو ملازم کی مدد نہیں ملی اور آج تک والدہ کے لاہور میں واقع گھر میں کوئی ملازم موجود نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ والدہ بہت سخت تھیں، انہوں نے اسکول لائف تک کبھی انہیں دوستوں کے ساتھ باہر جانے نہیں دیا، وہ شروع سے ہی بچوں کے حوالے سے کافی فکر مند تھیں کیونکہ انہوں نے والد کے انتقال کے بعد بچوں کی پرورش تنہا کی، اس دوران انہیں کبھی کسی کا تعاون حاصل نہیں ہوسکا۔
عائشہ عمر کے مطابق والد کے انتقال کے بعد والدہ ایک بہت بڑے صدمے سے دوچار تھیں اور وہ اپنے حق کے لیے لڑ بھی نہیں سکتی تھیں کیونکہ وہ جانتی ہی نہیں تھیں کہ انہیں اپنے حق کے لیے کیا کرنا چاہئے۔
کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے سالگرہ کی مبارک باد دینے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ عائزہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ جلتی ہوئی پھلجڑی پکڑے ہوئے مسکرا رہی ہیں۔
عائزہ خان نے گزشتہ روز اپنی تیسویں سالگرہ منائی، سالگرہ پر اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے انہیں مبارک باد دی گئیں۔
اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس اسپیشل دن پر میری زندگی میں آپ لوگوں کا شکریہ۔‘
عائزہ خان نے لکھا کہ ’انہیں مداحوں کی جانب سے جتنا پیار ملا اسے بیان نہیں کیا جاسکتا، اداکارہ نے مداحوں، اہلخانہ اور دوستوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عائزہ خان نےشوہر کے لے محبت بھرا پیغام شیئر کیا تھا، اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں دانش تیمور کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے اپنی زندگی کے ہر سیکنڈ میں آپ کی کتنی ضرورت ہے، کوئی بھی لفظ آپ کے لیے میری محبت کو بیان نہیں کرسکتا۔‘
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’میری دنیا میں جو خوشیاں آپ کے آنے سے آئی ہیں اس کے لیے آپ کا شکریہ ادا نہیں کرسکتی۔‘
عائزہ خان نے لکھا تھا کہ ’میرے اہلخانہ کا حصہ بننے اور ہر ضرورت کے وقت ہمارے درمیان موجود رہنے کے لیے آپ کی شکر گزار ہوں۔‘
نیویارک: خطرناک اسٹنٹس اور ایکشن کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کے کورونا سے بچاؤ کے لیے انوکھے اقدام نے لوگوں کو حیران کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز نے خطیر رقم خرچ کرکے روبوٹس خریدے ہیں جو ان کی فلم کے سیٹ پر کورونا سے متعلق حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیں گے اور اس پر عملدرآمد سے متعلق نظر رکھیں گے۔
واضح رہے کہ ٹام کروز ان دنوں اپنی نئی فلم ’مشن امپاسیبل 7‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
کورونا وائرس کے باعث فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوچکی ہے جبکہ ٹام کروز گزشتہ دنوں فلم کے سیٹ پر کرونا وائرس کے باعث سماجی فاصلہ نہ رکھنے والے کریو ممبر پر برس پڑے تھے۔
ہالی ووڈ اداکار نے دھمکی دی تھی کہ دوبارہ کورونا کےضابطے توڑے گئے تو شوٹنگ چھوڑ کر چلیں جائیں گے۔
یاد رہے کہ ٹام کروز کے غصے پر فلم مشن امپاسیبل 7 کے سیٹ پر موجود 5 ارکان کام چھوڑ کر چلے گئےتھے، فلم کے سیٹ پر کئی مہینوں سے تناؤ برقرار تھا اور اس سے قبل بھی بعض افراد ٹام کروز کے رویے کے باعث کام چھوڑ کر جاچکے ہیں تاہم انہوں نے اسے سنجیدگی سے نہیں لیا اور فلم کی شوٹنگ میں مصروف رہے۔
یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور 25 اگست 2019کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی جوڑی حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور عباسی کے ہاں گزشتہ سال30 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی مقبول ترک شیف براک کے ساتھ تصویر وائرل ہوگئی۔
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ترک شیف براک کے ساتھ تصویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
مذکورہ تصویر میں ہانیہ عامر کو معروف ترک شیف براک کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے کہ جبکہ ایک ویڈیو میں ترک شیف ہانیہ عامر سے کہتے ہیں کہ وہ ان کے منفردانداز میں ڈش پلٹیں۔
ترک شیف کے کہنے پر ہانیہ عامر کوشش کرنے لگتی ہیں لیکن پھر وہ کہتی ہیں کہ ان سے نہیں ہوگا جس کے بعد ترک شیف براک باآسانی اپنے منفرد انداز میں ڈش سے کھانا ٹیبل پر نکالتے ہیں۔
ہانیہ عامر کی اس پوسٹ پر دو لاکھ سے زائد صارفین نے پسندیدگی کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ ترک شیف براک نے دبئی میں اپنا نیا ریستوران کھولا ہے اور ہانیہ عامر نے بھی اُن سے وہیں ملاقات کی۔
واضح رہے کہ تُرک شیف براک ازدمیر نے گزشتہ سال پاکستان کا دورہ کیا تھا، اُنہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان آکر اُنہیں خوشی ہوئی ہے، پاکستان اور ترکی کے تعلقات ہمیشہ بہترین رہے ہیں۔